یہ قرآن مجید کی چھیانویں سورت ہے؛ اِس میں انیس آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ دوسری آیت میں «عَلَقٍ» (جما ہوا خون) کا لفظ آیا ہے، اِسی سے سورت کا نام «العلق» ہے؛ اِسے «اقرأ» بھی کہتے ہیں۔
رکوع 1 آیات 1 تا 19
1
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِيْ خَلَقَ
اپنے پروردگار کے نام سے پڑھئے، جس نے (سب کچھ) پیدا کیا ہے،
2
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ
اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے،
3
اِقْرَاْ وَرَبُّكَ الْاَكْرَمُ
پڑھئے، اور آپ کا پروردگار بڑا کرم کرنے والا ہے،
4
الَّذِيْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
جس نے قلم کے ذریعہ تعلیم دی،
5
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
انسان کو ان چیزوں کی تعلیم دی، جن کو وہ نہیں جانتا تھا۔
6
كَلَّا͏ٓ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَيَطْغٰٓي
سچ مچ انسان اس لئے سرکشی کرتا ہے،
7
اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰي
کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز سمجھتا ہے
8
اِنَّ اِلٰي رَبِّكَ الرُّجْعٰي
یقیناً تمہارے پروردگار ہی کی طرف واپس ہونا ہے،
9
اَرَءَيْتَ الَّذِيْ يَنْهٰي
آپ نے اس شخص کو دیکھا جو
10
عَبْدًا اِذَا صَلّٰي
ایک بندہ کو نماز پڑھنے سے منع کرتا ہے؟
11
اَرَءَيْتَ اِنْ كَانَ عَلَي الْهُدٰٓي
بھلا دیکھئے تو سہی، کہ اگر یہ شخص ہدایت پر ہو،
12
اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰي
(یا) اللہ سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہو (تو کیا اس کو روکنا درست ہے؟)
13
اَرَءَيْتَ اِنْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰي
بھلا بتلاؤ تو سہی، اگر یہ (منع کرنے والا) خود ہی جھٹلاتا اور روگردانی کرتا ہو؟