پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الفيل

سورۃ الفیل · 5 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی ایک سو پانچویں سورت ہے؛ اِس میں پانچ آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ پہلی آیت میں «اَصْحٰبِ الْفِيْلِ» یعنی ہاتھی والوں کا ذکر ہے، اِسی سے اِس کا نام «الفیل» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 5
1
اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِيْلِ
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا؟
2
اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِيْ تَضْلِيْلٍ
کیا اُس نے نہیں کر دیا اُن کی چال کو ناکام۔
3
وَّاَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا اَبَابِيْلَ
اور بھیجے اُس نے اُن پر پرندے جھنڈ در جھنڈ۔
4
تَرْمِيْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّيْلٍ
وہ مارتے تھے اُنہیں پکی ہوئی مٹی کے پتھروں سے۔
5
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ
پھر کر دیا اُس نے اُنہیں کھائے ہوئے بھوسے کی طرح۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں