پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الحديد

سورۃ الحديد · 29 آیات · 4 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی ستاونویں سورت ہے؛ اِس میں اُنتیس آیتیں اور چار رکوع ہیں، اور یہ مدنی سورت ہے۔ «حدید» کے معنی لوہے کے ہیں؛ اِس سورت کی آیت ۲۵ میں لوہے کے اتارے جانے اور اُس کے فائدوں کا ذکر ہے، اِسی مناسبت سے اِس کا نام «الحدید» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 10
1
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ کی پاکی بیان کرتا ہے، اور وہی غالب، حکمت والا ہے۔
2
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۚ يُحْيٖ وَيُمِيْتُۚ وَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اُسی کی ہے؛ وہی زندگی دیتا اور موت دیتا ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
3
هُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
وہی اول ہے اور وہی آخر، وہی ظاہر ہے اور وہی باطن؛ اور وہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔
4
هُوَ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰي عَلَي الْعَرْشِؕ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْاَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاۤءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيْهَاؕ وَهُوَ مَعَكُمْ اَيْنَ مَا كُنْتُمْؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا، پھر عرش پر مستوی ہوا؛ وہ جانتا ہے جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو اُس سے نکلتا ہے، اور جو آسمان سے اترتا ہے اور جو اُس میں چڑھتا ہے؛ اور تم جہاں کہیں بھی ہو وہ تمہارے ساتھ ہے؛ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اُسے دیکھ رہا ہے۔
5
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ وَاِلَي اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اُسی کی ہے، اور سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔
6
يُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُوْلِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِؕ وَهُوَ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
وہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، اور وہ سینوں کے بھیدوں کو بھی خوب جانتا ہے۔
7
اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَاَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِيْنَ فِيْهِؕ فَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَاَنْفَقُوْا لَهُمْ اَجْرٌ كَبِيْرٌ
اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاؤ، اور اُس (مال) میں سے خرچ کرو جس میں اللہ نے تمہیں (دوسروں کا) جانشین بنایا ہے؛ پس تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور خرچ کیا اُن کے لیے بڑا اجر ہے۔
8
وَمَا لَكُمْ لَا تُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِاللّٰهِۚ وَالرَّسُوْلُ يَدْعُوْكُمْ لِتُو͏ٔ͏ْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ اَخَذَ مِيْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے، حالانکہ رسول تمہیں بلا رہے ہیں کہ تم اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ، اور وہ (اللہ) تم سے پکا عہد بھی لے چکا ہے، اگر تم واقعی ماننے والے ہو۔
9
هُوَ الَّذِيْ يُنَزِّلُ عَلٰي عَبْدِهٖٓ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ لِّيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَي النُّوْرِؕ وَاِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ
وہی ہے جو اپنے بندے پر واضح آیتیں اتارتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لائے؛ اور یقیناً اللہ تم پر بڑا شفیق، نہایت مہربان ہے۔
10
وَمَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَلِلّٰهِ مِيْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ لَا يَسْتَوِيْ مِنْكُمْ مَّنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَقٰتَلَؕ اُولٰۤىِٕكَ اَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِيْنَ اَنْفَقُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَقٰتَلُوْاؕ وَكُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰيؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ
اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کرتے، حالانکہ آسمانوں اور زمین کا سارا ورثہ اللہ ہی کا ہے؟ تم میں سے جن لوگوں نے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا اور جہاد کیا وہ (دوسروں کے) برابر نہیں؛ اُن کا درجہ اُن لوگوں سے بہت بڑا ہے جنہوں نے بعد میں خرچ کیا اور جہاد کیا؛ اور اللہ نے بھلائی (جنت) کا وعدہ سب سے کیا ہے؛ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اُس سے پوری طرح باخبر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 11 تا 19
11
مَنْ ذَا الَّذِيْ يُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَلَهٗٓ اَجْرٌ كَرِيْمٌ
کون ہے جو اللہ کو اچھے طریقے پر قرض دے، پھر اللہ اُسے اُس کے لیے کئی گنا بڑھا دے، اور اُس کے لیے باعزت اجر ہے؟
12
يَوْمَ تَرَي الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ وَالْمُو͏ٔ͏ْمِنٰتِ يَسْعٰي نُوْرُهُمْ بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَبِاَيْمَانِهِمْ بُشْرٰىكُمُ الْيَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ
جس دن آپ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھیں گے کہ اُن کا نور اُن کے آگے اور اُن کے دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا؛ (اُن سے کہا جائے گا:) آج تمہیں ایسے باغوں کی خوشخبری ہے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جن میں تم ہمیشہ رہو گے؛ یہی بڑی کامیابی ہے۔
13
يَوْمَ يَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَالْمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِكُمْۚ قِيْلَ ارْجِعُوْا وَرَاۤءَكُمْ فَالْتَمِسُوْا نُوْرًاؕ فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُوْرٍ لَّهٗ بَابٌؕ بَاطِنُهٗ فِيْهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهٗ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ
جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے: ذرا ہمارا انتظار کر لو کہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کر لیں؛ کہا جائے گا: اپنے پیچھے لوٹ جاؤ، پھر (وہاں) نور تلاش کرو؛ پھر اُن کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا، اُس کے اندر کی طرف رحمت ہوگی اور باہر کی طرف عذاب۔
14
يُنَادُوْنَهُمْ اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْؕ قَالُوْا بَلٰي وَلٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ الْاَمَانِيُّ حَتّٰي جَاۤءَ اَمْرُ اللّٰهِ وَغَرَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ
وہ (منافق) اُنہیں پکاریں گے: کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟ وہ کہیں گے: ہاں تھے تو سہی، لیکن تم نے خود اپنے آپ کو فتنے میں ڈالا، اور انتظار میں رہے، اور شک میں پڑے رہے، اور جھوٹی آرزوؤں نے تمہیں دھوکے میں رکھا، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ پہنچا، اور بڑے دھوکے باز (شیطان) نے تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکے میں ڈالے رکھا۔
15
فَالْيَوْمَ لَا يُو͏ٔ͏ْخَذُ مِنْكُمْ فِدْيَةٌ وَّلَا مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْاؕ مَاْوٰىكُمُ النَّارُؕ هِيَ مَوْلٰىكُمْؕ وَبِي͏ٔ͏ْسَ الْمَصِيْرُ
تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ اُن لوگوں سے جنہوں نے (کھلم کھلا) کفر کیا؛ تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے، وہی تمہاری ساتھی ہے، اور وہ کیا ہی برا انجام ہے۔
16
اَلَمْ يَاْنِ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّۙ وَلَا يَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُهُمْؕ وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ
کیا ایمان والوں کے لیے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اللہ کے ذکر کے لیے اور اُس حق کے لیے جو نازل ہوا ہے، پگھل جائیں؟ اور وہ اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں اِن سے پہلے کتاب دی گئی تھی، پھر اُن پر لمبی مدت گزر گئی تو اُن کے دل سخت ہو گئے، اور اُن میں سے بہت سے نافرمان ہیں۔
17
اِعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ يُحْيِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَاؕ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
جان لو کہ اللہ ہی زمین کو اُس کے مردہ ہو جانے کے بعد زندہ کرتا ہے؛ ہم نے تمہارے لیے نشانیاں کھول کھول کر بیان کر دی ہیں تاکہ تم سمجھ سے کام لو۔
18
اِنَّ الْمُصَّدِّقِيْنَ وَالْمُصَّدِّقٰتِ وَاَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا يُّضٰعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ اَجْرٌ كَرِيْمٌ
یقیناً صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں، اور جنہوں نے اللہ کو اچھے طریقے پر قرض دیا، اُن کے لیے (اُسے) کئی گنا بڑھایا جائے گا، اور اُن کے لیے باعزت اجر ہے۔
19
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖٓ اُولٰۤىِٕكَ هُمُ الصِّدِّيْقُوْنَࣗۖ وَالشُّهَدَاۤءُ عِنْدَ رَبِّهِمْؕ لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَنُوْرُهُمْؕ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا͏ٓ اُولٰۤىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ
اور جو لوگ اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لائے، وہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں؛ اُن کے لیے اُن کا اجر اور اُن کا نور ہے؛ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی دوزخ والے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 20 تا 25
20
اِعْلَمُوْٓا اَنَّمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَّلَهْوٌ وَّزِيْنَةٌ وَّتَفَاخُرٌۢ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِي الْاَمْوَالِ وَالْاَوْلَادِؕ كَمَثَلِ غَيْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ يَهِيْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُوْنُ حُطَامًاؕ وَفِي الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيْدٌۙ وَّمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانٌؕ وَمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا͏ٓ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ
جان لو کہ دنیا کی زندگی تو کھیل تماشا، ظاہری ٹیپ ٹاپ، ایک دوسرے پر فخر اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش ہے؛ (اِس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش، کہ اُس سے اگنے والی کھیتی کسانوں کو بھلی لگتی ہے، پھر وہ سوکھ جاتی ہے تو تم اُسے دیکھتے ہو کہ زرد ہو گئی، پھر وہ چورا چورا ہو جاتی ہے؛ اور آخرت میں سخت عذاب ہے، اور اللہ کی طرف سے مغفرت اور خوشنودی ہے؛ اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے۔
21
سَابِقُوْٓا اِلٰي مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاۤءِ وَالْاَرْضِۙ اُعِدَّتْ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖؕ ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ يُو͏ٔ͏ْتِيْهِ مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ
دوڑو اپنے پروردگار کی مغفرت اور اُس جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان اور زمین کی وسعت کے برابر ہے، جو اُن لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اُس کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں؛ یہ اللہ کا کرم ہے، وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے، اور اللہ بڑا کرم والا ہے۔
22
مَا͏ٓ اَصَابَ مِنْ مُّصِيْبَةٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِيْٓ اَنْفُسِكُمْ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَهَاؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَي اللّٰهِ يَسِيْرٌ
کوئی بھی آفت جو زمین میں یا خود تم پر آتی ہے، وہ اُس کے پیدا کیے جانے سے پہلے ایک کتاب (لوحِ محفوظ) میں لکھی ہوئی ہے؛ یقیناً یہ اللہ پر آسان ہے۔
23
لِّكَيْلَا تَاْسَوْا عَلٰي مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوْا بِمَا͏ٓ اٰتٰىكُمْؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرِ
(یہ بات اِس لیے بتا دی ہے) تاکہ جو چیز تمہارے ہاتھ سے جاتی رہے تم اُس پر رنج نہ کرو، اور جو کچھ اللہ تم کو عطا فرمائے اُس پر اتراؤ نہیں؛ اور اللہ کسی اترانے والے، شیخی بگھارنے والے کو پسند نہیں کرتا۔
24
اࣙلَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ وَيَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِؕ وَمَنْ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ
جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی بخل کی ترغیب دیتے ہیں؛ اور جو شخص منہ پھیر لے تو اللہ ہی بے نیاز ہے، بڑی خوبیوں والا ہے۔
25
لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنٰتِ وَاَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتٰبَ وَالْمِيْزَانَ لِيَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِۚ وَاَنْزَلْنَا الْحَدِيْدَ فِيْهِ بَاْسٌ شَدِيْدٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ يَّنْصُرُهٗ وَرُسُلَهٗ بِالْغَيْبِؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِيٌّ عَزِيْزٌ
ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی ہوئی نشانیاں دے کر بھیجا، اور اُن کے ساتھ کتاب اور ترازو اتاری تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں؛ اور ہم نے لوہا اتارا جس میں بڑی طاقت ہے اور لوگوں کے لیے بہت سے فائدے ہیں؛ اور اِس لیے کہ اللہ دیکھ لے کہ کون بن دیکھے اللہ اور اُس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے؛ یقیناً اللہ بڑی طاقت والا اور غالب ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 26 تا 29
26
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّاِبْرٰهِيْمَ وَجَعَلْنَا فِيْ ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتٰبَ فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍۚ وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ
اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھی پیغمبر بنا کر بھیجا، اور اُن کی نسل میں نبوت اور کتاب کو جاری رکھا؛ تو اُن میں سے بعض تو ہدایت پر آ گئے، اور اُن میں سے بہت سے نافرمان ہی رہے۔
27
ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلٰٓي اٰثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيْسَي ابْنِ مَرْيَمَ وَاٰتَيْنٰهُ الْاِنْجِيْلَ࣢ۙ وَجَعَلْنَا فِيْ قُلُوْبِ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْهُ رَاْفَةً وَّرَحْمَةًؕ وَرَهْبَانِيَّةَ اࣙبْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنٰهَا عَلَيْهِمْ اِلَّا ابْتِغَاۤءَ رِضْوَانِ اللّٰهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَاۚ فَاٰتَيْنَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْهُمْ اَجْرَهُمْۚ وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ
پھر اُن کے پیچھے ہم اپنے پیغمبروں کو بھیجتے رہے، اور اُن کے بعد مریم کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا، اور اُن کو انجیل عطا فرمائی، اور اُن کی پیروی کرنے والوں کے دلوں میں ہم نے نرمی اور رحم دلی پیدا کر دی؛ اور (البتہ) دنیا سے کنارہ کشی اُنہوں نے خود ایجاد کر لی، ہم نے اُس کو اُن پر فرض نہیں کیا تھا، مگر (اُنہوں نے) اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے (ایسا کیا)؛ پھر جیسا اُس کو نباہنا چاہیے تھا، نباہ بھی نہ سکے؛ تو اُن میں سے جو لوگ ایمان لائے اُن کو ہم نے اُن کا اجر عطا کر دیا، اور اُن میں سے بہت سے لوگ نافرمان ہیں۔
28
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَاٰمِنُوْا بِرَسُوْلِهٖ يُو͏ٔ͏ْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَيَغْفِرْ لَكُمْؕ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اُس کے رسول پر ایمان لاؤ، تو اللہ تم کو اپنی رحمت سے دوہرا حصہ عطا کرے گا، اور تم کو ایک ایسا نور عطا کرے گا کہ تم اُس کو لیے ہوئے چلو گے، اور تم کو معاف فرما دے گا؛ اور اللہ بہت معاف کرنے والا اور بڑا مہربان ہے۔
29
لِّي͏ٔ͏َلَّا يَعْلَمَ اَهْلُ الْكِتٰبِ اَلَّا يَقْدِرُوْنَ عَلٰي شَيْءٍ مِّنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَاَنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللّٰهِ يُو͏ٔ͏ْتِيْهِ مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ
(یہ بات اِس لیے واضح کی گئی ہے) کہ کتاب والے جان لیں کہ اللہ کے فضل و کرم پر اُن کو کوئی قدرت حاصل نہیں ہے، اور یہ کہ سارا فضل اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے، وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے، اور اللہ بڑا فضل والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں