پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ النساء

سورۃ النساء · 176 آیات · 24 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی چوتھی سورت ہے اور پوری سورت مدنی ہے؛ اِس میں ایک سو چھہتر آیتیں ہیں۔ «نساء» کے معنی «عورتیں» ہیں؛ اِس سورت میں عورتوں سے متعلق بہت سے احکام آئے ہیں، اِسی مناسبت سے اِس کا نام «سورۃ النساء» رکھا گیا۔ اِسے «النساء الکبریٰ» (بڑی سورۂ نساء) بھی کہتے ہیں، اور سورۂ طلاق کو «النساء الصغریٰ» (چھوٹی سورۂ نساء)۔ جس زمانے میں عورت کو کم تر سمجھا جاتا تھا، اُس وقت قرآن نے اپنی ایک بڑی سورت کو عورتوں کے نام سے منسوب کیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: سورۃ البقرۃ اور سورۃ النساء اُس وقت نازل ہوئیں جب میں رسول اللہ ﷺ کے پاس تھی، یعنی ہجرت کے بعد مدینہ میں (بخاری: ۴۹۹۳)۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سورۂ نساء میں پانچ آیتیں ایسی ہیں کہ مجھے اُن کے بدلے ساری دنیا ملنا بھی پسند نہیں، اور اُنہوں نے آیات ۳۱، ۴۰، ۴۸، ۶۴ اور ۱۱۰ کا ذکر کیا؛ اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے آیات ۲۶، ۲۷ اور ۲۸ کا اضافہ منقول ہے۔ سورت کا آغاز اِس اعلان سے ہوتا ہے کہ تمام انسان ایک ہی جان سے پیدا ہوئے ہیں؛ پھر خاندانی نظام اور کمزوروں کے حقوق اِس کا خاص موضوع ہیں: یتیموں کے مال، عورتوں کا مہر اور نفقہ، میراث کے تفصیلی حصے، جن عورتوں سے نکاح حرام ہے اُن کی فہرست، اور میاں بیوی کے نزاع کا حل۔ اِس کے علاوہ جہاد، منافقین کی پہچان اور اہلِ کتاب کے عقائد پر بھی گفتگو ہے۔ عملی زندگی سے متعلق جتنے احکام اِس سورت میں آئے ہیں، شاید ہی کسی اور سورت میں ہوں۔

رکوع 1 آیات 1 تا 10
1
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمُ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ وَّخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيْرًا وَّنِسَاۤءًۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِيْ تَسَاۤءَلُوْنَ بِهٖ وَالْاَرْحَامَؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيْبًا
اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو، جس نے تم کو ایک ہی جان سے پیدا کیا، اور اُسی سے اُس کا جوڑا بنایا، اور اُن دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیے؛ اور اُس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو، اور رشتہ داریوں (کو توڑنے) سے بھی ڈرو۔ بے شک اللہ تم پر نگران ہے۔
2
وَاٰتُوا الْيَتٰمٰٓي اَمْوَالَهُمْ وَلَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيْثَ بِالطَّيِّبِࣕ وَلَا تَاْكُلُوْٓا اَمْوَالَهُمْ اِلٰٓي اَمْوَالِكُمْؕ اِنَّهٗ كَانَ حُوْبًا كَبِيْرًا
اور یتیموں کو اُن کا مال دے دو، اور (اُن کی) اچھی چیز کو (اپنی) بُری چیز سے نہ بدلو، اور اُن کا مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھاؤ؛ یقیناً یہ بہت بڑا گناہ ہے۔
3
وَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تُقْسِطُوْا فِي الْيَتٰمٰي فَانْكِحُوْا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَاۤءِ مَثْنٰي وَثُلٰثَ وَرُبٰعَۚ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَةً اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْؕ ذٰلِكَ اَدْنٰٓي اَلَّا تَعُوْلُوْا
اور اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ یتیم (لڑکیوں) کے بارے میں انصاف نہ کر سکو گے، تو (دوسری) عورتوں میں سے جو تمہیں پسند ہوں اُن سے نکاح کر لو، دو دو، تین تین اور چار چار سے؛ پھر اگر تمہیں ڈر ہو کہ (اُن میں) برابری نہ کر سکو گے تو ایک ہی (بیوی) پر بس کرو، یا جو باندیاں تمہاری ملکیت میں ہوں۔ یہ اِس بات کے زیادہ قریب ہے کہ تم ایک طرف نہ جھک جاؤ۔
4
وَاٰتُوا النِّسَاۤءَ صَدُقٰتِهِنَّ نِحْلَةًؕ فَاِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَيْءٍ مِّنْهُ نَفْسًا فَكُلُوْهُ هَنِيْۤـًٔا مَّرِيْۤـًٔا
اور عورتوں کو اُن کے مہر خوش دلی سے دو؛ پھر اگر وہ اپنی خوشی سے اُس میں سے کچھ تمہارے لیے چھوڑ دیں تو اُسے مزے سے خوش گوار سمجھ کر کھاؤ۔
5
وَلَا تُو͏ٔ͏ْتُوا السُّفَهَاۤءَ اَمْوَالَكُمُ الَّتِيْ جَعَلَ اللّٰهُ لَكُمْ قِيٰمًا وَّارْزُقُوْهُمْ فِيْهَا وَاكْسُوْهُمْ وَقُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا
اور ناسمجھوں کو اپنا وہ مال نہ دو جسے اللہ نے تمہاری زندگی کا سہارا بنایا ہے؛ ہاں اُس میں سے اُنہیں کھلاتے اور پہناتے رہو، اور اُن سے بھلی بات کہو۔
6
وَابْتَلُوا الْيَتٰمٰي حَتّٰٓي اِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَۚ فَاِنْ اٰنَسْتُمْ مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوْٓا اِلَيْهِمْ اَمْوَالَهُمْۚ وَلَا تَاْكُلُوْهَا͏ٓ اِسْرَافًا وَّبِدَارًا اَنْ يَّكْبَرُوْاؕ وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْۚ وَمَنْ كَانَ فَقِيْرًا فَلْيَاْكُلْ بِالْمَعْرُوْفِؕ فَاِذَا دَفَعْتُمْ اِلَيْهِمْ اَمْوَالَهُمْ فَاَشْهِدُوْا عَلَيْهِمْؕ وَكَفٰي بِاللّٰهِ حَسِيْبًا
اور یتیموں کو آزماتے رہو، یہاں تک کہ جب وہ نکاح (کی عمر) کو پہنچ جائیں، تو اگر تم اُن میں سمجھ داری دیکھو تو اُن کے مال اُن کے حوالے کر دو؛ اور اُن کا مال فضول خرچی سے اور اِس خیال سے جلدی جلدی نہ کھا جاؤ کہ وہ بڑے ہو جائیں گے۔ اور (سرپرستوں میں) جو مال دار ہو وہ (یتیم کے مال سے) بالکل بچا رہے، اور جو محتاج ہو وہ دستور کے مطابق کھا لے۔ پھر جب تم اُن کے مال اُن کے حوالے کرو تو اُن پر گواہ بنا لو، اور اللہ حساب لینے کے لیے کافی ہے۔
7
لِلرِّجَالِ نَصِيْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَالْاَقْرَبُوْنَࣕ وَلِلنِّسَاۤءِ نَصِيْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَالْاَقْرَبُوْنَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ اَوْ كَثُرَؕ نَصِيْبًا مَّفْرُوْضًا
مردوں کا (بھی) اُس مال میں حصہ ہے جو ماں باپ اور قریبی رشتہ دار چھوڑ جائیں، اور عورتوں کا (بھی) اُس مال میں حصہ ہے جو ماں باپ اور قریبی رشتہ دار چھوڑ جائیں، خواہ وہ مال تھوڑا ہو یا زیادہ؛ یہ (اللہ کی طرف سے) مقرر کیا ہوا حصہ ہے۔
8
وَاِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ اُولُوا الْقُرْبٰي وَالْيَتٰمٰي وَالْمَسٰكِيْنُ فَارْزُقُوْهُمْ مِّنْهُ وَقُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا
اور جب (میراث کی) تقسیم کے وقت (غیر وارث) رشتہ دار، یتیم اور محتاج آ موجود ہوں تو اُس میں سے کچھ اُنہیں بھی دے دو، اور اُن سے بھلی بات کہو۔
9
وَلْيَخْشَ الَّذِيْنَ لَوْ تَرَكُوْا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّيَّةً ضِعٰفًا خَافُوْا عَلَيْهِمْࣕ فَلْيَتَّقُوا اللّٰهَ وَلْيَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِيْدًا
اور اُن لوگوں کو ڈرنا چاہیے کہ اگر وہ (خود) اپنے پیچھے کمزور بچے چھوڑ جاتے تو اُنہیں اُن کی (کیسی) فکر ہوتی؛ لہٰذا اُنہیں چاہیے کہ اللہ سے ڈریں اور درست بات کہیں۔
10
اِنَّ الَّذِيْنَ يَاْكُلُوْنَ اَمْوَالَ الْيَتٰمٰي ظُلْمًا اِنَّمَا يَاْكُلُوْنَ فِيْ بُطُوْنِهِمْ نَارًاؕ وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيْرًا
بے شک جو لوگ ناحق یتیموں کا مال کھاتے ہیں، وہ اپنے پیٹوں میں آگ ہی بھرتے ہیں، اور وہ بہت جلد بھڑکتی آگ میں داخل ہوں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 11 تا 14
11
يُوْصِيْكُمُ اللّٰهُ فِيْٓ اَوْلَادِكُمْࣗ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِۚ فَاِنْ كُنَّ نِسَاۤءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَۚ وَاِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُؕ وَلِاَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ اِنْ كَانَ لَهٗ وَلَدٌۚ فَاِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّهٗ وَلَدٌ وَّوَرِثَهٗٓ اَبَوٰهُ فَلِاُمِّهِ الثُّلُثُۚ فَاِنْ كَانَ لَهٗٓ اِخْوَةٌ فَلِاُمِّهِ السُّدُسُ مِنْۢ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُّوْصِيْ بِهَا͏ٓ اَوْ دَيْنٍؕ اٰبَاۤو͏ٔ͏ُكُمْ وَاَبْنَاۤو͏ٔ͏ُكُمْ لَا تَدْرُوْنَ اَيُّهُمْ اَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًاؕ فَرِيْضَةً مِّنَ اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيْمًا حَكِيْمًا
اللہ تمہیں تمہاری اولاد کے بارے میں حکم دیتا ہے کہ ایک مرد کا حصہ دو عورتوں کے حصے کے برابر ہے۔ پھر اگر (صرف) عورتیں ہی ہوں، دو یا دو سے زیادہ، تو اُنہیں ترکے کا دو تہائی ملے گا، اور اگر ایک ہی ہو تو اُسے آدھا۔ اور میت کے ماں باپ میں سے ہر ایک کو ترکے کا چھٹا حصہ ملے گا اگر میت کی اولاد ہو؛ اور اگر اُس کی اولاد نہ ہو اور ماں باپ ہی اُس کے وارث ہوں تو ماں کا تہائی حصہ ہے؛ اور اگر میت کے کئی بھائی (بہن) ہوں تو ماں کا چھٹا حصہ ہے۔ (یہ سب حصے) اُس وصیت (کو پورا کرنے) کے بعد ہیں جو میت نے کی ہو، یا قرض (ادا کرنے) کے بعد۔ تم نہیں جانتے کہ تمہارے باپ اور تمہارے بیٹوں میں سے کون نفع پہنچانے میں تم سے زیادہ قریب ہے۔ یہ اللہ کی طرف سے مقرر کیے ہوئے حصے ہیں؛ بے شک اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
12
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ اَزْوَاجُكُمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّهُنَّ وَلَدٌۚ فَاِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْۢ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُّوْصِيْنَ بِهَا͏ٓ اَوْ دَيْنٍؕ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَدٌۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوْصُوْنَ بِهَا͏ٓ اَوْ دَيْنٍؕ وَاِنْ كَانَ رَجُلٌ يُّوْرَثُ كَلٰلَةً اَوِ امْرَاَةٌ وَّلَهٗٓ اَخٌ اَوْ اُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُۚ فَاِنْ كَانُوْٓا اَكْثَرَ مِنْ ذٰلِكَ فَهُمْ شُرَكَاۤءُ فِي الثُّلُثِ مِنْۢ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُّوْصٰي بِهَا͏ٓ اَوْ دَيْنٍۙ غَيْرَ مُضَاۤرٍّۚ وَصِيَّةً مِّنَ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَلِيْمٌ
اور تمہاری بیویاں جو کچھ چھوڑ جائیں، اگر اُن کی اولاد نہ ہو تو اُس کا آدھا تمہارا ہے؛ اور اگر اُن کی اولاد ہو تو تمہیں اُن کے ترکے کا چوتھائی ملے گا، اُس وصیت کے بعد جو وہ کر جائیں، یا قرض (کی ادائیگی) کے بعد۔ اور اگر تمہاری اولاد نہ ہو تو تمہارے ترکے میں اُن (بیویوں) کا چوتھائی ہے، اور اگر تمہاری اولاد ہو تو اُنہیں تمہارے ترکے کا آٹھواں حصہ ملے گا، اُس وصیت کے بعد جو تم کر جاؤ، یا قرض (کی ادائیگی) کے بعد۔ اور اگر کوئی مرد یا عورت ایسا ہو جس کی میراث تقسیم ہونی ہو اور وہ «کلالہ» ہو (یعنی نہ اُس کے ماں باپ ہوں نہ اولاد) اور اُس کا ایک (ماں شریک) بھائی یا بہن ہو، تو اُن دونوں میں سے ہر ایک کو چھٹا حصہ ملے گا؛ اور اگر وہ ایک سے زیادہ ہوں تو سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے، اُس وصیت کے بعد جو کی گئی ہو یا قرض کے بعد، بشرطیکہ (وصیت سے) کسی کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ یہ اللہ کی طرف سے حکم ہے، اور اللہ سب کچھ جاننے والا، بڑا بردبار ہے۔
13
تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِؕ وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ يُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاؕ وَذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ
یہ اللہ کی (مقرر کی ہوئی) حدیں ہیں؛ اور جو اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرے گا، اللہ اُسے ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ہمیشہ اُن میں رہیں گے، اور یہی بڑی کامیابی ہے۔
14
وَمَنْ يَّعْصِ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَيَتَعَدَّ حُدُوْدَهٗ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيْهَاࣕ وَلَهٗ عَذَابٌ مُّهِيْنٌ
اور جو اللہ اور اُس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اُس کی (مقرر کی ہوئی) حدوں سے آگے بڑھے گا، اللہ اُسے آگ میں داخل کرے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اور اُس کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 15 تا 22
15
وَالّٰتِيْ يَاْتِيْنَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِّسَاۤىِٕكُمْ فَاسْتَشْهِدُوْا عَلَيْهِنَّ اَرْبَعَةً مِّنْكُمْۚ فَاِنْ شَهِدُوْا فَاَمْسِكُوْهُنَّ فِي الْبُيُوْتِ حَتّٰي يَتَوَفّٰهُنَّ الْمَوْتُ اَوْ يَجْعَلَ اللّٰهُ لَهُنَّ سَبِيْلًا
اور تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کریں، اُن پر اپنے میں سے چار (مرد) گواہ بناؤ؛ پھر اگر وہ گواہی دے دیں تو اُن عورتوں کو گھروں میں روکے رکھو، یہاں تک کہ اُنہیں موت آ جائے یا اللہ اُن کے لیے کوئی (اور) راستہ مقرر کر دے۔
16
وَالَّذٰنِ يَاْتِيٰنِهَا مِنْكُمْ فَاٰذُوْهُمَاۚ فَاِنْ تَابَا وَاَصْلَحَا فَاَعْرِضُوْا عَنْهُمَاؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ تَوَّابًا رَّحِيْمًا
اور تم میں سے جو دو (مرد) یہ بدکاری کریں، اُن دونوں کو تکلیف پہنچاؤ؛ پھر اگر وہ توبہ کر لیں اور اپنی اصلاح کر لیں تو اُن سے درگزر کرو۔ بے شک اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔
17
اِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَي اللّٰهِ لِلَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ السُّوْۤءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوْبُوْنَ مِنْ قَرِيْبٍ فَاُولٰۤىِٕكَ يَتُوْبُ اللّٰهُ عَلَيْهِمْؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيْمًا حَكِيْمًا
اللہ کے ذمہ صرف اُن لوگوں کی توبہ (قبول کرنا) ہے جو نادانی سے برائی کر بیٹھتے ہیں، پھر جلد ہی توبہ کر لیتے ہیں؛ تو اللہ اُن کی توبہ قبول فرماتا ہے، اور اللہ سب کچھ جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
18
وَلَيْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ السَّيِّاٰتِۚ حَتّٰٓي اِذَا حَضَرَ اَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ اِنِّيْ تُبْتُ الْـٰٔنَ وَلَا الَّذِيْنَ يَمُوْتُوْنَ وَهُمْ كُفَّارٌؕ اُولٰۤىِٕكَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا اَلِيْمًا
اور اُن لوگوں کی توبہ (قبول) نہیں جو برائیاں کرتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ جب اُن میں سے کسی کے سامنے موت آ کھڑی ہوتی ہے تو کہتا ہے: میں نے اب توبہ کی؛ اور نہ اُن لوگوں کی (توبہ قبول ہے) جو کفر ہی کی حالت میں مر جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
19
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا يَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَرِثُوا النِّسَاۤءَ كَرْهًاؕ وَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ لِتَذْهَبُوْا بِبَعْضِ مَا͏ٓ اٰتَيْتُمُوْهُنَّ اِلَّا͏ٓ اَنْ يَّاْتِيْنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍۚ وَعَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِۚ فَاِنْ كَرِهْتُمُوْهُنَّ فَعَسٰٓي اَنْ تَكْرَهُوْا شَيْـًٔا وَّيَجْعَلَ اللّٰهُ فِيْهِ خَيْرًا كَثِيْرًا
اے ایمان والو! تمہارے لیے حلال نہیں کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو؛ اور نہ اُنہیں اِس لیے روک رکھو کہ جو کچھ تم نے اُنہیں دیا ہے اُس میں سے کچھ (واپس) لے اڑو، سوائے اِس کے کہ وہ کھلی بے حیائی کا ارتکاب کریں۔ اور اُن کے ساتھ اچھے طریقے سے زندگی گزارو؛ پھر اگر تم اُنہیں ناپسند کرو تو ہو سکتا ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور اللہ اُس میں بہت سی بھلائی رکھ دے۔
20
وَاِنْ اَرَدْتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍۙ وَّاٰتَيْتُمْ اِحْدٰىهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَاْخُذُوْا مِنْهُ شَيْـًٔاؕ اَتَاْخُذُوْنَهٗ بُهْتَانًا وَّاِثْمًا مُّبِيْنًا
اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی بدلنا چاہو، اور تم نے اُن میں سے ایک کو ڈھیر سارا مال دے رکھا ہو، تو اُس میں سے کچھ بھی واپس نہ لو؛ کیا تم بہتان لگا کر اور کھلا گناہ کر کے اُسے واپس لو گے؟
21
وَكَيْفَ تَاْخُذُوْنَهٗ وَقَدْ اَفْضٰي بَعْضُكُمْ اِلٰي بَعْضٍ وَّاَخَذْنَ مِنْكُمْ مِّيْثَاقًا غَلِيْظًا
اور تم اُسے کیسے واپس لو گے حالانکہ تم ایک دوسرے سے بے پردہ مل چکے ہو، اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں؟
22
وَلَا تَنْكِحُوْا مَا نَكَحَ اٰبَاۤو͏ٔ͏ُكُمْ مِّنَ النِّسَاۤءِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَؕ اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةً وَّمَقْتًاؕ وَسَاۤءَ سَبِيْلًا
اور جن عورتوں سے تمہارے باپ (دادا) نکاح کر چکے ہوں، اُن سے نکاح نہ کرو، مگر جو پہلے ہو چکا (وہ معاف ہے)؛ بے شک یہ بڑی بے حیائی کی بات تھی اور (اللہ کو) سخت ناپسند، اور بہت برا طریقہ تھا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 23 تا 25
23
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ وَبَنٰتُكُمْ وَاَخَوٰتُكُمْ وَعَمّٰتُكُمْ وَخٰلٰتُكُمْ وَبَنٰتُ الْاَخِ وَبَنٰتُ الْاُخْتِ وَاُمَّهٰتُكُمُ الّٰتِيْٓ اَرْضَعْنَكُمْ وَاَخَوٰتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَاُمَّهٰتُ نِسَاۤىِٕكُمْ وَرَبَاۤىِٕبُكُمُ الّٰتِيْ فِيْ حُجُوْرِكُمْ مِّنْ نِّسَاۤىِٕكُمُ الّٰتِيْ دَخَلْتُمْ بِهِنَّؗ فَاِنْ لَّمْ تَكُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْؗ وَحَلَاۤىِٕلُ اَبْنَاۤىِٕكُمُ الَّذِيْنَ مِنْ اَصْلَابِكُمْۙ وَاَنْ تَجْمَعُوْا بَيْنَ الْاُخْتَيْنِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا
تم پر حرام کی گئی ہیں تمہاری مائیں، اور تمہاری بیٹیاں، اور تمہاری بہنیں، اور تمہاری پھوپھیاں، اور تمہاری خالائیں، اور بھائی کی بیٹیاں، اور بہن کی بیٹیاں، اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا، اور تمہاری دودھ شریک بہنیں، اور تمہاری بیویوں کی مائیں، اور تمہاری بیویوں کی وہ (پہلے شوہر سے) بیٹیاں جو تمہاری گود میں پلی ہیں، اُن بیویوں سے جن سے تم صحبت کر چکے ہو؛ پھر اگر تم نے اُن سے صحبت نہ کی ہو تو (اُن کی بیٹیوں سے نکاح میں) تم پر کوئی گناہ نہیں؛ اور تمہارے اُن بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری نسل سے ہوں؛ اور یہ (بھی حرام ہے) کہ تم دو بہنوں کو (نکاح میں) جمع کرو، مگر جو پہلے ہو چکا۔ بے شک اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
24
وَّالْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَاۤءِ اِلَّا مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْۚ كِتٰبَ اللّٰهِ عَلَيْكُمْۚ وَاُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَاۤءَ ذٰلِكُمْ اَنْ تَبْتَغُوْا بِاَمْوَالِكُمْ مُّحْصِنِيْنَ غَيْرَ مُسٰفِحِيْنَؕ فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهٖ مِنْهُنَّ فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ فَرِيْضَةًؕ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيْمَا تَرٰضَيْتُمْ بِهٖ مِنْۢ بَعْدِ الْفَرِيْضَةِؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيْمًا حَكِيْمًا
اور وہ عورتیں (بھی حرام ہیں) جو کسی کے نکاح میں ہوں، سوائے اُن (باندیوں) کے جو تمہاری ملکیت میں آ جائیں؛ یہ اللہ نے تم پر فرض کیا ہے۔ اور اِن کے سوا (باقی سب عورتیں) تمہارے لیے حلال کی گئیں، اِس طرح کہ تم اپنے مال (مہر) کے ذریعے (اُنہیں) طلب کرو، نکاح میں لا کر پاک دامن رکھنے کے لیے، نہ کہ بدکاری کرنے کے لیے۔ پھر جن عورتوں سے تم (نکاح کر کے) فائدہ اٹھاؤ، اُنہیں اُن کے مقرر کیے ہوئے مہر دو؛ اور مہر مقرر ہو جانے کے بعد جس پر تم آپس میں راضی ہو جاؤ (کمی بیشی) اُس میں تم پر کوئی گناہ نہیں۔ بے شک اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
25
وَمَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا اَنْ يَّنْكِحَ الْمُحْصَنٰتِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنٰتِ فَمِنْ مَّا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ مِّنْ فَتَيٰتِكُمُ الْمُو͏ٔ͏ْمِنٰتِؕ وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِاِيْمَانِكُمْؕ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍۚ فَانْكِحُوْهُنَّ بِاِذْنِ اَهْلِهِنَّ وَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ مُحْصَنٰتٍ غَيْرَ مُسٰفِحٰتٍ وَّلَا مُتَّخِذٰتِ اَخْدَانٍۚ فَاِذَا͏ٓ اُحْصِنَّ فَاِنْ اَتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَي الْمُحْصَنٰتِ مِنَ الْعَذَابِؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ الْعَنَتَ مِنْكُمْؕ وَاَنْ تَصْبِرُوْا خَيْرٌ لَّكُمْؕ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
اور تم میں سے جو شخص آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو، تو وہ تمہاری اُن مسلمان باندیوں میں سے (کسی سے نکاح کر لے) جو تمہاری ملکیت میں ہیں؛ اور اللہ تمہارے ایمان کو خوب جانتا ہے، تم آپس میں ایک ہی ہو۔ تو اُن (باندیوں) سے اُن کے مالکوں کی اجازت سے نکاح کر لو، اور اُنہیں دستور کے مطابق اُن کے مہر دو، اِس طرح کہ وہ پاک دامن ہوں، نہ کھلم کھلا بدکاری کرنے والی ہوں، نہ چھپے دوست بنانے والی۔ پھر جب وہ نکاح میں آ جائیں اور اُس کے بعد بے حیائی کا ارتکاب کریں تو اُن پر اُس سزا کا آدھا ہے جو آزاد عورتوں پر ہے۔ یہ (باندی سے نکاح کی اجازت) تم میں سے اُس شخص کے لیے ہے جسے گناہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو؛ اور اگر تم صبر کرو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے، اور اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 26 تا 33
26
يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمْ سُنَنَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَيَتُوْبَ عَلَيْكُمْؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ
اللہ چاہتا ہے کہ تمہارے لیے (احکام) کھول کر بیان کر دے، اور تمہیں اُن لوگوں کے طریقوں پر چلائے جو تم سے پہلے گزرے ہیں، اور تم پر (رحمت کے ساتھ) توجہ فرمائے؛ اور اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
27
وَاللّٰهُ يُرِيْدُ اَنْ يَّتُوْبَ عَلَيْكُمْࣞ وَيُرِيْدُ الَّذِيْنَ يَتَّبِعُوْنَ الشَّهَوٰتِ اَنْ تَمِيْلُوْا مَيْلًا عَظِيْمًا
اور اللہ تو چاہتا ہے کہ تم پر (رحمت کے ساتھ) توجہ فرمائے، اور جو لوگ (نفسانی) خواہشوں کے پیچھے چلتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم (سیدھے راستے سے) بہت دور ہٹ جاؤ۔
28
يُرِيْدُ اللّٰهُ اَنْ يُّخَفِّفَ عَنْكُمْۚ وَخُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِيْفًا
اللہ چاہتا ہے کہ تم سے (احکام کا) بوجھ ہلکا کر دے، اور انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے۔
29
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوْٓا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ اِلَّا͏ٓ اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْكُمْࣞ وَلَا تَقْتُلُوْٓا اَنْفُسَكُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيْمًا
اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق طریقے سے نہ کھاؤ، سوائے اِس کے کہ آپس کی رضامندی سے تجارت ہو؛ اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔ بے شک اللہ تم پر بہت مہربان ہے۔
30
وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ عُدْوَانًا وَّظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيْهِ نَارًاؕ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَي اللّٰهِ يَسِيْرًا
اور جو کوئی زیادتی اور ظلم سے ایسا کرے گا، تو ہم اُسے عنقریب آگ میں ڈالیں گے، اور یہ اللہ کے لیے بالکل آسان ہے۔
31
اِنْ تَجْتَنِبُوْا كَبَاۤىِٕرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّاٰتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُّدْخَلًا كَرِيْمًا
اگر تم اُن بڑے گناہوں سے بچتے رہو جن سے تمہیں منع کیا جاتا ہے، تو ہم تمہاری چھوٹی برائیاں تم سے مٹا دیں گے، اور تمہیں عزت کی جگہ میں داخل کریں گے۔
32
وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللّٰهُ بِهٖ بَعْضَكُمْ عَلٰي بَعْضٍؕ لِلرِّجَالِ نَصِيْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوْاؕ وَلِلنِّسَاۤءِ نَصِيْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبْنَؕ وَسْـَٔلُوا اللّٰهَ مِنْ فَضْلِهٖؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمًا
اور جس چیز میں اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے، اُس کی تمنا نہ کرو۔ مردوں کے لیے اُس میں سے حصہ ہے جو اُنہوں نے کمایا، اور عورتوں کے لیے اُس میں سے حصہ ہے جو اُنہوں نے کمایا؛ اور اللہ سے اُن کا فضل مانگو۔ بے شک اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔
33
وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَالْاَقْرَبُوْنَؕ وَالَّذِيْنَ عَقَدَتْ اَيْمَانُكُمْ فَاٰتُوْهُمْ نَصِيْبَهُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ شَهِيْدًا
اور ہر ایک (کے ترکے) کے لیے ہم نے وارث مقرر کر دیے ہیں، اُس (مال) میں سے جو ماں باپ اور قریبی رشتہ دار چھوڑ جائیں؛ اور جن لوگوں سے تمہارا (بھائی چارے کا) عہد ہو چکا ہے، اُنہیں اُن کا حصہ دو۔ بے شک اللہ ہر چیز کے سامنے موجود ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 34 تا 42
34
اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَي النِّسَاۤءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعْضَهُمْ عَلٰي بَعْضٍ وَّبِمَا͏ٓ اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِهِمْؕ فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُؕ وَالّٰتِيْ تَخَافُوْنَ نُشُوْزَهُنَّ فَعِظُوْهُنَّ وَاهْجُرُوْهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوْهُنَّۚ فَاِنْ اَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوْا عَلَيْهِنَّ سَبِيْلًاؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيْرًا
مرد عورتوں کے نگران ہیں، اِس وجہ سے کہ اللہ نے اُن میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے، اور اِس وجہ سے کہ مرد اپنے مال خرچ کرتے ہیں۔ پس نیک عورتیں فرماں بردار ہوتی ہیں، (شوہر کی) غیر موجودگی میں اللہ کی حفاظت سے (اپنی عزت اور شوہر کے مال کی) حفاظت کرتی ہیں۔ اور جن عورتوں سے تمہیں نافرمانی کا اندیشہ ہو اُنہیں سمجھاؤ، اور خواب گاہوں میں اُنہیں الگ چھوڑ دو، اور (ہلکی) مار مارو؛ پھر اگر وہ تمہاری بات مان لیں تو اُن پر (زیادتی کا) بہانہ نہ ڈھونڈو۔ بے شک اللہ سب سے بلند، سب سے بڑا ہے۔
35
وَاِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوْا حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهٖ وَحَكَمًا مِّنْ اَهْلِهَاۚ اِنْ يُّرِيْدَا͏ٓ اِصْلَاحًا يُّوَفِّقِ اللّٰهُ بَيْنَهُمَاؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيْمًا خَبِيْرًا
اور اگر تمہیں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کا اندیشہ ہو تو ایک پنچ مرد کے گھر والوں میں سے اور ایک پنچ عورت کے گھر والوں میں سے مقرر کرو؛ اگر وہ دونوں اصلاح چاہیں گے تو اللہ اُن (میاں بیوی) کے درمیان موافقت پیدا کر دے گا۔ بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا، پوری خبر رکھنے والا ہے۔
36
وَاعْبُدُوا اللّٰهَ وَلَا تُشْرِكُوْا بِهٖ شَيْـًٔا وَّبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا وَّبِذِي الْقُرْبٰي وَالْيَتٰمٰي وَالْمَسٰكِيْنِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبٰي وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنۢ͏ْبِ وَابْنِ السَّبِيْلِۙ وَمَا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُوْرَا
اور اللہ کی عبادت کرو اور اُس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اور رشتہ داروں، یتیموں، محتاجوں، رشتہ دار پڑوسی، اجنبی پڑوسی، پاس بیٹھنے والے ساتھی، مسافر اور اپنے غلام باندیوں کے ساتھ بھی (اچھا سلوک کرو)۔ بے شک اللہ کسی اترانے والے، شیخی بگھارنے والے کو پسند نہیں کرتا۔
37
اࣙلَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ وَيَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَيَكْتُمُوْنَ مَا͏ٓ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖؕ وَاَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابًا مُّهِيْنًا
جو خود بھی کنجوسی کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی کنجوسی کا مشورہ دیتے ہیں، اور اللہ نے اپنے فضل سے جو کچھ اُنہیں دیا ہے اُسے چھپاتے ہیں؛ اور ہم نے (ایسے) ناشکروں کے لیے رسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے۔
38
وَالَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ رِي͏ٔ͏َاۤءَ النَّاسِ وَلَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْاٰخِرِؕ وَمَنْ يَّكُنِ الشَّيْطٰنُ لَهٗ قَرِيْنًا فَسَاۤءَ قَرِيْنًا
اور (اللہ اُنہیں بھی پسند نہیں کرتا) جو اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لیے خرچ کرتے ہیں، اور نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں نہ آخرت کے دن پر؛ اور شیطان جس کا ساتھی ہو جائے تو وہ بہت برا ساتھی ہے۔
39
وَمَاذَا عَلَيْهِمْ لَوْ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللّٰهُؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِهِمْ عَلِيْمًا
اور اُن کا کیا نقصان تھا اگر وہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لے آتے، اور اللہ نے جو کچھ اُنہیں دیا ہے اُس میں سے خرچ کرتے؟ اور اللہ اُنہیں خوب جانتا ہے۔
40
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍۚ وَاِنْ تَكُ حَسَنَةً يُّضٰعِفْهَا وَيُو͏ٔ͏ْتِ مِنْ لَّدُنْهُ اَجْرًا عَظِيْمًا
بے شک اللہ ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا؛ اور اگر کوئی نیکی ہو تو اُسے کئی گنا بڑھا دیتا ہے، اور اپنے پاس سے بڑا اجر عطا فرماتا ہے۔
41
فَكَيْفَ اِذَا جِي͏ٔ͏ْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍۢ بِشَهِيْدٍ وَّجِي͏ٔ͏ْنَا بِكَ عَلٰي هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ شَهِيْدًا
پھر اُس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے، اور (اے نبی!) آپ کو اِن لوگوں پر گواہ بنا کر لائیں گے؟
42
يَوْمَىِٕذٍ يَّوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَعَصَوُا الرَّسُوْلَ لَوْ تُسَوّٰي بِهِمُ الْاَرْضُؕ وَلَا يَكْتُمُوْنَ اللّٰهَ حَدِيْثًا
اُس دن وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور رسول کی نافرمانی کی، تمنا کریں گے کہ کاش اُنہیں زمین میں دبا کر برابر کر دیا جاتا؛ اور وہ اللہ سے کوئی بات چھپا نہ سکیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 7 آیات 43 تا 50
43
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوةَ وَاَنْتُمْ سُكٰرٰي حَتّٰي تَعْلَمُوْا مَا تَقُوْلُوْنَ وَلَا جُنُبًا اِلَّا عَابِرِيْ سَبِيْلٍ حَتّٰي تَغْتَسِلُوْاؕ وَاِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰٓي اَوْ عَلٰي سَفَرٍ اَوْ جَاۤءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَاۤىِٕطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَاۤءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَاۤءً فَتَيَمَّمُوْا صَعِيْدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَاَيْدِيْكُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُوْرًا
اے ایمان والو! جب تم نشے کی حالت میں ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ، یہاں تک کہ تم سمجھنے لگو کہ کیا کہہ رہے ہو؛ اور نہ جنابت کی حالت میں (نماز کے قریب جاؤ) یہاں تک کہ غسل کر لو، سوائے اِس کے کہ تم سفر میں ہو۔ اور اگر تم بیمار ہو، یا سفر میں ہو، یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا ہو، یا تم نے عورتوں سے صحبت کی ہو، پھر تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کر لو، یعنی اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کر لو۔ بے شک اللہ بہت معاف کرنے والا، بہت بخشنے والا ہے۔
44
اَلَمْ تَرَ اِلَي الَّذِيْنَ اُوْتُوْا نَصِيْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ يَشْتَرُوْنَ الضَّلٰلَةَ وَيُرِيْدُوْنَ اَنْ تَضِلُّوا السَّبِيْلَ
کیا آپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب (الٰہی) کا کچھ حصہ دیا گیا تھا؟ وہ گمراہی خریدتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راستے سے بھٹک جاؤ۔
45
وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِاَعْدَاۤىِٕكُمْؕ وَكَفٰي بِاللّٰهِ وَلِيًّاࣗؗ وَّكَفٰي بِاللّٰهِ نَصِيْرًا
اور اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے؛ اور اللہ حمایتی کے طور پر کافی ہے، اور اللہ مددگار کے طور پر کافی ہے۔
46
مِنَ الَّذِيْنَ هَادُوْا يُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهٖ وَيَقُوْلُوْنَ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَاسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَعٍ وَّرَاعِنَا لَيًّاۢ بِاَلْسِنَتِهِمْ وَطَعْنًا فِي الدِّيْنِؕ وَلَوْ اَنَّهُمْ قَالُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا وَاسْمَعْ وَانْظُرْنَا لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَاَقْوَمَۙ وَلٰكِنْ لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ اِلَّا قَلِيْلًا
یہودیوں میں سے کچھ لوگ (اللہ کے) کلام کو اُس کی جگہوں سے بدل دیتے ہیں، اور (آپ کی بات سن کر) کہتے ہیں: «ہم نے سنا اور نہ مانا»، اور (کہتے ہیں:) «سنیے، آپ کو نہ سنایا جائے»، اور زبانوں کو مروڑ کر اور دین میں عیب لگانے کے لیے «رَاعِنَا» کہتے ہیں؛ اور اگر وہ کہتے: «ہم نے سنا اور مانا، اور سنیے اور ہم پر نظر فرمائیے»، تو یہ اُن کے لیے بہتر اور زیادہ درست ہوتا؛ لیکن اللہ نے اُن کے کفر کی وجہ سے اُن پر لعنت کر دی ہے، اِس لیے وہ ایمان نہیں لاتے مگر بہت کم۔
47
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اٰمِنُوْا بِمَا نَزَّلْنَا مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّطْمِسَ وُجُوْهًا فَنَرُدَّهَا عَلٰٓي اَدْبَارِهَا͏ٓ اَوْ نَلْعَنَهُمْ كَمَا لَعَنَّا͏ٓ اَصْحٰبَ السَّبْتِؕ وَكَانَ اَمْرُ اللّٰهِ مَفْعُوْلًا
اے وہ لوگو جنہیں کتاب دی گئی! اُس (قرآن) پر ایمان لے آؤ جو ہم نے نازل کیا ہے، جو اُس (کتاب) کی تصدیق کرنے والا ہے جو تمہارے پاس ہے، اِس سے پہلے کہ ہم چہروں کو مٹا کر اُنہیں پیچھے کی طرف پھیر دیں، یا اُن پر ایسی لعنت کریں جیسی ہم نے ہفتے والوں پر کی تھی؛ اور اللہ کا حکم تو پورا ہو کر ہی رہتا ہے۔
48
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَغْفِرُ اَنْ يُّشْرَكَ بِهٖ وَيَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ يَّشَاۤءُۚ وَمَنْ يُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدِ افْتَرٰٓي اِثْمًا عَظِيْمًا
بے شک اللہ اِس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اُس کے ساتھ (کسی کو) شریک ٹھہرایا جائے، اور اِس سے کم تر گناہ جس کے لیے چاہتا ہے معاف فرما دیتا ہے؛ اور جو اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرائے، اُس نے بہت بڑا گناہ گھڑ لیا۔
49
اَلَمْ تَرَ اِلَي الَّذِيْنَ يُزَكُّوْنَ اَنْفُسَهُمْؕ بَلِ اللّٰهُ يُزَكِّيْ مَنْ يَّشَاۤءُ وَلَا يُظْلَمُوْنَ فَتِيْلًا
کیا آپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے آپ کو بہت پاکیزہ بتاتے ہیں؟ بلکہ اللہ ہی جسے چاہتا ہے پاکیزہ بناتا ہے، اور اُن پر دھاگے کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔
50
اُنْظُرْ كَيْفَ يَفْتَرُوْنَ عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَؕ وَكَفٰي بِهٖٓ اِثْمًا مُّبِيْنًا
دیکھیے یہ لوگ اللہ پر کیسا جھوٹ گھڑتے ہیں! اور کھلا گناہ ہونے کے لیے یہی (جھوٹ) کافی ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 8 آیات 51 تا 59
51
اَلَمْ تَرَ اِلَي الَّذِيْنَ اُوْتُوْا نَصِيْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوْتِ وَيَقُوْلُوْنَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ اَهْدٰي مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا سَبِيْلًا
کیا آپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا کچھ حصہ دیا گیا؟ وہ بتوں اور شیطان (کی پیروی کرنے والوں) پر ایمان رکھتے ہیں، اور کافروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ایمان والوں سے زیادہ سیدھے راستے پر ہیں۔
52
اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُؕ وَمَنْ يَّلْعَنِ اللّٰهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ نَصِيْرًا
یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے، اور جس پر اللہ لعنت کرے تو آپ اُس کا کوئی مددگار نہیں پائیں گے۔
53
اَمْ لَهُمْ نَصِيْبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَاِذًا لَّا يُو͏ٔ͏ْتُوْنَ النَّاسَ نَقِيْرًا
کیا (اللہ کی) سلطنت میں اُن کا کوئی حصہ ہے؟ اگر ایسا ہوتا تو یہ لوگوں کو کھجور کی گٹھلی کے نقطے کے برابر بھی کچھ نہ دیتے۔
54
اَمْ يَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰي مَا͏ٓ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖۚ فَقَدْ اٰتَيْنَا͏ٓ اٰلَ اِبْرٰهِيْمَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَاٰتَيْنٰهُمْ مُّلْكًا عَظِيْمًا
یا یہ لوگوں سے اِس بات پر حسد کرتے ہیں جو اللہ نے اپنے فضل سے اُنہیں دیا ہے؟ تو (یاد رکھیں کہ) ہم نے ابراہیم کی اولاد کو بھی کتاب اور حکمت عطا کی تھی، اور اُنہیں بڑی سلطنت بھی دی تھی۔
55
فَمِنْهُمْ مَّنْ اٰمَنَ بِهٖ وَمِنْهُمْ مَّنْ صَدَّ عَنْهُؕ وَكَفٰي بِجَهَنَّمَ سَعِيْرًا
پھر اُن میں سے کچھ اُس پر ایمان لے آئے اور کچھ اُس سے رُکے رہے؛ اور (ایسے لوگوں کے لیے) جہنم کی بھڑکتی آگ کافی ہے۔
56
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِنَا سَوْفَ نُصْلِيْهِمْ نَارًاؕ كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُهُمْ بَدَّلْنٰهُمْ جُلُوْدًا غَيْرَهَا لِيَذُوْقُوا الْعَذَابَؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَزِيْزًا حَكِيْمًا
بے شک جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا، ہم اُنہیں عنقریب آگ میں داخل کریں گے؛ جب بھی اُن کی کھالیں جل کر گل جائیں گی تو ہم اُن کی جگہ دوسری کھالیں بدل دیں گے، تاکہ وہ عذاب کا مزہ چکھتے رہیں۔ بے شک اللہ زبردست، بڑی حکمت والا ہے۔
57
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا͏ٓ اَبَدًاؕ لَهُمْ فِيْهَا͏ٓ اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌؗ وَّنُدْخِلُهُمْ ظِلًّا ظَلِيْلًا
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے، اُنہیں ہم ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ اُن میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے؛ وہاں اُن کے لیے پاکیزہ بیویاں ہوں گی، اور ہم اُنہیں گھنی چھاؤں میں رکھیں گے۔
58
اِنَّ اللّٰهَ يَاْمُرُكُمْ اَنْ تُو͏ٔ͏َدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰٓي اَهْلِهَاۙ وَاِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِؕ اِنَّ اللّٰهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهٖؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ سَمِيْعًاۢ بَصِيْرًا
بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اُن کے حق داروں کو ادا کرو، اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف سے فیصلہ کرو۔ اللہ تمہیں جس بات کی نصیحت کرتا ہے وہ بہت ہی اچھی ہے؛ بے شک اللہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے۔
59
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِي الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِيْ شَيْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَي اللّٰهِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِؕ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِيْلًا
اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو، اور رسول کی اطاعت کرو، اور اپنے میں سے اختیار والوں کی بھی؛ پھر اگر کسی بات میں تمہارے درمیان اختلاف ہو جائے تو اُسے اللہ اور رسول کی طرف لوٹا دو، اگر تم (واقعی) اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو؛ یہ بہتر طریقہ ہے اور انجام کے لحاظ سے بھی سب سے اچھا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 9 آیات 60 تا 70
60
اَلَمْ تَرَ اِلَي الَّذِيْنَ يَزْعُمُوْنَ اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا بِمَا͏ٓ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمَا͏ٓ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ يُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّتَحَاكَمُوْٓا اِلَي الطَّاغُوْتِ وَقَدْ اُمِرُوْٓا اَنْ يَّكْفُرُوْا بِهٖؕ وَيُرِيْدُ الشَّيْطٰنُ اَنْ يُّضِلَّهُمْ ضَلٰلًاۢ بَعِيْدًا
کیا آپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اُس پر بھی ایمان لائے جو آپ پر نازل ہوا اور اُس پر بھی جو آپ سے پہلے نازل ہوا؛ (لیکن) چاہتے یہ ہیں کہ اپنا مقدمہ طاغوت کے پاس لے جائیں، حالانکہ اُنہیں حکم دیا گیا تھا کہ اُس کا انکار کریں؛ اور شیطان چاہتا ہے کہ اُنہیں بھٹکا کر بہت دور لے جائے۔
61
وَاِذَا قِيْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا اِلٰي مَا͏ٓ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَاِلَي الرَّسُوْلِ رَاَيْتَ الْمُنٰفِقِيْنَ يَصُدُّوْنَ عَنْكَ صُدُوْدًا
اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ اُس (حکم) کی طرف آؤ جو اللہ نے نازل کیا ہے اور رسول کی طرف آؤ، تو آپ منافقوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ آپ سے پوری طرح کترا جاتے ہیں۔
62
فَكَيْفَ اِذَا͏ٓ اَصَابَتْهُمْ مُّصِيْبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْهِمْ ثُمَّ جَاۤءُوْكَ يَحْلِفُوْنَࣗۖ بِاللّٰهِ اِنْ اَرَدْنَا͏ٓ اِلَّا͏ٓ اِحْسَانًا وَّتَوْفِيْقًا
پھر اُس وقت کیا حال ہوتا ہے جب اُن کے اپنے ہاتھوں کے کرتوتوں کی وجہ سے اُن پر کوئی مصیبت آ پڑتی ہے، پھر وہ آپ کے پاس اللہ کی قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں کہ ہمارا ارادہ تو صرف بھلائی اور میل ملاپ کا تھا۔
63
اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ يَعْلَمُ اللّٰهُ مَا فِيْ قُلُوْبِهِمْࣗ فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَعِظْهُمْ وَقُلْ لَّهُمْ فِيْٓ اَنْفُسِهِمْ قَوْلًاۢ بَلِيْغًا
یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کی بات اللہ خوب جانتا ہے؛ تو آپ اُن سے درگزر کیجیے، اُنہیں نصیحت کیجیے، اور اُن سے ایسی بات کہیے جو اُن کے دلوں میں اتر جائے۔
64
وَمَا͏ٓ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا لِيُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰهِؕ وَلَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَّلَمُوْٓا اَنْفُسَهُمْ جَاۤءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَّحِيْمًا
اور ہم نے جو رسول بھی بھیجا اِسی لیے بھیجا کہ اللہ کے حکم سے اُس کی اطاعت کی جائے۔ اور جب اِن لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا، اگر یہ آپ کے پاس آ جاتے، پھر اللہ سے معافی مانگتے، اور رسول بھی اِن کے لیے معافی کی دعا کرتے، تو یقیناً اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت مہربان پاتے۔
65
فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ حَتّٰي يُحَكِّمُوْكَ فِيْمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوْا فِيْٓ اَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوْا تَسْلِيْمًا
پس (اے نبی!) آپ کے پروردگار کی قسم! یہ لوگ اُس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک اپنے آپس کے جھگڑوں میں آپ کو فیصل نہ بنائیں، پھر آپ جو فیصلہ کر دیں اُس سے اپنے دلوں میں کوئی تنگی محسوس نہ کریں، اور اُسے پوری طرح تسلیم کر لیں۔
66
وَلَوْ اَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ اَنِ اقْتُلُوْٓا اَنْفُسَكُمْ اَوِ اخْرُجُوْا مِنْ دِيَارِكُمْ مَّا فَعَلُوْهُ اِلَّا قَلِيْلٌ مِّنْهُمْؕ وَلَوْ اَنَّهُمْ فَعَلُوْا مَا يُوْعَظُوْنَ بِهٖ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَاَشَدَّ تَثْبِيْتًا
اور اگر ہم اُن پر یہ فرض کر دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کرو، یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ، تو اُن میں سے تھوڑے ہی لوگ ایسا کرتے؛ اور اگر یہ لوگ وہ کام کرتے جس کی اُنہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یہ اُن کے لیے بہتر ہوتا اور (ایمان پر) زیادہ ثابت قدمی کا باعث ہوتا۔
67
وَّاِذًا لَّاٰتَيْنٰهُمْ مِّنْ لَّدُنَّا͏ٓ اَجْرًا عَظِيْمًا
اور اُس صورت میں ہم اُنہیں اپنے پاس سے بڑا اجر دیتے۔
68
وَّلَهَدَيْنٰهُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِيْمًا
اور ہم اُنہیں سیدھے راستے کی ہدایت دیتے۔
69
وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهَ وَالرَّسُوْلَ فَاُولٰۤىِٕكَ مَعَ الَّذِيْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيّٖنَ وَالصِّدِّيْقِيْنَ وَالشُّهَدَاۤءِ وَالصّٰلِحِيْنَۚ وَحَسُنَ اُولٰۤىِٕكَ رَفِيْقًا
اور جو لوگ اللہ اور رسول کی اطاعت کریں گے، وہ اُن لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے، یعنی انبیاء، صدیقین، شہداء اور نیک لوگ؛ اور یہ کیا ہی اچھے ساتھی ہیں۔
70
ذٰلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللّٰهِؕ وَكَفٰي بِاللّٰهِ عَلِيْمًا
یہ اللہ کی طرف سے فضل ہے، اور اللہ کا علم کافی ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 10 آیات 71 تا 76
71
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا خُذُوْا حِذْرَكُمْ فَانْفِرُوْا ثُبَاتٍ اَوِ انْفِرُوْا جَمِيْعًا
اے ایمان والو! اپنی حفاظت کا سامان لے لو، پھر (دشمن کے مقابلے کے لیے) الگ الگ دستوں کی صورت میں نکلو، یا سب اکٹھے ہو کر نکلو۔
72
وَاِنَّ مِنْكُمْ لَمَنْ لَّيُبَطِّي͏ٔ͏َنَّۚ فَاِنْ اَصَابَتْكُمْ مُّصِيْبَةٌ قَالَ قَدْ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيَّ اِذْ لَمْ اَكُنْ مَّعَهُمْ شَهِيْدًا
اور یقیناً تم میں کوئی ایسا بھی ہے جو (جہاد سے) ضرور پیچھے رہ جاتا ہے؛ پھر اگر تم پر کوئی مصیبت آ پڑے تو کہتا ہے: اللہ نے مجھ پر بڑا احسان کیا کہ میں اُن کے ساتھ موجود نہ تھا۔
73
وَلَىِٕنْ اَصَابَكُمْ فَضْلٌ مِّنَ اللّٰهِ لَيَقُوْلَنَّ كَاَنْ لَّمْ تَكُنْۢ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهٗ مَوَدَّةٌ يّٰلَيْتَنِيْ كُنْتُ مَعَهُمْ فَاَفُوْزَ فَوْزًا عَظِيْمًا
اور اگر تمہیں اللہ کی طرف سے کوئی فضل (فتح اور مال غنیمت) ملے تو وہ اِس طرح کہتا ہے گویا تمہارے اور اُس کے درمیان کبھی کوئی دوستی تھی ہی نہیں: کاش! میں بھی اُن کے ساتھ ہوتا تو بڑی کامیابی حاصل کرتا۔
74
فَلْيُقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ الَّذِيْنَ يَشْرُوْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا بِالْاٰخِرَةِؕ وَمَنْ يُّقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ فَيُقْتَلْ اَوْ يَغْلِبْ فَسَوْفَ نُو͏ٔ͏ْتِيْهِ اَجْرًا عَظِيْمًا
تو اللہ کے راستے میں وہ لوگ لڑیں جو دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے بیچ دیتے ہیں؛ اور جو اللہ کے راستے میں لڑے، پھر وہ مارا جائے یا غالب آئے، ہم (دونوں صورتوں میں) اُسے بڑا اجر دیں گے۔
75
وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَالْمُسْتَضْعَفِيْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاۤءِ وَالْوِلْدَانِ الَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا͏ٓ اَخْرِجْنَا مِنْ هٰذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ اَهْلُهَاۚ وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ وَلِيًّاۚۙ وَّاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ نَصِيْرًا
اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کے راستے میں اور اُن بے بس مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دعا کر رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں اِس بستی سے نکال لیجیے جس کے رہنے والے ظالم ہیں، اور ہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی حمایتی بنا دیجیے، اور ہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی مددگار بنا دیجیے۔
76
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِۚ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ الطَّاغُوْتِ فَقَاتِلُوْٓا اَوْلِيَاۤءَ الشَّيْطٰنِۚ اِنَّ كَيْدَ الشَّيْطٰنِ كَانَ ضَعِيْفًا
جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ اللہ کے راستے میں لڑتے ہیں، اور جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے وہ طاغوت کے راستے میں لڑتے ہیں؛ لہٰذا تم شیطان کے حمایتیوں سے لڑو، یقیناً شیطان کی چال بہت کمزور ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 11 آیات 77 تا 87
77
اَلَمْ تَرَ اِلَي الَّذِيْنَ قِيْلَ لَهُمْ كُفُّوْٓا اَيْدِيَكُمْ وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَۚ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ اِذَا فَرِيْقٌ مِّنْهُمْ يَخْشَوْنَ النَّاسَ كَخَشْيَةِ اللّٰهِ اَوْ اَشَدَّ خَشْيَةًۚ وَقَالُوْا رَبَّنَا لِمَ كَتَبْتَ عَلَيْنَا الْقِتَالَۚ لَوْلَا͏ٓ اَخَّرْتَنَا͏ٓ اِلٰٓي اَجَلٍ قَرِيْبٍؕ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيْلٌۚ وَالْاٰخِرَةُ خَيْرٌ لِّمَنِ اتَّقٰيࣞ وَلَا تُظْلَمُوْنَ فَتِيْلًا
کیا آپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جن سے کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھ روکے رکھو، اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو؟ پھر جب اُن پر جہاد فرض کیا گیا تو اچانک اُن میں سے ایک گروہ لوگوں سے ایسے ڈرنے لگا جیسے اللہ سے ڈرا جاتا ہے، بلکہ اُس سے بھی زیادہ ڈرنے لگا؛ اور کہنے لگے: اے ہمارے پروردگار! آپ نے ہم پر جہاد کیوں فرض کر دیا؟ ہمیں تھوڑی مدت اور مہلت کیوں نہ دی؟ آپ کہہ دیجیے کہ دنیا کا سامان تھوڑا ہے، اور جو تقویٰ اختیار کرے اُس کے لیے آخرت بہتر ہے، اور تم پر دھاگے کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔
78
اَيْنَمَا تَكُوْنُوْا يُدْرِكْكُّمُ الْمَوْتُ وَلَوْ كُنْتُمْ فِيْ بُرُوْجٍ مُّشَيَّدَةٍؕ وَاِنْ تُصِبْهُمْ حَسَنَةٌ يَّقُوْلُوْا هٰذِهٖ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِۚ وَاِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّي͏ٔ͏َةٌ يَّقُوْلُوْا هٰذِهٖ مِنْ عِنْدِكَؕ قُلْ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِؕ فَمَالِ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ الْقَوْمِ لَا يَكَادُوْنَ يَفْقَهُوْنَ حَدِيْثًا
تم جہاں کہیں بھی ہو، موت تمہیں آ پکڑے گی، چاہے تم مضبوط قلعوں میں کیوں نہ ہو۔ اور اگر اُنہیں کوئی بھلائی پہنچتی ہے تو کہتے ہیں: یہ اللہ کی طرف سے ہے؛ اور اگر کوئی برائی پہنچتی ہے تو کہتے ہیں: یہ آپ کی وجہ سے ہے۔ آپ کہہ دیجیے کہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہے۔ تو اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ کوئی بات سمجھنے کے قریب بھی نہیں آتے!
79
مَا͏ٓ اَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللّٰهِؗ وَمَا͏ٓ اَصَابَكَ مِنْ سَيِّي͏ٔ͏َةٍ فَمِنْ نَّفْسِكَؕ وَاَرْسَلْنٰكَ لِلنَّاسِ رَسُوْلًاؕ وَكَفٰي بِاللّٰهِ شَهِيْدًا
(اے انسان!) تجھے جو بھلائی پہنچتی ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے، اور جو برائی پہنچتی ہے وہ تیری اپنی وجہ سے ہے۔ اور (اے نبی!) ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے لیے رسول بنا کر بھیجا ہے، اور اللہ کی گواہی کافی ہے۔
80
مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰهَۚ وَمَنْ تَوَلّٰي فَمَا͏ٓ اَرْسَلْنٰكَ عَلَيْهِمْ حَفِيْظًا
جس نے رسول کی اطاعت کی اُس نے اللہ کی اطاعت کی؛ اور جس نے منہ موڑا تو ہم نے آپ کو اُن پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا۔
81
وَيَقُوْلُوْنَ طَاعَةٌؗ فَاِذَا بَرَزُوْا مِنْ عِنْدِكَ بَيَّتَ طَاۤىِٕفَةٌ مِّنْهُمْ غَيْرَ الَّذِيْ تَقُوْلُؕ وَاللّٰهُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُوْنَۚ فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَي اللّٰهِؕ وَكَفٰي بِاللّٰهِ وَكِيْلًا
اور یہ (منافق آپ کے سامنے) کہتے ہیں کہ (ہمارا کام) فرماں برداری ہے؛ پھر جب آپ کے پاس سے باہر نکلتے ہیں تو اُن میں سے ایک گروہ رات کو آپ کی بات کے خلاف مشورے کرتا ہے؛ اور اللہ وہ سب لکھ رہا ہے جو وہ راتوں کو مشورے کرتے ہیں۔ تو آپ اُن سے منہ پھیر لیجیے اور اللہ پر بھروسا رکھیے، اور اللہ کارساز ہونے کے لیے کافی ہے۔
82
اَفَلَا يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَؕ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللّٰهِ لَوَجَدُوْا فِيْهِ اخْتِلَافًا كَثِيْرًا
تو کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے؟ اور اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو یقیناً اِس میں بہت سارا اختلاف پاتے۔
83
وَاِذَا جَاۤءَهُمْ اَمْرٌ مِّنَ الْاَمْنِ اَوِ الْخَوْفِ اَذَاعُوْا بِهٖؕ وَلَوْ رَدُّوْهُ اِلَي الرَّسُوْلِ وَاِلٰٓي اُولِي الْاَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِيْنَ يَسْتَنۢ͏ْبِطُوْنَهٗ مِنْهُمْؕ وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهٗ لَاتَّبَعْتُمُ الشَّيْطٰنَ اِلَّا قَلِيْلًا
اور جب اِن کے پاس امن یا خوف کی کوئی خبر آتی ہے تو اُسے پھیلا دیتے ہیں؛ اور اگر وہ اُسے رسول کی طرف اور اپنے میں سے ذمہ دار لوگوں کی طرف لوٹا دیتے تو اُن میں جو لوگ اُس کی تحقیق کر سکتے ہیں وہ اُس (کی حقیقت) کو جان لیتے؛ اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اُس کی رحمت نہ ہوتی تو چند لوگوں کے سوا تم سب شیطان کے پیچھے چل پڑتے۔
84
فَقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِۚ لَا تُكَلَّفُ اِلَّا نَفْسَكَ وَحَرِّضِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَۚ عَسَي اللّٰهُ اَنْ يَّكُفَّ بَاْسَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْاؕ وَاللّٰهُ اَشَدُّ بَاْسًا وَّاَشَدُّ تَنْكِيْلًا
پس (اے نبی!) آپ اللہ کے راستے میں لڑیے؛ آپ پر صرف آپ کی اپنی ذات کی ذمہ داری ہے، اور مسلمانوں کو (جہاد کی) ترغیب دیجیے؛ امید ہے کہ اللہ کافروں کا زور روک دے گا، اور اللہ کا زور سب سے زیادہ سخت اور اُن کی سزا سب سے زیادہ عبرت ناک ہے۔
85
مَنْ يَّشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَّكُنْ لَّهٗ نَصِيْبٌ مِّنْهَاۚ وَمَنْ يَّشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّي͏ٔ͏َةً يَّكُنْ لَّهٗ كِفْلٌ مِّنْهَاؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيْتًا
جو شخص اچھی سفارش کرے گا اُس کے لیے اُس (کے ثواب) میں سے حصہ ہوگا، اور جو بری سفارش کرے گا اُس کے لیے اُس (کے گناہ) میں سے حصہ ہوگا؛ اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
86
وَاِذَا حُيِّيْتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْهَا͏ٓ اَوْ رُدُّوْهَاؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ حَسِيْبًا
اور جب تمہیں کوئی سلام کرے تو تم اُس سے بہتر طریقے سے سلام کا جواب دو، یا (کم از کم) وہی الفاظ لوٹا دو؛ بے شک اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے۔
87
اَللّٰهُ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ لَيَجْمَعَنَّكُمْ اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَةِ لَا رَيْبَ فِيْهِؕ وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰهِ حَدِيْثًا
اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں؛ وہ ضرور تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں؛ اور بات میں اللہ سے زیادہ سچا کون ہو سکتا ہے؟
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 12 آیات 88 تا 91
88
فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنٰفِقِيْنَ فِي͏ٔ͏َتَيْنِ وَاللّٰهُ اَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوْاؕ اَتُرِيْدُوْنَ اَنْ تَهْدُوْا مَنْ اَضَلَّ اللّٰهُؕ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ سَبِيْلًا
پھر تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ منافقوں کے بارے میں تم دو گروہ بن گئے ہو، حالانکہ اللہ نے اُن کے کرتوتوں کی وجہ سے اُنہیں الٹا پھیر دیا ہے؟ کیا تم چاہتے ہو کہ اُسے ہدایت دو جسے اللہ نے گمراہی میں ڈال دیا ہے؟ اور جسے اللہ گمراہی میں ڈال دے، تم اُس کے لیے ہرگز کوئی راستہ نہ پاؤ گے۔
89
وَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَ كَمَا كَفَرُوْا فَتَكُوْنُوْنَ سَوَاۤءً فَلَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ اَوْلِيَاۤءَ حَتّٰي يُهَاجِرُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِؕ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَخُذُوْهُمْ وَاقْتُلُوْهُمْ حَيْثُ وَجَدْتُّمُوْهُمْࣕ وَلَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْرًا
وہ تو چاہتے ہیں کہ جیسے اُنہوں نے کفر کیا ویسے تم بھی کافر ہو جاؤ، تاکہ تم سب برابر ہو جاؤ؛ لہٰذا اُن میں سے کسی کو دوست نہ بناؤ جب تک وہ اللہ کے راستے میں ہجرت نہ کریں؛ پھر اگر وہ منہ موڑیں تو اُنہیں پکڑو اور جہاں پاؤ قتل کرو، اور اُن میں سے کسی کو نہ دوست بناؤ نہ مددگار۔
90
اِلَّا الَّذِيْنَ يَصِلُوْنَ اِلٰي قَوْمٍۢ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِّيْثَاقٌ اَوْ جَاۤءُوْكُمْ حَصِرَتْ صُدُوْرُهُمْ اَنْ يُّقَاتِلُوْكُمْ اَوْ يُقَاتِلُوْا قَوْمَهُمْؕ وَلَوْ شَاۤءَ اللّٰهُ لَسَلَّطَهُمْ عَلَيْكُمْ فَلَقٰتَلُوْكُمْۚ فَاِنِ اعْتَزَلُوْكُمْ فَلَمْ يُقَاتِلُوْكُمْ وَاَلْقَوْا اِلَيْكُمُ السَّلَمَۙ فَمَا جَعَلَ اللّٰهُ لَكُمْ عَلَيْهِمْ سَبِيْلًا
سوائے اُن لوگوں کے جو کسی ایسی قوم سے جا ملیں جس کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہو، یا وہ تمہارے پاس اِس حال میں آئیں کہ اُن کے دل اِس بات سے تنگ ہوں کہ تم سے لڑیں یا اپنی قوم سے لڑیں؛ اور اگر اللہ چاہتا تو اُنہیں تم پر مسلط کر دیتا، پھر وہ تم سے ضرور لڑتے۔ پس اگر وہ تم سے کنارہ کش رہیں اور تم سے نہ لڑیں اور تمہاری طرف صلح کا ہاتھ بڑھائیں، تو اللہ نے تمہارے لیے اُن کے خلاف کوئی راستہ نہیں رکھا۔
91
سَتَجِدُوْنَ اٰخَرِيْنَ يُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّاْمَنُوْكُمْ وَيَاْمَنُوْا قَوْمَهُمْؕ كُلَّ مَا رُدُّوْٓا اِلَي الْفِتْنَةِ اُرْكِسُوْا فِيْهَاۚ فَاِنْ لَّمْ يَعْتَزِلُوْكُمْ وَيُلْقُوْٓا اِلَيْكُمُ السَّلَمَ وَيَكُفُّوْٓا اَيْدِيَهُمْ فَخُذُوْهُمْ وَاقْتُلُوْهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوْهُمْؕ وَاُولٰۤىِٕكُمْ جَعَلْنَا لَكُمْ عَلَيْهِمْ سُلْطٰنًا مُّبِيْنًا
تم کچھ اور لوگوں کو بھی پاؤ گے جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں؛ (مگر) جب بھی اُنہیں فتنے (کفر و فساد) کی طرف لوٹایا جاتا ہے تو اُس میں اوندھے منہ جا گرتے ہیں۔ پس اگر وہ تم سے کنارہ کش نہ ہوں، اور تمہاری طرف صلح کا ہاتھ نہ بڑھائیں، اور اپنے ہاتھ نہ روکیں، تو اُنہیں پکڑو اور جہاں پاؤ قتل کرو؛ اور یہی وہ لوگ ہیں جن کے خلاف ہم نے تمہیں کھلی دلیل (اور اختیار) دے دیا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 13 آیات 92 تا 96
92
وَمَا كَانَ لِمُو͏ٔ͏ْمِنٍ اَنْ يَّقْتُلَ مُو͏ٔ͏ْمِنًا اِلَّا خَطَـًٔاۚ وَمَنْ قَتَلَ مُو͏ٔ͏ْمِنًا خَطَـًٔا فَتَحْرِيْرُ رَقَبَةٍ مُّو͏ٔ͏ْمِنَةٍ وَّدِيَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰٓي اَهْلِهٖٓ اِلَّا͏ٓ اَنْ يَّصَّدَّقُوْاؕ فَاِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَّكُمْ وَهُوَ مُو͏ٔ͏ْمِنٌ فَتَحْرِيْرُ رَقَبَةٍ مُّو͏ٔ͏ْمِنَةٍؕ وَاِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍۭ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِّيْثَاقٌ فَدِيَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰٓي اَهْلِهٖ وَتَحْرِيْرُ رَقَبَةٍ مُّو͏ٔ͏ْمِنَةٍۚ فَمَنْ لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِؗ تَوْبَةً مِّنَ اللّٰهِؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيْمًا حَكِيْمًا
اور کسی مومن کا یہ کام نہیں کہ کسی مومن کو قتل کرے، مگر غلطی سے (ایسا ہو جائے تو اور بات ہے)؛ اور جو کسی مومن کو غلطی سے قتل کر دے تو (اُس پر) ایک مسلمان غلام آزاد کرنا اور مقتول کے گھر والوں کو خون بہا ادا کرنا لازم ہے، مگر یہ کہ وہ (خون بہا) معاف کر دیں۔ پھر اگر مقتول تمہاری دشمن قوم سے تعلق رکھتا ہو اور خود مومن ہو، تو (صرف) ایک مسلمان غلام آزاد کرنا ہے؛ اور اگر وہ کسی ایسی قوم سے ہو جس کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہے، تو اُس کے گھر والوں کو خون بہا ادا کیا جائے اور ایک مسلمان غلام بھی آزاد کیا جائے۔ پھر جسے (غلام) میسر نہ ہو وہ لگاتار دو مہینے کے روزے رکھے؛ یہ اللہ کی طرف سے توبہ (کا طریقہ) ہے، اور اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
93
وَمَنْ يَّقْتُلْ مُو͏ٔ͏ْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاۤو͏ٔ͏ُهٗ جَهَنَّمُ خٰلِدًا فِيْهَا وَغَضِبَ اللّٰهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهٗ وَاَعَدَّ لَهٗ عَذَابًا عَظِيْمًا
اور جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے، اُس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اور اللہ اُس پر غضب ناک ہوگا اور اُس پر لعنت کرے گا، اور اُس کے لیے بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔
94
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا ضَرَبْتُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ فَتَبَيَّنُوْا وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ اَلْقٰٓي اِلَيْكُمُ السَّلٰمَ لَسْتَ مُو͏ٔ͏ْمِنًاۚ تَبْتَغُوْنَ عَرَضَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاؗ فَعِنْدَ اللّٰهِ مَغَانِمُ كَثِيْرَةٌؕ كَذٰلِكَ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُوْاؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرًا
اے ایمان والو! جب تم اللہ کے راستے میں سفر کرو تو تحقیق کر لیا کرو، اور جو تمہیں سلام کرے اُسے یہ نہ کہو کہ تم مومن نہیں ہو، (کیا) تم دنیاوی زندگی کا سامان چاہتے ہو؟ تو اللہ کے پاس بہت سی غنیمتیں ہیں۔ تم بھی پہلے ایسے ہی تھے، پھر اللہ نے تم پر احسان کیا؛ لہٰذا تحقیق کر لیا کرو، بے شک اللہ تمہارے سب کاموں سے پوری طرح باخبر ہے۔
95
لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ غَيْرُ اُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجٰهِدُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَاَنْفُسِهِمْؕ فَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجٰهِدِيْنَ بِاَمْوَالِهِمْ وَاَنْفُسِهِمْ عَلَي الْقٰعِدِيْنَ دَرَجَةًؕ وَكُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰيؕ وَفَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجٰهِدِيْنَ عَلَي الْقٰعِدِيْنَ اَجْرًا عَظِيْمًا
جو مسلمان بغیر کسی معذوری کے (گھر میں) بیٹھے رہتے ہیں، اور جو اللہ کے راستے میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرتے ہیں، دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔ اللہ نے اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھے رہنے والوں پر درجے میں فضیلت دی ہے، اور اللہ نے سب سے بھلائی کا وعدہ کیا ہے، اور اللہ نے جہاد کرنے والوں کو بیٹھے رہنے والوں پر بڑے اجر کی فضیلت دی ہے۔
96
دَرَجٰتٍ مِّنْهُ وَمَغْفِرَةً وَّرَحْمَةًؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا
یعنی اپنی طرف سے بڑے درجوں، مغفرت اور رحمت کی (فضیلت)؛ اور اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 14 آیات 97 تا 100
97
اِنَّ الَّذِيْنَ تَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰۤىِٕكَةُ ظَالِمِيْٓ اَنْفُسِهِمْ قَالُوْا فِيْمَ كُنْتُمْؕ قَالُوْا كُنَّا مُسْتَضْعَفِيْنَ فِي الْاَرْضِؕ قَالُوْٓا اَلَمْ تَكُنْ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةً فَتُهَاجِرُوْا فِيْهَاؕ فَاُولٰۤىِٕكَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُؕ وَسَاۤءَتْ مَصِيْرًا
بے شک جن لوگوں کی روح فرشتے اِس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ اپنی جانوں پر ظلم کر رہے تھے، (فرشتے) اُن سے کہتے ہیں: تم کس حال میں تھے؟ وہ کہتے ہیں: ہم زمین (مکہ) میں بے بس تھے۔ فرشتے کہتے ہیں: کیا اللہ کی زمین کشادہ نہ تھی کہ تم اُس میں ہجرت کر جاتے؟ تو ایسے لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ بہت برا انجام ہے۔
98
اِلَّا الْمُسْتَضْعَفِيْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاۤءِ وَالْوِلْدَانِ لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ حِيْلَةً وَّلَا يَهْتَدُوْنَ سَبِيْلًا
سوائے اُن بے بس مردوں، عورتوں اور بچوں کے جو نہ کوئی تدبیر کر سکتے ہیں اور نہ (نکلنے کا) کوئی راستہ پاتے ہیں۔
99
فَاُولٰۤىِٕكَ عَسَي اللّٰهُ اَنْ يَّعْفُوَ عَنْهُمْؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَفُوًّا غَفُوْرًا
تو امید ہے کہ اللہ ایسے لوگوں کو معاف فرما دے گا، اور اللہ بہت معاف کرنے والا، بہت بخشنے والا ہے۔
100
وَمَنْ يُّهَاجِرْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ يَجِدْ فِي الْاَرْضِ مُرٰغَمًا كَثِيْرًا وَّسَعَةًؕ وَمَنْ يَّخْرُجْ مِنْۢ بَيْتِهٖ مُهَاجِرًا اِلَي اللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ اَجْرُهٗ عَلَي اللّٰهِؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا
اور جو اللہ کے راستے میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں بہت سی پناہ کی جگہیں اور کشادگی پائے گا؛ اور جو شخص اپنے گھر سے اللہ اور اُس کے رسول کی طرف ہجرت کرتے ہوئے نکلے، پھر (راستے ہی میں) اُسے موت آ جائے، تو اُس کا اجر اللہ کے ذمے ثابت ہو گیا؛ اور اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 15 آیات 101 تا 104
101
وَاِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْاَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوةِࣗۖ اِنْ خِفْتُمْ اَنْ يَّفْتِنَكُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْاؕ اِنَّ الْكٰفِرِيْنَ كَانُوْا لَكُمْ عَدُوًّا مُّبِيْنًا
اور جب تم زمین میں سفر کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ نماز میں کمی کر دو، اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ کافر لوگ تمہیں ستائیں گے؛ بے شک کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں۔
102
وَاِذَا كُنْتَ فِيْهِمْ فَاَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلٰوةَ فَلْتَقُمْ طَاۤىِٕفَةٌ مِّنْهُمْ مَّعَكَ وَلْيَاْخُذُوْٓا اَسْلِحَتَهُمْࣞ فَاِذَا سَجَدُوْا فَلْيَكُوْنُوْا مِنْ وَّرَاۤىِٕكُمْࣕ وَلْتَاْتِ طَاۤىِٕفَةٌ اُخْرٰي لَمْ يُصَلُّوْا فَلْيُصَلُّوْا مَعَكَ وَلْيَاْخُذُوْا حِذْرَهُمْ وَاَسْلِحَتَهُمْۚ وَدَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْ تَغْفُلُوْنَ عَنْ اَسْلِحَتِكُمْ وَاَمْتِعَتِكُمْ فَيَمِيْلُوْنَ عَلَيْكُمْ مَّيْلَةً وَّاحِدَةًؕ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ اِنْ كَانَ بِكُمْ اَذًي مِّنْ مَّطَرٍ اَوْ كُنْتُمْ مَّرْضٰٓي اَنْ تَضَعُوْٓا اَسْلِحَتَكُمْۚ وَخُذُوْا حِذْرَكُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابًا مُّهِيْنًا
اور (اے نبی!) جب آپ اُن کے درمیان ہوں اور اُنہیں نماز پڑھانے لگیں تو اُن میں سے ایک گروہ آپ کے ساتھ کھڑا ہو، اور وہ اپنے ہتھیار لیے رہیں؛ پھر جب وہ سجدہ کر چکیں تو تمہارے پیچھے ہو جائیں، اور دوسرا گروہ جس نے (ابھی) نماز نہیں پڑھی آ جائے اور آپ کے ساتھ نماز پڑھے، اور وہ بھی اپنے بچاؤ کا سامان اور ہتھیار لیے رہیں۔ کافر چاہتے ہیں کہ تم اپنے ہتھیاروں اور سامان سے غافل ہو جاؤ تو وہ تم پر یک بارگی ٹوٹ پڑیں۔ اور اگر تمہیں بارش کی وجہ سے تکلیف ہو یا تم بیمار ہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ اپنے ہتھیار اتار رکھو، مگر اپنے بچاؤ کا سامان لیے رہو؛ بے شک اللہ نے کافروں کے لیے رسوا کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔
103
فَاِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلٰوةَ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ قِيٰمًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلٰي جُنُوْبِكُمْۚ فَاِذَا اطْمَاْنَنْتُمْ فَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَۚ اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَي الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا
پھر جب تم نماز پوری کر چکو تو کھڑے، بیٹھے اور اپنے پہلوؤں پر (لیٹے ہوئے) اللہ کو یاد کرتے رہو؛ پھر جب تمہیں اطمینان حاصل ہو جائے تو نماز کو (معمول کے مطابق) قائم کرو؛ بے شک نماز مومنوں پر مقررہ وقتوں کے ساتھ فرض ہے۔
104
وَلَا تَهِنُوْا فِي ابْتِغَاۤءِ الْقَوْمِؕ اِنْ تَكُوْنُوْا تَاْلَمُوْنَ فَاِنَّهُمْ يَاْلَمُوْنَ كَمَا تَاْلَمُوْنَۚ وَتَرْجُوْنَ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا يَرْجُوْنَؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيْمًا حَكِيْمًا
اور اُس قوم (دشمن) کا پیچھا کرنے میں ہمت نہ ہارو؛ اگر تمہیں دکھ پہنچتا ہے تو اُنہیں بھی ویسا ہی دکھ پہنچتا ہے جیسے تمہیں پہنچتا ہے، اور تم اللہ سے اُس چیز کی امید رکھتے ہو جس کی وہ امید نہیں رکھتے؛ اور اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 16 آیات 105 تا 112
105
اِنَّا͏ٓ اَنْزَلْنَا͏ٓ اِلَيْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا͏ٓ اَرٰىكَ اللّٰهُؕ وَلَا تَكُنْ لِّلْخَاۤىِٕنِيْنَ خَصِيْمًا
(اے نبی!) بے شک ہم نے آپ کی طرف یہ کتاب حق کے ساتھ اتاری ہے تاکہ آپ لوگوں کے درمیان اُس کے مطابق فیصلہ کریں جو اللہ نے آپ کو دکھایا ہے، اور آپ خیانت کرنے والوں کی طرف سے جھگڑنے والے نہ بنیں۔
106
وَّاسْتَغْفِرِ اللّٰهَؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا
اور اللہ سے مغفرت مانگیے؛ بے شک اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
107
وَلَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِيْنَ يَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَهُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَّانًا اَثِيْمًا
اور جو لوگ اپنی جانوں سے خیانت کرتے ہیں، اُن کی طرف سے جھگڑا نہ کیجیے؛ بے شک اللہ کسی ایسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو بڑا خیانت کرنے والا، بڑا گناہ گار ہو۔
108
يَّسْتَخْفُوْنَ مِنَ النَّاسِ وَلَا يَسْتَخْفُوْنَ مِنَ اللّٰهِ وَهُوَ مَعَهُمْ اِذْ يُبَيِّتُوْنَ مَا لَا يَرْضٰي مِنَ الْقَوْلِؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِمَا يَعْمَلُوْنَ مُحِيْطًا
یہ لوگوں سے (اپنی حرکتیں) چھپاتے ہیں، اور اللہ سے نہیں چھپاتے، حالانکہ وہ اُس وقت بھی اُن کے ساتھ ہوتا ہے جب یہ راتوں کو ایسی باتوں کے مشورے کرتے ہیں جو اللہ کو پسند نہیں؛ اور اللہ اُن کے سب کاموں کو گھیرے ہوئے ہے۔
109
هٰٓاَنْتُمْ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ جٰدَلْتُمْ عَنْهُمْ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاࣞ فَمَنْ يُّجَادِلُ اللّٰهَ عَنْهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ اَمْ مَّنْ يَّكُوْنُ عَلَيْهِمْ وَكِيْلًا
ہاں! تم وہ لوگ ہو جنہوں نے دنیا کی زندگی میں اُن کی طرف سے جھگڑا کر لیا؛ تو قیامت کے دن اُن کی طرف سے اللہ سے کون جھگڑے گا؟ یا کون اُن کا وکیل (اور ذمہ دار) بنے گا؟
110
وَمَنْ يَّعْمَلْ سُوْۤءًا اَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهٗ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللّٰهَ يَجِدِ اللّٰهَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا
اور جو کوئی برا کام کر بیٹھے یا اپنی جان پر ظلم کرے، پھر اللہ سے مغفرت مانگے، تو وہ اللہ کو بہت بخشنے والا، نہایت مہربان پائے گا۔
111
وَمَنْ يَّكْسِبْ اِثْمًا فَاِنَّمَا يَكْسِبُهٗ عَلٰي نَفْسِهٖؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيْمًا حَكِيْمًا
اور جو کوئی گناہ کماتا ہے تو وہ اُسے اپنے ہی خلاف کماتا ہے؛ اور اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
112
وَمَنْ يَّكْسِبْ خَطِيْۤـَٔةً اَوْ اِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهٖ بَرِيْۤـًٔا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَّاِثْمًا مُّبِيْنًا
اور جو کوئی خطا یا گناہ کرے، پھر اُس کا الزام کسی بے گناہ پر لگا دے، تو اُس نے بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ اپنے اوپر لاد لیا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 17 آیات 113 تا 115
113
وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكَ وَرَحْمَتُهٗ لَهَمَّتْ طَّاۤىِٕفَةٌ مِّنْهُمْ اَنْ يُّضِلُّوْكَؕ وَمَا يُضِلُّوْنَ اِلَّا͏ٓ اَنْفُسَهُمْ وَمَا يَضُرُّوْنَكَ مِنْ شَيْءٍؕ وَاَنْزَلَ اللّٰهُ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُؕ وَكَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكَ عَظِيْمًا
اور (اے نبی!) اگر آپ پر اللہ کا فضل اور اُس کی رحمت نہ ہوتی تو اُن میں سے ایک گروہ نے یہ ٹھان ہی لی تھی کہ آپ کو بھٹکا دے؛ حالانکہ وہ اپنے سوا کسی کو نہیں بھٹکا رہے، اور آپ کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ اور اللہ نے آپ پر کتاب اور حکمت اتاری ہے، اور آپ کو وہ باتیں سکھائی ہیں جو آپ نہیں جانتے تھے، اور آپ پر اللہ کا فضل بہت بڑا ہے۔
114
لَا خَيْرَ فِيْ كَثِيْرٍ مِّنْ نَّجْوٰىهُمْ اِلَّا مَنْ اَمَرَ بِصَدَقَةٍ اَوْ مَعْرُوْفٍ اَوْ اِصْلَاحٍۢ بَيْنَ النَّاسِؕ وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ ابْتِغَاۤءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ فَسَوْفَ نُو͏ٔ͏ْتِيْهِ اَجْرًا عَظِيْمًا
اُن کی بہت سی سرگوشیوں میں کوئی بھلائی نہیں، سوائے اُس شخص (کی سرگوشی) کے جو صدقے کا، یا کسی نیک کام کا، یا لوگوں کے درمیان صلح کرانے کا حکم دے؛ اور جو کوئی اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے ایسا کرے گا، ہم اُسے بڑا اجر عطا کریں گے۔
115
وَمَنْ يُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدٰي وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيْلِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ نُوَلِّهٖ مَا تَوَلّٰي وَنُصْلِهٖ جَهَنَّمَؕ وَسَاۤءَتْ مَصِيْرًا
اور جو شخص ہدایت واضح ہو جانے کے بعد رسول کی مخالفت کرے اور مومنوں کے راستے کے سوا کسی اور راستے پر چلے، ہم اُسے اُسی طرف پھیر دیں گے جدھر وہ پھرا ہے، اور اُسے جہنم میں داخل کریں گے، اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 18 آیات 116 تا 126
116
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَغْفِرُ اَنْ يُّشْرَكَ بِهٖ وَيَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ يَّشَاۤءُؕ وَمَنْ يُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًاۢ بَعِيْدًا
بے شک اللہ اِس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اُس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے، اور اِس کے سوا (دوسرے گناہ) جس کے لیے چاہے معاف کر دیتا ہے؛ اور جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے، وہ گمراہی میں بہت دور جا پڑا۔
117
اِنْ يَّدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖٓ اِلَّا͏ٓ اِنٰثًاۚ وَاِنْ يَّدْعُوْنَ اِلَّا شَيْطٰنًا مَّرِيْدًا
یہ (مشرک) اللہ کو چھوڑ کر صرف دیویوں ہی کو پکارتے ہیں، اور (درحقیقت) صرف سرکش شیطان کو پکارتے ہیں۔
118
لَّعَنَهُ اللّٰهُۘ وَقَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيْبًا مَّفْرُوْضًا
جس پر اللہ نے لعنت کی ہے، اور جس نے کہا تھا: میں تیرے بندوں میں سے ایک مقرر حصہ ضرور لے کر رہوں گا۔
119
وَّلَاُضِلَّنَّهُمْ وَلَاُمَنِّيَنَّهُمْ وَلَاٰمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ اٰذَانَ الْاَنْعَامِ وَلَاٰمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰهِؕ وَمَنْ يَّتَّخِذِ الشَّيْطٰنَ وَلِيًّا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِيْنًا
اور میں اُنہیں ضرور گمراہ کروں گا، اور اُنہیں ضرور (جھوٹی) آرزوؤں میں الجھاؤں گا، اور اُنہیں ضرور حکم دوں گا تو وہ چوپایوں کے کان چیر ڈالیں گے، اور اُنہیں ضرور حکم دوں گا تو وہ اللہ کی بنائی ہوئی صورت کو بدل ڈالیں گے؛ اور جو اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنائے، وہ کھلے نقصان میں پڑ گیا۔
120
يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيْهِمْؕ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا
وہ (شیطان) اُن سے وعدے کرتا ہے اور اُنہیں آرزوئیں دلاتا ہے، اور شیطان اُن سے جو وعدے کرتا ہے وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔
121
اُولٰۤىِٕكَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُؗ وَلَا يَجِدُوْنَ عَنْهَا مَحِيْصًا
یہ وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ اُس سے بچ نکلنے کی کوئی جگہ نہیں پائیں گے۔
122
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا͏ٓ اَبَدًاؕ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّاؕ وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰهِ قِيْلًا
اور جو لوگ ایمان لائے اور اُنہوں نے نیک عمل کیے، ہم اُنہیں ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے؛ یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے، اور بات میں اللہ سے بڑھ کر سچا کون ہو سکتا ہے؟
123
لَيْسَ بِاَمَانِيِّكُمْ وَلَا͏ٓ اَمَانِيِّ اَهْلِ الْكِتٰبِؕ مَنْ يَّعْمَلْ سُوْۤءًا يُّجْزَ بِهٖۙ وَلَا يَجِدْ لَهٗ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْرًا
(نجات) نہ تمہاری آرزوؤں پر ہے اور نہ اہلِ کتاب کی آرزوؤں پر؛ جو کوئی برا کام کرے گا اُس کا بدلہ پائے گا، اور اللہ کے سوا نہ اپنا کوئی حمایتی پائے گا اور نہ مددگار۔
124
وَمَنْ يَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰي وَهُوَ مُو͏ٔ͏ْمِنٌ فَاُولٰۤىِٕكَ يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُوْنَ نَقِيْرًا
اور جو کوئی نیک کام کرے، مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ مومن ہو، تو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے، اور اُن پر کھجور کی گٹھلی کے شگاف کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔
125
وَمَنْ اَحْسَنُ دِيْنًا مِّمَّنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ وَّاتَّبَعَ مِلَّةَ اِبْرٰهِيْمَ حَنِيْفًاؕ وَاتَّخَذَ اللّٰهُ اِبْرٰهِيْمَ خَلِيْلًا
اور دین کے اعتبار سے اُس شخص سے بہتر کون ہو سکتا ہے جس نے اپنا چہرہ (یعنی اپنا آپ) اللہ کے سامنے جھکا دیا، اور وہ نیکی کرنے والا بھی ہو، اور یکسو ابراہیم کے طریقے کی پیروی کرے؟ اور اللہ نے ابراہیم کو اپنا خاص دوست بنا لیا تھا۔
126
وَلِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيْطًا
اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے، اور اللہ ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 19 آیات 127 تا 134
127
وَيَسْتَفْتُوْنَكَ فِي النِّسَاۤءِؕ قُلِ اللّٰهُ يُفْتِيْكُمْ فِيْهِنَّۙ وَمَا يُتْلٰي عَلَيْكُمْ فِي الْكِتٰبِ فِيْ يَتٰمَي النِّسَاۤءِ الّٰتِيْ لَا تُو͏ٔ͏ْتُوْنَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ وَالْمُسْتَضْعَفِيْنَ مِنَ الْوِلْدَانِۙ وَاَنْ تَقُوْمُوْا لِلْيَتٰمٰي بِالْقِسْطِؕ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِهٖ عَلِيْمًا
اور (اے نبی!) لوگ آپ سے عورتوں کے بارے میں حکم پوچھتے ہیں؛ آپ فرما دیجیے: اللہ تمہیں اُن کے بارے میں حکم دیتا ہے، اور وہ آیتیں بھی (حکم بتاتی ہیں) جو تمہیں اِس کتاب میں اُن یتیم لڑکیوں کے بارے میں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں جنہیں تم وہ (حق) نہیں دیتے جو اُن کے لیے لکھا گیا ہے، اور تم اُن سے نکاح کرنا چاہتے ہو؛ اور بے بس بچوں کے بارے میں بھی، اور یہ کہ یتیموں کے ساتھ انصاف پر قائم رہو؛ اور تم جو بھلائی بھی کرو گے، اللہ اُسے خوب جانتا ہے۔
128
وَاِنِ امْرَاَةٌ خَافَتْ مِنْۢ بَعْلِهَا نُشُوْزًا اَوْ اِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا͏ٓ اَنْ يُّصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًاؕ وَالصُّلْحُ خَيْرٌؕ وَاُحْضِرَتِ الْاَنْفُسُ الشُّحَّؕ وَاِنْ تُحْسِنُوْا وَتَتَّقُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرًا
اور اگر کسی عورت کو اپنے شوہر کی طرف سے زیادتی یا بے رخی کا اندیشہ ہو تو دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ آپس میں کسی طرح صلح کر لیں، اور صلح (ہی) بہتر ہے؛ اور (انسانی) جانوں میں لالچ رکھ دیا گیا ہے۔ اور اگر تم نیکی کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو اللہ تمہارے سب کاموں سے پوری طرح باخبر ہے۔
129
وَلَنْ تَسْتَطِيْعُوْٓا اَنْ تَعْدِلُوْا بَيْنَ النِّسَاۤءِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ فَلَا تَمِيْلُوْا كُلَّ الْمَيْلِ فَتَذَرُوْهَا كَالْمُعَلَّقَةِؕ وَاِنْ تُصْلِحُوْا وَتَتَّقُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا
اور تم بیویوں کے درمیان (دل کی محبت میں) پورا برابری کا برتاؤ ہرگز نہیں کر سکو گے، چاہے تم کتنا ہی چاہو؛ لہٰذا (کسی ایک کی طرف) بالکل ہی نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو بیچ میں لٹکی ہوئی چھوڑ دو؛ اور اگر تم اصلاح کر لو اور تقویٰ اختیار کرو تو اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
130
وَاِنْ يَّتَفَرَّقَا يُغْنِ اللّٰهُ كُلًّا مِّنْ سَعَتِهٖؕ وَكَانَ اللّٰهُ وَاسِعًا حَكِيْمًا
اور اگر وہ دونوں جدا ہو جائیں تو اللہ اپنی وسعت سے ہر ایک کو (دوسرے سے) بے نیاز کر دے گا؛ اور اللہ بڑی وسعت والا، بڑی حکمت والا ہے۔
131
وَلِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ وَلَقَدْ وَصَّيْنَا الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَاِيَّاكُمْ اَنِ اتَّقُوا اللّٰهَؕ وَاِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَنِيًّا حَمِيْدًا
اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے؛ اور ہم نے تم سے پہلے کتاب والوں کو بھی اور تمہیں بھی یہی تاکید کی ہے کہ اللہ سے ڈرتے رہو؛ اور اگر تم کفر کرو گے تو (اللہ کا کچھ نقصان نہیں)، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے، اور اللہ بے نیاز، تعریف کے لائق ہے۔
132
وَلِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ وَكَفٰي بِاللّٰهِ وَكِيْلًا
اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے، اور کارسازی کے لیے اللہ کافی ہے۔
133
اِنْ يَّشَاْ يُذْهِبْكُمْ اَيُّهَا النَّاسُ وَيَاْتِ بِاٰخَرِيْنَؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰي ذٰلِكَ قَدِيْرًا
اے لوگو! اگر اللہ چاہے تو تمہیں (دنیا سے) لے جائے اور (تمہاری جگہ) دوسروں کو لے آئے؛ اور اللہ اِس پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
134
مَنْ كَانَ يُرِيْدُ ثَوَابَ الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللّٰهِ ثَوَابُ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِؕ وَكَانَ اللّٰهُ سَمِيْعًاۢ بَصِيْرًا
جو شخص (صرف) دنیا کا ثواب چاہتا ہو، تو (وہ جان لے کہ) دنیا اور آخرت دونوں کا ثواب اللہ ہی کے پاس ہے؛ اور اللہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 20 آیات 135 تا 141
135
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِيْنَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاۤءَ لِلّٰهِ وَلَوْ عَلٰٓي اَنْفُسِكُمْ اَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْاَقْرَبِيْنَۚ اِنْ يَّكُنْ غَنِيًّا اَوْ فَقِيْرًا فَاللّٰهُ اَوْلٰي بِهِمَاࣞ فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوٰٓي اَنْ تَعْدِلُوْاۚ وَاِنْ تَلْوٗٓا اَوْ تُعْرِضُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرًا
اے ایمان والو! انصاف پر خوب قائم رہنے والے، اللہ کے لیے گواہی دینے والے بنو، چاہے (گواہی) خود تمہارے یا والدین اور رشتہ داروں کے خلاف ہی ہو؛ (جس کے خلاف گواہی ہے) وہ مال دار ہو یا فقیر، اللہ دونوں کا تم سے زیادہ خیر خواہ ہے؛ لہٰذا خواہشِ نفس کے پیچھے چل کر انصاف سے نہ ہٹو؛ اور اگر تم (گواہی میں) ہیر پھیر کرو گے یا (گواہی دینے سے) کتراؤ گے تو اللہ تمہارے سب کاموں سے پوری طرح باخبر ہے۔
136
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَالْكِتٰبِ الَّذِيْ نَزَّلَ عَلٰي رَسُوْلِهٖ وَالْكِتٰبِ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُؕ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِاللّٰهِ وَمَلٰۤىِٕكَتِهٖ وَكُتُبِهٖ وَرُسُلِهٖ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًاۢ بَعِيْدًا
اے ایمان والو! اللہ پر، اُس کے رسول پر، اُس کتاب پر جو اُس نے اپنے رسول پر اتاری، اور اُس کتاب پر جو اُس نے پہلے اتاری، (سچے دل سے) ایمان لاؤ؛ اور جو اللہ کا، اُس کے فرشتوں کا، اُس کی کتابوں کا، اُس کے رسولوں کا اور آخرت کے دن کا انکار کرے، وہ گمراہی میں بہت دور جا پڑا۔
137
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا ثُمَّ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا ثُمَّ ازْدَادُوْا كُفْرًا لَّمْ يَكُنِ اللّٰهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ سَبِيْلًا
بے شک جو لوگ ایمان لائے، پھر کافر ہو گئے، پھر ایمان لائے، پھر کافر ہو گئے، پھر کفر میں بڑھتے ہی گئے، اللہ ایسا نہیں کہ اُنہیں بخش دے اور نہ ایسا کہ اُنہیں (سیدھے) راستے کی ہدایت دے۔
138
بَشِّرِ الْمُنٰفِقِيْنَ بِاَنَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِيْمَا
(اے نبی!) منافقوں کو خوش خبری سنا دیجیے کہ اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔
139
اࣙلَّذِيْنَ يَتَّخِذُوْنَ الْكٰفِرِيْنَ اَوْلِيَاۤءَ مِنْ دُوْنِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَؕ اَيَبْتَغُوْنَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَاِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِيْعًا
جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں؛ کیا وہ اُن کے پاس عزت ڈھونڈتے ہیں؟ تو (سن لیں کہ) عزت تو ساری کی ساری اللہ ہی کی ہے۔
140
وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتٰبِ اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰيٰتِ اللّٰهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَاُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوْا مَعَهُمْ حَتّٰي يَخُوْضُوْا فِيْ حَدِيْثٍ غَيْرِهٖٓؗۖ اِنَّكُمْ اِذًا مِّثْلُهُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِيْنَ وَالْكٰفِرِيْنَ فِيْ جَهَنَّمَ جَمِيْعَا
اور اللہ اِس کتاب میں تم پر یہ حکم اتار چکا ہے کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیتوں کا انکار کیا جا رہا ہے اور اُن کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، تو اُن لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو، یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں؛ ورنہ تم بھی اُنہی جیسے ہو جاؤ گے۔ بے شک اللہ منافقوں اور کافروں سب کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے۔
141
اࣙلَّذِيْنَ يَتَرَبَّصُوْنَ بِكُمْۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ اللّٰهِ قَالُوْٓا اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْؗۖ وَاِنْ كَانَ لِلْكٰفِرِيْنَ نَصِيْبٌۙ قَالُوْٓا اَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعْكُمْ مِّنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَؕ فَاللّٰهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِؕ وَلَنْ يَّجْعَلَ اللّٰهُ لِلْكٰفِرِيْنَ عَلَي الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ سَبِيْلًا
جو (منافق) تمہارے بارے میں انتظار میں رہتے ہیں؛ اگر تمہیں اللہ کی طرف سے فتح ملے تو کہتے ہیں: کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ اور اگر کافروں کا (کامیابی میں) کچھ حصہ ہو تو (اُن سے) کہتے ہیں: کیا ہم تم پر غالب نہیں آ گئے تھے (پھر بھی تمہیں چھوڑ دیا)، اور تمہیں مسلمانوں سے بچایا نہیں تھا؟ تو اللہ قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا؛ اور اللہ کافروں کو مومنوں پر ہرگز کوئی راستہ (غلبہ) نہیں دے گا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 21 آیات 142 تا 152
142
اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ يُخٰدِعُوْنَ اللّٰهَ وَهُوَ خَادِعُهُمْۚ وَاِذَا قَامُوْٓا اِلَي الصَّلٰوةِ قَامُوْا كُسَالٰيۙ يُرَاۤءُوْنَ النَّاسَ وَلَا يَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ اِلَّا قَلِيْلًا
بے شک منافق اللہ کو دھوکا دے رہے ہیں، حالانکہ (درحقیقت) اللہ اُنہیں دھوکے کی سزا دے رہا ہے؛ اور جب یہ نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو سستی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، لوگوں کو دکھاتے ہیں، اور اللہ کو بہت ہی کم یاد کرتے ہیں۔
143
مُّذَبْذَبِيْنَ بَيْنَ ذٰلِكَࣗۖ لَا͏ٓ اِلٰي هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ وَلَا͏ٓ اِلٰي هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِؕ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ سَبِيْلًا
(کفر و ایمان کے) درمیان ڈانواں ڈول ہیں، نہ پوری طرح اِن (مسلمانوں) کی طرف ہیں نہ اُن (کافروں) کی طرف؛ اور جسے اللہ گمراہی میں ڈال دے، اُس کے لیے آپ ہرگز کوئی راستہ نہیں پائیں گے۔
144
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِيْنَ اَوْلِيَاۤءَ مِنْ دُوْنِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَؕ اَتُرِيْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ عَلَيْكُمْ سُلْطٰنًا مُّبِيْنًا
اے ایمان والو! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بناؤ؛ کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ کو اپنے خلاف ایک کھلی دلیل دے دو؟
145
اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ فِي الدَّرْكِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِۚ وَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ نَصِيْرًا
بے شک منافق جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ہوں گے، اور آپ اُن کے لیے کوئی مددگار نہیں پائیں گے۔
146
اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا وَاَصْلَحُوْا وَاعْتَصَمُوْا بِاللّٰهِ وَاَخْلَصُوْا دِيْنَهُمْ لِلّٰهِ فَاُولٰۤىِٕكَ مَعَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَؕ وَسَوْفَ يُو͏ٔ͏ْتِ اللّٰهُ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ اَجْرًا عَظِيْمًا
مگر جو لوگ توبہ کر لیں، اپنی اصلاح کر لیں، اللہ (کے دین) کو مضبوطی سے تھام لیں، اور اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر لیں، تو ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہوں گے؛ اور اللہ عنقریب مومنوں کو بڑا اجر عطا فرمائے گا۔
147
مَا يَفْعَلُ اللّٰهُ بِعَذَابِكُمْ اِنْ شَكَرْتُمْ وَاٰمَنْتُمْؕ وَكَانَ اللّٰهُ شَاكِرًا عَلِيْمًا
اگر تم شکر گزار رہو اور ایمان لاؤ تو اللہ تمہیں عذاب دے کر کیا کرے گا؟ اور اللہ بڑا قدر دان، خوب جاننے والا ہے۔
148
لَا يُحِبُّ اللّٰهُ الْجَهْرَ بِالسُّوْۤءِ مِنَ الْقَوْلِ اِلَّا مَنْ ظُلِمَؕ وَكَانَ اللّٰهُ سَمِيْعًا عَلِيْمًا
اللہ بری بات کے اعلان کو پسند نہیں کرتا، سوائے اُس کے جس پر ظلم ہوا ہو؛ اور اللہ سب کچھ سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
149
اِنْ تُبْدُوْا خَيْرًا اَوْ تُخْفُوْهُ اَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْۤءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِيْرًا
اگر تم کوئی نیکی کھلے طور پر کرو یا چھپا کر کرو، یا کسی برائی کو معاف کر دو، تو اللہ بہت معاف کرنے والا، بڑی قدرت والا ہے۔
150
اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ وَيُرِيْدُوْنَ اَنْ يُّفَرِّقُوْا بَيْنَ اللّٰهِ وَرُسُلِهٖ وَيَقُوْلُوْنَ نُو͏ٔ͏ْمِنُ بِبَعْضٍ وَّنَكْفُرُ بِبَعْضٍۙ وَّيُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّتَّخِذُوْا بَيْنَ ذٰلِكَ سَبِيْلًا
بے شک جو لوگ اللہ اور اُس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اُس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں، اور کہتے ہیں کہ ہم بعض (رسولوں) پر ایمان لاتے ہیں اور بعض کا انکار کرتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ (کفر و ایمان کے) درمیان کوئی راستہ نکال لیں؛
151
اُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ حَقًّاۚ وَاَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابًا مُّهِيْنًا
ایسے لوگ ہی پکے کافر ہیں؛ اور ہم نے کافروں کے لیے رسوا کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔
152
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ وَلَمْ يُفَرِّقُوْا بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ اُولٰۤىِٕكَ سَوْفَ يُو͏ٔ͏ْتِيْهِمْ اُجُوْرَهُمْؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا
اور جو لوگ اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لائے، اور اُن میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کیا، اُنہیں اللہ عنقریب اُن کے اجر عطا فرمائے گا؛ اور اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 22 آیات 153 تا 162
153
يَسْـَٔلُكَ اَهْلُ الْكِتٰبِ اَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتٰبًا مِّنَ السَّمَاۤءِ فَقَدْ سَاَلُوْا مُوْسٰٓي اَكْبَرَ مِنْ ذٰلِكَ فَقَالُوْٓا اَرِنَا اللّٰهَ جَهْرَةً فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ بِظُلْمِهِمْۚ ثُمَّ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۤءَتْهُمُ الْبَيِّنٰتُ فَعَفَوْنَا عَنْ ذٰلِكَۚ وَاٰتَيْنَا مُوْسٰي سُلْطٰنًا مُّبِيْنًا
(اے نبی!) اہلِ کتاب آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ اُن پر آسمان سے (لکھی ہوئی) ایک کتاب اتار لائیں؛ تو یہ لوگ موسیٰ سے اِس سے بھی بڑا مطالبہ کر چکے ہیں؛ اُنہوں نے کہا تھا: ہمیں اللہ کو کھلم کھلا دکھا دیجیے، تو اُن کے اِس ظلم کی وجہ سے اُنہیں کڑک نے آ پکڑا؛ پھر کھلی نشانیاں آ جانے کے بعد بھی اُنہوں نے بچھڑے کو (معبود) بنا لیا، پھر ہم نے اُسے بھی معاف کر دیا، اور موسیٰ کو ہم نے کھلا غلبہ عطا کیا۔
154
وَرَفَعْنَا فَوْقَهُمُ الطُّوْرَ بِمِيْثَاقِهِمْ وَقُلْنَا لَهُمُ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّقُلْنَا لَهُمْ لَا تَعْدُوْا فِي السَّبْتِ وَاَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّيْثَاقًا غَلِيْظًا
اور ہم نے اُن سے پختہ عہد لینے کے لیے طور (پہاڑ) کو اُن کے اوپر اٹھا دیا، اور اُن سے کہا: دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے (یعنی عاجزی کے ساتھ) داخل ہونا؛ اور اُن سے کہا: ہفتے کے دن (کے حکم) میں حد سے نہ بڑھنا؛ اور ہم نے اُن سے بڑا پختہ عہد لیا۔
155
فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِّيْثَاقَهُمْ وَكُفْرِهِمْ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَقَتْلِهِمُ الْاَنۢ͏ْبِيَاۤءَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَّقَوْلِهِمْ قُلُوْبُنَا غُلْفٌؕ بَلْ طَبَعَ اللّٰهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ اِلَّا قَلِيْلًا
پھر اُن کے اپنا عہد توڑنے، اللہ کی آیتوں کا انکار کرنے، نبیوں کو ناحق قتل کرنے، اور اُن کے یہ کہنے کی وجہ سے کہ ہمارے دل غلاف میں (بند) ہیں (ہم نے اُن پر لعنت کی)؛ (حالانکہ ایسا نہیں) بلکہ اللہ نے اُن کے کفر کی وجہ سے اُن (کے دلوں) پر مہر لگا دی ہے، اِس لیے وہ بہت کم ایمان لاتے ہیں۔
156
وَّبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلٰي مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيْمًا
اور اُن کے کفر کی وجہ سے، اور مریم پر بہت بڑا بہتان باندھنے کی وجہ سے؛
157
وَّقَوْلِهِمْ اِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيْحَ عِيْسَي ابْنَ مَرْيَمَ رَسُوْلَ اللّٰهِۚ وَمَا قَتَلُوْهُ وَمَا صَلَبُوْهُ وَلٰكِنْ شُبِّهَ لَهُمْؕ وَاِنَّ الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوْا فِيْهِ لَفِيْ شَكٍّ مِّنْهُؕ مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ اِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّۚ وَمَا قَتَلُوْهُ يَقِيْنًاۢ
اور اُن کے یہ کہنے کی وجہ سے کہ ہم نے اللہ کے رسول مسیح عیسیٰ بن مریم کو قتل کر دیا؛ حالانکہ نہ اُنہوں نے اُنہیں قتل کیا اور نہ سولی پر چڑھایا، بلکہ اُن کے لیے (کسی اور کو عیسیٰ کا) ہم شکل بنا دیا گیا؛ اور جو لوگ اُن کے بارے میں اختلاف کر رہے ہیں وہ یقیناً اُس کے بارے میں شک میں ہیں، اُنہیں اُس کا کوئی علم نہیں، سوائے گمان کی پیروی کے؛ اور یقیناً اُنہوں نے عیسیٰ کو قتل نہیں کیا۔
158
بَلْ رَّفَعَهُ اللّٰهُ اِلَيْهِؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيْزًا حَكِيْمًا
بلکہ اللہ نے اُنہیں اپنی طرف اٹھا لیا، اور اللہ زبردست، بڑی حکمت والا ہے۔
159
وَاِنْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ اِلَّا لَيُو͏ٔ͏ْمِنَنَّ بِهٖ قَبْلَ مَوْتِهٖۚ وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ يَكُوْنُ عَلَيْهِمْ شَهِيْدًا
اور اہلِ کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں جو اُن (عیسیٰ) کی موت سے پہلے اُن پر ضرور ایمان نہ لے آئے؛ اور قیامت کے دن وہ (عیسیٰ) اُن پر گواہ ہوں گے۔
160
فَبِظُلْمٍ مِّنَ الَّذِيْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبٰتٍ اُحِلَّتْ لَهُمْ وَبِصَدِّهِمْ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ كَثِيْرًا
پھر یہودیوں کے ظلم کی وجہ سے ہم نے اُن پر بہت سی پاکیزہ چیزیں حرام کر دیں جو (پہلے) اُن کے لیے حلال کی گئی تھیں، اور اِس وجہ سے کہ وہ بہت سے لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکتے تھے؛
161
وَّاَخْذِهِمُ الرِّبٰوا وَقَدْ نُهُوْا عَنْهُ وَاَكْلِهِمْ اَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِؕ وَاَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ مِنْهُمْ عَذَابًا اَلِيْمًا
اور اُن کے سود لینے کی وجہ سے، حالانکہ اُنہیں اُس سے منع کیا گیا تھا، اور لوگوں کا مال ناحق کھانے کی وجہ سے؛ اور ہم نے اُن میں سے کافروں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
162
لٰكِنِ الرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ مِنْهُمْ وَالْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِمَا͏ٓ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمَا͏ٓ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَالْمُقِيْمِيْنَ الصَّلٰوةَ وَالْمُو͏ٔ͏ْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَالْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِؕ اُولٰۤىِٕكَ سَنُو͏ٔ͏ْتِيْهِمْ اَجْرًا عَظِيْمًا
لیکن اُن میں سے جو علم میں پختہ ہیں، اور جو مومن ہیں، وہ اُس (کتاب) پر بھی ایمان لاتے ہیں جو آپ پر اتاری گئی اور اُس پر بھی جو آپ سے پہلے اتاری گئی؛ اور (خاص طور پر تعریف کے لائق ہیں) نماز قائم کرنے والے، اور زکوٰۃ دینے والے، اور اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والے؛ ایسے لوگوں کو ہم عنقریب بڑا اجر عطا کریں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 23 آیات 163 تا 171
163
اِنَّا͏ٓ اَوْحَيْنَا͏ٓ اِلَيْكَ كَمَا͏ٓ اَوْحَيْنَا͏ٓ اِلٰي نُوْحٍ وَّالنَّبِيّٖنَ مِنْۢ بَعْدِهٖۚ وَاَوْحَيْنَا͏ٓ اِلٰٓي اِبْرٰهِيْمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطِ وَعِيْسٰي وَاَيُّوْبَ وَيُوْنُسَ وَهٰرُوْنَ وَسُلَيْمٰنَۚ وَاٰتَيْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا
(اے نبی!) ہم نے آپ کی طرف اُسی طرح وحی بھیجی ہے جیسے نوح اور اُن کے بعد کے نبیوں کی طرف بھیجی تھی، اور ہم نے ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب، (اُن کی) اولاد، عیسیٰ، ایوب، یونس، ہارون اور سلیمان کی طرف وحی بھیجی تھی، اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی تھی۔
164
وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنٰهُمْ عَلَيْكَ مِنْ قَبْلُ وَرُسُلًا لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَؕ وَكَلَّمَ اللّٰهُ مُوْسٰي تَكْلِيْمًا
اور (ہم نے) بہت سے رسول (بھیجے) جن کا حال ہم آپ کو پہلے سنا چکے ہیں، اور بہت سے ایسے رسول بھی جن کا حال ہم نے آپ کو نہیں سنایا؛ اور اللہ نے موسیٰ سے (براہِ راست) کلام فرمایا۔
165
رُسُلًا مُّبَشِّرِيْنَ وَمُنْذِرِيْنَ لِي͏ٔ͏َلَّا يَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَي اللّٰهِ حُجَّةٌۢ بَعْدَ الرُّسُلِؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيْزًا حَكِيْمًا
(یہ سب) رسول خوش خبری دینے والے اور ڈرانے والے (بنا کر بھیجے گئے)، تاکہ رسولوں (کے آ جانے) کے بعد لوگوں کے پاس اللہ کے سامنے کوئی عذر باقی نہ رہے؛ اور اللہ زبردست، بڑی حکمت والا ہے۔
166
لٰكِنِ اللّٰهُ يَشْهَدُ بِمَا͏ٓ اَنْزَلَ اِلَيْكَ اَنْزَلَهٗ بِعِلْمِهٖۚ وَالْمَلٰۤىِٕكَةُ يَشْهَدُوْنَؕ وَكَفٰي بِاللّٰهِ شَهِيْدًا
(اگر یہ لوگ نہیں مانتے تو نہ مانیں) لیکن اللہ گواہی دیتا ہے اُس (کتاب) کے ذریعے جو اُس نے آپ پر اتاری ہے کہ اُسے اپنے علم کے ساتھ اتارا ہے، اور فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں؛ اور گواہی کے لیے اللہ کافی ہے۔
167
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ قَدْ ضَلُّوْا ضَلٰلًاۢ بَعِيْدًا
بے شک جن لوگوں نے کفر کیا اور (دوسروں کو) اللہ کے راستے سے روکا، وہ گمراہی میں بہت دور جا پڑے۔
168
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَظَلَمُوْا لَمْ يَكُنِ اللّٰهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ طَرِيْقًا
بے شک جن لوگوں نے کفر کیا اور ظلم کیا، اللہ ایسا نہیں کہ اُنہیں بخش دے اور نہ ایسا کہ اُنہیں کوئی راستہ دکھائے،
169
اِلَّا طَرِيْقَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا͏ٓ اَبَدًاؕ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَي اللّٰهِ يَسِيْرًا
سوائے جہنم کے راستے کے، جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے؛ اور یہ اللہ کے لیے بہت آسان ہے۔
170
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاۤءَكُمُ الرَّسُوْلُ بِالْحَقِّ مِنْ رَّبِّكُمْ فَاٰمِنُوْا خَيْرًا لَّكُمْؕ وَاِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيْمًا حَكِيْمًا
اے لوگو! یہ رسول تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق لے کر آ گئے ہیں، لہٰذا ایمان لے آؤ، یہی تمہارے لیے بہتر ہے؛ اور اگر تم کفر کرو گے تو (اللہ کا کچھ نقصان نہیں)، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے؛ اور اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
171
يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِيْ دِيْنِكُمْ وَلَا تَقُوْلُوْا عَلَي اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّؕ اِنَّمَا الْمَسِيْحُ عِيْسَي ابْنُ مَرْيَمَ رَسُوْلُ اللّٰهِ وَكَلِمَتُهٗۚ اَلْقٰىهَا͏ٓ اِلٰي مَرْيَمَ وَرُوْحٌ مِّنْهُؗ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۚࣞ وَلَا تَقُوْلُوْا ثَلٰثَةٌؕ اِنْتَهُوْا خَيْرًا لَّكُمْؕ اِنَّمَا اللّٰهُ اِلٰهٌ وَّاحِدٌؕ سُبْحٰنَهٗٓ اَنْ يَّكُوْنَ لَهٗ وَلَدٌۘ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ وَكَفٰي بِاللّٰهِ وَكِيْلًا
اے اہلِ کتاب! اپنے دین میں حد سے نہ بڑھو، اور اللہ کے بارے میں حق کے سوا کچھ نہ کہو۔ مسیح عیسیٰ بن مریم تو بس اللہ کے رسول ہیں، اور اللہ کا ایک کلمہ ہیں جو اُس نے مریم تک پہنچایا، اور اُس کی طرف سے ایک روح ہیں؛ لہٰذا اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لاؤ، اور یہ نہ کہو کہ (خدا) تین ہیں؛ باز آ جاؤ، یہی تمہارے لیے بہتر ہے۔ اللہ تو بس ایک ہی معبود ہے؛ وہ اِس سے پاک ہے کہ اُس کی کوئی اولاد ہو؛ آسمانوں میں جو کچھ ہے اور زمین میں جو کچھ ہے سب اُسی کا ہے، اور کارسازی کے لیے اللہ کافی ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 24 آیات 172 تا 176
172
لَنْ يَّسْتَنْكِفَ الْمَسِيْحُ اَنْ يَّكُوْنَ عَبْدًا لِّلّٰهِ وَلَا الْمَلٰۤىِٕكَةُ الْمُقَرَّبُوْنَؕ وَمَنْ يَّسْتَنْكِفْ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَيَسْتَكْبِرْ فَسَيَحْشُرُهُمْ اِلَيْهِ جَمِيْعًا
مسیح کو اِس بات سے ہرگز عار نہیں کہ وہ اللہ کے بندے ہوں، اور نہ مقرب فرشتوں کو (اِس سے عار ہے)؛ اور جو کوئی اللہ کی بندگی سے عار کرے اور تکبر کرے، تو اللہ اُن سب کو اپنے پاس اکٹھا کرے گا۔
173
فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُوَفِّيْهِمْ اُجُوْرَهُمْ وَيَزِيْدُهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖۚ وَاَمَّا الَّذِيْنَ اسْتَنْكَفُوْا وَاسْتَكْبَرُوْا فَيُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا اَلِيْمًا࣢ۙ وَّلَا يَجِدُوْنَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْرًا
پھر جو لوگ ایمان لائے اور اُنہوں نے نیک عمل کیے، اللہ اُنہیں اُن کا پورا اجر دے گا اور اپنے فضل سے اور زیادہ دے گا؛ اور جن لوگوں نے (بندگی سے) عار کیا اور تکبر کیا، اُنہیں اللہ دردناک عذاب دے گا؛ اور وہ اللہ کے سوا اپنا کوئی حمایتی اور مددگار نہیں پائیں گے۔
174
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاۤءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَاَنْزَلْنَا͏ٓ اِلَيْكُمْ نُوْرًا مُّبِيْنًا
اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل آ چکی ہے، اور ہم نے تمہاری طرف ایک کھلی روشنی اتار دی ہے۔
175
فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَاعْتَصَمُوْا بِهٖ فَسَيُدْخِلُهُمْ فِيْ رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَفَضْلٍۙ وَّيَهْدِيْهِمْ اِلَيْهِ صِرَاطًا مُّسْتَقِيْمًا
پھر جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور اُسے مضبوطی سے تھام لیا، اللہ اُنہیں اپنی رحمت اور فضل میں داخل فرمائے گا، اور اُنہیں اپنی طرف (پہنچنے کا) سیدھا راستہ دکھائے گا۔
176
يَسْتَفْتُوْنَكَؕ قُلِ اللّٰهُ يُفْتِيْكُمْ فِي الْكَلٰلَةِؕ اِنِ امْرُو͏ٔ͏ٌا هَلَكَ لَيْسَ لَهٗ وَلَدٌ وَّلَهٗٓ اُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَۚ وَهُوَ يَرِثُهَا͏ٓ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّهَا وَلَدٌؕ فَاِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَكَؕ وَاِنْ كَانُوْٓا اِخْوَةً رِّجَالًا وَّنِسَاۤءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِؕ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اَنْ تَضِلُّوْاؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
(اے نبی!) لوگ آپ سے حکم پوچھتے ہیں؛ آپ فرما دیجیے: اللہ تمہیں کلالہ کے بارے میں حکم دیتا ہے: اگر کوئی مرد مر جائے جس کی کوئی اولاد نہ ہو اور اُس کی ایک بہن ہو، تو اُس (بہن) کو ترکے کا آدھا ملے گا؛ اور وہ (بھائی) اُس (بہن) کا وارث ہوگا اگر اُس کی کوئی اولاد نہ ہو؛ پھر اگر بہنیں دو (یا زیادہ) ہوں تو اُنہیں ترکے کا دو تہائی ملے گا؛ اور اگر کئی بھائی بہن ہوں، مرد بھی اور عورتیں بھی، تو مرد کو دو عورتوں کے حصے کے برابر ملے گا۔ اللہ تمہارے لیے (احکام) واضح کرتا ہے تاکہ تم گمراہ نہ ہو؛ اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں