پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الغاشية

سورۃ الغاشیۃ · 26 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی اٹھاسیویں سورت ہے؛ اِس میں چھبیس آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ پہلی آیت میں «الْغَاشِيَةِ» یعنی چھا جانے والی کا لفظ آیا ہے، یہ قیامت کا ایک نام ہے، اِسی سے سورت کا نام «الغاشیہ» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 26
1
هَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ الْغَاشِيَةِ
کیا آپ کو قیامت کی خبر پہنچی؟
2
وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ خَاشِعَةٌ
اس روز بہت سے چہرے ذلیل وخوار،
3
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ
مصیبت کے مارے اور تھکے ماندے ہوں گے،
4
تَصْلٰي نَارًا حَامِيَةً
جو دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے،
5
تُسْقٰي مِنْ عَيْنٍ اٰنِيَةٍ
ان کو ایک کھولتے ہوئے چشمے کا پانی پلایا جائے گا،
6
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِيْعٍ
ایک خاردار جھاڑ کے علاوہ ان کو کوئی کھانا نصیب نہیں ہوگا،
7
لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِيْ مِنْ جُوْعٍ
جو نہ بدن کو موٹا کرے گا نہ بھوک دُور کرے گا،
8
وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ نَّاعِمَةٌ
بہت سے چہرے اس دن تروتازہ ہوں گے،
9
لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ
وہ اپنے اعمال سے خوش
10
فِيْ جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
اور بلند وبالا جنت میں ہوں گے،
11
لَّا تَسْمَعُ فِيْهَا لَاغِيَةً
وہاں کوئی بے ہودہ بات نہیں سنیں گے،
12
فِيْهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ
اس میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے
13
فِيْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌ
اونچے اونچے تخت،
14
وَّاَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌ
(قرینہ سے) رکھے ہوئے ساغر،
15
وَّنَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌ
ایک لائن سے رکھے ہوئے تکیے
16
وَّزَرَابِيُّ مَبْثُوْثَةٌ
اور ہر طرف پھیلے ہوئے قالین ہوں گے،
17
اَفَلَا يَنْظُرُوْنَ اِلَي الْاِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
کیا وہ لوگ اونٹ کو نہیں دیکھتے کہ کیسے پیدا کئے گئے ہیں؟
18
وَاِلَي السَّمَاۤءِ كَيْفَ رُفِعَتْ
اور آسمان کو؛ کہ کس طرح بلند کیا گیا ہے؟
19
وَاِلَي الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
اور پہاڑوں کو؛ کہ کیسے کھڑے کئے گئے ہیں؟
20
وَاِلَي الْاَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
اور زمین کو؛ کہ کیسے بچھائی گئی ہے؟
21
فَذَكِّرْࣞؕ اِنَّمَا͏ٓ اَنْتَ مُذَكِّرٌ
تو آپ نصیحت کرتے رہئے؛ اس لئے کہ آپ تو صرف نصیحت کرنے والے ہیں،
22
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَۜيْطِرٍ
آپ ان پر داروغہ تو ہیں نہیں،
23
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰي وَكَفَرَ
ہاں، مگر جو منھ پھیر لے گا اور کفر کرے گا،
24
فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَ
تو اللہ اس کو بڑا عذاب دے گا،
25
اِنَّ اِلَيْنَا͏ٓ اِيَابَهُمْ
ان کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے،
26
ثُمَّ اِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ
پھر ان کا حساب وکتاب بھی ہمارے ہی ذمہ ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں