یہ قرآن مجید کی پچاسیویں سورت ہے؛ اِس میں بائیس آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ سورت کی پہلی ہی آیت میں آسمان کی قسم کھاتے ہوئے فرمایا گیا: وَالسَّمَاۗءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ، اِسی لیے اِس سورت کا نام «البروج» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 22
1
وَالسَّمَاۤءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ
قسم ہے برجوں والے آسمان کی،
2
وَالْيَوْمِ الْمَوْعُوْدِ
اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے،
3
وَشَاهِدٍ وَّمَشْهُوْدٍ
اور حاضر ہونے والے دن کی اور اُس کی جس میں حاضر ہوا جاتا ہے،
4
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِ
کہ خندقوں والے مارے گئے،
5
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِ
یعنی وہ آگ جو ایندھن سے بھری ہوئی تھی،
6
اِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُوْدٌ
جب وہ (یعنی ایمان نہ لانے والے) اُس کے آس پاس بیٹھے ہوئے تھے،