پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ التكوير

سورۃ التكوير · 29 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی اکیاسیویں سورت ہے؛ اِس میں اُنتیس آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ سورت کی پہلی ہی آیت میں لفظ كُوِّرَتْ آیا ہے جس کا مصدر «تکویر» ہے، یعنی لپیٹ دینا؛ اِسی مناسبت سے اِس سورت کا نام «التکویر» ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: جسے یہ بات خوش کرے کہ قیامت کے دن کو اپنی آنکھوں سے دیکھے تو وہ اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ، اِذَا السَّمَاۗءُ انْفَطَرَتْ اور اِذَا السَّمَاۗءُ انْشَقَّتْ پڑھ لے (ترمذی: ۳۳۳۳)۔

رکوع 1 آیات 1 تا 29
1
اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ
جب سورج لپیٹ دیا جائے گا،
2
وَاِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ
اور جب ستارے ٹوٹ کر بکھر جائیں گے،
3
وَاِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ
اور جب پہاڑ چلا دیے جائیں گے،
4
وَاِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ
اور جب دس ماہ کی گابھن اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی،
5
وَاِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ
اور جب جنگلی جانور جمع کر دیے جائیں گے،
6
وَاِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ
اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے،
7
وَاِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ
اور جب ایک قسم کے لوگ ایک جگہ جمع کر دیے جائیں گے،
8
وَاِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُىِٕلَتْ
اور جب زندہ دفن کر دی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا،
9
بِاَيِّ ذَنۢ͏ْبٍ قُتِلَتْ
کہ وہ کس جرم میں مار ڈالی گئی؟
10
وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
اور جب نامۂ اعمال کھولے جائیں گے،
11
وَاِذَا السَّمَاۤءُ كُشِطَتْ
اور جب آسمان کی کھال اُدھیڑ دی جائے گی،
12
وَاِذَا الْجَحِيْمُ سُعِّرَتْ
اور جب دوزخ دہکائی جائے گی،
13
وَاِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ
اور جب جنت قریب لائی جائے گی،
14
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا͏ٓ اَحْضَرَتْ
تو ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا (عمل) لے کر آیا ہے۔
15
فَلَا͏ٓ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ
تو میں قسم کھاتا ہوں اُن ستاروں کی جو پیچھے کو ہٹ جاتے ہیں،
16
الْجَوَارِ الْكُنَّسِ
جو سیدھے چلتے اور چھپ جاتے ہیں،
17
وَالَّيْلِ اِذَا عَسْعَسَ
اور رات کی (قسم) جب وہ جانے لگے،
18
وَالصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ
اور صبح کی (قسم) جب وہ طلوع ہونے لگے،
19
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍ
یقیناً یہ (قرآن) ایک معزز پیغام لانے والے (فرشتہ) کا لایا ہوا کلام ہے،
20
ذِيْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِيْنٍ
جو قوت والا ہے، عرش کے مالک کے نزدیک اونچے درجہ والا ہے،
21
مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِيْنٍ
وہاں (یعنی عالمِ بالا میں) اُس کی بات مانی جاتی ہے، بڑا امانت دار بھی ہے،
22
وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍ
اور (اے لوگو!) تمہارے ساتھی (محمد ﷺ) دیوانے نہیں ہیں،
23
وَلَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِيْنِ
اُنہوں نے اُس (فرشتہ) کو روشن اُفق پر دیکھا ہے،
24
وَمَا هُوَ عَلَي الْغَيْبِ بِضَنِيْنٍ
اور یہ پیغمبر غیب کی باتوں کو (ظاہر کرنے) میں بخل کرنے والے نہیں ہیں،
25
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطٰنٍ رَّجِيْمٍ
اور نہ یہ (قرآن) کسی شیطان مردود کا کلام ہے۔
26
فَاَيْنَ تَذْهَبُوْنَ
پھر تم کہاں چلے جا رہے ہو؟
27
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَ
قرآن تو دنیا جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے،
28
لِمَنْ شَاۤءَ مِنْكُمْ اَنْ يَّسْتَقِيْمَ
(یعنی) تم میں سے اُس شخص کے لیے جو سیدھا راستہ چلنا چاہے،
29
وَمَا تَشَاۤءُوْنَ اِلَّا͏ٓ اَنْ يَّشَاۤءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ
اور تم دنیا جہان کے پروردگار اللہ کے چاہے بغیر کچھ نہیں چاہ سکتے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں