پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الشورى

سورۃ الشورى · 53 آیات · 5 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی بیالیسویں سورت ہے؛ اِس میں ترپن آیتیں اور پانچ رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ «شوریٰ» کے معنی ہیں: باہمی مشورہ۔ اِس سورت کی آیت ۳۸ میں اہلِ ایمان کی یہ صفت بیان ہوئی کہ وَاَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَيْنَهُمْ یعنی اُن کے اجتماعی کام آپس کے مشورے سے طے ہوتے ہیں؛ اِسی مناسبت سے اِس کا نام «الشوریٰ» رکھا گیا۔ یہ «حٰم» سے شروع ہونے والی سات سورتوں (حوامیم) میں تیسری ہے، اور اِس کے شروع میں «حٰم» کے ساتھ «عٓسٓقٓ» بھی آیا ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 9
1
حٰمۤ
حا، میم۔
2
عۤسۤقۤ
عین، سین، قاف۔
3
كَذٰلِكَ يُوْحِيْٓ اِلَيْكَ وَاِلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكَۙ اللّٰهُ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
اسی طرح اللہ جو غالب اور حکمت والا ہے، آپ کی طرف اور آپ سے پہلے کے پیغمبروں کی طرف وحی بھیجتے رہے ہیں۔
4
لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اُسی کا ہے، اور وہی بلند رتبہ اور عظمت والا ہے۔
5
تَكَادُ السَّمٰوٰتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ وَالْمَلٰۤىِٕكَةُ يُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُوْنَ لِمَنْ فِي الْاَرْضِؕ اَلَا͏ٓ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ
قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے پھٹ پڑیں، اور فرشتے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ اُس کی پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اور زمین میں رہنے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں؛ خوب سمجھ لو کہ اللہ ہی معاف کرنے والا اور مہربان ہے۔
6
وَالَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖٓ اَوْلِيَاۤءَ اللّٰهُ حَفِيْظٌ عَلَيْهِمْؗۖ وَمَا͏ٓ اَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَكِيْلٍ
اور جن لوگوں نے اللہ کے سوا دوسرے کارساز بنا رکھے ہیں، اللہ اُن کی نگرانی کر رہا ہے، اور آپ اُن کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
7
وَكَذٰلِكَ اَوْحَيْنَا͏ٓ اِلَيْكَ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا لِّتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰي وَمَنْ حَوْلَهَا وَتُنْذِرَ يَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيْهِؕ فَرِيْقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيْقٌ فِي السَّعِيْرِ
اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف عربی زبان کا قرآن بھیجا ہے، تاکہ آپ شہروں کے مرکز (مکہ) اور اُس کے آس پاس کے لوگوں کو خبردار کر دیں، اور جمع ہونے کے دن (قیامت) سے ڈرائیں جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں؛ (اُس دن) ایک گروہ جنت میں ہوگا اور ایک گروہ دوزخ میں۔
8
وَلَوْ شَاۤءَ اللّٰهُ لَجَعَلَهُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّلٰكِنْ يُّدْخِلُ مَنْ يَّشَاۤءُ فِيْ رَحْمَتِهٖؕ وَالظّٰلِمُوْنَ مَا لَهُمْ مِّنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ
اور اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو اُن سب کو ایک ہی امت بنا دیتے، لیکن اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل فرماتا ہے، اور ظالموں کے لیے (اُس دن) نہ کوئی کارساز ہوگا اور نہ مددگار۔
9
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖٓ اَوْلِيَاۤءَۚ فَاللّٰهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِ الْمَوْتٰيؗ وَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
کیا اُنہوں نے اللہ کے سوا دوسرے کارساز بنا رکھے ہیں؟ تو کارساز تو اللہ ہی کی ذات ہے، وہی مُردوں کو زندہ کرے گا اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 10 تا 19
10
وَمَا اخْتَلَفْتُمْ فِيْهِ مِنْ شَيْءٍ فَحُكْمُهٗٓ اِلَي اللّٰهِؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبِّيْ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُࣗۖ وَاِلَيْهِ اُنِيْبُ
اور جس کسی چیز میں تم اختلاف کرتے ہو تو اُس کا فیصلہ اللہ ہی کے حوالے ہے؛ وہی اللہ میرا پروردگار ہے، اُسی پر میں نے بھروسا کیا ہے اور اُسی سے میں لو لگاتا ہوں۔
11
فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّمِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًاۚ يَذْرَو͏ٔ͏ُكُمْ فِيْهِؕ لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌۚ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ
وہ آسمان و زمین کو پیدا کرنے والا ہے، اُنہوں نے تمہارے لیے تم ہی میں سے جوڑے بنائے اور چوپایوں میں سے بھی جوڑے بنائے؛ اسی طریقے سے وہ تم کو پھیلاتے جاتے ہیں؛ کوئی بھی چیز اُن جیسی نہیں، اور وہ خوب سننے والا، خوب دیکھنے والا ہے۔
12
لَهٗ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۚ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۤءُ وَيَقْدِرُؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
آسمان و زمین کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں؛ جس کے لیے چاہتے ہیں روزی بڑھا دیتے ہیں اور (جس کے لیے چاہتے ہیں) کم کر دیتے ہیں؛ یقیناً وہ ہر چیز سے واقف ہیں۔
13
شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا وَصّٰي بِهٖ نُوْحًا وَّالَّذِيْٓ اَوْحَيْنَا͏ٓ اِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهٖٓ اِبْرٰهِيْمَ وَمُوْسٰي وَعِيْسٰٓي اَنْ اَقِيْمُوا الدِّيْنَ وَلَا تَتَفَرَّقُوْا فِيْهِؕ كَبُرَ عَلَي الْمُشْرِكِيْنَ مَا تَدْعُوْهُمْ اِلَيْهِؕ اَللّٰهُ يَجْتَبِيْٓ اِلَيْهِ مَنْ يَّشَاۤءُ وَيَهْدِيْٓ اِلَيْهِ مَنْ يُّنِيْبُ
(اے لوگو!) اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے دین کا وہی طریقہ مقرر کیا ہے جس کا اُس نے نوح کو حکم دیا تھا، اور (اے رسول!) جو ہم نے آپ کی طرف وحی کے ذریعے بھیجا، نیز جس کا ہم نے ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ کو حکم دیا تھا، کہ اِس دین کو قائم رکھو اور اِس میں پھوٹ نہ ڈالو؛ جس دین کی طرف آپ اُن کو دعوت دے رہے ہیں وہ شرک کرنے والوں پر بہت گراں گزرتا ہے؛ اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے، اور اپنی طرف آنے کا راستہ اُسی شخص کو دکھاتا ہے جو اُس کی طرف رجوع کرے۔
14
وَمَا تَفَرَّقُوْٓا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۤءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًاۢ بَيْنَهُمْؕ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰٓي اَجَلٍ مُّسَمًّي لَّقُضِيَ بَيْنَهُمْؕ وَاِنَّ الَّذِيْنَ اُوْرِثُوا الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لَفِيْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِيْبٍ
اور لوگ اِس کے باوجود کہ اُن کے پاس علم آ چکا تھا، محض آپس کی ضد کی وجہ سے الگ الگ ہو گئے؛ اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے پہلے ہی ایک مقررہ وقت تک مہلت (دینے) کا فیصلہ نہ ہو گیا ہوتا تو اُن کے درمیان فیصلہ کر دیا گیا ہوتا؛ اور جن لوگوں کو اُن (گزشتہ امتوں) کے بعد کتاب دی گئی ہے، وہ اِس (کتاب) کی طرف سے الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے ہیں۔
15
فَلِذٰلِكَ فَادْعُۚ وَاسْتَقِمْ كَمَا͏ٓ اُمِرْتَۚ وَلَا تَتَّبِعْ اَهْوَاۤءَهُمْۚ وَقُلْ اٰمَنْتُ بِمَا͏ٓ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنْ كِتٰبٍۚ وَاُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَيْنَكُمْؕ اَللّٰهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْؕ لَنَا͏ٓ اَعْمَالُنَا وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْؕ لَا حُجَّةَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْؕ اَللّٰهُ يَجْمَعُ بَيْنَنَاۚ وَاِلَيْهِ الْمَصِيْرُ
تو آپ اِسی (دین) کی طرف بلاتے رہیے، اور جیسا آپ کو حکم دیا گیا ہے اُس پر قائم رہیے، اُن کی خواہشات کی پیروی نہ کیجیے، اور کہہ دیجیے کہ اللہ نے جو کتاب بھی اُتاری ہے میں اُس پر ایمان لایا، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ تمہارے درمیان انصاف کروں؛ اللہ ہمارے بھی رب ہے اور تمہارے بھی؛ ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لیے؛ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی بحث و تکرار نہیں؛ اللہ ہم سب کو (قیامت کے دن) اکٹھا کرے گا اور اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
16
وَالَّذِيْنَ يُحَاۤجُّوْنَ فِي اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا اسْتُجِيْبَ لَهٗ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ وَّلَهُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ
اور جو لوگ اللہ (کے دین) کے بارے میں (مسلمانوں سے) بحثیں کرتے ہیں، جبکہ وہ اُن کو مان چکے ہیں، اُن کی حجت بازی اُن کے پروردگار کے نزدیک بالکل غلط ہے، اُن پر (اللہ کا) غضب ہے اور اُن کے لیے سخت عذاب ہے۔
17
اَللّٰهُ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ وَالْمِيْزَانَؕ وَمَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِيْبٌ
اللہ ہی کی ذات ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب اور ترازو (عدل و انصاف کا معیار) اُتارا؛ اور آپ کو کیا خبر کہ شاید قیامت قریب ہی ہو!
18
يَسْتَعْجِلُ بِهَا الَّذِيْنَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِهَاۚ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مُشْفِقُوْنَ مِنْهَاۙ وَيَعْلَمُوْنَ اَنَّهَا الْحَقُّؕ اَلَا͏ٓ اِنَّ الَّذِيْنَ يُمَارُوْنَ فِي السَّاعَةِ لَفِيْ ضَلٰلٍۭ بَعِيْدٍ
جو لوگ قیامت پر ایمان نہیں رکھتے وہی اُس کے لیے جلدی مچاتے ہیں، اور جو ایمان رکھتے ہیں وہ اُس سے ڈرتے رہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ قیامت (کا آنا) برحق ہے؛ یاد رکھو کہ جو لوگ قیامت کے بارے میں جھگڑتے ہیں وہ انتہائی درجے کی گمراہی کا شکار ہیں۔
19
اَللّٰهُ لَطِيْفٌۢ بِعِبَادِهٖ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاۤءُۚ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيْزُ
اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے، جس کو چاہتا ہے روزی دیتا ہے، اور وہ بڑا طاقت ور اور زبردست ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 20 تا 29
20
مَنْ كَانَ يُرِيْدُ حَرْثَ الْاٰخِرَةِ نَزِدْ لَهٗ فِيْ حَرْثِهٖۚ وَمَنْ كَانَ يُرِيْدُ حَرْثَ الدُّنْيَا نُو͏ٔ͏ْتِهٖ مِنْهَاۙ وَمَا لَهٗ فِي الْاٰخِرَةِ مِنْ نَّصِيْبٍ
جو شخص آخرت کی کھیتی کا طلب گار ہوتا ہے، ہم اُس کے لیے اُس کی کھیتی بڑھا دیتے ہیں؛ اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے تو ہم اُس کو دنیا میں سے کچھ دے دیتے ہیں، اور آخرت میں اُس کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔
21
اَمْ لَهُمْ شُرَكٰۤو͏ٔ͏ُا شَرَعُوْا لَهُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا لَمْ يَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُؕ وَلَوْلَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْؕ وَاِنَّ الظّٰلِمِيْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
کیا اُن کے لیے (خدا کے) کچھ شریک ہیں جنہوں نے اُن کے لیے ایسا دین مقرر کر دیا ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے اجازت نہیں دی ہے؟ اور اگر (مہلت دینے کا) فیصلہ نہ ہو چکا ہوتا تو اُن کا فیصلہ ہو چکا ہوتا؛ اور یقیناً ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے۔
22
تَرَي الظّٰلِمِيْنَ مُشْفِقِيْنَ مِمَّا كَسَبُوْا وَهُوَ وَاقِعٌۢ بِهِمْؕ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِيْ رَوْضٰتِ الْجَنّٰتِۚ لَهُمْ مَّا يَشَاۤءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيْرُ
آپ ظالموں کو دیکھیں گے کہ وہ اپنے کرتوتوں (کے وبال) سے ڈر رہے ہوں گے، اور وہ (وبال) اُن پر پڑ کر رہے گا؛ اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کیے، وہ جنت کے باغوں میں ہوں گے؛ اُن کو اپنے پروردگار کے پاس وہ سب چیزیں ملیں گی جن کی وہ خواہش کریں گے، یہی تو بڑا فضل و کرم ہے۔
23
ذٰلِكَ الَّذِيْ يُبَشِّرُ اللّٰهُ عِبَادَهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِؕ قُلْ لَّا͏ٓ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبٰيؕ وَمَنْ يَّقْتَرِفْ حَسَنَةً نَّزِدْ لَهٗ فِيْهَا حُسْنًاؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ شَكُوْرٌ
یہی وہ چیز ہے جس کی خوش خبری اللہ اپنے اُن بندوں کو دیتا ہے جو ایمان لائے اور اچھے عمل کیے؛ آپ فرما دیجیے: میں تم سے اِس (تبلیغ) پر کوئی صلہ نہیں مانگتا، ہاں رشتہ داری کی محبت (چاہتا ہوں)؛ اور جو شخص کوئی نیکی کرے گا، ہم اُس کے حق میں اُس کے ثواب اور بڑھا دیں گے؛ یقیناً اللہ خوب بخشنے والا اور بڑا قدر دان ہے۔
24
اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰي عَلَي اللّٰهِ كَذِبًاۚ فَاِنْ يَّشَاِ اللّٰهُ يَخْتِمْ عَلٰي قَلْبِكَؕ وَيَمْحُ اللّٰهُ الْبَاطِلَ وَيُحِقُّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖؕ اِنَّهٗ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اللہ پر جھوٹ گھڑ لیا ہے؟ تو اگر اللہ چاہے تو آپ کے دل پر مہر لگا دے؛ اور اللہ تعالیٰ اپنے ارشادات سے جھوٹ کو مٹا دیتا ہے اور سچ کو ثابت کر دیتا ہے؛ یقیناً اللہ دلوں کے حال سے بھی واقف ہے۔
25
وَهُوَ الَّذِيْ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَيَعْفُوْا عَنِ السَّيِّاٰتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ
اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے، غلطیوں سے درگزر کرتا ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو اُس کو جانتا ہے۔
26
وَيَسْتَجِيْبُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَيَزِيْدُهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖؕ وَالْكٰفِرُوْنَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ
اور اُن لوگوں (کی عبادت) کو قبول فرماتا ہے جو ایمان لائے اور جنہوں نے اچھے عمل کیے، اور اُن کو اپنے فضل و کرم سے اور زیادہ عطا فرماتا ہے؛ اور جو ایمان نہیں لائے، اُن کے لیے سخت عذاب ہے۔
27
وَلَوْ بَسَطَ اللّٰهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهٖ لَبَغَوْا فِي الْاَرْضِ وَلٰكِنْ يُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا يَشَاۤءُؕ اِنَّهٗ بِعِبَادِهٖ خَبِيْرٌۢ بَصِيْرٌ
اور اگر اللہ تعالیٰ اپنے سب بندوں کے لیے روزی کشادہ کر دیتا تو وہ زمین میں فساد برپا کر دیتے؛ لیکن اللہ تعالیٰ اندازے سے جس قدر چاہتا ہے روزی اُتارتا ہے؛ یقیناً وہ اپنے بندوں سے خوب باخبر، اور (اُن کو) خوب دیکھنے والا ہے۔
28
وَهُوَ الَّذِيْ يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَيَنْشُرُ رَحْمَتَهٗؕ وَهُوَ الْوَلِيُّ الْحَمِيْدُ
اور وہی ہے جو لوگوں کے نا امید ہونے کے بعد بارش برساتا اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے؛ اور وہی کارساز اور بڑا قابلِ تعریف ہے۔
29
وَمِنْ اٰيٰتِهٖ خَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَثَّ فِيْهِمَا مِنْ دَاۤبَّةٍؕ وَهُوَ عَلٰي جَمْعِهِمْ اِذَا يَشَاۤءُ قَدِيْرٌ
اور اُس کی نشانیوں میں سے ہے آسمان و زمین کو پیدا کرنا، اور اُن جانداروں کو پیدا کرنا جن کو اُس نے آسمان و زمین میں پھیلا دیا ہے؛ اور جب وہ چاہے اُن کو اکٹھا کر لینے پر قادر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 30 تا 43
30
وَمَا͏ٓ اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِيْبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَيْدِيْكُمْ وَيَعْفُوْا عَنْ كَثِيْرٍ
اور تم کو جو بھی مصیبت پہنچتی ہے، وہ تمہارے ہی ہاتھوں کے کیے ہوئے کاموں کا نتیجہ ہے، اور بہت سی (غلطیوں) سے اللہ درگزر فرما دیتا ہے۔
31
وَمَا͏ٓ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ فِي الْاَرْضِۚۖ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ
اور تم زمین میں (کہیں بھاگ کر اللہ کو) عاجز نہیں کر سکتے، اور اللہ کے سوا نہ کوئی تمہارا کام بنانے والا ہے اور نہ کوئی مددگار۔
32
وَمِنْ اٰيٰتِهِ الْجَوَارِ فِي الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِ
اور اللہ کی نشانیوں میں سے سمندر میں چلنے والے پہاڑ جیسے جہاز ہیں۔
33
اِنْ يَّشَاْ يُسْكِنِ الرِّيْحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلٰي ظَهْرِهٖؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ
اگر اللہ چاہے تو ہوا کو ٹھہرا دے، تو وہ جہاز سمندر کی سطح پر کھڑے کے کھڑے رہ جائیں؛ یقیناً اِس میں ہر صبر کرنے والے شکر گزار بندے کے لیے نشانیاں ہیں۔
34
اَوْ يُوْبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوْا وَيَعْفُ عَنْ كَثِيْرٍ
یا اُن جہازوں کو اُن لوگوں کی بداعمالیوں کی وجہ سے تباہ کر دیں، اور (اگر چاہیں تو) بہتوں کو معاف کر دیں۔
35
وَّيَعْلَمَ الَّذِيْنَ يُجَادِلُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِنَاؕ مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِيْصٍ
اور جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں، وہ جان لیں کہ اُن کے لیے بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
36
فَمَا͏ٓ اُوْتِيْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاۚ وَمَا عِنْدَ اللّٰهِ خَيْرٌ وَّاَبْقٰي لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَلٰي رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ
تو جو کچھ تمہیں دیا گیا ہے، وہ دنیوی زندگی کا تھوڑا سا فائدہ ہے، اور جو اللہ کے پاس ہے وہ ایمان والوں اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھنے والوں کے لیے زیادہ بہتر اور زیادہ پائیدار ہے۔
37
وَالَّذِيْنَ يَجْتَنِبُوْنَ كَبٰۤىِٕرَ الْاِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَاِذَا مَا غَضِبُوْا هُمْ يَغْفِرُوْنَ
اور اُن لوگوں کے لیے جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کی باتوں سے بچتے ہیں، اور جب اُن کو غصہ آتا ہے تو درگزر سے کام لیتے ہیں۔
38
وَالَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمْ وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَࣕ وَاَمْرُهُمْ شُوْرٰي بَيْنَهُمْࣕ وَمِمَّا رَزَقْنٰهُمْ يُنْفِقُوْنَ
اور اُن لوگوں کے لیے جنہوں نے اپنے پروردگار کا حکم مانا ہے، جو نماز قائم کرتے ہیں، جن کا کام آپس کے مشورے سے ہوتا ہے، اور ہم نے جو کچھ اُن کو دیا ہے وہ اُس میں سے خرچ کرتے ہیں۔
39
وَالَّذِيْنَ اِذَا͏ٓ اَصَابَهُمُ الْبَغْيُ هُمْ يَنْتَصِرُوْنَ
اور جب اُن پر زیادتی ہوتی ہے تبھی وہ (برابر کا) بدلہ لیتے ہیں۔
40
وَجَزٰۤو͏ٔ͏ُا سَيِّي͏ٔ͏َةٍ سَيِّي͏ٔ͏َةٌ مِّثْلُهَاۚ فَمَنْ عَفَا وَاَصْلَحَ فَاَجْرُهٗ عَلَي اللّٰهِؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الظّٰلِمِيْنَ
اور برائی کا بدلہ ویسی ہی برائی ہے؛ پھر جو معاف کر دے اور صلح کر لے تو اُس کا ثواب اللہ کے ذمے ہے؛ یقیناً اللہ تعالیٰ ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
41
وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰۤىِٕكَ مَا عَلَيْهِمْ مِّنْ سَبِيْلٍ
اور جس پر ظلم ہوا ہو اور وہ اُس کے بعد (برابر کا) بدلہ لے لے، تو ایسے لوگوں پر کوئی الزام نہیں ہے۔
42
اِنَّمَا السَّبِيْلُ عَلَي الَّذِيْنَ يَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَيَبْغُوْنَ فِي الْاَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّؕ اُولٰۤىِٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
الزام تو بس اُن لوگوں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق فساد مچاتے ہیں؛ اِن ہی کے لیے دردناک عذاب ہے۔
43
وَلَمَنْ صَبَرَ وَغَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ
البتہ جو شخص صبر کرے اور معاف کر دے تو یقیناً یہ بڑے حوصلے کی بات ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 44 تا 53
44
وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ وَّلِيٍّ مِّنْۢ بَعْدِهٖؕ وَتَرَي الظّٰلِمِيْنَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ يَقُوْلُوْنَ هَلْ اِلٰي مَرَدٍّ مِّنْ سَبِيْلٍ
اور اللہ جس کو (ہدایت سے) محروم کر دے تو اُس کے بعد اُس کا کوئی کارساز نہیں ہو سکتا؛ اور آپ ظالموں کو دیکھیں گے کہ جب عذاب اُن کی نظروں کے سامنے آئے گا تو وہ کہیں گے: کیا (دنیا کی طرف) واپس جانے کا کوئی راستہ ہے؟
45
وَتَرٰىهُمْ يُعْرَضُوْنَ عَلَيْهَا خٰشِعِيْنَ مِنَ الذُّلِّ يَنْظُرُوْنَ مِنْ طَرْفٍ خَفِيٍّؕ وَقَالَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّ الْخٰسِرِيْنَ الَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَهُمْ وَاَهْلِيْهِمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِؕ اَلَا͏ٓ اِنَّ الظّٰلِمِيْنَ فِيْ عَذَابٍ مُّقِيْمٍ
اور آپ اُن کو دیکھیں گے کہ وہ دوزخ کے سامنے اِس طرح لائے جائیں گے کہ ذلت کے مارے جھکے ہوئے ہوں گے اور کنکھیوں سے دیکھ رہے ہوں گے؛ ایمان والے کہیں گے: یقیناً نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن نقصان میں مبتلا کر دیا؛ یاد رکھو کہ ظالم لوگ ہمیشہ کے عذاب میں رہیں گے۔
46
وَمَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ اَوْلِيَاۤءَ يَنْصُرُوْنَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ سَبِيْلٍ
اور اُن کے لیے کوئی ایسے حمایتی نہیں ہوں گے جو اللہ کے مقابلے میں اُن کی مدد کریں؛ اور جس کو اللہ (ہدایت سے) محروم کر دے تو اُس کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے۔
47
اِسْتَجِيْبُوْا لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِؕ مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ يَّوْمَىِٕذٍ وَّمَا لَكُمْ مِّنْ نَّكِيْرٍ
اِس سے پہلے کہ اللہ کی طرف سے وہ دن آ جائے جو ٹلنے والا نہیں، اپنے پروردگار کا حکم مان لو؛ اُس دن نہ تمہارے لیے کوئی پناہ کی جگہ ہوگی اور نہ تم (اپنے گناہوں کا) انکار کر سکو گے۔
48
فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَمَا͏ٓ اَرْسَلْنٰكَ عَلَيْهِمْ حَفِيْظًاؕ اِنْ عَلَيْكَ اِلَّا الْبَلٰغُؕ وَاِنَّا͏ٓ اِذَا͏ٓ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً فَرِحَ بِهَاۚ وَاِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّي͏ٔ͏َةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْهِمْ فَاِنَّ الْاِنْسَانَ كَفُوْرٌ
پھر اگر وہ رُخ پھیر لیں تو ہم نے آپ کو اُن پر نگراں بنا کر نہیں بھیجا ہے، آپ کے ذمے تو صرف پیغام پہنچا دینا ہے؛ اور ہم جب انسان کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ اُس سے خوش ہو جاتا ہے، اور اگر اُن کی بداعمالیوں کی وجہ سے اُن پر کوئی مصیبت آ جاتی ہے تو انسان ناشکری کرنے لگتا ہے۔
49
لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ يَخْلُقُ مَا يَشَاۤءُؕ يَهَبُ لِمَنْ يَّشَاۤءُ اِنَاثًا وَّيَهَبُ لِمَنْ يَّشَاۤءُ الذُّكُوْرَ
آسمان و زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے؛ وہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے؛ جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے۔
50
اَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَّاِنَاثًاۚ وَيَجْعَلُ مَنْ يَّشَاۤءُ عَقِيْمًاؕ اِنَّهٗ عَلِيْمٌ قَدِيْرٌ
یا اُن کو دونوں قسموں (یعنی) بیٹے اور بیٹیاں ملا کر عطا کرتے ہیں، اور جس کو چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے؛ بے شک اللہ خوب جاننے والا اور خوب قدرت والا ہے۔
51
وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ يُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحْيًا اَوْ مِنْ وَّرَاۤي͏ٔ͏ِ حِجَابٍ اَوْ يُرْسِلَ رَسُوْلًا فَيُوْحِيَ بِاِذْنِهٖ مَا يَشَاۤءُؕ اِنَّهٗ عَلِيٌّ حَكِيْمٌ
اور کسی آدمی کی یہ طاقت نہیں ہے کہ اللہ اُس سے (براہِ راست) گفتگو فرمائے، سوائے اِس کے کہ وحی کے ذریعے ہو، یا پردے کے پیچھے سے، یا کسی فرشتے کو بھیج دے تو وہ اللہ کے حکم سے جو اُس کو منظور ہو وہ پیغام پہنچا دے؛ یقیناً اللہ بلند مرتبہ والا اور بڑی حکمت والا ہے۔
52
وَكَذٰلِكَ اَوْحَيْنَا͏ٓ اِلَيْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَاؕ مَا كُنْتَ تَدْرِيْ مَا الْكِتٰبُ وَلَا الْاِيْمَانُ وَلٰكِنْ جَعَلْنٰهُ نُوْرًا نَّهْدِيْ بِهٖ مَنْ نَّشَاۤءُ مِنْ عِبَادِنَاؕ وَاِنَّكَ لَتَهْدِيْٓ اِلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
اور اسی طرح ہم نے اپنے حکم سے آپ کی طرف ایک روح (یعنی قرآن) بھیجی ہے؛ آپ کو معلوم نہیں تھا کہ کتاب کیا چیز ہے اور ایمان کیا ہے؛ لیکن ہم نے اِس (قرآن) کو ایک روشنی بنا دیا ہے جس کے ذریعے ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں راستہ دکھا دیتے ہیں؛ اور یقیناً آپ ایک سیدھے راستے کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
53
صِرَاطِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ اَلَا͏ٓ اِلَي اللّٰهِ تَصِيْرُ الْاُمُوْرُ
یعنی اُس اللہ کے راستے کی، جو آسمان و زمین کی تمام چیزوں کا مالک ہے؛ یاد رکھو! اللہ ہی کی طرف تمام کام پہنچیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں