یہ قرآن مجید کی ستترویں سورت ہے؛ اِس میں پچاس آیتیں اور دو رکوع ہیں، اور اہلِ علم کا اتفاق ہے کہ یہ مکی سورت ہے۔ سورت کے شروع میں قسم کھاتے ہوئے «المرسلات» کا لفظ آیا ہے، یعنی وہ ہوائیں جو لگاتار بھیجی جاتی ہیں؛ اِسی سے سورت کا نام «المرسلات» ہے۔ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ ہم منیٰ کے ایک غار میں نبی ﷺ کے ساتھ تھے کہ آپ پر یہ سورت نازل ہوئی؛ آپ اُسے پڑھ رہے تھے اور میں آپ کی زبان سے سیکھ رہا تھا (بخاری: ۱۸۳۰)۔ اِس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ جھٹلانے والوں کے سامنے دلیلیں رکھ کر قیامت کا آنا ثابت کیا جائے، اور ساتھ ساتھ اُنہیں بار بار سخت وعید سنائی جائے۔ ہواؤں اور وحی لانے والے فرشتوں کی قسم کھا کر بتایا گیا کہ جس کا وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گا؛ پھر پچھلی قوموں کی ہلاکت، انسان کی پیدائش، زمین کا سب کو سمیٹنا، پہاڑ اور میٹھا پانی، اِن سب کو دلیل بنا کر قیامت کا منظر اور جہنم کا حال بیان ہوا۔ اِس سورت کی خاص پہچان یہ ہے کہ اِس میں دس بار «وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ» (اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی خرابی ہے) دہرایا گیا ہے؛ ہر دلیل اور ہر منظر کے بعد یہ جملہ جھٹلانے والوں کو جھنجھوڑتا ہے۔ آخر میں پرہیزگاروں کی نعمتیں، اور یہ سوال کہ اِس قرآن کے بعد وہ اور کس بات پر ایمان لائیں گے؟
رکوع 1 آیات 1 تا 40
1
وَالْمُرْسَلٰتِ عُرْفًا
قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں،
2
فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًا
پھر اُن کی جو زور سے جھکڑ بن کر چلتی ہیں،
3
وَّالنّٰشِرٰتِ نَشْرًا
اور اُن کی جو (بادلوں کو) خوب پھیلاتی ہیں،
4
فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًا
پھر اُن (فرشتوں) کی جو (حق و باطل کو) الگ الگ کر دیتے ہیں،
5
فَالْمُلْقِيٰتِ ذِكْرًا
پھر اُن (فرشتوں) کی جو (انبیاء تک) نصیحت (وحی) پہنچاتے ہیں،
6
عُذْرًا اَوْ نُذْرًا
عذر ختم کرنے یا ڈرانے کے لیے،
7
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌ
کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور ہو کر رہے گی۔
8
فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْ
تو جب ستارے مٹا دیے جائیں گے،
9
وَاِذَا السَّمَاۤءُ فُرِجَتْ
اور جب آسمان پھاڑ دیا جائے گا،
10
وَاِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ
اور جب پہاڑ اڑا دیے جائیں گے،
11
وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْ
اور جب پیغمبروں کو مقررہ وقت پر حاضر کیا جائے گا،
12
لِاَيِّ يَوْمٍ اُجِّلَتْ
(پوچھا جائے گا:) کس دن کے لیے اِن (معاملات) کو ٹالا گیا تھا؟
13
لِيَوْمِ الْفَصْلِ
فیصلے کے دن کے لیے!
14
وَمَا͏ٓ اَدْرٰىكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ
اور آپ کو کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
15
وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی خرابی ہے!
16
اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِيْنَ
کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کیا؟
17
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِيْنَ
پھر ہم بعد والوں کو بھی اُن کے پیچھے لگا دیں گے۔
18
كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِيْنَ
ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں۔
19
وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی خرابی ہے!
20
اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّاۤءٍ مَّهِيْنٍ
کیا ہم نے تمہیں ایک حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا؟
21
فَجَعَلْنٰهُ فِيْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍ
پھر ہم نے اُسے ایک محفوظ ٹھکانے میں رکھا،
22
اِلٰي قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ
ایک معلوم مدت تک،
23
فَقَدَرْنَاࣗۖ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ
پھر ہم نے (ہر چیز کا) اندازہ ٹھہرایا، تو ہم کیا ہی خوب اندازہ ٹھہرانے والے ہیں!