تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی اٹھترویں سورت ہے؛ اِس میں چالیس آیتیں اور دو رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ یہ نبی ﷺ کی مکی زندگی کے ابتدائی دور میں نازل ہوئی۔ «نَبَا » کے معنی ہیں: اہم اور بڑی خبر؛ دوسری آیت میں قیامت کی خبر کو النَّبَاِ الْعَظِيْمِ کہا گیا ہے، اِسی لفظ سے سورت کا نام «النبا» رکھا گیا۔ سورت کی ابتدا عَمَّ يَتَسَاۗءَلُوْنَ سے ہوتی ہے، اِس لیے اِسے «سورۃ عمّ» اور «عمّ یتساءلون» بھی کہتے ہیں؛ امام بخاری نے کتاب التفسیر میں اِسے اِسی نام سے ذکر کیا ہے (بخاری: کتاب التفسیر، سورۃ عم یتساءلون)۔ تیسویں پارے کا نام «عمّ» بھی اِسی سورت کے پہلے لفظ سے ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 30
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں ایک دوسرے سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟
2 عَنِ النَّبَاِ الْعَظِيْمِ
اُس بڑی خبر کے بارے میں،
3 الَّذِيْ هُمْ فِيْهِ مُخْتَلِفُوْنَ
جس کے بارے میں وہ جھگڑ رہے ہیں؟
ہرگز ایسا نہیں ہونا چاہیے، عنقریب اُن کو معلوم ہو جائے گا۔
5 ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَ
پھر ہرگز ہرگز ایسا نہیں ہونا چاہیے، عنقریب اُن کو معلوم ہو جائے گا۔
6 اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًا
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا؟
7 وَّالْجِبَالَ اَوْتَادًا
اور پہاڑوں کو (اُس کی) میخیں نہیں بنایا؟
8 وَّخَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا
اور تم کو جوڑا جوڑا پیدا کیا،
9 وَّجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
اور تمہاری نیند کو تمہارے آرام کا ذریعہ بنایا،
10 وَّجَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًا
اور رات کو پردہ بنایا،
11 وَّجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا
اور دن کو روزی کمانے کا وقت بنایا،
12 وَّبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
اور ہم نے تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان بنائے،
13 وَّجَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا
اور ایک روشن چراغ بنایا،
14 وَّاَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَاۤءً ثَجَّاجًا
اور ہم نے پانی سے بھرے بادلوں سے موسلا دھار پانی برسایا،
15 لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا
تاکہ ہم اُس کے ذریعے اناج اور سبزہ پیدا کریں،
اور گھنے باغات۔
17 اِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيْقَاتًا
یقیناً فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے۔
18 يَّوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًا
جس دن صور پھونکا جائے گا، پھر تم لوگ گروہ گروہ ہو کر آؤ گے،
19 وَّفُتِحَتِ السَّمَاۤءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا
اور آسمان کھول دیا جائے گا تو وہ دروازے ہی دروازے ہو جائے گا،
20 وَّسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت (یعنی سراب) ہو کر رہ جائیں گے۔
21 اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
یقیناً دوزخ گھات میں لگی ہوئی ہے،
سرکشوں کا ٹھکانا ہے،
23 لّٰبِثِيْنَ فِيْهَا͏ٓ اَحْقَابًا
جس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے،
24 لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا بَرْدًا وَّلَا شَرَابًا
وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ پینے کی کسی چیز کا،
25 اِلَّا حَمِيْمًا وَّغَسَّاقًا
سوائے کھولتے ہوئے پانی اور (زخموں کے) دھوون کے،
یہ (اُن کے کاموں کا) پورا پورا بدلہ ہے۔
27 اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا يَرْجُوْنَ حِسَابًا
یقیناً وہ حساب کی اُمید نہیں رکھتے تھے،
28 وَّكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا
اور اُنہوں نے ہماری آیتوں کو خوب جھٹلایا تھا،
29 وَكُلَّ شَيْءٍ اَحْصَيْنٰهُ كِتٰبًا
اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر محفوظ کر رکھا ہے،
30 فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا
لو اب مزہ چکھو، ہم تمہارے عذاب ہی کو بڑھاتے جائیں گے۔
رکوع 2 آیات 31 تا 40
31 اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ مَفَازًا
یقیناً پرہیزگاروں کے لیے کامیابی ہے،
32 حَدَاۤىِٕقَ وَاَعْنَابًا
(یعنی) باغات اور انگور،
33 وَّكَوَاعِبَ اَتْرَابًا
اور ہم عمر نوجوان عورتیں،
اور چھلکتے ہوئے جام۔
35 لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْهَا لَغْوًا وَّلَا كِذّٰبًا
وہاں نہ کوئی بے ہودہ بات سنیں گے اور نہ جھوٹ۔
36 جَزَاۤءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَاۤءً حِسَابًا
یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے بدلہ ہوگا، کافی انعام۔
37 رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا يَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًا
جو آسمانوں اور زمین اور اُن کے درمیان کی ساری چیزوں کا مالک ہے، بڑا مہربان ہے؛ کسی کو اُس سے بات کرنے کی مجال نہ ہوگی۔
38 يَوْمَ يَقُوْمُ الرُّوْحُ وَالْمَلٰۤىِٕكَةُ صَفًّاؕࣗۙ لَّا يَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا
جس دن روح الامین (یعنی حضرت جبریل) اور فرشتے قطار باندھ کر کھڑے ہوں گے، وہی بات کر سکے گا جس کو خدائے مہربان اجازت دے اور وہ ٹھیک بات کرے۔
39 ذٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّۚ فَمَنْ شَاۤءَ اتَّخَذَ اِلٰي رَبِّهٖ مَاٰبًا
یہ دن برحق ہے؛ پس جو چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانا حاصل کر لے۔
40 اِنَّا͏ٓ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِيْبًاۚۖ يَّوْمَ يَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدٰهُ وَيَقُوْلُ الْكٰفِرُ يٰلَيْتَنِيْ كُنْتُ تُرٰبًا
ہم نے تم کو قریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا ہے، جس دن آدمی اپنے ہاتھوں کے آگے بھیجے ہوئے اعمال کو دیکھ لے گا اور کافر کہے گا: کاش میں مٹی ہوتا!
→ سورۃ المرسلات سب سورتیں سورۃ النازعات ←