تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی چھہترویں سورت ہے؛ اِس میں اکتیس آیتیں اور دو رکوع ہیں۔ یہ مدنی سورت ہے۔ پہلی آیت میں «الانسان» اور «الدہر» دونوں لفظ آئے ہیں؛ «دہر» کے معنی زمانے کے ہیں؛ اِسی مناسبت سے اِس سورت کے دو نام ہیں: «سورۃ الدہر» اور «سورۃ الانسان»؛ اِسے «سورۂ هَلْ اَتٰي » بھی کہتے ہیں۔ نبی ﷺ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورۂ سجدہ اور یہ سورت پڑھا کرتے تھے (بخاری: ۸۹۱)۔
رکوع 1 آیات 1 تا 22
1 هَلْ اَتٰي عَلَي الْاِنْسَانِ حِيْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْـًٔا مَّذْكُوْرًا
یقیناً انسان پر زمانے کا ایک ایسا وقت بھی گزرا ہے جب وہ کوئی قابلِ ذکر چیز نہ تھا۔
2 اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍࣗۖ نَّبْتَلِيْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِيْعًاۢ بَصِيْرًا
ہم نے انسان کو ایک ملے جلے نطفے سے پیدا کیا، تاکہ اُسے آزمائیں؛ اِس لیے ہم نے اُسے سننے والا، دیکھنے والا بنایا۔
3 اِنَّا هَدَيْنٰهُ السَّبِيْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوْرًا
ہم نے اُسے راستہ دکھا دیا؛ اب چاہے شکر گزار بنے، چاہے ناشکرا۔
4 اِنَّا͏ٓ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ سَلٰسِلَا۟ وَاَغْلٰلًا وَّسَعِيْرًا
ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں، طوق اور دہکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔
5 اِنَّ الْاَبْرَارَ يَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا
یقیناً نیک لوگ ایسے جام سے پئیں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی،
6 عَيْنًا يَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ يُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِيْرًا
یہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے (خاص) بندے پئیں گے، وہ اُسے (جہاں چاہیں) خوب بہا کر لے جائیں گے۔
7 يُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُوْنَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسْتَطِيْرًا
یہ وہ لوگ ہیں جو (اپنی) منتیں پوری کرتے ہیں اور اُس دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی،
8 وَيُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰي حُبِّهٖ مِسْكِيْنًا وَّيَتِيْمًا وَّاَسِيْرًا
اور کھانے کی چاہت کے باوجود مسکین، یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں،
9 اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِيْدُ مِنْكُمْ جَزَاۤءً وَّلَا شُكُوْرًا
(اور کہتے ہیں:) ہم تو تمہیں صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے کھلاتے ہیں، ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ۔
10 اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِيْرًا
ہمیں تو اپنے پروردگار کی طرف سے اُس دن کا ڈر ہے جو (چہروں کو) بگاڑ دینے والا، نہایت سخت ہوگا۔
11 فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْيَوْمِ وَلَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّسُرُوْرًا
تو اللہ نے اُنہیں اُس دن کی سختی سے بچا لیا، اور اُنہیں تازگی اور خوشی عطا فرمائی،
12 وَجَزٰىهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّحَرِيْرًا
اور اُن کے صبر کے بدلے اُنہیں جنت اور ریشمی لباس عطا فرمایا۔
13 مُّتَّكِـِٕيْنَ فِيْهَا عَلَي الْاَرَاۤىِٕكِۚ لَا يَرَوْنَ فِيْهَا شَمْسًا وَّلَا زَمْهَرِيْرًا
وہ اُس میں تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے؛ وہاں نہ دھوپ (کی تپش) دیکھیں گے نہ سخت سردی،
14 وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلٰلُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِيْلًا
اور اُس (جنت) کے سائے اُن پر جھکے ہوئے ہوں گے، اور اُس کے پھلوں کے گچھے پوری طرح (اُن کے) بس میں کر دیے جائیں گے۔
15 وَيُطَافُ عَلَيْهِمْ بِاٰنِيَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّاَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيْرَا۟ؔ
اور اُن پر چاندی کے برتنوں اور شیشے جیسے پیالوں کا دور چلے گا،
16 قَوَارِيْرَا۟ؔ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِيْرًا
شیشے بھی چاندی کے، جنہیں (بھرنے والوں نے) ٹھیک اندازے سے بھرا ہوگا۔
17 وَيُسْقَوْنَ فِيْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيْلًا
اور اُنہیں وہاں ایسا جام پلایا جائے گا جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی،
18 عَيْنًا فِيْهَا تُسَمّٰي سَلْسَبِيْلًا
(یہ) اُس (جنت) میں ایک چشمہ ہے جس کا نام «سَلْسَبِيْل » ہے۔
19 وَيَطُوْفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۚ اِذَا رَاَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُو͏ٔ͏ْلُو͏ٔ͏ًا مَّنْثُوْرًا
اور اُن کے پاس ایسے لڑکے آتے جاتے رہیں گے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے؛ جب آپ اُنہیں دیکھیں گے تو سمجھیں گے کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں۔
20 وَاِذَا رَاَيْتَ ثَمَّ رَاَيْتَ نَعِيْمًا وَّمُلْكًا كَبِيْرًا
اور جب آپ وہاں دیکھیں گے تو (ہر طرف) نعمتیں ہی نعمتیں اور ایک بڑی سلطنت دیکھیں گے۔
21 عٰلِيَهُمْ ثِيَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّاِسْتَبْرَقٌؗ وَّحُلُّوْٓا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍۚ وَسَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُوْرًا
اُن کے اوپر باریک ریشم کے سبز کپڑے اور دبیز ریشم (کے لباس) ہوں گے، اور اُنہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے، اور اُن کا پروردگار اُنہیں نہایت پاکیزہ شراب پلائے گا۔
22 اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَاۤءً وَّكَانَ سَعْيُكُمْ مَّشْكُوْرًا
(کہا جائے گا:) یہ ہے تمہارا بدلہ، اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی۔
رکوع 2 آیات 23 تا 31
23 اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِيْلًا
(اے پیغمبر!) ہم ہی نے آپ پر یہ قرآن تھوڑا تھوڑا کر کے اتارا ہے۔
24 فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًا
تو آپ اپنے پروردگار کے حکم پر جمے رہیے، اور اِن میں سے کسی گناہ گار یا ناشکرے کی بات نہ مانیے۔
25 وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّاَصِيْلًا
اور صبح و شام اپنے پروردگار کا نام لیتے رہیے،
26 وَمِنَ الَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيْلًا
اور رات کے کچھ حصے میں بھی اُس کے حضور سجدہ کیجیے، اور رات کو دیر تک اُس کی تسبیح کرتے رہیے۔
27 اِنَّ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ يُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَيَذَرُوْنَ وَرَاۤءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيْلًا
یہ لوگ تو جلدی ملنے والی (دنیا) سے محبت رکھتے ہیں اور اپنے آگے آنے والے ایک بھاری دن کو چھوڑے بیٹھے ہیں۔
28 نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَشَدَدْنَا͏ٓ اَسْرَهُمْۚ وَاِذَا شِي͏ٔ͏ْنَا بَدَّلْنَا͏ٓ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِيْلًا
ہم ہی نے اِنہیں پیدا کیا اور اِن کے جوڑ بند مضبوط کیے؛ اور جب ہم چاہیں گے اِن کی جگہ اِن جیسے (دوسرے) لوگ بدل کر لے آئیں گے۔
29 اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌۚ فَمَنْ شَاۤءَ اتَّخَذَ اِلٰي رَبِّهٖ سَبِيْلًا
یقیناً یہ ایک نصیحت ہے؛ تو جو چاہے اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے کا) راستہ اختیار کر لے۔
30 وَمَا تَشَاۤءُوْنَ اِلَّا͏ٓ اَنْ يَّشَاۤءَ اللّٰهُؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيْمًا حَكِيْمًا
اور تم نہیں چاہ سکتے مگر یہ کہ اللہ چاہے؛ یقیناً اللہ سب کچھ جاننے والا، حکمت والا ہے۔
31 يُّدْخِلُ مَنْ يَّشَاۤءُ فِيْ رَحْمَتِهٖؕ وَالظّٰلِمِيْنَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِيْمًا
وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کر لیتا ہے؛ اور ظالموں کے لیے اُس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
→ سورۃ القيامة سب سورتیں سورۃ المرسلات ←