پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الانشقاق

سورۃ الانشقاق · 25 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی چوراسیویں سورت ہے؛ اِس میں پچیس آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ اِس سورت کی ابتدا اِذَا السَّمَاۗءُ انْشَقَّتْ سے ہوئی ہے؛ انْشَقَّتْ کا مصدر «انشقاق» ہے، اِسی لیے اِس سورت کا نام «الانشقاق» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 25
1
اِذَا السَّمَاۤءُ انْشَقَّتْ
جب آسمان پھٹ جائے گا،
2
وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
اور وہ اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گا، اور اُس پر یہی لازم بھی ہے،
3
وَاِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ
اور جب زمین پھیلا دی جائے گی،
4
وَاَلْقَتْ مَا فِيْهَا وَتَخَلَّتْ
اور جو کچھ زمین کے اندر ہے وہ اُسے اُگل دے گی اور خالی ہو جائے گی،
5
وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
اور اپنے پروردگار کے فرمان پر عمل کرے گی، اور اُس پر یہی لازم ہے،
6
يٰٓاَيُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰي رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِيْهِ
اے انسان! تُو اپنے پروردگار تک پہنچنے میں بھرپور کوشش کرتا جا رہا ہے، پھر تُو اُس سے (یعنی اپنے اچھے برے عمل کی جزاء سے) جا ملے گا۔
7
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيْنِهٖ
تو جس شخص کو اُس کا نامۂ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا گیا،
8
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيْرًا
تو اُس سے تو آسان حساب لیا جائے گا،
9
وَّيَنْقَلِبُ اِلٰٓي اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا
اور وہ اپنے گھر والوں کے پاس خوش خوش واپس آئے گا،
10
وَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ وَرَاۤءَ ظَهْرِهٖ
اور جس کو اُس کا نامۂ اعمال پیٹھ کے پیچھے سے ملے گا،
11
فَسَوْفَ يَدْعُوْا ثُبُوْرًا
تو وہ موت کو پکارے گا،
12
وَّيَصْلٰي سَعِيْرًا
اور وہ دوزخ میں داخل ہوگا،
13
اِنَّهٗ كَانَ فِيْٓ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا
یقیناً وہ (دنیا میں) اپنے اہل و عیال میں مست رہا کرتا تھا،
14
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ يَّحُوْرَ
اُس کا خیال تھا کہ وہ (اللہ کی طرف) واپس نہیں ہوگا،
15
بَلٰٓيۚۛ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيْرًا
کیوں نہیں؟ یقیناً اُس کا پروردگار اُس کو اچھی طرح دیکھ رہا تھا۔
16
فَلَا͏ٓ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ
تو میں قسم کھاتا ہوں شام کی سرخی کی،
17
وَالَّيْلِ وَمَا وَسَقَ
اور رات کی، اور اُن چیزوں کی جن کو وہ سمیٹ لیتی ہے،
18
وَالْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ
اور چاند کی جب وہ ماہِ کامل بن جاتا ہے،
19
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ
تم ضرور برابر ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے،
20
فَمَا لَهُمْ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
پھر اُنہیں کیا ہو گیا ہے کہ ایمان نہیں لاتے؟
21
وَاِذَا قُرِي͏ٔ͏َ عَلَيْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا يَسْجُدُوْنَ
اور جب اُن پر قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے۔
22
بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُكَذِّبُوْنَ
بلکہ یہ ایمان نہ لانے والے جھٹلاتے ہیں،
23
وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا يُوْعُوْنَ
اور جن باتوں کو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں، اللہ اُن سے خوب واقف ہے۔
24
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ
تو آپ اُن کو ایک دردناک عذاب کی خبر سنا دیجیے،
25
اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُوْنٍ
مگر ہاں، جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کرتے رہے، اُن کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں