پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الانفال

سورۃ الانفال · 75 آیات · 10 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی آٹھویں سورت ہے؛ اِس میں پچھتر آیتیں اور دس رکوع ہیں۔ پوری سورت مدینہ منورہ میں نازل ہوئی، اِس لیے مدنی ہے؛ بعض اہلِ علم نے چند آیتوں کو مکی کہا ہے، مگر راجح یہی ہے کہ پوری سورت مدنی ہے۔ یہ غزوۂ بدر (رمضان ۲ ہجری) کے بعد اُتری؛ اِس کے مضامین سے معلوم ہوتا ہے کہ سورۃ البقرۃ کے نزول کا سلسلہ ابھی جاری تھا کہ درمیان میں یہ سورت نازل ہوئی۔

رکوع 1 آیات 1 تا 10
1
يَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الْاَنْفَالِؕ قُلِ الْاَنْفَالُ لِلّٰهِ وَالرَّسُوْلِۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَصْلِحُوْا ذَاتَ بَيْنِكُمْࣕ وَاَطِيْعُوا اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗٓ اِنْ كُنْتُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
(اے پیغمبر!) لوگ آپ سے مالِ غنیمت کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ آپ کہہ دیجیے: مالِ غنیمت اللہ اور رسول کا ہے؛ اس لیے اللہ سے ڈرو، اپنے آپس کے تعلقات درست رکھو، اور اللہ اور اُس کے رسول کا کہنا مانو، اگر تم واقعی ایمان والے ہو۔
2
اِنَّمَا الْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ الَّذِيْنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَجِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَاِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ اٰيٰتُهٗ زَادَتْهُمْ اِيْمَانًا وَّعَلٰي رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ
ایمان والے تو وہی لوگ ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو اُن کے دل ڈر جاتے ہیں، اور جب اُن پر اُس کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ اُن کے ایمان کو اور بڑھا دیتی ہیں، اور وہ اپنے پروردگار ہی پر بھروسا رکھتے ہیں۔
3
الَّذِيْنَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَمِمَّا رَزَقْنٰهُمْ يُنْفِقُوْنَ
جو نماز قائم کرتے ہیں، اور جو کچھ ہم نے اُنہیں دیا ہے اُس میں سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں۔
4
اُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ حَقًّاؕ لَهُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌ
یہی لوگ سچے مومن ہیں۔ اُن کے لیے اُن کے رب کے پاس بلند درجے ہیں، مغفرت ہے اور عزت کی روزی ہے۔
5
كَمَا͏ٓ اَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْۢ بَيْتِكَ بِالْحَقِّࣕ وَاِنَّ فَرِيْقًا مِّنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ لَكٰرِهُوْنَ
(یہ معاملہ بھی ایسا ہی ہے) جیسا کہ آپ کے رب نے آپ کو حق کے ساتھ آپ کے گھر سے نکالا تھا، حالانکہ مسلمانوں کا ایک گروہ اسے ناپسند کر رہا تھا۔
6
يُجَادِلُوْنَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَيَّنَ كَاَنَّمَا يُسَاقُوْنَ اِلَي الْمَوْتِ وَهُمْ يَنْظُرُوْنَ
وہ حق کے معاملے میں، اُس کے ظاہر ہو جانے کے بعد بھی، آپ سے اِس طرح بحث کر رہے تھے گویا اُنہیں موت کی طرف ہانکا جا رہا ہو اور وہ (اُسے) آنکھوں سے دیکھ رہے ہوں۔
7
وَاِذْ يَعِدُكُمُ اللّٰهُ اِحْدَي الطَّاۤىِٕفَتَيْنِ اَنَّهَا لَكُمْ وَتَوَدُّوْنَ اَنَّ غَيْرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُوْنُ لَكُمْ وَيُرِيْدُ اللّٰهُ اَنْ يُّحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكٰفِرِيْنَ
اور (وہ وقت یاد کرو) جب اللہ تم سے وعدہ کر رہا تھا کہ دو گروہوں میں سے ایک تمہارے ہاتھ آئے گا، اور تم یہ چاہتے تھے کہ جس گروہ میں کانٹا (یعنی ہتھیار اور لڑائی) نہ ہو وہ تمہیں ملے؛ اور اللہ یہ چاہتا تھا کہ اپنے فرمان سے حق کو ثابت کر دے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے۔
8
لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ
تاکہ حق کو حق کر دکھائے اور باطل کو باطل کر دے، چاہے مجرموں کو یہ ناگوار ہو۔
9
اِذْ تَسْتَغِيْثُوْنَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ اَنِّيْ مُمِدُّكُمْ بِاَلْفٍ مِّنَ الْمَلٰۤىِٕكَةِ مُرْدِفِيْنَ
(یاد کرو) جب تم اپنے پروردگار سے فریاد کر رہے تھے، تو اُس نے تمہاری فریاد قبول کی کہ میں ایک ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کروں گا جو لگاتار ایک کے پیچھے ایک آئیں گے۔
10
وَمَا جَعَلَهُ اللّٰهُ اِلَّا بُشْرٰي وَلِتَطْمَىِٕنَّ بِهٖ قُلُوْبُكُمْۚ وَمَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ
اور اللہ نے یہ (مدد) صرف اِس لیے کی کہ خوش خبری ہو اور اِس سے تمہارے دل مطمئن ہو جائیں؛ ورنہ مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے، بے شک اللہ زبردست ہے، حکمت والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 11 تا 19
11
اِذْ يُغَشِّيْكُمُ النُّعَاسَ اَمَنَةً مِّنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِّنَ السَّمَاۤءِ مَاۤءً لِّيُطَهِّرَكُمْ بِهٖ وَيُذْهِبَ عَنْكُمْ رِجْزَ الشَّيْطٰنِ وَلِيَرْبِطَ عَلٰي قُلُوْبِكُمْ وَيُثَبِّتَ بِهِ الْاَقْدَامَ
(یاد کرو) جب اللہ اپنی طرف سے سکون دینے کے لیے تم پر اونگھ طاری کر رہا تھا، اور تم پر آسمان سے پانی برسا رہا تھا، تاکہ اُس کے ذریعے تمہیں پاک کر دے، تم سے شیطان کی گندگی (وسوسہ) دور کر دے، تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور اُس کے ذریعے تمہارے قدم جما دے۔
12
اِذْ يُوْحِيْ رَبُّكَ اِلَي الْمَلٰۤىِٕكَةِ اَنِّيْ مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاؕ سَاُلْقِيْ فِيْ قُلُوْبِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوْا فَوْقَ الْاَعْنَاقِ وَاضْرِبُوْا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ
(اے پیغمبر! وہ وقت بھی یاد کیجیے) جب آپ کا رب فرشتوں کو حکم دے رہا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں، تم ایمان والوں کو ثابت قدم رکھو؛ میں ابھی کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دوں گا، تو (اے مسلمانو!) تم اُن کی گردنوں کے اوپر وار کرو اور اُن کے ہر ہر جوڑ پر ضرب لگاؤ۔
13
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ شَاۤقُّوا اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗۚ وَمَنْ يُّشَاقِقِ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ
یہ اِس لیے کہ اُنہوں نے اللہ اور اُس کے رسول کی مخالفت کی، اور جو کوئی اللہ اور اُس کے رسول کی مخالفت کرے تو (یاد رکھے کہ) اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
14
ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْهُ وَاَنَّ لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابَ النَّارِ
یہ (سزا تو دنیا میں ہے)، سو اِس کا مزہ چکھو، اور (جان لو کہ) کافروں کے لیے (آخرت میں) آگ کا عذاب ہے۔
15
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا لَقِيْتُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوْهُمُ الْاَدْبَارَ
اے ایمان والو! جب تمہارا کافروں سے مقابلہ ہو، جبکہ وہ لشکر کی صورت میں بڑھ رہے ہوں، تو اُنہیں پیٹھ نہ دکھاؤ۔
16
وَمَنْ يُّوَلِّهِمْ يَوْمَىِٕذٍ دُبُرَهٗٓ اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوْ مُتَحَيِّزًا اِلٰي فِي͏ٔ͏َةٍ فَقَدْ بَاۤءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَمَاْوٰىهُ جَهَنَّمُؕ وَبِي͏ٔ͏ْسَ الْمَصِيْرُ
اور جو شخص اُس دن اُنہیں پیٹھ دکھائے، سوائے اِس کے کہ جنگی چال کے طور پر پینترا بدل رہا ہو یا اپنی کسی (دوسری) جماعت سے جا ملنا چاہتا ہو، تو وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹا، اور اُس کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ بہت بُرا ٹھکانا ہے۔
17
فَلَمْ تَقْتُلُوْهُمْ وَلٰكِنَّ اللّٰهَ قَتَلَهُمْࣕ وَمَا رَمَيْتَ اِذْ رَمَيْتَ وَلٰكِنَّ اللّٰهَ رَمٰيۚ وَلِيُبْلِيَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ مِنْهُ بَلَاۤءً حَسَنًاؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ
پس (حقیقت میں) تم نے اُنہیں قتل نہیں کیا، بلکہ اللہ نے اُنہیں قتل کیا؛ اور (اے پیغمبر!) جب آپ نے (اُن پر مٹی) پھینکی تو وہ آپ نے نہیں پھینکی تھی، بلکہ اللہ نے پھینکی تھی، اور (یہ اِس لیے ہوا) تاکہ اللہ ایمان والوں کو اپنی طرف سے اچھا انعام دے؛ بے شک اللہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
18
ذٰلِكُمْ وَاَنَّ اللّٰهَ مُوْهِنُ كَيْدِ الْكٰفِرِيْنَ
یہ (تو ہو چکا)، اور (یہ بھی جان لو کہ) اللہ کافروں کی چالوں کو کمزور کر دینے والا ہے۔
19
اِنْ تَسْتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَاۤءَكُمُ الْفَتْحُۚ وَاِنْ تَنْتَهُوْا فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْۚ وَاِنْ تَعُوْدُوْا نَعُدْۚ وَلَنْ تُغْنِيَ عَنْكُمْ فِي͏ٔ͏َتُكُمْ شَيْـًٔا وَّلَوْ كَثُرَتْۙ وَاَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
(اے کافرو!) اگر تم فیصلہ چاہتے تھے تو فیصلہ تمہارے سامنے آ چکا؛ اور اگر تم (اب بھی) باز آ جاؤ تو یہ تمہارے ہی حق میں بہتر ہے، اور اگر تم پھر وہی حرکت کرو گے تو ہم بھی پھر وہی کریں گے، اور تمہاری جماعت تمہارے کچھ بھی کام نہ آئے گی، چاہے وہ کتنی ہی زیادہ ہو؛ اور (یاد رکھو کہ) اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 20 تا 28
20
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَاَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَ
اے ایمان والو! اللہ اور اُس کے رسول کا کہنا مانو، اور سنتے ہوئے اُس سے منہ نہ موڑو۔
21
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَهُمْ لَا يَسْمَعُوْنَ
اور اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے کہا کہ ہم نے سن لیا، حالانکہ وہ سنتے (مانتے) نہیں۔
22
اِنَّ شَرَّ الدَّوَاۤبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِيْنَ لَا يَعْقِلُوْنَ
بے شک اللہ کے نزدیک بدترین جانور وہ بہرے گونگے ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے۔
23
وَلَوْ عَلِمَ اللّٰهُ فِيْهِمْ خَيْرًا لَّاَسْمَعَهُمْؕ وَلَوْ اَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوْا وَّهُمْ مُّعْرِضُوْنَ
اور اگر اللہ اُن میں کوئی بھلائی دیکھتا تو اُنہیں سننے کی توفیق دے دیتا؛ اور (موجودہ حالت میں) اگر وہ اُنہیں سنوا بھی دے تو وہ منہ پھیر کر بھاگ جائیں گے۔
24
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اسْتَجِيْبُوْا لِلّٰهِ وَلِلرَّسُوْلِ اِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيْكُمْۚ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ يَحُوْلُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهٖ وَاَنَّهٗٓ اِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ
اے ایمان والو! اللہ اور رسول کی دعوت قبول کرو جب رسول تمہیں اُس چیز کی طرف بلائیں جو تمہیں زندگی بخشتی ہے؛ اور جان رکھو کہ اللہ آدمی اور اُس کے دل کے درمیان حائل ہو جاتا ہے، اور یہ کہ تم سب اُسی کی طرف جمع کیے جاؤ گے۔
25
وَاتَّقُوْا فِتْنَةً لَّا تُصِيْبَنَّ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْكُمْ خَاۤصَّةًۚ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ
اور اُس فتنے (عذاب) سے بچو جو صرف اُنہی لوگوں کو نہیں پہنچے گا جنہوں نے تم میں سے ظلم کیا ہوگا؛ اور جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
26
وَاذْكُرُوْٓا اِذْ اَنْتُمْ قَلِيْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِي الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ يَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوٰىكُمْ وَاَيَّدَكُمْ بِنَصْرِهٖ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
اور وہ وقت یاد کرو جب تم تھوڑے تھے، زمین (مکہ) میں تمہیں کمزور سمجھا جاتا تھا، تم ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اُچک نہ لیں؛ پھر اللہ نے تمہیں ٹھکانا دیا، اپنی مدد سے تمہیں قوت دی اور تمہیں پاکیزہ چیزیں عطا کیں، تاکہ تم شکر کرو۔
27
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَخُوْنُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوْلَ وَتَخُوْنُوْٓا اَمٰنٰتِكُمْ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
اے ایمان والو! اللہ اور رسول سے خیانت نہ کرو، اور نہ جان بوجھ کر اپنی امانتوں میں خیانت کرو۔
28
وَاعْلَمُوْٓا اَنَّمَا͏ٓ اَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗٓ اَجْرٌ عَظِيْمٌ
اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہیں، اور یہ کہ اللہ ہی کے پاس بڑا اجر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 29 تا 37
29
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تَتَّقُوا اللّٰهَ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا وَّيُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّاٰتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْؕ وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ
اے ایمان والو! اگر تم اللہ سے ڈرتے رہو گے تو وہ تمہیں (حق و باطل میں) فرق کرنے کی صلاحیت دے گا، تمہاری بُرائیاں تم سے دور کر دے گا اور تمہیں بخش دے گا؛ اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔
30
وَاِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِيُثْبِتُوْكَ اَوْ يَقْتُلُوْكَ اَوْ يُخْرِجُوْكَؕ وَيَمْكُرُوْنَ وَيَمْكُرُ اللّٰهُؕ وَاللّٰهُ خَيْرُ الْمٰكِرِيْنَ
اور (اے پیغمبر! وہ وقت یاد کیجیے) جب کافر آپ کے خلاف تدبیریں سوچ رہے تھے کہ آپ کو قید کر لیں، یا قتل کر دیں، یا (وطن سے) نکال دیں؛ وہ اپنی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ اپنی تدبیر کر رہا تھا، اور اللہ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔
31
وَاِذَا تُتْلٰي عَلَيْهِمْ اٰيٰتُنَا قَالُوْا قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَاۤءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هٰذَا͏ٓۙ اِنْ هٰذَا͏ٓ اِلَّا͏ٓ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ
اور جب اُن کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں: ہم نے سن لیا، اگر ہم چاہیں تو ہم بھی ایسا ہی کلام کہہ دیں، یہ تو بس پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
32
وَاِذْ قَالُوا اللّٰهُمَّ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَاَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاۤءِ اَوِ اي͏ٔ͏ْتِنَا بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ
اور (یاد کیجیے) جب اُنہوں نے کہا: اے اللہ! اگر یہی (قرآن) تیری طرف سے حق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا دے، یا ہم پر کوئی دردناک عذاب لے آ۔
33
وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَاَنْتَ فِيْهِمْؕ وَمَا كَانَ اللّٰهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُوْنَ
اور اللہ ایسا نہیں کہ اُنہیں عذاب دے جبکہ آپ اُن کے درمیان موجود ہیں، اور اللہ اُنہیں عذاب دینے والا نہیں جبکہ وہ استغفار کرتے ہوں۔
34
وَمَا لَهُمْ اَلَّا يُعَذِّبَهُمُ اللّٰهُ وَهُمْ يَصُدُّوْنَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَا كَانُوْٓا اَوْلِيَاۤءَهٗؕ اِنْ اَوْلِيَاۤو͏ٔ͏ُهٗٓ اِلَّا الْمُتَّقُوْنَ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ
اور (اب) اُن کا کیا حق ہے کہ اللہ اُنہیں عذاب نہ دے، جبکہ وہ (لوگوں کو) مسجد حرام سے روکتے ہیں، حالانکہ وہ اُس کے (جائز) متولی نہیں؛ اُس کے متولی تو صرف پرہیزگار لوگ ہو سکتے ہیں، لیکن اُن میں سے اکثر لوگ (یہ بات) نہیں جانتے۔
35
وَمَا كَانَ صَلَاتُهُمْ عِنْدَ الْبَيْتِ اِلَّا مُكَاۤءً وَّتَصْدِيَةًؕ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ
اور بیت اللہ کے پاس اُن کی نماز سیٹیاں بجانے اور تالیاں پیٹنے کے سوا کچھ نہ تھی؛ تو (اب) اپنے کفر کے بدلے عذاب کا مزہ چکھو۔
36
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ لِيَصُدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِؕ فَسَيُنْفِقُوْنَهَا ثُمَّ تَكُوْنُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُوْنَ࣢ؕ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِلٰي جَهَنَّمَ يُحْشَرُوْنَ
بے شک جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ اپنے مال اِس لیے خرچ کرتے ہیں کہ (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے روکیں؛ تو وہ یہ مال خرچ کرتے رہیں گے، پھر یہ (خرچ) اُن کے لیے پچھتاوا بن جائے گا، پھر وہ مغلوب ہوں گے؛ اور جو لوگ کافر ہیں اُنہیں جہنم کی طرف اکٹھا کر کے لے جایا جائے گا۔
37
لِيَمِيْزَ اللّٰهُ الْخَبِيْثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَيَجْعَلَ الْخَبِيْثَ بَعْضَهٗ عَلٰي بَعْضٍ فَيَرْكُمَهٗ جَمِيْعًا فَيَجْعَلَهٗ فِيْ جَهَنَّمَؕ اُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ
تاکہ اللہ ناپاک کو پاک سے الگ کر دے، اور ناپاک کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر سب کا ایک ڈھیر بنا دے، پھر اُسے جہنم میں ڈال دے؛ یہی لوگ ہیں جو نقصان اُٹھانے والے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 38 تا 44
38
قُلْ لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ يَّنْتَهُوْا يُغْفَرْ لَهُمْ مَّا قَدْ سَلَفَۚ وَاِنْ يَّعُوْدُوْا فَقَدْ مَضَتْ سُنَّتُ الْاَوَّلِيْنَ
(اے پیغمبر!) کافروں سے کہہ دیجیے کہ اگر وہ باز آ جائیں تو جو کچھ پہلے ہو چکا ہے وہ اُنہیں معاف کر دیا جائے گا؛ اور اگر وہ پھر وہی کریں گے تو پہلے لوگوں (کے ساتھ اللہ) کا طریقہ گزر چکا ہے۔
39
وَقَاتِلُوْهُمْ حَتّٰي لَا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ وَّيَكُوْنَ الدِّيْنُ كُلُّهٗ لِلّٰهِۚ فَاِنِ انْتَهَوْا فَاِنَّ اللّٰهَ بِمَا يَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ
اور (اے مسلمانو!) اُن سے لڑتے رہو، یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین پورا کا پورا اللہ کا ہو جائے؛ پھر اگر وہ باز آ جائیں تو اللہ اُن کے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے۔
40
وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ مَوْلٰىكُمْؕ نِعْمَ الْمَوْلٰي وَنِعْمَ النَّصِيْرُ
اور اگر وہ منہ پھیریں تو جان رکھو کہ اللہ تمہارا کارساز ہے؛ وہ بہترین کارساز اور بہترین مددگار ہے۔
41
وَاعْلَمُوْٓا اَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَاَنَّ لِلّٰهِ خُمُسَهٗ وَلِلرَّسُوْلِ وَلِذِي الْقُرْبٰي وَالْيَتٰمٰي وَالْمَسٰكِيْنِ وَابْنِ السَّبِيْلِۙ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ وَمَا͏ٓ اَنْزَلْنَا عَلٰي عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَي الْجَمْعٰنِؕ وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اور جان رکھو کہ تمہیں جو کچھ مالِ غنیمت ملے اُس کا پانچواں حصہ اللہ کا، رسول کا، (رسول کے) قرابت داروں کا، یتیموں کا، مسکینوں کا اور مسافروں کا ہے؛ اگر تم اللہ پر اور اُس چیز پر ایمان رکھتے ہو جو ہم نے فیصلے کے دن، جس دن دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے، اپنے بندے پر اُتاری؛ اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
42
اِذْ اَنْتُمْ بِالْعُدْوَةِ الدُّنْيَا وَهُمْ بِالْعُدْوَةِ الْقُصْوٰي وَالرَّكْبُ اَسْفَلَ مِنْكُمْؕ وَلَوْ تَوَاعَدْتُّمْ لَاخْتَلَفْتُمْ فِي الْمِيْعٰدِۙ وَلٰكِنْ لِّيَقْضِيَ اللّٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًا࣢ۙ لِّيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْۢ بَيِّنَةٍ وَّيَحْيٰي مَنْ حَيَّ عَنْۢ بَيِّنَةٍؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَسَمِيْعٌ عَلِيْمٌ
(یاد کرو) جب تم وادی کے قریب والے کنارے پر تھے اور وہ (دشمن) دور والے کنارے پر، اور قافلہ تم سے نیچے (ساحل کی طرف) تھا؛ اور اگر تم آپس میں (مقابلے کا) وقت طے کرتے تو ضرور وقت کے بارے میں اختلاف کرتے، لیکن (اللہ نے دونوں کو بغیر وعدے کے جمع کر دیا) تاکہ اللہ اُس کام کو پورا کر دے جو ہونا ہی تھا؛ تاکہ جسے ہلاک ہونا ہو وہ واضح دلیل دیکھ کر ہلاک ہو، اور جسے زندہ رہنا ہو وہ واضح دلیل دیکھ کر زندہ رہے؛ اور یقیناً اللہ خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
43
اِذْ يُرِيْكَهُمُ اللّٰهُ فِيْ مَنَامِكَ قَلِيْلًاؕ وَلَوْ اَرٰىكَهُمْ كَثِيْرًا لَّفَشِلْتُمْ وَلَتَنَازَعْتُمْ فِي الْاَمْرِ وَلٰكِنَّ اللّٰهَ سَلَّمَؕ اِنَّهٗ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
(اور اے پیغمبر! یاد کیجیے) جب اللہ آپ کو خواب میں اُن (دشمنوں) کی تعداد تھوڑی دکھا رہا تھا؛ اور اگر وہ آپ کو اُن کی تعداد زیادہ دکھاتا تو (اے مسلمانو!) تم ضرور ہمت ہار جاتے اور اِس معاملے میں آپس میں جھگڑنے لگتے، لیکن اللہ نے (تمہیں) بچا لیا؛ بے شک وہ دلوں کی باتیں خوب جانتا ہے۔
44
وَاِذْ يُرِيْكُمُوْهُمْ اِذِ الْتَقَيْتُمْ فِيْٓ اَعْيُنِكُمْ قَلِيْلًا وَّيُقَلِّلُكُمْ فِيْٓ اَعْيُنِهِمْ لِيَقْضِيَ اللّٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًاؕ وَاِلَي اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
اور (یاد کرو) جب تمہارا آمنا سامنا ہوا تو اللہ اُنہیں تمہاری نگاہوں میں تھوڑا دکھا رہا تھا اور تمہیں اُن کی نگاہوں میں کم کر کے دکھا رہا تھا، تاکہ اللہ اُس کام کو پورا کر دے جو ہونا ہی تھا؛ اور سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 45 تا 48
45
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا لَقِيْتُمْ فِي͏ٔ͏َةً فَاثْبُتُوْا وَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِيْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
اے ایمان والو! جب کسی گروہ سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو، تاکہ تم کامیاب ہو۔
46
وَاَطِيْعُوا اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَلَا تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَتَذْهَبَ رِيْحُكُمْ وَاصْبِرُوْاؕ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ
اور اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرو، اور آپس میں جھگڑا نہ کرو، ورنہ تم ہمت ہار جاؤ گے اور تمہاری ہوا اُکھڑ جائے گی؛ اور صبر سے کام لو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
47
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ بَطَرًا وَّرِي͏ٔ͏َاۤءَ النَّاسِ وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ بِمَا يَعْمَلُوْنَ مُحِيْطٌ
اور اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اپنے گھروں سے اِتراتے ہوئے اور لوگوں کو دکھاوا کرتے ہوئے نکلے، اور (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے روکتے ہیں؛ اور جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اُس کا پوری طرح احاطہ کیے ہوئے ہے۔
48
وَاِذْ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ الْيَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَاِنِّيْ جَارٌ لَّكُمْۚ فَلَمَّا تَرَاۤءَتِ الْفِي͏ٔ͏َتٰنِ نَكَصَ عَلٰي عَقِبَيْهِ وَقَالَ اِنِّيْ بَرِيْۤءٌ مِّنْكُمْ اِنِّيْٓ اَرٰي مَا لَا تَرَوْنَ اِنِّيْٓ اَخَافُ اللّٰهَؕ وَاللّٰهُ شَدِيْدُ الْعِقَابِ
اور (یاد کرو) جب شیطان نے اُن کے اعمال اُنہیں خوش نما بنا کر دکھائے اور کہا: آج لوگوں میں سے کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں، اور میں تمہارا حمایتی ہوں؛ پھر جب دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے تو وہ اُلٹے پاؤں بھاگا اور کہنے لگا: میں تم سے بری ہوں، میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے، میں اللہ سے ڈرتا ہوں، اور اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 7 آیات 49 تا 58
49
اِذْ يَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَالَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ غَرَّ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ دِيْنُهُمْؕ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَي اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ
(اور یاد کرو) جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری تھی، کہہ رہے تھے کہ اِن لوگوں کو اِن کے دین نے دھوکے میں ڈال رکھا ہے؛ حالانکہ جو اللہ پر بھروسا کرے تو یقیناً اللہ غالب ہے، حکمت والا ہے۔
50
وَلَوْ تَرٰٓي اِذْ يَتَوَفَّي الَّذِيْنَ كَفَرُواۙ الْمَلٰۤىِٕكَةُ يَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَاَدْبَارَهُمْۚ وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِيْقِ
اور کاش آپ (وہ منظر) دیکھیں جب فرشتے کافروں کی جان نکالتے ہیں، اُن کے چہروں اور پیٹھوں پر مارتے جاتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ) جلنے کے عذاب کا مزہ چکھو۔
51
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْكُمْ وَاَنَّ اللّٰهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ
یہ اُن (کرتوتوں) کا بدلہ ہے جو تمہارے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں، اور یہ کہ اللہ بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا نہیں۔
52
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَۙ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِيٌّ شَدِيْدُ الْعِقَابِ
(اِن کا حال) فرعون کے لوگوں اور اُن سے پہلے والوں جیسا ہے: اُنہوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا تو اللہ نے اُنہیں اُن کے گناہوں کی وجہ سے پکڑ لیا؛ بے شک اللہ بڑی قوت والا، سخت سزا دینے والا ہے۔
53
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ لَمْ يَكُ مُغَيِّرًا نِّعْمَةً اَنْعَمَهَا عَلٰي قَوْمٍ حَتّٰي يُغَيِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْۙ وَاَنَّ اللّٰهَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ
یہ اِس لیے کہ اللہ کسی نعمت کو، جو اُس نے کسی قوم کو دی ہو، اُس وقت تک بدلنے والا نہیں جب تک وہ (قوم) خود اپنی حالت نہ بدل دے؛ اور یہ کہ اللہ خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
54
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَۙ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ فَاَهْلَكْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ وَاَغْرَقْنَا͏ٓ اٰلَ فِرْعَوْنَۚ وَكُلٌّ كَانُوْا ظٰلِمِيْنَ
(اِن کا حال) فرعون کے لوگوں اور اُن سے پہلے والوں جیسا ہے: اُنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کو جھٹلایا تو ہم نے اُنہیں اُن کے گناہوں کی وجہ سے ہلاک کر دیا، اور فرعون کے لوگوں کو غرق کر دیا؛ اور وہ سب ظالم تھے۔
55
اِنَّ شَرَّ الدَّوَاۤبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَهُمْ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
بے شک اللہ کے نزدیک بدترین جاندار وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا، پھر وہ ایمان نہیں لاتے۔
56
اَلَّذِيْنَ عٰهَدْتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ يَنْقُضُوْنَ عَهْدَهُمْ فِيْ كُلِّ مَرَّةٍ وَّهُمْ لَا يَتَّقُوْنَ
(یعنی) وہ لوگ جن سے آپ نے عہد لیا، پھر وہ ہر بار اپنا عہد توڑ ڈالتے ہیں اور (اللہ سے) ڈرتے نہیں۔
57
فَاِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِي الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِمْ مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُوْنَ
تو اگر کبھی جنگ میں آپ اُن پر قابو پا لیں تو اُنہیں ایسی سزا دیں کہ اُن کے پیچھے جو لوگ ہیں وہ بھی بھاگ جائیں (ڈر جائیں)، تاکہ وہ سبق حاصل کریں۔
58
وَاِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةً فَانۢ͏ْبِذْ اِلَيْهِمْ عَلٰي سَوَاۤءٍؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الْخَاۤىِٕنِيْنَ
اور اگر آپ کو کسی قوم سے بدعہدی کا اندیشہ ہو تو (اُن کا عہد) برابری کی بنیاد پر اُن کی طرف پھینک دیجیے (یعنی اعلان کر دیجیے کہ اب معاہدہ ختم ہے)؛ بے شک اللہ خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 8 آیات 59 تا 64
59
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا سَبَقُوْاؕ اِنَّهُمْ لَا يُعْجِزُوْنَ
اور کافر لوگ یہ نہ سمجھیں کہ وہ (بچ کر) نکل گئے؛ وہ (اللہ کو) ہرگز عاجز نہیں کر سکتے۔
60
وَاَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ وَّمِنْ رِّبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُوْنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّٰهِ وَعَدُوَّكُمْ وَاٰخَرِيْنَ مِنْ دُوْنِهِمْۚ لَا تَعْلَمُوْنَهُمْۚ اَللّٰهُ يَعْلَمُهُمْؕ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَيْءٍ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ يُوَفَّ اِلَيْكُمْ وَاَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ
اور (مسلمانو!) جہاں تک تمہارے بس میں ہو اُن کے مقابلے کے لیے قوت تیار رکھو، اور بندھے ہوئے گھوڑے بھی، جن کے ذریعے تم اللہ کے دشمن اور اپنے دشمن پر رعب جمائے رکھو، اور اُن کے علاوہ دوسروں پر بھی جنہیں تم نہیں جانتے، اللہ اُنہیں جانتا ہے؛ اور اللہ کے راستے میں تم جو کچھ بھی خرچ کرو گے وہ تمہیں پورا پورا دے دیا جائے گا، اور تمہارے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔
61
وَاِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَتَوَكَّلْ عَلَي اللّٰهِؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
اور اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو آپ بھی اُس کی طرف جھک جائیے، اور اللہ پر بھروسا رکھیے؛ بے شک وہی خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
62
وَاِنْ يُّرِيْدُوْٓا اَنْ يَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْبَكَ اللّٰهُؕ هُوَ الَّذِيْٓ اَيَّدَكَ بِنَصْرِهٖ وَبِالْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور اگر وہ آپ کو دھوکا دینا چاہیں تو اللہ آپ کے لیے کافی ہے؛ وہی ہے جس نے اپنی مدد سے اور مومنوں کے ذریعے آپ کو قوت دی۔
63
وَاَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِهِمْؕ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا مَّا͏ٓ اَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوْبِهِمْ وَلٰكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَيْنَهُمْؕ اِنَّهٗ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ
اور اُس نے اُن (مومنوں) کے دلوں میں آپس میں اُلفت پیدا کر دی؛ اگر آپ زمین میں جو کچھ ہے سب خرچ کر دیتے تب بھی اُن کے دلوں کو جوڑ نہ سکتے، لیکن اللہ نے اُن میں اُلفت پیدا کر دی؛ بے شک وہ زبردست، حکمت والا ہے۔
64
يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللّٰهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اے نبی! آپ کے لیے اللہ کافی ہے اور وہ مومن بھی جنہوں نے آپ کی پیروی کی ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 9 آیات 65 تا 69
65
يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ عَلَي الْقِتَالِؕ اِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ عِشْرُوْنَ صٰبِرُوْنَ يَغْلِبُوْا مِاي͏ٔ͏َتَيْنِۚ وَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّاي͏ٔ͏َةٌ يَّغْلِبُوْٓا اَلْفًا مِّنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُوْنَ
اے نبی! ایمان والوں کو جہاد پر اُبھاریے؛ اگر تم میں سے بیس آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے، اور اگر تم میں سے سو ہوں تو وہ کافروں کے ایک ہزار پر غالب آئیں گے، کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں جو (حقیقت کی) سمجھ نہیں رکھتے۔
66
اَلْـٰٔنَ خَفَّفَ اللّٰهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ اَنَّ فِيْكُمْ ضَعْفًاؕ فَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّاي͏ٔ͏َةٌ صَابِرَةٌ يَّغْلِبُوْا مِاي͏ٔ͏َتَيْنِۚ وَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ اَلْفٌ يَّغْلِبُوْٓا اَلْفَيْنِ بِاِذْنِ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ
اب اللہ نے تم سے بوجھ ہلکا کر دیا ہے، اور اُس نے جان لیا کہ تم میں کمزوری ہے؛ تو اگر تم میں سے سو آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے، اور اگر تم میں سے ایک ہزار ہوں تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آئیں گے؛ اور اللہ ثابت قدم رہنے والوں کے ساتھ ہے۔
67
مَا كَانَ لِنَبِيٍّ اَنْ يَّكُوْنَ لَهٗٓ اَسْرٰي حَتّٰي يُثْخِنَ فِي الْاَرْضِؕ تُرِيْدُوْنَ عَرَضَ الدُّنْيَاࣗۖ وَاللّٰهُ يُرِيْدُ الْاٰخِرَةَؕ وَاللّٰهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ
کسی نبی کے لیے یہ مناسب نہیں کہ اُس کے پاس قیدی ہوں جب تک وہ زمین میں (دشمن کی طاقت کو) اچھی طرح کچل نہ دے؛ تم دنیا کا سامان چاہتے ہو اور اللہ (تمہارے لیے) آخرت چاہتا ہے؛ اور اللہ زبردست، حکمت والا ہے۔
68
لَوْلَا كِتٰبٌ مِّنَ اللّٰهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيْمَا͏ٓ اَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ
اگر اللہ کی طرف سے ایک بات پہلے لکھی نہ جا چکی ہوتی تو جو (فدیہ) تم نے لیا ہے اُس کی وجہ سے تم پر بڑا عذاب آ جاتا۔
69
فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلًا طَيِّبًاؗۖ وَّاتَّقُوا اللّٰهَؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
تو جو مالِ غنیمت تم نے حاصل کیا ہے اُسے حلال اور پاکیزہ سمجھ کر کھاؤ، اور اللہ سے ڈرتے رہو؛ بے شک اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 10 آیات 70 تا 75
70
يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِّمَنْ فِيْٓ اَيْدِيْكُمْ مِّنَ الْاَسْرٰٓيۙ اِنْ يَّعْلَمِ اللّٰهُ فِيْ قُلُوْبِكُمْ خَيْرًا يُّو͏ٔ͏ْتِكُمْ خَيْرًا مِّمَّا͏ٓ اُخِذَ مِنْكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْؕ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
اے نبی! جو قیدی تمہارے ہاتھوں میں ہیں اُن سے کہہ دیجیے کہ اگر اللہ تمہارے دلوں میں کوئی بھلائی دیکھے گا تو جو (فدیہ) تم سے لیا گیا ہے اُس سے بہتر تمہیں عطا کرے گا اور تمہیں بخش دے گا؛ اور اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
71
وَاِنْ يُّرِيْدُوْا خِيَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ فَاَمْكَنَ مِنْهُمْؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ
اور اگر وہ آپ سے خیانت (دغا) کرنا چاہیں تو وہ اِس سے پہلے اللہ سے خیانت کر چکے ہیں، پھر اللہ نے (آپ کو) اُن پر قابو دے دیا؛ اور اللہ سب کچھ جاننے والا، حکمت والا ہے۔
72
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَهَاجَرُوْا وَجٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَاَنْفُسِهِمْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَالَّذِيْنَ اٰوَوْا وَّنَصَرُوْٓا اُولٰۤىِٕكَ بَعْضُهُمْ اَوْلِيَاۤءُ بَعْضٍؕ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَلَمْ يُهَاجِرُوْا مَا لَكُمْ مِّنْ وَّلَايَتِهِمْ مِّنْ شَيْءٍ حَتّٰي يُهَاجِرُوْاۚ وَاِنِ اسْتَنْصَرُوْكُمْ فِي الدِّيْنِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ اِلَّا عَلٰي قَوْمٍۭ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِّيْثَاقٌؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ
بے شک جو لوگ ایمان لائے، ہجرت کی اور اللہ کے راستے میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کیا، اور جن لوگوں نے (اُنہیں) ٹھکانا دیا اور (اُن کی) مدد کی، وہ ایک دوسرے کے دوست (اور وارث) ہیں؛ اور جو لوگ ایمان تو لائے مگر ہجرت نہیں کی، تمہارا اُن سے کوئی دوستی کا تعلق نہیں جب تک وہ ہجرت نہ کریں؛ ہاں اگر وہ دین کے معاملے میں تم سے مدد مانگیں تو اُن کی مدد کرنا تم پر لازم ہے، مگر کسی ایسی قوم کے مقابلے میں نہیں جس کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہو؛ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اُسے خوب دیکھ رہا ہے۔
73
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا بَعْضُهُمْ اَوْلِيَاۤءُ بَعْضٍؕ اِلَّا تَفْعَلُوْهُ تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الْاَرْضِ وَفَسَادٌ كَبِيْرٌ
اور جو لوگ کافر ہیں وہ ایک دوسرے کے دوست ہیں؛ اگر تم ایسا نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ پھیل جائے گا اور بڑا فساد ہوگا۔
74
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَهَاجَرُوْا وَجٰهَدُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَالَّذِيْنَ اٰوَوْا وَّنَصَرُوْٓا اُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ حَقًّاؕ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌ
اور جو لوگ ایمان لائے، ہجرت کی اور اللہ کے راستے میں جہاد کیا، اور جن لوگوں نے (اُنہیں) ٹھکانا دیا اور (اُن کی) مدد کی، وہی سچے مومن ہیں؛ اُن کے لیے مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔
75
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَهَاجَرُوْا وَجٰهَدُوْا مَعَكُمْ فَاُولٰۤىِٕكَ مِنْكُمْؕ وَاُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰي بِبَعْضٍ فِيْ كِتٰبِ اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے، ہجرت کی اور تمہارے ساتھ مل کر جہاد کیا، وہ بھی تم ہی میں سے ہیں؛ اور اللہ کی کتاب کے مطابق رشتہ دار ایک دوسرے کے (وارث ہونے کے) زیادہ حق دار ہیں؛ بے شک اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں