پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الرحمن

سورۃ الرحمٰن · 78 آیات · 3 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی پچپنویں سورت ہے؛ اِس میں اٹھہتر آیتیں اور تین رکوع ہیں۔ «رحمٰن» کے معنی ہیں: بے حد مہربان؛ یہ اللہ تعالیٰ کا مبارک صفاتی نام ہے، اور سورت کا آغاز اِسی نام سے ہوتا ہے، اِس لیے اِس کا نام «الرحمٰن» ہے۔ یہ مدنی سورت ہے۔ حضرت جابرؓ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کو یہ پوری سورت سنائی تو وہ خاموش رہے؛ آپ نے فرمایا: میں نے یہ سورت جنوں کو سنائی تھی، وہ تم سے اچھا جواب دینے والے تھے؛ جب بھی میں «فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ» پر پہنچتا تو وہ کہتے: «لَا بِشَيْءٍ مِّنْ نِّعَمِكَ رَبَّنَا نُكَذِّبُ فَلَكَ الْحَمْدُ»: اے ہمارے رب! ہم آپ کی کسی نعمت کو نہیں جھٹلاتے، سب تعریف آپ ہی کے لیے ہے (ترمذی: ۳۲۹۱)۔

رکوع 1 آیات 1 تا 25
1
اَلرَّحْمٰنُ
وہ رحمٰن (بے حد مہربان) ہے۔
2
عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ
اُسی نے قرآن کی تعلیم دی۔
3
خَلَقَ الْاِنْسَانَ
اُسی نے انسان کو پیدا کیا۔
4
عَلَّمَهُ الْبَيَانَ
اُسی نے اُسے بولنا سکھایا۔
5
اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں۔
6
وَّالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدٰنِ
اور بیلیں اور درخت (سب اللہ کو) سجدہ کرتے ہیں۔
7
وَالسَّمَاۤءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيْزَانَ
اور اُسی نے آسمان کو اونچا کیا اور ترازو قائم کی۔
8
اَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيْزَانِ
تاکہ تم تولنے میں زیادتی نہ کرو۔
9
وَاَقِيْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيْزَانَ
اور انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو، اور تول میں کمی نہ کرو۔
10
وَالْاَرْضَ وَضَعَهَا لِلْاَنَامِ
اور زمین کو اُسی نے مخلوق کے لیے بچھا دیا۔
11
فِيْهَا فَاكِهَةٌ وَّالنَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِ
اُس میں میوے ہیں، اور غلافوں والی کھجوریں ہیں۔
12
وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ
اور بھوسے والا غلہ ہے، اور خوشبو دار پھول ہیں۔
13
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
14
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ
اُسی نے انسان کو ٹھیکرے جیسی کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا۔
15
وَخَلَقَ الْجَاۤنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ
اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا۔
16
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
17
رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ
وہی دونوں مشرقوں کا پروردگار ہے اور وہی دونوں مغربوں کا پروردگار۔
18
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
19
مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيٰنِ
اُسی نے دو دریاؤں کو چلا دیا کہ دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں۔
20
بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيٰنِ
(پھر بھی) دونوں کے درمیان ایک آڑ ہے کہ وہ ایک دوسرے کی طرف بڑھ نہیں سکتے۔
21
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
22
يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّو͏ٔ͏ْلُو͏ٔ͏ُ وَالْمَرْجَانُ
اُن دونوں (دریاؤں) سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں۔
23
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
24
وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَـٰٔتُ فِي الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِ
اور اُسی کے (اختیار میں) ہیں وہ جہاز جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اٹھے ہوئے چلتے ہیں۔
25
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 26 تا 45
26
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
زمین پر جو کوئی ہے، فنا ہونے والا ہے۔
27
وَّيَبْقٰي وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ
اور (صرف) آپ کے پروردگار کی ذات باقی رہے گی جو بڑی عظمت اور فضل و کرم والی ہے۔
28
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
29
يَسْـَٔلُهٗ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِيْ شَاْنٍ
آسمانوں اور زمین میں جو کوئی ہے سب اُسی سے مانگتے ہیں؛ وہ ہر دن کسی نہ کسی شان میں ہے۔
30
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
31
سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِ
اے (جن و انس کے) دو بھاری گروہو! ہم عنقریب تمہارے (حساب کے) لیے فارغ ہوا چاہتے ہیں۔
32
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
33
يٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ فَانْفُذُوْاؕ لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ
اے جنات اور انسانوں کے گروہ! اگر تم آسمانوں اور زمین کی حدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو نکل بھاگو؛ تم زبردست قوت کے بغیر نہیں نکل سکو گے۔
34
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
35
يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ࣢ۙ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِ
تم دونوں پر آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑا جائے گا، پھر تم اپنا بچاؤ نہیں کر سکو گے۔
36
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
37
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاۤءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ
پھر جب آسمان پھٹ جائے گا اور تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہو جائے گا۔
38
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
39
فَيَوْمَىِٕذٍ لَّا يُسْـَٔلُ عَنْ ذَنۢ͏ْبِهٖٓ اِنْسٌ وَّلَا جَاۤنٌّ
چنانچہ اُس دن کسی انسان یا جن سے اُس کے گناہ کے بارے میں (معلوم کرنے کے لیے) نہیں پوچھا جائے گا۔
40
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
41
يُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِيْمٰهُمْ فَيُو͏ٔ͏ْخَذُ بِالنَّوَاصِيْ وَالْاَقْدَامِ
مجرم لوگ اپنی نشانیوں سے پہچان لیے جائیں گے، پھر اُنہیں پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لیا جائے گا۔
42
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
43
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِيْ يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَ
(کہا جائے گا:) یہ ہے وہ جہنم جسے مجرم لوگ جھٹلایا کرتے تھے۔
44
يَطُوْفُوْنَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيْمٍ اٰنٍ
وہ اُس (دوزخ) کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر لگاتے رہیں گے۔
45
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 46 تا 78
46
وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ
اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہو اُس کے لیے دو باغ ہوں گے۔
47
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
48
ذَوَاتَا͏ٓ اَفْنَانٍ
دونوں باغ بہت سی شاخوں والے ہوں گے۔
49
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
50
فِيْهِمَا عَيْنٰنِ تَجْرِيٰنِ
اُن دونوں میں دو چشمے بہہ رہے ہوں گے۔
51
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
52
فِيْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِ
اُن دونوں میں ہر میوے کی دو دو قسمیں ہوں گی۔
53
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
54
مُتَّكِـِٕيْنَ عَلٰي فُرُشٍۢ بَطَاۤىِٕنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍؕ وَجَنَا الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ
(جنتی) ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور دونوں باغوں کے پھل جھکے ہوئے قریب ہوں گے۔
55
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
56
فِيْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِۙ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَاۤنٌّ
اُن (باغوں) میں نیچی نگاہ والی (حوریں) ہوں گی جنہیں اِن (جنتیوں) سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا ہوگا نہ کسی جن نے۔
57
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
58
كَاَنَّهُنَّ الْيَاقُوْتُ وَالْمَرْجَانُ
وہ ایسی ہوں گی جیسے یاقوت اور مونگے ہوں۔
59
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
60
هَلْ جَزَاۤءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ
بھلا نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے؟
61
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
62
وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ
اور اُن دو (باغوں) کے علاوہ دو باغ اور ہوں گے۔
63
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
64
مُدْهَاۤمَّتٰنِ
دونوں گہرے سبز رنگ کے ہوں گے۔
65
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
66
فِيْهِمَا عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ
اُن دونوں میں دو چشمے ہوں گے جو جوش مار کر ابل رہے ہوں گے۔
67
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
68
فِيْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخْلٌ وَّرُمَّانٌ
اُن دونوں میں میوے اور کھجوریں اور انار ہوں گے۔
69
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
70
فِيْهِنَّ خَيْرٰتٌ حِسَانٌ
اُن (باغوں) میں نیک سیرت، خوبصورت عورتیں ہوں گی۔
71
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
72
حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِي الْخِيَامِ
گوری رنگت والی، خیموں میں محفوظ رکھی ہوئی۔
73
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
74
لَمْ يَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَاۤنٌّ
اِن (جنتیوں) سے پہلے اُنہیں نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا ہوگا نہ کسی جن نے۔
75
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
76
مُتَّكِـِٕيْنَ عَلٰي رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ
(جنتی) سبز مسندوں اور نفیس و عمدہ قالینوں پر تکیہ لگائے ہوں گے۔
77
فَبِاَيِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پھر (اے جن و انس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
78
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ
بڑی برکت والا ہے آپ کے پروردگار کا نام جو بڑی عظمت اور فضل و کرم والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں