پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ آل عمران

سورۃ آل عمران · 200 آیات · 20 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی تیسری سورت ہے اور پوری سورت مدنی ہے؛ اِس میں بالاتفاق دو سو آیتیں ہیں۔ اِس کا شروع کا حصہ، تراسی آیتوں تک، نجران کے عیسائیوں کے وفد کے بارے میں نازل ہوا، جو ۹ ہجری میں مدینہ آیا تھا۔ اِس سورت میں حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام کی ولادت کا واقعہ تفصیل سے آیا ہے؛ حضرت مریم، عمران کی بیٹی تھیں، اسی مناسبت سے اِس کا نام «آل عمران» رکھا گیا۔

رکوع 1 آیات 1 تا 9
1
الۤمَّۤ
الف، لام، میم۔
2
اللّٰهُ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو ہمیشہ زندہ اور ساری کائنات کو تھامے ہوئے ہے۔
3
نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَاَنْزَلَ التَّوْرٰىةَ وَالْاِنْجِيْلَ
اُس نے آپ پر سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی ہے، جو پہلے کی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے، اور اُس نے تورات اور انجیل نازل کی تھی،
4
مِنْ قَبْلُ هُدًي لِّلنَّاسِ وَاَنْزَلَ الْفُرْقَانَ࣢ؕ اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌؕ وَاللّٰهُ عَزِيْزٌ ذُو انْتِقَامٍ
اِس سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لیے، اور اُس نے حق اور باطل میں فرق کرنے والی چیز اُتاری۔ بے شک جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا اُن کے لیے سخت عذاب ہے، اور اللہ زبردست ہے، انتقام لینے والا ہے۔
5
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَخْفٰي عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاۤءِ
بے شک اللہ سے زمین اور آسمان کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔
6
هُوَ الَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ فِي الْاَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاۤءُؕ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
وہی ہے جو ماں کے پیٹ میں جیسے چاہتا ہے تمہاری صورت بناتا ہے؛ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ غالب بھی ہے، حکمت والا بھی۔
7
هُوَ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ مِنْهُ اٰيٰتٌ مُّحْكَمٰتٌ هُنَّ اُمُّ الْكِتٰبِ وَاُخَرُ مُتَشٰبِهٰتٌؕ فَاَمَّا الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاۤءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاۤءَ تَاْوِيْلِهٖۚؔ وَمَا يَعْلَمُ تَاْوِيْلَهٗٓ اِلَّا اللّٰهُۘؔ وَالرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ يَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِهٖۙ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَاۚ وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّا͏ٓ اُولُوا الْاَلْبَابِ
وہی ہے جس نے آپ پر یہ کتاب نازل کی، جس میں کچھ آیتیں محکم (بالکل واضح) ہیں، وہی کتاب کی اصل بنیاد ہیں، اور کچھ دوسری متشابہ ہیں (جن کے کئی معنی کا احتمال ہے)؛ تو جن لوگوں کے دلوں میں کجی ہے وہ فتنہ پھیلانے اور (من چاہا) مطلب نکالنے کے ارادے سے متشابہ آیتوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں، حالانکہ اُن کی حقیقت اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا؛ اور جو لوگ علم میں پختہ ہیں وہ کہتے ہیں: ہم اِس پر ایمان لائے، سب ہمارے پروردگار ہی کی طرف سے ہے؛ اور نصیحت تو عقل والے ہی حاصل کرتے ہیں۔
8
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةًۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ
اے ہمارے پروردگار! آپ نے ہمیں ہدایت سے سرفراز فرمایا ہے، اِس کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دیجیے، اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرمائیے؛ بے شک آپ بڑے دینے والے ہیں۔
9
رَبَّنَا͏ٓ اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيْهِؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ
اے ہمارے پروردگار! بے شک آپ سب لوگوں کو اُس دن جمع کرنے والے ہیں جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں؛ بے شک اللہ وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 10 تا 20
10
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ اَمْوَالُهُمْ وَلَا͏ٓ اَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَيْـًٔاؕ وَاُولٰۤىِٕكَ هُمْ وَقُوْدُ النَّارِ
بے شک جن لوگوں نے کفر کیا، اللہ کے مقابلے میں نہ اُن کا مال کچھ کام آئے گا اور نہ اُن کی اولاد، اور وہی دوزخ کا ایندھن ہیں،
11
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَۙ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَاۚ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْؕ وَاللّٰهُ شَدِيْدُ الْعِقَابِ
(اُن کا حال) فرعون والوں اور اُن سے پہلے کے لوگوں جیسا ہے؛ اُنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو اللہ نے اُن کے گناہوں کی وجہ سے اُن کو پکڑ لیا، اور اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
12
قُلْ لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا سَتُغْلَبُوْنَ وَتُحْشَرُوْنَ اِلٰي جَهَنَّمَؕ وَبِي͏ٔ͏ْسَ الْمِهَادُ
(اے رسول!) کافروں سے کہہ دیجیے: عنقریب تم مغلوب ہو گے اور جہنم کی طرف جمع کر کے لے جائے جاؤ گے، اور وہ کیا ہی برا ٹھکانا ہے۔
13
قَدْ كَانَ لَكُمْ اٰيَةٌ فِيْ فِي͏ٔ͏َتَيْنِ الْتَقَتَاؕ فِي͏ٔ͏َةٌ تُقَاتِلُ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَاُخْرٰي كَافِرَةٌ يَّرَوْنَهُمْ مِّثْلَيْهِمْ رَاْيَ الْعَيْنِؕ وَاللّٰهُ يُو͏ٔ͏َيِّدُ بِنَصْرِهٖ مَنْ يَّشَاۤءُؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِي الْاَبْصَارِ
تمہارے لیے اُن دو گروہوں (کے واقعے) میں بڑی نشانی ہے جو (بدر میں) آپس میں ٹکرائے؛ ایک گروہ اللہ کے راستے میں لڑ رہا تھا اور دوسرا کافروں کا تھا، جو کھلی آنکھوں سے اُن (مسلمانوں) کو اپنے سے دو گنا دیکھ رہے تھے؛ اور اللہ جسے چاہتا ہے اپنی مدد سے قوت دیتا ہے، بے شک اِس میں آنکھوں والوں کے لیے بڑی عبرت ہے۔
14
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوٰتِ مِنَ النِّسَاۤءِ وَالْبَنِيْنَ وَالْقَنَاطِيْرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْاَنْعَامِ وَالْحَرْثِؕ ذٰلِكَ مَتَاعُ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاۚ وَاللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الْمَاٰبِ
لوگوں کے لیے مرغوب چیزوں کی محبت خوش نما بنا دی گئی ہے، یعنی عورتیں، بیٹے، سونے اور چاندی کے جمع کیے ہوئے ڈھیر، نشان لگے ہوئے گھوڑے، مویشی اور کھیتی؛ یہ سب دنیا کی زندگی کا سامان ہے، اور اچھا ٹھکانا تو اللہ ہی کے پاس ہے۔
15
قُلْ اَو͏ٔ͏ُنَبِّي͏ٔ͏ُكُمْ بِخَيْرٍ مِّنْ ذٰلِكُمْؕ لِلَّذِيْنَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا وَاَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَّرِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ بَصِيْرٌۢ بِالْعِبَادِ
آپ کہیے: کیا میں تمہیں اِس سے بہتر چیز بتاؤں؟ جو لوگ اللہ سے ڈرتے ہیں اُن کے لیے اُن کے پروردگار کے پاس ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ہمیشہ اُن میں رہیں گے، اور پاکیزہ بیویاں ہیں، اور اللہ کی طرف سے خوش نودی ہے؛ اور اللہ بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے۔
16
اَلَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا͏ٓ اِنَّنَا͏ٓ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لے آئے، اِس لیے ہمارے گناہ معاف فرما دیجیے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیجیے؛
17
اَلصّٰبِرِيْنَ وَالصّٰدِقِيْنَ وَالْقٰنِتِيْنَ وَالْمُنْفِقِيْنَ وَالْمُسْتَغْفِرِيْنَ بِالْاَسْحَارِ
(یہ لوگ) صبر کرنے والے، سچ بولنے والے، فرماں برداری کرنے والے، (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے والے، اور رات کے آخری حصے میں گناہوں کی معافی مانگنے والے ہیں۔
18
شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ وَالْمَلٰۤىِٕكَةُ وَاُولُوا الْعِلْمِ قَاۤىِٕمًاۢ بِالْقِسْطِؕ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
اللہ نے گواہی دی ہے کہ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، اور فرشتوں نے اور علم والوں نے بھی (یہی گواہی دی ہے)، وہ انصاف کے ساتھ (کائنات کا) انتظام کرنے والا ہے؛ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ غالب ہے، حکمت والا ہے۔
19
اِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُࣞ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۤءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًاۢ بَيْنَهُمْؕ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ
بے شک اللہ کے نزدیک (مقبول) دین تو «اسلام» ہی ہے؛ اور اہلِ کتاب نے علم آ جانے کے بعد محض آپس کی ضد کی وجہ سے اختلاف کیا ہے؛ اور جو اللہ کی آیتوں کا انکار کرے تو اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔
20
فَاِنْ حَاۤجُّوْكَ فَقُلْ اَسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلّٰهِ وَمَنِ اتَّبَعَنِؕ وَقُلْ لِّلَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَالْاُمِّيّٖنَ ءَاَسْلَمْتُمْؕ فَاِنْ اَسْلَمُوْا فَقَدِ اهْتَدَوْاۚ وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلٰغُؕ وَاللّٰهُ بَصِيْرٌۢ بِالْعِبَادِ
پھر اگر وہ آپ سے جھگڑا کریں تو کہہ دیجیے: میں نے بھی اور میری پیروی کرنے والوں نے بھی اپنا رخ اللہ کی طرف کر لیا ہے؛ اور اہلِ کتاب سے اور (عرب کے) اَن پڑھ لوگوں سے پوچھیے: کیا تم اسلام لاتے ہو؟ اگر وہ اسلام لے آئیں تو ہدایت پا گئے، اور اگر منہ پھیریں تو آپ کے ذمہ صرف پہنچا دینا ہے؛ اور اللہ بندوں کو خوب دیکھ رہا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 21 تا 30
21
اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَيَقْتُلُوْنَ النَّبِيّٖنَ بِغَيْرِ حَقٍّۙ وَّيَقْتُلُوْنَ الَّذِيْنَ يَاْمُرُوْنَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِۙ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ
بے شک جو لوگ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں، اور نبیوں کو ناحق قتل کرتے ہیں، اور اُن لوگوں کو قتل کرتے ہیں جو انصاف کا حکم دیتے ہیں، تو اُنہیں دردناک عذاب کی «خوش خبری» سنا دیجیے۔
22
اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِؗ وَمَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ
یہی لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں ضائع ہو گئے، اور اُن کا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔
23
اَلَمْ تَرَ اِلَي الَّذِيْنَ اُوْتُوْا نَصِيْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ يُدْعَوْنَ اِلٰي كِتٰبِ اللّٰهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ يَتَوَلّٰي فَرِيْقٌ مِّنْهُمْ وَهُمْ مُّعْرِضُوْنَ
کیا آپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں (آسمانی) کتاب کا ایک حصہ دیا گیا؟ اُنہیں اللہ کی کتاب کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ وہ اُن کے درمیان فیصلہ کرے، پھر بھی اُن میں سے ایک گروہ بے رخی کرتے ہوئے منہ پھیر لیتا ہے۔
24
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّا͏ٓ اَيَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍࣕ وَّغَرَّهُمْ فِيْ دِيْنِهِمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ
یہ اِس لیے ہے کہ وہ کہتے ہیں: ہمیں آگ گنتی کے چند دنوں کے سوا ہرگز نہیں چھوئے گی؛ اور اُن کی گھڑی ہوئی باتوں نے اُن کو اُن کے دین کے بارے میں دھوکے میں ڈال رکھا ہے۔
25
فَكَيْفَ اِذَا جَمَعْنٰهُمْ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيْهِࣞ وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ
پھر اُس وقت اُن کا کیا حال ہوگا جب ہم اُنہیں اُس دن جمع کریں گے جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں، اور ہر شخص کو اُس کے کیے کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، اور اُن پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
26
قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُو͏ٔ͏ْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاۤءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاۤءُؗ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاۤءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاۤءُؕ بِيَدِكَ الْخَيْرُؕ اِنَّكَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
آپ کہیے: اے اللہ! پوری سلطنت کے مالک! آپ جسے چاہتے ہیں حکومت دیتے ہیں اور جس سے چاہتے ہیں حکومت چھین لیتے ہیں، اور جسے چاہتے ہیں عزت دیتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں ذلیل کر دیتے ہیں؛ ساری بھلائی آپ ہی کے ہاتھ میں ہے، بے شک آپ ہر چیز پر قادر ہیں۔
27
تُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُوْلِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِؗ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّؗ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاۤءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
آپ رات کو دن میں داخل کرتے ہیں اور دن کو رات میں داخل کرتے ہیں، اور بے جان سے جاندار کو نکالتے ہیں اور جاندار سے بے جان کو، اور جسے چاہتے ہیں بے حساب روزی دیتے ہیں۔
28
لَا يَتَّخِذِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ الْكٰفِرِيْنَ اَوْلِيَاۤءَ مِنْ دُوْنِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَۚ وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللّٰهِ فِيْ شَيْءٍ اِلَّا͏ٓ اَنْ تَتَّقُوْا مِنْهُمْ تُقٰىةًؕ وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهٗؕ وَاِلَي اللّٰهِ الْمَصِيْرُ
ایمان والے مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بنائیں، اور جو ایسا کرے گا اُس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں، مگر یہ کہ تم اُن (کے شر) سے بچنا چاہو؛ اور اللہ تمہیں اپنی ذات سے ڈراتا ہے، اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
29
قُلْ اِنْ تُخْفُوْا مَا فِيْ صُدُوْرِكُمْ اَوْ تُبْدُوْهُ يَعْلَمْهُ اللّٰهُؕ وَيَعْلَمُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
آپ کہہ دیجیے: جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے، تم اُسے چھپاؤ یا ظاہر کرو، اللہ اُسے جانتا ہے؛ اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ سب جانتا ہے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
30
يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُّحْضَرًاۚۖۛ وَّمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوْۤءٍۚۛ تَوَدُّ لَوْ اَنَّ بَيْنَهَا وَبَيْنَهٗٓ اَمَدًاۢ بَعِيْدًاؕ وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهٗؕ وَاللّٰهُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ
(اُس دن کو یاد کرو) جس دن ہر شخص نے جو بھلائی کی ہے اُسے اپنے سامنے موجود پائے گا، اور جو برائی کی ہے (اُسے بھی)؛ وہ تمنا کرے گا کہ کاش اُس کے اور اُس (برائی) کے درمیان بہت دور کا فاصلہ ہوتا؛ اور اللہ تمہیں اپنی ذات سے ڈراتا ہے، اور اللہ بندوں پر بہت مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 31 تا 41
31
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْؕ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
آپ کہہ دیجیے: اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا، اور اللہ بڑا بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
32
قُلْ اَطِيْعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوْلَۚ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الْكٰفِرِيْنَ
آپ کہیے: اللہ اور رسول کی اطاعت کرو؛ پھر اگر وہ منہ موڑیں تو یقیناً اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔
33
اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰٓي اٰدَمَ وَنُوْحًا وَّاٰلَ اِبْرٰهِيْمَ وَاٰلَ عِمْرٰنَ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ
بے شک اللہ نے آدم، نوح، اولادِ ابراہیم اور اولادِ عمران کو سارے جہانوں پر چن لیا تھا۔
34
ذُرِّيَّةًۢ بَعْضُهَا مِنْۢ بَعْضٍؕ وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ
یہ ایک ہی نسل ہے جس میں ایک دوسرے سے (پیدا) ہیں، اور اللہ خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
35
اِذْ قَالَتِ امْرَاَتُ عِمْرٰنَ رَبِّ اِنِّيْ نَذَرْتُ لَكَ مَا فِيْ بَطْنِيْ مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّيْۚ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
(یاد کرو) جب عمران کی بیوی نے کہا: اے میرے پروردگار! میں نے آپ کے لیے نذر مانی ہے کہ جو (بچہ) میرے پیٹ میں ہے وہ (دنیا کے کاموں سے) آزاد ہو کر آپ (کے گھر) کی خدمت کے لیے وقف ہوگا؛ تو آپ میری طرف سے (اِسے) قبول فرما لیجیے، بے شک آپ خوب سننے والے، خوب جاننے والے ہیں۔
36
فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ اِنِّيْ وَضَعْتُهَا͏ٓ اُنْثٰيؕ وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْؕ وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْاُنْثٰيۚ وَاِنِّيْ سَمَّيْتُهَا مَرْيَمَ وَاِنِّيْٓ اُعِيْذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ
پھر جب اُس نے اُسے جنا تو کہنے لگی: اے میرے پروردگار! میں نے تو لڑکی جنی ہے؛ اور اللہ کو خوب معلوم تھا کہ اُس نے کیا جنا ہے، اور لڑکا لڑکی جیسا نہیں ہوتا؛ اور میں نے اِس کا نام مریم رکھا ہے، اور میں اِس کو اور اِس کی اولاد کو شیطان مردود سے آپ کی پناہ میں دیتی ہوں۔
37
فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُوْلٍ حَسَنٍ وَّاَنۢ͏ْبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًاۙ وَّكَفَّلَهَا زَكَرِيَّاۚؕ كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَكَرِيَّا الْمِحْرَابَۙ وَجَدَ عِنْدَهَا رِزْقًاۚ قَالَ يٰمَرْيَمُ اَنّٰي لَكِ هٰذَاؕ قَالَتْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاۤءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
چنانچہ اُس کے پروردگار نے اُسے بہترین طریقے پر قبول کیا، اور اُس کی اچھی نشو و نما کی، اور زکریا کو اُس کا کفیل بنا دیا؛ جب بھی زکریا اُس کے پاس عبادت گاہ میں جاتے تو اُس کے پاس کھانے کی کوئی چیز پاتے؛ کہتے: اے مریم! یہ تمہارے پاس کہاں سے آیا؟ وہ کہتیں: یہ اللہ کی طرف سے ہے؛ بے شک اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب روزی دیتا ہے۔
38
هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهٗۚ قَالَ رَبِّ هَبْ لِيْ مِنْ لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةًۚ اِنَّكَ سَمِيْعُ الدُّعَاۤءِ
اُسی جگہ زکریا نے اپنے پروردگار سے دعا کی، عرض کیا: اے میرے پروردگار! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرمائیے، بے شک آپ دعا کے خوب سننے والے ہیں۔
39
فَنَادَتْهُ الْمَلٰۤىِٕكَةُ وَهُوَ قَاۤىِٕمٌ يُّصَلِّيْ فِي الْمِحْرَابِۙ اَنَّ اللّٰهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحْيٰي مُصَدِّقًاۢ بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَسَيِّدًا وَّحَصُوْرًا وَّنَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيْنَ
چنانچہ (ایک دن) جب وہ عبادت گاہ میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے تو فرشتوں نے اُنہیں آواز دی کہ اللہ آپ کو یحییٰ (کی پیدائش) کی خوش خبری دیتا ہے، جو اللہ کے ایک کلمے کی تصدیق کرنے والے ہوں گے، سردار ہوں گے، اپنے نفس پر بہت ضبط رکھنے والے ہوں گے، اور نبی ہوں گے، نیک لوگوں میں سے۔
40
قَالَ رَبِّ اَنّٰي يَكُوْنُ لِيْ غُلٰمٌ وَّقَدْ بَلَغَنِيَ الْكِبَرُ وَامْرَاَتِيْ عَاقِرٌؕ قَالَ كَذٰلِكَ اللّٰهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاۤءُ
زکریا نے کہا: اے میرے پروردگار! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوگا؟ مجھ پر تو بڑھاپا آ چکا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے؛ فرمایا: اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
41
قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّيْٓ اٰيَةًؕ قَالَ اٰيَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَةَ اَيَّامٍ اِلَّا رَمْزًاؕ وَاذْكُرْ رَّبَّكَ كَثِيْرًا وَّسَبِّحْ بِالْعَشِيِّ وَالْاِبْكَارِ
زکریا نے کہا: اے میرے پروردگار! میرے لیے کوئی نشانی مقرر فرما دیجیے؛ فرمایا: تمہاری نشانی یہ ہے کہ تم تین دن تک اشارے کے سوا لوگوں سے بات نہیں کر سکو گے؛ اور اپنے پروردگار کو خوب یاد کرنا اور صبح و شام (اُس کی) تسبیح کرتے رہنا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 42 تا 54
42
وَاِذْ قَالَتِ الْمَلٰۤىِٕكَةُ يٰمَرْيَمُ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰىكِ وَطَهَّرَكِ وَاصْطَفٰىكِ عَلٰي نِسَاۤءِ الْعٰلَمِيْنَ
اور (وہ وقت یاد کرو) جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بے شک اللہ نے تمہیں چن لیا ہے اور تمہیں پاکیزہ بنایا ہے، اور تمہیں سارے جہان کی عورتوں پر فضیلت دی ہے۔
43
يٰمَرْيَمُ اقْنُتِيْ لِرَبِّكِ وَاسْجُدِيْ وَارْكَعِيْ مَعَ الرّٰكِعِيْنَ
اے مریم! اپنے پروردگار کی فرماں برداری کرتی رہو، اور سجدہ کرو، اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کیا کرو۔
44
ذٰلِكَ مِنْ اَنۢ͏ْبَاۤءِ الْغَيْبِ نُوْحِيْهِ اِلَيْكَؕ وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ اِذْ يُلْقُوْنَ اَقْلَامَهُمْ اَيُّهُمْ يَكْفُلُ مَرْيَمَࣕ وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ اِذْ يَخْتَصِمُوْنَ
(اے نبی!) یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم وحی کے ذریعے آپ کو بتا رہے ہیں؛ اور آپ اُس وقت اُن کے پاس موجود نہیں تھے جب وہ (قرعہ نکالنے کے لیے) اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ اُن میں سے کون مریم کی کفالت کرے، اور نہ اُس وقت اُن کے پاس تھے جب وہ جھگڑ رہے تھے۔
45
اِذْ قَالَتِ الْمَلٰۤىِٕكَةُ يٰمَرْيَمُ اِنَّ اللّٰهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُࣗۖ اسْمُهُ الْمَسِيْحُ عِيْسَي ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيْهًا فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ
(وہ وقت یاد کرو) جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! اللہ تمہیں اپنے ایک کلمے کی خوش خبری دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہوگا، وہ دنیا اور آخرت میں عزت والا ہوگا اور اللہ کے مقرب بندوں میں سے ہوگا۔
46
وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَّمِنَ الصّٰلِحِيْنَ
اور وہ لوگوں سے گہوارے میں بھی بات کرے گا اور ادھیڑ عمر میں بھی، اور نیک لوگوں میں سے ہوگا۔
47
قَالَتْ رَبِّ اَنّٰي يَكُوْنُ لِيْ وَلَدٌ وَّلَمْ يَمْسَسْنِيْ بَشَرٌؕ قَالَ كَذٰلِكِ اللّٰهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاۤءُؕ اِذَا قَضٰٓي اَمْرًا فَاِنَّمَا يَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَيَكُوْنُ
مریم نے کہا: اے میرے پروردگار! میرے ہاں بچہ کیسے ہوگا، حالانکہ مجھے کسی انسان نے چھوا تک نہیں؟ فرمایا: اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے؛ جب وہ کسی بات کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اُس سے صرف اتنا کہتا ہے کہ «ہو جا» تو وہ ہو جاتی ہے۔
48
وَيُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرٰىةَ وَالْاِنْجِيْلَ
اور اللہ اُسے کتاب اور دانائی کی باتیں اور تورات اور انجیل سکھائے گا۔
49
وَرَسُوْلًا اِلٰي بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ࣢ۙ اَنِّيْ قَدْ جِي͏ٔ͏ْتُكُمْ بِاٰيَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْۚۙ اَنِّيْٓ اَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطِّيْنِ كَهَيْـَٔةِ الطَّيْرِ فَاَنْفُخُ فِيْهِ فَيَكُوْنُ طَيْرًاۢ بِاِذْنِ اللّٰهِۚ وَاُبْرِي͏ٔ͏ُ الْاَكْمَهَ وَالْاَبْرَصَ وَاُحْيِ الْمَوْتٰي بِاِذْنِ اللّٰهِۚ وَاُنَبِّي͏ٔ͏ُكُمْ بِمَا تَاْكُلُوْنَ وَمَا تَدَّخِرُوْنَۙ فِيْ بُيُوْتِكُمْؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور اُسے بنی اسرائیل کی طرف رسول بنا کر بھیجے گا، (وہ کہے گا:) میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں، کہ میں تمہارے لیے مٹی سے پرندے جیسی صورت بناتا ہوں، پھر اُس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ کے حکم سے پرندہ بن جاتا ہے، اور میں اللہ کے حکم سے پیدائشی اندھے اور کوڑھی کو اچھا کر دیتا ہوں اور مُردوں کو زندہ کر دیتا ہوں، اور جو کچھ تم کھاتے ہو اور جو اپنے گھروں میں ذخیرہ کرتے ہو وہ تمہیں بتا دیتا ہوں؛ بے شک اِس میں تمہارے لیے نشانی ہے اگر تم ایمان والے ہو۔
50
وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَلِاُحِلَّ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِيْ حُرِّمَ عَلَيْكُمْ وَجِي͏ٔ͏ْتُكُمْ بِاٰيَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْࣞ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ
اور میں اپنے سے پہلے آئی ہوئی تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں، اور (اِس لیے آیا ہوں) کہ بعض وہ چیزیں تمہارے لیے حلال کر دوں جو تم پر حرام کی گئی تھیں، اور میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں؛ لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
51
اِنَّ اللّٰهَ رَبِّيْ وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيْمٌ
بے شک اللہ میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ہے، لہٰذا اُسی کی عبادت کرو؛ یہی سیدھا راستہ ہے۔
52
فَلَمَّا͏ٓ اَحَسَّ عِيْسٰي مِنْهُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ اَنْصَارِيْٓ اِلَي اللّٰهِؕ قَالَ الْحَوَارِيُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِۚ اٰمَنَّا بِاللّٰهِۚ وَاشْهَدْ بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ
پھر جب عیسیٰ نے اُن (بنی اسرائیل) کی طرف سے کفر محسوس کیا تو کہا: کون ہیں جو اللہ کی طرف (بلانے میں) میرے مددگار ہوں؟ حواریوں نے کہا: ہم اللہ (کے دین) کے مددگار ہیں، ہم اللہ پر ایمان لائے، اور آپ گواہ رہیے کہ ہم فرماں بردار ہیں۔
53
رَبَّنَا͏ٓ اٰمَنَّا بِمَا͏ٓ اَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِيْنَ
اے ہمارے پروردگار! جو کچھ آپ نے نازل فرمایا ہم اُس پر ایمان لائے اور ہم نے رسول کی پیروی کی، لہٰذا ہمیں (حق کی) گواہی دینے والوں میں لکھ لیجیے۔
54
وَمَكَرُوْا وَمَكَرَ اللّٰهُؕ وَاللّٰهُ خَيْرُ الْمٰكِرِيْنَ
اور اُن (کافروں) نے (عیسیٰ کے خلاف) خفیہ تدبیر کی اور اللہ نے بھی خفیہ تدبیر کی، اور اللہ سب تدبیر کرنے والوں سے بہتر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 55 تا 63
55
اِذْ قَالَ اللّٰهُ يٰعِيْسٰٓي اِنِّيْ مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ اِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَجَاعِلُ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَةِۚ ثُمَّ اِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَاَحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيْمَا كُنْتُمْ فِيْهِ تَخْتَلِفُوْنَ
(وہ وقت قابلِ ذکر ہے) جب اللہ نے فرمایا: اے عیسیٰ! میں تمہیں پورا پورا لے لینے والا ہوں، اور تمہیں اپنی طرف اُٹھانے والا ہوں، اور کافروں (کی تہمتوں) سے تمہیں پاک کرنے والا ہوں، اور جن لوگوں نے تمہاری پیروی کی ہے اُنہیں قیامت تک تمہارا انکار کرنے والوں پر غالب رکھنے والا ہوں؛ پھر تم سب کو میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے، تو میں تمہارے درمیان اُن باتوں کا فیصلہ کروں گا جن میں تم اختلاف کرتے تھے۔
56
فَاَمَّا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَاُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيْدًا فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِؗ وَمَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ
پھر جن لوگوں نے کفر کیا، اُنہیں تو میں دنیا اور آخرت میں سخت عذاب دوں گا، اور اُن کا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔
57
وَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُوَفِّيْهِمْ اُجُوْرَهُمْؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ الظّٰلِمِيْنَ
اور جو لوگ ایمان لائے اور اُنہوں نے نیک عمل کیے، اللہ اُنہیں اُن کا پورا پورا اجر دے گا؛ اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔
58
ذٰلِكَ نَتْلُوْهُ عَلَيْكَ مِنَ الْاٰيٰتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيْمِ
(اے نبی!) یہ جو ہم آپ کو پڑھ کر سنا رہے ہیں، (آپ کے نبی ہونے کی) دلیلیں ہیں اور حکمت بھرا مضمون ہے۔
59
اِنَّ مَثَلَ عِيْسٰي عِنْدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَؕ خَلَقَهٗ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهٗ كُنْ فَيَكُوْنُ
بے شک اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم جیسی ہے کہ اللہ نے اُنہیں مٹی سے بنایا، پھر اُن سے کہا: «ہو جا» تو وہ ہو گئے۔
60
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْمُمْتَرِيْنَ
یہی حق ہے آپ کے پروردگار کی طرف سے، لہٰذا آپ شک کرنے والوں میں نہ ہوں۔
61
فَمَنْ حَاۤجَّكَ فِيْهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۤءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَاۤءَنَا وَاَبْنَاۤءَكُمْ وَنِسَاۤءَنَا وَنِسَاۤءَكُمْ وَاَنْفُسَنَا وَاَنْفُسَكُمْࣞ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللّٰهِ عَلَي الْكٰذِبِيْنَ
پھر آپ کے پاس (اِس بارے میں) صحیح علم آ جانے کے بعد بھی جو آپ سے حجت کرے تو کہہ دیجیے: آؤ، ہم اپنے بیٹوں کو بلائیں اور تمہارے بیٹوں کو، اپنی عورتوں کو اور تمہاری عورتوں کو، اور اپنے آپ کو اور تمہیں، پھر ہم سب مل کر عاجزی سے دعا کریں اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت بھیجیں۔
62
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّۚ وَمَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
یقیناً یہی سچا واقعہ ہے، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور بے شک اللہ ہی زبردست ہے، حکمت والا ہے۔
63
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌۢ بِالْمُفْسِدِيْنَ
پھر اگر وہ منہ موڑیں تو اللہ فساد کرنے والوں کو خوب جانتا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 7 آیات 64 تا 71
64
قُلْ يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰي كَلِمَةٍ سَوَاۤءٍۭ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ اَلَّا نَعْبُدَ اِلَّا اللّٰهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهٖ شَيْـًٔا وَّلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْهَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ
آپ کہہ دیجیے: اے اہلِ کتاب! ایک ایسی بات کی طرف آ جاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر (مسلّم) ہے، کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں، اور اُس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں، اور ہم میں سے کوئی اللہ کو چھوڑ کر ایک دوسرے کو رب نہ بنائے؛ پھر اگر وہ منہ موڑیں تو کہہ دو: گواہ رہو کہ ہم مسلمان (فرماں بردار) ہیں۔
65
يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تُحَاۤجُّوْنَ فِيْٓ اِبْرٰهِيْمَ وَمَا͏ٓ اُنْزِلَتِ التَّوْرٰىةُ وَالْاِنْجِيْلُ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِهٖؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
اے اہلِ کتاب! تم ابراہیم کے بارے میں کیوں جھگڑتے ہو (کہ وہ یہودی تھے یا عیسائی)؟ حالانکہ تورات اور انجیل تو اُن کے بعد ہی نازل ہوئی ہیں؛ کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟
66
هٰٓاَنْتُمْ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ حَاجَجْتُمْ فِيْمَا لَكُمْ بِهٖ عِلْمٌ فَلِمَ تُحَاۤجُّوْنَ فِيْمَا لَيْسَ لَكُمْ بِهٖ عِلْمٌؕ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ
دیکھو! تم وہ لوگ ہو جنہوں نے اُن باتوں میں جھگڑا کیا جن کا تمہیں (کچھ) علم تھا، تو اب اُن باتوں میں کیوں جھگڑتے ہو جن کا تمہیں کچھ بھی علم نہیں؟ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
67
مَا كَانَ اِبْرٰهِيْمُ يَهُوْدِيًّا وَّلَا نَصْرَانِيًّا وَّلٰكِنْ كَانَ حَنِيْفًا مُّسْلِمًاؕ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
ابراہیم نہ یہودی تھے نہ عیسائی، بلکہ وہ تو سب سے کٹ کر (اللہ کے) فرماں بردار تھے، اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے۔
68
اِنَّ اَوْلَي النَّاسِ بِاِبْرٰهِيْمَ لَلَّذِيْنَ اتَّبَعُوْهُ وَهٰذَا النَّبِيُّ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْاؕ وَاللّٰهُ وَلِيُّ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
بے شک ابراہیم سے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہیں جنہوں نے اُن کی پیروی کی، اور یہ نبی (محمد ﷺ) اور ایمان والے؛ اور اللہ ایمان والوں کا دوست ہے۔
69
وَدَّتْ طَّاۤىِٕفَةٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ يُضِلُّوْنَكُمْؕ وَمَا يُضِلُّوْنَ اِلَّا͏ٓ اَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُوْنَ
اہلِ کتاب کا ایک گروہ چاہتا ہے کہ کسی طرح تمہیں گمراہ کر دے، حالانکہ وہ اپنے سوا کسی کو گمراہ نہیں کر رہے، مگر اُنہیں اِس کا احساس نہیں۔
70
يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَاَنْتُمْ تَشْهَدُوْنَ
اے اہلِ کتاب! تم اللہ کی آیتوں کا کیوں انکار کرتے ہو، حالانکہ تم خود (اُن کے حق ہونے کے) گواہ ہو؟
71
يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَلْبِسُوْنَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
اے اہلِ کتاب! تم کیوں جانتے بوجھتے حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط کرتے ہو، اور حق کو چھپاتے ہو؟
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 8 آیات 72 تا 80
72
وَقَالَتْ طَّاۤىِٕفَةٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ اٰمِنُوْا بِالَّذِيْٓ اُنْزِلَ عَلَي الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَجْهَ النَّهَارِ وَاكْفُرُوْٓا اٰخِرَهٗ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ
اور اہلِ کتاب کے ایک گروہ نے (آپس میں) کہا: مسلمانوں پر جو کتاب اُتاری گئی ہے اُس پر صبح کو ایمان لاؤ اور شام کو انکار کر دو، شاید (اِس طرح) وہ بھی (اپنے دین سے) پھر جائیں۔
73
وَلَا تُو͏ٔ͏ْمِنُوْٓا اِلَّا لِمَنْ تَبِعَ دِيْنَكُمْؕ قُلْ اِنَّ الْهُدٰي هُدَي اللّٰهِۙ اَنْ يُّو͏ٔ͏ْتٰٓي اَحَدٌ مِّثْلَ مَا͏ٓ اُوْتِيْتُمْ اَوْ يُحَاۤجُّوْكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْؕ قُلْ اِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللّٰهِۚ يُو͏ٔ͏ْتِيْهِ مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ
اور اپنے دین کی پیروی کرنے والے کے سوا کسی کی بات نہ مانو؛ آپ کہہ دیجیے: ہدایت تو وہی ہے جو اللہ کی ہدایت ہے؛ (یہ سب تم اِس جلن میں کرتے ہو) کہ کسی کو ویسی ہی چیز (کتاب) کیوں دی گئی جیسی تمہیں دی گئی تھی، یا وہ تمہارے رب کے پاس تم پر حجت قائم کریں گے؟ آپ کہہ دیجیے: فضل تو اللہ کے ہاتھ میں ہے، جسے چاہتا ہے دیتا ہے، اور اللہ بڑی وسعت والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
74
يَّخْتَصُّ بِرَحْمَتِهٖ مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ
وہ اپنی رحمت کے لیے جسے چاہتا ہے خاص کر لیتا ہے، اور اللہ بڑا فضل والا ہے۔
75
وَمِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مَنْ اِنْ تَاْمَنْهُ بِقِنْطَارٍ يُّو͏ٔ͏َدِّهٖٓ اِلَيْكَۚ وَمِنْهُمْ مَّنْ اِنْ تَاْمَنْهُ بِدِيْنَارٍ لَّا يُو͏ٔ͏َدِّهٖٓ اِلَيْكَ اِلَّا مَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَاۤىِٕمًاؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْاُمِّيّٖنَ سَبِيْلٌۚ وَيَقُوْلُوْنَ عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ
اور اہلِ کتاب میں بعض ایسے ہیں کہ اگر تم اُن کے پاس مال کا ایک ڈھیر بھی امانت رکھ دو تو وہ تمہیں واپس کر دیں گے، اور بعض ایسے ہیں کہ اگر ایک دینار بھی امانت رکھو تو جب تک اُن کے سر پر کھڑے نہ رہو تمہیں واپس نہیں کریں گے؛ یہ اِس لیے کہ وہ کہتے ہیں: اَن پڑھوں (عربوں) کے معاملے میں ہم پر کوئی گناہ نہیں؛ اور وہ جانتے بوجھتے اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں۔
76
بَلٰي مَنْ اَوْفٰي بِعَهْدِهٖ وَاتَّقٰي فَاِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَ
کیوں نہیں؟ (گرفت ضرور ہے؛) جو شخص اپنا عہد پورا کرے اور (اللہ سے) ڈرے، تو یقیناً اللہ ڈرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔
77
اِنَّ الَّذِيْنَ يَشْتَرُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَاَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيْلًا اُولٰۤىِٕكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْاٰخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ وَلَا يَنْظُرُ اِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ وَلَا يُزَكِّيْهِمْࣕ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
بے شک جو لوگ اللہ سے کیے ہوئے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی سی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں، آخرت میں اُن کا کوئی حصہ نہیں، اور اللہ قیامت کے دن نہ اُن سے بات کرے گا، نہ اُن کی طرف (رحمت کی نظر سے) دیکھے گا، اور نہ اُنہیں پاک کرے گا، اور اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔
78
وَاِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِيْقًا يَّلْوٗنَ اَلْسِنَتَهُمْ بِالْكِتٰبِ لِتَحْسَبُوْهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَمَا هُوَ مِنَ الْكِتٰبِۚ وَيَقُوْلُوْنَ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَمَا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِۚ وَيَقُوْلُوْنَ عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ
اور اُن میں ایک گروہ ایسا ہے جو کتاب (پڑھتے وقت) اپنی زبانوں کو مروڑتا ہے تاکہ تم (اُن کی ملائی ہوئی بات کو) کتاب کا حصہ سمجھو، حالانکہ وہ کتاب کا حصہ نہیں؛ اور وہ کہتے ہیں: یہ اللہ کی طرف سے ہے، حالانکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں؛ اور وہ جانتے بوجھتے اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں۔
79
مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ يُّو͏ٔ͏ْتِيَهُ اللّٰهُ الْكِتٰبَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُوْلَ لِلنَّاسِ كُوْنُوْا عِبَادًا لِّيْ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلٰكِنْ كُوْنُوْا رَبّٰنِيّٖنَ بِمَا كُنْتُمْ تُعَلِّمُوْنَ الْكِتٰبَ وَبِمَا كُنْتُمْ تَدْرُسُوْنَ
کسی انسان کے لیے یہ ممکن نہیں کہ اللہ اُسے کتاب، دانائی اور نبوت عطا کرے، پھر وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کے بجائے میرے بندے بن جاؤ؛ بلکہ (وہ تو یہی کہے گا کہ) اللہ والے بن جاؤ، کیونکہ تم کتاب کی تعلیم دیتے ہو اور خود بھی اُسے پڑھتے ہو۔
80
وَلَا يَاْمُرَكُمْ اَنْ تَتَّخِذُوا الْمَلٰۤىِٕكَةَ وَالنَّبِيّٖنَ اَرْبَابًاؕ اَيَاْمُرُكُمْ بِالْكُفْرِ بَعْدَ اِذْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ
اور نہ وہ (نبی) تمہیں یہ حکم دے گا کہ فرشتوں اور نبیوں کو رب بنا لو؛ کیا وہ تمہیں مسلمان ہو جانے کے بعد کفر کا حکم دے گا؟
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 9 آیات 81 تا 91
81
وَاِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِيْثَاقَ النَّبِيّٖنَ لَمَا͏ٓ اٰتَيْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّحِكْمَةٍ ثُمَّ جَاۤءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُو͏ٔ͏ْمِنُنَّ بِهٖ وَلَتَنْصُرُنَّهٗؕ قَالَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَاَخَذْتُمْ عَلٰي ذٰلِكُمْ اِصْرِيْؕ قَالُوْٓا اَقْرَرْنَاؕ قَالَ فَاشْهَدُوْا وَاَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِيْنَ
اور (یاد کرو) جب اللہ نے نبیوں سے عہد لیا کہ جب میں تمہیں کتاب اور حکمت دوں، پھر تمہارے پاس کوئی رسول آئے جو اُس (کتاب) کی تصدیق کرنے والا ہو جو تمہارے پاس ہے، تو تم ضرور اُس پر ایمان لانا اور ضرور اُس کی مدد کرنا؛ (اللہ نے) فرمایا: کیا تم نے اقرار کیا اور اِس پر میرا بھاری عہد قبول کیا؟ اُنہوں نے کہا: ہم نے اقرار کیا؛ فرمایا: تو گواہ رہو، اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں۔
82
فَمَنْ تَوَلّٰي بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
پھر جو اِس (عہد) کے بعد پھر جائے تو ایسے ہی لوگ نافرمان ہیں۔
83
اَفَغَيْرَ دِيْنِ اللّٰهِ يَبْغُوْنَ وَلَهٗٓ اَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّكَرْهًا وَّاِلَيْهِ يُرْجَعُوْنَ
تو کیا یہ لوگ اللہ کے دین کے سوا کوئی اور (دین) چاہتے ہیں؟ حالانکہ آسمانوں اور زمین میں جو کوئی ہے سب نے خوشی سے یا مجبوری سے اُسی کے آگے سر جھکا رکھا ہے، اور سب اُسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
84
قُلْ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَا͏ٓ اُنْزِلَ عَلَيْنَا وَمَا͏ٓ اُنْزِلَ عَلٰٓي اِبْرٰهِيْمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطِ وَمَا͏ٓ اُوْتِيَ مُوْسٰي وَعِيْسٰي وَالنَّبِيُّوْنَ مِنْ رَّبِّهِمْࣕ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْؗ وَنَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ
آپ کہہ دیجیے: ہم ایمان لائے اللہ پر، اور اُس پر جو ہم پر اُتارا گیا، اور جو ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور (اُن کی) اولاد پر اُتارا گیا، اور جو موسیٰ، عیسیٰ اور (دوسرے) نبیوں کو اُن کے رب کی طرف سے دیا گیا؛ ہم اُن میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے، اور ہم اُسی کے فرماں بردار ہیں۔
85
وَمَنْ يَّبْتَغِ غَيْرَ الْاِسْلَامِ دِيْنًا فَلَنْ يُّقْبَلَ مِنْهُۚ وَهُوَ فِي الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ
اور جو اسلام کے سوا کوئی اور دین چاہے گا تو وہ اُس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، اور وہ آخرت میں نقصان اُٹھانے والوں میں ہوگا۔
86
كَيْفَ يَهْدِي اللّٰهُ قَوْمًا كَفَرُوْا بَعْدَ اِيْمَانِهِمْ وَشَهِدُوْٓا اَنَّ الرَّسُوْلَ حَقٌّ وَّجَاۤءَهُمُ الْبَيِّنٰتُؕ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَ
اللہ ایسے لوگوں کو کیسے ہدایت دے جو ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے، حالانکہ وہ گواہی دے چکے تھے کہ یہ رسول سچا ہے، اور اُن کے پاس روشن دلیلیں بھی آ چکی تھیں؟ اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
87
اُولٰۤىِٕكَ جَزَاۤو͏ٔ͏ُهُمْ اَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللّٰهِ وَالْمَلٰۤىِٕكَةِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِيْنَ
ایسے لوگوں کی سزا یہ ہے کہ اُن پر اللہ کی، فرشتوں کی اور سب لوگوں کی لعنت ہے۔
88
خٰلِدِيْنَ فِيْهَاۚ لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنْظَرُوْنَ
وہ ہمیشہ اُسی (لعنت) میں رہیں گے؛ نہ اُن سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ اُنہیں مہلت دی جائے گی۔
89
اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَاَصْلَحُوْاࣞ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
مگر جو لوگ اِس کے بعد توبہ کر لیں اور (اپنی) اصلاح کر لیں، تو بے شک اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
90
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بَعْدَ اِيْمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُوْا كُفْرًا لَّنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْۚ وَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الضَّاۤلُّوْنَ
بے شک جو لوگ ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے، پھر کفر میں بڑھتے ہی چلے گئے، اُن کی توبہ ہرگز قبول نہیں کی جائے گی، اور یہی لوگ (پکے) گمراہ ہیں۔
91
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَمَاتُوْا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ يُّقْبَلَ مِنْ اَحَدِهِمْ مِّلْءُ الْاَرْضِ ذَهَبًا وَّلَوِ افْتَدٰي بِهٖؕ اُولٰۤىِٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ وَّمَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ
بے شک جو لوگ کافر ہوئے اور کفر ہی کی حالت میں مر گئے، اُن میں سے کسی سے زمین بھر سونا بھی ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ اُسے فدیے میں دے دے؛ اُن کے لیے دردناک عذاب ہے، اور اُن کا کوئی مددگار نہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 10 آیات 92 تا 101
92
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰي تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ࣢ؕ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَيْءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيْمٌ
تم نیکی کے (اعلیٰ) مقام کو ہرگز نہیں پہنچ سکتے جب تک اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے (اللہ کی راہ میں) خرچ نہ کرو؛ اور تم جو کچھ بھی خرچ کرو، اللہ اُسے خوب جانتا ہے۔
93
كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِّبَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ اِلَّا مَا حَرَّمَ اِسْرَاۤءِيْلُ عَلٰي نَفْسِهٖ مِنْ قَبْلِ اَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرٰىةُؕ قُلْ فَاْتُوْا بِالتَّوْرٰىةِ فَاتْلُوْهَا͏ٓ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
کھانے کی سب چیزیں بنی اسرائیل کے لیے حلال تھیں، سوائے اُس کے جو اسرائیل (یعقوب) نے تورات اُترنے سے پہلے اپنے اوپر حرام کر لی تھی؛ آپ کہہ دیجیے: اگر تم سچے ہو تو تورات لاؤ اور اُسے پڑھ کر سناؤ۔
94
فَمَنِ افْتَرٰي عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ
پھر جو اِس کے بعد بھی اللہ پر جھوٹ گھڑے تو ایسے ہی لوگ ظالم ہیں۔
95
قُلْ صَدَقَ اللّٰهُࣞ فَاتَّبِعُوْا مِلَّةَ اِبْرٰهِيْمَ حَنِيْفًاؕ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
آپ کہہ دیجیے: اللہ نے سچ فرمایا، لہٰذا ابراہیم کے دین کی پیروی کرو جو سب سے کٹ کر (اللہ کے ہو گئے) تھے، اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے۔
96
اِنَّ اَوَّلَ بَيْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِيْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّهُدًي لِّلْعٰلَمِيْنَ
بے شک سب سے پہلا گھر جو لوگوں (کی عبادت) کے لیے بنایا گیا، یقیناً وہی ہے جو مکہ میں ہے، برکت والا اور تمام جہانوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ۔
97
فِيْهِ اٰيٰتٌۢ بَيِّنٰتٌ مَّقَامُ اِبْرٰهِيْمَ࣢ۚ وَمَنْ دَخَلَهٗ كَانَ اٰمِنًاؕ وَلِلّٰهِ عَلَي النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَيْهِ سَبِيْلًاؕ وَمَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعٰلَمِيْنَ
اُس میں کھلی نشانیاں ہیں، (جن میں سے ایک) مقامِ ابراہیم ہے؛ اور جو اُس میں داخل ہو جائے وہ امن والا ہو جاتا ہے؛ اور لوگوں پر اللہ کا حق ہے کہ اُس گھر کا حج کریں، (یعنی) جو وہاں تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہو؛ اور جو انکار کرے تو اللہ تمام جہانوں سے بے نیاز ہے۔
98
قُلْ يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِࣗۖ وَاللّٰهُ شَهِيْدٌ عَلٰي مَا تَعْمَلُوْنَ
آپ کہہ دیجیے: اے اہلِ کتاب! تم اللہ کی آیتوں کا کیوں انکار کرتے ہو، حالانکہ اللہ تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے؟
99
قُلْ يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ تَبْغُوْنَهَا عِوَجًا وَّاَنْتُمْ شُهَدَاۤءُؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ
آپ کہہ دیجیے: اے اہلِ کتاب! جو ایمان لا چکا ہے اُسے تم اللہ کے راستے سے کیوں روکتے ہو، اُس (راستے) میں ٹیڑھ تلاش کرتے ہو، حالانکہ تم خود (حقیقت کے) گواہ ہو؟ اور اللہ تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں ہے۔
100
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تُطِيْعُوْا فَرِيْقًا مِّنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ يَرُدُّوْكُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ كٰفِرِيْنَ
اے ایمان والو! اگر تم اہلِ کتاب کے کسی گروہ کی بات مانو گے تو وہ تمہیں ایمان کے بعد پھر کافر بنا دیں گے۔
101
وَكَيْفَ تَكْفُرُوْنَ وَاَنْتُمْ تُتْلٰي عَلَيْكُمْ اٰيٰتُ اللّٰهِ وَفِيْكُمْ رَسُوْلُهٗؕ وَمَنْ يَّعْتَصِمْ بِاللّٰهِ فَقَدْ هُدِيَ اِلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
اور تم کیسے کفر کر سکتے ہو، حالانکہ تمہیں اللہ کی آیتیں پڑھ کر سنائی جا رہی ہیں، اور تمہارے درمیان اُس کے رسول موجود ہیں؟ اور جو اللہ (کے دین) کو مضبوطی سے تھام لے، اُسے یقیناً سیدھے راستے کی ہدایت مل گئی۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 11 آیات 102 تا 109
102
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ وَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ
اے ایمان والو! اللہ سے ایسے ڈرو جیسا اُس سے ڈرنے کا حق ہے، اور تمہیں موت نہ آئے مگر اِس حال میں کہ تم مسلمان ہو۔
103
وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْاࣕ وَاذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ اِذْ كُنْتُمْ اَعْدَاۤءً فَاَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِكُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهٖٓ اِخْوَانًاۚ وَكُنْتُمْ عَلٰي شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَكُمْ مِّنْهَاؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰيٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں پھوٹ نہ ڈالو؛ اور اپنے اوپر اللہ کی اُس نعمت کو یاد کرو کہ جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اُس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی، پھر تم اُس کی نعمت سے بھائی بھائی بن گئے؛ اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر تھے تو اُس نے تمہیں اُس سے بچا لیا؛ اِسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ۔
104
وَلْتَكُنْ مِّنْكُمْ اُمَّةٌ يَّدْعُوْنَ اِلَي الْخَيْرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِؕ وَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
اور تم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جو بھلائی کی طرف بلائے، نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے؛ اور یہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں۔
105
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ تَفَرَّقُوْا وَاخْتَلَفُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۤءَهُمُ الْبَيِّنٰتُؕ وَاُولٰۤىِٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ
اور اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو روشن دلیلیں آ جانے کے بعد ٹکڑوں میں بٹ گئے اور آپس میں اختلاف کرنے لگے؛ اور ایسے لوگوں کے لیے بڑا عذاب ہے۔
106
يَّوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوْهٌ وَّتَسْوَدُّ وُجُوْهٌۚ فَاَمَّا الَّذِيْنَ اسْوَدَّتْ وُجُوْهُهُمْࣞ اَكَفَرْتُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ
(یہ عذاب) اُس دن (ہوگا) جب کچھ چہرے روشن ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ؛ تو جن کے چہرے سیاہ ہوں گے (اُن سے کہا جائے گا): کیا تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے تھے؟ تو اب اپنے کفر کی وجہ سے عذاب کا مزہ چکھو۔
107
وَاَمَّا الَّذِيْنَ ابْيَضَّتْ وُجُوْهُهُمْ فَفِيْ رَحْمَةِ اللّٰهِؕ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
اور جن کے چہرے روشن ہوں گے، وہ اللہ کی رحمت (جنت) میں ہوں گے، وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے۔
108
تِلْكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّؕ وَمَا اللّٰهُ يُرِيْدُ ظُلْمًا لِّلْعٰلَمِيْنَ
یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو ہم آپ کو ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سناتے ہیں؛ اور اللہ جہان والوں پر کوئی ظلم نہیں کرنا چاہتا۔
109
وَلِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ وَاِلَي اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے، اور تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 12 آیات 110 تا 120
110
كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِاللّٰهِؕ وَلَوْ اٰمَنَ اَهْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْؕ مِنْهُمُ الْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ وَاَكْثَرُهُمُ الْفٰسِقُوْنَ
تم بہترین امت ہو جو لوگوں (کی بھلائی) کے لیے نکالی گئی ہے؛ تم نیکی کا حکم دیتے ہو، برائی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو؛ اور اگر اہلِ کتاب بھی ایمان لے آتے تو یہ اُن کے حق میں بہتر ہوتا؛ اُن میں سے کچھ ایمان والے ہیں، اور اُن میں سے اکثر نافرمان ہیں۔
111
لَنْ يَّضُرُّوْكُمْ اِلَّا͏ٓ اَذًيؕ وَاِنْ يُّقَاتِلُوْكُمْ يُوَلُّوْكُمُ الْاَدْبَارَࣞ ثُمَّ لَا يُنْصَرُوْنَ
وہ تمہیں تھوڑی سی تکلیف کے سوا کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، اور اگر تم سے لڑیں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے، پھر اُن کی مدد بھی نہیں کی جائے گی۔
112
ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ اَيْنَ مَا ثُقِفُوْٓا اِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللّٰهِ وَحَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ وَبَاۤءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الْمَسْكَنَةُؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَيَقْتُلُوْنَ الْاَنۢ͏ْبِيَاۤءَ بِغَيْرِ حَقٍّؕ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّكَانُوْا يَعْتَدُوْنَ
وہ جہاں بھی پائے جائیں اُن پر ذلت مسلط کر دی گئی ہے، سوائے اِس کے کہ اللہ کی طرف سے کوئی سہارا ہو یا لوگوں کی طرف سے کوئی سہارا؛ اور وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹے، اور اُن پر محتاجی مسلط کر دی گئی؛ یہ اِس لیے کہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے اور نبیوں کو ناحق قتل کرتے تھے؛ یہ اِس لیے کہ اُنہوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے بڑھ جاتے تھے۔
113
لَيْسُوْا سَوَاۤءًؕ مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ اُمَّةٌ قَاۤىِٕمَةٌ يَّتْلُوْنَ اٰيٰتِ اللّٰهِ اٰنَاۤءَ الَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُوْنَ
(لیکن) سب اہلِ کتاب برابر نہیں؛ اہلِ کتاب ہی میں ایک گروہ (حق پر) قائم بھی ہے، جو رات کے اوقات میں اللہ کی آیتیں پڑھتے ہیں اور سجدے کرتے ہیں۔
114
يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُسَارِعُوْنَ فِي الْخَيْرٰتِؕ وَاُولٰۤىِٕكَ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ
وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں، نیکی کا حکم دیتے ہیں، برائی سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھتے ہیں؛ اور یہی لوگ نیکوں میں سے ہیں۔
115
وَمَا يَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُّكْفَرُوْهُؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌۢ بِالْمُتَّقِيْنَ
اور وہ جو بھی نیکی کریں گے اُس کی ہرگز ناقدری نہیں کی جائے گی، اور اللہ پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے۔
116
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ اَمْوَالُهُمْ وَلَا͏ٓ اَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَيْـًٔاؕ وَاُولٰۤىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
بے شک جن لوگوں نے کفر کیا، اللہ کے مقابلے میں نہ اُن کا مال کچھ کام آئے گا نہ اُن کی اولاد؛ اور وہ دوزخ والے ہیں، اُس میں ہمیشہ رہیں گے۔
117
مَثَلُ مَا يُنْفِقُوْنَ فِيْ هٰذِهِ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا كَمَثَلِ رِيْحٍ فِيْهَا صِرٌّ اَصَابَتْ حَرْثَ قَوْمٍ ظَلَمُوْٓا اَنْفُسَهُمْ فَاَهْلَكَتْهُؕ وَمَا ظَلَمَهُمُ اللّٰهُ وَلٰكِنْ اَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُوْنَ
یہ لوگ جو کچھ اِس دنیا کی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اُس کی مثال اُس ہوا کی سی ہے جس میں سخت سردی (پالا) ہو، وہ ایسے لوگوں کی کھیتی پر جا پڑے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا، اور اُسے برباد کر دے؛ اور اللہ نے اُن پر ظلم نہیں کیا، بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔
118
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَةً مِّنْ دُوْنِكُمْ لَا يَاْلُوْنَكُمْ خَبَالًاؕ وَدُّوْا مَا عَنِتُّمْۚ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاۤءُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْۚۖ وَمَا تُخْفِيْ صُدُوْرُهُمْ اَكْبَرُؕ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْاٰيٰتِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ
اے ایمان والو! اپنے (لوگوں کے) سوا کسی کو راز دار دوست نہ بناؤ؛ وہ تمہیں نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے، جس چیز سے تمہیں تکلیف ہو وہ اُسی کو پسند کرتے ہیں؛ دشمنی تو اُن کے منہ سے ظاہر ہو چکی ہے، اور جو کچھ اُن کے سینے چھپائے ہوئے ہیں وہ اِس سے بھی بڑھ کر ہے؛ ہم نے تمہارے لیے نشانیاں کھول کر بیان کر دی ہیں، اگر تم سمجھ رکھتے ہو۔
119
هٰٓاَنْتُمْ اُولَاۤءِ تُحِبُّوْنَهُمْ وَلَا يُحِبُّوْنَكُمْ وَتُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِالْكِتٰبِ كُلِّهٖۚ وَاِذَا لَقُوْكُمْ قَالُوْٓا اٰمَنَّاۚࣗۖ وَاِذَا خَلَوْا عَضُّوْا عَلَيْكُمُ الْاَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِؕ قُلْ مُوْتُوْا بِغَيْظِكُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
دیکھو! تم تو ایسے ہو کہ اُن سے محبت رکھتے ہو مگر وہ تم سے محبت نہیں رکھتے، اور تم تمام (آسمانی) کتابوں پر ایمان رکھتے ہو؛ اور جب وہ تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم ایمان لے آئے، اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو تم پر غصے کے مارے انگلیاں چباتے ہیں؛ آپ کہہ دیجیے: اپنے غصے میں مر جاؤ؛ بے شک اللہ دلوں کی باتیں خوب جانتا ہے۔
120
اِنْ تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُو͏ٔ͏ْهُمْؗ وَاِنْ تُصِبْكُمْ سَيِّي͏ٔ͏َةٌ يَّفْرَحُوْا بِهَاؕ وَاِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْـًٔاؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا يَعْمَلُوْنَ مُحِيْطٌ
اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو اُنہیں بری لگتی ہے، اور اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچے تو اُس پر خوش ہوتے ہیں؛ اور اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو اُن کی چال تمہیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچائے گی؛ بے شک اللہ اُن کے سب کاموں کو گھیرے ہوئے ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 13 آیات 121 تا 129
121
وَاِذْ غَدَوْتَ مِنْ اَهْلِكَ تُبَوِّي͏ٔ͏ُ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِؕ وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ
اور (اے نبی! وہ وقت یاد کیجیے) جب آپ صبح سویرے اپنے گھر سے نکل کر مسلمانوں کو جنگ کے لیے مورچوں پر بٹھا رہے تھے؛ اور اللہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
122
اِذْ هَمَّتْ طَّاۤىِٕفَتٰنِ مِنْكُمْ اَنْ تَفْشَلَاۙ وَاللّٰهُ وَلِيُّهُمَاؕ وَعَلَي اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
جب تم میں سے دو جماعتوں نے ہمت ہارنے کا ارادہ کر لیا تھا، حالانکہ اللہ اُن کا مددگار تھا؛ اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسا کرنا چاہیے۔
123
وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدْرٍ وَّاَنْتُمْ اَذِلَّةٌۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
اور اللہ نے تو بدر میں تمہاری مدد کی تھی، حالانکہ تم بالکل بے سر و سامان تھے؛ لہٰذا اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم شکر گزار بنو۔
124
اِذْ تَقُوْلُ لِلْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ اَلَنْ يَّكْفِيَكُمْ اَنْ يُّمِدَّكُمْ رَبُّكُمْ بِثَلٰثَةِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰۤىِٕكَةِ مُنْزَلِيْنَ
جب آپ مومنوں سے کہہ رہے تھے: کیا تمہارے لیے یہ کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار تین ہزار اُتارے ہوئے فرشتوں سے تمہاری مدد کرے؟
125
بَلٰٓيۙ اِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا وَيَاْتُوْكُمْ مِّنْ فَوْرِهِمْ هٰذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَةِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰۤىِٕكَةِ مُسَوِّمِيْنَ
کیوں نہیں! اگر تم صبر اور تقویٰ اختیار کرو اور وہ (دشمن) اِسی جوش کے ساتھ تم پر اچانک آ پڑیں تو تمہارا پروردگار پانچ ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا جو خاص نشان لگائے ہوئے ہوں گے۔
126
وَمَا جَعَلَهُ اللّٰهُ اِلَّا بُشْرٰي لَكُمْ وَلِتَطْمَىِٕنَّ قُلُوْبُكُمْ بِهٖؕ وَمَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ
اور اللہ نے یہ (وعدہ) صرف اِس لیے کیا کہ تمہارے لیے خوش خبری ہو اور اِس سے تمہارے دلوں کو اطمینان ملے؛ ورنہ مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے جو زبردست، حکمت والا ہے۔
127
لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَوْ يَكْبِتَهُمْ فَيَنْقَلِبُوْا خَاۤىِٕبِيْنَ
(یہ مدد اِس لیے تھی) تاکہ کافروں کے ایک حصے کو کاٹ ڈالے، یا اُنہیں ایسا ذلیل کرے کہ وہ نامراد ہو کر لوٹ جائیں۔
128
لَيْسَ لَكَ مِنَ الْاَمْرِ شَيْءٌ اَوْ يَتُوْبَ عَلَيْهِمْ اَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَاِنَّهُمْ ظٰلِمُوْنَ
(اے نبی!) اِس معاملے میں آپ کا کوئی اختیار نہیں، (اللہ کو اختیار ہے) چاہے اُن کی توبہ قبول کرے یا اُنہیں عذاب دے، کیونکہ وہ ظالم ہیں۔
129
وَلِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ يَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۤءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے؛ وہ جسے چاہے بخش دے اور جسے چاہے عذاب دے؛ اور اللہ بڑا بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 14 آیات 130 تا 143
130
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰٓوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةًࣕ وَّاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
اے ایمان والو! کئی گنا بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤ، اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم کامیاب ہو۔
131
وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِيْٓ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِيْنَ
اور اُس آگ سے ڈرو جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔
132
وَاَطِيْعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
اور اللہ اور رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
133
وَسَارِعُوْٓا اِلٰي مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُۙ اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِيْنَ
اور اپنے پروردگار کی طرف سے مغفرت اور اُس جنت کی طرف دوڑ کر آگے بڑھو جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین جتنی ہے، جو پرہیزگاروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔
134
الَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ فِي السَّرَّاۤءِ وَالضَّرَّاۤءِ وَالْكٰظِمِيْنَ الْغَيْظَ وَالْعَافِيْنَ عَنِ النَّاسِؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ
جو خوش حالی میں بھی اور تنگی میں بھی (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں، اور غصہ پی جانے والے ہیں، اور لوگوں کو معاف کر دینے والے ہیں؛ اور اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
135
وَالَّذِيْنَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً اَوْ ظَلَمُوْٓا اَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللّٰهَ فَاسْتَغْفَرُوْا لِذُنُوْبِهِمْࣕ وَمَنْ يَّغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اللّٰهُࣕࣞ وَلَمْ يُصِرُّوْا عَلٰي مَا فَعَلُوْا وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ
اور وہ لوگ جن سے اگر کبھی کوئی بے حیائی کا کام ہو جائے یا وہ (کسی اور طرح) اپنی جان پر ظلم کر بیٹھیں تو فوراً اللہ کو یاد کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں، اور اللہ کے سوا ہے بھی کون جو گناہ معاف کرے؟ اور وہ جانتے بوجھتے اپنے کیے پر اصرار نہیں کرتے۔
136
اُولٰۤىِٕكَ جَزَاۤو͏ٔ͏ُهُمْ مَّغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَجَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاؕ وَنِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِيْنَ
ایسے لوگوں کا بدلہ اُن کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے، اور وہ باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے؛ اور (نیک) عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا بدلہ ہے۔
137
قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ سُنَنٌۙ فَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِيْنَ
تم سے پہلے بہت سے دور گزر چکے ہیں، تو زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا۔
138
هٰذَا بَيَانٌ لِّلنَّاسِ وَهُدًي وَّمَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِيْنَ
یہ (قرآن) لوگوں کے لیے ایک واضح بیان ہے، اور پرہیزگاروں کے لیے ہدایت اور نصیحت ہے۔
139
وَلَا تَهِنُوْا وَلَا تَحْزَنُوْا وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور نہ ہمت ہارو اور نہ غم کرو، تم ہی غالب رہو گے اگر تم (سچے) ایمان والے ہو۔
140
اِنْ يَّمْسَسْكُمْ قَرْحٌ فَقَدْ مَسَّ الْقَوْمَ قَرْحٌ مِّثْلُهٗؕ وَتِلْكَ الْاَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِۚ وَلِيَعْلَمَ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَيَتَّخِذَ مِنْكُمْ شُهَدَاۤءَؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ الظّٰلِمِيْنَ
اگر تمہیں (اُحد میں) زخم لگا ہے تو اُن لوگوں (کافروں) کو بھی ویسا ہی زخم (بدر میں) لگ چکا ہے؛ اور یہ دن ہیں جنہیں ہم لوگوں کے درمیان باری باری بدلتے رہتے ہیں؛ اور (یہ اِس لیے ہوا) تاکہ اللہ ایمان والوں کو (ظاہر کر کے) جان لے اور تم میں سے کچھ لوگوں کو شہید بنائے؛ اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔
141
وَلِيُمَحِّصَ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَيَمْحَقَ الْكٰفِرِيْنَ
اور تاکہ اللہ ایمان والوں کو (گناہوں سے) پاک صاف کر دے اور کافروں کو مٹا دے۔
142
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِيْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ وَيَعْلَمَ الصّٰبِرِيْنَ
کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ (یونہی) جنت میں داخل ہو جاؤ گے، حالانکہ ابھی تک اللہ نے تم میں سے اُن لوگوں کو (آزما کر) نہیں جانا جنہوں نے جہاد کیا، اور نہ صابرین کو جانا؟
143
وَلَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَلْقَوْهُࣕ فَقَدْ رَاَيْتُمُوْهُ وَاَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ
اور تم تو موت کا سامنا ہونے سے پہلے اُس کی تمنا کیا کرتے تھے، سو اب تم نے اُسے آنکھوں سے دیکھ لیا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 15 آیات 144 تا 148
144
وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُؕ اَفَا۟ىِٕنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰٓي اَعْقَابِكُمْؕ وَمَنْ يَّنْقَلِبْ عَلٰي عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَّضُرَّ اللّٰهَ شَيْـًٔاؕ وَسَيَجْزِي اللّٰهُ الشّٰكِرِيْنَ
اور محمد (ﷺ) ایک رسول ہی تو ہیں، اُن سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے ہیں؛ تو اگر وہ وفات پا جائیں یا قتل کر دیے جائیں تو کیا تم اُلٹے پاؤں پھر جاؤ گے؟ اور جو اُلٹے پاؤں پھرے گا وہ اللہ کا ہرگز کچھ نہیں بگاڑے گا؛ اور اللہ شکر گزاروں کو عنقریب بدلہ دے گا۔
145
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُوْتَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ كِتٰبًا مُّو͏ٔ͏َجَّلًاؕ وَمَنْ يُّرِدْ ثَوَابَ الدُّنْيَا نُو͏ٔ͏ْتِهٖ مِنْهَاۚ وَمَنْ يُّرِدْ ثَوَابَ الْاٰخِرَةِ نُو͏ٔ͏ْتِهٖ مِنْهَاؕ وَسَنَجْزِي الشّٰكِرِيْنَ
اور کسی جان کے لیے ممکن نہیں کہ اللہ کے حکم کے بغیر مر جائے؛ (ہر ایک کی موت) لکھی ہوئی، مقررہ وقت پر ہے؛ اور جو دنیا کا بدلہ چاہے گا ہم اُسے اُس میں سے دے دیں گے، اور جو آخرت کا بدلہ چاہے گا اُسے اُس میں سے دیں گے؛ اور ہم شکر گزاروں کو عنقریب بدلہ دیں گے۔
146
وَكَاَيِّنْ مِّنْ نَّبِيٍّ قٰتَلَۙ مَعَهٗ رِبِّيُّوْنَ كَثِيْرٌۚ فَمَا وَهَنُوْا لِمَا͏ٓ اَصَابَهُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَمَا ضَعُفُوْا وَمَا اسْتَكَانُوْاؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الصّٰبِرِيْنَ
اور کتنے ہی نبی ایسے گزرے ہیں جن کے ساتھ مل کر بہت سے اللہ والوں نے جنگ کی، تو اللہ کی راہ میں جو مصیبتیں اُن پر آئیں اُن کی وجہ سے نہ اُنہوں نے ہمت ہاری، نہ کمزوری دکھائی، اور نہ (دشمن کے آگے) جھکے؛ اور اللہ صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
147
وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ اِلَّا͏ٓ اَنْ قَالُوْا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِيْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ
اور اُن کی زبان پر اِس کے سوا کچھ نہ تھا کہ اُنہوں نے کہا: اے ہمارے پروردگار! ہمارے گناہ اور ہمارے کاموں میں ہم سے جو زیادتی ہوئی اُسے معاف فرما دیجیے، اور ہمارے قدم جما دیجیے، اور کافر لوگوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرمائیے۔
148
فَاٰتٰىهُمُ اللّٰهُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَةِؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ
تو اللہ نے اُنہیں دنیا کا بدلہ بھی دیا اور آخرت کا بہترین بدلہ بھی؛ اور اللہ نیک کام کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 16 آیات 149 تا 155
149
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تُطِيْعُوا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يَرُدُّوْكُمْ عَلٰٓي اَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِيْنَ
اے ایمان والو! اگر تم کافروں کا کہنا مانو گے تو وہ تمہیں اُلٹے پاؤں پھیر دیں گے، پھر تم نقصان اُٹھانے والے ہو کر رہ جاؤ گے۔
150
بَلِ اللّٰهُ مَوْلٰىكُمْۚ وَهُوَ خَيْرُ النّٰصِرِيْنَ
(یہ تمہارے خیر خواہ نہیں) بلکہ اللہ تمہارا مددگار ہے، اور وہ سب سے بہتر مدد کرنے والا ہے۔
151
سَنُلْقِيْ فِيْ قُلُوْبِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَا͏ٓ اَشْرَكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًاۚ وَمَاْوٰىهُمُ النَّارُؕ وَبِي͏ٔ͏ْسَ مَثْوَي الظّٰلِمِيْنَ
ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے، اِس لیے کہ اُنہوں نے اللہ کے ساتھ اُن چیزوں کو شریک ٹھہرایا جن کے بارے میں اللہ نے کوئی دلیل نہیں اُتاری؛ اور اُن کا ٹھکانا آگ ہے، اور ظالموں کا وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔
152
وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللّٰهُ وَعْدَهٗٓ اِذْ تَحُسُّوْنَهُمْ بِاِذْنِهٖۚ حَتّٰٓي اِذَا فَشِلْتُمْ وَتَنَازَعْتُمْ فِي الْاَمْرِ وَعَصَيْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا͏ٓ اَرٰىكُمْ مَّا تُحِبُّوْنَؕ مِنْكُمْ مَّنْ يُّرِيْدُ الدُّنْيَا وَمِنْكُمْ مَّنْ يُّرِيْدُ الْاٰخِرَةَۚ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِيَبْتَلِيَكُمْۚ وَلَقَدْ عَفَا عَنْكُمْؕ وَاللّٰهُ ذُوْ فَضْلٍ عَلَي الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور اللہ نے تو تم سے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا تھا جب تم اُس کے حکم سے اُنہیں (اُحد کے شروع میں) قتل کر رہے تھے، یہاں تک کہ جب تم نے ہمت ہاری، اور (اپنے) معاملے میں آپس میں جھگڑا کیا، اور جو چیز تمہیں پسند تھی (یعنی فتح) وہ اللہ نے تمہیں دکھا دی تو اُس کے بعد تم نے (رسول کا) کہنا نہ مانا؛ تم میں سے کچھ لوگ دنیا چاہتے تھے اور کچھ آخرت؛ پھر اللہ نے تمہارا رخ اُن (دشمنوں) سے پھیر دیا تاکہ تمہیں آزمائے؛ اور یقیناً اللہ نے تمہیں معاف کر دیا ہے، اور اللہ مومنوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے۔
153
اِذْ تُصْعِدُوْنَ وَلَا تَلْوٗنَ عَلٰٓي اَحَدٍ وَّالرَّسُوْلُ يَدْعُوْكُمْ فِيْٓ اُخْرٰىكُمْ فَاَثَابَكُمْ غَمًّاۢ بِغَمٍّ لِّكَيْلَا تَحْزَنُوْا عَلٰي مَا فَاتَكُمْ وَلَا مَا͏ٓ اَصَابَكُمْؕ وَاللّٰهُ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
(یاد کرو) جب تم (بھاگ کر) چڑھے جا رہے تھے اور کسی کو مڑ کر بھی نہیں دیکھتے تھے، اور رسول تمہارے پیچھے سے تمہیں پکار رہے تھے؛ تو اللہ نے تمہیں غم پر غم دیا، تاکہ تم آئندہ نہ اُس چیز پر غم کرو جو تمہارے ہاتھ سے نکل جائے اور نہ اُس مصیبت پر جو تم پر آ پڑے؛ اور اللہ تمہارے سب کاموں سے خوب باخبر ہے۔
154
ثُمَّ اَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَةً نُّعَاسًا يَّغْشٰي طَاۤىِٕفَةً مِّنْكُمْۙ وَطَاۤىِٕفَةٌ قَدْ اَهَمَّتْهُمْ اَنْفُسُهُمْ يَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِؕ يَقُوْلُوْنَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَيْءٍؕ قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّهٗ لِلّٰهِؕ يُخْفُوْنَ فِيْٓ اَنْفُسِهِمْ مَّا لَا يُبْدُوْنَ لَكَؕ يَقُوْلُوْنَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْاَمْرِ شَيْءٌ مَّا قُتِلْنَا هٰهُنَاؕ قُلْ لَّوْ كُنْتُمْ فِيْ بُيُوْتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِيْنَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ اِلٰي مَضَاجِعِهِمْۚ وَلِيَبْتَلِيَ اللّٰهُ مَا فِيْ صُدُوْرِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِيْ قُلُوْبِكُمْؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
پھر اللہ نے اُس غم کے بعد تم پر امن (کی کیفیت) اُتاری، یعنی اونگھ جو تم میں سے ایک گروہ پر چھا رہی تھی؛ اور ایک گروہ وہ تھا جسے اپنی جانوں کی فکر پڑی تھی، وہ اللہ کے بارے میں ناحق جاہلیت والے گمان کر رہے تھے؛ کہتے تھے: کیا ہمارا بھی اِس معاملے میں کوئی اختیار ہے؟ آپ کہہ دیجیے: سارا اختیار اللہ ہی کا ہے؛ وہ اپنے دلوں میں وہ باتیں چھپاتے ہیں جو آپ کے سامنے ظاہر نہیں کرتے؛ کہتے ہیں: اگر ہمارا کچھ اختیار چلتا تو ہم یہاں قتل نہ کیے جاتے؛ آپ کہہ دیجیے: اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے تو جن کا قتل ہونا لکھا جا چکا تھا وہ خود نکل کر اپنی قتل گاہوں تک پہنچ جاتے؛ اور (یہ سب اِس لیے ہوا) تاکہ اللہ تمہارے سینوں کی باتوں کو آزمائے اور تمہارے دلوں کی باتوں کو نکھار دے؛ اور اللہ دلوں کی باتیں خوب جانتا ہے۔
155
اِنَّ الَّذِيْنَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَي الْجَمْعٰنِۙ اِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطٰنُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوْاۚ وَلَقَدْ عَفَا اللّٰهُ عَنْهُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ
تم میں سے جو لوگ اُس دن پیٹھ پھیر گئے جب دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے، اُنہیں شیطان نے اُن کے بعض کاموں کی وجہ سے پھسلا دیا تھا؛ اور یقیناً اللہ نے اُنہیں معاف کر دیا ہے، بے شک اللہ بڑا بخشنے والا، بڑا بردبار ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 17 آیات 156 تا 171
156
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَقَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ اِذَا ضَرَبُوْا فِي الْاَرْضِ اَوْ كَانُوْا غُزًّي لَّوْ كَانُوْا عِنْدَنَا مَا مَاتُوْا وَمَا قُتِلُوْاۚ لِيَجْعَلَ اللّٰهُ ذٰلِكَ حَسْرَةً فِيْ قُلُوْبِهِمْؕ وَاللّٰهُ يُحْيٖ وَيُمِيْتُؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ
اے ایمان والو! اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے کفر اختیار کیا، اور جب اُن کے بھائی کسی سفر پر جاتے ہیں یا جنگ میں شریک ہوتے ہیں (اور وہاں مر جاتے ہیں) تو یہ اُن کے بارے میں کہتے ہیں: اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے؛ (یہ بات اُن کے منہ سے اِس لیے نکلتی ہے) تاکہ اللہ اِسے اُن کے دلوں میں حسرت بنا دے؛ اور اللہ ہی زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے، اور اللہ تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے۔
157
وَلَىِٕنْ قُتِلْتُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ اَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرَحْمَةٌ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُوْنَ
اور اگر تم اللہ کی راہ میں قتل کر دیے جاؤ یا مر جاؤ تو اللہ کی طرف سے ملنے والی مغفرت اور رحمت اُن چیزوں سے کہیں بہتر ہے جو یہ لوگ جمع کر رہے ہیں۔
158
وَلَىِٕنْ مُّتُّمْ اَوْ قُتِلْتُمْ لَا۟اِلَي اللّٰهِ تُحْشَرُوْنَ
اور اگر تم مر جاؤ یا قتل کیے جاؤ تو (ہر حال میں) اللہ ہی کے پاس اکٹھے کیے جاؤ گے۔
159
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ لِنْتَ لَهُمْۚ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيْظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِكَࣕ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْاَمْرِۚ فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَي اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِيْنَ
(اے نبی!) یہ اللہ کی بڑی رحمت ہے کہ آپ اُن کے لیے نرم مزاج ہیں؛ اگر آپ سخت مزاج اور سخت دل ہوتے تو یہ آپ کے آس پاس سے بکھر جاتے؛ لہٰذا اُنہیں معاف کر دیجیے، اُن کے لیے مغفرت کی دعا کیجیے، اور معاملات میں اُن سے مشورہ لیتے رہیے؛ پھر جب آپ (کسی بات کا) پختہ ارادہ کر لیں تو اللہ پر بھروسا کیجیے؛ بے شک اللہ بھروسا کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
160
اِنْ يَّنْصُرْكُمُ اللّٰهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْۚ وَاِنْ يَّخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِيْ يَنْصُرُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِهٖؕ وَعَلَي اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آ سکتا، اور اگر وہ تمہیں بے یار و مددگار چھوڑ دے تو کون ہے جو اُس کے بعد تمہاری مدد کرے؟ اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسا کرنا چاہیے۔
161
وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ اَنْ يَّغُلَّؕ وَمَنْ يَّغْلُلْ يَاْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيٰمَةِۚ ثُمَّ تُوَفّٰي كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ
اور کسی نبی سے یہ ممکن نہیں کہ وہ (مالِ غنیمت میں) خیانت کرے؛ اور جو خیانت کرے گا وہ قیامت کے دن اپنی خیانت کی ہوئی چیز لے کر آئے گا؛ پھر ہر شخص کو اُس کے کیے کا پورا بدلہ دیا جائے گا، اور اُن پر ظلم نہیں ہوگا۔
162
اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللّٰهِ كَمَنْۢ بَاۤءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللّٰهِ وَمَاْوٰىهُ جَهَنَّمُؕ وَبِي͏ٔ͏ْسَ الْمَصِيْرُ
بھلا جو شخص اللہ کی رضا کے پیچھے چلا ہو، کیا وہ اُس جیسا ہو سکتا ہے جو اللہ کا غضب لے کر لوٹا ہو اور جس کا ٹھکانا جہنم ہو؟ اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔
163
هُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ بَصِيْرٌۢ بِمَا يَعْمَلُوْنَ
اللہ کے ہاں اُن کے مختلف درجے ہیں، اور اللہ اُن کے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے۔
164
لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَي الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ اِذْ بَعَثَ فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ اٰيٰتِهٖ وَيُزَكِّيْهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَۚ وَاِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ
حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے مومنوں پر بڑا احسان کیا کہ اُن کے درمیان اُنہی میں سے ایک رسول بھیجا جو اُن کے سامنے اللہ کی آیتوں کی تلاوت کرتے ہیں، اُنہیں پاک صاف بناتے ہیں، اور اُنہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتے ہیں، جبکہ یہ لوگ اِس سے پہلے یقیناً کھلی گمراہی میں تھے۔
165
اَوَلَمَّا͏ٓ اَصَابَتْكُمْ مُّصِيْبَةٌ قَدْ اَصَبْتُمْ مِّثْلَيْهَاۙ قُلْتُمْ اَنّٰي هٰذَاؕ قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اَنْفُسِكُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اور جب تمہیں ایک ایسی مصیبت پہنچی جس سے دو گنی مصیبت تم (دشمن کو بدر میں) پہنچا چکے تھے تو کیا تم یہ کہنے لگے کہ یہ (مصیبت) کہاں سے آ گئی؟ آپ کہہ دیجیے: یہ خود تمہاری طرف سے ہے؛ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
166
وَمَا͏ٓ اَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَي الْجَمْعٰنِ فَبِاِذْنِ اللّٰهِ وَلِيَعْلَمَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور جس دن دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے، اُس دن تمہیں جو مصیبت پہنچی وہ اللہ کے حکم سے تھی، اور اِس لیے کہ اللہ ایمان والوں کو جان لے،
167
وَلِيَعْلَمَ الَّذِيْنَ نَافَقُوْاۚۖ وَقِيْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ اَوِ ادْفَعُوْاؕ قَالُوْا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَّااتَّبَعْنٰكُمْؕ هُمْ لِلْكُفْرِ يَوْمَىِٕذٍ اَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلْاِيْمَانِۚ يَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاهِهِمْ مَّا لَيْسَ فِيْ قُلُوْبِهِمْؕ وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا يَكْتُمُوْنَ
اور اُن لوگوں کو بھی جان لے جنہوں نے منافقت کی؛ اُن سے کہا گیا: آؤ اللہ کی راہ میں لڑو، یا (کم از کم دشمن کو) دفع کرو؛ تو بولے: اگر ہم جانتے کہ (واقعی) جنگ ہوگی تو ضرور تمہارے ساتھ چلتے؛ اُس دن وہ ایمان کی بہ نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے؛ وہ اپنے منہ سے وہ باتیں کہتے ہیں جو اُن کے دلوں میں نہیں؛ اور جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے۔
168
اَلَّذِيْنَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ وَقَعَدُوْا لَوْ اَطَاعُوْنَا مَا قُتِلُوْاؕ قُلْ فَادْرَءُوْا عَنْ اَنْفُسِكُمُ الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
یہ وہی لوگ ہیں جو خود تو (گھر) بیٹھے رہے اور اپنے (شہید) بھائیوں کے بارے میں کہنے لگے: اگر وہ ہماری بات مانتے تو قتل نہ کیے جاتے؛ آپ کہہ دیجیے: اگر تم سچے ہو تو اپنے آپ سے موت کو ٹال کر دکھاؤ۔
169
وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ قُتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتًاؕ بَلْ اَحْيَاۤءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُوْنَ
اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے اُنہیں ہرگز مُردہ نہ سمجھنا، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے پروردگار کے پاس اُنہیں رزق دیا جاتا ہے۔
170
فَرِحِيْنَ بِمَا͏ٓ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖۙ وَيَسْتَبْشِرُوْنَ بِالَّذِيْنَ لَمْ يَلْحَقُوْا بِهِمْ مِّنْ خَلْفِهِمْۙ اَلَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ
اللہ نے اپنے فضل سے جو کچھ اُنہیں دیا ہے اُس پر وہ خوش ہیں، اور اُن کے پیچھے جو لوگ ابھی اُن سے نہیں ملے، اُن کے بارے میں خوش ہوتے ہیں کہ اُن پر بھی نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
171
يَسْتَبْشِرُوْنَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَفَضْلٍۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
وہ اللہ کی نعمت اور فضل پر خوش ہوتے ہیں، اور اِس پر کہ اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 18 آیات 172 تا 180
172
اَلَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا لِلّٰهِ وَالرَّسُوْلِ مِنْۢ بَعْدِ مَا͏ٓ اَصَابَهُمُ الْقَرْحُؕۛ لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوْا مِنْهُمْ وَاتَّقَوْا اَجْرٌ عَظِيْمٌ
جن لوگوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اللہ اور رسول کی پکار پر لبیک کہا، اُن میں سے جو نیکی اور تقویٰ والے ہیں اُن کے لیے بڑا اجر ہے۔
173
اَلَّذِيْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ اِيْمَانًاࣗۖ وَّقَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ
وہ لوگ جن سے (کچھ) لوگوں نے کہا: (مکہ کے) لوگوں نے تمہارے مقابلے کے لیے بڑا لشکر جمع کر لیا ہے، اُن سے ڈرو؛ تو اِس بات نے اُن کے ایمان کو اور بڑھا دیا، اور اُنہوں نے کہا: ہمارے لیے اللہ کافی ہے، اور وہ بہترین کارساز ہے۔
174
فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَفَضْلٍ لَّمْ يَمْسَسْهُمْ سُوْۤءٌۙ وَّاتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِيْمٍ
نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اللہ کی نعمت اور فضل لے کر لوٹے، اُنہیں کوئی برائی چھو تک نہ سکی، اور وہ اللہ کی رضا کے پیچھے چلے؛ اور اللہ بڑا فضل والا ہے۔
175
اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّيْطٰنُ يُخَوِّفُ اَوْلِيَاۤءَهٗࣕ فَلَا تَخَافُوْهُمْ وَخَافُوْنِ اِنْ كُنْتُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
یہ تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں (کافروں) سے ڈراتا ہے؛ لہٰذا اگر تم مومن ہو تو اُن سے نہ ڈرو اور مجھ ہی سے ڈرو۔
176
وَلَا يَحْزُنْكَ الَّذِيْنَ يُسَارِعُوْنَ فِي الْكُفْرِۚ اِنَّهُمْ لَنْ يَّضُرُّوا اللّٰهَ شَيْـًٔاؕ يُرِيْدُ اللّٰهُ اَلَّا يَجْعَلَ لَهُمْ حَظًّا فِي الْاٰخِرَةِۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ
اور (اے نبی!) جو لوگ کفر میں تیزی دکھا رہے ہیں وہ آپ کو غمگین نہ کریں؛ یقین رکھیے وہ اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے؛ اللہ چاہتا ہے کہ آخرت میں اُن کا کوئی حصہ نہ رکھے، اور اُن کے لیے بڑا عذاب ہے۔
177
اِنَّ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْاِيْمَانِ لَنْ يَّضُرُّوا اللّٰهَ شَيْـًٔاۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر خرید لیا ہے وہ اللہ کا ہرگز کچھ نہیں بگاڑ سکتے، اور اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔
178
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَنَّمَا نُمْلِيْ لَهُمْ خَيْرٌ لِّاَنْفُسِهِمْؕ اِنَّمَا نُمْلِيْ لَهُمْ لِيَزْدَادُوْٓا اِثْمًاۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِيْنٌ
اور کافر لوگ ہرگز یہ نہ سمجھیں کہ ہم جو اُنہیں ڈھیل دے رہے ہیں وہ اُن کے حق میں بہتر ہے؛ ہم تو اُنہیں صرف اِس لیے ڈھیل دے رہے ہیں تاکہ وہ گناہ میں اور بڑھ جائیں، اور (آخر کار) اُن کے لیے ذلت والا عذاب ہے۔
179
مَا كَانَ اللّٰهُ لِيَذَرَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ عَلٰي مَا͏ٓ اَنْتُمْ عَلَيْهِ حَتّٰي يَمِيْزَ الْخَبِيْثَ مِنَ الطَّيِّبِؕ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُطْلِعَكُمْ عَلَي الْغَيْبِ وَلٰكِنَّ اللّٰهَ يَجْتَبِيْ مِنْ رُّسُلِهٖ مَنْ يَّشَاۤءُࣕ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۚ وَاِنْ تُو͏ٔ͏ْمِنُوْا وَتَتَّقُوْا فَلَكُمْ اَجْرٌ عَظِيْمٌ
اللہ ایسا نہیں کہ مومنوں کو اُسی حالت پر چھوڑ دے جس پر تم ہو، جب تک ناپاک کو پاک سے الگ نہ کر دے؛ اور اللہ ایسا بھی نہیں کہ تمہیں (براہِ راست) غیب کی باتوں پر مطلع کر دے، البتہ اللہ اپنے رسولوں میں سے جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے؛ لہٰذا اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان رکھو؛ اور اگر تم ایمان رکھو اور تقویٰ اختیار کرو تو تمہارے لیے بڑا اجر ہے۔
180
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ بِمَا͏ٓ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ هُوَ خَيْرًا لَّهُمْؕ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْؕ سَيُطَوَّقُوْنَ مَا بَخِلُوْا بِهٖ يَوْمَ الْقِيٰمَةِؕ وَلِلّٰهِ مِيْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ
اور جو لوگ اُس (مال) میں بخل سے کام لیتے ہیں جو اللہ نے اُنہیں اپنے فضل سے دیا ہے، وہ ہرگز یہ نہ سمجھیں کہ یہ اُن کے لیے اچھا ہے، بلکہ یہ اُن کے لیے برا ہے؛ جس (مال) میں اُنہوں نے بخل کیا، قیامت کے دن وہ اُن کے گلے کا طوق بنا دیا جائے گا؛ اور آسمانوں اور زمین کی میراث اللہ ہی کے لیے ہے، اور اللہ تمہارے سب کاموں سے خوب باخبر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 19 آیات 181 تا 189
181
لَقَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰهَ فَقِيْرٌ وَّنَحْنُ اَغْنِيَاۤءُۘ سَنَكْتُبُ مَا قَالُوْا وَقَتْلَهُمُ الْاَنۢ͏ْبِيَاۤءَ بِغَيْرِ حَقٍّۙ وَّنَقُوْلُ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِيْقِ
اللہ نے اُن لوگوں کی بات سن لی ہے جنہوں نے کہا کہ اللہ فقیر ہے اور ہم مالدار ہیں؛ اُنہوں نے جو کچھ کہا ہے ہم اُسے (اُن کے نامۂ اعمال میں) لکھ رکھیں گے، اور اُن کا نبیوں کو ناحق قتل کرنا بھی؛ اور ہم (قیامت کے دن) کہیں گے: چکھو جلتی آگ کا عذاب۔
182
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْكُمْ وَاَنَّ اللّٰهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ
یہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے آگے بھیجے ہوئے اعمال کا نتیجہ ہے، اور اِس لیے کہ اللہ بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا نہیں۔
183
اَلَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰهَ عَهِدَ اِلَيْنَا͏ٓ اَلَّا نُو͏ٔ͏ْمِنَ لِرَسُوْلٍ حَتّٰي يَاْتِيَنَا بِقُرْبَانٍ تَاْكُلُهُ النَّارُؕ قُلْ قَدْ جَاۤءَكُمْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِيْ بِالْبَيِّنٰتِ وَبِالَّذِيْ قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوْهُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ نے ہم سے یہ عہد لیا ہے کہ ہم کسی رسول پر اُس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک وہ ہمارے پاس ایسی قربانی نہ لائے جسے آگ کھا جائے؛ آپ کہہ دیجیے: مجھ سے پہلے بہت سے رسول تمہارے پاس کھلی نشانیاں بھی لے کر آئے اور وہ چیز بھی جو تم کہہ رہے ہو، تو اگر تم سچے ہو تو تم نے اُنہیں کیوں قتل کیا؟
184
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ جَاۤءُوْ بِالْبَيِّنٰتِ وَالزُّبُرِ وَالْكِتٰبِ الْمُنِيْرِ
پھر بھی اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو (یہ کوئی نئی بات نہیں) آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں، جو کھلی نشانیاں، صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے۔
185
كُلُّ نَفْسٍ ذَاۤىِٕقَةُ الْمَوْتِؕ وَاِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِؕ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَؕ وَمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا͏ٓ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ
ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے، اور تمہیں تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلہ قیامت ہی کے دن ملے گا؛ پھر جسے آگ سے دور کر کے جنت میں داخل کر دیا گیا وہ صحیح معنی میں کامیاب ہو گیا؛ اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کے سامان کے سوا کچھ نہیں۔
186
لَتُبْلَوُنَّ فِيْٓ اَمْوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْࣞ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْٓا اَذًي كَثِيْرًاؕ وَاِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ
(مسلمانو!) تمہیں اپنے مالوں اور جانوں میں ضرور آزمایا جائے گا، اور تم ضرور اُن لوگوں سے بھی جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی اور اُن سے بھی جنہوں نے شرک کیا بہت سی تکلیف دہ باتیں سنو گے؛ اور اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو یقیناً یہ بڑی ہمت کے کاموں میں سے ہے۔
187
وَاِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِيْثَاقَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَتُبَيِّنُنَّهٗ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُوْنَهٗؗ فَنَبَذُوْهُ وَرَاۤءَ ظُهُوْرِهِمْ وَاشْتَرَوْا بِهٖ ثَمَنًا قَلِيْلًاؕ فَبِي͏ٔ͏ْسَ مَا يَشْتَرُوْنَ
اور (یاد کرو) جب اللہ نے اہلِ کتاب سے یہ عہد لیا تھا کہ تم اِس (کتاب) کو لوگوں کے سامنے ضرور کھول کر بیان کرو گے اور اِسے نہیں چھپاؤ گے؛ پھر اُنہوں نے اُسے اپنی پیٹھ پیچھے پھینک دیا اور اُس کے بدلے تھوڑی سی قیمت لے لی؛ تو کتنی بری چیز ہے جو وہ خرید رہے ہیں۔
188
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ يَفْرَحُوْنَ بِمَا͏ٓ اَتَوْا وَّيُحِبُّوْنَ اَنْ يُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
جو لوگ اپنے کیے پر خوش ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو کام اُنہوں نے نہیں کیے اُن پر بھی اُن کی تعریف کی جائے، اُنہیں ہرگز یہ نہ سمجھنا کہ وہ عذاب سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے، اور اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔
189
وَلِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 20 آیات 190 تا 200
190
اِنَّ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِي الْاَلْبَابِ
بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے میں عقل والوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں۔
191
الَّذِيْنَ يَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ قِيٰمًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلٰي جُنُوْبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُوْنَ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۚ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًاۚ سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
جو اُٹھتے بیٹھتے اور لیٹے ہوئے (ہر حال میں) اللہ کو یاد کرتے ہیں، اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور و فکر کرتے ہیں؛ (اور بے ساختہ کہہ اُٹھتے ہیں:) اے ہمارے پروردگار! آپ نے یہ سب بے مقصد پیدا نہیں کیا، آپ (ایسے فضول کام سے) پاک ہیں، تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیجیے۔
192
رَبَّنَا͏ٓ اِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَيْتَهٗؕ وَمَا لِلظّٰلِمِيْنَ مِنْ اَنْصَارٍ
اے ہمارے پروردگار! آپ جسے دوزخ میں داخل کر دیں اُسے آپ نے یقیناً رسوا کر دیا، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔
193
رَبَّنَا͏ٓ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُّنَادِيْ لِلْاِيْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰمَنَّاࣗۖ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّاٰتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ
اے ہمارے پروردگار! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی طرف بلا رہا تھا کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ، تو ہم ایمان لے آئے؛ اے ہمارے پروردگار! ہمارے گناہ معاف فرما دیجیے، ہماری برائیوں کو ہم سے مٹا دیجیے، اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ موت دیجیے۔
194
رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰي رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيٰمَةِؕ اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ
اے ہمارے پروردگار! اور ہمیں وہ سب کچھ عطا فرمائیے جس کا وعدہ آپ نے اپنے رسولوں کے ذریعے ہم سے کیا ہے، اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کیجیے؛ بے شک آپ وعدے کے خلاف نہیں کرتے۔
195
فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ اَنِّيْ لَا͏ٓ اُضِيْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰيۚ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍۚ فَالَّذِيْنَ هَاجَرُوْا وَاُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ وَاُوْذُوْا فِيْ سَبِيْلِيْ وَقٰتَلُوْا وَقُتِلُوْا لَاُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّاٰتِهِمْ وَلَاُدْخِلَنَّهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۚ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الثَّوَابِ
تو اُن کے پروردگار نے اُن کی دعا قبول کی (اور فرمایا) کہ میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع نہیں کروں گا، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، تم سب آپس میں ایک دوسرے کا حصہ ہو؛ لہٰذا جن لوگوں نے ہجرت کی، اور اپنے گھروں سے نکالے گئے، اور میری راہ میں ستائے گئے، اور لڑے اور قتل کیے گئے، میں اُن کی برائیاں ضرور اُن سے مٹا دوں گا، اور اُنہیں ضرور ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں؛ یہ اللہ کی طرف سے بدلہ ہے، اور بہترین بدلہ اللہ ہی کے پاس ہے۔
196
لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِي الْبِلَادِ
(اے مخاطب!) کافروں کا شہروں میں (خوش حالی سے) چلنا پھرنا تمہیں ہرگز دھوکے میں نہ ڈالے۔
197
مَتَاعٌ قَلِيْلٌࣞ ثُمَّ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُؕ وَبِي͏ٔ͏ْسَ الْمِهَادُ
یہ تھوڑا سا (دنیاوی) فائدہ ہے، پھر اُن کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ بہت برا بچھونا ہے۔
198
لٰكِنِ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا نُزُلًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِؕ وَمَا عِنْدَ اللّٰهِ خَيْرٌ لِّلْاَبْرَارِ
لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہے، اُن کے لیے ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، اُن میں وہ ہمیشہ رہیں گے؛ یہ اللہ کی طرف سے (اُن کی) مہمانی ہے، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ نیک لوگوں کے لیے کہیں بہتر ہے۔
199
وَاِنَّ مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَمَنْ يُّو͏ٔ͏ْمِنُ بِاللّٰهِ وَمَا͏ٓ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ وَمَا͏ٓ اُنْزِلَ اِلَيْهِمْ خٰشِعِيْنَ لِلّٰهِۙ لَا يَشْتَرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِيْلًاؕ اُولٰۤىِٕكَ لَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ
اور یقیناً اہلِ کتاب میں کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ پر بھی ایمان رکھتے ہیں، اور اُس (کتاب) پر بھی جو تمہاری طرف اُتاری گئی، اور اُس پر بھی جو اُن کی طرف اُتاری گئی، وہ اللہ کے آگے عاجزی کرنے والے ہیں، اور اللہ کی آیتوں کو تھوڑی سی قیمت پر نہیں بیچتے؛ یہ وہ لوگ ہیں جن کا اجر اُن کے پروردگار کے پاس ہے؛ بے شک اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔
200
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَصَابِرُوْا وَرَابِطُوْاࣞ وَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
اے ایمان والو! صبر سے کام لو، (دشمن کے مقابلے میں) ڈٹے رہو، (سرحدوں کی حفاظت میں) جمے رہو، اور اللہ سے ڈرتے رہو، تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں