یہ قرآن مجید کی اٹھانویں سورت ہے؛ اِس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مدنی سورت ہے۔ پہلی آیت میں «الْبَيِّنَةُ» یعنی روشن دلیل کا لفظ آیا ہے، اِسی سے اِس کا نام «البینہ» ہے؛ اِسے «لم یکن» بھی کہتے ہیں۔
حالاں کہ ان کو یہی حکم دیا گیا تھا کہ وہ اللہ ہی کے لئے عبادت کو خالص کرتے ہوئے بالکل یکسو ہوکر اسی کی عبادت کریں، نماز قائم کریں اور زکوۃ دیا کریں اور یہی درست دین ہے!
ان کے پروردگار کے نزدیک ان کی جزاء ہمیشہ رہنے والے وہ باغ ہیں، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے، اللہ تعالیٰ ان سے خوش ہوا اور وہ اللہ سے خوش رہیں گے، یہ اس شخص کے لئے ہے، جو اپنے پروردگار سے ڈرتا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←