پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ البقرة

سورۃ البقرۃ · 286 آیات · 40 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی دوسری اور سب سے لمبی سورت ہے، اور پوری سورت مدنی ہے؛ اِس میں دو سو چھیاسی آیتیں اور چالیس رکوع ہیں۔ اِس کا زیادہ تر حصہ ہجرت کے بعد مدینہ منورہ کے ابتدائی برسوں میں نازل ہوا، البتہ سود کی آیتیں اور وَاتَّقُوْا يَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِيْهِ اِلَى اللّٰهِ (آیت ۲۸۱) بالکل آخری زمانے کی ہیں؛ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ یہ قرآن کی سب سے آخر میں اترنے والی آیت ہے۔ اِس سورت میں بنی اسرائیل کو گائے ذبح کرنے کا حکم دیے جانے کا واقعہ آیا ہے (آیت ۶۷ سے ۷۳)، اسی مناسبت سے اِس کا نام «البقرۃ» (گائے) رکھا گیا۔

رکوع 1 آیات 1 تا 7
1
الۤمّۤ
الف، لام، میم۔
2
ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَيْبَۚۖۛ فِيْهِۚۛ هُدًي لِّلْمُتَّقِيْنَ
یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں؛ یہ اللہ کا ڈر رکھنے والوں کے لیے ہدایت ہے۔
3
الَّذِيْنَ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَمِمَّا رَزَقْنٰهُمْ يُنْفِقُوْنَ
جو اَن دیکھی حقیقتوں پر ایمان رکھتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے اُن کو دیا ہے، اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔
4
وَالَّذِيْنَ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِمَا͏ٓ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمَا͏ٓ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَۚ وَبِالْاٰخِرَةِ هُمْ يُوْقِنُوْنَ
اِس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو آپ پر اتاری گئی اور اُن کتابوں پر بھی جو آپ سے پہلے اُتاری گئیں، اور آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں۔
5
اُولٰۤىِٕكَ عَلٰي هُدًي مِّنْ رَّبِّهِمْࣗ وَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں، اور یہی لوگ پوری طرح کامیاب ہیں۔
6
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا سَوَاۤءٌ عَلَيْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
بے شک جو لوگ کفر پر بہ ضد ہیں، ان کے حق میں آپ کا ڈرانا اور نہ ڈرانا برابر ہے، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
7
خَتَمَ اللّٰهُ عَلٰي قُلُوْبِهِمْ وَعَلٰي سَمْعِهِمْؕ وَعَلٰٓي اَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌؗ وَّلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ
اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے، نیز ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 8 تا 20
8
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَمَا هُمْ بِمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے؛ حالاں کہ وہ حقیقت میں ایمان والے نہیں ہیں۔
9
يُخٰدِعُوْنَ اللّٰهَ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْاۚ وَمَا يَخْدَعُوْنَ اِلَّا͏ٓ اَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُوْنَ
وہ اللہ کو اور ایمان والوں کو دھوکہ دیتے ہیں، مگر (درحقیقت) وہ اپنے آپ ہی کو دھوکہ دے رہے ہیں اور ان کو اس کا احساس تک نہیں ہے۔
10
فِيْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌۙ فَزَادَهُمُ اللّٰهُ مَرَضًاۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ࣢ۙۢ بِمَا كَانُوْا يَكْذِبُوْنَ
اُن کے دلوں میں بیماری ہے، اللہ نے اُن کی بیماری اور بھی بڑھا دی ہے، اُن کے لیے دردناک عذاب ہے؛ کیوں کہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔
11
وَاِذَا قِيْلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِۙ قَالُوْٓا اِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُوْنَ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں بگاڑ نہ پیدا کرو، تو کہتے ہیں کہ ہم ہی تو ہیں اصلاح کرنے والے۔
12
اَلَا͏ٓ اِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُوْنَ وَلٰكِنْ لَّا يَشْعُرُوْنَ
آگاہ رہو! کہ یہی ہیں فساد مچانے والے؛ لیکن سمجھتے نہیں ہیں۔
13
وَاِذَا قِيْلَ لَهُمْ اٰمِنُوْا كَمَا͏ٓ اٰمَنَ النَّاسُ قَالُوْٓا اَنُو͏ٔ͏ْمِنُ كَمَا͏ٓ اٰمَنَ السُّفَهَاۤءُؕ اَلَا͏ٓ اِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاۤءُ وَلٰكِنْ لَّا يَعْلَمُوْنَ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جس طرح اور لوگ (اخلاص کے ساتھ) ایمان لائے ہیں، تم بھی ایمان لے آؤ، تو کہتے ہیں کہ کیا ہم اس طرح ایمان لے آئیں، جیسے بے وقوف لوگ ایمان لائے ہیں؟ آگاہ رہو کہ وہ خود بے وقوف ہیں؛ لیکن وہ یہ بھی نہیں جانتے۔
14
وَاِذَا لَقُوا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْٓا اٰمَنَّاۚۖ وَاِذَا خَلَوْا اِلٰي شَيٰطِيْنِهِمْۙ قَالُوْٓا اِنَّا مَعَكُمْۙ اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُوْنَ
جب مسلمانوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو ایمان لا چکے ہیں اور جب اپنے شیاطین کے ساتھ تنہا ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہم تو (مسلمانوں کے ساتھ) محض مذاق کر رہے ہیں۔
15
اَللّٰهُ يَسْتَهْزِي͏ٔ͏ُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِيْ طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُوْنَ
اللہ بھی ان کے ساتھ مذاق کر رہا ہے اور اُن کو ڈھیل دیتا جاتا ہے کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں۔
16
اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالْهُدٰيࣕ فَمَا رَبِحَتْ تِّجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُوْا مُهْتَدِيْنَ
یہی لوگ ہیں جنھوں نے ہدایت کے بدلہ گمراہی خرید لی ہے، نہ ان کی تجارت نفع بخش ہے اور نہ یہ ہدایت کے پانے والے ہیں۔
17
مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَارًاۚ فَلَمَّا͏ٓ اَضَاۤءَتْ مَا حَوْلَهٗ ذَهَبَ اللّٰهُ بِنُوْرِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِيْ ظُلُمٰتٍ لَّا يُبْصِرُوْنَ
ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی، پھر جب آگ نے اس کے گرد و پیش کو روشن کر دیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی روشنی چھین لی اور ان کو تاریکی میں چھوڑ دیا، کہ انھیں کچھ نظر نہیں آتا۔
18
صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُوْنَ
(وہ حق کو قبول کرنے کے معاملہ میں) بہرے، گونگے اور اندھے ہیں، اب وہ (ہدایت کی طرف) واپس نہیں آئیں گے۔
19
اَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاۤءِ فِيْهِ ظُلُمٰتٌ وَّرَعْدٌ وَّبَرْقٌۚ يَجْعَلُوْنَ اَصَابِعَهُمْ فِيْٓ اٰذَانِهِمْ مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِؕ وَاللّٰهُ مُحِيْطٌۢ بِالْكٰفِرِيْنَ
یا ان کی مثال ایسی ہے کہ جیسے زوردار بارش ہو رہی ہو، اس میں اندھیرے بھی ہیں، گرج بھی اور بجلی بھی، وہ اپنے کانوں میں کڑک کی وجہ سے موت سے ڈر کر انگلیاں ٹھونسے ہوئے ہیں؛ حالاں کہ اللہ کفر کرنے والوں کو گھیرے ہوئے ہے۔
20
يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ اَبْصَارَهُمْؕ كُلَّمَا͏ٓ اَضَاۤءَ لَهُمْ مَّشَوْا فِيْهِࣗۙ وَاِذَا͏ٓ اَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوْاؕ وَلَوْ شَاۤءَ اللّٰهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَاَبْصَارِهِمْؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
بجلی کی یہ حالت ہے کہ لگتا ہے کہ ابھی ان کی بینائی ہی کو اچک لے گی، جب ان پر چمکتی ہے تو اس کی روشنی میں چلنے لگتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے تو کھڑے رہ جاتے ہیں، اگر اللہ چاہے تو ان کے کان اور آنکھیں چھین لے، بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 21 تا 29
21
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّكُمُ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
اے لوگو! اپنے اس پروردگار کی عبادت کرو، جس نے تم کو اور تم سے پہلوں کو پیدا فرمایا؛ تاکہ تم (اللہ کے عذاب سے) بچو۔
22
الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ فِرَاشًا وَّالسَّمَاۤءَ بِنَاۤءًࣕ وَّاَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۤءِ مَاۤءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْۚ فَلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا وَّاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
جس نے تمہارے لئے زمین کا فرش بچھایا، آسمان کی چھت بنائی اور بادل سے پانی برسایا پھر تمہاری غذا کے لئے اس سے پھل پیدا کئے، پس سب کچھ جانتے بوجھتے کسی کو اللہ کا ہمسر نہ بناؤ۔
23
وَاِنْ كُنْتُمْ فِيْ رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰي عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِّثْلِهٖࣕ وَادْعُوْا شُهَدَاۤءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
ہم نے جو کتاب اپنے بندہ (محمد رسول اللہ ﷺ) پر اُتاری ہے، اگر اس (کے اللہ کی طرف سے ہونے) میں تم کو شک ہو تو تم اس جیسی ایک سورت بھی لے آؤ اور اللہ کے سوا اپنے مددگاروں کو بھی بلا لو، اگر تم سچے ہو۔
24
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَلَنْ تَفْعَلُوْا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِيْ وَقُوْدُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُۚۖ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِيْنَ
پھر اگر ایسا نہ کر سکو اور یقیناً نہیں کر سکو گے تو (دوزخ کی) اس آگ سے بچو، جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں اور جو ایمان نہ لانے والوں کے لئے تیار کی گئی ہے۔
25
وَبَشِّرِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُؕ كُلَّمَا رُزِقُوْا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِّزْقًاۙ قَالُوْا هٰذَا الَّذِيْ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُۙ وَاُتُوْا بِهٖ مُتَشَابِهًاؕ وَلَهُمْ فِيْهَا͏ٓ اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌࣗۙ وَّهُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اچھا عمل کیا، ان کو خوشخبری دے دیجئے کہ اُن کے لئے ایسی بہشتیں ہیں، جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، جب کبھی اُن کو اِن باغات سے پھل کھانے کو دیئے جائیں گے تو کہیں گے کہ یہ تو وہی ہے، جو اِس سے پہلے ہمیں دیا گیا تھا اور (واقعی) ان کو ملتا جلتا پھل دیا جائے گا؛ ان کے لئے بہشت میں پاکیزہ بیویاں بھی ہوں گی اور وہ وہاں ہمیشہ رہیں گے۔
26
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَسْتَحْيٖٓ اَنْ يَّضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوْضَةً فَمَا فَوْقَهَاؕ فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا فَيَعْلَمُوْنَ اَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْۚ وَاَمَّا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَيَقُوْلُوْنَ مَاذَا͏ٓ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًاۘ يُضِلُّ بِهٖ كَثِيْرًاۙ وَّيَهْدِيْ بِهٖ كَثِيْرًاؕ وَمَا يُضِلُّ بِهٖٓ اِلَّا الْفٰسِقِيْنَ
یقیناً اللہ کو اس سے عار نہیں کہ مچھر یا اس سے بھی گئی گذری کسی شئ کی مثال دے، جو لوگ صاحب ایمان ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان کے رب کی طرف سے یہ مثال بالکل برموقع ہے اور جو لوگ کفر اختیار کئے ہوئے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے اللہ کا کیا مقصود ہے؟ اللہ تعالیٰ اسی مثال سے بہتوں کو ہدایت سے محروم کر دیتا ہے اور بہتوں کو ہدایت عطا فرماتا ہے، اور اللہ ہدایت سے صرف ایسے نافرمانوں ہی کو محروم کرتا ہے،
27
الَّذِيْنَ يَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِيْثَاقِهٖࣕ وَيَقْطَعُوْنَ مَا͏ٓ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ وَيُفْسِدُوْنَ فِي الْاَرْضِؕ اُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ
جو مضبوط وعدہ کر کے اللہ سے وعدہ خلافی کرتے ہیں۔ جس چیز کو اللہ نے جوڑے رکھنے کا حکم دیا ہے، اسے کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
28
كَيْفَ تَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ وَكُنْتُمْ اَمْوَاتًا فَاَحْيَاكُمْۚ ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيْكُمْ ثُمَّ اِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ
تم کیسے اللہ کے ساتھ کفر کرتے ہو؛ حالاں کہ تم بے جان تھے، اللہ نے تمہیں زندگی بخشی، پھر تمہیں موت دے گا، پھر (دوبارہ) زندہ کرے گا، پھر اللہ ہی کے پاس تم لوٹائے جاؤ گے۔
29
هُوَ الَّذِيْ خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًاࣗ ثُمَّ اسْتَوٰٓي اِلَي السَّمَاۤءِ فَسَوّٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوٰتٍؕ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
وہی ہے جس نے تمہارے واسطے زمین کی تمام چیزیں پیدا کیں، پھر آسمان کا ارادہ کیا اور سات درست آسمان بنا دیے، اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 30 تا 39
30
وَاِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰۤىِٕكَةِ اِنِّيْ جَاعِلٌ فِي الْاَرْضِ خَلِيْفَةًؕ قَالُوْٓا اَتَجْعَلُ فِيْهَا مَنْ يُّفْسِدُ فِيْهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاۤءَۚ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَؕ قَالَ اِنِّيْٓ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
وہ وقت قابلِ ذکر ہے جب آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں، انھوں نے کہا کہ کیا آپ زمین میں ایسے لوگوں کو رکھیں گے جو فساد برپا کریں اور خون بہائیں، اور ہم تو آپ کی تسبیح، حمد اور پاکی بیان کرتے ہی ہیں؟ اللہ نے ارشاد فرمایا: میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔
31
وَعَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَاۤءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَي الْمَلٰۤىِٕكَةِۙ فَقَالَ اَنۢ͏ْبِـُٔوْنِيْ بِاَسْمَاۤءِ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
اور اللہ نے آدم کو تمام چیزوں کے نام سکھا دیئے، پھر ان کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا کہ اگر تمہاری بات صحیح ہے تو ان کے نام تو بتاؤ؟
32
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا͏ٓ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَاؕ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِيْمُ الْحَكِيْمُ
فرشتے بول اٹھے: آپ کی ذات پاک ہے، ہمیں تو صرف وہی معلوم ہے جو آپ نے ہمیں سکھایا ہے، بے شک آپ ہی پورے علم و حکمت والے ہیں۔
33
قَالَ يٰٓاٰدَمُ اَنۢ͏ْبِي͏ٔ͏ْهُمْ بِاَسْمَاۤىِٕهِمْۚ فَلَمَّا͏ٓ اَنۢ͏ْبَاَهُمْ بِاَسْمَاۤىِٕهِمْۙ قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ اِنِّيْٓ اَعْلَمُ غَيْبَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۙ وَاَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَمَا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ
اللہ نے فرمایا: آدم! تم فرشتوں کو ان کے نام بتاؤ، جب آدم نے ان کے نام بتا دیئے تو اللہ نے فرمایا: میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ میں آسمانوں کی اور زمین کی چھپی ہوئی چیزوں کو بھی خوب جانتا ہوں، جن باتوں کو تم ظاہر کرتے ہو، ان سے بھی واقف ہوں اور جن کو (دل میں) چھپائے رکھتے ہو، ان سے بھی؟
34
وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰۤىِٕكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلَّا͏ٓ اِبْلِيْسَؕ اَبٰي وَاسْتَكْبَرَࣗؗ وَكَانَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ
جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤ، تو سوائے ابلیس کے سب سجدہ میں گر پڑے، اس نے نہیں مانا اور تکبر میں مبتلا ہو گیا اور (دراصل) وہ تھا ہی کافروں میں۔
35
وَقُلْنَا يٰٓاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِي͏ٔ͏ْتُمَاࣕ وَلَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِيْنَ
اور ہم نے کہا: آدم! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہیں اور جہاں چاہیں آسودہ ہو کر کھائیں، (البتہ) اس درخت کے قریب کبھی نہ پھٹکنا، ورنہ تمہارا شمار خطا کاروں میں ہو جائے گا۔
36
فَاَزَلَّهُمَا الشَّيْطٰنُ عَنْهَا فَاَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيْهِࣕ وَقُلْنَا اهْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّۚ وَلَكُمْ فِي الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّمَتَاعٌ اِلٰي حِيْنٍ
آخر شیطان نے اسی درخت کے باعث اُن دونوں کو لغزش میں مبتلا کر دیا اور ان کو اس سے نکال کر ہی چھوڑا، ہم نے کہا کہ (اب) تم سب (یہاں) سے نیچے اترو، تم ایک دوسرے کے دشمن رہو گے، تمہارا ٹھکانہ زمین میں ہوگا اور (وہاں) ایک خاص مدت تک تمہارا رہنا سہنا ہوگا۔
37
فَتَلَقّٰٓي اٰدَمُ مِنْ رَّبِّهٖ كَلِمٰتٍ فَتَابَ عَلَيْهِؕ اِنَّهٗ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ
پھر آدم نے اپنے رب سے کچھ کلمات سیکھ لئے، (اور توبہ کی) اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول کر لی، بے شک اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔
38
قُلْنَا اهْبِطُوْا مِنْهَا جَمِيْعًاۚ فَاِمَّا يَاْتِيَنَّكُمْ مِّنِّيْ هُدًي فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ
ہم نے کہا: تم سب نیچے اُتر جاؤ، اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے، تو جو لوگ میری ہدایت کی پیروی کریں گے، ان کے لئے نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
39
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا͏ٓ اُولٰۤىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
اور جو لوگ کفر کریں گے اور ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے، وہ دوزخی ہیں اور وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 40 تا 46
40
يٰبَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ اذْكُرُوْا نِعْمَتِيَ الَّتِيْٓ اَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَاَوْفُوْا بِعَهْدِيْٓ اُوْفِ بِعَهْدِكُمْۚ وَاِيَّايَ فَارْهَبُوْنِ
اے بنی اسرائیل! میں نے تم پر جو انعام کیے ہیں، ان کو یاد رکھو، اور تم میرے عہد کو پورا کرو تو میں بھی تمہارے عہد کو پورا کروں گا اور صرف مجھ ہی سے ڈرتے رہو۔
41
وَاٰمِنُوْا بِمَا͏ٓ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَلَا تَكُوْنُوْٓا اَوَّلَ كَافِرٍۭ بِهٖࣕ وَلَا تَشْتَرُوْا بِاٰيٰتِيْ ثَمَنًا قَلِيْلًاؗ وَّاِيَّايَ فَاتَّقُوْنِ
میں نے جو کتاب نازل کی ہے، جو تمہارے پاس پہلے سے موجود کتاب کی تصدیق کر رہی ہے، اس پر ایمان لے آؤ، تم ہی اس کے پہلے انکار کرنے والے نہ بن جاؤ، نہ حقیر قیمتوں کے بدلہ میری آیات کو بیچ ڈالو اور صرف (میرے ہی غضب سے) ڈرا کرو۔
42
وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوا الْحَقَّ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط نہ کرو اور نہ جانتے بوجھتے حق کو چھپاؤ۔
43
وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِيْنَ
نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو اور (میرے سامنے) جھکنے والوں کے ساتھ جھک جاؤ۔
44
اَتَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَاَنْتُمْ تَتْلُوْنَ الْكِتٰبَؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
کیا تم لوگوں کو تو بھلائی کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؛ حالاں کہ تم کتابِ (الٰہی) کی تلاوت بھی کرتے ہو؟ کیا تم عقل سے کام ہی نہیں لیتے؟
45
وَاسْتَعِيْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوةِؕ وَاِنَّهَا لَكَبِيْرَةٌ اِلَّا عَلَي الْخٰشِعِيْنَ
صبر اور نماز کے ذریعہ مدد چاہو، نماز بے شک دشوار ہے؛ لیکن اللہ کا خوف رکھنے والوں پر دشوار نہیں۔
46
الَّذِيْنَ يَظُنُّوْنَ اَنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَاَنَّهُمْ اِلَيْهِ رٰجِعُوْنَ
جنھیں اپنے رب سے ملاقات کا اور اس بات کا یقین ہے کہ انھیں اللہ ہی کی طرف واپس جانا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 47 تا 59
47
يٰبَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ اذْكُرُوْا نِعْمَتِيَ الَّتِيْٓ اَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَاَنِّيْ فَضَّلْتُكُمْ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ
اے بنی اسرائیل! میں نے تم پر جو انعام کیا تھا اور تم کو تمام عالم پر بڑائی عطا کی تھی، اسے یاد کرو۔
48
وَاتَّقُوْا يَوْمًا لَّا تَجْزِيْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَيْـًٔا وَّلَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةٌ وَّلَا يُو͏ٔ͏ْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَّلَا هُمْ يُنْصَرُوْنَ
اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا، نہ کسی کے حق میں سفارش قبول کی جائے گی، نہ کسی کی طرف سے کوئی معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ ان کو کوئی مدد پہنچے گی۔
49
وَاِذْ نَجَّيْنٰكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ يَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْۤءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُوْنَ اَبْنَاۤءَكُمْ وَيَسْتَحْيُوْنَ نِسَاۤءَكُمْؕ وَفِيْ ذٰلِكُمْ بَلَاۤءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيْمٌ
اور اس وقت کو بھی یاد کرو کہ ہم نے تم کو فرعون کے لوگوں سے نجات عطا کی، جو تم پر بدترین عذاب ڈھاتے تھے، تمہارے بیٹوں کو ذبح کر دیتے تھے، عورتوں کو زندہ رہنے دیتے تھے، اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔
50
وَاِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَاَنْجَيْنٰكُمْ وَاَغْرَقْنَا͏ٓ اٰلَ فِرْعَوْنَ وَاَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ
وہ وقت بھی یاد کرو کہ جب ہم نے تمہارے لئے سمندر کو شق کر دیا، پھر تم کو بچا لیا اور فرعون کے لوگوں کو ڈبو دیا، تم (اس منظر کو اپنی آنکھوں سے) دیکھ رہے تھے۔
51
وَاِذْ وٰعَدْنَا مُوْسٰٓي اَرْبَعِيْنَ لَيْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَاَنْتُمْ ظٰلِمُوْنَ
اور یاد کرو جب ہم نے موسیٰ سے چالیس راتوں کا وعدہ لیا، پھر تم نے موسیٰ کے (جانے کے) بعد (پوجا کرنے کے لئے) بچھڑا بنا لیا، اور تم نے ظلم پر کمر باندھ رکھی تھی۔
52
ثُمَّ عَفَوْنَا عَنْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
اس کے بعد بھی ہم نے تم کو معاف کر دیا؛ تاکہ تم شکر گذار بنو۔
53
وَاِذْ اٰتَيْنَا مُوْسَي الْكِتٰبَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
اور یاد کرو جب ہم نے موسیٰ کو کتاب اور حق اور ناحق کے درمیان فیصلہ کرنے والی چیز عطا کی؛ تاکہ تم سیدھی راہ چلتے رہو۔
54
وَاِذْ قَالَ مُوْسٰي لِقَوْمِهٖ يٰقَوْمِ اِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ اَنْفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوْبُوْٓا اِلٰي بَارِىِٕكُمْ فَاقْتُلُوْٓا اَنْفُسَكُمْؕ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ عِنْدَ بَارِىِٕكُمْؕ فَتَابَ عَلَيْكُمْؕ اِنَّهٗ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ
اور وہ وقت بھی یاد کئے جانے کے لائق ہے جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! تم نے (پوجنے کے لئے) بچھڑا بنا کر اپنے آپ پر (بڑا) ظلم کیا ہے؛ اس لئے اب اپنے پیدا کرنے والے کے سامنے توبہ کرو اور اپنے لوگوں کو (خود ہی بہ طورِ سزا) قتل کرو، تمہارے پیدا کرنے والے کے نزدیک یہی تمہارے حق میں بہتر ہے؛ چنانچہ (تم نے اس حکم پر عمل کیا اور) اللہ نے تمہاری توبہ قبول کر لی، بے شک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔
55
وَاِذْ قُلْتُمْ يٰمُوْسٰي لَنْ نُّو͏ٔ͏ْمِنَ لَكَ حَتّٰي نَرَي اللّٰهَ جَهْرَةً فَاَخَذَتْكُمُ الصّٰعِقَةُ وَاَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ
اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب تم نے کہا: اے موسیٰ! ہم آپ کی بات کا یقین نہیں کریں گے، جب تک ہم علانیہ اللہ کو دیکھ نہ لیں؛ چنانچہ بجلی کی کڑک نے تم کو آ پکڑا اور تم (یہ منظر) دیکھ رہے تھے۔
56
ثُمَّ بَعَثْنٰكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
پھر ہم نے تمہارے مرنے کے بعد تم کو زندہ کیا؛ تاکہ تم شکر گذار بنو۔
57
وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ وَاَنْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوٰيؕ كُلُوْا مِنْ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْؕ وَمَا ظَلَمُوْنَا وَلٰكِنْ كَانُوْٓا اَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُوْنَ
اور ہم نے تم پر بادل کو سایہ فگن کر دیا اور من وسلویٰ اتارا کہ جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو دے رکھی ہیں، ان میں سے کھاؤ، انھوں نے (ہمارے حکم کی خلاف ورزی کر کے) ہمارا کچھ نقصان نہ کیا؛ بلکہ اپنا ہی نقصان کرتے رہے۔
58
وَاِذْ قُلْنَا ادْخُلُوْا هٰذِهِ الْقَرْيَةَ فَكُلُوْا مِنْهَا حَيْثُ شِي͏ٔ͏ْتُمْ رَغَدًا وَّادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّقُوْلُوْا حِطَّةٌ نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطٰيٰكُمْؕ وَسَنَزِيْدُ الْمُحْسِنِيْنَ
اور وہ وقت بھی یاد کرو جب ہم نے کہا: اس بستی میں داخل ہو جاؤ اور جہاں سے چاہو آسودہ ہو کر کھاؤ اور (ہاں) دروازۂ شہر میں تواضع کے ساتھ سر جھکا کر داخل ہونا اور کہتے جانا کہ ”ہمیں بخش دیجئے“ ہم تمہاری خطائیں معاف کر دیں گے اور اچھے عمل کرنے والوں کو مزید نوازیں گے۔
59
فَبَدَّلَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا قَوْلًا غَيْرَ الَّذِيْ قِيْلَ لَهُمْ فَاَنْزَلْنَا عَلَي الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا رِجْزًا مِّنَ السَّمَاۤءِ بِمَا كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ
مگر ان ظالموں نے اس بات کے بجائے جو کہنے کا حکم دیا گیا تھا، اس کے برخلاف بات کہی، تو ہم نے بھی ظالموں پر ان کی نافرمانی کی وجہ سے آسمانی عذاب اُتار دیا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 7 آیات 60 تا 61
60
وَاِذِ اسْتَسْقٰي مُوْسٰي لِقَوْمِهٖ فَقُلْنَا اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْحَجَرَؕ فَانْفَجَرَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْنًاؕ قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْؕ كُلُوْا وَاشْرَبُوْا مِنْ رِّزْقِ اللّٰهِ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْاَرْضِ مُفْسِدِيْنَ
اور یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی کی دُعاء کی تو ہم نے کہا: پتھر پر اپنی لاٹھی مارو؛ چنانچہ اس پتھر سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے، ہر قبیلہ نے اپنے پانی لینے کی جگہ پہچان لی، (ہم نے کہا:) اللہ کا عطا فرمایا ہوا رزق کھاؤ، پیو اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو۔
61
وَاِذْ قُلْتُمْ يٰمُوْسٰي لَنْ نَّصْبِرَ عَلٰي طَعَامٍ وَّاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجْ لَنَا مِمَّا تُنۢ͏ْبِتُ الْاَرْضُ مِنْۢ بَقْلِهَا وَقِثَّاۤىِٕهَا وَفُوْمِهَا وَعَدَسِهَا وَبَصَلِهَاؕ قَالَ اَتَسْتَبْدِلُوْنَ الَّذِيْ هُوَ اَدْنٰي بِالَّذِيْ هُوَ خَيْرٌؕ اِهْبِطُوْا مِصْرًا فَاِنَّ لَكُمْ مَّا سَاَلْتُمْؕ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُࣗ وَبَاۤءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَيَقْتُلُوْنَ النَّبِيّٖنَ بِغَيْرِ الْحَقِّؕ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّكَانُوْا يَعْتَدُوْنَ
اور وہ وقت بھی یاد کرو جب تم نے کہا: اے موسیٰ! ہم ایک ہی طرح کے کھانے پر صبر نہیں کر سکتے؛ اس لئے آپ اپنے پروردگار سے دُعاء کریں کہ ہمیں زمین سے پیدا ہونے والی چیزیں: ساگ، ککڑی، گیہوں، مسور اور پیاز، فراہم کرے، موسیٰ نے کہا: کیا تم بہتر چیز کے بدلہ معمولی چیز لینا چاہتے ہو؟ (اگر یہی اصرار ہے) تو کسی شہر میں اتر جاؤ کہ تم کو تمہاری مطلوبہ چیزیں مل جائیں، (اِن جسارتوں کی وجہ سے) ان پر ذلت اور پستی مسلط کر دی گئی اور وہ غضبِ الٰہی کے مستحق قرار پائے، یہ اس لئے کہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے اور انبیاء کو ناحق قتل کر دیتے تھے، اور اس لئے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے اور (اللہ تعالیٰ کی قائم کی ہوئی حدود سے) بار بار نکل جاتے تھے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 8 آیات 62 تا 71
62
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِيْنَ هَادُوْا وَالنَّصٰرٰي وَالصّٰبِـِٕيْنَ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْۚࣕ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ
بے شک مسلمان اور وہ یہودی، نصاریٰ، اور صابی، جو اللہ، اور آخرت پر ایمان رکھتے تھے اور عمل صالح کرتے تھے، ان کے رب کے پاس ان کا اجر ہے، نہ ان کے لئے اندیشہ ہے اور نہ وہ غم سے دوچار ہوں گے۔
63
وَاِذْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَؕ خُذُوْا مَا͏ٓ اٰتَيْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّاذْكُرُوْا مَا فِيْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تم سے مضبوط عہد لیا تھا اور تمہارے اوپر ’طور‘ کو اٹھا لیا تھا، کہ جو کتاب ہم نے دی ہے، اس کو مضبوطی سے تھام لو اور جو احکام اس میں درج ہیں، ان کو یاد رکھو؛ تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہو۔
64
ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَۚ فَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهٗ لَكُنْتُمْ مِّنَ الْخٰسِرِيْنَ
پھر تم اس قول و قرار کے بعد بھی (اپنے عہد سے) پھر گئے، تو اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم یقیناً تباہ و برباد ہو گئے ہوتے۔
65
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِيْنَ اعْتَدَوْا مِنْكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُوْنُوْا قِرَدَةً خٰسِـِٕيْنَ
اور تم میں سے جن لوگوں نے ہفتہ کے دن کے بارے میں زیادتی کی، ان سے بھی تم واقف ہی ہو؛ چنانچہ ہم نے ان سے کہا کہ تم لوگ ذلیل بندر بن جاؤ۔
66
فَجَعَلْنٰهَا نَكَالًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِيْنَ
پھر ہم نے ان کو ان کے عہد کے لوگوں کے لئے بھی اور بعد میں آنے والوں کے لئے بھی عبرت کا اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے نصیحت کا سامان بنا دیا۔
67
وَاِذْ قَالَ مُوْسٰي لِقَوْمِهٖٓ اِنَّ اللّٰهَ يَاْمُرُكُمْ اَنْ تَذْبَحُوْا بَقَرَةًؕ قَالُوْٓا اَتَتَّخِذُنَا هُزُوًاؕ قَالَ اَعُوْذُ بِاللّٰهِ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِيْنَ
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تم کو ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے، تو وہ کہنے لگے: کیا آپ ہم سے مذاق کر رہے ہیں؟ موسیٰ نے کہا: میں اس سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں کہ جاہلوں جیسا کام کروں۔
68
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَّنَا مَا هِيَؕ قَالَ اِنَّهٗ يَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا فَارِضٌ وَّلَا بِكْرٌؕ عَوَانٌۢ بَيْنَ ذٰلِكَؕ فَافْعَلُوْا مَا تُو͏ٔ͏ْمَرُوْنَ
کہنے لگے کہ ہمارے لئے اپنے پروردگار سے دُعاء کیجئے کہ ہم پر واضح فرما دے کہ وہ گائے کیسی ہو؟ موسیٰ نے کہا: اللہ فرماتا ہے: وہ گائے نہ بوڑھی ہو، نہ بالکل بچھیا ہو، دونوں کے درمیان ہو، پس جو حکم تم کو دیا جا رہا ہے، اسے کر گزرو۔
69
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُهَاؕ قَالَ اِنَّهٗ يَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَاۤءُۙ فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِيْنَ
کہنے لگے: اپنے رب سے ہمارے لئے اس کی بھی درخواست کیجئے کہ ہمیں اس گائے کا رنگ بتا دے، موسیٰ نے کہا: اللہ فرماتا ہے کہ وہ گائے خوب گہری زرد رنگ کی ہونی چاہئے کہ دیکھنے والوں کا جی خوش ہو جائے۔
70
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَّنَا مَا هِيَۙ اِنَّ الْبَقَرَ تَشٰبَهَ عَلَيْنَاؕ وَاِنَّا͏ٓ اِنْ شَاۤءَ اللّٰهُ لَمُهْتَدُوْنَ
کہنے لگے کہ ہماری خاطر اپنے رب سے دُعاء کیجئے کہ ہمیں بتا دے کہ اس کی صفات کیا ہوں؛ کیوں کہ گائے کے بارے میں ہمیں اشتباہ ہو گیا ہے؟ اللہ نے چاہا تو ہم ضرور ٹھیک ٹھیک سمجھ لیں گے۔
71
قَالَ اِنَّهٗ يَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا ذَلُوْلٌ تُثِيْرُ الْاَرْضَ وَلَا تَسْقِي الْحَرْثَۚ مُسَلَّمَةٌ لَّا شِيَةَ فِيْهَاؕ قَالُوا الْـٰٔنَ جِي͏ٔ͏ْتَ بِالْحَقِّؕ فَذَبَحُوْهَا وَمَا كَادُوْا يَفْعَلُوْنَ
موسیٰ نے کہا: اللہ فرماتا ہے کہ وہ کام میں لی جانے والی گائے نہیں ہو، نہ زمین جوتتی ہو، نہ کھیتی میں آب پاشی کرتی ہو، عیب سے صحیح و سالم ہو، اس میں کوئی داغ دھبہ بھی نہ ہو، کہنے لگے: اب آپ نے ٹھیک ٹھیک بتایا ہے، پھر ان لوگوں نے گائے ذبح کی اور لگتا نہ تھا کہ وہ یہ کریں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 9 آیات 72 تا 82
72
وَاِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءْتُمْ فِيْهَاؕ وَاللّٰهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ
اور وہ وقت بھی یاد کرو جب تم لوگوں نے ایک شخص کو قتل کر دیا، پھر اس کے بارے میں جھگڑنے لگے اور جس بات کو تم چھپا رہے تھے، اللہ تعالیٰ کو اس کا ظاہر کرنا منظور تھا۔
73
فَقُلْنَا اضْرِبُوْهُ بِبَعْضِهَاؕ كَذٰلِكَ يُحْيِ اللّٰهُ الْمَوْتٰيۙ وَيُرِيْكُمْ اٰيٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
چنانچہ ہم نے کہا کہ مقتول کو (اِس گائے) کا کوئی ٹکڑا مارو، اسی طرح اللہ مردہ کو زندہ کرے گا اور اللہ تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے کہ تم سمجھ سکو۔
74
ثُمَّ قَسَتْ قُلُوْبُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَهِيَ كَالْحِجَارَةِ اَوْ اَشَدُّ قَسْوَةًؕ وَاِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْاَنْهٰرُؕ وَاِنَّ مِنْهَا لَمَا يَشَّقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الْمَاۤءُؕ وَاِنَّ مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللّٰهِؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ
پھر اس کے بعد بھی تمہارے دل سخت ہو گئے، سو وہ پتھر کی طرح ہیں؛ بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت، اور پتھر بھی بعض ایسے ہیں جن سے نہریں جاری ہوتی ہیں، بعض وہ ہیں کہ پھٹ پڑتے ہیں اور ان سے پانی نکل آتا ہے اور بعض وہ ہیں جو اللہ کے خوف سے گر پڑتے ہیں اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہے۔
75
اَفَتَطْمَعُوْنَ اَنْ يُّو͏ٔ͏ْمِنُوْا لَكُمْ وَقَدْ كَانَ فَرِيْقٌ مِّنْهُمْ يَسْمَعُوْنَ كَلٰمَ اللّٰهِ ثُمَّ يُحَرِّفُوْنَهٗ مِنْۢ بَعْدِ مَا عَقَلُوْهُ وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ
(مسلمانو!) کیا تم توقع رکھتے ہو کہ یہ تمہارے کہنے سے ایمان لے آئیں گے؟ حالاں کہ ان میں ایک گروہ ایسا رہا ہے، جو اللہ کا کلام سنتا اور جانتے بوجھتے اس میں تحریف کرتا رہا ہے۔
76
وَاِذَا لَقُوا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْٓا اٰمَنَّاۚۖ وَاِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ اِلٰي بَعْضٍ قَالُوْٓا اَتُحَدِّثُوْنَهُمْ بِمَا فَتَحَ اللّٰهُ عَلَيْكُمْ لِيُحَاۤجُّوْكُمْ بِهٖ عِنْدَ رَبِّكُمْؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
اور جب وہ مسلمانوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لاچکے ہیں اور جب ایک دوسرے کے ساتھ تنہا ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ”کیا تم مسلمانوں سے وہ باتیں بتا دیتے ہو جس کو اللہ نے تم پر منکشف کیا ہے؛ تاکہ وہ اس کو تمہارے پروردگار کے سامنے تمہارے خلاف حجت بنائیں؟ کیا تمہیں عقل نہیں ہے؟“
77
اَوَلَا يَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّوْنَ وَمَا يُعْلِنُوْنَ
کیا ان کو اتنا بھی نہیں معلوم کہ اللہ کو ان باتوں کا بھی علم ہے، جن کو وہ چھپاتے ہیں اور ان باتوں کا بھی جن کو ظاہر کرتے ہیں؟
78
وَمِنْهُمْ اُمِّيُّوْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ الْكِتٰبَ اِلَّا͏ٓ اَمَانِيَّ وَاِنْ هُمْ اِلَّا يَظُنُّوْنَ
ان میں کچھ اَن پڑھ لوگ بھی ہیں، جو کتاب الٰہی کا علم نہیں رکھتے، (ان کے پاس) جھوٹی آرزوئیں ہیں اور وہ محض خیالی باتوں میں گرفتار ہیں۔
79
فَوَيْلٌ لِّلَّذِيْنَ يَكْتُبُوْنَ الْكِتٰبَ بِاَيْدِيْهِمْࣗ ثُمَّ يَقُوْلُوْنَ هٰذَا مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ لِيَشْتَرُوْا بِهٖ ثَمَنًا قَلِيْلًاؕ فَوَيْلٌ لَّهُمْ مِّمَّا كَتَبَتْ اَيْدِيْهِمْ وَوَيْلٌ لَّهُمْ مِّمَّا يَكْسِبُوْنَ
تو جو لوگ خود اپنے ہاتھوں کتاب لکھ لیتے ہیں، پھر کہہ دیتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے؛ تاکہ اس کے ذریعہ تھوڑا سا معاوضہ حاصل کرلیں، ان کے لئے تباہی و بربادی ہے، جو ان کے ہاتھوں نے لکھا ہے، وہ بھی باعث تباہی ہے، اور جو کچھ وہ اس کے ذریعہ حاصل کرتے ہیں، وہ بھی ان کے لئے سامانِ خرابی ہے۔
80
وَقَالُوْا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّا͏ٓ اَيَّامًا مَّعْدُوْدَةًؕ قُلْ اَتَّخَذْتُمْ عِنْدَ اللّٰهِ عَهْدًا فَلَنْ يُّخْلِفَ اللّٰهُ عَهْدَهٗٓ اَمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَي اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
اور وہ کہتے ہیں کہ ہمیں تو چند گنے چنے دنوں کے سوا دوزخ چھوئے گی بھی نہیں، آپ کہہ دیں کہ کیا تم اللہ سے کوئی وعدہ لے چکے ہو کہ اللہ اپنے اس وعدہ کے خلاف نہ کرے گا؟ یا تم اللہ پر ایسی بات گھڑ رہے ہو جس کا خود تم کو علم نہیں ہے؟
81
بَلٰي مَنْ كَسَبَ سَيِّي͏ٔ͏َةً وَّاَحَاطَتْ بِهٖ خَطِيْۤـَٔتُهٗ فَاُولٰۤىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
کیوں نہیں؟ جو لوگ برائی کریں گے اور ان کا گناہ ان کو گھیر لے گا تو وہ دوزخ والے ہیں اور وہ ہمیشہ دوزخ ہی میں رہیں گے۔
82
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰۤىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
اور جو ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے، وہ جنت والے ہیں اور ہمیشہ جنت میں رہیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 10 آیات 83 تا 86
83
وَاِذْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَ بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَࣞ وَبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا وَّذِي الْقُرْبٰي وَالْيَتٰمٰي وَالْمَسٰكِيْنِ وَقُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَّاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَؕ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا مِّنْكُمْ وَاَنْتُمْ مُّعْرِضُوْنَ
اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ صرف اللہ ہی کی عبادت کرنا، والدین، قرابت داروں، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنا، لوگوں سے بھلی بات کرنا، نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا، پھر کچھ لوگوں کے سوا تم لوگ (اس عہد سے) پھر گئے اور تم ہو ہی (وعدے سے) پھرنے والے لوگ!
84
وَاِذْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُوْنَ دِمَاۤءَكُمْ وَلَا تُخْرِجُوْنَ اَنْفُسَكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ ثُمَّ اَقْرَرْتُمْ وَاَنْتُمْ تَشْهَدُوْنَ
اور یہ بھی یاد کرو کہ جب ہم نے تم سے مضبوط وعدہ لیا تھا کہ آپس میں ایک دوسرے کا خون نہ بہانا، اور ایک دوسرے کو گھروں سے نہ نکالنا، پھر تم نے اس کا اقرار کیا اور تم اس پر گواہ بھی ہو،
85
ثُمَّ اَنْتُمْ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ تَقْتُلُوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَتُخْرِجُوْنَ فَرِيْقًا مِّنْكُمْ مِّنْ دِيَارِهِمْؗ تَظٰهَرُوْنَ عَلَيْهِمْ بِالْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِؕ وَاِنْ يَّاْتُوْكُمْ اُسٰرٰي تُفٰدُوْهُمْ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْكُمْ اِخْرَاجُهُمْؕ اَفَتُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَتَكْفُرُوْنَ بِبَعْضٍۚ فَمَا جَزَاۤءُ مَنْ يَّفْعَلُ ذٰلِكَ مِنْكُمْ اِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاۚ وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ يُرَدُّوْنَ اِلٰٓي اَشَدِّ الْعَذَابِؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ
پھر تم ہی لوگ ہو کہ آپس میں ایک دوسرے کو قتل کرتے ہو، اپنے ہی میں سے بعضوں کو ان کے گھروں سے نکال دیتے ہو، گناہ اور ظلم کے ساتھ ان کے مقابلہ میں مخالفین کی مدد کرتے ہو، اور اگر وہی تمہارے پاس قیدی ہو کر آئیں تو ان کا فدیہ ادا کر کے رہا بھی کراتے ہو؛ حالاں کہ ان کو نکالنا ہی تم پر حرام تھا، تو کیا تم کتابِ (الٰہی) کے کچھ حصہ کو مانتے ہو اور کچھ کو نہیں مانتے ہو؟ جو شخص ایسا عمل کرے، دنیا میں رسوائی، اور قیامت کے دن سخت ترین عذاب میں مبتلا کئے جانے کے سوا اس کی اور کیا سزا ہو سکتی ہے؟ اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہے۔
86
اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا بِالْاٰخِرَةِؗ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنْصَرُوْنَ
یہی وہ لوگ ہیں جنھوں نے آخرت بیچ کر دنیوی زندگی خرید کر لی ہے، نہ ان کے عذاب میں کوئی کمی کی جائے گی اور نہ ان کی مدد کی جائے گی۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 11 آیات 87 تا 96
87
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَي الْكِتٰبَ وَقَفَّيْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ بِالرُّسُلِؗ وَاٰتَيْنَا عِيْسَي ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنٰتِ وَاَيَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِؕ اَفَكُلَّمَا جَاۤءَكُمْ رَسُوْلٌۢ بِمَا لَا تَهْوٰٓي اَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْۚ فَفَرِيْقًا كَذَّبْتُمْؗ وَفَرِيْقًا تَقْتُلُوْنَ
ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اس کے بعد بھی یکے بعد دیگرے رسول بھیجتے رہے اور عیسیٰ بن مریم کو واضح نشانیاں دیں، اور روح القدس کے ذریعہ ان کو قوت پہنچائی، تو کیا جب بھی کوئی پیغمبر تمہارے پاس ایسا حکم لے کر آتا ہے جو تم کو پسند نہیں، تو تم تکبر کرنے لگتے ہو؟ بعض کو تو تم نے جھٹلایا اور بعض کو قتل ہی کر دیا۔
88
وَقَالُوْا قُلُوْبُنَا غُلْفٌؕ بَلْ لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِيْلًا مَّا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
اور کہتے ہیں کہ ہمارے دل محفوظ ہیں؛ بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ان کے کفر کی وجہ سے ان پر اللہ کی طرف سے پھٹکار ہے؛ اس لئے ان میں بہت کم ہی لوگ ایمان لائیں گے۔
89
وَلَمَّا جَاۤءَهُمْ كِتٰبٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْۙ وَكَانُوْا مِنْ قَبْلُ يَسْتَفْتِحُوْنَ عَلَي الَّذِيْنَ كَفَرُوْاۚۖ فَلَمَّا جَاۤءَهُمْ مَّا عَرَفُوْا كَفَرُوْا بِهٖؗ فَلَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَي الْكٰفِرِيْنَ
اور جب اُن کے پاس اللہ کی طرف سے وہ کتاب آئی جو اُس کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے جو اُن کے پاس ہے، حالانکہ اس سے پہلے یہ (خود ہی) کافروں کے خلاف فتح کی دُعاء کرتے تھے، پھر جب ان کے پاس وہ کتاب آگئی، جس کو وہ پہچان چکے ہیں تو اس کا انکار کر بیٹھے، پس انکار کرنے والوں پر اللہ کی لعنت ہو!
90
بِي͏ٔ͏ْسَمَا اشْتَرَوْا بِهٖٓ اَنْفُسَهُمْ اَنْ يَّكْفُرُوْا بِمَا͏ٓ اَنْزَلَ اللّٰهُ بَغْيًا اَنْ يُّنَزِّلَ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ عَلٰي مَنْ يَّشَاۤءُ مِنْ عِبَادِهٖۚ فَبَاۤءُوْ بِغَضَبٍ عَلٰي غَضَبٍؕ وَلِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابٌ مُّهِيْنٌ
کیا ہی بری چیز ہے جس کے بدلہ انھوں نے اپنے آپ کو بیچ لیا ہے کہ اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب کا محض اس ضد میں انکار کئے جا رہے ہیں کہ (یہ کتاب بنی اسرائیل کے کسی شخص پر کیوں نہیں اُتاری گئی؟ حالاں کہ) اللہ اپنے فضل سے اپنے جس بندہ پر چاہے، اپنا کلام نازل فرمائے؛ اسی لئے وہ غضب بالائے غضب کے مستحق ٹھہرے اور کافروں کے لئے رسوا کن عذاب ہے۔
91
وَاِذَا قِيْلَ لَهُمْ اٰمِنُوْا بِمَا͏ٓ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا نُو͏ٔ͏ْمِنُ بِمَا͏ٓ اُنْزِلَ عَلَيْنَا وَيَكْفُرُوْنَ بِمَا وَرَاۤءَهٗࣗ وَهُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمْؕ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُوْنَ اَنۢ͏ْبِيَاۤءَ اللّٰهِ مِنْ قَبْلُ اِنْ كُنْتُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو کتاب نازل فرمائی ہے، اس پر ایمان لے آؤ، تو کہتے ہیں کہ ہم اُس کتاب پر ایمان رکھتے ہیں، جو ہمارے اوپر نازل کی گئی ہے اور اس کے سوا جو کتاب ہے، اس کا انکار کرتے ہیں؛ حالاں کہ وہ بھی برحق ہے اور اس کتاب کی تصدیق کرتی ہے جو ان کے پاس ہے، آپ کہئے کہ اگر تم ایمان رکھتے تھے تو اس سے پہلے انبیاء کو کیوں قتل کرتے تھے؟
92
وَلَقَدْ جَاۤءَكُمْ مُّوْسٰي بِالْبَيِّنٰتِ ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَاَنْتُمْ ظٰلِمُوْنَ
اور موسیٰ تمہارے پاس کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے پھر بھی تم نے ان کے (طور پر جانے کے) بعد بچھڑا بنا لیا تھا، اور تم ہو ہی ظالم لوگ!
93
وَاِذْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَؕ خُذُوْا مَا͏ٓ اٰتَيْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّاسْمَعُوْاؕ قَالُوْا سَمِعْنَا وَعَصَيْنَاࣗ وَاُشْرِبُوْا فِيْ قُلُوْبِهِمُ الْعِجْلَ بِكُفْرِهِمْؕ قُلْ بِي͏ٔ͏ْسَمَا يَاْمُرُكُمْ بِهٖٓ اِيْمَانُكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور جب ہم نے تم سے مضبوط عہد لیا اور تمہارے اوپر طور کو اُٹھا لیا، کہ جو احکام ہم نے تم کو دیئے ہیں، ان کو مضبوطی سے تھامے رہو اور سنو، تو انھوں نے کہا: ہم نے سنا؛ مگر ہم ان کو نہیں مانتے، اور ان کے کفر کی وجہ سے بچھڑے کی محبت ان کے دل میں پیوست ہوگئی تھی، آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم (واقعی) مومن ہو، تو کیسی بری بات ہے جس کا تم کو تمہارا ایمان حکم دیتا ہے؟
94
قُلْ اِنْ كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ اللّٰهِ خَالِصَةً مِّنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
آپ کہہ دیجئے کہ اگر اللہ کے نزدیک دوسرے لوگوں کو چھوڑ کر تمہارے ہی لئے عالم آخرت مخصوص ہے تو اگر تم سچے ہو تو موت کی تمنا کرو۔
95
وَلَنْ يَّتَمَنَّوْهُ اَبَدًاۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْهِمْؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌۢ بِالظّٰلِمِيْنَ
ان کے ہاتھوں نے جو کچھ گناہ کر رکھے ہیں، ان کی وجہ سے یہ ہرگز موت کی آرزو نہیں کریں گے، اور اللہ (ان) ظالموں سے خوب واقف ہے۔
96
وَلَتَجِدَنَّهُمْ اَحْرَصَ النَّاسِ عَلٰي حَيٰوةٍۚۛ وَمِنَ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْاۚۛ يَوَدُّ اَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ اَلْفَ سَنَةٍۚ وَمَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهٖ مِنَ الْعَذَابِ اَنْ يُّعَمَّرَؕ وَاللّٰهُ بَصِيْرٌۢ بِمَا يَعْمَلُوْنَ
اور (حقیقت یہ ہے کہ) آپ ان کو لوگوں میں سب سے زیادہ زندگی کا حریص پائیں گے، مشرکین سے بھی بڑھ کر، ان میں سے ایک ایک کی خواہش ہے کہ ہزار سال عمر پائے؛ حالاں کہ اتنی عمر بھی اس کو عذاب سے بچا نہیں سکتی اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں، اللہ اُس کو دیکھ رہا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 12 آیات 97 تا 103
97
قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيْلَ فَاِنَّهٗ نَزَّلَهٗ عَلٰي قَلْبِكَ بِاِذْنِ اللّٰهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًي وَّبُشْرٰي لِلْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
آپ کہہ دیں کہ جو جبرئیل کا دشمن ہو (اسے جان لینا چاہئے کہ) جبرئیل نے قرآن آپ کے قلب پر اللہ ہی کے حکم سے نازل کیا ہے، جو پہلی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے، سامانِ ہدایت ہے اور مؤمنوں کو خوشخبری سناتا ہے۔
98
مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّلّٰهِ وَمَلٰۤىِٕكَتِهٖ وَرُسُلِهٖ وَجِبْرِيْلَ وَمِيْكٰىلَ فَاِنَّ اللّٰهَ عَدُوٌّ لِّلْكٰفِرِيْنَ
جو شخص اللہ کا، اللہ کے فرشتوں اور رسولوں کا اور جبرئیل و میکائیل کا دشمن ہو تو اللہ بھی اُن کافروں کا دشمن ہے۔
99
وَلَقَدْ اَنْزَلْنَا͏ٓ اِلَيْكَ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍۚ وَمَا يَكْفُرُ بِهَا͏ٓ اِلَّا الْفٰسِقُوْنَ
اور ہم نے آپ کو واضح نشانیاں عطا کی ہیں اور وہی لوگ اس کا انکار کریں گے، جو عدول حکمی کے عادی ہیں۔
100
اَوَكُلَّمَا عٰهَدُوْا عَهْدًا نَّبَذَهٗ فَرِيْقٌ مِّنْهُمْؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
کیا یہ واقعہ نہیں، کہ جب بھی ان لوگوں نے کوئی عہد کیا تو ان میں سے ایک گروہ نے اس کی خلاف ورزی کی؟ بلکہ ان کی اکثریت ایمان سے محروم ہی رہے گی۔
101
وَلَمَّا جَاۤءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِيْقٌ مِّنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَࣗۙ كِتٰبَ اللّٰهِ وَرَاۤءَ ظُهُوْرِهِمْ كَاَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ
اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے ایک رسول آیا، جو اُس کتاب کی تصدیق کرنے والا ہے جو ان کے پاس ہے، تو اہلِ کتاب میں سے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب کو اس طرح پیٹھ پیچھے پھینک دیا گویا وہ جانتے ہی نہیں۔
102
وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّيٰطِيْنُ عَلٰي مُلْكِ سُلَيْمٰنَۚ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمٰنُ وَلٰكِنَّ الشَّيٰطِيْنَ كَفَرُوْا يُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَࣗ وَمَا͏ٓ اُنْزِلَ عَلَي الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوْتَ وَمَارُوْتَؕ وَمَا يُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حَتّٰي يَقُوْلَا͏ٓ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْؕ فَيَتَعَلَّمُوْنَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهٖؕ وَمَا هُمْ بِضَاۤرِّيْنَ بِهٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِؕ وَيَتَعَلَّمُوْنَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنْفَعُهُمْؕ وَلَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰىهُ مَا لَهٗ فِي الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍࣞؕ وَلَبِي͏ٔ͏ْسَ مَا شَرَوْا بِهٖٓ اَنْفُسَهُمْؕ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ
اور (اس کی بجائے) انھوں نے اس علم کی پیروی کی، جس کی سلیمان کے عہد میں شیاطین تعلیم دیا کرتے تھے، اور سلیمان نے کفر نہیں کیا تھا؛ لیکن کفر شیاطین نے کیا تھا، جو لوگوں کو جادو کی تعلیم دیتے تھے، نیز ان لوگوں نے اس جادو کی بھی پیروی کی، جس کا علم بابل کے دو فرشتوں، ہاروت و ماروت، کو دیا گیا تھا؛ حالاں کہ وہ دونوں کسی کو (جادو کی) تعلیم اس وقت تک نہ دیتے تھے، جب تک یہ نہ کہہ دیتے کہ ہمارا وجود (تمہاری) آزمائش کے لئے ہے؛ اس لئے تم کفر کا راستہ اختیار نہ کرو، یہ لوگ ان دونوں سے ایسا جادو سیکھتے تھے، جس کے ذریعہ شوہر اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی پیدا کر دیں، اور یہ لوگ جادو کے ذریعہ کسی کو اللہ کی مشیت کے بغیر نقصان نہیں پہنچا سکتے، یہ ایسی باتیں سیکھتے ہیں جو ان کے لئے نقصاندہ ہیں نہ کہ فائدہ مند، اور یہ اچھی طرح واقف ہیں کہ جس نے جادو کو اختیار کیا، آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے، اور بہت ہی بُری چیز ہے جس کے بدلہ انھوں نے اپنے آپ کو بیچ لیا ہے، کاش! ان کو عقل ہوتی۔
103
وَلَوْ اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا وَاتَّقَوْا لَمَثُوْبَةٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ خَيْرٌؕ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ
اور اگر وہ ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے، تو اللہ کے یہاں بہتر اجر پاتے، کاش وہ سمجھ داری سے کام لیں!
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 13 آیات 104 تا 112
104
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَقُوْلُوا انْظُرْنَا وَاسْمَعُوْاؕ وَلِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
اے ایمان والو! ”راعنا“ نہ کہو، ”انظرنا“ کہا کرو، نیز (احترام و تعظیم کے ساتھ) سنا کرو، اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے۔
105
مَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَلَا الْمُشْرِكِيْنَ اَنْ يُّنَزَّلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ خَيْرٍ مِّنْ رَّبِّكُمْؕ وَاللّٰهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهٖ مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ
جو لوگ کفر پر کمر بستہ ہیں، خواہ وہ اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرکین میں سے، نہیں چاہتے کہ تم پر تمہارے رب کی طرف سے کوئی بھلائی ہو؛ حالاں کہ اللہ جسے چاہے اپنی رحمت کے لئے مخصوص کر لے، اور اللہ بڑا فضل والا ہے۔
106
مَا نَنْسَخْ مِنْ اٰيَةٍ اَوْ نُنْسِهَا نَاْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا͏ٓ اَوْ مِثْلِهَاؕ اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
ہم کوئی بھی آیت منسوخ کرتے ہیں یا بھلا دیتے ہیں، تو اس سے بہتر ہی یا اسی کے مانند دوسرا حکم عطا کر دیتے ہیں، کیا تم کو نہیں معلوم کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے؟
107
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ
تم نہیں جانتے کہ اللہ ہی کے لئے آسمان و زمین کی سلطنت ہے اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار؟
108
اَمْ تُرِيْدُوْنَ اَنْ تَسْـَٔلُوْا رَسُوْلَكُمْ كَمَا سُىِٕلَ مُوْسٰي مِنْ قَبْلُؕ وَمَنْ يَّتَبَدَّلِ الْكُفْرَ بِالْاِيْمَانِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاۤءَ السَّبِيْلِ
یا (اے مسلمانو!) تم بھی چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے (اسی طرح کے) سوال کرو جیسے اس سے پہلے موسیٰ سے کئے گئے تھے؟ اور جو ایمان کی بجائے کفر کو اختیار کرے وہ یقیناً راہِ راست سے دور ہٹ جائے گا۔
109
وَدَّ كَثِيْرٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ يَرُدُّوْنَكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ اِيْمَانِكُمْ كُفَّارًاۚۖ حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ اَنْفُسِهِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّۚ فَاعْفُوْا وَاصْفَحُوْا حَتّٰي يَاْتِيَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
بہت سے اہل کتاب دل سے خواہاں ہیں کہ تم لوگوں کو مسلمان ہونے کے بعد پھر مرتد کر دیں، یہ محض ان کے حسد کی وجہ سے ہے؛ باوجودیکہ حق ان پر واضح ہو چکا ہے، خیر، عفو و درگذر سے کام لو، یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم بھیج دے، بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے،
110
وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَؕ وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ
نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو اور جو نیکی بھی تم اپنے لئے آگے (عالم آخرت کے لئے) بھیجو گے، اللہ کے پاس اسے موجود پاؤ گے، بے شک اللہ تمہارے اعمال کو دیکھ رہا ہے۔
111
وَقَالُوْا لَنْ يَّدْخُلَ الْجَنَّةَ اِلَّا مَنْ كَانَ هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰيؕ تِلْكَ اَمَانِيُّهُمْؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
یہ کہتے ہیں: جنت میں صرف یہودی یا عیسائی ہی جائیں گے، یہ (محض) ان کی آرزوئیں ہیں، آپ کہہ دیجئے: اگر تم سچے ہو، تو اپنی دلیل پیش کرو؛
112
بَلٰيࣗ مَنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهٗٓ اَجْرُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖࣕ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ
ہاں، جو کوئی بھی اپنے آپ کو اللہ کے حوالہ کر دے اور وہ مخلص بھی ہو، اس کے رب کے پاس اس کا اجر محفوظ ہے، نہ ان کے لئے اندیشہ ہے اور نہ وہ غم سے دوچار ہوں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 14 آیات 113 تا 121
113
وَقَالَتِ الْيَهُوْدُ لَيْسَتِ النَّصٰرٰي عَلٰي شَيْءٍࣕ وَّقَالَتِ النَّصٰرٰي لَيْسَتِ الْيَهُوْدُ عَلٰي شَيْءٍۙ وَّهُمْ يَتْلُوْنَ الْكِتٰبَؕ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ مِثْلَ قَوْلِهِمْۚ فَاللّٰهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ فِيْمَا كَانُوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ
یہود نے کہا کہ نصاریٰ کی کوئی بنیاد نہیں اور نصاریٰ نے کہا کہ یہود کی کوئی بنیاد نہیں؛ حالاں کہ یہ سب (ایک ہی) کتاب پڑھتے ہیں، اسی طرح جو لوگ (آسمانی کتاب کا) علم نہیں رکھتے، (یعنی: مشرکین) وہ بھی ان ہی کی سی بات کہتے ہیں، تو جس بات میں وہ جھگڑ رہے ہیں، اللہ ان کے درمیان اس کے بارے میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔
114
وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰهِ اَنْ يُّذْكَرَ فِيْهَا اسْمُهٗ وَسَعٰي فِيْ خَرَابِهَاؕ اُولٰۤىِٕكَ مَا كَانَ لَهُمْ اَنْ يَّدْخُلُوْهَا͏ٓ اِلَّا خَاۤىِٕفِيْنَ࣢ؕ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَّلَهُمْ فِي الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيْمٌ
اور اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ کی مسجدوں میں اللہ کا نام لینے سے روکے اور اس کو ویران کرنے کے درپے ہو، وہ تو اس لائق بھی نہیں کہ بے خوف ہوکر مسجدوں میں داخل ہوں، ان کے لئے دنیا میں رسوائی اور آخرت میں بڑا عذاب ہے۔
115
وَلِلّٰهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُࣗ فَاَيْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ
اور مشرق ومغرب اللہ ہی کا ہے، تم جس طرف بھی منہ کرو، ادھر ہی اللہ کا رُخ ہے، بے شک اللہ بڑی ہی وسعت والا (اور سب کچھ) جاننے والا ہے۔
116
وَقَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًاۙ سُبْحٰنَهٗؕ بَلْ لَّهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ كُلٌّ لَّهٗ قٰنِتُوْنَ
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ اولاد رکھتا ہے، اللہ کی ذات (ان باتوں سے) پاک ہے؛ بلکہ زمین وآسمان میں جو کچھ ہے، وہ اُسی کی ملکیت ہے، سب کے سب اُسی کے فرمانبردار ہیں،
117
بَدِيْعُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ وَاِذَا قَضٰٓي اَمْرًا فَاِنَّمَا يَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَيَكُوْنُ
وہ آسمانوں اور زمین کو وجود بخشنے والا ہے، اور اللہ جب کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے، تو صرف اتنا فرماتا ہے: ”ہوجا“ اور وہ ہوجاتا ہے۔
118
وَقَالَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ لَوْلَا يُكَلِّمُنَا اللّٰهُ اَوْ تَاْتِيْنَا͏ٓ اٰيَةٌؕ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّثْلَ قَوْلِهِمْؕ تَشَابَهَتْ قُلُوْبُهُمْؕ قَدْ بَيَّنَّا الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَ
جو لوگ علم سے بے بہرہ ہیں، وہ کہتے ہیں: ”اللہ ہم سے گفتگو کیوں نہیں کرتا یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آجاتی؟“ انھیں کی سی بات پہلے لوگ بھی کہہ چکے ہیں، ان کے دل ایک جیسے ہیں، یقین کرنے والوں کے لئے ہم نے اچھی طرح دلیلیں واضح کردی ہیں،
119
اِنَّا͏ٓ اَرْسَلْنٰكَ بِالْحَقِّ بَشِيْرًا وَّنَذِيْرًاۙ وَّلَا تُسْـَٔلُ عَنْ اَصْحٰبِ الْجَحِيْمِ
ہم نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے کہ آپ (صرف ایمان لانے والوں کو) خوشخبری سنائیں اور (ایمان نہ لانے والوں کو) ڈرائیں اور (رہ گئے دوزخ میں جانے والے تو) دوزخیوں کے متعلق آپ سے پوچھ نہ ہوگی۔
120
وَلَنْ تَرْضٰي عَنْكَ الْيَهُوْدُ وَلَا النَّصٰرٰي حَتّٰي تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْؕ قُلْ اِنَّ هُدَي اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰيؕ وَلَىِٕنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَاۤءَهُمْ بَعْدَ الَّذِيْ جَاۤءَكَ مِنَ الْعِلْمِۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ
یہود ونصاریٰ آپ سے اس وقت تک خوش نہیں ہوں گے، جب تک آپ ان کے مذہب کے پیرو نہ ہوجائیں، آپ کہہ دیجیے: ”حقیقت میں جو راہ اللہ نے بتائی ہے، وہی درست راستہ ہے!“ جس علم (وحی) سے آپ کو سرفراز کیا گیا ہے، اگر اس کے حاصل ہونے کے بعد بھی آپ ان کی خواہشات کی پیروی کرنے لگیں، تو اللہ کے مقابلہ آپ کا کوئی دوست اور مددگار نہ ہوگا،
121
اَلَّذِيْنَ اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَ يَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖؕ اُولٰۤىِٕكَ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِهٖؕ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِهٖ فَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے، اگر وہ اس کی اس طرح تلاوت کریں، جو اس کی تلاوت کا حق ہے، تو وہ اس (قرآن) پر ایمان لے آئیں گے، اور جو اس کا انکار کریں گے، وہ (خود ہی) نقصان اُٹھائیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 15 آیات 122 تا 129
122
يٰبَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ اذْكُرُوْا نِعْمَتِيَ الَّتِيْٓ اَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَاَنِّيْ فَضَّلْتُكُمْ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ
اے بنی اسرائیل! میں نے تم کو جو نعمتیں بخشی تھیں اور دنیا بھر پر تم کو فضیلت عطا کی تھی، اس کو یاد کرو۔
123
وَاتَّقُوْا يَوْمًا لَّا تَجْزِيْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَيْـًٔا وَّلَا يُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَّلَا تَنْفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَّلَا هُمْ يُنْصَرُوْنَ
اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی شخص کسی کے کام نہ آئے گا، نہ کوئی معاوضہ قبول کیا جائے گا، نہ سفارش کام آئے گی اور نہ انھیں کوئی مدد پہنچ سکے گی۔
124
وَاِذِ ابْتَلٰٓي اِبْرٰهٖمَ رَبُّهٗ بِكَلِمٰتٍ فَاَتَمَّهُنَّؕ قَالَ اِنِّيْ جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًاؕ قَالَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِيْؕ قَالَ لَا يَنَالُ عَهْدِي الظّٰلِمِيْنَ
جب ابراہیم کا اس کے رب نے چند باتوں میں امتحان لیا، تو وہ اسے بجالائے، حق تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میں تجھے سب لوگوں کا پیشوا بناؤں گا، ابراہیم نے کہا: میری اولاد میں سے بھی؟ ارشاد ہوا: میرا وعدہ نافرمانوں سے متعلق نہیں،
125
وَاِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَاَمْنًاؕ وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّيؕ وَعَهِدْنَا͏ٓ اِلٰٓي اِبْرٰهٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ اَنْ طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّاۤىِٕفِيْنَ وَالْعٰكِفِيْنَ وَالرُّكَّعِ السُّجُوْدِ
اور وہ وقت بھی یاد کرو جب ہم نے خانۂ کعبہ کو لوگوں کے جمع ہونے کی اور امن کی جگہ بنا دیا، (اور ہم نے حکم دیا) تم ”مقام ابراہیم“ کو نماز کی جگہ بنا لو، اور ہم نے ابراہیم و اسماعیل سے وعدہ لیا تھا کہ میرے گھر کو طواف، اعتکاف اور رکوع و سجدہ کرنے والوں کے لئے خوب پاک رکھا کرو۔
126
وَاِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّارْزُقْ اَهْلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِؕ قَالَ وَمَنْ كَفَرَ فَاُمَتِّعُهٗ قَلِيْلًا ثُمَّ اَضْطَرُّهٗٓ اِلٰي عَذَابِ النَّارِؕ وَبِي͏ٔ͏ْسَ الْمَصِيْرُ
اور جب ابراہیم نے عرض کیا: ”میرے پروردگار! اس کو امن والا شہر بنا دیجئے اور اس شہر کے رہنے والوں میں سے جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے، اس کو پھلوں سے روزی دیجئے“ اللہ نے ارشاد فرمایا: ”جو کافر ہوگا، اسے بھی کچھ دنوں (دنیا سے) نفع اُٹھانے کا موقع دوں گا، پھر اسے دوزخ کے عذاب کی طرف کھینچوں گا اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے!“
127
وَاِذْ يَرْفَعُ اِبْرٰهٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَاِسْمٰعِيْلُؕ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاؕ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
اور وہ وقت بھی یاد رکھنے کے لائق ہے جب ابراہیم و اسماعیل کعبۃ اللہ کی بنیادیں اُٹھا رہے تھے (اور اللہ سے التجا کرتے جاتے تھے): ”ہمارے پروردگار! ہم سے (یہ گھر) قبول فرما لیجئے! یقیناً آپ خوب سننے والے اور خوب جاننے والے ہیں“۔
128
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا͏ٓ اُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَࣕ وَاَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَاۚ اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ
اے ہمارے پروردگار! ہم دونوں کو اپنا فرماں بردار بنائے رہئے، ہماری نسل میں سے بھی اپنی ایک فرماں بردار جماعت پیدا فرمایئے، ہمیں عبادت کے طریقے بتلا دیجئے اور ہماری توبہ قبول فرمایئے، بے شک آپ ہی توبہ قبول کرنے والے بڑے مہربان ہیں۔
129
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ اٰيٰتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيْهِمْؕ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
پروردگار ہمارے! ان میں ان ہی میں سے ایک پیغمبر بھیج دیجئے، جو ان کو آپ کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سنایا کریں، کتاب و حکمت کی تعلیم دیں اور انھیں پاک و صاف کر دیں، بے شک آپ بڑی قدرت والے اور بڑے دانا ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 16 آیات 130 تا 141
130
وَمَنْ يَّرْغَبُ عَنْ مِّلَّةِ اِبْرٰهٖمَ اِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهٗؕ وَلَقَدِ اصْطَفَيْنٰهُ فِي الدُّنْيَاۚ وَاِنَّهٗ فِي الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِيْنَ
اور ابراہیم کے مذہب سے وہی بے رغبت ہوسکتا ہے، جو محض بے وقوف ہو، ہم نے تو اس کو دنیا میں بھی چن لیا تھا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں شمار ہوگا۔
131
اِذْ قَالَ لَهٗ رَبُّهٗٓ اَسْلِمْۙ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
جب اس کو اس کے رب نے کہا: تم فرمانبردار ہوجاؤ، ابراہیم نے کہا: میں ربِ کائنات کا فرماں بردار ہوا۔
132
وَوَصّٰي بِهَا͏ٓ اِبْرٰهٖمُ بَنِيْهِ وَيَعْقُوْبُؕ يٰبَنِيَّ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰي لَكُمُ الدِّيْنَ فَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ
ابراہیم بھی اپنے بیٹوں کو اسی کی وصیت کر گئے ہیں اور یعقوب بھی (کہ) ”میرے بیٹو! بے شک اللہ نے تمہارے لئے دین کو پسند فرمالیا ہے؛ اس لئے اسلام ہی کی حالت میں تمہیں موت آنی چاہئے“۔
133
اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَاۤءَ اِذْ حَضَرَ يَعْقُوْبَ الْمَوْتُۙ اِذْ قَالَ لِبَنِيْهِ مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْۢ بَعْدِيْؕ قَالُوْا نَعْبُدُ اِلٰهَكَ وَاِلٰهَ اٰبَاۤىِٕكَ اِبْرٰهٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ اِلٰهًا وَّاحِدًاۚۖ وَّنَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ
کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب کا آخری وقت آیا، اس وقت یعقوب نے اپنے بیٹوں سے کہا: تم میرے بعد کس کی عبادت کرو گے؟ انھوں نے جواب دیا: ہم آپ کے معبود، آپ کے باپ دادا ابراہیم، اسماعیل اور اسحاق کے معبود یعنی ایک ہی معبود کی عبادت کریں گے اور ہم اسی کے فرمانبردار رہیں گے۔
134
تِلْكَ اُمَّةٌ قَدْ خَلَتْۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْۚ وَلَا تُسْـَٔلُوْنَ عَمَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
یہ لوگ گذر چکے، ان کے لئے ان کے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے، اور تم سے ان کے اعمال کے بارے میں پوچھ نہ ہوگی،
135
وَقَالُوْا كُوْنُوْا هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰي تَهْتَدُوْاؕ قُلْ بَلْ مِلَّةَ اِبْرٰهٖمَ حَنِيْفًاؕ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
اور (یہ) کہتے ہیں کہ یہودی یا نصرانی ہوجاؤ تو ہدایت پاجاؤ گے، آپ کہہ دیجئے: نہیں؛ بلکہ ہم نے یکسو ہوکر ابراہیم کا مذہب اختیار کیا، اور ابراہیم شرک کرنے والوں میں سے نہیں تھے۔
136
قُوْلُوْٓا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَا͏ٓ اُنْزِلَ اِلَيْنَا وَمَا͏ٓ اُنْزِلَ اِلٰٓي اِبْرٰهٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطِ وَمَا͏ٓ اُوْتِيَ مُوْسٰي وَعِيْسٰي وَمَا͏ٓ اُوْتِيَ النَّبِيُّوْنَ مِنْ رَّبِّهِمْۚ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْؗۖ وَنَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ
(مسلمانو!) کہو: ”ہم ایمان رکھتے ہیں اللہ پر، اس کتاب پر بھی جو ہماری طرف نازل کی گئی اور ان کتابوں پر بھی جو ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب، اور یعقوب کی اولاد پر نازل ہوئیں، نیز ان کتابوں پر بھی جو موسیٰ، عیسیٰ اور دوسرے پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے عطا فرمائی گئیں، ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے، اور ہم اللہ ہی کے فرمانبردار ہیں“۔
137
فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَا͏ٓ اٰمَنْتُمْ بِهٖ فَقَدِ اهْتَدَوْاۚ وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا هُمْ فِيْ شِقَاقٍۚ فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللّٰهُۚ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
پھر جس طرح تم ایمان لائے ہو، اسی طرح وہ بھی ایمان لے آئیں، تو انھوں نے ہدایت پالی، اور اگر اس سے منھ موڑیں تو ان کا مقصد محض اختلاف ہے؛ لہٰذا ان کے مقابلہ میں آپ کے لئے اللہ کافی ہے اور اللہ خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے۔
138
صِبْغَةَ اللّٰهِۚ وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰهِ صِبْغَةًؗ وَّنَحْنُ لَهٗ عٰبِدُوْنَ
(آپ کہہ دیں) ہم نے اللہ کا رنگ قبول کرلیا ہے اور اللہ سے بہتر کس کا رنگ ہوسکتا ہے؟ نیز ہم اسی کی بندگی کرتے ہیں۔
139
قُلْ اَتُحَاۤجُّوْنَنَا فِي اللّٰهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْۚ وَلَنَا͏ٓ اَعْمَالُنَا وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْۚ وَنَحْنُ لَهٗ مُخْلِصُوْنَ
آپ کہئے کہ تم ہم سے اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہو؛ حالاں کہ وہی ہمارا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی، ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال، اور ہم نے تو اپنے کو اللہ ہی کے لئے خالص کرلیا ہے۔
140
اَمْ تَقُوْلُوْنَ اِنَّ اِبْرٰهٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطَ كَانُوْا هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰيؕ قُلْ ءَاَنْتُمْ اَعْلَمُ اَمِ اللّٰهُؕ وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَتَمَ شَهَادَةً عِنْدَهٗ مِنَ اللّٰهِؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ
کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور ان کی اولاد یہودی یا نصرانی تھے؟ آپ پوچھئے کہ تم زیادہ واقف ہو یا اللہ؟ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو ایسی گواہی کو چھپائے جو اس کے پاس اللہ کی طرف سے آچکی ہے؟ اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہے۔
141
تِلْكَ اُمَّةٌ قَدْ خَلَتْۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْۚ وَلَا تُسْـَٔلُوْنَ عَمَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
یہ کچھ لوگ تھے جو گذر چکے، ان کے لئے ان کے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے، اور تم سے ان کے اعمال کے بارے میں سوال نہ ہوگا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 17 آیات 142 تا 147
142
سَيَقُوْلُ السُّفَهَاۤءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلّٰىهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِيْ كَانُوْا عَلَيْهَاؕ قُلْ لِّلّٰهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُؕ يَهْدِيْ مَنْ يَّشَاۤءُ اِلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
عنقریب (کچھ) ناسمجھ کہیں گے کہ ”مسلمان پہلے سے جس قبلہ پر تھے، اس کا رُخ کس نے موڑ دیا؟“ آپ کہہ دیجئے کہ مشرق و مغرب اللہ ہی کا ہے، اللہ جسے چاہتا ہے، درست راستہ کی ہدایت سے نواز دیتا ہے۔
143
وَكَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُهَدَاۤءَ عَلَي النَّاسِ وَيَكُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَيْكُمْ شَهِيْدًاؕ وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِيْ كُنْتَ عَلَيْهَا͏ٓ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَّتَّبِعُ الرَّسُوْلَ مِمَّنْ يَّنْقَلِبُ عَلٰي عَقِبَيْهِؕ وَاِنْ كَانَتْ لَكَبِيْرَةً اِلَّا عَلَي الَّذِيْنَ هَدَي اللّٰهُؕ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُضِيْعَ اِيْمَانَكُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ
اسی طرح ہم نے تم کو ”اُمت وسط“ بنایا؛ تاکہ تم لوگوں پر گواہ رہو اور رسول تم پر گواہ ہوں، اے رسول! آپ پہلے جس قبلہ پر تھے، اس کو ہم نے اسی لئے قبلہ بنایا تھا کہ ہم الٹے پاؤں واپس ہونے والوں کے مقابلہ ان لوگوں کو دیکھ لیں، جو (ثابت قدمی کے ساتھ) رسول کی پیروی کرنے والے ہیں، اور یہ بات واقعی گراں گذرتی ہے؛ مگر ان لوگوں پر نہیں، جن کو اللہ نے ہدایت عطا فرمائی اور اللہ تعالیٰ تمہارے ایمان کو برباد کرنے والا نہیں ہے، بے شک اللہ لوگوں کے ساتھ بہت شفیق اور مہربان ہے۔
144
قَدْ نَرٰي تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاۤءِۚ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضٰىهَاࣕ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِؕ وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗؕ وَاِنَّ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَيَعْلَمُوْنَ اَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُوْنَ
ہم بار بار آسمان کی طرف چہرہ اُٹھتے دیکھ رہے ہیں، تو ہم آپ کو اسی قبلہ کی جانب متوجہ کردیں گے جو آپ کو پسند ہے، (اب) آپ اپنا رُخ مسجد حرام کی طرف کرلیں، اور مسلمانو! تم لوگ جہاں کہیں بھی ہو، اپنے رُخ مسجد حرام ہی کی طرف رکھو اور بلاشبہ اہل کتاب کو معلوم ہے کہ یہ ان کے رب کی طرف سے حق ہے، اور اللہ ان کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے۔
145
وَلَىِٕنْ اَتَيْتَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ بِكُلِّ اٰيَةٍ مَّا تَبِعُوْا قِبْلَتَكَۚ وَمَا͏ٓ اَنْتَ بِتَابِعٍ قِبْلَتَهُمْۚ وَمَا بَعْضُهُمْ بِتَابِعٍ قِبْلَةَ بَعْضٍؕ وَلَىِٕنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَاۤءَهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَاۤءَكَ مِنَ الْعِلْمِۙ اِنَّكَ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِيْنَ
اگر اہل کتاب کے سامنے آپ تمام نشانیاں پیش کردیں، جب بھی وہ آپ کے قبلہ کی پیروی نہیں کریں گے اور نہ آپ ان کے قبلہ کی پیروی کرسکتے ہیں، خود ان میں سے بھی ایک دوسرے کے قبلہ کو تسلیم نہیں کرتا ہے، اور اگر معلوم ہوجانے کے باوجود آپ ان کی خواہشات کی پیروی کرنے لگیں تو یقیناً اُس وقت آپ کا شمار ظالموں میں ہوگا۔
146
اَلَّذِيْنَ اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَ يَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا يَعْرِفُوْنَ اَبْنَاۤءَهُمْؕ وَاِنَّ فَرِيْقًا مِّنْهُمْ لَيَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ
جو اہل کتاب ہیں، وہ آپ کو اسی طرح پہچانتے ہیں، جیسے اپنی اولاد کو؛ (البتہ) ان میں کا ایک گروہ جانتے بوجھتے حق کو چھپانے پر کمر بستہ ہے۔
147
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ
حق وہی ہے جو آپ کا رب فرمائے؛ اس لئے آپ ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہوجائیں!
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 18 آیات 148 تا 152
148
وَلِكُلٍّ وِّجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرٰتِؕؔ اَيْنَ مَا تَكُوْنُوْا يَاْتِ بِكُمُ اللّٰهُ جَمِيْعًاؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
ہر ایک کے لئے ایک قبلہ ہے، جس کی طرف وہ (عبادت میں) رُخ کیا کرتا ہے، تو نیکیوں میں سبقت کرو، تم جہاں کہیں بھی رہو، اللہ تم سب کو لے آئے گا، بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
149
وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِؕ وَاِنَّهٗ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ
(اے رسول!) آپ جہاں بھی جائیں (نماز میں) اپنا رُخ مسجد حرام کی طرف رکھیں، یقیناً یہی حق ہے جو آپ کے رب کی طرف سے ہے، اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہے۔
150
وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِؕ وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗۙ لِي͏ٔ͏َلَّا يَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌࣗۙ اِلَّا الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْࣗ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِيْࣗ وَلِاُتِمَّ نِعْمَتِيْ عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
(مزید تاکید جانیں کہ) جہاں بھی جائیں (نماز میں) اپنا رُخ مسجد حرام ہی کی طرف رکھیں اور (مسلمانو!) تم (بھی) جہاں کہیں رہو، (نماز میں) اپنا رُخ مسجد حرام ہی کی طرف رکھو؛ تاکہ لوگوں کو تمہارے خلاف دلیل فراہم نہ ہو جائے، سوائے ان میں سے کچھ لوگوں کے جو انصاف نہیں کرتے، تو ان (کے اعتراضات) سے نہ ڈرو اور مجھ ہی سے ڈرتے رہو، (یہ حکم اس لئے ہے کہ) میں تم پر اپنی نعمت پوری کر دوں، اور تاکہ تم ہدایت پا جاؤ۔
151
كَمَا͏ٓ اَرْسَلْنَا فِيْكُمْ رَسُوْلًا مِّنْكُمْ يَتْلُوْا عَلَيْكُمْ اٰيٰتِنَا وَيُزَكِّيْكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ
جیسا کہ (ہم نے تم پر یہ انعام کیا کہ) تمہارے درمیان تمہیں میں سے رسول بھیجا، جو تم پر ہمارے احکام کی تلاوت کرتے ہیں، تم کو (گناہوں سے) پاک کرتے ہیں اور کتاب و حکمت کی تعلیم دیتے ہیں، نیز جن باتوں کا تم کو علم نہیں تھا، تم کو اُن کی تعلیم دیتے ہیں۔
152
فَاذْكُرُوْنِيْٓ اَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوْا لِيْ وَلَا تَكْفُرُوْنِ
پس مجھے یاد رکھو، میں بھی تم کو یاد رکھوں گا، اور میرا شکر ادا کرو، ناشکری نہ کرو۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 19 آیات 153 تا 163
153
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِيْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوةِؕ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ
اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعہ اللہ سے مدد چاہو، یقیناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے!
154
وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ يُّقْتَلُ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتٌؕ بَلْ اَحْيَاۤءٌ وَّلٰكِنْ لَّا تَشْعُرُوْنَ
اور جو لوگ اللہ کے راستہ میں کام آجائیں، انھیں مردہ نہ کہو؛ بلکہ (وہ) زندہ ہیں؛ لیکن تم (اس کو) محسوس نہیں کر سکتے۔
155
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوْعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْاَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرٰتِؕ وَبَشِّرِ الصّٰبِرِيْنَ
اور ہم تم لوگوں کو خوف، بھوک، مال، جان اور پھلوں کے نقصان سے کچھ ضرور آزمائیں گے، (اس سلسلہ میں) آپ صبر کرنے والوں کو خوش خبری سنا دیں۔
156
الَّذِيْنَ اِذَا͏ٓ اَصَابَتْهُمْ مُّصِيْبَةٌۙ قَالُوْٓا اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا͏ٓ اِلَيْهِ رٰجِعُوْنَ
(جن کا حال یہ ہے کہ) جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں: ”ہم اللہ ہی کے لئے ہیں اور ہمیں اللہ ہی کی طرف واپس ہونا ہے“۔
157
اُولٰۤىِٕكَ عَلَيْهِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌࣞ وَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْنَ
یہی لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے نوازشیں اور رحمتیں ہوں گی، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔
158
اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَاۤىِٕرِ اللّٰهِۚ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ اَنْ يَّطَّوَّفَ بِهِمَاؕ وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًاۙ فَاِنَّ اللّٰهَ شَاكِرٌ عَلِيْمٌ
بے شک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں، اس لئے جو شخص حج یا عمرہ کرے، اس پر ان دونوں کی سعی کرنے میں مضائقہ نہیں، اور جو اپنی خوشی سے (مزید) نیکی کرے تو اللہ (نیکی کے) قدرداں (اور اس سے) خوب واقف ہے۔
159
اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْتُمُوْنَ مَا͏ٓ اَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنٰتِ وَالْهُدٰي مِنْۢ بَعْدِ مَا بَيَّنّٰهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتٰبِۙ اُولٰۤىِٕكَ يَلْعَنُهُمُ اللّٰهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللّٰعِنُوْنَ
بے شک جو لوگ ہماری اتاری ہوئی دلیلوں اور ہدایت کو، باوجودیکہ ہم اس کو لوگوں کے لئے (آسمانی) کتاب میں واضح کر چکے ہیں، چھپاتے ہیں، ان پر اللہ کی لعنت ہے اور تمام ہی لعنت کرنے والے ان پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔
160
اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا وَاَصْلَحُوْا وَبَيَّنُوْا فَاُولٰۤىِٕكَ اَتُوْبُ عَلَيْهِمْۚ وَاَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ
سوائے ان لوگوں کے جنھوں نے توبہ کر لی، درست عمل کرنے لگے اور حق بات کو ظاہر کر دیا، یہی لوگ ہیں کہ میں ان کی توبہ قبول کروں گا اور میں خوب توبہ قبول کرنے والا اور بہت مہربان ہوں،
161
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَمَاتُوْا وَهُمْ كُفَّارٌ اُولٰۤىِٕكَ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللّٰهِ وَالْمَلٰۤىِٕكَةِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِيْنَ
بے شک جن لوگوں نے کفر کیا اور کفر ہی پر مر گئے، ان پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام انسانیت کی لعنت ہے۔
162
خٰلِدِيْنَ فِيْهَاۚ لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنْظَرُوْنَ
وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے، نہ ان کا عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی۔
163
وَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ
اور تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ بہت مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 20 آیات 164 تا 167
164
اِنَّ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِيْ تَجْرِيْ فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَمَا͏ٓ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَاۤءِ مِنْ مَّاۤءٍ فَاَحْيَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيْهَا مِنْ كُلِّ دَاۤبَّةٍࣕ وَّتَصْرِيْفِ الرِّيٰحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاۤءِ وَالْاَرْضِ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ
بے شک آسمان و زمین کی پیدائش میں، شب و روز کی تبدیلی میں، ان کشتیوں میں جو لوگوں کے نفع کی چیزیں لے کر سمندر میں چلتی رہتی ہیں، اس بات میں کہ اللہ نے بادل سے پانی برسایا، پھر اس کے ذریعہ مردہ زمین کو زندگی بخشی اور زمین میں ہر طرح کے جاندار پھیلا دیئے، ہواؤں اور ان بادلوں میں جو زمین و آسمان کے درمیان اللہ کے حکم کے تابع ہیں، سمجھ رکھنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔
165
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْدَادًا يُّحِبُّوْنَهُمْ كَحُبِّ اللّٰهِؕ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِؕ وَلَوْ يَرَي الَّذِيْنَ ظَلَمُوْٓا اِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَۙ اَنَّ الْقُوَّةَ لِلّٰهِ جَمِيْعًاۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعَذَابِ
بعض لوگ وہ ہیں جو اوروں کو اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں، جیسے اللہ سے محبت رکھنی چاہئے، ویسی ہی ان سے محبت رکھتے ہیں، اور جو لوگ ایمان لا چکے ہیں، اللہ سے ان کی محبت اس سے بھی بڑھ کر ہے، کاش! یہ ظالم اس وقت کو دیکھ لیں، جب یہ عذاب دیکھیں گے، (ان کو پتہ چل جائے گا) کہ تمام طاقت اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔
166
اِذْ تَبَرَّاَ الَّذِيْنَ اتُّبِعُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْا وَرَاَوُا الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ الْاَسْبَابُ
(وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جب قوم کے پیشوا اپنی پیروی کرنے والوں سے بیزاری ظاہر کریں گے، وہ (خود) عذاب کا سامنا کریں گے اور ان کے تمام سہارے ٹوٹ چکے ہوں گے،
167
وَقَالَ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْا لَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّاَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوْا مِنَّاؕ كَذٰلِكَ يُرِيْهِمُ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْ حَسَرٰتٍ عَلَيْهِمْؕ وَمَا هُمْ بِخٰرِجِيْنَ مِنَ النَّارِ
تو پیروی کرنے والے کہیں گے کہ اگر ہمیں ایک موقع اور ملے تو جیسے وہ ہم سے بے تعلقی برت رہے ہیں، ہم بھی ان سے بے تعلقی کا برتاؤ کریں، اللہ اسی طرح ان کو ان کے اعمال دکھائے گا، جو ان کے لئے سامانِ حسرت ہوگا اور وہ دوزخ سے ہرگز نہ نکل سکیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 21 آیات 168 تا 176
168
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ كُلُوْا مِمَّا فِي الْاَرْضِ حَلٰلًا طَيِّبًاؗۖ وَّلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ
اے لوگو! زمین میں جو کچھ ہے، اس میں سے کھاؤ؛ بشرطیکہ حلال و پاک ہو، اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو؛ کہ وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے۔
169
اِنَّمَا يَاْمُرُكُمْ بِالسُّوْۤءِ وَالْفَحْشَاۤءِ وَاَنْ تَقُوْلُوْا عَلَي اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
بے شک شیطان تم کو محض برائی، بے حیائی اور اللہ پر ایسی باتیں گھڑنے کا حکم دیتا ہے، جسے تم جانتے تک نہیں۔
170
وَاِذَا قِيْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَا͏ٓ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَا͏ٓ اَلْفَيْنَا عَلَيْهِ اٰبَاۤءَنَاؕ اَوَلَوْ كَانَ اٰبَاۤو͏ٔ͏ُهُمْ لَا يَعْقِلُوْنَ شَيْـًٔا وَّلَا يَهْتَدُوْنَ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس کتاب کی پیروی کرو جو اللہ نے نازل فرمائی ہے تو کہتے ہیں: بلکہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے، جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے، چاہے ان کے باپ دادا نا سمجھ اور ہدایت سے محروم ہی کیوں نہ ہوں؟
171
وَمَثَلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا كَمَثَلِ الَّذِيْ يَنْعِقُ بِمَا لَا يَسْمَعُ اِلَّا دُعَاۤءً وَّنِدَاۤءًؕ صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَعْقِلُوْنَ
اور کافروں کی مثال اس شخص کی سی ہے جو ایسے (جانور) کو پکارے، جو سوائے پکارنے اور چلانے کے کچھ نہ سنتے ہوں، یہ بہرے، گونگے، اندھے ہیں؛ اس لئے کچھ نہیں سمجھتے۔
172
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَاشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِيَّاهُ تَعْبُدُوْنَ
اے ایمان والو! اگر (واقعی) تم اللہ ہی کی بندگی کرتے ہو تو جو کچھ ہم نے تم کو عطا کیا ہے، اس میں سے پاکیزہ چیزیں کھاؤ، اور اللہ کا شکر ادا کرو۔
173
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيْرِ وَمَا͏ٓ اُهِلَّ بِهٖ لِغَيْرِ اللّٰهِۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَلَا͏ٓ اِثْمَ عَلَيْهِؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
بے شک اللہ نے تم پر مردار، خون، سور کا گوشت، اور وہ جانور جس پر اللہ کے سوا کسی کا نام لیا گیا ہو، حرام کیا ہے، ہاں، جو شخص مجبور ہو جائے (اور ان میں سے کچھ کھا لے) نہ نافرمانی مقصود ہو اور نہ حد سے تجاوز کرے، تو اس پر کچھ گناہ نہیں، بے شک اللہ بہت درگذر کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔
174
اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْتُمُوْنَ مَا͏ٓ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَيَشْتَرُوْنَ بِهٖ ثَمَنًا قَلِيْلًاۙ اُولٰۤىِٕكَ مَا يَاْكُلُوْنَ فِيْ بُطُوْنِهِمْ اِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ وَلَا يُزَكِّيْهِمْۚۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
اللہ نے کتاب میں جو مضمون نازل کیا ہے، جو لوگ اسے چھپاتے ہیں اور اس کے بدلہ تھوڑی سی قیمت حاصل کر لیتے ہیں، وہ یقیناً اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں، قیامت کے دن اللہ ان سے نہ بات کرے گا، اور نہ ان کو پاک فرمائے گا، اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
175
اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالْهُدٰي وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِۚ فَمَا͏ٓ اَصْبَرَهُمْ عَلَي النَّارِ
یہی لوگ ہیں جنھوں نے ہدایت کی بجائے گمراہی اور مغفرت کی بجائے عذاب کو خرید لیا ہے، یہ دوزخ پر کس قدر صابر ہیں!
176
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ نَزَّلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّؕ وَاِنَّ الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوْا فِي الْكِتٰبِ لَفِيْ شِقَاقٍۭ بَعِيْدٍ
یہ سزا اس لئے ہوگی کہ اللہ نے حق کی حامل کتاب نازل فرمائی اور جن لوگوں نے کتاب میں اختلاف کیا ہے، وہ محض ضد میں دور جا پڑے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 22 آیات 177 تا 182
177
لَيْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْمَلٰۤىِٕكَةِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيّٖنَۚ وَاٰتَي الْمَالَ عَلٰي حُبِّهٖ ذَوِي الْقُرْبٰي وَالْيَتٰمٰي وَالْمَسٰكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِۙ وَالسَّاۤىِٕلِيْنَ وَفِي الرِّقَابِۚ وَاَقَامَ الصَّلٰوةَ وَاٰتَي الزَّكٰوةَۚ وَالْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِمْ اِذَا عٰهَدُوْاۚ وَالصّٰبِرِيْنَ فِي الْبَاْسَاۤءِ وَالضَّرَّاۤءِ وَحِيْنَ الْبَاْسِؕ اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ صَدَقُوْاؕ وَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْمُتَّقُوْنَ
محض اپنا رخ پورب یا پچھم کی طرف کر لینا نیکی نہیں ہے؛ بلکہ نیک وہ ہے جو اللہ پر، آخرت پر، فرشتوں پر، (آسمانی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان رکھے، اپنا محبوب مال، قرابت داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں اور مانگنے والوں پر، نیز غلاموں کے آزاد کرانے میں خرچ کرے، نماز قائم کرے اور زکوٰۃ ادا کرے، جب وعدہ کرے تو وعدہ پورا کرے، تنگدستی، بیماری اور جنگ کے موقع پر صبر سے کام لے، یہی لوگ اپنے ایمان میں سچے ہیں اور یہی تقویٰ والے ہیں۔
178
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلٰيؕ اَلْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْاُنْثٰي بِالْاُنْثٰيؕ فَمَنْ عُفِيَ لَهٗ مِنْ اَخِيْهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِ وَاَدَاۤءٌ اِلَيْهِ بِاِحْسَانٍؕ ذٰلِكَ تَخْفِيْفٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌؕ فَمَنِ اعْتَدٰي بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
اے ایمان والو! تم پر مقتولوں کے بارے میں ”قصاص“ فرض کیا گیا ہے، آزاد نے قتل کیا ہو تو اس آزاد سے، غلام نے قتل کیا ہو تو اس غلام سے اور عورت نے قتل کیا ہو تو اس عورت سے بدلہ لیا جائے، پھر جس (قاتل) کو اس کے بھائی کی طرف سے کچھ بھی معاف کر دیا جائے تو مناسب طریقہ پر (مقتول کے ورثہ کو خوں بہا کا) مطالبہ کرنا چاہئے اور (قاتل کو بھی) بہتر طریقہ پر ادا کر دینا چاہئے، یہ تمہارے رب کی طرف سے آسانی اور مہربانی ہے؛ لہٰذا جو اس کے بعد زیادتی کرے گا، تو اس کے لئے دردناک عذاب ہے۔
179
وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيٰوةٌ يّٰٓاُولِي الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
اور اے اصحابِ دانش! قصاص میں (درحقیقت) تمہارے لئے زندگی ہے؛ تاکہ تم (دنیا میں قتل اور آخرت میں عذاب سے) بچ سکو۔
180
كُتِبَ عَلَيْكُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ اِنْ تَرَكَ خَيْرَاۚۖ اࣙلْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَالْاَقْرَبِيْنَ بِالْمَعْرُوْفِۚ حَقًّا عَلَي الْمُتَّقِيْنَ
جب تم میں سے کسی پر موت (کا وقت قریب) آ جائے اور وہ کچھ مال چھوڑ رہا ہو تو تم پر والدین اور رشتہ داروں کے لئے مناسب طریقہ پر وصیت کرنا فرض ہے، یہ تقویٰ والوں پر لازم ہے۔
181
فَمَنْۢ بَدَّلَهٗ بَعْدَ مَا سَمِعَهٗ فَاِنَّمَا͏ٓ اِثْمُهٗ عَلَي الَّذِيْنَ يُبَدِّلُوْنَهٗؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ
پھر کوئی شخص وصیت سننے کے بعد اس کو بدل ڈالے تو بدلنے والوں کو اس کا گناہ ہوگا، بے شک اللہ خوب سننے والا اور جاننے والا ہے؛
182
فَمَنْ خَافَ مِنْ مُّوْصٍ جَنَفًا اَوْ اِثْمًا فَاَصْلَحَ بَيْنَهُمْ فَلَا͏ٓ اِثْمَ عَلَيْهِؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
البتہ جس شخص کو وصیت کرنے والے سے غلطی یا گناہ کا اندیشہ ہو اور وہ ان کے درمیان صلح کرا دے تو اس پر کچھ گناہ نہیں، بے شک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 23 آیات 183 تا 188
183
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
اے ایمان والو! جیسے تم سے پہلی اُمتوں پر روزے فرض کئے گئے تھے، تم پر بھی روزے فرض کئے گئے ہیں؛ تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہو جائے۔
184
اَيَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍؕ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيْضًا اَوْ عَلٰي سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَؕ وَعَلَي الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهٗ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍؕ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهٗؕ وَاَنْ تَصُوْمُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
گنتی کے چند دنوں (ہی کے روزے فرض ہیں)، پھر تم میں سے جو بیمار ہو، یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں اتنے ہی دن روزے رکھ لے اور جو لوگ اس کی طاقت رکھتے ہوں (اور پھر بھی روزہ نہ رکھیں)، ان پر فدیہ، ایک محتاج کا کھانا، ہے، پھر جو اپنی خوشی سے (مزید) نیکی کرے، تو یہ اس کے لئے (ہی) بہتر ہے، اور اگر تم سمجھ رکھتے ہو تو تمہارے حق میں بہتر یہی ہے کہ روزے رکھ لو۔
185
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْٓ اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًي لِّلنَّاسِ وَبَيِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰي وَالْفُرْقَانِۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُؕ وَمَنْ كَانَ مَرِيْضًا اَوْ عَلٰي سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَؕ يُرِيْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيْدُ بِكُمُ الْعُسْرَؗ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰي مَا هَدٰىكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
ماہِ رمضان ہی ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو لوگوں کے لئے ذریعۂ ہدایت، ہدایت کی واضح دلیلوں پر مشتمل اور حق و باطل میں فرق کرنے والا، پس تم میں سے جو رمضان کا مہینہ پائے، وہ اس ماہ کا روزہ ضرور ہی رکھے اور جو مریض یا مسافر ہو، وہ دوسرے دنوں میں اتنے ہی دنوں روزہ رہے، اللہ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے نہ کہ دشواری، اور چاہتا ہے کہ (روزہ کی) مقررہ تعداد پوری کر لو، نیز اللہ نے تم کو ہدایت عطا فرمائی ہے، اس پر اللہ کی بڑائی بیان کرو اور اس کا شکر ادا کرو۔
186
وَاِذَا سَاَلَكَ عِبَادِيْ عَنِّيْ فَاِنِّيْ قَرِيْبٌؕ اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِۙ فَلْيَسْتَجِيْبُوْا لِيْ وَلْيُو͏ٔ͏ْمِنُوْا بِيْ لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُوْنَ
اور جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دیجئے) کہ میں قریب ہی ہوں، جب کوئی مجھ سے دُعاء کرتا ہے تو دُعاء کرنے والوں کی دُعاء قبول کرتا ہوں، تو لوگوں کو بھی چاہئے کہ میرے احکام کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں؛ تاکہ وہ ہدایت سے سرفراز ہوں۔
187
اُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ اِلٰي نِسَاۤىِٕكُمْؕ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَاَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّؕ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنْكُمْۚ فَالْـٰٔنَ بَاشِرُوْهُنَّ وَابْتَغُوْا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْࣕ وَكُلُوْا وَاشْرَبُوْا حَتّٰي يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْاَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِࣕ ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّيَامَ اِلَي الَّيْلِۚ وَلَا تُبَاشِرُوْهُنَّ وَاَنْتُمْ عٰكِفُوْنَۙ فِي الْمَسٰجِدِؕ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَقْرَبُوْهَاؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ اٰيٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُوْنَ
روزہ کی رات میں تمہارے لئے اپنی بیوی سے ہم بستری حلال کی جاتی ہے، وہ تمہارے لئے اور تم ان کے لئے لباس ہو، اللہ کو معلوم ہے کہ تم اپنے آپ سے خیانت کیا کرتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے تمہاری توبہ قبول کر لی اور تم سے درگذر فرما دیا؛ لہٰذا اب اپنی بیویوں سے ہم بستری کرو اور تمہارے لئے اللہ نے جو مقدر فرمایا ہے، اسے تلاش کرو، نیز جب تک صبح کی سپیدی (رات) کی سیاہی سے نمایاں نہ ہو جائے کھاؤ پیو، (پھر پورا کرو روزہ کو رات تک)، اور (ہاں) جب تم مسجد میں معتکف رہو تو بیوی سے صحبت نہ کرنا، یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں، ان کے قریب بھی نہ جانا، اللہ اسی طرح لوگوں کے لئے اپنے احکام بیان فرماتا ہے؛ تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں۔
188
وَلَا تَاْكُلُوْٓا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوْا بِهَا͏ٓ اِلَي الْحُكَّامِ لِتَاْكُلُوْا فَرِيْقًا مِّنْ اَمْوَالِ النَّاسِ بِالْاِثْمِ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
اور ناحق طریقہ پر ایک دوسرے کا مال نہ کھاؤ اور نہ (رشوت کے طور پر) مال حاکموں تک پہنچاؤ؛ تاکہ جانتے بوجھتے لوگوں کا کچھ مال ظلم کے ساتھ کھا جاؤ۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 24 آیات 189 تا 196
189
يَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الْاَهِلَّةِؕ قُلْ هِيَ مَوَاقِيْتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّؕ وَلَيْسَ الْبِرُّ بِاَنْ تَاْتُوا الْبُيُوْتَ مِنْ ظُهُوْرِهَا وَلٰكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقٰيۚ وَاْتُوا الْبُيُوْتَ مِنْ اَبْوَابِهَاࣕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
لوگ آپ سے چاند کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، آپ کہہ دیں کہ یہ لوگوں کے لئے اوقات کو جاننے اور (خاص کر) حج (کے ایام) کو پہچاننے کا ذریعہ ہیں، نیکی یہ نہیں ہے کہ تم گھروں میں ان کی پشت کی طرف سے داخل ہو؛ بلکہ نیک وہ ہے جو اللہ کا ڈر رکھتا ہو، گھروں میں ان کے دروازوں سے آیا کرو، اور اللہ سے ڈرتے رہو؛ تاکہ تم فلاح پاؤ۔
190
وَقَاتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ الَّذِيْنَ يُقَاتِلُوْنَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوْاؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِيْنَ
اور جو لوگ تم سے برسر پیکار ہیں، ان سے اللہ کے راستہ میں جہاد کرو اور زیادتی نہ کرو، کہ اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
191
وَاقْتُلُوْهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوْهُمْ وَاَخْرِجُوْهُمْ مِّنْ حَيْثُ اَخْرَجُوْكُمْ وَالْفِتْنَةُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِۚ وَلَا تُقٰتِلُوْهُمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتّٰي يُقٰتِلُوْكُمْ فِيْهِۚ فَاِنْ قٰتَلُوْكُمْ فَاقْتُلُوْهُمْؕ كَذٰلِكَ جَزَاۤءُ الْكٰفِرِيْنَ
اور ان کو جہاں پاؤ مار ڈالو اور جہاں سے انھوں نے تم کو نکالا ہے، تم بھی انھیں نکال باہر کرو؛ کیوں کہ فتنہ انگیزی قتل سے بڑھ کر ہے، اور جب تک وہ خود تم سے جنگ نہ کریں، مسجد حرام کے پاس تم بھی ان سے جنگ نہ کرو، ہاں اگر وہ خود تم سے جنگ کریں، تو تم بھی ان کو قتل کرو، ایمان نہ لانے والوں کی سزا یہی ہے۔
192
فَاِنِ انْتَهَوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
پھر اگر وہ (کفر سے) باز آجائیں تو اللہ معاف کرنے والا نہایت مہربان ہے۔
193
وَقٰتِلُوْهُمْ حَتّٰي لَا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ وَّيَكُوْنَ الدِّيْنُ لِلّٰهِؕ فَاِنِ انْتَهَوْا فَلَا عُدْوَانَ اِلَّا عَلَي الظّٰلِمِيْنَ
اور جب تک فتنہ ختم نہ ہوجائے اور دین اللہ ہی کے لئے نہ ہوجائے، ان سے جنگ کرتے رہو، ہاں، اگر وہ باز آجائیں، تو سوائے ظالموں کے کسی پر زیادتی نہ کی جائے۔
194
اَلشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمٰتُ قِصَاصٌؕ فَمَنِ اعْتَدٰي عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدٰي عَلَيْكُمْࣕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِيْنَ
حرمت والا مہینہ حرمت والے مہینہ کے بدلہ ہے اور ادب و حرمت کا پاس رکھنے میں بھی برابری ہے، تو جو تم پر (حرام مہینہ میں) زیادتی کرے، اس کی زیادتی کے مطابق تم بھی بدلہ لو، اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ بے شک اللہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
195
وَاَنْفِقُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَلَا تُلْقُوْا بِاَيْدِيْكُمْ اِلَي التَّهْلُكَةِۚۖۛ وَاَحْسِنُوْاۚۛ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ
اور اللہ کے راستہ میں خرچ کرو، اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو، اور اچھے کام کرتے رہو، بے شک اللہ نیک کام کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
196
وَاَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلّٰهِؕ فَاِنْ اُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِۚ وَلَا تَحْلِقُوْا رُءُوْسَكُمْ حَتّٰي يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهٗؕ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيْضًا اَوْ بِهٖٓ اَذًي مِّنْ رَّاْسِهٖ فَفِدْيَةٌ مِّنْ صِيَامٍ اَوْ صَدَقَةٍ اَوْ نُسُكٍۚ فَاِذَا͏ٓ اَمِنْتُمْࣟ فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ اِلَي الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِۚ فَمَنْ لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلٰثَةِ اَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ اِذَا رَجَعْتُمْؕ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌؕ ذٰلِكَ لِمَنْ لَّمْ يَكُنْ اَهْلُهٗ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ
حج و عمرہ کو اللہ کے لئے پورا کرو، پھر اگر تم روک دیئے جاؤ تو جو قربانی میسر ہو (پیش کرو)، اور جب تک قربانی اپنے ٹھکانہ پر نہ پہنچ جائے، بال نہ مونڈاؤ، ہاں! تم میں سے جو بیمار ہو یا اس کو سر میں کچھ تکلیف ہو، تو (بال مونڈالے اور) روزہ یا صدقہ یا قربانی کے ذریعہ فدیہ ادا کردے، پھر جب تم اطمینان کی حالت میں ہو، تو جو حج کے ساتھ عمرہ کا فائدہ اُٹھائے، اس کو چاہئے کہ جو قربانی میسر ہو، کرے، جس کو قربانی (کا جانور) میسر نہ ہو، وہ تین دنوں حج کے دنوں میں روزہ رکھے اور سات روزے تمہارے واپس آجانے کے بعد، یہ پورے دس روزے ہوئے، یہ حکم ان لوگوں کے لئے ہے، جن کے گھر والے ”مسجد حرام“ کے پاس نہ رہتے ہوں اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ اللہ کی سزا بہت سخت ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 25 آیات 197 تا 210
197
اَلْحَجُّ اَشْهُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌۚ فَمَنْ فَرَضَ فِيْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوْقَۙ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّؕ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ يَّعْلَمْهُ اللّٰهُؕؔ وَتَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوٰيؗ وَاتَّقُوْنِ يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِ
حج کے چند متعین مہینے ہیں، جو اِن میں (احرام باندھ کر اپنے آپ پر) حج لازم کر لے، تو پھر وہ حج میں نہ کوئی فحش بات کرے، نہ گناہ اور نہ جھگڑا، اور تم جو بھی اچھے کام کرتے ہو، اللہ اس کو جانتا ہے اور (ہاں) راستہ کا توشہ لے لیا کرو، بہترین توشہ تقویٰ ہے، اور اے اصحابِ عقل و دانش! مجھ ہی سے ڈرتے رہا کرو۔
198
لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْؕ فَاِذَا͏ٓ اَفَضْتُمْ مِّنْ عَرَفٰتٍ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِࣕ وَاذْكُرُوْهُ كَمَا هَدٰىكُمْۚ وَاِنْ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلِهٖ لَمِنَ الضَّاۤلِّيْنَ
تم پر (حج کے موقع سے) اپنے رب کی روزی تلاش کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، پھر جب تم عرفات سے واپس لوٹو تو ”مشعر حرام“ کے پاس اللہ کا ذکر کیا کرو، اور ذکر بھی اس طرح کرو، جس طرح اللہ نے بتایا ہے، اور یقیناً اس سے پہلے تم (اس سلسلہ میں) صحیح راستہ سے ہٹے ہوئے تھے۔
199
ثُمَّ اَفِيْضُوْا مِنْ حَيْثُ اَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللّٰهَؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
پھر جہاں سے لوگ واپس آتے ہیں تم بھی (وہاں جا کر) وہیں سے واپس آؤ، اور اللہ سے مغفرت چاہتے رہو، بے شک اللہ درگذر کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔
200
فَاِذَا قَضَيْتُمْ مَّنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَذِكْرِكُمْ اٰبَاۤءَكُمْ اَوْ اَشَدَّ ذِكْرًاؕ فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّقُوْلُ رَبَّنَا͏ٓ اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهٗ فِي الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ
نیز جب حج کے افعال ادا کر لو، تو جیسے (اسلام سے پہلے) اپنے باپ دادا کو یاد کرتے تھے، اسی طرح بلکہ اس سے بڑھ کر تم اللہ کو یاد کرو، پھر کچھ لوگ تو وہ ہیں جو کہتے ہیں: ”اے ہمارے رب! ہمیں دنیا ہی میں دے دیجئے“ اور آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔
201
وَمِنْهُمْ مَّنْ يَّقُوْلُ رَبَّنَا͏ٓ اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ
اور کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں: ”ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا کی بھی بھلائی عطا فرمائیے اور آخرت کی بھی، اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیجئے!“
202
اُولٰۤىِٕكَ لَهُمْ نَصِيْبٌ مِّمَّا كَسَبُوْاؕ وَاللّٰهُ سَرِيْعُ الْحِسَابِ
یہی لوگ ہیں جن کو ان کے اعمال کی وجہ سے (آخرت میں) حصہ ملے گا اور اللہ جلد حساب لے لے گا۔
203
وَاذْكُرُوا اللّٰهَ فِيْٓ اَيَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍؕ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِيْ يَوْمَيْنِ فَلَا͏ٓ اِثْمَ عَلَيْهِۚ وَمَنْ تَاَخَّرَ فَلَا͏ٓ اِثْمَ عَلَيْهِۙ لِمَنِ اتَّقٰيؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّكُمْ اِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ
اور گنتی کے (اِن) چند دنوں میں اللہ کا ذکر کرتے رہو، پھر اگر کوئی شخص جلد ’دو ہی دنوں‘ میں چلا جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جو (تیسرے دن بھی) رہ جائے، اس پر بھی کوئی گناہ نہیں؛ یہ اس کے لئے ہے جو ڈرتا رہے، ڈرتے رہو اور جان لو کہ تم سب اللہ ہی کے پاس جمع کئے جاؤ گے۔
204
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُّعْجِبُكَ قَوْلُهٗ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَيُشْهِدُ اللّٰهَ عَلٰي مَا فِيْ قَلْبِهٖۙ وَهُوَ اَلَدُّ الْخِصَامِ
بعض لوگ وہ ہیں کہ دنیوی زندگی میں آپ کو اُن کی بات بھلی لگتی ہے، وہ اپنے دل کے حال پر اللہ کو گواہ بھی بناتے ہیں؛ حالاں کہ وہ سخت ترین دشمن ہیں۔
205
وَاِذَا تَوَلّٰي سَعٰي فِي الْاَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيْهَا وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ
جب وہ حکومت پا لیتے ہیں تو زمین میں اس بات کے لئے دوڑ دھوپ کرتے ہیں کہ فساد برپا کریں اور کھیتوں اور جانوروں کو ہلاک و برباد کر دیں، اور اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا۔
206
وَاِذَا قِيْلَ لَهُ اتَّقِ اللّٰهَ اَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْاِثْمِ فَحَسْبُهٗ جَهَنَّمُؕ وَلَبِي͏ٔ͏ْسَ الْمِهَادُ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈرو تو غرور ان کو گناہ پر کمربستہ رکھتا ہے، ان کے لئے دوزخ ہی کافی ہے اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے!
207
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّشْرِيْ نَفْسَهُ ابْتِغَاۤءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ
اور بعض وہ لوگ (بھی) ہیں جو اپنی جان تک اللہ کی خوشنودی کی نذر کر دیتے ہیں، اور اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے۔
208
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِي السِّلْمِ كَاۤفَّةًࣕ وَّلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ
اے ایمان والو! اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ اور شیطان کے نقشِ قدم پر نہ چلو کہ یقیناً وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے۔
209
فَاِنْ زَلَلْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَاۤءَتْكُمُ الْبَيِّنٰتُ فَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ
پھر اگر کھلی ہوئی دلیلیں آ جانے کے بعد بھی تم پھسل گئے تو جان لو کہ اللہ بہت زبردست اور حکمت والا ہے۔
210
هَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّا͏ٓ اَنْ يَّاْتِيَهُمُ اللّٰهُ فِيْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلٰۤىِٕكَةُ وَقُضِيَ الْاَمْرُؕ وَاِلَي اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
کیا وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس اللہ اور فرشتے ابر کے سائبانوں میں آ جائیں اور قصہ (ہی) طے ہو جائے؟ اور سارے معاملات اللہ ہی کے حضور رُجوع کئے جائیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 26 آیات 211 تا 216
211
سَلْ بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ كَمْ اٰتَيْنٰهُمْ مِّنْ اٰيَةٍۭ بَيِّنَةٍؕ وَمَنْ يُّبَدِّلْ نِعْمَةَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۤءَتْهُ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ
(اے رسول!) آپ بنی اسرائیل سے پوچھئے کہ ہم نے ان کو کس قدر کھلی ہوئی نشانیاں دی تھیں، اور جو کوئی اللہ کی نعمت حاصل ہونے کے بعد اس کو بدل ڈالے، تو (جان لو کہ) اللہ کا عذاب بہت سخت ہے۔
212
زُيِّنَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا وَيَسْخَرُوْنَ مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاۘ وَالَّذِيْنَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِؕ وَاللّٰهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاۤءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
کافروں کے لئے دنیوی زندگی بڑی خوشنما بنا دی گئی ہے، اور یہ لوگ اہل ایمان کا مذاق اُڑاتے ہیں؛ حالاں کہ جن لوگوں نے تقویٰ اختیار کیا ہے، وہ قیامت کے دن ان سے بلند درجہ پر ہوں گے اور (دنیا میں) اللہ جس کو چاہتا ہے بے حساب روزی دے دیتا ہے۔
213
كَانَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةًࣞ فَبَعَثَ اللّٰهُ النَّبِيّٖنَ مُبَشِّرِيْنَ وَمُنْذِرِيْنَࣕ وَاَنْزَلَ مَعَهُمُ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِيَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِيْمَا اخْتَلَفُوْا فِيْهِؕ وَمَا اخْتَلَفَ فِيْهِ اِلَّا الَّذِيْنَ اُوْتُوْهُ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۤءَتْهُمُ الْبَيِّنٰتُ بَغْيًاۢ بَيْنَهُمْۚ فَهَدَي اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لِمَا اخْتَلَفُوْا فِيْهِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِهٖؕ وَاللّٰهُ يَهْدِيْ مَنْ يَّشَاۤءُ اِلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
(ایک زمانہ میں) تمام لوگ ایک ہی دین پر تھے، پھر (جب لوگوں میں اختلاف پیدا ہوا تو) اللہ نے خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے پیغمبروں کو بھیجا اور ان کے ساتھ حق کی حامل رہنما کتاب نازل فرمائی؛ تاکہ جن باتوں کے بارے میں لوگوں کے درمیان اختلاف تھا، ان میں اللہ فیصلہ کر دے، اور یہ اختلاف محض باہمی ضد کی وجہ سے کھلی ہوئی دلیلیں آ جانے کے بعد خود ان لوگوں نے کیا جن کو کتاب عطا کی گئی تھی، تو جن باتوں کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے تھے، اللہ نے اپنی مرضی سے ان کے سلسلہ میں مومنوں کو حق کی رہنمائی فرمائی اور اللہ جسے چاہتا ہے راہِ راست بتا دیتا ہے۔
214
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْؕ مَسَّتْهُمُ الْبَاْسَاۤءُ وَالضَّرَّاۤءُ وَزُلْزِلُوْا حَتّٰي يَقُوْلَ الرَّسُوْلُ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ مَتٰي نَصْرُ اللّٰهِؕ اَلَا͏ٓ اِنَّ نَصْرَ اللّٰهِ قَرِيْبٌ
(مسلمانو!) کیا تمہارا خیال ہے کہ تم ان آزمائشوں سے گذرے بغیر جنت میں داخل ہو جاؤ گے، جن سے تم سے پہلے کی اُمتیں گذر چکی ہیں؟ ان کو تنگی اور سختی پیش آئی اور وہ ہلا ڈالے گئے؛ یہاں تک کہ رسول اور ان کے ساتھ ایمان لانے والے بول اٹھے کہ کب اللہ کی مدد آئے گی؟ (ان سے کہا گیا) سن لو! یقیناً اللہ کی مدد قریب ہے۔
215
يَسْـَٔلُوْنَكَ مَاذَا يُنْفِقُوْنَ࣢ؕ قُلْ مَا͏ٓ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالْاَقْرَبِيْنَ وَالْيَتٰمٰي وَالْمَسٰكِيْنِ وَابْنِ السَّبِيْلِؕ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيْمٌ
لوگ آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیجئے کہ ”جو کچھ بھی تم مال خرچ کرو، وہ والدین، قرابت داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کا حق ہے“ اور تم جو بھی نیکی کرو گے اللہ اس سے خوب واقف ہے۔
216
كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ وَهُوَ كُرْهٌ لَّكُمْۚ وَعَسٰٓي اَنْ تَكْرَهُوْا شَيْـًٔا وَّهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْۚ وَعَسٰٓي اَنْ تُحِبُّوْا شَيْـًٔا وَّهُوَ شَرٌّ لَّكُمْؕ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ
تم پر جہاد فرض کیا گیا ہے جو تم پر گراں ہے، ممکن ہے کہ ایک چیز تم کو بری لگے؛ حالاں کہ وہ تمہارے حق میں بہتر ہو، اور ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تم کو پسند ہو؛ حالاں کہ وہ تمہارے حق میں بہتر نہ ہو، اور اللہ جانتا ہے، تم نہیں جانتے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 27 آیات 217 تا 221
217
يَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيْهِؕ قُلْ قِتَالٌ فِيْهِ كَبِيْرٌؕ وَصَدٌّ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَكُفْرٌۢ بِهٖ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِࣗ وَاِخْرَاجُ اَهْلِهٖ مِنْهُ اَكْبَرُ عِنْدَ اللّٰهِۚ وَالْفِتْنَةُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِؕ وَلَا يَزَالُوْنَ يُقَاتِلُوْنَكُمْ حَتّٰي يَرُدُّوْكُمْ عَنْ دِيْنِكُمْ اِنِ اسْتَطَاعُوْاؕ وَمَنْ يَّرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِيْنِهٖ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرٌ فَاُولٰۤىِٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِۚ وَاُولٰۤىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
لوگ آپ سے حرام مہینوں میں جہاد کرنے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، آپ کہہ دیں کہ: ”اس میں جنگ کرنا بڑا گناہ ہے اور اللہ کے راستہ سے روکنا، اللہ کو نہ ماننا، مسجد حرام سے روکنا اور یہاں رہنے والوں کو یہاں سے نکال دینا اللہ کے نزدیک اس سے بھی بڑا گناہ ہے اور فتنہ انگیزی قتل سے بھی بڑا جرم ہے“، یہ لوگ تم لوگوں سے لڑتے ہی رہیں گے، یہاں تک کہ اگر قابو پاجائیں تو تم کو تمہارے دین ہی سے پھیر دیں اور (یاد رکھو کہ) تم میں سے جو شخص دین سے مرتد ہوجائے اور کفر کی حالت میں مرے، تو دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اس کے (نیک) اعمال غارت ہوجائیں گے، ایسے لوگ دوزخی ہیں اور وہ ہمیشہ دوزخ ہی میں رہیں گے۔
218
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِيْنَ هَاجَرُوْا وَجٰهَدُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِۙ اُولٰۤىِٕكَ يَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
بے شک جو ایمان لائے، جنھوں نے ہجرت کی اور اللہ کے راستہ میں جہاد کیا، یہی اللہ کی رحمت کے (سچے) اُمیدوار ہیں اور اللہ بڑا بخشنے والا اور نہایت مہربان ہے۔
219
يَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِؕ قُلْ فِيْهِمَا͏ٓ اِثْمٌ كَبِيْرٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِؗ وَاِثْمُهُمَا͏ٓ اَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَاؕ وَيَسْـَٔلُوْنَكَ مَاذَا يُنْفِقُوْنَ࣢ؕ قُلِ الْعَفْوَؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَ
لوگ آپ سے شراب اور جوا کے بارے میں سوال کرتے ہیں، آپ کہہ دیں کہ: ”ان دونوں میں بڑا گناہ ہے، اور لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھی ہیں؛ لیکن ان کا گناہ ان کے فائدوں سے بڑھ کر ہے“ لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ (نیکی کے کاموں میں) کتنا خرچ کریں؟ آپ فرمادیں: جو اپنے خرچ سے بچ رہے! اللہ تم پر کھول کھول کر احکام بیان کرتا ہے؛ تاکہ تم سوچ لیا کرو
220
فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِؕ وَيَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الْيَتٰمٰيؕ قُلْ اِصْلَاحٌ لَّهُمْ خَيْرٌؕ وَاِنْ تُخَالِطُوْهُمْ فَاِخْوَانُكُمْؕ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِؕ وَلَوْ شَاۤءَ اللّٰهُ لَاَعْنَتَكُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ
دنیا وآخرت کے بارے میں۔ اور یتیموں کے بارے میں (بھی) دریافت کرتے ہیں تو کہہ دیجئے کہ ان کی مصلحت کی رعایت کرنا بہتر ہے، اگر تم ان کو (خرچ) میں شامل رکھو تو وہ تمہارے (دینی) بھائی (ہی) ہیں اور اللہ (یتیموں کے ساتھ) خیر خواہی کا جذبہ اور بدخواہی کا ارادہ رکھنے والے سے واقف ہے، اگر اللہ چاہتا تو تم کو مشقت میں ڈال دیتا؛ (لیکن) یقیناً اللہ زبردست بھی ہے اور حکمت والا بھی۔
221
وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكٰتِ حَتّٰي يُو͏ٔ͏ْمِنَّؕ وَلَاَمَةٌ مُّو͏ٔ͏ْمِنَةٌ خَيْرٌ مِّنْ مُّشْرِكَةٍ وَّلَوْ اَعْجَبَتْكُمْۚ وَلَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَتّٰي يُو͏ٔ͏ْمِنُوْاؕ وَلَعَبْدٌ مُّو͏ٔ͏ْمِنٌ خَيْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَّلَوْ اَعْجَبَكُمْؕ اُولٰۤىِٕكَ يَدْعُوْنَ اِلَي النَّارِۚۖ وَاللّٰهُ يَدْعُوْٓا اِلَي الْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِاِذْنِهٖۚ وَيُبَيِّنُ اٰيٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ
اور مشرک عورتیں جب تک مسلمان نہ ہوجائیں، ان سے نکاح نہ کرو اور ایک مسلمان باندی بھی (آزاد) مشرک خاتون سے بہتر ہے، گو وہ تم کو پسند ہو، اور (مسلمان عورتوں کا) مشرک مردوں سے جب تک وہ مسلمان نہ ہوجائیں، نکاح نہ کرو (اور البتہ غلام مسلمان بہتر ہے مشرک سے) گو وہ تم کو پسند ہوں؛ کیوں کہ یہ دوزخ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ اپنی توفیق دے کر جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے اور اللہ لوگوں کے لئے اپنے احکام کھول کھول کر بیان فرماتا ہے؛ تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 28 آیات 222 تا 228
222
وَيَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِيْضِؕ قُلْ هُوَ اَذًيۙ فَاعْتَزِلُوا النِّسَاۤءَ فِي الْمَحِيْضِۙ وَلَا تَقْرَبُوْهُنَّ حَتّٰي يَطْهُرْنَۚ فَاِذَا تَطَهَّرْنَ فَاْتُوْهُنَّ مِنْ حَيْثُ اَمَرَكُمُ اللّٰهُؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ التَّوَّابِيْنَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِيْنَ
لوگ آپ سے حیض کا حکم دریافت کرتے ہیں، کہہ دیجئے کہ وہ گندگی ہے، لہٰذا زمانۂ حیض میں عورتوں سے الگ رہو اور جب تک عورتیں پاک نہ ہو جائیں، ان سے الگ ہی رہو (یعنی) پاک ہونے تک ان سے صحبت نہ کرو، پھر جب پاک ہو جائیں تو جس مقام سے اللہ نے تم کو اجازت دی ہے، اسی راستہ سے ان سے صحبت کر سکتے ہو، بے شک اللہ خوب توبہ کرنے والوں اور خوب پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
223
نِسَاۤو͏ٔ͏ُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْࣕ فَاْتُوْا حَرْثَكُمْ اَنّٰي شِي͏ٔ͏ْتُمْؗ وَقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّكُمْ مُّلٰقُوْهُؕ وَبَشِّرِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں، تو اپنی کھیتی پر جس طرح چاہو آؤ، اور آئندہ کے واسطے بھی عمل کرتے رہو، اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ تم لوگوں کو یقیناً اللہ سے ملنا ہے نیز ایمان والوں کو خوشخبری سنا دیجئے۔
224
وَلَا تَجْعَلُوا اللّٰهَ عُرْضَةً لِّاَيْمَانِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْا وَتَتَّقُوْا وَتُصْلِحُوْا بَيْنَ النَّاسِؕ وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ
اور اللہ (کے نام) کو اپنی قسموں کے ذریعہ نیکی، تقویٰ اور لوگوں کے درمیان صلح کرانے میں رکاوٹ نہ بناؤ، اور اللہ خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے۔
225
لَا يُو͏ٔ͏َاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِيْٓ اَيْمَانِكُمْ وَلٰكِنْ يُّو͏ٔ͏َاخِذُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوْبُكُمْؕ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ
اللہ ”یمین لغو“ میں تمہاری پکڑ نہیں فرمائے گا؛ لیکن تمہارے دلوں نے جس کا ارادہ کیا ہو، اس میں گرفت فرمائے گا، اور اللہ بہت درگذر کرنے والا اور بردبار ہے۔
226
لِلَّذِيْنَ يُو͏ٔ͏ْلُوْنَ مِنْ نِّسَاۤىِٕهِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَةِ اَشْهُرٍۚ فَاِنْ فَاۤءُوْ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
جو لوگ اپنی بیویوں سے ایلا کریں، ان کے لئے چار ماہ رُکے رہنا ہے؛ چنانچہ اگر انھوں نے لوٹا لیا، تو بے شک اللہ معاف کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔
227
وَاِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَاِنَّ اللّٰهَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ
اور اگر طلاق کا ہی ارادہ کر لیا ہے تو یقیناً اللہ خوب سننے اور جاننے والا ہے۔
228
وَالْمُطَلَّقٰتُ يَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ ثَلٰثَةَ قُرُوْۤءٍؕ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ اَنْ يَّكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِيْٓ اَرْحَامِهِنَّ اِنْ كُنَّ يُو͏ٔ͏ْمِنَّ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِؕ وَبُعُوْلَتُهُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِيْ ذٰلِكَ اِنْ اَرَادُوْٓا اِصْلَاحًاؕ وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِيْ عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِࣕ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌؕ وَاللّٰهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ
اور جن عورتوں کو طلاق دے دی گئی ہے، وہ تین حیض تک (دوسرے نکاح سے) رکی رہیں، اور اگر وہ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتی ہوں تو ان کے لئے روا نہیں کہ اللہ نے ان کے رحم میں جو پیدا کیا ہے، وہ اسے چھپائیں، نیز اس مدت میں ان کے شوہر ان کو لوٹانے کے زیادہ حقدار ہیں؛ بشرطیکہ اصلاح مقصود ہو، اور جیسے عورتوں پر مردوں کے حقوق ہیں، ایسے ہی مردوں پر عورتوں کے حقوق بھی ہیں (دستور کے موافق)، ہاں؛ البتہ مردوں کو عورتوں پر ایک گونہ فضیلت حاصل ہے، اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 29 آیات 229 تا 231
229
اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِࣕ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِيْحٌۢ بِاِحْسَانٍؕ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّا͏ٓ اٰتَيْتُمُوْهُنَّ شَيْـًٔا اِلَّا͏ٓ اَنْ يَّخَافَا͏ٓ اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِؕ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيْمَا افْتَدَتْ بِهٖؕ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَعْتَدُوْهَاۚ وَمَنْ يَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰهِ فَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ
یہ طلاق دو بار تک ہے، اس کے بعد یا تو بھلے طریقے پر روک رکھنا ہے یا اچھے سلوک کے ساتھ چھوڑ دینا ہے، اور جو کچھ تم بیویوں کو دے چکے ہو، تمہارے لئے اس میں سے کچھ بھی واپس لے لینا درست نہیں، سوائے اس کے کہ تم دونوں کو اندیشہ ہو کہ اللہ کی (مقرر کی ہوئی) حدود کو قائم نہ رکھ سکو گے، اگر تم کو اندیشہ ہو کہ میاں بیوی اللہ کی حدوں کو قائم نہ رکھ سکیں گے، پھر عورت اپنی رہائی کے لئے کچھ دے دے تو زوجین پر (اس طرح معاملہ طے کرنے میں) کچھ مضائقہ نہیں، یہ اللہ کی (قائم کی ہوئی) حدیں ہیں، ان سے تجاوز نہ کرنا، اور جو لوگ اللہ کی (مقرر کی ہوئی) حدوں سے تجاوز کر جاتے ہیں، وہی ظالم ہیں۔
230
فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰي تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهٗؕ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا͏ٓ اَنْ يَّتَرَاجَعَا͏ٓ اِنْ ظَنَّا͏ٓ اَنْ يُّقِيْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِؕ وَتِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ
پھر اگر شوہر بیوی کو (تیسری) طلاق دے دے، تو اب وہ عورت اس مرد کے لئے حلال نہ ہوگی، جب تک کہ وہ دوسرے مرد کے نکاح میں نہ جائے، پھر اگر دوسرے شوہر نے بھی اسے طلاق دے دی اور دونوں کو اعتماد ہو کہ وہ (اب) اللہ کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے، تو باہم رجوع کر لینے (یعنی نیا نکاح کرنے) میں کچھ حرج نہیں اور یہ اللہ کی (مقرر کی ہوئی) حدیں ہیں، جن کو اللہ ان لوگوں کے لئے بیان کرتا ہے جو سمجھ دار ہیں۔
231
وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاۤءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍࣕ وَّلَا تُمْسِكُوْهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوْاۚ وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهٗؕ وَلَا تَتَّخِذُوْٓا اٰيٰتِ اللّٰهِ هُزُوًاؗ وَّاذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَمَا͏ٓ اَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُمْ بِهٖؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
اور جب تم بیویوں کو طلاق دو، پھر وہ اپنی عدت (کی تکمیل کے قریب) پہنچ جائیں تو یا تو بہتر طریقہ پر ان کو روک رکھو یا بھلے طریقہ پر چھوڑ دو، محض ان کو نقصان پہنچانے کے ارادہ سے، کہ تم زیادتی کرتے رہو، ان کو نہ روکو، جو ایسا کرتا ہے، وہ اپنے آپ ہی پر ظلم کرتا ہے، نیز اللہ کے احکام کو مذاق نہ بنالو اور اپنے آپ پر اللہ کے انعام کو اور اس بات کو کہ اللہ نے تمہاری نصیحت کے لئے تم پر کتاب اور حکمت اتاری ہے، یاد رکھو، اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ اللہ ہر چیز سے خوب واقف ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 30 آیات 232 تا 235
232
وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاۤءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اَنْ يَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوْفِؕ ذٰلِكَ يُوْعَظُ بِهٖ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يُو͏ٔ͏ْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِؕ ذٰلِكُمْ اَزْكٰي لَكُمْ وَاَطْهَرُؕ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ
اور جب تم عورتوں کو طلاق دو پھر وہ اپنی عدت پوری کر لیں، تو اب ان کو اس بات سے نہ روکو کہ وہ اپنے (سابق) شوہر سے باہمی رضامندی کے ساتھ بھلے طریقہ پر نکاح کر لیں، تم میں سے جو اللہ پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو، اس کو اس کی نصیحت کی جاتی ہے، یہ بات تمہیں پاکباز اور صاف ستھرا رکھے گی، اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
233
وَالْوَالِدٰتُ يُرْضِعْنَ اَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ يُّتِمَّ الرَّضَاعَةَؕ وَعَلَي الْمَوْلُوْدِ لَهٗ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِؕ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَهَاۚ لَا تُضَاۤرَّ وَالِدَةٌۢ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُوْدٌ لَّهٗ بِوَلَدِهٖࣗ وَعَلَي الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِكَۚ فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَاؕ وَاِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْٓا اَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّا͏ٓ اٰتَيْتُمْ بِالْمَعْرُوْفِؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ
مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائیں، یہ حکم اس کے لئے ہے جو دودھ کی مدت پوری کرنا چاہے، اور (اس مدت میں) دودھ پیتے بچہ کے باپ پر اُن عورتوں کا مروج طریقہ کے مطابق کھانا اور کپڑا واجب ہے، کسی بھی شخص کو اس کی طاقت کے لحاظ سے ہی تکلیف دی جائے، نہ کسی ماں کو اس کی اولاد کے ذریعہ تکلیف پہنچائی جائے اور نہ کسی باپ کو، اور باپ کا انتقال ہو چکا ہو، تو (بچہ کے) وارث پر ایسا ہی واجب ہے، اگر وہ دونوں (ماں باپ) باہمی رضامندی سے اور مشورہ سے دودھ چھڑانا چاہیں تو کوئی حرج نہیں، اور اگر تم بچوں کو (کسی دایہ سے) دودھ پلانا چاہو تب بھی تم پر حرج نہیں؛ بشرطیکہ مروج طریقہ کے مطابق تم جو اُجرت دے رہے ہو، وہ حوالہ کر دو، اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ تم جو کچھ بھی کرتے ہو، اللہ دیکھ رہا ہے۔
234
وَالَّذِيْنَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا يَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّعَشْرًاۚ فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيْمَا فَعَلْنَ فِيْٓ اَنْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ
اور تم میں سے جن لوگوں کی وفات ہو جائے اور وہ بیویاں چھوڑ جائیں، وہ اپنے آپ کو چار ماہ دس دنوں روکے رکھیں، پھر جب یہ اپنی عدت پوری کر لیں، تو وہ اپنی ذات کے بارے میں درست طریقہ پر جو بھی قدم اُٹھائیں (اے بیوہ عورتوں کے اولیاء!) تم پر اس میں کچھ گناہ نہیں، اور تم جو بھی عمل کرتے ہو، اللہ اس سے باخبر ہے۔
235
وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيْمَا عَرَّضْتُمْ بِهٖ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاۤءِ اَوْ اَكْنَنْتُمْ فِيْٓ اَنْفُسِكُمْؕ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ سَتَذْكُرُوْنَهُنَّ وَلٰكِنْ لَّا تُوَاعِدُوْهُنَّ سِرًّا اِلَّا͏ٓ اَنْ تَقُوْلُوْا قَوْلًا مَّعْرُوْفًا࣢ؕ وَلَا تَعْزِمُوْا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتّٰي يَبْلُغَ الْكِتٰبُ اَجَلَهٗؕ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ مَا فِيْٓ اَنْفُسِكُمْ فَاحْذَرُوْهُۚ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ
نیز (اُن) عورتوں کو پیامِ نکاح کے متعلق اشارۃً کوئی بات کہنے یا اپنے دلوں میں چھپائے رکھنے میں تم پر گناہ نہیں، اللہ جانتا ہے کہ تم ان کا ذکر ضرور کرو گے؛ لیکن ان سے خفیہ عہد و قرار نہ کر لینا، ہاں، بھلی بات کہہ سکتے ہو، اور جب تک مقررہ عدت نہ گذر جائے، نکاح کرنے کا پختہ ارادہ نہ کر لو اور آگاہ رہو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے، یقیناً اللہ اسے بھی جانتا ہے (سو اس سے ڈرتے رہو) اور جان لو کہ اللہ بخشنے والا اور بردبار ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 31 آیات 236 تا 242
236
لَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ اِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَاۤءَ مَا لَمْ تَمَسُّوْهُنَّ اَوْ تَفْرِضُوْا لَهُنَّ فَرِيْضَةًۚۖ وَّمَتِّعُوْهُنَّۚ عَلَي الْمُوْسِعِ قَدَرُهٗ وَعَلَي الْمُقْتِرِ قَدَرُهٗۚ مَتَاعًاۢ بِالْمَعْرُوْفِۚ حَقًّا عَلَي الْمُحْسِنِيْنَ
اگر تم عورتوں کو ہاتھ لگانے یا ان کا مہر مقرر کرنے سے پہلے ہی طلاق دے دو، تو تم پر گناہ نہیں اور ان کو رخصتانہ ادا کر دو، خوش حال پر اس کی حیثیت کے مطابق رخصتانہ ہے اور تنگ دست پر اس کی حیثیت کے بہ قدر، بھلے طریقہ پر رخصتانہ ادا کر دینا چاہئے، یہ نیکی کرنے والوں پر لازم ہے۔
237
وَاِنْ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيْضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ اِلَّا͏ٓ اَنْ يَّعْفُوْنَ اَوْ يَعْفُوَا الَّذِيْ بِيَدِهٖ عُقْدَةُ النِّكَاحِؕ وَاَنْ تَعْفُوْٓا اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰيؕ وَلَا تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَيْنَكُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ
اور اگر ان کو ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دی اور تم ان کے لئے مہر بھی مقرر کر چکے تھے تو مقررہ مہر کا آدھا واجب ہے، سوائے اس کے کہ عورتیں خود معاف کر دیں یا جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے، وہ معاف کر دے، اور یہ بات کہ تم درگذر سے کام لو (اور پورا مہر چھوڑ دو) تقویٰ سے قریب تر ہے، اور ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کرنا نہ بھولو، تم جو کچھ کرتے ہو، یقیناً اللہ اس کو دیکھ رہا ہے۔
238
حٰفِظُوْا عَلَي الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوةِ الْوُسْطٰيࣗ وَقُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِيْنَ
تمام نمازوں اور (خاص کر) درمیانی نماز کی پابندی کرو اور اللہ کے سامنے خاموش کھڑے ہوا کرو۔
239
فَاِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا اَوْ رُكْبَانًاۚ فَاِذَا͏ٓ اَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَمَا عَلَّمَكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ
پس اگر دشمن یا کسی کا خوف ہو تو پیدل یا سوار (جیسے بَن پڑے) نماز ادا کر لو، پھر جب خوف نہ رہے تو اللہ نے جس طرح تم کو (نماز کا طریقہ) سکھایا ہے، جسے تم نہیں جانتے تھے، اسی طرح اللہ کو یاد کیا کرو۔
240
وَالَّذِيْنَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُوْنَ اَزْوَاجًاۚۖ وَّصِيَّةً لِّاَزْوَاجِهِمْ مَّتَاعًا اِلَي الْحَوْلِ غَيْرَ اِخْرَاجٍۚ فَاِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيْ مَا فَعَلْنَ فِيْٓ اَنْفُسِهِنَّ مِنْ مَّعْرُوْفٍؕ وَاللّٰهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ
اور تم میں جن لوگوں کی وفات ہو جائے اور وہ بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ اپنی بیویوں کے لئے ایک سال تک خرچ اور (گھر سے) نہ نکالے جانے کی وصیت کر جائیں، پھر اگر وہ (عدت گذرنے کے بعد خود ہی) نکل جائیں، تو وہ اپنے بارے میں جو بھی (بھلی بات) کریں، تم پر کچھ حرج نہیں، اور اللہ زبردست اور حکمت والا ہے۔
241
وَلِلْمُطَلَّقٰتِ مَتَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِؕ حَقًّا عَلَي الْمُتَّقِيْنَ
مطلقہ عورتوں کے لئے رواج کے مطابق متاع (رخصتانہ) ہے، یہ (حق تلفی سے) بچنے والوں پر مقرر ہے۔
242
كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰيٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنے احکام بیان کرتا ہے؛ تاکہ تم سمجھ داری سے کام لو۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 32 آیات 243 تا 248
243
اَلَمْ تَرَ اِلَي الَّذِيْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ وَهُمْ اُلُوْفٌ حَذَرَ الْمَوْتِࣕ فَقَالَ لَهُمُ اللّٰهُ مُوْتُوْاࣞ ثُمَّ اَحْيَاهُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَي النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُوْنَ
آپ کو ان لوگوں کے بارے میں علم ہے، جو موت کے ڈر سے اپنے گھروں سے نکل پڑے؟ حالاں کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں تھے، اللہ نے ان سے فرمایا کہ مر جاؤ (وہ سب مر گئے)، پھر اللہ نے ان کو (دوبارہ) زندہ فرما دیا، بے شک اللہ تو انسان پر مہربان ہے؛ لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔
244
وَقَاتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ
اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرو اور جان لو کہ اللہ خوب سنتا اور جانتا ہے۔
245
مَنْ ذَا الَّذِيْ يُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضٰعِفَهٗ لَهٗٓ اَضْعَافًا كَثِيْرَةًؕ وَاللّٰهُ يَقْبِضُ وَيَبْصُۜطُࣕ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ
کون ہے جو اللہ کو بہتر قرض پیش کرے، کہ اللہ اس کے لئے اس کو کئی چند فرما دے؟ اللہ ہی تنگی اور فراخی پیدا کرتا ہے اور اسی کی طرف تم لوگوں کو لوٹ کر جانا ہے۔
246
اَلَمْ تَرَ اِلَي الْمَلَاِ مِنْۢ بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰيۘ اِذْ قَالُوْا لِنَبِيٍّ لَّهُمُ ابْعَثْ لَنَا مَلِكًا نُّقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِؕ قَالَ هَلْ عَسَيْتُمْ اِنْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ اَلَّا تُقَاتِلُوْاؕ قَالُوْا وَمَا لَنَا͏ٓ اَلَّا نُقَاتِلَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَقَدْ اُخْرِجْنَا مِنْ دِيَارِنَا وَاَبْنَاۤىِٕنَاؕ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ تَوَلَّوْا اِلَّا قَلِيْلًا مِّنْهُمْؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌۢ بِالظّٰلِمِيْنَ
کیا آپ کو موسیٰ کے بعد بنی اسرائیل کے اس گروہ کا حال معلوم ہے کہ جب ان لوگوں نے اپنے نبی سے کہا: آپ ہمارے لئے ایک بادشاہ مقرر کر دیں کہ ہم (اس کے تحت) اللہ کے راستہ میں جہاد کریں، نبی نے کہا: ایسا تو نہ کرو گے کہ جب تم پر جہاد فرض کر دیا جائے تو جہاد نہ کرو؟ کہنے لگے: ہمیں کیا ہوا ہے کہ ہم اللہ کی راہ میں جہاد نہ کریں؛ حالاں کہ ہمیں ہمارے گھر بار اور بال بچوں سے محروم کر دیا گیا ہے؟ پھر جب ان پر جہاد فرض کر دیا گیا تو ان میں سے کچھ لوگوں کو چھوڑ کر سب نے پشت پھیر لی اور اللہ ظالموں سے خوب واقف ہے۔
247
وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ اِنَّ اللّٰهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوْتَ مَلِكًاؕ قَالُوْٓا اَنّٰي يَكُوْنُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ اَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَلَمْ يُو͏ٔ͏ْتَ سَعَةً مِّنَ الْمَالِؕ قَالَ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰىهُ عَلَيْكُمْ وَزَادَهٗ بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِؕ وَاللّٰهُ يُو͏ٔ͏ْتِيْ مُلْكَهٗ مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ
اور ان سے ان کے نبی نے کہا: اللہ نے تمہارے لئے طالوت کو بادشاہ مقرر کیا ہے، کہنے لگے: بھلا اِس کو ہم پر کیسے حکومت حاصل ہو سکتی ہے؟ اِس سے زیادہ بادشاہت کے حقدار تو ہم ہیں، اس کو تو (ہم سے زیادہ) دولت نہیں دی گئی ہے؟ نبی نے کہا: اللہ نے اس کو تم پر بادشاہت کے لئے منتخب کر لیا ہے اور علمی و جسمانی اعتبار سے اس کو فوقیت عطا کی ہے، نیز اللہ جسے چاہے اپنا ملک عطا فرما دے اور اللہ کشادگی والا اور علم والا ہے۔
248
وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ اِنَّ اٰيَةَ مُلْكِهٖٓ اَنْ يَّاْتِيَكُمُ التَّابُوْتُ فِيْهِ سَكِيْنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ اٰلُ مُوْسٰي وَاٰلُ هٰرُوْنَ تَحْمِلُهُ الْمَلٰۤىِٕكَةُؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور ان سے ان کے نبی نے کہا کہ اس کے حکمراں ہونے کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ تابوت واپس آ جائے گا، جس میں تمہارے رب کی طرف سے سامانِ سکینت اور آلِ موسیٰ اور آلِ ہارون کے چھوڑے ہوئے (آثار و تبرکات) کا بچا کھچا ہے، جسے فرشتے اُٹھا کر لائیں گے، اگر تم (واقعی) ایمان والے ہو تو یقیناً اس میں تمہارے لئے کھلی نشانی ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 33 آیات 249 تا 253
249
فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوْتُ بِالْجُنُوْدِۙ قَالَ اِنَّ اللّٰهَ مُبْتَلِيْكُمْ بِنَهَرٍۚ فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنِّيْۚ وَمَنْ لَّمْ يَطْعَمْهُ فَاِنَّهٗ مِنِّيْٓ اِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَةًۢ بِيَدِهٖۚ فَشَرِبُوْا مِنْهُ اِلَّا قَلِيْلًا مِّنْهُمْؕ فَلَمَّا جَاوَزَهٗ هُوَ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗۙ قَالُوْا لَا طَاقَةَ لَنَا الْيَوْمَ بِجَالُوْتَ وَجُنُوْدِهٖؕ قَالَ الَّذِيْنَ يَظُنُّوْنَ اَنَّهُمْ مُّلٰقُوا اللّٰهِۙ كَمْ مِّنْ فِي͏ٔ͏َةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِي͏ٔ͏َةً كَثِيْرَةًۢ بِاِذْنِ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ
پھر جب طالوت فوج لے کر چلے تو کہا: اللہ ضرور ایک نہر سے تمہارا امتحان لے گا، جو نہر میں سے (آسودہ ہو کر) پی لے، وہ میرا نہیں ہے، اور جو اس سے نہ پئے، وہ میرے رفقاء میں ہوگا، سوائے اس کے کہ اپنے ہاتھ سے ایک چلو بھر لے (کہ اس قدر پینے کی اجازت ہے)؛ مگر ان میں سے کچھ لوگوں کے سوا سب پانی پی کر ہی رہے، جب طالوت اور ان کے ساتھ ایمان لانے والے نہر سے آگے بڑھے، تو کہنے لگے: آج ہمارے اندر جالوت اور اس کے لشکر کے مقابلہ کی طاقت نہیں؛ (البتہ) جو لوگ اللہ سے ملاقات کا یقین رکھتے تھے، انھوں نے کہا: بہت سے چھوٹے گروہ اللہ کے حکم سے بڑے گروہوں پر غالب آچکے ہیں اور اللہ تو صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
250
وَلَمَّا بَرَزُوْا لِجَالُوْتَ وَجُنُوْدِهٖ قَالُوْا رَبَّنَا͏ٓ اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ
اور جب انھوں نے جالوت اور اس کے لشکر کا سامنا کیا تو کہا: ہمارے پروردگار! ہم پر صبر نازل فرمایئے! ہمارے قدم جما دیجئے اور کافروں کے مقابلہ ہماری مدد فرمایئے!
251
فَهَزَمُوْهُمْ بِاِذْنِ اللّٰهِࣞۙ وَقَتَلَ دَاوٗدُ جَالُوْتَ وَاٰتٰىهُ اللّٰهُ الْمُلْكَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَهٗ مِمَّا يَشَاۤءُؕ وَلَوْلَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍۙ لَّفَسَدَتِ الْاَرْضُ وَلٰكِنَّ اللّٰهَ ذُوْ فَضْلٍ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ
چنانچہ طالوت کے لشکر نے جالوت کے لشکر کو اللہ کے حکم سے شکست دی، نیز داؤد نے جالوت کو قتل کر دیا، اللہ نے داؤد کو حکومت اور تدبیر سے نوازا تھا، اور جو کچھ اللہ کو منظور تھا، داؤد کو اس کا علم عطا فرمایا تھا، اگر اللہ تعالیٰ لوگوں میں سے ایک گروہ کی دوسرے گروہ کے ذریعہ مدافعت نہ کرتا رہے تو زمین میں فساد پھیل جائے؛ لیکن اللہ دنیا والوں پر بہت فضل کرنے والا ہے۔
252
تِلْكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّؕ وَاِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ
یہ اللہ کے احکام ہیں جو ہم آپ پر ٹھیک ٹھیک تلاوت کر رہے ہیں اور یقیناً آپ رسولوں میں سے ہیں۔
253
تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰي بَعْضٍۘ مِنْهُمْ مَّنْ كَلَّمَ اللّٰهُ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍؕ وَاٰتَيْنَا عِيْسَي ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنٰتِ وَاَيَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِؕ وَلَوْ شَاۤءَ اللّٰهُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِيْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَاۤءَتْهُمُ الْبَيِّنٰتُ وَلٰكِنِ اخْتَلَفُوْا فَمِنْهُمْ مَّنْ اٰمَنَ وَمِنْهُمْ مَّنْ كَفَرَؕ وَلَوْ شَاۤءَ اللّٰهُ مَا اقْتَتَلُوْاࣞ وَلٰكِنَّ اللّٰهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيْدُ
ہم نے ان پیغمبروں میں بھی بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے، بعض وہ ہیں جن سے اللہ نے گفتگو فرمائی ہے، بعض کے درجات بلند کئے ہیں، اور عیسیٰ بن مریم کو کھلی ہوئی دلیلیں عطا کیں اور روح القدس سے ان کی مدد کی، اگر اللہ چاہتا تو کھلی ہوئی دلیلیں آجانے کے باوجود ان رسولوں کے بعد آنے والے آپس میں قتل و قتال نہ کرتے؛ لیکن ان لوگوں نے اختلاف کیا، بعض ایمان لائے اور بعض نے کفر کیا اور اگر اللہ چاہتا تو یہ آپس میں نہ لڑتے؛ لیکن اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 34 آیات 254 تا 257
254
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيْهِ وَلَا خُلَّةٌ وَّلَا شَفَاعَةٌؕ وَالْكٰفِرُوْنَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ
اے ایمان والو! اس دن کے آنے سے پہلے جب نہ خرید وفروخت ہوگی، نہ کوئی دوستی اور سفارش کام آئے گی، ہم نے تم کو جو کچھ عطا کیا ہے، اس میں سے خرچ کرو اور جو لوگ کفر کرتے ہیں، وہی (اصل میں) ظالم ہیں۔
255
اَللّٰهُ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ اَلْحَيُّ الْقَيُّوْمُ࣢ۚ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌؕ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَهٗٓ اِلَّا بِاِذْنِهٖؕ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْۚ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖٓ اِلَّا بِمَا شَاۤءَۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَۚ وَلَا يَـُٔوْدُهٗ حِفْظُهُمَاۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ
اللہ جو زندۂ جاوید ہے، جو کائنات کے نظم کو تھامے ہوئے ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، نہ اس کو اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے، اسی کا ہے، کون ہے جو اس کے سامنے اس کی اجازت کے بغیر سفارش کرے؟ وہ اسے بھی جانتا ہے جو مخلوقات کے سامنے ہے اور اسے بھی جو اُن سے اوجھل ہے، بندے اس کے علم کا ذرا بھی احاطہ نہیں کر سکتے، سوائے ان باتوں کے علم کے جو خود اللہ دینا چاہے، اس (کے اقتدار) کی کرسی آسمانوں کو اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے، زمین وآسمان کی حفاظت اس پر دشوار نہیں ہے اور وہ بلند وعظیم ذات ہے۔
256
لَا͏ٓ اِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِࣞۙ قَدْ تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّۚ فَمَنْ يَّكْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَيُو͏ٔ͏ْمِنْۢ بِاللّٰهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰيࣗ لَا انْفِصَامَ لَهَاؕ وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ
دین میں زبردستی کی گنجائش نہیں، گمراہی کے مقابلہ ہدایت آشکارا ہو چکی ہے، تو جس نے ”طاغوت“ کا انکار کیا اور اللہ پر ایمان لایا، اس نے مضبوط ڈوری تھام لی جو ٹوٹ نہیں سکتی اور اللہ خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے۔
257
اَللّٰهُ وَلِيُّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاۙ يُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَي النُّوْرِ࣢ؕ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَوْلِيٰۤـُٔهُمُ الطَّاغُوْتُۙ يُخْرِجُوْنَهُمْ مِّنَ النُّوْرِ اِلَي الظُّلُمٰتِؕ اُولٰۤىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
اللہ مومنوں کا ناصر ومددگار ہے، ان کو (گمراہی کی) تاریکیوں سے (ایمان وہدایت کی) روشنی کی طرف لاتا ہے اور جن لوگوں نے کفر کیا، ”طاغوت“ ان کے دوست ہیں، جو ان کو روشنی سے تاریکیوں کی طرف لے جاتے ہیں، یہی ہیں دوزخ کے حقدار، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 35 آیات 258 تا 260
258
اَلَمْ تَرَ اِلَي الَّذِيْ حَاۤجَّ اِبْرٰهٖمَ فِيْ رَبِّهٖٓ اَنْ اٰتٰىهُ اللّٰهُ الْمُلْكَۘ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّيَ الَّذِيْ يُحْيٖ وَيُمِيْتُۙ قَالَ اَنَا اُحْيٖ وَاُمِيْتُؕ قَالَ اِبْرٰهٖمُ فَاِنَّ اللّٰهَ يَاْتِيْ بِالشَّمْسِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَاْتِ بِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ فَبُهِتَ الَّذِيْ كَفَرَؕ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَ
(اے رسول!) آپ نے اس شخص کے حال پر نظر نہیں کی کہ چوں کہ اللہ نے اس کو حکومت عطا کی تھی، اس نے ابراہیم سے اس کے رب کے سلسلہ میں بحث کی، جب ابراہیم نے کہا: میرا رب وہ ہے جو زندگی اور موت دیتا ہے، اس نے کہا: میں بھی زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں، ابراہیم نے کہا کہ اللہ مشرق سے سورج نکالتا ہے تم مغرب سے سورج نکال کر دکھاؤ، پس یہ کافر ہکا بکا رہ گیا، اور اللہ تعالیٰ ناانصافی کرنے والوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
259
اَوْ كَالَّذِيْ مَرَّ عَلٰي قَرْيَةٍ وَّهِيَ خَاوِيَةٌ عَلٰي عُرُوْشِهَاۚ قَالَ اَنّٰي يُحْيٖ هٰذِهِ اللّٰهُ بَعْدَ مَوْتِهَاۚ فَاَمَاتَهُ اللّٰهُ مِاي͏ٔ͏َةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهٗؕ قَالَ كَمْ لَبِثْتَؕ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا اَوْ بَعْضَ يَوْمٍؕ قَالَ بَلْ لَّبِثْتَ مِاي͏ٔ͏َةَ عَامٍ فَانْظُرْ اِلٰي طَعَامِكَ وَشَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهْۚ وَانْظُرْ اِلٰي حِمَارِكَࣞ وَلِنَجْعَلَكَ اٰيَةً لِّلنَّاسِ وَانْظُرْ اِلَي الْعِظَامِ كَيْفَ نُنْشِزُهَا ثُمَّ نَكْسُوْهَا لَحْمًاؕ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهٗۙ قَالَ اَعْلَمُ اَنَّ اللّٰهَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
(اے رسول!) یا آپ نے اس شخص کے حال پر نظر نہیں فرمائی، جس کا ایک بستی پر گذر ہوا، جو اپنے چھپروں پر گری ہوئی تھی، اس نے کہا: اللہ اس کو مر جانے کے بعد کس طرح زندہ کرے گا؟ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اسے موت دی اور سو سال اسی حال میں رکھا، پھر اسے زندہ کیا (اور) دریافت فرمایا: تو کتنے دن (اس حال میں) رہا ہوگا؟ اس نے کہا: ایک دن یا دن کا کچھ حصہ، اللہ نے کہا: بلکہ تو سو سال (اس حال میں) رہا ہے، (ذرا) اپنے کھانے پینے کا سامان تو دیکھ، جو اب تک خراب نہیں ہوا اور اپنے گدھے کو بھی دیکھ، ایسا ہم نے اس لئے کیا کہ تجھ کو لوگوں کے لئے نشانی بنادیں، اور ان ہڈیوں کی طرف تو دیکھنا کہ ہم کس طرح ان ہڈیوں کو جوڑتے ہیں، پھر ان پر گوشت چڑھاتے ہیں، جب اس پر (دوبارہ زندہ کرنے کی) کیفیت واضح ہوگئی تو کہنے لگا: میں جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے،
260
وَاِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اَرِنِيْ كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتٰيؕ قَالَ اَوَلَمْ تُو͏ٔ͏ْمِنْؕ قَالَ بَلٰي وَلٰكِنْ لِّيَطْمَىِٕنَّ قَلْبِيْؕ قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ فَصُرْهُنَّ اِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰي كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَاْتِيْنَكَ سَعْيًاؕ وَاعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ
اور (وہ واقعہ بھی قابل ذکر ہے کہ) جب ابراہیم نے عرض کیا: میرے پروردگار! مجھے دکھا دیجئے کہ آپ کس طرح مُردوں کو زندہ کرتے ہیں؟ اللہ نے دریافت فرمایا: کیا تجھے یقین نہیں ہے؟ ابراہیم نے عرض کیا: کیوں نہیں؛ لیکن (دیکھنا چاہتا ہوں کہ) دل کی تسلی ہو جائے، اللہ کا ارشاد ہوا: چار پرندے لے لو، ان کو اپنے آپ سے مانوس کرلو، پھر ہر پہاڑ پر ان پرندوں میں سے ایک ٹکڑا رکھ دو، اس کے بعد ان کو بلاؤ، وہ تمہارے پاس دوڑتے ہوئے آجائیں گے اور جان لو کہ اللہ زبردست اور حکمت والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 36 آیات 261 تا 266
261
مَثَلُ الَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنۢ͏ْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِيْ كُلِّ سُنۢ͏ْبُلَةٍ مِّاي͏ٔ͏َةُ حَبَّةٍؕ وَاللّٰهُ يُضٰعِفُ لِمَنْ يَّشَاۤءُؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ
جو لوگ اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں، ان کی مثال اس دانہ کی سی ہے جو سات بالیاں اگائے، ہر بالی میں سو دانے ہوں اور اللہ جس کے لئے چاہے (اس سے بھی) بڑھا دے، اور اللہ کشادگی والا اور خوب جاننے والا ہے۔
262
اَلَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ثُمَّ لَا يُتْبِعُوْنَ مَا͏ٓ اَنْفَقُوْا مَنًّا وَّلَا͏ٓ اَذًيۙ لَّهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْۚ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ
جو لوگ اللہ کے راستہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں، پھر خرچ کرنے کے بعد نہ احسان جتاتے ہیں اور نہ ایذاء پہنچاتے ہیں، ان کے لئے ان کے رب کے پاس ان کا اجر (محفوظ) ہے، نہ ان کو خوف ہوگا اور نہ وہ غم سے دوچار ہوں گے۔
263
قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ وَّمَغْفِرَةٌ خَيْرٌ مِّنْ صَدَقَةٍ يَّتْبَعُهَا͏ٓ اَذًيؕ وَاللّٰهُ غَنِيٌّ حَلِيْمٌ
بھلی بات اور درگذر اُس صدقہ سے بہتر ہے، جس کے بعد اذیت پہنچائی جائے، اور اللہ بے نیاز اور بردبار ہے۔
264
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْاَذٰيۙ كَالَّذِيْ يُنْفِقُ مَالَهٗ رِي͏ٔ͏َاۤءَ النَّاسِ وَلَا يُو͏ٔ͏ْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِؕ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ صَفْوَانٍ عَلَيْهِ تُرَابٌ فَاَصَابَهٗ وَابِلٌ فَتَرَكَهٗ صَلْدًاؕ لَا يَقْدِرُوْنَ عَلٰي شَيْءٍ مِّمَّا كَسَبُوْاؕ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَ
اے ایمان والو! احسان جتلا کر اور تکلیف پہنچا کر اپنے صدقہ کو اس شخص کی طرح ضائع نہ کرلو، جو اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرتا ہے اور اللہ اور آخرت پر یقین نہیں رکھتا، اس کی مثال اس چٹان کی سی ہے جس پر (تھوڑی سی) مٹی ہو، پھر زور کی بارش ہو اور اسے بالکل صاف کردے، ان کو اپنی کمائی میں سے بھی کچھ ہاتھ نہ لگے گا، اور اللہ کفر پر بہ ضد رہنے والوں کو ہدایت سے سرفراز نہیں کرتا۔
265
وَمَثَلُ الَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاۤءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ وَتَثْبِيْتًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍۢ بِرَبْوَةٍ اَصَابَهَا وَابِلٌ فَاٰتَتْ اُكُلَهَا ضِعْفَيْنِۚ فَاِنْ لَّمْ يُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ
اور جو لوگ اپنا مال اللہ کی خوشنودی کے لئے اور دلوں کی آمادگی کے ساتھ خرچ کرتے ہیں، ان کی مثال اس باغ کی ہے جو بلندی پر ہو، زور کی بارش ہو تو دوگنا پھل آجائے، اگر زور کی بارش نہ ہو تو پھوار بھی کافی ہوجائے، اور اللہ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے۔
266
اَيَوَدُّ اَحَدُكُمْ اَنْ تَكُوْنَ لَهٗ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّاَعْنَابٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۙ لَهٗ فِيْهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِۙ وَاَصَابَهُ الْكِبَرُ وَلَهٗ ذُرِّيَّةٌ ضُعَفَاۤءُࣕۖ فَاَصَابَهَا͏ٓ اِعْصَارٌ فِيْهِ نَارٌ فَاحْتَرَقَتْؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَ
کیا تم میں سے کسی کو یہ بات پسند ہوگی کہ اس کے پاس کھجور اور انگوروں کے باغ ہوں، جس کے نیچے نہریں بہتی ہوں، اس میں ہر طرح کے پھل ہوں اور اس کا بوڑھاپا آجائے، ناتواں بچوں کا ساتھ ہو، کہ باغ کو آگ کا شعلہ آلگے اور باغ جل کر رہ جائے، اللہ اسی طرح کھول کھول کر تمہارے لئے احکام بیان کرتا ہے؛ تاکہ تم غور وفکر سے کام لو۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 37 آیات 267 تا 273
267
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْفِقُوْا مِنْ طَيِّبٰتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّا͏ٓ اَخْرَجْنَا لَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِࣕ وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيْثَ مِنْهُ تُنْفِقُوْنَ وَلَسْتُمْ بِاٰخِذِيْهِ اِلَّا͏ٓ اَنْ تُغْمِضُوْا فِيْهِؕ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ غَنِيٌّ حَمِيْدٌ
اے ایمان والو! جو کچھ تم نے کمایا ہے اور جو کچھ ہم نے تمہارے لئے زمین سے پیدا کیا ہے، اس میں سے بہتر حصہ خرچ کرو اور تم خرچ کرتے ہوئے مال میں سے ایسی خراب چیز دینے کا ارادہ نہ کرو کہ تم خود اس کو قبول کرنے کو تیار نہ ہو، سوائے اس کے کہ چشم پوشی سے کام لو، اور جان لو کہ اللہ (تمہارے خرچ کرنے سے) بے نیاز اور خوبیوں والا ہے۔
268
اَلشَّيْطٰنُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَاْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاۤءِۚ وَاللّٰهُ يَعِدُكُمْ مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَفَضْلًاؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ
شیطان تم کو محتاجی کا خوف دلاتا ہے اور بخل پر اُکساتا ہے اور اللہ تم سے اپنی مغفرت اور فضل کا وعدہ کرتا ہے اور اللہ کشادگی والا اور خوب جاننے والا ہے۔
269
يُّو͏ٔ͏ْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَّشَاۤءُۚ وَمَنْ يُّو͏ٔ͏ْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ اُوْتِيَ خَيْرًا كَثِيْرًاؕ وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّا͏ٓ اُولُوا الْاَلْبَابِ
اللہ جسے چاہتا ہے دین کی سمجھ عطا کرتا ہے اور جس کو دین کی سمجھ دے دی گئی، اسے بڑی نعمت سے نواز دیا گیا اور عقل والے ہی نصیحت قبول کرتے ہیں۔
270
وَمَا͏ٓ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ نَّفَقَةٍ اَوْ نَذَرْتُمْ مِّنْ نَّذْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُهٗؕ وَمَا لِلظّٰلِمِيْنَ مِنْ اَنْصَارٍ
تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو یا نذر مانتے ہو، اللہ اس سے واقف ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا۔
271
اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا هِيَۚ وَاِنْ تُخْفُوْهَا وَتُو͏ٔ͏ْتُوْهَا الْفُقَرَاۤءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْؕ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِّنْ سَيِّاٰتِكُمْؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ
اگر تم صدقہ ظاہر کر کے دو تب بھی اچھی بات ہے اور چھپا کر دو اور دو محتاجوں کو، تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے، نیز اللہ (اس کو) تمہارے کچھ گناہوں کے لئے کفارہ بھی بنا دے گا، اور اللہ تمہارے کاموں سے باخبر ہے۔
272
لَيْسَ عَلَيْكَ هُدٰىهُمْ وَلٰكِنَّ اللّٰهَ يَهْدِيْ مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَيْرٍ فَلِاَنْفُسِكُمْؕ وَمَا تُنْفِقُوْنَ اِلَّا ابْتِغَاۤءَ وَجْهِ اللّٰهِؕ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَيْرٍ يُّوَفَّ اِلَيْكُمْ وَاَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ
ان کو راہِ ہدایت پر لانا آپ کی ذمہ داری نہیں؛ لیکن اللہ ہی جسے چاہتا ہے، ہدایت دیتا ہے اور جو مال تم خرچ کرو گے، وہ اپنے ہی لئے خرچ کرو گے، نیز اللہ کی خوشنودی ہی کے لئے خرچ کیا کرو، تم جو بھی خرچ کرتے ہو تم کو پورا پورا مل جائے گا اور تمہارے ساتھ ظلم نہیں کیا جائے گا۔
273
لِلْفُقَرَاۤءِ الَّذِيْنَ اُحْصِرُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ ضَرْبًا فِي الْاَرْضِؗ يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِيَاۤءَ مِنَ التَّعَفُّفِۚ تَعْرِفُهُمْ بِسِيْمٰهُمْۚ لَا يَسْـَٔلُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًاؕ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَيْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيْمٌ
اصل حق ان ضرورت مندوں کا ہے جو اللہ کے راستہ میں گھرے ہوئے ہیں، وہ زمین میں چل پھر نہیں سکتے، دستِ سوال نہ پھیلانے کی وجہ سے ناواقف لوگ ان کو مالدار سمجھتے ہیں، تم ان کو ان کے چہرہ سے پہچان سکتے ہو، تم جو بھی مال خرچ کرو گے، اللہ اس سے واقف ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 38 آیات 274 تا 281
274
اَلَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً فَلَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْۚ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ
جو لوگ اپنے مال دن ورات چھپا کر بھی اور علانیہ بھی خرچ کرتے ہیں، ان کے لئے ان کے رب کے پاس ان کا اجر (محفوظ) ہے، نہ ان پر خوف طاری ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
275
اَلَّذِيْنَ يَاْكُلُوْنَ الرِّبٰوا لَا يَقُوْمُوْنَ اِلَّا كَمَا يَقُوْمُ الَّذِيْ يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطٰنُ مِنَ الْمَسِّؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْٓا اِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبٰواۘ وَاَحَلَّ اللّٰهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰواؕ فَمَنْ جَاۤءَهٗ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ فَانْتَهٰي فَلَهٗ مَا سَلَفَؕ وَاَمْرُهٗٓ اِلَي اللّٰهِؕ وَمَنْ عَادَ فَاُولٰۤىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
سود کھانے والے (قیامت میں) آسیب زدہ شخص کی طرح کھڑے ہوں گے، ایسا اس لئے ہوگا کہ انھوں نے کہا تھا: یقیناً تجارت بھی سود ہی کی طرح ہے؛ حالاں کہ اللہ نے تجارت کو حلال قرار دیا ہے اور سود کو حرام، تو جس کو اس کے پروردگار کی طرف سے نصیحت پہنچی اور وہ رک گیا، تو جو پہلے لے چکا ہے، وہ اس کے لئے ہے اور اس کا معاملہ اللہ کے حوالہ ہے اور جو اَب بھی سود لیں، وہی لوگ دوزخی ہیں، وہ ہمیشہ دوزخ ہی میں رہیں گے۔
276
يَمْحَقُ اللّٰهُ الرِّبٰوا وَيُرْبِي الصَّدَقٰتِؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ اَثِيْمٍ
اللہ سود کو مٹاتا اور صدقات کو بڑھاتا ہے، اور اللہ ناشکرے گنہگار کو پسند نہیں فرماتا۔
277
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ لَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْۚ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ
بے شک جو لوگ ایمان لائے، عمل صالح کیا، نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی، ان کے لئے ان کا اجر اُن کے رب کے پاس محفوظ ہے، نہ ان کو خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
278
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَذَرُوْا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبٰٓوا اِنْ كُنْتُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اے ایمان والو! اگر تم واقعی مومن ہو تو اللہ سے ڈرو اور جو سود ابھی باقی رہ گیا ہے، اسے چھوڑ دو۔
279
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖۚ وَاِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوْسُ اَمْوَالِكُمْۚ لَا تَظْلِمُوْنَ وَلَا تُظْلَمُوْنَ
اگر ایسا نہ کیا تو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے لئے تیار ہو جاؤ، پھر اگر تم توبہ کر لیتے ہو تو تمہارا اصل مال تمہارے لئے (حلال) ہے، نہ تم کسی پر ظلم کرو اور نہ کوئی تم پر ظلم کرے۔
280
وَاِنْ كَانَ ذُوْ عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ اِلٰي مَيْسَرَةٍؕ وَاَنْ تَصَدَّقُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
اور اگر کوئی (مقروض) تنگ دست ہے تو آسانی پیدا ہونے تک مہلت دینی چاہئے اور یہ بات کہ (قرض) معاف ہی کر دو، تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے، اگر تم سمجھ رکھتے ہو۔
281
وَاتَّقُوْا يَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِيْهِ اِلَي اللّٰهِࣗࣞ ثُمَّ تُوَفّٰي كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ
اور اس دن سے ڈرتے رہو، جس دن تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے، پھر ہر شخص کو اس کا عمل (یعنی عمل کا بدلہ) پورا پورا دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 39 آیات 282 تا 283
282
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ اِلٰٓي اَجَلٍ مُّسَمًّي فَاكْتُبُوْهُؕ وَلْيَكْتُبْ بَّيْنَكُمْ كَاتِبٌۢ بِالْعَدْلِࣕ وَلَا يَاْبَ كَاتِبٌ اَنْ يَّكْتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ اللّٰهُ فَلْيَكْتُبْۚ وَلْيُمْلِلِ الَّذِيْ عَلَيْهِ الْحَقُّ وَلْيَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ وَلَا يَبْخَسْ مِنْهُ شَيْـًٔاؕ فَاِنْ كَانَ الَّذِيْ عَلَيْهِ الْحَقُّ سَفِيْهًا اَوْ ضَعِيْفًا اَوْ لَا يَسْتَطِيْعُ اَنْ يُّمِلَّ هُوَ فَلْيُمْلِلْ وَلِيُّهٗ بِالْعَدْلِؕ وَاسْتَشْهِدُوْا شَهِيْدَيْنِ مِنْ رِّجَالِكُمْۚ فَاِنْ لَّمْ يَكُوْنَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَّامْرَاَتٰنِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاۤءِ اَنْ تَضِلَّ اِحْدٰىهُمَا فَتُذَكِّرَ اِحْدٰىهُمَا الْاُخْرٰيؕ وَلَا يَاْبَ الشُّهَدَاۤءُ اِذَا مَا دُعُوْاؕ وَلَا تَسْـَٔمُوْٓا اَنْ تَكْتُبُوْهُ صَغِيْرًا اَوْ كَبِيْرًا اِلٰٓي اَجَلِهٖؕ ذٰلِكُمْ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰهِ وَاَقْوَمُ لِلشَّهَادَةِ وَاَدْنٰٓي اَلَّا تَرْتَابُوْٓا اِلَّا͏ٓ اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَةً حَاضِرَةً تُدِيْرُوْنَهَا بَيْنَكُمْ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَلَّا تَكْتُبُوْهَاؕ وَاَشْهِدُوْٓا اِذَا تَبَايَعْتُمْࣕ وَلَا يُضَاۤرَّ كَاتِبٌ وَّلَا شَهِيْدٌ࣢ؕ وَاِنْ تَفْعَلُوْا فَاِنَّهٗ فُسُوْقٌۢ بِكُمْؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَؕ وَيُعَلِّمُكُمُ اللّٰهُؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
اے ایمان والو! جب تم ایک مقررہ مدت کے لئے ادھار کا معاملہ کرو تو اسے لکھ لیا کرو اور چاہئے کہ تمہارے درمیان کوئی لکھنے والا انصاف کے ساتھ لکھ دے، نیز جس کو لکھنا آتا ہے، اسے لکھنے سے انکار نہ کرنا چاہئے، جیسا کہ اللہ نے اس کو (لکھنا) سکھا دیا ہے، اس کو (بھی) چاہئے کہ لکھ دے اور جس کے ذمہ حق ہے، وہ لکھائے، اللہ سے، جو اس کا پروردگار ہے، ڈرتا رہے اور اس میں سے کچھ بھی کمی نہ کرے، اگر وہ کم عقل یا کمزور ہو یا وہ خود لکھانے پر قادر نہ ہو تو اس کا ”ولی“ انصاف کے ساتھ لکھا دے اور اپنے مردوں میں سے دو شخص کو گواہ بنا لو، اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتوں کو، گواہان ایسے لوگوں میں سے ہوں جن کو تم پسند کرتے ہو، (دو عورتیں اس لئے کہ) اِن دو میں سے ایک بھول جائے تو ایک دوسری کو یاد دلا دے، اور گواہان جب بلائے جائیں تو انکار نہ کریں اور ادھار معاملہ چھوٹا ہو یا بڑا، لکھنے میں سستی نہ کرو، اس طرح لکھ لینا اللہ کے نزدیک زیادہ قرین انصاف، گواہی کو درست رکھنے کا باعث اور شک وشبہ سے بچانے والا ہے، ہاں، اگر کوئی دست بدست خرید وفروخت کا معاملہ ہو، جو تم آپس میں کیا کرتے ہو، تو اس کے نہ لکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اور خرید وفروخت کے وقت گواہ بنا لیا کرو، کسی کاتب اور گواہ کو تکلیف نہ دی جائے، اگر ایسا کرو گے تو تم کو گناہ ہوگا، نیز اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ تم کو علم سے نوازتا ہے اور ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔
283
وَاِنْ كُنْتُمْ عَلٰي سَفَرٍ وَّلَمْ تَجِدُوْا كَاتِبًا فَرِهٰنٌ مَّقْبُوْضَةٌؕ فَاِنْ اَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَلْيُو͏ٔ͏َدِّ الَّذِي او͏ٔ͏ْتُمِنَ اَمَانَتَهٗ وَلْيَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗؕ وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَؕ وَمَنْ يَّكْتُمْهَا فَاِنَّهٗٓ اٰثِمٌ قَلْبُهٗؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيْمٌ
اور اگر تم سفر پر ہو اور کوئی لکھنے والا نہ پاؤ تو رہن کی چیزیں ہوں، جو قبضہ میں دے دی جائیں اور اگر ایک دوسرے پر اعتماد کریں تو جس پر اعتماد کیا گیا ہے، اسے چاہئے کہ اپنی امانت ادا کرے، اور اللہ سے جو اس کا پروردگار ہے، ڈرے، اور تم لوگ گواہی چھپایا مت کرو، جو گواہی کو چھپائے اس کا دل گنہگار ہے اور اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 40 آیات 284 تا 286
284
لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ وَاِنْ تُبْدُوْا مَا فِيْٓ اَنْفُسِكُمْ اَوْ تُخْفُوْهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللّٰهُؕ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۤءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، سب اللہ ہی کا ہے، تمہارے دل میں جو باتیں ہیں، ان کو ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ تم سے اس کا حساب لے گا، پھر جس کو چاہے گا معاف کر دے گا اور جس کو چاہے گا عذاب دے گا، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
285
اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَا͏ٓ اُنْزِلَ اِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهٖ وَالْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَؕ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَمَلٰۤىِٕكَتِهٖ وَكُتُبِهٖ وَرُسُلِهٖࣞ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِهٖࣞ وَقَالُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَاࣗؗ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَاِلَيْكَ الْمَصِيْرُ
رسول اور ایمان والے اس کتاب پر ایمان رکھتے ہیں، جو اُن پر ان کے پروردگار کی طرف سے نازل کی گئی ہے، (یہ) سبھی اللہ، اللہ کے فرشتوں، اللہ کی کتابوں اور اللہ کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں، (اور کہتے ہیں کہ) ہم اللہ کے رسولوں میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے (کہ کسی کو نبی مانیں اور کسی کی نبوت کا انکار کر جائیں)، یہ سب بول اٹھے: ہم نے سنا اور قبول کیا، اے ہمارے پروردگار! ہم آپ کی بخشش چاہتے ہیں اور (ہمیں) آپ ہی کی طرف لوٹنا ہے۔
286
لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاؕ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْؕ رَبَّنَا لَا تُو͏ٔ͏َاخِذْنَا͏ٓ اِنْ نَّسِيْنَا͏ٓ اَوْ اَخْطَاْنَاۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا͏ٓ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِنَاۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖۚ وَاعْفُ عَنَّاࣟ وَاغْفِرْ لَنَاࣟ وَارْحَمْنَاࣟ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ
اللہ کسی بھی شخص کو اس کی طاقت کے بہ قدر ہی ذمہ دار ٹھہراتا ہے، ہر شخص کو ثواب بھی اسی کا ہے جو اس نے کیا، اور گناہ بھی اسی کا جو اس نے کیا، اے ہمارے پروردگار! اگر ہم سے بھول چوک ہو جائے تو ہماری پکڑ نہ فرمائیے، ہمارے رب! اور ہم پر (سخت احکام کا) بوجھ نہ رکھئے، جیسا کہ آپ نے ہم سے پہلی اُمتوں پر رکھا تھا، ہمارے پروردگار! ہم پر ایسا بار نہ ڈالئے کہ جس کی ہم میں طاقت نہیں اور ہم سے درگذر کیجئے، ہمیں بخش دیجئے اور ہم پر رحم فرمائیے، آپ ہی ہمارے کارساز ہیں، پس آپ کافروں کے مقابلہ ہماری مدد فرمائیے!!
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں