پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الشمس

سورۃ الشمس · 15 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی اکانویں سورت ہے؛ اِس میں پندرہ آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ سورت کی ابتدا وَالشَّمْسِ وَضُحٰىهَا سے ہوتی ہے، یعنی سورج اور اُس کی دھوپ کی قسم؛ اِسی سے اِس کا نام «الشمس» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 15
1
وَالشَّمْسِ وَضُحٰىهَا
قسم ہے سورج کی اور اس کی روشنی کی،
2
وَالْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا
چاند کی جب وہ سورج کے پیچھے آئے،
3
وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَا
دن کی جب سورج کو خوب روشن کر دے،
4
وَالَّيْلِ اِذَا يَغْشٰىهَا
رات کی جب وہ سورج کو چھپا لے،
5
وَالسَّمَاۤءِ وَمَا بَنٰىهَا
آسمان کی اور اس کے بنانے والے کی
6
وَالْاَرْضِ وَمَا طَحٰىهَا
زمین اور اس کے بچھانے والے کی
7
وَنَفْسٍ وَّمَا سَوّٰىهَا
اور (انسان کی) جان کی اور اس ذات کی جس نے اس کو ٹھیک ٹھیک بنایا،
8
فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَتَقْوٰىهَا
پھر اس کو اس کی بدکرداری اور پرہیزگاری سمجھا دی
9
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا
یقیناً جس نے نفس کو سنوار لیا، وہ کامیاب ہو گیا،
10
وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَا
اور جس نے اس کو خاک میں ملا دیا (یعنی نفسانی خواہشات سے آلودہ رکھا)، وہ گھاٹے میں رہا،
11
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىهَا͏ٓ
ثمود نے تو اپنی سرکشی کی وجہ سے (پیغمبر کو) جھٹلا دیا،
12
اِذِ انۢ͏ْبَعَثَ اَشْقٰىهَا
جب کہ ان میں کا سب سے زیادہ بدبخت شخص اُٹھ کھڑا ہوا،
13
فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقْيٰهَا
تو اللہ کے پیغمبر نے ان لوگوں سے کہا: اللہ کی اونٹنی اور اس کے پانی کے بارے میں خبردار!
14
فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَا࣢ࣕۙ فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنۢ͏ْبِهِمْ فَسَوّٰىهَا
پھر بھی ان لوگوں نے پیغمبر کو جھٹلا دیا، یہاں تک کہ اونٹنی کو مار ڈالا، تو ان کے پروردگار نے ان کے گناہوں کی پاداش میں ان پر اپنا عذاب نازل کر دیا؛ چنانچہ سب کو ملیا میٹ کر کے رکھ دیا،
15
وَلَا يَخَافُ عُقْبٰهَا
اور اللہ نے اس کے انجام کی کوئی پروا نہیں کی۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں