پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الزلزلة

سورۃ الزلزال · 8 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی ننانویں سورت ہے؛ اِس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے؛ یہ مدنی سورت ہے۔ پہلی آیت اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا میں زلزلے کا ذکر ہے، اِسی سے اِس کا نام «الزلزال» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 8
1
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا
جب زمین اس کی سخت جنبش سے ہلادی جائے گی،
2
وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَا
اور وہ اپنے اندر کے بوجھ کو نکال پھینکے گی،
3
وَقَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَا
اور انسان کہے گا: زمین کو کیا ہو گیا ہے؟
4
يَوْمَىِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا
اس دن وہ خود اپنے حالات بیان کرنے لگے گی،
5
بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰي لَهَا
اس لئے کہ آپ کے پروردگار نے اس کو یہی حکم دیا ہوگا،
6
يَوْمَىِٕذٍ يَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا࣢ۙ لِّيُرَوْا اَعْمَالَهُمْ
اس دن لوگ گروہ درگروہ ہوکر آئیں گے؛ تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھادیئے جائیں،
7
فَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهٗ
تو جس نے ذرہ برابر بھی نیکی کی ہوگی، وہ اس کو دیکھ لے گا،
8
وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ
اور جس نے ذرہ برابر بھی برائی کی ہوگی، وہ اس کو بھی دیکھ لے گا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں