یہ قرآن مجید کی اسّیویں سورت ہے؛ اِس میں بیالیس آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ سورت کا آغاز لفظ عَبَسَ (تیوری چڑھائی) سے ہوا ہے، اِسی لیے اِس کا نام «عبس» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 42
1
عَبَسَ وَتَوَلّٰٓي
پیغمبر نے ترش رو ہو کر منہ پھیر لیا،
2
اَنْ جَاۤءَهُ الْاَعْمٰى
اِس بات پر کہ اُن کے پاس ایک نابینا شخص آ گیا۔
3
وَمَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰٓي
اور (اے پیغمبر!) آپ کو کیا خبر کہ شاید وہ سنور جاتا،
4
اَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰى
یا نصیحت سنتا اور نصیحت اُس کو فائدہ پہنچاتی؟
5
اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰى
جو شخص بے پروائی برتتا ہے،
6
فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰى
اُس کی طرف تو آپ متوجہ ہوتے ہیں،
7
وَمَا عَلَيْكَ اَلَّا يَزَّكّٰى
حالانکہ اگر وہ (کفر و شرک کی گندگی سے) پاک صاف نہ ہو تو آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں،
8
وَاَمَّا مَنْ جَاۤءَكَ يَسْعٰى
اور جو شخص آپ کے پاس دوڑتا ہوا آیا،
9
وَهُوَ يَخْشٰى
اور وہ (اللہ کا) خوف بھی رکھتا ہے،
10
فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰى
تو آپ اُس سے بے توجہی برتتے ہیں!
11
كَلَّا͏ٓ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌ
ہرگز ایسا نہ کریں، یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے،
12
فَمَنْ شَاۤءَ ذَكَرَهٗ
تو جو چاہے اُسے قبول کرے،
13
فِيْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ
یہ (قرآن) عظمت والے صحیفوں میں ہے،
14
مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ
جو بلند و بالا اور پاک صاف ہیں،
15
بِاَيْدِيْ سَفَرَةٍ
یہ ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہیں،
16
كِرَامٍۭ بَرَرَةٍ
جو بزرگ اور نیک ہیں۔
17
قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَا͏ٓ اَكْفَرَهٗ
ہلاک ہو جائے انسان! یہ کس قدر ناشکرا ہے!
18
مِنْ اَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهٗ
اللہ نے اُس کو کس چیز سے پیدا کیا ہے؟
19
مِنْ نُّطْفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ
(حقیر) قطرۂ منی سے اُس نے اُس کو پیدا کیا، پھر اُس کی ہر چیز اندازہ سے بنائی،
20
ثُمَّ السَّبِيْلَ يَسَّرَهٗ
پھر اُس کے لیے راستہ آسان کر دیا،
21
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗ
پھر اُس کو موت دی، پھر قبر میں پہنچا دیا،
22
ثُمَّ اِذَا شَاۤءَ اَنْشَرَهٗ
پھر جب چاہے گا اُسے دوبارہ زندہ کر دے گا۔
23
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا͏ٓ اَمَرَهٗ
ہرگز نہیں! اللہ نے انسان کو جو حکم دیا تھا، اُس نے اُسے پورا نہیں کیا۔
24
فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖٓ
تو انسان کو چاہیے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے،
25
اَنَّا صَبَبْنَا الْمَاۤءَ صَبًّا
کہ ہم نے ہی خوب پانی برسایا،
26
ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا
پھر ہم نے ہی زمین کو اچھی طرح پھاڑ دیا،
27
فَاَنۢ͏ْبَتْنَا فِيْهَا حَبًّا
پھر ہم نے اُس میں اناج اگایا،
28
وَّعِنَبًا وَّقَضْبًا
اور انگور اور سبز چارہ،
29
وَّزَيْتُوْنًا وَّنَخْلًا
اور زیتون اور کھجور،
30
وَّحَدَاۤىِٕقَ غُلْبًا
اور گھنے گھنے باغات،
31
وَّفَاكِهَةً وَّاَبًّا
اور میوہ اور چارہ،
32
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ
(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدے کے لیے ہے۔