تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی چھپنویں سورت ہے؛ اِس میں چھیانوے آیتیں اور تین رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ سورت کی ابتدا اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ سے ہوتی ہے؛ «الْوَاقِعَةُ » یعنی وہ ہونے والی، قیامت کا ایک نام ہے، اِسی سے سورت کا نام «الواقعہ» رکھا گیا۔
رکوع 1 آیات 1 تا 38
1 اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ
جب واقع ہو جائے گی وہ ہونے والی۔
2 لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ
نہیں ہے اُس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ۔
نیچا کرنے والی، اونچا کرنے والی۔
4 اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا
جب ہلا دی جائے گی زمین، بری طرح ہلایا جانا۔
5 وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا
اور ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے پہاڑ، بالکل ریزہ ریزہ۔
6 فَكَانَتْ هَبَاۤءً مُّنۢ͏ْبَثًّا
پھر ہو جائیں گے وہ غبار، بکھرا ہوا۔
7 وَّكُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةً
اور ہو جاؤ گے تم تین گروہ۔
8 فَاَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِۙ مَا͏ٓ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ
پس دائیں والے، کیا ہیں دائیں والے!
9 وَاَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِۙ مَا͏ٓ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ
اور بائیں والے، کیا ہیں بائیں والے!
10 وَالسّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَ
اور آگے بڑھ جانے والے، وہی آگے بڑھ جانے والے ہیں۔
11 اُولٰۤىِٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَ
یہی لوگ قریب کیے گئے ہیں۔
12 فِيْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ
نعمت والے باغوں میں۔
13 ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ
ایک بڑی جماعت پہلوں میں سے۔
14 وَقَلِيْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ
اور تھوڑے پچھلوں میں سے۔
15 عَلٰي سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ
جڑاؤ تختوں پر۔
16 مُّتَّكِـِٕيْنَ عَلَيْهَا مُتَقٰبِلِيْنَ
ٹیک لگائے ہوئے اُن پر، آمنے سامنے۔
17 يَطُوْفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ
پھرتے ہیں اُن پر ایسے لڑکے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں۔
18 بِاَكْوَابٍ وَّاَبَارِيْقَۙ وَكَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍ
کوزے اور آفتابے لیے ہوئے، اور ایسا جام جو بہتی شراب کا ہے۔
19 لَّا يُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُوْنَ
نہ سر چکرائے گا اُن کا اُس سے اور نہ وہ عقل کھوئیں گے۔
20 وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوْنَ
اور میوے، اُس میں سے جو وہ پسند کریں۔
21 وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ
اور پرندے کا گوشت، اُس میں سے جو وہ چاہیں۔
اور بڑی آنکھوں والی حوریں۔
23 كَاَمْثَالِ اللُّو͏ٔ͏ْلُوءِ الْمَكْنُوْنِ
جیسے چھپائے ہوئے موتی۔
24 جَزَاۤءًۢ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
بدلے میں اُس کے جو وہ کرتے رہے۔
25 لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْهَا لَغْوًا وَّلَا تَاْثِيْمًا
نہ سنیں گے وہ اُس میں کوئی بے ہودہ بات اور نہ گناہ کی بات۔
26 اِلَّا قِيْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا
مگر ایک ہی بات: سلام، سلام۔
27 وَاَصْحٰبُ الْيَمِيْنِۙ مَا͏ٓ اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ
اور دائیں والے، کیا ہیں دائیں والے!
28 فِيْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍ
بے کانٹوں کی بیریوں میں۔
اور تہ بہ تہ لدے کیلوں میں۔
اور دور تک پھیلے سائے میں۔
اور بہتے پانی میں۔
32 وَّفَاكِهَةٍ كَثِيْرَةٍ
اور بہت سے میووں میں۔
33 لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّلَا مَمْنُوْعَةٍ
نہ ختم ہونے والے اور نہ روکے جانے والے۔
34 وَّفُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍ
اور اونچے بچھونوں پر۔
35 اِنَّا͏ٓ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَاۤءً
بے شک ہم نے پیدا کیا اُن کو، ایک نیا پیدا کرنا۔
36 فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًا
پس بنا دیا ہم نے اُن کو کنواریاں۔
محبت کرنے والیاں، ہم عمر۔
38 لِّاَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ
دائیں والوں کے لیے۔
رکوع 2 آیات 39 تا 74
39 ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ
ایک بڑی جماعت پہلوں میں سے۔
40 وَثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ
اور ایک بڑی جماعت پچھلوں میں سے۔
41 وَاَصْحٰبُ الشِّمَالِۙ مَا͏ٓ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ
اور بائیں والے، کیا ہیں بائیں والے!
42 فِيْ سَمُوْمٍ وَّحَمِيْمٍ
لو کی لپٹ اور کھولتے پانی میں۔
43 وَّظِلٍّ مِّنْ يَّحْمُوْمٍ
اور سائے میں، سیاہ دھوئیں کے۔
44 لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيْمٍ
نہ ٹھنڈا اور نہ آرام دینے والا۔
45 اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِيْنَ
بے شک وہ تھے اِس سے پہلے عیش میں پڑے ہوئے۔
46 وَكَانُوْا يُصِرُّوْنَ عَلَي الْحِنْثِ الْعَظِيْمِ
اور وہ اصرار کرتے تھے بڑے گناہ پر۔
47 وَكَانُوْا يَقُوْلُوْنَۙ اَىِٕذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ
اور وہ کہتے تھے: کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہو جائیں گے مٹی اور ہڈیاں، کیا واقعی ہم ضرور اٹھائے جانے والے ہیں؟
48 اَوَاٰبَاۤو͏ٔ͏ُنَا الْاَوَّلُوْنَ
اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی؟
49 قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰخِرِيْنَ
کہہ دیجیے: بے شک پہلے اور پچھلے۔
50 لَمَجْمُوْعُوْنَۙ اِلٰي مِيْقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ
ضرور جمع کیے جانے والے ہیں ایک معلوم دن کے مقررہ وقت پر۔
51 ثُمَّ اِنَّكُمْ اَيُّهَا الضَّاۤلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَ
پھر بے شک تم، اے گمراہ لوگو، جھٹلانے والو!
52 لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍ
ضرور کھانے والے ہو ایک درخت سے، زقّوم سے۔
53 فَمَالِـُٔوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَ
پھر بھرنے والے ہو اُس سے پیٹ۔
54 فَشٰرِبُوْنَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيْمِ
پھر پینے والے ہو اُس پر کھولتا ہوا پانی۔
55 فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِيْمِ
پھر پینے والے ہو جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں۔
56 هٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّيْنِ
یہ ہے اُن کی مہمانی بدلے کے دن۔
57 نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُوْنَ
ہم نے پیدا کیا تمہیں، تو تم کیوں تصدیق نہیں کرتے؟
58 اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَ
تو کیا تم نے دیکھا جو تم ٹپکاتے ہو؟
59 ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗٓ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ
کیا تم اُسے پیدا کرتے ہو یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں؟
60 نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِيْنَ
ہم نے مقرر کر دی تمہارے درمیان موت، اور ہم عاجز نہیں،
61 عَلٰٓي اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِي͏ٔ͏َكُمْ فِيْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
اِس پر کہ ہم بدل دیں تمہارے جیسے اور پیدا کر دیں تمہیں اُس حالت میں جو تم نہیں جانتے۔
62 وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰي فَلَوْلَا تَذَكَّرُوْنَ
اور بے شک تم جان چکے ہو پہلی پیدائش، تو تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے؟
63 اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَ
تو کیا تم نے دیکھا جو تم بوتے ہو؟
64 ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗٓ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ
کیا تم اُسے اگاتے ہو یا ہم ہی اگانے والے ہیں؟
65 لَوْ نَشَاۤءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ
اگر ہم چاہیں تو ضرور کر دیں اُسے چُورا، پھر تم افسوس کرتے رہ جاؤ۔
(کہتے رہو کہ) بے شک ہم تو ضرور تاوان میں پڑ گئے۔
67 بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ
بلکہ ہم تو محروم ہی کر دیے گئے۔
68 اَفَرَءَيْتُمُ الْمَاۤءَ الَّذِيْ تَشْرَبُوْنَ
تو کیا تم نے دیکھا وہ پانی جو تم پیتے ہو؟
69 ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ
کیا تم نے اُسے اتارا بادل سے یا ہم ہی اتارنے والے ہیں؟
70 لَوْ نَشَاۤءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُوْنَ
اگر ہم چاہیں تو کر دیں اُسے کھاری، تو تم کیوں شکر نہیں کرتے؟
71 اَفَرَءَيْتُمُ النَّارَ الَّتِيْ تُوْرُوْنَ
تو کیا تم نے دیکھی وہ آگ جو تم سلگاتے ہو؟
72 ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَا͏ٓ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِـُٔوْنَ
کیا تم نے پیدا کیا اُس کا درخت یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں؟
73 نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلْمُقْوِيْنَ
ہم نے بنایا اُسے یاد دہانی اور فائدہ پڑاؤ کرنے والوں کے لیے۔
74 فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ
سو پاکی بیان کیجیے اپنے عظمت والے رب کے نام کی۔
رکوع 3 آیات 75 تا 96
75 فَلَا͏ٓ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ
پس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی جگہوں کی۔
76 وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِيْمٌ
اور بے شک یہ البتہ بڑی قسم ہے، اگر تم جانو۔
77 اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِيْمٌ
بے شک یہ البتہ بڑی عزت والا قرآن ہے۔
78 فِيْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍ
ایک محفوظ کتاب میں لکھا ہوا ہے۔
79 لَّا يَمَسُّهٗٓ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَ
اُسے نہیں چھوتے مگر پاک کیے گئے (فرشتے)۔
80 تَنْزِيْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اُتارا ہوا ہے تمام جہانوں کے رب کی طرف سے۔
81 اَفَبِهٰذَا الْحَدِيْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَ
تو کیا اِس کلام کے ساتھ تم بے پروائی کرنے والے ہو؟
82 وَتَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ
اور تم اپنے رزق کے شکر کو یہ بناتے ہو کہ تم جھٹلاتے ہو۔
83 فَلَوْلَا͏ٓ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ
پھر کیوں نہیں، جب جان پہنچ جاتی ہے گلے تک۔
84 وَاَنْتُمْ حِيْنَىِٕذٍ تَنْظُرُوْنَ
اور تم اُس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو۔
85 وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ
اور ہم زیادہ قریب ہیں اُس کے، تم سے، لیکن تم نہیں دیکھتے۔
86 فَلَوْلَا͏ٓ اِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِيْنِيْنَ
پھر کیوں نہیں، اگر تم بدلہ دیے جانے والے نہیں ہو۔
87 تَرْجِعُوْنَهَا͏ٓ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
تم لوٹا لیتے اُس جان کو، اگر تم سچے ہو۔
88 فَاَمَّا͏ٓ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ
پھر اگر وہ قریب کیے گئے لوگوں میں سے ہو۔
89 فَرَوْحٌ وَّرَيْحَانٌۙ وَّجَنَّتُ نَعِيْمٍ
تو راحت ہے اور خوشبو اور نعمت کا باغ۔
90 وَاَمَّا͏ٓ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ
اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہو۔
91 فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ
تو (اُس سے کہا جائے گا:) سلامتی ہے تیرے لیے، دائیں ہاتھ والوں میں سے ہونے پر۔
92 وَاَمَّا͏ٓ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِيْنَ الضَّاۤلِّيْنَ
اور اگر وہ جھٹلانے والوں، گمراہوں میں سے ہو۔
93 فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيْمٍ
تو مہمانی ہے کھولتے ہوئے پانی سے۔
اور دوزخ میں جھلسایا جانا ہے۔
95 اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِيْنِ
بے شک یہ البتہ وہی خالص یقین کی بات ہے۔
96 فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ
پس آپ پاکی بیان کیجیے اپنے عظمت والے رب کے نام کی۔
→ سورۃ الرحمٰن سب سورتیں سورۃ الحديد ←