پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ البلد

سورۃ البلد · 20 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی نوےویں سورت ہے؛ اِس میں بیس آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ پہلی آیت لَآ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِ میں «الْبَلَدِ» یعنی شہر کا لفظ آیا ہے، اِس سے مکہ مکرمہ مراد ہے، اور اِسی سے سورت کا نام «البلد» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 20
1
لَا͏ٓ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِ
میں قسم کھاتا ہوں اس شہر (مکہ) کی
2
وَاَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِ
کہ آپ اسی شہر میں رہتے ہیں،
3
وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ
اور قسم ہے باپ کی اور اس کی اولاد کی،
4
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْ كَبَدٍ
ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے،
5
اَيَحْسَبُ اَنْ لَّنْ يَّقْدِرَ عَلَيْهِ اَحَدٌ
کیا اس کا خیال ہے کہ اس پر کسی کا بس نہ چلے گا؟
6
يَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا
وہ کہتا ہے: میں نے ڈھیروں مال خرچ کر ڈالا۔
7
اَيَحْسَبُ اَنْ لَّمْ يَرَهٗٓ اَحَدٌ
کیا اس کا خیال ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں ہے؟
8
اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَيْنَيْنِ
کیا ہم نے اس کو دو آنکھیں
9
وَلِسَانًا وَّشَفَتَيْنِ
ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیئے؟
10
وَهَدَيْنٰهُ النَّجْدَيْنِ
اور ہم نے اس کو (خیر و شر کے) دونوں راستے دکھا دیئے،
11
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ
مگر اس سے یہ نہ ہوسکا کہ گھاٹی میں داخل ہوتا،
12
وَمَا͏ٓ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُ
اور آپ نے سمجھا کہ گھاٹی کیا ہے؟
13
فَكُّ رَقَبَةٍ
گردن کا چھڑانا۔
14
اَوْ اِطْعٰمٌ فِيْ يَوْمٍ ذِيْ مَسْغَبَةٍ
یا فاقہ کے دن
15
يَّتِيْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ
کسی رشتہ دار یتیم کو
16
اَوْ مِسْكِيْنًا ذَا مَتْرَبَةٍ
یا مٹی میں پڑے ہوئے کسی محتاج شخص کو کھانا کھلانا،
17
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ
پھر وہ ان لوگوں میں شامل ہوا جو ایمان لائے، ایک دوسرے کو صبر کرنے اور شفقت کرنے کی تلقین کی،
18
اُولٰۤىِٕكَ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ
یہی لوگ داہنی طرف والے ہیں،
19
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا، وہی ہیں بائیں طرف والے!
20
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّو͏ٔ͏ْصَدَةٌ
یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں