تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی اُناسیویں سورت ہے؛ اِس میں چھیالیس آیتیں اور دو رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ سورت کی ابتدا لفظ وَالنّٰزِعٰتِ سے ہوئی ہے، جس سے جان نکالنے والے فرشتے مراد ہیں، اِسی لیے اِس کا نام «النازعات» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 26
اُن فرشتوں کی قسم جو سختی کے ساتھ جان نکالتے ہیں،
اور اُن فرشتوں کی قسم جو آسانی سے بند کھول دیتے ہیں،
اور اُن فرشتوں کی قسم جو تیزی سے تیرتے ہیں،
پھر اُن کی جو لپک کر آگے بڑھتے ہیں،
5 فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًا
پھر اُن کی جو ہر کام کی تدبیر کرتے ہیں، (کہ وہ دن آ کر رہے گا)
6 يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ
جس دن لرزا دینے والی (چیز) لرزا دے گی،
7 تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ
اُس کے پیچھے ایک اور (جھٹکا) آئے گا،
8 قُلُوْبٌ يَّوْمَىِٕذٍ وَّاجِفَةٌ
کتنے ہی دل اُس دن دھڑک رہے ہوں گے،
اُن کی نظریں جھکی ہوئی ہوں گی،
10 يَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِي الْحَافِرَةِ
(یہ ایمان نہ لانے والے) کہتے ہیں: کیا ہم اُلٹے پاؤں پھر واپس ہوں گے؟
11 ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً
کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں بن جائیں گے (تب بھی)؟
12 قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
وہ کہتے ہیں: ایسا ہوا تو یہ واپسی تو بڑے نقصان کی بات ہوگی۔
13 فَاِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ
تو وہ بس ایک ہولناک آواز ہوگی،
14 فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ
تو پھر یکایک سب میدان میں آ موجود ہوں گے۔
15 هَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ مُوْسٰي
(اے رسول!) کیا آپ کو موسیٰ کا قصہ پہنچا ہے؟
16 اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًي
جب اُن کو اُن کے پروردگار نے طُوًى نام کی مقدس وادی میں آواز دی،
17 اِذْهَبْ اِلٰي فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰي
فرعون کے پاس جاؤ، اُس نے سرکشی اختیار کر رکھی ہے،
18 فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰٓي اَنْ تَزَكّٰي
اور (اُس سے) پوچھو: کیا تیری خواہش ہے کہ تُو پاک صاف ہو جائے؟
19 وَاَهْدِيَكَ اِلٰي رَبِّكَ فَتَخْشٰي
اور میں تجھے تیرے پروردگار کا راستہ دکھاؤں تو تیرے اندر خوف پیدا ہو؟
20 فَاَرٰىهُ الْاٰيَةَ الْكُبْرٰي
غرض کہ موسیٰ نے فرعون کو (اپنی نبوت کی) بڑی نشانی دکھلائی،
تو فرعون نے جھٹلایا اور نافرمانی کی،
پھر سازشیں کرتے ہوئے پیٹھ پھیر کر چلا گیا،
چنانچہ اُس نے (اپنے لوگوں کو) جمع کیا اور بلند آواز سے پکارا،
24 فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰي
پھر اُس نے کہا: میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں،
25 فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَالْاُوْلٰي
تو اللہ نے اُسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا۔
26 اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ يَّخْشٰي
یقیناً اِس (واقعہ) میں اُس شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جو (اللہ کا) خوف رکھتا ہو۔
رکوع 2 آیات 27 تا 46
27 ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَاۤءُؕ بَنٰىهَا
(اے مشرکینِ مکہ!) کیا تمہارا پیدا کرنا زیادہ دشوار ہے یا آسمان کا؟ جس کو اللہ نے بنایا ہے،
28 رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَا
اُس کی چھت کو اونچا کیا، پھر برابر کر دیا،
29 وَاَغْطَشَ لَيْلَهَا وَاَخْرَجَ ضُحٰىهَا
اور اُس کی رات کو تاریک بنایا اور (دن میں) اُس کی دھوپ نکالی،
30 وَالْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَا
اور اُس کے بعد زمین کو بچھا دیا،
31 اَخْرَجَ مِنْهَا مَاۤءَهَا وَمَرْعٰىهَا
اُس میں سے اُس کا پانی اور چارہ نکالا،
32 وَالْجِبَالَ اَرْسٰىهَا
اور پہاڑوں کو گاڑ دیا،
33 مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ
(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدے کے لیے ہے۔
34 فَاِذَا جَاۤءَتِ الطَّاۤمَّةُ الْكُبْرٰي
تو جب (قیامت کا) وہ عظیم ہنگامہ برپا ہوگا،
35 يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰي
اُس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا،
36 وَبُرِّزَتِ الْجَحِيْمُ لِمَنْ يَّرٰي
اور دوزخ کو دیکھنے والوں کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی۔
تو جس نے سرکشی کی ہوگی،
38 وَاٰثَرَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا
اور دنیوی زندگی کو (آخرت پر) ترجیح دی ہوگی،
39 فَاِنَّ الْجَحِيْمَ هِيَ الْمَاْوٰي
تو دوزخ ہی اُس کا ٹھکانا ہوگا۔
40 وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَنَهَي النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰي
اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے اور نفس کو خواہشات سے روکتا ہے،
41 فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَاْوٰي
تو یقیناً جنت اُس کا ٹھکانا ہوگا۔
42 يَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرْسٰىهَا
لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب آئے گی؟
43 فِيْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَا
(آپ کو) اُس کا وقت بتانے سے کیا تعلق؟
44 اِلٰي رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَا
اُس کا علم آپ کے پروردگار ہی پر ختم ہے۔
45 اِنَّمَا͏ٓ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَّخْشٰىهَا
آپ تو صرف اُس شخص کو ڈرانے والے ہیں جو قیامت سے ڈرتا ہو۔
46 كَاَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوْٓا اِلَّا عَشِيَّةً اَوْ ضُحٰىهَا
جس دن وہ قیامت کو دیکھ لیں گے تو اُنہیں ایسا معلوم ہوگا کہ وہ (دنیا میں) صرف ایک شام یا ایک صبح رہے تھے۔
→ سورۃ النبا سب سورتیں سورۃ عبس ←