یہ قرآن مجید کی ایک سو چوتھی سورت ہے؛ اِس میں نو آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ پہلی آیت میں «هُمَزَةٍ» یعنی طعنے دینے والے کا لفظ آیا ہے، اِسی سے اِس کا نام «الہمزہ» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 9
1
وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ
ہر اس شخص کے لئے ’جو عیب نکالتا اور غیبت کرتا ہو‘ بڑی تباہی ہے،
2
اࣙلَّذِيْ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗ
جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھا،
3
يَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗٓ اَخْلَدَهٗ
وہ خیال کرتا ہے کہ اس کے مال نے اس کو لافانی بنا دیا ہے،
4
كَلَّا لَيُنۢ͏ْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ
ہرگز ایسا نہیں ہے، وہ ضرور روندنے والی (دوزخ) میں پھینک دیا جائے گا،
5
وَمَا͏ٓ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُ
اور آپ کو کیا معلوم کہ ”حطمہ“ ہے کیا؟
6
نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُ
اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے،
7
الَّتِيْ تَطَّلِعُ عَلَي الْاَفْـِٕدَةِ
جو دلوں تک پہنچ جائے گی،
8
اِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُّو͏ٔ͏ْصَدَةٌ
وہ آگ ان پر بند کر دی جائے گی،
9
فِيْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ
وہ (آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں (گھرے ہوئے ہوں گے)۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←