تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی تراسیویں سورت ہے؛ اِس میں چھتیس آیتیں اور ایک رکوع ہے۔ «مطففین» کے معنی ہیں: ناپ تول میں کمی کرنے والے، یعنی جو دوسروں کو دیتے وقت پیمانہ کم رکھیں اور اپنا حق وصول کرتے وقت پیمانہ بڑھا کر رکھیں؛ سورت کی پہلی آیت وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِيْنَ میں ایسے لوگوں کی ہلاکت کی خبر دی گئی ہے، اِسی سے اِس کا نام «المطففین» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 36
1 وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِيْنَ
ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے،
2 الَّذِيْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَي النَّاسِ يَسْتَوْفُوْنَ
جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا پورا لیں،
3 وَاِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّزَنُوْهُمْ يُخْسِرُوْنَ
اور جب اُن کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں!
4 اَلَا يَظُنُّ اُولٰۤىِٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ
کیا اُن کو اِس کا یقین نہیں ہے کہ وہ دوبارہ زندہ کیے جائیں گے،
ایک بڑے سخت دن میں؟
6 يَّوْمَ يَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
جس دن تمام لوگ سارے جہان کے پروردگار کے حضور میں کھڑے ہوں گے۔
7 كَلَّا͏ٓ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِيْ سِجِّيْنٍ
سن لو! کہ بدکار لوگوں کا نامۂ اعمال سجین میں ہے،
8 وَمَا͏ٓ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّيْنٌ
اور آپ کو معلوم بھی ہے کہ سجین کیا ہے؟
ایک لکھا ہوا دفتر۔
10 وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے،
11 الَّذِيْنَ يُكَذِّبُوْنَ بِيَوْمِ الدِّيْنِ
جو بدلہ کے دن کو جھٹلاتے ہیں،
12 وَمَا يُكَذِّبُ بِهٖٓ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِيْمٍ
اور اُس کو وہی شخص جھٹلاتا ہے جو حد سے گزر جانے والا اور گنہگار ہے،
13 اِذَا تُتْلٰي عَلَيْهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ
جب اُس پر ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ گزرے ہوئے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
14 كَلَّا بَلْࣝ رَانَ عَلٰي قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ
ہرگز نہیں! بلکہ اُن کی بداعمالیوں نے اُن کے دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے۔
15 كَلَّا͏ٓ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ يَوْمَىِٕذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَ
ہرگز ایسا نہیں (کہ قیامت قائم نہ ہو)، یہ لوگ اُس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے روک دیے جائیں گے،
16 ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِيْمِ
پھر یہ لوگ ضرور دوزخ میں داخل ہوں گے،
17 ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِيْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ
پھر اُن سے کہا جائے گا: یہی وہ ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے!
18 كَلَّا͏ٓ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِيْ عِلِّيِّيْنَ
سن لو! کہ نیک لوگوں کے نامۂ اعمال عِلِّيِّيْنَ میں ہوں گے،
19 وَمَا͏ٓ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّيُّوْنَ
اور آپ کو معلوم ہے کہ علیین کیا ہے؟
ایک لکھا ہوا دفتر،
21 يَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَ
جس کے پاس مقرب فرشتے حاضر رہتے ہیں،
22 اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِيْ نَعِيْمٍ
یقیناً نیک لوگ آرام میں ہوں گے،
23 عَلَي الْاَرَاۤىِٕكِ يَنْظُرُوْنَ
وہ مسہریوں پر بیٹھے ہوئے دیکھ رہے ہوں گے،
24 تَعْرِفُ فِيْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيْمِ
آپ اُن کے چہرے ہی سے آرام و راحت کی تر و تازگی معلوم کر لیں گے،
25 يُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِيْقٍ مَّخْتُوْمٍ
اُن کو مُہر بند (بوتل) سے خالص شراب پلائی جائے گی،
26 خِتٰمُهٗ مِسْكٌؕ وَفِيْ ذٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَ
جس کی مُہر مشک کی ہوگی، جو لوگ ایک دوسرے پر بازی لے جانا چاہتے ہیں، اُن کو ایسی ہی چیز میں بازی لے جانے کی کوشش کرنی چاہیے،
27 وَمِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِيْمٍ
اور اُس میں تسنیم کی ملاوٹ ہوگی،
28 عَيْنًا يَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَ
یعنی وہ چشمہ جس سے (اللہ کے) مقرب بندے پیا کریں گے۔
29 اِنَّ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يَضْحَكُوْنَ
مجرم لوگ مسلمانوں کا مذاق اُڑایا کرتے تھے،
30 وَاِذَا مَرُّوْا بِهِمْ يَتَغَامَزُوْنَ
اور جب اُن کے پاس سے ہو کر گزرتے تھے تو آپس میں آنکھیں مار کر اشارے کیا کرتے تھے،
31 وَاِذَا انْقَلَبُوْٓا اِلٰٓي اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِيْنَ
اور جب اپنے گھروں کو واپس ہوتے تھے تو دل لگیاں کرتے ہوئے جاتے تھے،
32 وَاِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْٓا اِنَّ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ لَضَاۤلُّوْنَ
اور جب اُن کو دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ لوگ یقیناً غلطی پر ہیں،
33 وَمَا͏ٓ اُرْسِلُوْا عَلَيْهِمْ حٰفِظِيْنَ
حالانکہ اُن کو مسلمانوں پر نگران بنا کر نہیں بھیجا گیا تھا،
34 فَالْيَوْمَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُوْنَ
تو آج مسلمان کافروں پر ہنستے ہوں گے،
35 عَلَي الْاَرَاۤىِٕكِۙ يَنْظُرُوْنَ
مسہریوں پر بیٹھے ہوئے دیکھ رہے ہوں گے،
36 هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا يَفْعَلُوْنَ
کہ کافروں کو اُن کی حرکتوں کا خوب بدلہ ملا!
→ سورۃ الانفطار سب سورتیں سورۃ الانشقاق ←