تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی پچانویں سورت ہے؛ اِس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ سورت کی ابتدا وَالتِّيْنِ وَالزَّيْتُوْنِ سے ہوتی ہے، یعنی انجیر اور زیتون کی قسم؛ اِسی سے اِس کا نام «التین» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 8
1 وَالتِّيْنِ وَالزَّيْتُوْنِ
قسم ہے انجیر اور زیتون کی،
طورِ سینا (نامی پہاڑ) کی
3 وَهٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِيْنِ
اور اس پُرامن شہر (مکہ) کی!
4 لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْٓ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍ
ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے،
5 ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِيْنَ
پھر ہم اس کو پست سے پست تر کر دیتے ہیں،
6 اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُوْنٍ
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیا تو ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر ہے،
7 فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّيْنِ
تو ان سب باتوں کے بعد تجھے کیا چیز روزِ جزا کے انکار پر آمادہ کر رہی ہے؟
8 اَلَيْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِيْنَ
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے۔
→ سورۃ الانشراح سب سورتیں سورۃ العلق ←