یہ قرآن مجید کی بانویں سورت ہے؛ اِس میں اکیس آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ سورت کی ابتدا وَالَّيْلِ اِذَا يَغْشٰى سے ہوتی ہے، یعنی رات کی قسم جب وہ چھا جائے؛ اِسی سے اِس کا نام «اللیل» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 21
1
وَالَّيْلِ اِذَا يَغْشٰي
رات کی قسم! جب کہ وہ چھا جائے،
2
وَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰي
دن کی قسم! جب وہ روشن ہو جائے،
3
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْاُنْثٰٓي
اس ذات کی قسم! جس نے نر و مادہ کو پیدا کیا،
4
اِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتّٰي
کہ تمہاری کوششیں مختلف طرح کی ہیں،
5
فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰي وَاتَّقٰي
تو جس نے (اللہ کے راستہ میں مال) دیا اور ڈرتا رہا،
6
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰي
اور بھلی بات کو سچ جانا،
7
فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلْيُسْرٰي
تو ہم اس کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے،
8
وَاَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَاسْتَغْنٰي
اور جس نے بخل کیا اور بے پروائی برتی،
9
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنٰي
اور اچھی بات کو جھٹلا دیا،
10
فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰي
تو ہم اس کے لئے مشکل راستے کو آسان کر دیں گے،
11
وَمَا يُغْنِيْ عَنْهُ مَالُهٗٓ اِذَا تَرَدّٰي
اور جب وہ گڑھے میں گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا،
12
اِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدٰي
ہمارے ذمہ تو راستہ دکھا دینا ہے
13
وَاِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَالْاُوْلٰي
اور آخرت اور دنیا (دونوں) ہمارے ہی ہاتھ میں ہے،
14
فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰي
تو میں نے تم کو ایک بھڑکتی ہوئی آگ سے خبردار کر دیا ہے،
15
لَا يَصْلٰىهَا͏ٓ اِلَّا الْاَشْقَي
اس میں وہی بدبخت داخل ہوگا،
16
الَّذِيْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰي
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیر لیا،
17
وَسَيُجَنَّبُهَا الْاَتْقَي
ہاں، اللہ اس سے پرہیزگار شخص کو بچا لے گا،
18
الَّذِيْ يُو͏ٔ͏ْتِيْ مَالَهٗ يَتَزَكّٰي
جو اپنا مال اس لئے دیتا ہے کہ وہ پاک ہو جائے۔
19
وَمَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰٓي
اس پر کسی کا احسان نہیں جس کا بدلہ اُتار رہا ہو؛
20
اِلَّا ابْتِغَاۤءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰي
بلکہ وہ اپنے بزرگ و برتر پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے دیتا ہے،
21
وَلَسَوْفَ يَرْضٰي
اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←