تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی چوالیسویں سورت ہے؛ اِس میں اُنسٹھ آیتیں اور تین رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ «دُخَان » کے معنی دھوئیں کے ہیں؛ اِس سورت کی آیت ۱۰ میں یہ لفظ آیا ہے کہ اُس دن کا انتظار کیجیے جب آسمان ایک کھلا دھواں لے کر آئے گا؛ اِسی مناسبت سے سورت کا نام «الدخان» ہے۔ یہ «حٰم» سے شروع ہونے والی سات سورتوں میں پانچویں ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 29
حا، میم۔
قسم ہے اِس واضح کتاب کی۔
3 اِنَّا͏ٓ اَنْزَلْنٰهُ فِيْ لَيْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِيْنَ
ہم نے اِس کو ایک برکت والی رات میں اُتارا ہے؛ (کیونکہ) ہم خبردار کرنے والے ہیں۔
4 فِيْهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيْمٍ
اِسی رات میں ہر حکمت والے معاملے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
5 اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَاؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِيْنَ
ہمارے ہی حکم سے؛ یقیناً ہم ہی (آپ کو) پیغمبر بنانے والے ہیں۔
6 رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
جو آپ کے پروردگار کی رحمت ہے؛ یقیناً اللہ بہت سننے والا اور بہت جاننے والا ہے۔
7 رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَاۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِيْنَ
(وہی) آسمان و زمین اور اُن کے درمیان کی چیزوں کا مالک ہے، اگر تم لوگ واقعی یقین رکھنے والے ہو۔
8 لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ يُحْيٖ وَيُمِيْتُؕ رَبُّكُمْ وَرَبُّ اٰبَاۤىِٕكُمُ الْاَوَّلِيْنَ
اُس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہی جان ڈالتا ہے اور وہی جان نکالتا ہے؛ وہی تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا پروردگار ہے۔
9 بَلْ هُمْ فِيْ شَكٍّ يَّلْعَبُوْنَ
لیکن یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے کھیل کود میں مصروف ہیں۔
10 فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَاْتِي السَّمَاۤءُ بِدُخَانٍ مُّبِيْنٍ
تو آپ اُس دن کا انتظار کیجیے جب آسمان پر ایک نظر آنے والا دھواں پیدا ہوگا۔
11 يَّغْشَي النَّاسَؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِيْمٌ
جو لوگوں کو ڈھانپ لے گا؛ یہ ایک دردناک عذاب ہوگا۔
12 رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
(کفر کرنے والے بھی بول اُٹھیں گے:) اے ہمارے پروردگار! ہم سے اِس عذاب کو ہٹا دیجیے، ہم ایمان لے آئیں گے۔
13 اَنّٰي لَهُمُ الذِّكْرٰي وَقَدْ جَاۤءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِيْنٌ
(مگر) اُن کو نصیحت حاصل کرنا کہاں نصیب ہوگا! حالانکہ اُن کے پاس تو کھول کھول کر بیان کر دینے والے پیغمبر بھی آ چکے۔
14 ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌ
پھر بھی اُنہوں نے پیغمبر کی طرف سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے: یہ تو سکھایا پڑھایا دیوانہ شخص ہے۔
15 اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِيْلًا اِنَّكُمْ عَاۤىِٕدُوْنَ
ہم تھوڑے دنوں عذاب کو دور کر دیں گے، تم پھر اِسی حالت پر آ جاؤ گے۔
16 يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰيۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ
جس دن ہم سخت پکڑ پکڑیں گے تو یقیناً ہم بدلہ لے کر ہی رہیں گے۔
17 وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاۤءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِيْمٌ
اور اِن سے پہلے ہم فرعون کی قوم کو بھی آزما چکے ہیں، اُن کے پاس ایک معزز پیغمبر آئے۔
18 اَنْ اَدُّوْٓا اِلَيَّ عِبَادَ اللّٰهِؕ اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌ
(اُنہوں نے فرعون سے کہا:) اِن اللہ کے بندوں (بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کر دو؛ میں تمہاری طرف بھیجا گیا ہوں اور امانت دار ہوں۔
19 وَّاَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَي اللّٰهِؕ اِنِّيْٓ اٰتِيْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ
اور تم اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو؛ میں تمہارے پاس واضح دلیل لے کر آیا ہوں۔
20 وَاِنِّيْ عُذْتُ بِرَبِّيْ وَرَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ
اور اِس بات سے کہ تم مجھ کو پتھر مار کر ہلاک کر دو، میں اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں۔
21 وَاِنْ لَّمْ تُو͏ٔ͏ْمِنُوْا لِيْ فَاعْتَزِلُوْنِ
اور اگر تم مجھ پر یقین نہیں کرتے تو مجھ سے کنارہ ہو جاؤ۔
22 فَدَعَا رَبَّهٗٓ اَنَّ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ
پھر موسیٰ نے اپنے پروردگار سے فریاد کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں۔
23 فَاَسْرِ بِعِبَادِيْ لَيْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ
(اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کو حکم دیا:) تو اب تم میرے بندوں (بنی اسرائیل) کو راتوں رات لے کر نکل جاؤ، یقینی طور پر تمہارا پیچھا بھی کیا جائے گا۔
24 وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًاؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ
اور تم دریا کو ٹھہری ہوئی حالت میں چھوڑ دینا؛ اُن لوگوں کا لشکر غرق کر دیا جائے گا۔
25 كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّعُيُوْنٍ
یہ لوگ کتنے ہی باغات اور چشمے چھوڑ گئے،
26 وَّزُرُوْعٍ وَّمَقَامٍ كَرِيْمٍ
اور کھیتیاں اور عمدہ مکانات،
27 وَّنَعْمَةٍ كَانُوْا فِيْهَا فٰكِهِيْنَ
اور سامانِ راحت جس میں وہ عیش کیا کرتے تھے۔
28 كَذٰلِكَࣞ وَاَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِيْنَ
ایسا ہی ہوا، اور ہم نے دوسرے لوگوں کو اُن (چیزوں) کا مالک بنا دیا۔
29 فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاۤءُ وَالْاَرْضُ وَمَا كَانُوْا مُنْظَرِيْنَ
تو نہ اُن پر آسمان رویا نہ زمین، اور نہ اُن کو مہلت دی گئی۔
رکوع 2 آیات 30 تا 42
30 وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِيْنِ
اور ہم نے بنی اسرائیل کو رسوا کُن عذاب سے نجات عطا کی۔
31 مِنْ فِرْعَوْنَؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِيْنَ
یعنی فرعون سے، جو بڑا سرکش اور حد سے گزر جانے والوں میں سے تھا۔
32 وَلَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰي عِلْمٍ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ
اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمجھ بوجھ کر تمام دنیا والوں کے مقابلے میں منتخب کیا تھا۔
33 وَاٰتَيْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰيٰتِ مَا فِيْهِ بَلٰۤو͏ٔ͏ٌا مُّبِيْنٌ
اور اُن کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی۔
34 اِنَّ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ لَيَقُوْلُوْنَ
یہ لوگ (مکہ کے مشرک) کہتے ہیں:
35 اِنْ هِيَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰي وَمَا نَحْنُ بِمُنْشَرِيْنَ
ہمیں صرف پہلی دفعہ مرنا ہے اور ہم دوبارہ زندہ نہیں کیے جائیں گے۔
36 فَاْتُوْا بِاٰبَاۤىِٕنَا͏ٓ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
(اے محمد!) اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر کے) لے آؤ۔
37 اَهُمْ خَيْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍۙ وَّالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ اَهْلَكْنٰهُمْؗ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِيْنَ
کیا یہ بڑھے ہوئے ہیں یا تُبَّع کی قوم اور وہ لوگ جو اِن سے پہلے تھے؟ ہم نے اُن کو بھی ہلاک کر ڈالا؛ کیونکہ وہ نافرمانی کرنے والے تھے۔
38 وَمَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لٰعِبِيْنَ
ہم نے آسمان و زمین اور اُن کے درمیان کی چیزوں کو بے مقصد پیدا نہیں کیا۔
39 مَا خَلَقْنٰهُمَا͏ٓ اِلَّا بِالْحَقِّ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ
ہم نے اُن کو منصوبے کے تحت پیدا کیا ہے، لیکن اُن میں سے زیادہ تر لوگ سمجھتے نہیں ہیں۔
40 اِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيْقَاتُهُمْ اَجْمَعِيْنَ
اِس میں کوئی شک نہیں کہ اُن سب کے (اُٹھائے جانے) کا وقت فیصلے کا دن ہے۔
41 يَوْمَ لَا يُغْنِيْ مَوْلًي عَنْ مَّوْلًي شَيْـًٔا وَّلَا هُمْ يُنْصَرُوْنَ
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ اُن کی مدد کی جائے گی۔
42 اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
سوائے اُس کے جس پر اللہ تعالیٰ مہربانی فرمائے؛ بے شک اللہ بڑا زبردست اور بہت مہربان ہے۔
رکوع 3 آیات 43 تا 59
43 اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ
بلا شبہ زقوم کا درخت
گناہ گار کا کھانا ہوگا۔
45 كَالْمُهْلِۚۛ يَغْلِيْ فِي الْبُطُوْنِ
وہ پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا، جو پیٹوں میں اِس طرح کھولے گا،
جیسے تیز گرم پانی کھولتا ہے۔
47 خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰي سَوَاۤءِ الْجَحِيْمِ
(اللہ فرشتوں سے فرمائے گا:) اِس کو پکڑو اور گھسیٹتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ۔
48 ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيْمِ
پھر اِس کے سر پر کھولتا ہوا پانی اُنڈیل دو۔
49 ذُقْۚۙ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْكَرِيْمُ
(اُس سے کہا جائے گا: اب) مزہ چکھ، تُو تو بڑا معزز سردار ہے۔
50 اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ
یہی وہ چیز ہے جس کے بارے میں تم شک و شبہ کیا کرتے تھے۔
51 اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِيْ مَقَامٍ اَمِيْنٍ
یقیناً خدا سے ڈرنے والے امن کی جگہ میں ہوں گے۔
52 فِيْ جَنّٰتٍ وَّعُيُوْنٍ
(یعنی) باغوں اور چشموں میں۔
53 يَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّاِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِيْنَ
باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنیں گے اور آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
54 كَذٰلِكَࣞ وَزَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِيْنٍ
اسی طرح ہوگا، اور ہم اُن کو بڑی بڑی آنکھوں والی گوری گوری عورتوں سے بیاہ دیں گے۔
55 يَدْعُوْنَ فِيْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِيْنَ
وہ اُس میں اطمینان کے ساتھ ہر قسم کے میوے منگایا کریں گے۔
56 لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰيۚ وَوَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ
پہلی موت کے سوا وہ وہاں (اب کسی اور) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے، اور اللہ اُن کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا۔
57 فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ
یہ آپ کے پروردگار کا فضل و کرم ہے؛ یہی تو بڑی کامیابی ہے۔
58 فَاِنَّمَا يَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ
ہم نے قرآن کو آپ کی زبان میں آسان کر دیا ہے، تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔
59 فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ
پس آپ بھی انتظار کیجیے، یہ لوگ بھی انتظار کر رہے ہیں۔
→ سورۃ الزخرف سب سورتیں سورۃ الجاثية ←