پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الشرح

سورۃ الانشراح · 8 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی چورانویں سورت ہے؛ اِس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ پہلی آیت اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ میں سینہ کھولنے کا ذکر ہے، اِسی سے اِس کا نام «الشرح» یا «الانشراح» ہے؛ اِسے «اَلَمْ نَشْرَحْ» بھی کہتے ہیں۔

رکوع 1 آیات 1 تا 8
1
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ
کیا ہم نے آپ کا سینہ نہیں کھول دیا
2
وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ
اور آپ سے آپ کا بوجھ اُتار دیا،
3
الَّذِيْٓ اَنْقَضَ ظَهْرَكَ
جس نے آپ کی کمر توڑ رکھی تھی؟
4
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا آوازہ بلند کر دیا ہے۔
5
فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
تو یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے،
6
اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
ضرور مشکل کے ساتھ آسانی ہے،
7
فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ
تو جب آپ فارغ ہوں تو (عبادت میں) محنت کیا کیجئے،
8
وَاِلٰي رَبِّكَ فَارْغَبْ
اور اپنے پروردگار ہی سے لو لگائے رہئے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں