پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ البينة

سورۃ البینۃ · 8 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی اٹھانویں سورت ہے؛ اِس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مدنی سورت ہے۔ پہلی آیت میں «الْبَيِّنَةُ» یعنی روشن دلیل کا لفظ آیا ہے، اِسی سے اِس کا نام «البینہ» ہے؛ اِسے «لم یکن» بھی کہتے ہیں۔

رکوع 1 آیات 1 تا 8
1
لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَالْمُشْرِكِيْنَ مُنْفَكِّيْنَ حَتّٰي تَاْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ
اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو کافر تھے، وہ (اپنے کفر سے) اس وقت تک باز آنے والے نہیں تھے، جب تک کہ ان کے پاس واضح دلیل نہ آجائے،
2
رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰهِ يَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً
(یعنی) اللہ کی طرف سے ایک پیغمبر، جو پاک صحیفوں کو پڑھتا ہو،
3
فِيْهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ
جس میں درست احکام لکھے ہوئے ہوں،
4
وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۤءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُ
اور جو اہل کتاب ہیں، وہ اس واضح دلیل کے آجانے کے بعد ہی اختلاف میں پڑ گئے ہیں،
5
وَمَا͏ٓ اُمِرُوْٓا اِلَّا لِيَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِيْنَ لَهُ الدِّيْنَ࣢ۙ حُنَفَاۤءَ وَيُقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَيُو͏ٔ͏ْتُوا الزَّكٰوةَ وَذٰلِكَ دِيْنُ الْقَيِّمَةِ
حالاں کہ ان کو یہی حکم دیا گیا تھا کہ وہ اللہ ہی کے لئے عبادت کو خالص کرتے ہوئے بالکل یکسو ہوکر اسی کی عبادت کریں، نماز قائم کریں اور زکوۃ دیا کریں اور یہی درست دین ہے!
6
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَالْمُشْرِكِيْنَ فِيْ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاؕ اُولٰۤىِٕكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ
اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ ایمان نہیں لائے، وہ ہمیشہ ہمیش دوزخ کی آگ ہی میں رہیں گے، یہی لوگ سب سے بدتر مخلوق ہیں،
7
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ اُولٰۤىِٕكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیا، وہی سب سے بہتر مخلوق ہیں،
8
جَزَاۤو͏ٔ͏ُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا͏ٓ اَبَدًاؕ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوْا عَنْهُؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّهٗ
ان کے پروردگار کے نزدیک ان کی جزاء ہمیشہ رہنے والے وہ باغ ہیں، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے، اللہ تعالیٰ ان سے خوش ہوا اور وہ اللہ سے خوش رہیں گے، یہ اس شخص کے لئے ہے، جو اپنے پروردگار سے ڈرتا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں