تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی نواسیویں سورت ہے؛ اِس میں تیس آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ سورت کی ابتدا وَالْفَجْرِ سے ہوتی ہے، یعنی فجر کی قسم؛ اِسی سے اِس کا نام «الفجر» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 30
قسم ہے فجر کی،
اور دس راتوں کی،
3 وَّالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ
جوڑے کی اور طاق کی
رات کی جب جانے لگے
5 هَلْ فِيْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِيْ حِجْرٍ
کیا عقل مند کے لئے ان میں سے کوئی قسم (کافی) ہے (کہ وہ یقین کر لیں کہ قیامت ضرور آئے گی؟)۔
6 اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
آپ نے دیکھا نہیں کہ آپ کے پروردگار نے قومِ عاد کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
یعنی اِرم کے رہنے والے جو بڑے بڑے ستونوں (کی عمارتوں) کے مالک تھے،
8 الَّتِيْ لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ
کہ دنیا میں اس جیسی قوم پیدا نہیں کی گئی،
9 وَثَمُوْدَ الَّذِيْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ
اور آپ کے پروردگار نے ثمود کے ساتھ کیا معاملہ کیا، جو وادی میں پتھروں کو تراشا کرتے تھے، (تاکہ اس سے بلڈنگیں تعمیر کریں)؟
10 وَفِرْعَوْنَ ذِي الْاَوْتَادِ
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ (کیا معاملہ ہوا؟)
11 الَّذِيْنَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ
یہ وہ لوگ تھے جو شہروں میں بڑی سرکشی کر رہے تھے،
12 فَاَكْثَرُوْا فِيْهَا الْفَسَادَ
اور بڑا فساد مچا رکھا تھا۔
13 فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ
تو آپ کے پروردگار نے ان کے اوپر اپنے عذاب کا کوڑا برسایا،
14 اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ
یقیناً آپ کا پروردگار بھی تاک میں لگا ہوا ہے،
15 فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗۙ فَيَقُوْلُ رَبِّيْٓ اَكْرَمَنِ
تو جب انسان کو اس کا پروردگار آزماتا ہے، یعنی اس کو عزت اور نعمت سے نوازتا ہے تو وہ کہنے لگتا ہے کہ میرے پروردگار نے مجھے عزت دی،
16 وَاَمَّا͏ٓ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهٗۙ فَيَقُوْلُ رَبِّيْٓ اَهَانَنِ
اور جب (دوسرے طریقہ پر) اس کا امتحان لیتا ہے؛ چنانچہ اُس پر اُس کی روزی تنگ کر دیتا ہے، تو کہتا ہے کہ میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کر دیا،
17 كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْيَتِيْمَ
ہرگز یہ بات نہیں؛ بلکہ (اصل یہ ہے کہ) تم لوگ یتیم کی عزت نہیں کرتے،
18 وَلَا تَحٰۤضُّوْنَ عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ
ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے کہ محتاج کو کھانا کھلائے،
19 وَتَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّا
میراث کا سارا مال سمیٹ سمیٹ کر کھا جاتے ہو،
20 وَّتُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا
اور مال سے حد درجہ محبت رکھتے ہو۔
21 كَلَّا͏ٓ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا
(کوئی نہیں) جب زمین کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کر دی جائے گی،
22 وَّجَاۤءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا
آپ کے پروردگار اور قطار باندھے ہوئے فرشتے رونق افروز ہوں گے،
23 وَجِايْۤءَ يَوْمَىِٕذٍۭ بِجَهَنَّمَۙ يَوْمَىِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَاَنّٰي لَهُ الذِّكْرٰي
اور اس دن دوزخ لائی جائے گی، اس روز انسان سمجھ جائے گا اور اس وقت سمجھنے کا کیا فائدہ؟
24 يَقُوْلُ يٰلَيْتَنِيْ قَدَّمْتُ لِحَيَاتِيْ
کہے گا: کاش میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ بھیجا ہوتا!
25 فَيَوْمَىِٕذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهٗٓ اَحَدٌ
اس دن اللہ جو عذاب دے گا، ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں،
26 وَّلَا يُوْثِقُ وَثَاقَهٗٓ اَحَدٌ
اور اللہ جیسے جکڑے گا، اس جیسا کوئی جکڑنے والا نہیں،
27 يٰٓاَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّةُ
اے اطمینان پانے والی روح!
28 ارْجِعِيْٓ اِلٰي رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً
اپنے پروردگار کی طرف اس طرح لوٹ جا کہ تو اس سے خوش رہے اور وہ تجھ سے،
29 فَادْخُلِيْ فِيْ عِبٰدِيْ
میرے (کامیاب) بندوں میں شامل ہو جا،
اور میری جنت میں داخل ہو جا۔
→ سورۃ الغاشیۃ سب سورتیں سورۃ البلد ←