یہ قرآن مجید کی چھیاسیویں سورت ہے؛ اِس میں سترہ آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ «طارق» سے مراد رات میں نمودار ہونے والا ستارہ ہے؛ سورت کے شروع ہی میں آسمان اور اِس ستارے کی قسم کھائی گئی ہے، اِسی مناسبت سے اِس سورت کا نام «الطارق» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 17
1
وَالسَّمَاۤءِ وَالطَّارِقِ
قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی،
2
وَمَا͏ٓ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُ
اور آپ کو معلوم ہے کہ وہ رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟
3
النَّجْمُ الثَّاقِبُ
وہ ایک روشن ستارہ ہے،
4
اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ
کوئی ایسا شخص نہیں جس پر کوئی نگہبان مقرر نہ ہو،
5
فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ
انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے؟
6
خُلِقَ مِنْ مَّاۤءٍ دَافِقٍ
وہ ایک اُچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے،
7
يَّخْرُجُ مِنْۢ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَاۤىِٕبِ
جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے بیچ سے نکلتا ہے،
8
اِنَّهٗ عَلٰي رَجْعِهٖ لَقَادِرٌ
یقیناً اللہ اُس کو دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے،
9
يَوْمَ تُبْلَي السَّرَاۤىِٕرُ
جس دن پوشیدہ باتوں کی بھی جانچ پڑتال ہوگی،
10
فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍ
تو اُس (انسان) کے لیے نہ کوئی طاقت ہوگی اور نہ کوئی مددگار۔
11
وَالسَّمَاۤءِ ذَاتِ الرَّجْعِ
قسم ہے بارش والے آسمان کی،
12
وَالْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ
اور پھٹ جانے والی زمین کی،
13
اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
کہ یہ (قرآن) ایک فیصلہ کن کلام ہے،
14
وَّمَا هُوَ بِالْهَزْلِ
اور یہ کوئی ہنسی مذاق نہیں ہے۔
15
اِنَّهُمْ يَكِيْدُوْنَ كَيْدًا
یہ لوگ طرح طرح کی چالیں چل رہے ہیں،
16
وَّاَكِيْدُ كَيْدًا
اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں،
17
فَمَهِّلِ الْكٰفِرِيْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا
تو آپ ایمان نہ لانے والوں کو مہلت دیجیے، اُنہیں تھوڑی سی ڈھیل دے دیجیے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←