یہ قرآن مجید کی ترانویں سورت ہے؛ اِس میں گیارہ آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ سورت کی ابتدا وَالضُّحٰى سے ہوتی ہے، یعنی چڑھتے دن کی روشنی کی قسم؛ اِسی سے اِس کا نام «الضحیٰ» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 11
1
وَالضُّحٰي
قسم ہے روشن دن کی،
2
وَالَّيْلِ اِذَا سَجٰي
رات کی جب چھا جائے،
3
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰي
کہ (اے پیغمبر!) آپ کو آپ کے پروردگار نے نہ چھوڑا ہے اور نہ آپ سے ناراض ہوا ہے
4
وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰي
اور یقیناً آپ کی بعد کو آنے والی حالت پہلی حالت سے کہیں بہتر ہوگی،
5
وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰي
جلد ہی اللہ آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے،
6
اَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيْمًا فَاٰوٰي
کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا، تو آپ کو ٹھکانہ دیا،
7
وَوَجَدَكَ ضَاۤلًّا فَهَدٰي
آپ کو راستہ سے ناواقف پایا، تو راستہ دکھایا،
8
وَوَجَدَكَ عَاۤىِٕلًا فَاَغْنٰي
آپ کو غریب پایا، تو دولت مند کر دیا؟
9
فَاَمَّا الْيَتِيْمَ فَلَا تَقْهَرْ
تو یتیم پر سختی نہ کیجئے
10
وَاَمَّا السَّاۤىِٕلَ فَلَا تَنْهَرْ
اور نہ مانگنے والے کو جھڑکی دیجئے
11
وَاَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
اور اپنے پروردگار کے انعامات کو بیان کرتے رہئے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←