پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الانفطار

سورۃ الانفطار · 19 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی بیاسیویں سورت ہے؛ اِس میں اُنیس آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ یہ سورت اِذَا السَّمَاۗءُ انْفَطَرَتْ (جب آسمان پھٹ جائے گا) کے الفاظ سے شروع ہوتی ہے؛ انْفَطَرَتْ کا مصدر «انفطار» ہے، اِسی لیے اِس سورت کا نام «الانفطار» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 19
1
اِذَا السَّمَاۤءُ انْفَطَرَتْ
جب آسمان پھٹ جائے گا،
2
وَاِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ
اور جب تارے بکھر جائیں گے،
3
وَاِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
اور جب سمندر اُبل پڑیں گے،
4
وَاِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ
اور جب قبریں اُلٹ پلٹ دی جائیں گی،
5
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَاَخَّرَتْ
اُس وقت ہر انسان کو معلوم ہو جائے گا کہ اُس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا؟
6
يٰٓاَيُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيْمِ
اے انسان! تم کو کس چیز نے اپنے محسن رب سے غفلت میں مبتلا کر دیا؟
7
الَّذِيْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَ
جس نے تم کو بنایا، پھر (تمہارے اعضاء) درست کیے، پھر تم کو اعتدال پر بنایا،
8
فِيْٓ اَيِّ صُوْرَةٍ مَّا شَاۤءَ رَكَّبَكَ
اور جس صورت میں چاہا، تمہیں جوڑ دیا۔
9
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّيْنِ
ہرگز نہیں! بلکہ تم تو جزاء و سزا کو جھٹلاتے ہو،
10
وَاِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِيْنَ
حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں،
11
كِرَامًا كَاتِبِيْنَ
جو با عزت ہیں، (تمہارے کاموں کو) لکھنے والے ہیں،
12
يَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ
تم جو کچھ کرتے ہو، وہ اُس سے واقف ہیں۔
13
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِيْ نَعِيْمٍ
اِس میں کوئی شک نہیں کہ نیک لوگ ضرور نعمتوں میں ہوں گے،
14
وَاِنَّ الْفُجَّارَ لَفِيْ جَحِيْمٍ
اور اِس میں بھی شک نہیں کہ بدکار لوگ ضرور دوزخ میں ہوں گے،
15
يَّصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّيْنِ
وہ بدلہ کے دن اُس میں داخل ہوں گے،
16
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَاۤىِٕبِيْنَ
اور وہ اُس سے غائب نہ ہو سکیں گے۔
17
وَمَا͏ٓ اَدْرٰىكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِ
اور (اے پیغمبر!) آپ کو کیا خبر کہ بدلہ کا دن کیسا ہے؟
18
ثُمَّ مَا͏ٓ اَدْرٰىكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِ
پھر (دوبارہ سن لیجیے!) آپ کو کیا خبر کہ بدلہ کا دن کیسا ہے؟
19
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْـًٔاؕ وَالْاَمْرُ يَوْمَىِٕذٍ لِّلّٰهِ
یہ وہ دن ہے کہ جب ایک شخص دوسرے کا کوئی بھلا نہ کر سکے گا، اور اُس دن تمام تر اللہ ہی کا حکم چلے گا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں