تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی تینتالیسویں سورت ہے؛ اِس میں نواسی آیتیں اور سات رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ «زُخْرُف » کے معنی ہیں: سونا، اور ہر وہ چیز جو سجاوٹ کے لیے ہو۔ اِس سورت کی آیت ۳۵ میں یہ لفظ آیا ہے کہ اگر لوگوں کے ایک ہی (کافر) امت بن جانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو اللہ کافروں کے گھروں کی چھتیں، سیڑھیاں اور دروازے چاندی کے کر دیتا اور اُنہیں سونے سے سجا دیتا؛ اِسی مناسبت سے سورت کا نام «الزخرف» ہے۔ یہ «حٰم» سے شروع ہونے والی سات سورتوں میں چوتھی ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 15
حا، میم۔
قسم ہے اِس واضح کتاب کی۔
3 اِنَّا جَعَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
ہم نے اِس کو عربی زبان کا قرآن بنایا ہے تاکہ تم سمجھ سکو۔
4 وَاِنَّهٗ فِيْٓ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيْمٌ
اور یقیناً یہ ہمارے پاس لوحِ محفوظ میں موجود ہے، جو بلند رتبہ اور حکمت سے بھری ہوئی (کتاب) ہے۔
5 اَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا اَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِيْنَ
بھلا کیا ہم تم کو نصیحت سے بھری (کتاب) سے اِس لیے محروم کر دیں گے کہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو؟
6 وَكَمْ اَرْسَلْنَا مِنْ نَّبِيٍّ فِي الْاَوَّلِيْنَ
اور ہم نے گزشتہ لوگوں میں بھی بہت سے پیغمبر بھیجے ہیں۔
7 وَمَا يَاْتِيْهِمْ مِّنْ نَّبِيٍّ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ
اور جب بھی اُن کے پاس کوئی نبی آتا تھا، وہ اُس کا مذاق اُڑایا کرتے تھے۔
8 فَاَهْلَكْنَا͏ٓ اَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشًا وَّمَضٰي مَثَلُ الْاَوَّلِيْنَ
تو ہم نے اُن لوگوں کو جو اِن سے کہیں زیادہ طاقتور تھے، ہلاک کر ڈالا، اور پہلے لوگوں کی داستان گزر چکی ہے۔
9 وَلَىِٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ لَيَقُوْلُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِيْزُ الْعَلِيْمُ
اور اگر آپ اُن سے دریافت فرمائیں کہ آسمان و زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ اُن کو (اللہ) نے پیدا کیا ہے جو بہت زبردست اور بہت جاننے والا ہے۔
10 الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّجَعَلَ لَكُمْ فِيْهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش بنا دیا، نیز اُس میں تمہارے لیے راستے بنا دیے، تاکہ تم اپنا راستہ پا سکو۔
11 وَالَّذِيْ نَزَّلَ مِنَ السَّمَاۤءِ مَاۤءًۢ بِقَدَرٍۚ فَاَنْشَرْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّيْتًاۚ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ
اور جس نے ایک اندازے کے مطابق آسمان سے پانی برسایا، پھر ہم نے اُس کے ذریعے مُردہ (یعنی خشک) شہر کو زندہ کر دیا؛ اسی طرح تم بھی (زندہ کر کے زمین سے) نکالے جاؤ گے۔
12 وَالَّذِيْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا وَجَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْفُلْكِ وَالْاَنْعَامِ مَا تَرْكَبُوْنَ
اور وہی ہے جس نے ہر چیز کو جوڑا جوڑا پیدا کیا، نیز تمہارے لیے کشتیاں اور چوپائے بنائے جن پر تم سواری کرتے ہو۔
13 لِتَسْتَوٗا عَلٰي ظُهُوْرِهٖ ثُمَّ تَذْكُرُوْا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ اِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُوْلُوْا سُبْحٰنَ الَّذِيْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِيْنَ
تاکہ تم اُس کی پشت پر جم کر بیٹھ جاؤ، پھر بیٹھنے کے بعد اپنے رب کے احسان کو یاد کرو اور کہو: پاک ہے وہ ذات جس نے اِس کو ہمارے بس میں کر دیا، ورنہ ہم تو اُس کو قابو میں نہیں لا سکتے تھے۔
14 وَاِنَّا͏ٓ اِلٰي رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ
اور ہم کو اپنے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
15 وَجَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًاؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ مُّبِيْنٌ
اور اِن لوگوں نے خدا کے بندوں میں سے خدا کا جزو (یعنی اولاد) ٹھہرا لیا؛ یقیناً انسان کھلا ناشکرا ہے۔
رکوع 2 آیات 16 تا 25
16 اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا يَخْلُقُ بَنٰتٍ وَّاَصْفٰىكُمْ بِالْبَنِيْنَ
کیا اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوقات میں سے خود بیٹیاں لے لیں اور تم کو چُن کر بیٹے دے دیے؟
17 وَاِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّهُوَ كَظِيْمٌ
اور جب اُن میں سے کسی کو اُس چیز (کے ہونے) کی خوش خبری دی جاتی ہے جس کی اُنہوں نے خدائے رحمٰن کی طرف نسبت کی ہے (یعنی بیٹی) تو اُس کا چہرہ سیاہ پڑ جاتا ہے اور وہ دل ہی دل میں گھٹنے لگتا ہے۔
18 اَوَمَنْ يُّنَشَّو͏ٔ͏ُا فِي الْحِلْيَةِ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِيْنٍ
بھلا جو زیور میں پرورش پائے اور جھگڑے کے وقت (اپنی) بات بھی نہ کھول سکے (یعنی بیٹیاں)، کیا وہ اللہ کی اولاد ہیں؟
19 وَجَعَلُوا الْمَلٰۤىِٕكَةَ الَّذِيْنَ هُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًاؕ اَشَهِدُوْا خَلْقَهُمْؕ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَيُسْـَٔلُوْنَ
اور اُنہوں نے فرشتوں کو جو خدائے رحمٰن کے بندے ہیں، عورت قرار دے رکھا ہے؛ کیا یہ اُن کی پیدائش کے وقت موجود تھے؟ اُن کا یہ دعویٰ لکھ لیا جاتا ہے اور اُن سے (اِس کے بارے میں) باز پُرس ہوگی۔
20 وَقَالُوْا لَوْ شَاۤءَ الرَّحْمٰنُ مَا عَبَدْنٰهُمْؕ مَا لَهُمْ بِذٰلِكَ مِنْ عِلْمٍࣗ اِنْ هُمْ اِلَّا يَخْرُصُوْنَ
اور یہ کہتے ہیں: اگر خدائے رحمٰن چاہتا تو ہم اُن کی پوجا نہ کرتے؛ اُن کو اِس کی کچھ تحقیق تو ہے نہیں، یہ صرف اٹکلیں دوڑا رہے ہیں۔
21 اَمْ اٰتَيْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ فَهُمْ بِهٖ مُسْتَمْسِكُوْنَ
کیا ہم نے اُن کو قرآن سے پہلے کوئی کتاب دی ہے، جس کو یہ تھامے ہوئے ہیں؟
22 بَلْ قَالُوْٓا اِنَّا وَجَدْنَا͏ٓ اٰبَاۤءَنَا عَلٰٓي اُمَّةٍ وَّاِنَّا عَلٰٓي اٰثٰرِهِمْ مُّهْتَدُوْنَ
(نہیں) بلکہ یہ کہتے ہیں: ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم اُنہی کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔
23 وَكَذٰلِكَ مَا͏ٓ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِيْ قَرْيَةٍ مِّنْ نَّذِيْرٍ اِلَّا قَالَ مُتْرَفُوْهَا͏ٓۙ اِنَّا وَجَدْنَا͏ٓ اٰبَاۤءَنَا عَلٰٓي اُمَّةٍ وَّاِنَّا عَلٰٓي اٰثٰرِهِمْ مُّقْتَدُوْنَ
اور اسی طرح ہم نے آپ سے پہلے کسی شہر میں جب بھی کوئی خبردار کرنے والا بھیجا تو وہاں کے خوش حال لوگوں نے یہی کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم بھی اُنہی کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔
24 قٰلَ اَوَلَوْ جِي͏ٔ͏ْتُكُمْ بِاَهْدٰي مِمَّا وَجَدْتُّمْ عَلَيْهِ اٰبَاۤءَكُمْؕ قَالُوْٓا اِنَّا بِمَا͏ٓ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ
پیغمبر نے کہا: اگرچہ میں تمہارے پاس اُس سے زیادہ صحیح راستہ بتانے والا دین لے کر آیا ہوں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے؟ (پھر بھی تم باپ دادا ہی کے طریقے پر قائم رہو گے؟) اُن لوگوں نے کہا: جس دین کو لے کر تم کو بھیجا گیا ہے، ہم اُس کو ماننے والے نہیں ہیں۔
25 فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِيْنَ
چنانچہ ہم نے اُن سے بدلہ لیا، تو دیکھ لیجیے کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا!
رکوع 3 آیات 26 تا 35
26 وَاِذْ قَالَ اِبْرٰهِيْمُ لِاَبِيْهِ وَقَوْمِهٖٓ اِنَّنِيْ بَرَاۤءٌ مِّمَّا تَعْبُدُوْنَ
اور (وہ وقت بھی قابلِ ذکر ہے) جب ابراہیم نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ جن چیزوں کو پوجتے ہو، میرا اُن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
27 اِلَّا الَّذِيْ فَطَرَنِيْ فَاِنَّهٗ سَيَهْدِيْنِ
مگر جس ذات نے مجھے پیدا کیا ہے، وہی مجھ کو (صحیح) راستہ دکھائے گی۔
28 وَجَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِيَةً فِيْ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ
اور ابراہیم نے اِس (عقیدۂ توحید) کو ایسی بات بنا دیا جو اُن کی نسل میں بھی باقی رہی، تاکہ یہ لوگ (شرک سے) باز رہیں۔
29 بَلْ مَتَّعْتُ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ وَاٰبَاۤءَهُمْ حَتّٰي جَاۤءَهُمُ الْحَقُّ وَرَسُوْلٌ مُّبِيْنٌ
حقیقت یہ ہے کہ میں نے اِن کو اور اِن کے باپ دادا کو سامان و اسباب عطا کیے، یہاں تک کہ اُن کے پاس دینِ حق اور صاف صاف بتانے والے پیغمبر بھی آ گئے۔
30 وَلَمَّا جَاۤءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ وَّاِنَّا بِهٖ كٰفِرُوْنَ
اور جب اُن کے پاس دینِ حق آیا تو (اب) وہ کہنے لگے: یہ تو جادو ہے، اور ہم تو اِس کو نہیں مانتے۔
31 وَقَالُوْا لَوْلَا نُزِّلَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ عَلٰي رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيْمٍ
اور یہ لوگ کہتے ہیں: یہ قرآن (مکہ اور طائف کے) دونوں شہروں کے کسی بڑے آدمی پر کیوں نہیں اُتارا گیا؟
32 اَهُمْ يَقْسِمُوْنَ رَحْمَتَ رَبِّكَؕ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُمْ مَّعِيْشَتَهُمْ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّيَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِيًّاؕ وَرَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُوْنَ
کیا یہ لوگ آپ کے پروردگار کی رحمت تقسیم کرتے ہیں؟ ہم نے اِن کے درمیان اِن کی دنیوی زندگی کی روزی تقسیم کر رکھی ہے، اور ایک کو دوسرے پر کئی درجے فوقیت عطا کی ہے، تاکہ وہ ایک دوسرے سے خدمت لیں؛ اور آپ کے پروردگار کی رحمت اُن چیزوں سے بہتر ہے جو یہ سمیٹتے پھر رہے ہیں۔
33 وَلَوْلَا͏ٓ اَنْ يَّكُوْنَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً لَّجَعَلْنَا لِمَنْ يَّكْفُرُ بِالرَّحْمٰنِ لِبُيُوْتِهِمْ سُقُفًا مِّنْ فِضَّةٍ وَّمَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُوْنَ
اور اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ تمام لوگ ایک ہی دین کے ہو جائیں گے، تو جو لوگ خدائے رحمٰن کا انکار کر رہے ہیں، ہم اُن کے گھروں کی چھتوں اور اُن کی سیڑھیوں کو جن پر وہ چڑھتے ہیں، چاندی کی بنا دیتے۔
34 وَلِبُيُوْتِهِمْ اَبْوَابًا وَّسُرُرًا عَلَيْهَا يَتَّكِـُٔوْنَ
اور اُن کے گھروں کے دروازے اور وہ تخت جن پر وہ ٹیک لگا کر بیٹھتے ہیں (چاندی کے بنا دیتے)۔
35 وَزُخْرُفًاؕ وَاِنْ كُلُّ ذٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاؕ وَالْاٰخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِيْنَ
اور (اُن سب کو) سونے کا بنا دیتے؛ اور (حقیقت میں) یہ سب کچھ نہیں ہے، صرف دنیوی زندگی کا (چند روزہ) فائدہ ہے، اور آخرت تو آپ کے پروردگار کے یہاں (اللہ سے) ڈرنے والوں ہی کے لیے ہے۔
رکوع 4 آیات 36 تا 45
36 وَمَنْ يَّعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَيِّضْ لَهٗ شَيْطٰنًا فَهُوَ لَهٗ قَرِيْنٌ
اور جو شخص خدائے مہربان کے ذکر سے آنکھیں بند کر لے، ہم اُس پر ایک شیطان مسلط کر دیتے ہیں جو اُس کے ساتھ رہتا ہے۔
37 وَاِنَّهُمْ لَيَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِيْلِ وَيَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ
اور وہ (شیطان) اُن کو (درست) راستے سے روکتے رہتے ہیں اور وہ (لوگ) یہی خیال کرتے ہیں کہ وہ ٹھیک راستے پر ہیں۔
38 حَتّٰٓي اِذَا جَاۤءَنَا قَالَ يٰلَيْتَ بَيْنِيْ وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِي͏ٔ͏ْسَ الْقَرِيْنُ
یہاں تک کہ جب یہ شخص ہمارے پاس آئے گا تو (اُس شیطان سے) کہے گا: کاش! میرے اور تمہارے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا؛ تو کیا ہی بُرا ساتھی ہے!
39 وَلَنْ يَّنْفَعَكُمُ الْيَوْمَ اِذْ ظَّلَمْتُمْ اَنَّكُمْ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ
اور جب تم ظالم قرار پا چکے تو یہ بات کہ تم سب ایک دوسرے کے ساتھ عذاب میں ہو، آج تم کو کوئی فائدہ نہ پہنچائے گی۔
40 اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ اَوْ تَهْدِي الْعُمْيَ وَمَنْ كَانَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ
(اے پیغمبر!) تو کیا آپ بہروں کو سنا سکتے ہیں یا اندھوں کو، یا اُن لوگوں کو جو کھلی ہوئی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں، راستہ دکھا سکتے ہیں؟
41 فَاِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَاِنَّا مِنْهُمْ مُّنْتَقِمُوْنَ
تو اگر ہم آپ کو اُٹھا لیں، تب بھی ہم اُن سے ضرور بدلہ لیں گے۔
42 اَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِيْ وَعَدْنٰهُمْ فَاِنَّا عَلَيْهِمْ مُّقْتَدِرُوْنَ
یا ہم نے اُن سے (جس عذاب کا) وعدہ کیا ہے، وہ آپ کو دکھا دیں؛ کیونکہ ہم کو اُن پر ہر طرح کا قابو حاصل ہے۔
43 فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِيْٓ اُوْحِيَ اِلَيْكَۚ اِنَّكَ عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
تو جو بات آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے، آپ اُس کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رہیے؛ یقیناً آپ سیدھے راستے پر ہیں۔
44 وَاِنَّهٗ لَذِكْرٌ لَّكَ وَلِقَوْمِكَۚ وَسَوْفَ تُسْـَٔلُوْنَ
اور حقیقت یہ ہے کہ یہ (قرآن) آپ کے لیے اور آپ کی قوم کے لیے بھی بڑے شرف کی چیز ہے، اور عنقریب تم سب سے (اِس کے بارے میں) پوچھا جائے گا۔
45 وَسْـَٔلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُّسُلِنَا͏ٓ اَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ اٰلِهَةً يُّعْبَدُوْنَ
اور ہم نے آپ سے پہلے جو پیغمبر بھیجے ہیں، آپ اُن سے پوچھ لیجیے کہ کیا ہم نے خدائے رحمٰن کے سوا کچھ اور معبود بھی مقرر کیے تھے جن کی عبادت کی جائے؟
رکوع 5 آیات 46 تا 56
46 وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰي بِاٰيٰتِنَا͏ٓ اِلٰي فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕهٖ فَقَالَ اِنِّيْ رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اُس کے سرداروں کے پاس بھیجا؛ موسیٰ نے کہا: میں تمام عالم کے پروردگار کا پیغمبر ہوں۔
47 فَلَمَّا جَاۤءَهُمْ بِاٰيٰتِنَا͏ٓ اِذَا هُمْ مِّنْهَا يَضْحَكُوْنَ
پھر جب اُن کے پاس ہماری نشانیاں آئیں تو وہ اُن کا مذاق اُڑانے لگے۔
48 وَمَا نُرِيْهِمْ مِّنْ اٰيَةٍ اِلَّا هِيَ اَكْبَرُ مِنْ اُخْتِهَاؗ وَاَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ
اور ہم اُن کو ایک سے بڑھ کر ایک نشانی دکھاتے گئے، اور ہم نے اُن کو عذاب میں پکڑ لیا تاکہ وہ باز آ جائیں۔
49 وَقَالُوْا يٰٓاَيُّهَ السّٰحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَۚ اِنَّنَا لَمُهْتَدُوْنَ
اور وہ کہا کرتے تھے: اے جادوگر (یعنی موسیٰ)! آپ ہمارے لیے اپنے رب سے اُس بات کی دعا کر دیجیے جس کا اُس نے آپ سے وعدہ کر رکھا ہے، ہم ضرور درست راستے پر آ جائیں گے۔
50 فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِذَا هُمْ يَنْكُثُوْنَ
پھر جب ہم اُن سے عذاب کو ہٹا دیتے تو وہ عہد توڑ دیتے تھے۔
51 وَنَادٰي فِرْعَوْنُ فِيْ قَوْمِهٖ قَالَ يٰقَوْمِ اَلَيْسَ لِيْ مُلْكُ مِصْرَ وَهٰذِهِ الْاَنْهٰرُ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِيْۚ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ
اور فرعون نے اپنی قوم کو پکار کر کہا: اے میری قوم! کیا مصر کی بادشاہت میری نہیں ہے؟ اور یہ نہریں جو میرے (محل کے) نیچے بہتی ہیں (کیا میری نہیں ہیں)؟ کیا تم دیکھتے نہیں ہو؟
52 اَمْ اَنَا خَيْرٌ مِّنْ هٰذَا الَّذِيْ هُوَ مَهِيْنٌۙ وَّلَا يَكَادُ يُبِيْنُ
بلکہ میں اِس شخص سے بہتر ہوں جو ایک معمولی آدمی ہے اور جو صاف بول بھی نہیں سکتا۔
53 فَلَوْلَا͏ٓ اُلْقِيَ عَلَيْهِ اَسْوِرَةٌ مِّنْ ذَهَبٍ اَوْ جَاۤءَ مَعَهُ الْمَلٰۤىِٕكَةُ مُقْتَرِنِيْنَ
(اگر یہ پیغمبر ہے) تو اِس پر سونے کے کنگن کیوں نہیں اُتارے گئے؟ یا فرشتے اِس کے ساتھ پَرا باندھ کر کیوں نہ آئے؟
54 فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهٗ فَاَطَاعُوْهُؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِيْنَ
اِس طرح فرعون نے اپنی قوم کو بے وقوف بنا دیا اور قوم نے بھی اُس کی بات مان لی؛ یقیناً یہ تھے ہی نافرمان لوگ۔
55 فَلَمَّا͏ٓ اٰسَفُوْنَا انْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَاَغْرَقْنٰهُمْ اَجْمَعِيْنَ
پھر جب اُنہوں نے ہمیں غصہ دلایا تو ہم نے اُن سے بدلہ لیا اور اُن سب کو ڈبو دیا۔
56 فَجَعَلْنٰهُمْ سَلَفًا وَّمَثَلًا لِّلْاٰخِرِيْنَ
چنانچہ ہم نے اُن کو بعد کے لوگوں کے لیے گزری ہوئی قوم اور سامانِ عبرت بنا کر رکھ دیا۔
رکوع 6 آیات 57 تا 67
57 وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا اِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّوْنَ
اور جب (عیسیٰ) ابن مریم کی مثال بیان کی گئی تو آپ کی قوم کے لوگ ایک دم سے اِس بات پر تالیاں بجانے لگے۔
58 وَقَالُوْٓا ءَاٰلِهَتُنَا خَيْرٌ اَمْ هُوَؕ مَا ضَرَبُوْهُ لَكَ اِلَّا جَدَلًاؕ بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُوْنَ
اور کہنے لگے: ہمارے معبود زیادہ بہتر ہیں یا عیسیٰ؟ اُن لوگوں نے جو یہ مثال آپ سے بیان کی ہے، وہ صرف جھگڑنے کے لیے؛ بلکہ یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو۔
59 اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ اَنْعَمْنَا عَلَيْهِ وَجَعَلْنٰهُ مَثَلًا لِّبَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ
عیسیٰ تو بس ایک (ایسا) بندہ ہے جس پر ہم نے کرم فرمایا ہے، اور جس کو ہم نے بنی اسرائیل کے لیے (اپنی قدرت کا) نمونہ بنا دیا تھا۔
60 وَلَوْ نَشَاۤءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَّلٰۤىِٕكَةً فِي الْاَرْضِ يَخْلُفُوْنَ
اور اگر ہم چاہیں تو تم ہی میں سے فرشتے پیدا کر دیں، جو زمین میں تمہاری جگہ آباد ہو جائیں۔
61 وَاِنَّهٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُوْنِؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيْمٌ
اور یقیناً عیسیٰ قیامت کی ایک علامت ہیں، تو تم قیامت کے بارے میں شبہ نہ کرو اور میرا کہا مانو، یہی سیدھا راستہ ہے۔
62 وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطٰنُۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ
اور شیطان تم کو روکنے نہ پائے؛ یقیناً وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے۔
63 وَلَمَّا جَاۤءَ عِيْسٰي بِالْبَيِّنٰتِ قَالَ قَدْ جِي͏ٔ͏ْتُكُمْ بِالْحِكْمَةِ وَلِاُبَيِّنَ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِيْ تَخْتَلِفُوْنَ فِيْهِۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ
اور جب عیسیٰ معجزے لے کر آئے تو اُنہوں نے کہا: میں تمہارے پاس حکمت کی بات لے کر آیا ہوں، اور (اِس لیے آیا ہوں) کہ تم جن باتوں میں اختلاف کر رہے ہو اُن میں سے بعض باتوں کو تم پر واضح کر دوں؛ تو اللہ سے ڈرتے رہو اور میرا کہا مانو۔
64 اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّيْ وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيْمٌ
یقیناً اللہ ہی میرے بھی پروردگار ہے اور تمہارے بھی؛ لہٰذا اُسی کی عبادت کرو، یہی سیدھا راستہ ہے۔
65 فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَيْنِهِمْۚ فَوَيْلٌ لِّلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْ عَذَابِ يَوْمٍ اَلِيْمٍ
پھر اُن میں سے مختلف فرقے ہو گئے، تو جن لوگوں نے ظلم کیا، اُن کے لیے دردناک دن کے عذاب (کی وجہ) سے ہلاکت و بربادی ہے۔
66 هَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَّهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ
یہ لوگ بس قیامت کا انتظار کر رہے ہیں کہ اُن پر اچانک آ پڑے اور اُن کو خبر بھی نہ ہو۔
67 اَلْاَخِلَّاۤءُ يَوْمَىِٕذٍۢ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِيْنَ
اُس دن تمام دوست ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں گے، سوائے اُن کے جو خدا سے ڈرنے والے ہیں۔
رکوع 7 آیات 68 تا 89
68 يٰعِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ وَلَا͏ٓ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَ
(اُن سے کہا جائے گا:) اے میرے بندو! آج نہ تم پر کوئی خوف ہوگا اور نہ تم غمگین ہوگے۔
69 اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاٰيٰتِنَا وَكَانُوْا مُسْلِمِيْنَ
جو لوگ ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور فرماں بردار رہے۔
70 اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ
تم اور تمہاری بیویاں جنت میں داخل ہو جاؤ، تمہارا اعزاز کیا جائے گا۔
71 يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِصِحَافٍ مِّنْ ذَهَبٍ وَّاَكْوَابٍۚ وَفِيْهَا مَا تَشْتَهِيْهِ الْاَنْفُسُ وَتَلَذُّ الْاَعْيُنُۚ وَاَنْتُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
اُن پر سونے کی پلیٹوں اور پیالوں کا دور چلے گا، اور جنت میں وہ سب چیزیں ہوں گی جن کو جی چاہے گا اور جن سے آنکھوں کو لذت ملے گی، اور تم اُس میں ہمیشہ رہو گے۔
72 وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِيْٓ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
یہی وہ جنت ہے جس کا تم کو اپنے (نیک) اعمال کی وجہ سے مالک بنایا گیا ہے۔
73 لَكُمْ فِيْهَا فَاكِهَةٌ كَثِيْرَةٌ مِّنْهَا تَاْكُلُوْنَ
اِس میں تمہارے لیے بہت سارے میوے ہیں، جن میں سے تم کھا رہے ہوگے۔
74 اِنَّ الْمُجْرِمِيْنَ فِيْ عَذَابِ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَ
یقیناً نافرمانی کرنے والے ہمیشہ دوزخ کے عذاب میں رہیں گے۔
75 لَا يُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَهُمْ فِيْهِ مُبْلِسُوْنَ
وہ عذاب اُن سے ہلکا نہ کیا جائے گا اور وہ اُسی میں ناامید پڑے رہیں گے۔
76 وَمَا ظَلَمْنٰهُمْ وَلٰكِنْ كَانُوْا هُمُ الظّٰلِمِيْنَ
اور ہم نے اُن پر ظلم نہیں کیا، لیکن وہ خود (اپنے اوپر) ظلم کرتے رہے۔
77 وَنَادَوْا يٰمٰلِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَؕ قَالَ اِنَّكُمْ مّٰكِثُوْنَ
اور وہ پکاریں گے: اے (داروغۂ دوزخ) مالک! تمہارا پروردگار ہمارا کام ہی تمام کر دے؛ مالک کہے گا: تم کو تو اِسی حال میں رہنا ہے۔
78 لَقَدْ جِي͏ٔ͏ْنٰكُمْ بِالْحَقِّ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ
یقیناً ہم تمہارے پاس سچا دین لے کر آئے تھے، لیکن تمہاری اکثریت سچی بات کو ناپسند کرتی ہے۔
79 اَمْ اَبْرَمُوْٓا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَ
کیا اُنہوں نے کوئی بات ٹھان رکھی ہے؟ تو ہم نے بھی ایک فیصلہ کر لیا ہے۔
80 اَمْ يَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَنَجْوٰىهُمْؕ بَلٰي وَرُسُلُنَا لَدَيْهِمْ يَكْتُبُوْنَ
کیا اُن کا خیال ہے کہ ہم اُن کی آہستہ باتوں اور کانا پھوسی کو نہیں سنتے؟ ضرور سنتے ہیں، اور ہمارے فرشتے اُن کے پاس ہیں، جو لکھتے بھی جاتے ہیں۔
81 قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌࣗۖ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِيْنَ
آپ فرما دیجیے: اگر (بالفرض) خدائے رحمٰن کا کوئی بیٹا ہوتا تو سب سے پہلے میں اُس کی عبادت کرتا۔
82 سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُوْنَ
آسمان و زمین کا پروردگار اور عرش کا مالک اُن باتوں سے پاک ہے جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں۔
83 فَذَرْهُمْ يَخُوْضُوْا وَيَلْعَبُوْا حَتّٰي يُلٰقُوْا يَوْمَهُمُ الَّذِيْ يُوْعَدُوْنَ
تو (اے پیغمبر!) آپ اُن کو بک بک کرنے اور کھیل تماشا کرنے دیں، یہاں تک کہ جس دن کا اُن سے وعدہ کیا جا رہا ہے، وہ اُس دن کو دیکھ لیں۔
84 وَهُوَ الَّذِيْ فِي السَّمَاۤءِ اِلٰهٌ وَّفِي الْاَرْضِ اِلٰهٌؕ وَهُوَ الْحَكِيْمُ الْعَلِيْمُ
اور وہی (اللہ) آسمان میں بھی بندگی کے لائق ہے اور زمین میں بھی بندگی کے لائق ہے، اور وہ بڑی حکمت والا اور بڑا جاننے والا ہے۔
85 وَتَبٰرَكَ الَّذِيْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَاۚ وَعِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِۚ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ
اور وہ ذات بڑی بابرکت ہے کہ آسمان و زمین اور اُن کے درمیان کی چیزوں کی بادشاہت اُسی کی ہے؛ اُسی کو قیامت کی خبر ہے، اور اُسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے۔
86 وَلَا يَمْلِكُ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ
اور اللہ کے سوا جن کو یہ پکارتے ہیں، وہ سفارش کرنے کا بھی اختیار نہیں رکھتے، مگر ہاں جن لوگوں نے دینِ حق کا اقرار کیا اور وہ (اُس کا) یقین رکھتے تھے (تو اللہ کی اجازت سے اُن کو سفارش کا حق مل سکتا ہے)۔
87 وَلَىِٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰي يُو͏ٔ͏ْفَكُوْنَ
اور اگر آپ اُن سے دریافت کریں کہ اُن کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے؛ پھر وہ کہاں بھٹکے چلے جاتے ہیں؟
88 وَقِيْلِهٖ يٰرَبِّ اِنَّ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ قَوْمٌ لَّا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
اور (اُن کو خبر بھی ہے کہ) رسول کے کہنے کی کہ اے میرے پروردگار! یہ ایسے لوگ ہیں جو ایمان نہیں لاتے۔
89 فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلٰمٌؕ فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ
تو (اے رسول!) آپ اُن سے منہ پھیر لیجیے اور کہہ دیجیے کہ تم کو سلام کرتا ہوں؛ عنقریب اُن کو (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا۔
→ سورۃ الشورى سب سورتیں سورۃ الدخان ←