تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی چوّنویں سورت ہے؛ اِس میں پچپن آیتیں اور تین رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ «قمر» کے معنی چاند کے ہیں؛ سورت کے شروع ہی میں چاند کے دو ٹکڑے ہونے کا ذکر ہے، جو نبی ﷺ کے معجزے کے طور پر ظاہر ہوا، اِسی مناسبت سے اِس کا نام «القمر» ہے۔ یہ واقعہ ہجرت سے تقریباً پانچ سال پہلے مکہ میں پیش آیا، اور ظاہر ہے کہ یہ سورت بھی اُنہی دنوں نازل ہوئی۔
رکوع 1 آیات 1 تا 22
1 اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ
قیامت قریب آ پہنچی اور چاند پھٹ گیا۔
2 وَاِنْ يَّرَوْا اٰيَةً يُّعْرِضُوْا وَيَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ
اور اگر یہ لوگ کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں: یہ تو جادو ہے جو ہمیشہ سے چلا آ رہا ہے۔
3 وَكَذَّبُوْا وَاتَّبَعُوْٓا اَهْوَاۤءَهُمْ وَكُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ
اور اُنہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کے پیچھے چلے؛ اور ہر کام (کا ایک وقت) ٹھہرا ہوا ہے۔
4 وَلَقَدْ جَاۤءَهُمْ مِّنَ الْاَنۢ͏ْبَاۤءِ مَا فِيْهِ مُزْدَجَرٌ
اور اُن کے پاس (پچھلی قوموں کی) ایسی خبریں آ چکی ہیں جن میں عبرت کا سامان تھا۔
5 حِكْمَةٌۢ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ
(یعنی) کمال درجے کی دانائی کی باتیں؛ مگر ڈرانے والی باتیں (اُن کو) کچھ فائدہ نہیں دیتیں۔
6 فَتَوَلَّ عَنْهُمْۘ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ اِلٰي شَيْءٍ نُّكُرٍ
لہٰذا (اے پیغمبر!) آپ اِن کی پروا نہ کیجیے؛ جس دن ایک بلانے والا ایک ناگوار چیز کی طرف بلائے گا۔
7 خُشَّعًا اَبْصَارُهُمْ يَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ كَاَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌ
(اُس دن) اُن کی نگاہیں جھکی ہوں گی، وہ قبروں سے اس طرح نکلیں گے جیسے پھیلی ہوئی ٹڈیاں ہوں۔
8 مُّهْطِعِيْنَ اِلَي الدَّاعِؕ يَقُوْلُ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ
بلانے والے کی طرف دوڑے جا رہے ہوں گے؛ کافر کہیں گے: یہ بڑا کٹھن دن ہے۔
9 كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَقَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّازْدُجِرَ
اِن سے پہلے نوح کی قوم نے بھی جھٹلایا تھا؛ چنانچہ اُنہوں نے ہمارے بندے (نوح) کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ یہ دیوانہ ہے، اور اُنہیں دھمکی دی گئی۔
10 فَدَعَا رَبَّهٗٓ اَنِّيْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ
تو اُنہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ میں بے بس ہو چکا ہوں، اب آپ (اِن سے) بدلہ لیجیے۔
11 فَفَتَحْنَا͏ٓ اَبْوَابَ السَّمَاۤءِ بِمَاۤءٍ مُّنْهَمِرٍ
چنانچہ ہم نے موسلا دھار برستے پانی سے آسمان کے دروازے کھول دیے۔
12 وَّفَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُيُوْنًا فَالْتَقَي الْمَاۤءُ عَلٰٓي اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ
اور زمین سے چشمے جاری کر دیے، پھر (دونوں) پانی اُس کام کے لیے مل گئے جو پہلے سے طے ہو چکا تھا۔
13 وَحَمَلْنٰهُ عَلٰي ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّدُسُرٍ
اور ہم نے نوح کو تختوں اور میخوں والی (کشتی) پر سوار کر دیا۔
14 تَجْرِيْ بِاَعْيُنِنَاۚ جَزَاۤءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ
جو ہماری نگرانی میں چل رہی تھی، یہ اُس (پیغمبر) کی خاطر بدلہ لینے کے لیے تھا جس کی ناقدری کی گئی تھی۔
15 وَلَقَدْ تَّرَكْنٰهَا͏ٓ اٰيَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور ہم نے اِس (واقعے) کو ایک نشانی بنا کر چھوڑ دیا؛ تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے؟
16 فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِيْ وَنُذُرِ
پھر (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا!
17 وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان بنا دیا ہے، تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے؟
18 كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِيْ وَنُذُرِ
عاد (کی قوم) نے بھی جھٹلایا، تو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا!
19 اِنَّا͏ٓ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيْحًا صَرْصَرًا فِيْ يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ
ہم نے ایک مسلسل نحوست والے دن میں اُن پر تیز آندھی بھیجی۔
20 تَنْزِعُ النَّاسَۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ
جو لوگوں کو اس طرح اکھاڑ پھینکتی تھی جیسے وہ جڑ سے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں۔
21 فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِيْ وَنُذُرِ
پھر (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا!
22 وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان بنا دیا ہے، تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے؟
رکوع 2 آیات 23 تا 40
23 كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ
(قومِ) ثمود نے بھی ڈرانے والوں کو جھٹلایا۔
24 فَقَالُوْٓا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗٓۙ اِنَّا͏ٓ اِذًا لَّفِيْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ
چنانچہ کہنے لگے: بھلا کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک اکیلے آدمی کی پیروی کریں؟ اگر ہم نے ایسا کیا تو ہم یقیناً بڑی غلطی اور دیوانگی میں پڑ جائیں گے۔
25 ءَاُلْقِيَ الذِّكْرُ عَلَيْهِ مِنْۢ بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ
کیا ہم سب میں سے اِسی پر نصیحت (وحی) اتاری گئی؟ (نہیں) بلکہ یہ بڑا جھوٹا، شیخی باز ہے۔
26 سَيَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ
کل کو اِنہیں پتہ چل جائے گا کہ کون بڑا جھوٹا، شیخی باز ہے۔
27 اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ
(اے صالح!) ہم اِن کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجنے والے ہیں، سو آپ اِنہیں دیکھتے رہیے اور صبر سے کام لیجیے۔
28 وَنَبِّي͏ٔ͏ْهُمْ اَنَّ الْمَاۤءَ قِسْمَةٌۢ بَيْنَهُمْۚ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ
اور اِنہیں بتا دیجیے کہ پانی اِن کے اور اُس (اونٹنی) کے درمیان بانٹ دیا گیا ہے؛ ہر ایک اپنی باری پر حاضر ہوا کرے۔
29 فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطٰي فَعَقَرَ
پھر اُنہوں نے اپنے ساتھی کو بلایا تو اُس نے (اونٹنی پر) وار کیا اور اُس کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔
30 فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِيْ وَنُذُرِ
پھر (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا!
31 اِنَّا͏ٓ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوْا كَهَشِيْمِ الْمُحْتَظِرِ
ہم نے اُن پر ایک ہی چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہو گئے جیسے باڑ لگانے والے کی (روندی ہوئی) سوکھی ٹوٹی گھاس۔
32 وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان بنا دیا ہے، تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے؟
33 كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطٍۢ بِالنُّذُرِ
لوط کی قوم نے بھی ڈرانے والوں کو جھٹلایا۔
34 اِنَّا͏ٓ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا اِلَّا͏ٓ اٰلَ لُوْطٍؕ نَجَّيْنٰهُمْ بِسَحَرٍ
ہم نے اُن پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی، سوائے لوط کے گھر والوں کے، جنہیں ہم نے سحری کے وقت بچا لیا۔
35 نِّعْمَةً مِّنْ عِنْدِنَاؕ كَذٰلِكَ نَجْزِيْ مَنْ شَكَرَ
(یہ) ہماری طرف سے ایک احسان تھا؛ ہم اُس شخص کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں جو شکر کرے۔
36 وَلَقَدْ اَنْذَرَهُمْ بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ
اور لوط نے اُنہیں ہماری پکڑ سے پہلے ہی ڈرا دیا تھا، مگر اُنہوں نے ڈرانے والوں ہی سے جھگڑا کیا۔
37 وَلَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَيْفِهٖ فَطَمَسْنَا͏ٓ اَعْيُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِيْ وَنُذُرِ
اور اُنہوں نے لوط کو اُن کے مہمانوں کے بارے میں ورغلانا چاہا تو ہم نے اُن کی آنکھیں مٹا دیں (اور کہا:) اب میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو۔
38 وَلَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ
اور صبح سویرے ہی اُن پر ایسا عذاب آ پہنچا جو ٹلنے والا نہ تھا۔
39 فَذُوْقُوْا عَذَابِيْ وَنُذُرِ
(اور کہا گیا:) اب میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو۔
40 وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان بنا دیا ہے، تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے؟
رکوع 3 آیات 41 تا 55
41 وَلَقَدْ جَاۤءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ
اور فرعون والوں کے پاس بھی ڈرانے والے آئے۔
42 كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذْنٰهُمْ اَخْذَ عَزِيْزٍ مُّقْتَدِرٍ
اُنہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو جھٹلایا، تو ہم نے اُنہیں اس طرح پکڑا جیسے ایک زبردست، قدرت والا پکڑتا ہے۔
43 اَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ اُولٰۤىِٕكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَاۤءَةٌ فِي الزُّبُرِ
(اے مکہ والو!) کیا تمہارے کافر اُن لوگوں سے بہتر ہیں؟ یا تمہارے لیے (آسمانی) کتابوں میں کوئی معافی لکھ دی گئی ہے؟
44 اَمْ يَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِيْعٌ مُّنْتَصِرٌ
یا یہ کہتے ہیں کہ ہم ایسی جماعت ہیں جو (ہر مقابلے میں) غالب رہے گی؟
45 سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ
(حالانکہ) عنقریب اِس جماعت کو شکست ہوگی اور یہ سب پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔
46 بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ اَدْهٰي وَاَمَرُّ
بلکہ (اصل) وعدے کا وقت تو قیامت ہے، اور قیامت بڑی سخت اور بڑی کڑوی چیز ہے۔
47 اِنَّ الْمُجْرِمِيْنَ فِيْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ
بے شک مجرم لوگ گمراہی اور دیوانگی میں پڑے ہوئے ہیں۔
48 يَوْمَ يُسْحَبُوْنَ فِي النَّارِ عَلٰي وُجُوْهِهِمْؕ ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ
جس دن اُنہیں منہ کے بل آگ میں گھسیٹا جائے گا (اور کہا جائے گا کہ) دوزخ کی لپٹ کا مزہ چکھو۔
49 اِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنٰهُ بِقَدَرٍ
ہم نے ہر چیز ایک (مقرر) اندازے سے پیدا کی ہے۔
50 وَمَا͏ٓ اَمْرُنَا͏ٓ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۢ بِالْبَصَرِ
اور ہمارا حکم بس ایک ہی بار (کا) ہوتا ہے، آنکھ جھپکنے کی طرح۔
51 وَلَقَدْ اَهْلَكْنَا͏ٓ اَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور ہم تمہارے جیسے بہت سے لوگوں کو ہلاک کر چکے ہیں، تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے؟
52 وَكُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوْهُ فِي الزُّبُرِ
اور جو کچھ اُنہوں نے کیا ہے وہ سب نامہ اعمال میں (درج) ہے۔
53 وَكُلُّ صَغِيْرٍ وَّكَبِيْرٍ مُّسْتَطَرٌ
اور ہر چھوٹی بڑی بات لکھی ہوئی ہے۔
54 اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِيْ جَنّٰتٍ وَّنَهَرٍ
بے شک پرہیزگار لوگ باغوں اور نہروں میں ہوں گے۔
55 فِيْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيْكٍ مُّقْتَدِرٍ
ایک سچی (اور باعزت) نشست گاہ میں، اُس بادشاہ کے پاس جو بڑی قدرت والا ہے۔
→ سورۃ النجم سب سورتیں سورۃ الرحمٰن ←