پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ التوبة

سورۃ التوبہ · 129 آیات · 16 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی نویں سورت ہے؛ اِس میں ایک سو انتیس آیتیں اور سولہ رکوع ہیں، اور یہ مدنی سورت ہے۔ اِس کا زیادہ تر حصہ سن ۹ ہجری میں غزوۂ تبوک کے زمانے میں اور اُس کے بعد نازل ہوا، اور یہ نزول کے اعتبار سے آخری سورتوں میں سے ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 6
1
بَرَاۤءَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖٓ اِلَي الَّذِيْنَ عٰهَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ
(مسلمانو!) جن مشرکوں سے تم نے معاہدہ کر رکھا ہے، اُن سے اللہ اور اُس کے رسول کی طرف سے دستبرداری (لاتعلقی) کا اعلان ہے۔
2
فَسِيْحُوْا فِي الْاَرْضِ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّاعْلَمُوْٓا اَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللّٰهِۙ وَاَنَّ اللّٰهَ مُخْزِي الْكٰفِرِيْنَ
تو (اے مشرکو!) اِس ملک میں چار مہینے تک چل پھر لو، اور جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے، اور یقیناً اللہ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے۔
3
وَاَذَانٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖٓ اِلَي النَّاسِ يَوْمَ الْحَجِّ الْاَكْبَرِ اَنَّ اللّٰهَ بَرِيْۤءٌ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ࣢ۙ وَرَسُوْلُهٗؕ فَاِنْ تُبْتُمْ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْۚ وَاِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوْٓا اَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللّٰهِؕ وَبَشِّرِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ
اور اللہ اور اُس کے رسول کی طرف سے بڑے حج کے دن لوگوں کے سامنے اعلان ہے کہ اللہ اور اُس کا رسول مشرکوں سے بے تعلق ہیں؛ لہٰذا اگر تم توبہ کر لو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے، اور اگر تم منہ پھیرو تو جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے، اور (اے رسول!) کفر کرنے والوں کو دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجیے۔
4
اِلَّا الَّذِيْنَ عٰهَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ ثُمَّ لَمْ يَنْقُصُوْكُمْ شَيْـًٔا وَّلَمْ يُظَاهِرُوْا عَلَيْكُمْ اَحَدًا فَاَتِمُّوْٓا اِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ اِلٰي مُدَّتِهِمْؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَ
سوائے اُن مشرکوں کے جن سے تمہارا معاہدہ ہوا تھا، پھر اُنہوں نے تمہارے ساتھ (عہد پورا کرنے میں) کوئی کمی نہیں کی اور نہ تمہارے مقابلے میں کسی کی مدد کی؛ تو اُن کے ساتھ اُن کی مدت تک اُن کا عہد پورا کرو، بے شک اللہ احتیاط (تقویٰ) والوں کو پسند کرتا ہے۔
5
فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَيْثُ وَجَدْتُّمُوْهُمْ وَخُذُوْهُمْ وَاحْصُرُوْهُمْ وَاقْعُدُوْا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍۚ فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَخَلُّوْا سَبِيْلَهُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
پھر جب حرمت والے مہینے گزر جائیں تو مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کرو، اُنہیں گرفتار کرو، اُن کا محاصرہ کرو اور ہر گھات کی جگہ اُن کی تاک میں بیٹھو؛ پھر اگر وہ توبہ کر لیں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو اُن کا راستہ چھوڑ دو، بے شک اللہ بہت معاف کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔
6
وَاِنْ اَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ اسْتَجَارَكَ فَاَجِرْهُ حَتّٰي يَسْمَعَ كَلٰمَ اللّٰهِ ثُمَّ اَبْلِغْهُ مَاْمَنَهٗؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُوْنَ
اور اگر مشرکوں میں سے کوئی آپ سے پناہ مانگے تو اُسے پناہ دے دیجیے تاکہ وہ اللہ کا کلام سن لے، پھر اُسے اُس کی امن کی جگہ پہنچا دیجیے؛ یہ اِس لیے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو (حقیقت سے) واقف نہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 7 تا 16
7
كَيْفَ يَكُوْنُ لِلْمُشْرِكِيْنَ عَهْدٌ عِنْدَ اللّٰهِ وَعِنْدَ رَسُوْلِهٖٓ اِلَّا الَّذِيْنَ عٰهَدْتُّمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِۚ فَمَا اسْتَقَامُوْا لَكُمْ فَاسْتَقِيْمُوْا لَهُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَ
مشرکوں کا عہد اللہ اور اُس کے رسول کے نزدیک کیسے (قائم) رہ سکتا ہے؟ سوائے اُن لوگوں کے جن سے تم نے مسجد حرام کے پاس معاہدہ کیا تھا؛ تو جب تک وہ تمہارے ساتھ (عہد پر) سیدھے رہیں تم بھی اُن کے ساتھ سیدھے رہو، بے شک اللہ احتیاط والوں کو پسند کرتا ہے۔
8
كَيْفَ وَاِنْ يَّظْهَرُوْا عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوْا فِيْكُمْ اِلًّا وَّلَا ذِمَّةًؕ يُرْضُوْنَكُمْ بِاَفْوَاهِهِمْ وَتَاْبٰي قُلُوْبُهُمْۚ وَاَكْثَرُهُمْ فٰسِقُوْنَ
(اُن کے عہد کی) کیسے رعایت کی جائے؟ حالانکہ اگر وہ تم پر غالب آ جائیں تو تمہارے بارے میں نہ رشتہ داری کا خیال کریں نہ عہد کا؛ وہ اپنی زبانی باتوں سے تمہیں راضی کرتے ہیں مگر اُن کے دل انکار کرتے ہیں، اور اُن میں سے اکثر نافرمان ہیں۔
9
اِشْتَرَوْا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِيْلًا فَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِهٖؕ اِنَّهُمْ سَاۤءَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
اُنہوں نے اللہ کی آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت لے لی، پھر (لوگوں کو) اُس کے راستے سے روکا؛ یقیناً بہت ہی برے ہیں وہ کام جو وہ کرتے رہے ہیں۔
10
لَا يَرْقُبُوْنَ فِيْ مُو͏ٔ͏ْمِنٍ اِلًّا وَّلَا ذِمَّةًؕ وَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْمُعْتَدُوْنَ
یہ کسی مسلمان کے بارے میں نہ رشتہ داری کا لحاظ کرتے ہیں نہ عہد کا، اور یہی لوگ زیادتی کرنے والے ہیں۔
11
فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَاِخْوَانُكُمْ فِي الدِّيْنِؕ وَنُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ
پھر اگر یہ توبہ کر لیں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو یہ تمہارے دینی بھائی ہیں، اور ہم سمجھ رکھنے والے لوگوں کے لیے آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں۔
12
وَاِنْ نَّكَثُوْٓا اَيْمَانَهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُوْا فِيْ دِيْنِكُمْ فَقَاتِلُوْٓا اَىِٕمَّةَ الْكُفْرِۙ اِنَّهُمْ لَا͏ٓ اَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُوْنَ
اور اگر یہ لوگ عہد کرنے کے بعد اپنی قسمیں توڑ دیں اور تمہارے دین پر طعنہ زنی کریں تو کفر کے سرداروں سے جنگ کرو؛ اِن کی قسموں کا کوئی اعتبار نہیں، تاکہ یہ (اپنی حرکتوں سے) باز آ جائیں۔
13
اَلَا تُقَاتِلُوْنَ قَوْمًا نَّكَثُوْٓا اَيْمَانَهُمْ وَهَمُّوْا بِاِخْرَاجِ الرَّسُوْلِ وَهُمْ بَدَءُوْكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍؕ اَتَخْشَوْنَهُمْۚ فَاللّٰهُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشَوْهُ اِنْ كُنْتُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
کیا تم ایسے لوگوں سے جنگ نہیں کرو گے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ ڈالیں، اور رسول کو (وطن سے) نکالنے کا ارادہ کیا، اور اُنہوں نے ہی تم سے (چھیڑ خانی کی) پہل کی؟ کیا تم اُن سے ڈرتے ہو؟ حالانکہ اگر تم ایمان رکھتے ہو تو اللہ زیادہ حق دار ہے کہ تم اُن سے ڈرو۔
14
قَاتِلُوْهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ بِاَيْدِيْكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اُن سے جنگ کرو، اللہ تمہارے ہاتھوں اُنہیں سزا دے گا، اُنہیں رسوا کرے گا، اُن کے مقابلے میں تمہاری مدد کرے گا اور ایمان والوں کے سینے ٹھنڈے کر دے گا۔
15
وَيُذْهِبْ غَيْظَ قُلُوْبِهِمْؕ وَيَتُوْبُ اللّٰهُ عَلٰي مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ
اور اُن کے دلوں کا غصہ دور کر دے گا، اور اللہ جسے چاہے گا توبہ کی توفیق دے گا، اور اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
16
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تُتْرَكُوْا وَلَمَّا يَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِيْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ وَلَمْ يَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلَا رَسُوْلِهٖ وَلَا الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ وَلِيْجَةًؕ وَاللّٰهُ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ تمہیں (یوں ہی) چھوڑ دیا جائے گا، حالانکہ ابھی اللہ نے (عملی طور پر) اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے تم میں سے جہاد کیا اور اللہ، اُس کے رسول اور مومنوں کے سوا کسی کو اپنا دلی راز دار نہیں بنایا؟ اور اللہ تمہارے سب کاموں سے پوری طرح باخبر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 17 تا 24
17
مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِيْنَ اَنْ يَّعْمُرُوْا مَسٰجِدَ اللّٰهِ شٰهِدِيْنَ عَلٰٓي اَنْفُسِهِمْ بِالْكُفْرِؕ اُولٰۤىِٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْۚۖ وَفِي النَّارِ هُمْ خٰلِدُوْنَ
مشرکوں کو یہ حق نہیں کہ وہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں جبکہ وہ خود اپنے کفر کا اقرار کر رہے ہیں؛ یہی لوگ ہیں جن کے سب عمل اکارت ہو گئے، اور وہ ہمیشہ دوزخ ہی میں رہیں گے۔
18
اِنَّمَا يَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَاَقَامَ الصَّلٰوةَ وَاٰتَي الزَّكٰوةَ وَلَمْ يَخْشَ اِلَّا اللّٰهَ فَعَسٰٓي اُولٰۤىِٕكَ اَنْ يَّكُوْنُوْا مِنَ الْمُهْتَدِيْنَ
اللہ کی مسجدوں کو تو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لائے، نماز قائم کرے، زکوٰۃ ادا کرے اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرے؛ تو اُمید ہے کہ یہی لوگ ہدایت پانے والوں میں شامل ہوں گے۔
19
اَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاۤجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَجٰهَدَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِؕ لَا يَسْتَوٗنَ عِنْدَ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَ
(اے مشرکو!) کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد حرام کو آباد رکھنے کو اُس شخص (کے عمل) کے برابر کر دیا جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور اُس نے اللہ کے راستے میں جہاد کیا؟ یہ اللہ کے نزدیک برابر نہیں ہیں، اور اللہ ظلم کرنے والوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
20
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَهَاجَرُوْا وَجٰهَدُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَاَنْفُسِهِمْۙ اَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللّٰهِؕ وَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْفَاۤىِٕزُوْنَ
جو لوگ ایمان لائے، ہجرت کی اور اللہ کے راستے میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کیا، وہ اللہ کے نزدیک درجے میں بہت بڑے ہیں، اور یہی لوگ کامیاب ہیں۔
21
يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ وَرِضْوَانٍ وَّجَنّٰتٍ لَّهُمْ فِيْهَا نَعِيْمٌ مُّقِيْمٌ
اُن کا پروردگار اُنہیں اپنی طرف سے رحمت اور خوشنودی کی، اور ایسے باغوں کی خوش خبری دیتا ہے جن میں اُن کے لیے ہمیشہ رہنے والی نعمتیں ہیں۔
22
خٰلِدِيْنَ فِيْهَا͏ٓ اَبَدًاؕ اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗٓ اَجْرٌ عَظِيْمٌ
وہ اُن میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے؛ بے شک اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔
23
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْٓا اٰبَاۤءَكُمْ وَاِخْوَانَكُمْ اَوْلِيَاۤءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَي الْاِيْمَانِؕ وَمَنْ يَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ
اے ایمان والو! اپنے باپ دادا اور بھائیوں کو دوست نہ بناؤ اگر وہ ایمان کے مقابلے میں کفر کو پسند کریں؛ اور تم میں سے جو اُنہیں دوست بنائیں گے، وہی لوگ ظالم ہیں۔
24
قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَاۤو͏ٔ͏ُكُمْ وَاَبْنَاۤو͏ٔ͏ُكُمْ وَاِخْوَانُكُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيْرَتُكُمْ وَاَمْوَالُ اࣙقْتَرَفْتُمُوْهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَا͏ٓ اَحَبَّ اِلَيْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَجِهَادٍ فِيْ سَبِيْلِهٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰي يَاْتِيَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖؕ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ
(اے رسول!) کہہ دیجیے: اگر تمہارے باپ، تمہارے بیٹے، تمہارے بھائی، تمہاری بیویاں، تمہارا خاندان، وہ مال جو تم نے کمائے ہیں، وہ تجارت جس کے مندا پڑ جانے کا تمہیں ڈر ہے، اور وہ رہائشی مکان جو تمہیں پسند ہیں، تمہیں اللہ، اُس کے رسول اور اُس کے راستے میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ (عذاب) لے آئے، اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 25 تا 29
25
لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ فِيْ مَوَاطِنَ كَثِيْرَةٍۙ وَّيَوْمَ حُنَيْنٍۙ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْـًٔا وَّضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُمْ مُّدْبِرِيْنَ
اللہ تمہاری بہت سے موقعوں پر مدد کر چکا ہے، اور حنین کے دن بھی، جب تمہاری کثرت نے تمہیں خود پسندی میں ڈال دیا تھا، پھر وہ (کثرت) تمہارے کچھ کام نہ آئی، اور زمین اپنی کشادگی کے باوجود تم پر تنگ ہو گئی، پھر تم پیٹھ دکھاتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے۔
26
ثُمَّ اَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِيْنَتَهٗ عَلٰي رَسُوْلِهٖ وَعَلَي الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ وَاَنْزَلَ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا وَعَذَّبَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْاؕ وَذٰلِكَ جَزَاۤءُ الْكٰفِرِيْنَ
پھر اللہ نے اپنے رسول پر اور ایمان والوں پر اپنی طرف سے تسلی نازل کی، اور ایسے لشکر اُتارے جو تم نے نہیں دیکھے، اور کفر کرنے والوں کو سزا دی، اور یہی کافروں کا بدلہ ہے۔
27
ثُمَّ يَتُوْبُ اللّٰهُ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ عَلٰي مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
پھر اِس کے بعد اللہ جسے چاہے توبہ نصیب کر دے، اور اللہ بہت معاف کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔
28
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّمَا الْمُشْرِكُوْنَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هٰذَاۚ وَاِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيْكُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖٓ اِنْ شَاۤءَؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ
اے ایمان والو! مشرکین (اپنے عقیدے میں) ناپاک ہیں، اِس لیے اِس سال کے بعد وہ مسجد حرام کے قریب بھی نہ آئیں؛ اور اگر تمہیں تنگ دستی کا اندیشہ ہو تو اللہ چاہے گا تو جلد ہی اپنے فضل سے تمہیں بے نیاز کر دے گا، بے شک اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
29
قَاتِلُوا الَّذِيْنَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَلَا يُحَرِّمُوْنَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ وَرَسُوْلُهٗ وَلَا يَدِيْنُوْنَ دِيْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ حَتّٰي يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَّدٍ وَّهُمْ صٰغِرُوْنَ
اہلِ کتاب میں سے جو لوگ نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں نہ آخرت کے دن پر، اور نہ اُن چیزوں کو حرام سمجھتے ہیں جنہیں اللہ اور اُس کے رسول نے حرام قرار دیا ہے، اور نہ دینِ حق کو اپنا دین بناتے ہیں، اُن سے جنگ کرو، یہاں تک کہ وہ ماتحت بن کر اپنے ہاتھ سے جزیہ ادا کریں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 30 تا 37
30
وَقَالَتِ الْيَهُوْدُ عُزَيْرُ اࣙبْنُ اللّٰهِ وَقَالَتِ النَّصٰرَي الْمَسِيْحُ ابْنُ اللّٰهِؕ ذٰلِكَ قَوْلُهُمْ بِاَفْوَاهِهِمْۚ يُضَاهِـُٔوْنَ قَوْلَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُؕ قٰتَلَهُمُ اللّٰهُۚؗ اَنّٰي يُو͏ٔ͏ْفَكُوْنَ
اور یہود کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کے بیٹے ہیں، اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کے بیٹے ہیں؛ یہ سب اُن کے منہ کی باتیں ہیں، وہ اُن لوگوں کی سی بات کرتے ہیں جنہوں نے اُن سے پہلے کفر کیا تھا؛ اللہ اُنہیں ہلاک کرے، وہ کہاں اُلٹے پھرے جا رہے ہیں!
31
اِتَّخَذُوْٓا اَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَالْمَسِيْحَ ابْنَ مَرْيَمَۚ وَمَا͏ٓ اُمِرُوْٓا اِلَّا لِيَعْبُدُوْٓا اِلٰهًا وَّاحِدًاۚ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ سُبْحٰنَهٗ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ
اُنہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے علما اور اپنے مشائخ کو رب بنا لیا ہے، اور مسیح ابن مریم کو بھی؛ حالانکہ اُنہیں صرف ایک معبود کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا؛ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اُن کے شرک سے پاک ہے۔
32
يُرِيْدُوْنَ اَنْ يُّطْفِـُٔوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَيَاْبَي اللّٰهُ اِلَّا͏ٓ اَنْ يُّتِمَّ نُوْرَهٗ وَلَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ
وہ چاہتے ہیں کہ اپنے مونہوں (کی پھونکوں) سے اللہ کے نور کو بجھا دیں، اور اللہ اپنے نور کو پورا کیے بغیر نہیں رہے گا، چاہے کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔
33
هُوَ الَّذِيْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰي وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهٗ عَلَي الدِّيْنِ كُلِّهٖۙ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ
وہی (اللہ) ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا، تاکہ اُسے تمام دینوں پر غالب کر دے، چاہے مشرکوں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔
34
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّ كَثِيْرًا مِّنَ الْاَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَاْكُلُوْنَ اَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِؕ وَالَّذِيْنَ يَكْنِزُوْنَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُوْنَهَا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِۙ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ
اے ایمان والو! (یہود و نصاریٰ کے) بہت سے علما اور مشائخ لوگوں کے مال ناحق طریقے سے کھاتے ہیں اور (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے روکتے ہیں؛ اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں اور اُسے اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کرتے، اُنہیں دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجیے۔
35
يَّوْمَ يُحْمٰي عَلَيْهَا فِيْ نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوٰي بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوْبُهُمْ وَظُهُوْرُهُمْؕ هٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ
جس دن اُس (خزانے) کو دوزخ کی آگ میں تپایا جائے گا، پھر اُس سے اُن کی پیشانیاں، اُن کے پہلو اور اُن کی پیٹھیں داغی جائیں گی (اور کہا جائے گا): یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا؛ تو اب اپنے جمع کیے ہوئے کا مزا چکھو۔
36
اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِيْ كِتٰبِ اللّٰهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ مِنْهَا͏ٓ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌؕ ذٰلِكَ الدِّيْنُ الْقَيِّمُ࣢ۙ فَلَا تَظْلِمُوْا فِيْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِيْنَ كَاۤفَّةً كَمَا يُقَاتِلُوْنَكُمْ كَاۤفَّةًؕ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِيْنَ
بے شک مہینوں کی تعداد اللہ کے نزدیک اللہ کی کتاب (کے فیصلے) میں بارہ مہینے ہے، جس دن سے اُس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا؛ اُن میں سے چار مہینے حرمت والے ہیں؛ یہی سیدھا دین (درست حساب) ہے؛ تو اِن مہینوں میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو، اور تم سب مل کر مشرکین سے جنگ کرو جیسے وہ سب مل کر تم سے جنگ کرتے ہیں، اور جان لو کہ اللہ تقویٰ والوں کے ساتھ ہے۔
37
اِنَّمَا النَّسِيْۤءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ يُضَلُّ بِهِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُحِلُّوْنَهٗ عَامًا وَّيُحَرِّمُوْنَهٗ عَامًا لِّيُوَاطِـُٔوْا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ فَيُحِلُّوْا مَا حَرَّمَ اللّٰهُؕ زُيِّنَ لَهُمْ سُوْۤءُ اَعْمَالِهِمْؕ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَ
(مہینوں کو) آگے پیچھے کر دینا کفر میں اور زیادتی ہے، اِس سے کافروں کو گمراہ کیا جاتا ہے؛ وہ اُس (مہینے) کو ایک سال حلال کر لیتے ہیں اور ایک سال حرام، تاکہ اللہ کے حرام کیے ہوئے مہینوں کی گنتی پوری کر لیں، پھر اللہ کے حرام کیے ہوئے کو حلال کر لیں؛ اُن کے برے اعمال اُن کے لیے خوش نما بنا دیے گئے ہیں، اور اللہ کفر کرنے والے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 38 تا 42
38
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَا لَكُمْ اِذَا قِيْلَ لَكُمُ انْفِرُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ اثَّاقَلْتُمْ اِلَي الْاَرْضِؕ اَرَضِيْتُمْ بِالْحَيٰوةِ الدُّنْيَا مِنَ الْاٰخِرَةِۚ فَمَا مَتَاعُ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا فِي الْاٰخِرَةِ اِلَّا قَلِيْلٌ
اے ایمان والو! تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے راستے میں نکلو تو تم زمین سے چمٹے جاتے ہو؟ کیا تم آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی پر راضی ہو گئے ہو؟ تو دنیا کی زندگی کا سامان آخرت کے مقابلے میں بہت ہی تھوڑا ہے۔
39
اِلَّا تَنْفِرُوْا يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِيْمًا࣢ۙ وَّيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوْهُ شَيْـًٔاؕ وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اگر تم نہیں نکلو گے تو اللہ تمہیں دردناک سزا دے گا اور تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گا، اور تم اُن کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکو گے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
40
اِلَّا تَنْصُرُوْهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّٰهُ اِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ثَانِيَ اثْنَيْنِ اِذْ هُمَا فِي الْغَارِ اِذْ يَقُوْلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَاۚ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِيْنَتَهٗ عَلَيْهِ وَاَيَّدَهٗ بِجُنُوْدٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا السُّفْلٰيؕ وَكَلِمَةُ اللّٰهِ هِيَ الْعُلْيَاؕ وَاللّٰهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ
اگر تم اِن (رسول) کی مدد نہیں کرو گے تو (یاد رکھو) اللہ اُن کی مدد اُس وقت بھی کر چکا ہے جب کفر کرنے والوں نے اُنہیں (وطن سے) نکال دیا تھا، (اور) وہ دو میں سے دوسرے تھے، جب دونوں غار میں تھے، جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہے تھے: غم نہ کرو، بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے؛ چنانچہ اللہ نے اُن پر اپنی طرف سے سکون نازل کیا اور ایسے لشکروں سے اُن کی مدد کی جو تم نے نہیں دیکھے، اور کفر کرنے والوں کی بات کو نیچا کر دیا، اور اللہ ہی کی بات بلند ہے، اور اللہ زبردست، بڑی حکمت والا ہے۔
41
اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّثِقَالًا وَّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِؕ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
ہلکے ہو یا بوجھل (تھوڑے سامان کے ساتھ ہو یا زیادہ سامان کے ساتھ)، نکل کھڑے ہو، اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کے راستے میں جہاد کرو؛ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم (واقعی) سمجھ رکھتے ہو۔
42
لَوْ كَانَ عَرَضًا قَرِيْبًا وَّسَفَرًا قَاصِدًا لَّاتَّبَعُوْكَ وَلٰكِنْۢ بَعُدَتْ عَلَيْهِمُ الشُّقَّةُؕ وَسَيَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَوِ اسْتَطَعْنَا لَخَرَجْنَا مَعَكُمْۚ يُهْلِكُوْنَ اَنْفُسَهُمْۚ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
(اے رسول!) اگر قریب ہی ملنے والا فائدہ ہوتا اور ہلکا سفر ہوتا تو یہ (منافق) ضرور آپ کے ساتھ چل پڑتے، لیکن اُنہیں یہ مسافت ہی لمبی محسوس ہوئی؛ اور اب یہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم سے ہو سکتا تو ہم ضرور آپ لوگوں کے ساتھ نکلتے؛ یہ (جھوٹ بول کر) اپنے آپ کو ہلاک کر رہے ہیں، اور اللہ جانتا ہے کہ یہ یقیناً جھوٹے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 7 آیات 43 تا 59
43
عَفَا اللّٰهُ عَنْكَۚ لِمَ اَذِنْتَ لَهُمْ حَتّٰي يَتَبَيَّنَ لَكَ الَّذِيْنَ صَدَقُوْا وَتَعْلَمَ الْكٰذِبِيْنَ
(اے رسول!) اللہ نے آپ کو معاف کر دیا؛ آپ نے اُنہیں (پیچھے رہنے کی) اجازت کیوں دے دی؟ (اجازت نہ دیتے) یہاں تک کہ آپ کے سامنے واضح ہو جاتا کہ سچ بولنے والے کون ہیں اور آپ جھوٹوں کو بھی جان لیتے۔
44
لَا يَسْتَاْذِنُكَ الَّذِيْنَ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ اَنْ يُّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَاَنْفُسِهِمْؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌۢ بِالْمُتَّقِيْنَ
جو لوگ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد (نہ کرنے) کے لیے آپ سے اجازت نہیں مانگیں گے، اور اللہ تقویٰ والوں کو خوب جانتا ہے۔
45
اِنَّمَا يَسْتَاْذِنُكَ الَّذِيْنَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَارْتَابَتْ قُلُوْبُهُمْ فَهُمْ فِيْ رَيْبِهِمْ يَتَرَدَّدُوْنَ
آپ سے (غیر حاضر رہنے کی) اجازت تو وہی لوگ مانگتے ہیں جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے، اور جن کے دل شک میں پڑ گئے ہیں، تو وہ اپنے شک میں ہی بھٹک رہے ہیں۔
46
وَلَوْ اَرَادُوا الْخُرُوْجَ لَاَعَدُّوْا لَهٗ عُدَّةً وَّلٰكِنْ كَرِهَ اللّٰهُ انۢ͏ْبِعَاثَهُمْ فَثَبَّطَهُمْ وَقِيْلَ اقْعُدُوْا مَعَ الْقٰعِدِيْنَ
اور اگر اُن کا (واقعی) نکلنے کا ارادہ ہوتا تو اُس کے لیے کچھ سامان تو تیار کرتے، لیکن اللہ کو اُن کا اُٹھنا پسند ہی نہیں تھا، اِس لیے اُنہیں سست کر دیا، اور (گویا) کہہ دیا گیا کہ بیٹھنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو۔
47
لَوْ خَرَجُوْا فِيْكُمْ مَّا زَادُوْكُمْ اِلَّا خَبَالًا وَّلَا۟اَوْضَعُوْا خِلٰلَكُمْ يَبْغُوْنَكُمُ الْفِتْنَةَۚ وَفِيْكُمْ سَمّٰعُوْنَ لَهُمْؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌۢ بِالظّٰلِمِيْنَ
اگر یہ لوگ تمہارے ساتھ نکلتے تو تمہارے اندر خرابی کے سوا کوئی اضافہ نہ کرتے، اور فتنہ ڈالنے کے لیے تمہارے درمیان گھوڑے دوڑاتے (دوڑ دھوپ کرتے)؛ اور تم میں اُن کی باتیں سننے والے (جاسوس) بھی موجود ہیں، اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔
48
لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ وَقَلَّبُوْا لَكَ الْاُمُوْرَ حَتّٰي جَاۤءَ الْحَقُّ وَظَهَرَ اَمْرُ اللّٰهِ وَهُمْ كٰرِهُوْنَ
یہ لوگ پہلے بھی فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کر چکے ہیں، اور آپ کے معاملات کو اُلٹ پلٹ کرتے رہے ہیں، یہاں تک کہ سچا وعدہ آ پہنچا اور اللہ کا حکم غالب ہو کر رہا، حالانکہ اُنہیں یہ ناگوار تھا۔
49
وَمِنْهُمْ مَّنْ يَّقُوْلُ اي͏ٔ͏ْذَنْ لِّيْ وَلَا تَفْتِنِّيْؕ اَلَا فِي الْفِتْنَةِ سَقَطُوْاؕ وَاِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِيْنَ
اور اُن میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو کہتا ہے کہ مجھے (پیچھے رہنے کی) اجازت دے دیجیے اور مجھے فتنے میں نہ ڈالیے؛ سن لو! یہ لوگ فتنے میں تو گر ہی چکے ہیں، اور یقیناً دوزخ کافروں کو گھیرے ہوئے ہے۔
50
اِنْ تُصِبْكَ حَسَنَةٌ تَسُو͏ٔ͏ْهُمْۚ وَاِنْ تُصِبْكَ مُصِيْبَةٌ يَّقُوْلُوْا قَدْ اَخَذْنَا͏ٓ اَمْرَنَا مِنْ قَبْلُ وَيَتَوَلَّوْا وَّهُمْ فَرِحُوْنَ
(اے رسول!) اگر آپ کو کوئی اچھی حالت پیش آتی ہے تو اُنہیں ناگوار ہوتی ہے، اور اگر آپ پر کوئی مصیبت آ پڑتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم نے تو پہلے ہی اپنا معاملہ ٹھیک کر لیا تھا، اور خوش ہوتے ہوئے منہ پھیر کر چل دیتے ہیں۔
51
قُلْ لَّنْ يُّصِيْبَنَا͏ٓ اِلَّا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَنَاۚ هُوَ مَوْلٰىنَاۚ وَعَلَي اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
آپ کہہ دیجیے کہ ہمیں ہرگز کوئی (اچھی یا بری) حالت پیش نہیں آ سکتی مگر وہی جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دی ہے؛ وہی ہمارا مالک ہے، اور ایمان والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔
52
قُلْ هَلْ تَرَبَّصُوْنَ بِنَا͏ٓ اِلَّا͏ٓ اِحْدَي الْحُسْنَيَيْنِؕ وَنَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمْ اَنْ يُّصِيْبَكُمُ اللّٰهُ بِعَذَابٍ مِّنْ عِنْدِهٖٓ اَوْ بِاَيْدِيْنَاؗۖ فَتَرَبَّصُوْٓا اِنَّا مَعَكُمْ مُّتَرَبِّصُوْنَ
آپ کہہ دیجیے کہ تم ہمارے حق میں دو بھلائیوں میں سے ایک ہی کا انتظار کر رہے ہو، اور ہم تمہارے حق میں اِس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ تمہیں اپنی طرف سے کوئی عذاب پہنچائے یا ہمارے ہاتھوں سے؛ تو تم بھی انتظار کرو، ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔
53
قُلْ اَنْفِقُوْا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا لَّنْ يُّتَقَبَّلَ مِنْكُمْؕ اِنَّكُمْ كُنْتُمْ قَوْمًا فٰسِقِيْنَ
آپ کہہ دیجیے کہ تم خوشی سے خرچ کرو یا ناگواری سے، تم سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا؛ بے شک تم نافرمان لوگ ہو۔
54
وَمَا مَنَعَهُمْ اَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقٰتُهُمْ اِلَّا͏ٓ اَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَبِرَسُوْلِهٖ وَلَا يَاْتُوْنَ الصَّلٰوةَ اِلَّا وَهُمْ كُسَالٰي وَلَا يُنْفِقُوْنَ اِلَّا وَهُمْ كٰرِهُوْنَ
اور اُن کے خرچ کے قبول ہونے میں صرف یہی رکاوٹ ہے کہ اُنہوں نے اللہ اور اُس کے رسول کا انکار کیا، اور نماز کو آتے ہیں تو سستی کے ساتھ، اور خرچ کرتے ہیں تو ناگواری کے ساتھ۔
55
فَلَا تُعْجِبْكَ اَمْوَالُهُمْ وَلَا͏ٓ اَوْلَادُهُمْؕ اِنَّمَا يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيُعَذِّبَهُمْ بِهَا فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَتَزْهَقَ اَنْفُسُهُمْ وَهُمْ كٰفِرُوْنَ
تو اُن کے مال اور اُن کی اولاد آپ کو تعجب میں نہ ڈالیں؛ اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ اِنہی چیزوں کے ذریعے اُنہیں دنیا کی زندگی میں عذاب دے، اور اُن کی جانیں کفر ہی کی حالت میں نکلیں۔
56
وَيَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ اِنَّهُمْ لَمِنْكُمْؕ وَمَا هُمْ مِّنْكُمْ وَلٰكِنَّهُمْ قَوْمٌ يَّفْرَقُوْنَ
اور وہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم ہی میں سے ہیں، حالانکہ وہ تم میں سے نہیں، لیکن وہ ایسے لوگ ہیں جو ڈرتے ہیں۔
57
لَوْ يَجِدُوْنَ مَلْجَاً اَوْ مَغٰرٰتٍ اَوْ مُدَّخَلًا لَّوَلَّوْا اِلَيْهِ وَهُمْ يَجْمَحُوْنَ
اگر اُنہیں کوئی پناہ کی جگہ، یا غار، یا سر گھسانے کی جگہ مل جائے تو اُسی کی طرف لگام تڑا کر بھاگ نکلیں۔
58
وَمِنْهُمْ مَّنْ يَّلْمِزُكَ فِي الصَّدَقٰتِۚ فَاِنْ اُعْطُوْا مِنْهَا رَضُوْا وَاِنْ لَّمْ يُعْطَوْا مِنْهَا͏ٓ اِذَا هُمْ يَسْخَطُوْنَ
اور اُن میں سے بعض وہ ہیں جو صدقات (کی تقسیم) کے بارے میں آپ پر طعنہ زنی کرتے ہیں؛ اگر اُنہیں اُن میں سے (اُن کی خواہش کے مطابق) دے دیا جائے تو خوش ہو جاتے ہیں، اور اگر نہ دیا جائے تو یکایک ناراض ہو جاتے ہیں۔
59
وَلَوْ اَنَّهُمْ رَضُوْا مَا͏ٓ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ وَرَسُوْلُهٗۙ وَقَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ سَيُو͏ٔ͏ْتِيْنَا اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ وَرَسُوْلُهٗٓۙ اِنَّا͏ٓ اِلَي اللّٰهِ رٰغِبُوْنَ
اور کیا ہی اچھا ہوتا اگر وہ اُس پر راضی رہتے جو اللہ اور اُس کے رسول نے اُنہیں دیا تھا، اور کہتے کہ ہمارے لیے اللہ کافی ہے، اللہ ہمیں اپنے فضل سے اور اُس کا رسول بھی ضرور دے گا؛ ہم تو اللہ ہی کی طرف رغبت رکھتے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 8 آیات 60 تا 66
60
اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَاۤءِ وَالْمَسٰكِيْنِ وَالْعٰمِلِيْنَ عَلَيْهَا وَالْمُو͏ٔ͏َلَّفَةِ قُلُوْبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغٰرِمِيْنَ وَفِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَابْنِ السَّبِيْلِؕ فَرِيْضَةً مِّنَ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ
صدقات (زکوٰۃ) تو صرف فقیروں، مسکینوں، زکوٰۃ وصول کرنے والے کارندوں، اُن لوگوں کا حق ہیں جن کی دلجوئی مقصود ہو، اور گردنیں چھڑانے میں، قرض داروں (کا قرض ادا کرنے) میں، اللہ کے راستے میں اور مسافروں کے لیے؛ یہ اللہ کی طرف سے مقرر کیا ہوا حکم ہے، اور اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
61
وَمِنْهُمُ الَّذِيْنَ يُو͏ٔ͏ْذُوْنَ النَّبِيَّ وَيَقُوْلُوْنَ هُوَ اُذُنٌؕ قُلْ اُذُنُ خَيْرٍ لَّكُمْ يُو͏ٔ͏ْمِنُ بِاللّٰهِ وَيُو͏ٔ͏ْمِنُ لِلْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ وَرَحْمَةٌ لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْؕ وَالَّذِيْنَ يُو͏ٔ͏ْذُوْنَ رَسُوْلَ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
اور اُن (منافقین) میں سے کچھ وہ ہیں جو نبی کو تکلیف پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو کان ہیں (ہر بات سن کر مان لیتے ہیں)؛ آپ کہہ دیجیے: وہ تمہاری بھلائی کے لیے کان ہیں، وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں، ایمان والوں کی بات پر یقین کرتے ہیں، اور تم میں سے ایمان لانے والوں کے لیے سراپا رحمت ہیں؛ اور جو لوگ اللہ کے رسول کو تکلیف پہنچاتے ہیں اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔
62
يَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ لِيُرْضُوْكُمْۚ وَاللّٰهُ وَرَسُوْلُهٗٓ اَحَقُّ اَنْ يُّرْضُوْهُ اِنْ كَانُوْا مُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
یہ (منافقین) تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کر لیں؛ حالانکہ اگر یہ واقعی ایمان والے ہیں تو اللہ اور اُس کا رسول اِس کے زیادہ حق دار ہیں کہ یہ اُنہیں راضی کریں۔
63
اَلَمْ يَعْلَمُوْٓا اَنَّهٗ مَنْ يُّحَادِدِ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ فَاَنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِيْهَاؕ ذٰلِكَ الْخِزْيُ الْعَظِيْمُ
کیا اُنہیں معلوم نہیں کہ جو اللہ اور اُس کے رسول کی مخالفت کرے، اُس کے لیے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا؟ یہ بڑی رسوائی ہے۔
64
يَحْذَرُ الْمُنٰفِقُوْنَ اَنْ تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُوْرَةٌ تُنَبِّي͏ٔ͏ُهُمْ بِمَا فِيْ قُلُوْبِهِمْؕ قُلِ اسْتَهْزِءُوْاۚ اِنَّ اللّٰهَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُوْنَ
منافق ڈرتے ہیں کہ مسلمانوں پر کوئی ایسی سورت نازل نہ ہو جائے جو اُن (منافقوں) کے دلوں کا حال بتا دے؛ آپ کہہ دیجیے: مذاق کر لو، بے شک اللہ اُس بات کو ظاہر کر کے رہے گا جس سے تم ڈرتے ہو۔
65
وَلَىِٕنْ سَاَلْتَهُمْ لَيَقُوْلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوْضُ وَنَلْعَبُؕ قُلْ اَبِاللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ وَرَسُوْلِهٖ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِءُوْنَ
اور اگر آپ اُن سے پوچھیں تو ضرور کہیں گے کہ ہم تو یوں ہی باتیں اور ہنسی مذاق کر رہے تھے؛ آپ کہہ دیجیے: کیا تم اللہ، اُس کی آیتوں اور اُس کے رسول کے ساتھ مذاق کر رہے تھے؟
66
لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْؕ اِنْ نَّعْفُ عَنْ طَاۤىِٕفَةٍ مِّنْكُمْ نُعَذِّبْ طَاۤىِٕفَةًۢ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِيْنَ
بہانے نہ بناؤ، تم ایمان (کا اظہار کرنے) کے بعد کفر کر چکے ہو؛ اگر ہم تم میں سے ایک گروہ کو (توبہ کی وجہ سے) معاف بھی کر دیں تو دوسرے گروہ کو ضرور سزا دیں گے، اِس لیے کہ وہ مجرم تھے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 9 آیات 67 تا 72
67
اَلْمُنٰفِقُوْنَ وَالْمُنٰفِقٰتُ بَعْضُهُمْ مِّنْۢ بَعْضٍۘ يَاْمُرُوْنَ بِالْمُنْكَرِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوْفِ وَيَقْبِضُوْنَ اَيْدِيَهُمْؕ نَسُوا اللّٰهَ فَنَسِيَهُمْؕ اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک دوسرے کے ہم جنس ہیں؛ وہ برائی کا حکم دیتے ہیں، بھلائی سے روکتے ہیں اور (اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے) اپنی مٹھی بند رکھتے ہیں؛ اُنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی اُنہیں بھلا دیا؛ بے شک منافق ہی نافرمان لوگ ہیں۔
68
وَعَدَ اللّٰهُ الْمُنٰفِقِيْنَ وَالْمُنٰفِقٰتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاؕ هِيَ حَسْبُهُمْۚ وَلَعَنَهُمُ اللّٰهُۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيْمٌ
اللہ نے منافق مردوں، منافق عورتوں اور کافروں سے دوزخ کی آگ کا وعدہ کر رکھا ہے، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے؛ وہی اُن کے لیے کافی ہے، اور اللہ نے اُن پر لعنت کی ہے، اور اُن کے لیے ہمیشہ رہنے والا عذاب ہے۔
69
كَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ كَانُوْٓا اَشَدَّ مِنْكُمْ قُوَّةً وَّاَكْثَرَ اَمْوَالًا وَّاَوْلَادًاؕ فَاسْتَمْتَعُوْا بِخَلَاقِهِمْ فَاسْتَمْتَعْتُمْ بِخَلَاقِكُمْ كَمَا اسْتَمْتَعَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ بِخَلَاقِهِمْ وَخُضْتُمْ كَالَّذِيْ خَاضُوْاؕ اُولٰۤىِٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِۚ وَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ
(اے منافقو! تمہارا حال) اُن لوگوں کی طرح ہے جو تم سے پہلے تھے؛ وہ تم سے زیادہ طاقتور تھے اور مال و اولاد میں بھی بڑھ کر تھے؛ تو اُنہوں نے اپنے حصے سے فائدہ اٹھایا، پھر تم نے بھی اپنے حصے سے ویسے ہی فائدہ اٹھایا جیسے تم سے پہلے والوں نے اپنے حصے سے فائدہ اٹھایا تھا، اور تم بھی (باطل باتوں میں) اُسی طرح گھسے جیسے وہ گھسے تھے؛ یہی لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں اکارت ہو گئے، اور یہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔
70
اَلَمْ يَاْتِهِمْ نَبَاُ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوْدَ࣢ۙ وَقَوْمِ اِبْرٰهِيْمَ وَاَصْحٰبِ مَدْيَنَ وَالْمُو͏ٔ͏ْتَفِكٰتِؕ اَتَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنٰتِۚ فَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلٰكِنْ كَانُوْٓا اَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُوْنَ
کیا اُنہیں اپنے سے پہلے لوگوں کی خبر نہیں پہنچی: قومِ نوح، عاد، ثمود، قومِ ابراہیم، مدین والوں اور اُلٹی ہوئی بستیوں (قومِ لوط) کی؟ اُن کے پاس اُن کے رسول کھلی دلیلیں لے کر آئے تھے؛ تو اللہ ایسا نہیں تھا کہ اُن پر ظلم کرتا، لیکن وہ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے رہے۔
71
وَالْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ وَالْمُو͏ٔ͏ْمِنٰتُ بَعْضُهُمْ اَوْلِيَاۤءُ بَعْضٍۘ يَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَيُو͏ٔ͏ْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَيُطِيْعُوْنَ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗؕ اُولٰۤىِٕكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللّٰهُؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ
اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے مددگار (دوست) ہیں؛ وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں، برائی سے روکتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور اُس کے رسول کی فرماں برداری کرتے ہیں؛ یہی لوگ ہیں جن پر اللہ ضرور رحمت فرمائے گا، بے شک اللہ زبردست، بڑی حکمت والا ہے۔
72
وَعَدَ اللّٰهُ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ وَالْمُو͏ٔ͏ْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا وَمَسٰكِنَ طَيِّبَةً فِيْ جَنّٰتِ عَدْنٍؕ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ
اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے ایسے باغوں کا وعدہ کیا ہے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور ہمیشہ رہنے کے باغوں میں پاکیزہ رہائش گاہوں کا؛ اور اللہ کی خوشنودی سب سے بڑھ کر ہے؛ یہی بڑی کامیابی ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 10 آیات 73 تا 80
73
يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنٰفِقِيْنَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْؕ وَمَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُؕ وَبِي͏ٔ͏ْسَ الْمَصِيْرُ
اے نبی! کافروں اور منافقوں سے جہاد کیجیے اور اُن پر سختی کیجیے، اور اُن کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔
74
يَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ مَا قَالُوْاؕ وَلَقَدْ قَالُوْا كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَكَفَرُوْا بَعْدَ اِسْلَامِهِمْ وَهَمُّوْا بِمَا لَمْ يَنَالُوْاۚ وَمَا نَقَمُوْٓا اِلَّا͏ٓ اَنْ اَغْنٰىهُمُ اللّٰهُ وَرَسُوْلُهٗ مِنْ فَضْلِهٖۚ فَاِنْ يَّتُوْبُوْا يَكُ خَيْرًا لَّهُمْۚ وَاِنْ يَّتَوَلَّوْا يُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ عَذَابًا اَلِيْمًاۙ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِۚ وَمَا لَهُمْ فِي الْاَرْضِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ
یہ لوگ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ اُنہوں نے (فلاں بات) نہیں کہی، حالانکہ اُنہوں نے یقیناً کفر کی بات کہی ہے، اور (ظاہری) اسلام کے بعد کفر کیا ہے، اور اُنہوں نے وہ کام کرنے کا ارادہ کیا جو وہ نہ کر سکے؛ اور اُنہوں نے صرف اِس بات کا بدلہ دیا کہ اللہ اور اُس کے رسول نے اپنے فضل سے اُنہیں مال دار کر دیا تھا! تو اگر یہ توبہ کر لیں تو اُن کے لیے بہتر ہوگا، اور اگر منہ پھیریں تو اللہ اُنہیں دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب دے گا، اور زمین میں اُن کا نہ کوئی دوست ہوگا نہ مددگار۔
75
وَمِنْهُمْ مَّنْ عٰهَدَ اللّٰهَ لَىِٕنْ اٰتٰىنَا مِنْ فَضْلِهٖ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُوْنَنَّ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ
اور اُن میں سے بعض وہ ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر اللہ ہمیں اپنے فضل سے (مال) دے گا تو ہم ضرور صدقہ کریں گے اور ضرور نیک لوگوں میں شامل ہو جائیں گے۔
76
فَلَمَّا͏ٓ اٰتٰىهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ بَخِلُوْا بِهٖ وَتَوَلَّوْا وَّهُمْ مُّعْرِضُوْنَ
پھر جب اللہ نے اپنے فضل سے اُنہیں (مال) دے دیا تو وہ اُس میں بخل کرنے لگے، اور منہ پھیر کر چل دیے، اور وہ تو (اپنے وعدے سے) منہ موڑنے کے عادی ہی ہیں۔
77
فَاَعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِيْ قُلُوْبِهِمْ اِلٰي يَوْمِ يَلْقَوْنَهٗ بِمَا͏ٓ اَخْلَفُوا اللّٰهَ مَا وَعَدُوْهُ وَبِمَا كَانُوْا يَكْذِبُوْنَ
تو اللہ نے اُس کی سزا میں اُن کے دلوں میں اُس دن تک کے لیے نفاق ڈال دیا جس دن وہ اُس (اللہ) سے ملیں گے، اِس لیے کہ اُنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی کی، اور اِس لیے کہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔
78
اَلَمْ يَعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ سِرَّهُمْ وَنَجْوٰىهُمْ وَاَنَّ اللّٰهَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ
کیا اُنہیں معلوم نہیں کہ اللہ اُن کے دل کے راز اور اُن کی سرگوشیاں (سب) جانتا ہے، اور یہ کہ اللہ تمام غیب کی باتوں کو خوب جاننے والا ہے؟
79
اَلَّذِيْنَ يَلْمِزُوْنَ الْمُطَّوِّعِيْنَ مِنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ فِي الصَّدَقٰتِ وَالَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ اِلَّا جُهْدَهُمْ فَيَسْخَرُوْنَ مِنْهُمْؕ سَخِرَ اللّٰهُ مِنْهُمْؗ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
یہ (منافقین) وہ لوگ ہیں جو خوشی سے صدقہ کرنے والے مومنوں پر صدقات کے بارے میں طعنے کستے ہیں، اور اُن لوگوں (کا بھی مذاق اُڑاتے ہیں) جن کے پاس اپنی محنت کی کمائی کے سوا کچھ نہیں؛ پس یہ اُن کا مذاق اُڑاتے ہیں، اللہ نے اُن (منافقین) کا مذاق اُڑایا ہے، اور اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔
80
اِسْتَغْفِرْ لَهُمْ اَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْؕ اِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِيْنَ مَرَّةً فَلَنْ يَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖؕ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ
(اے رسول!) آپ اُن کے لیے مغفرت کی دعا کریں یا نہ کریں، (برابر ہے؛) اگر آپ اُن کے لیے ستر بار بھی مغفرت کی دعا کریں تو اللہ اُنہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا؛ یہ اِس لیے کہ اُنہوں نے اللہ اور اُس کے رسول کا انکار کیا ہے، اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 11 آیات 81 تا 89
81
فَرِحَ الْمُخَلَّفُوْنَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلٰفَ رَسُوْلِ اللّٰهِ وَكَرِهُوْٓا اَنْ يُّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَاَنْفُسِهِمْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَقَالُوْا لَا تَنْفِرُوْا فِي الْحَرِّؕ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ اَشَدُّ حَرًّاؕ لَوْ كَانُوْا يَفْقَهُوْنَ
جو لوگ (غزوۂ تبوک میں) پیچھے چھوڑ دیے گئے، وہ اللہ کے رسول کے جانے کے بعد اپنے بیٹھ رہنے پر خوش ہوئے، اور اُنہیں اللہ کے راستے میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرنا ناگوار ہوا، اور اُنہوں نے کہا: گرمی میں نہ نکلو؛ آپ کہہ دیجیے: دوزخ کی آگ گرمی میں اِس سے کہیں زیادہ سخت ہے؛ کاش وہ سمجھتے!
82
فَلْيَضْحَكُوْا قَلِيْلًا وَّلْيَبْكُوْا كَثِيْرًاۚ جَزَاۤءًۢ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ
تو اب وہ تھوڑا ہنس لیں اور (آخرت میں) بہت روئیں، اُن کاموں کے بدلے جو وہ کمایا کرتے تھے۔
83
فَاِنْ رَّجَعَكَ اللّٰهُ اِلٰي طَاۤىِٕفَةٍ مِّنْهُمْ فَاسْتَاْذَنُوْكَ لِلْخُرُوْجِ فَقُلْ لَّنْ تَخْرُجُوْا مَعِيَ اَبَدًا وَّلَنْ تُقَاتِلُوْا مَعِيَ عَدُوًّاؕ اِنَّكُمْ رَضِيْتُمْ بِالْقُعُوْدِ اَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُوْا مَعَ الْخٰلِفِيْنَ
تو (اے رسول!) اگر اللہ آپ کو (اِس سفر سے) اُن میں سے کسی گروہ کے پاس واپس لائے، پھر وہ آپ سے (کسی اور جہاد میں) نکلنے کی اجازت مانگیں تو آپ کہہ دیجیے: تم میرے ساتھ کبھی نہیں نکلو گے اور نہ میرے ساتھ ہو کر کسی دشمن سے لڑو گے؛ تم پہلی بار بیٹھ رہنے پر راضی ہو گئے تھے، تو اب (بھی) پیچھے رہنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو۔
84
وَلَا تُصَلِّ عَلٰٓي اَحَدٍ مِّنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمْ عَلٰي قَبْرِهٖؕ اِنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَمَاتُوْا وَهُمْ فٰسِقُوْنَ
اور اُن میں سے جو کوئی مر جائے اُس کی نمازِ جنازہ آپ کبھی نہ پڑھیں اور نہ اُس کی قبر پر کھڑے ہوں؛ بے شک اُنہوں نے اللہ اور اُس کے رسول کا انکار کیا، اور نافرمانی (کفر) کی حالت ہی میں مرے۔
85
وَلَا تُعْجِبْكَ اَمْوَالُهُمْ وَاَوْلَادُهُمْؕ اِنَّمَا يُرِيْدُ اللّٰهُ اَنْ يُّعَذِّبَهُمْ بِهَا فِي الدُّنْيَا وَتَزْهَقَ اَنْفُسُهُمْ وَهُمْ كٰفِرُوْنَ
اور اُن کے مال اور اولاد آپ کو تعجب میں نہ ڈالیں؛ اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ اِنہی چیزوں کے ذریعے اُنہیں دنیا میں عذاب دے، اور اُن کی جانیں کفر ہی کی حالت میں نکلیں۔
86
وَاِذَا͏ٓ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ اَنْ اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَجَاهِدُوْا مَعَ رَسُوْلِهِ اسْتَاْذَنَكَ اُولُوا الطَّوْلِ مِنْهُمْ وَقَالُوْا ذَرْنَا نَكُنْ مَّعَ الْقٰعِدِيْنَ
اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے کہ اللہ پر ایمان لاؤ اور اُس کے رسول کے ساتھ مل کر جہاد کرو تو اُن میں سے مال و دولت والے آپ سے اجازت مانگتے ہیں اور کہتے ہیں: ہمیں چھوڑ دیجیے، ہم بیٹھنے والوں کے ساتھ رہیں گے۔
87
رَضُوْا بِاَنْ يَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِ وَطُبِعَ عَلٰي قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُوْنَ
وہ اِس بات پر راضی ہو گئے کہ (گھروں میں) پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ رہیں، اور اُن کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، اِس لیے وہ سمجھتے نہیں۔
88
لٰكِنِ الرَّسُوْلُ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَاَنْفُسِهِمْؕ وَاُولٰۤىِٕكَ لَهُمُ الْخَيْرٰتُؗ وَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
لیکن رسول اور جو لوگ اُن کے ساتھ ایمان لائے، اُنہوں نے اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کیا؛ اور اُنہی کے لیے سب بھلائیاں ہیں، اور وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔
89
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ
اللہ نے اُن کے لیے ایسے باغ تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے؛ یہی بڑی کامیابی ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 12 آیات 90 تا 99
90
وَجَاۤءَ الْمُعَذِّرُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ لِيُو͏ٔ͏ْذَنَ لَهُمْ وَقَعَدَ الَّذِيْنَ كَذَبُوا اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗؕ سَيُصِيْبُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
اور دیہاتیوں میں سے بہانے بنانے والے (بھی) آئے تاکہ اُنہیں (پیچھے رہنے کی) اجازت دے دی جائے، اور جن لوگوں نے اللہ اور اُس کے رسول سے جھوٹ بولا تھا وہ (بغیر اجازت مانگے) بیٹھے رہے؛ اُن میں سے جنہوں نے کفر کیا اُنہیں عنقریب دردناک عذاب پہنچے گا۔
91
لَيْسَ عَلَي الضُّعَفَاۤءِ وَلَا عَلَي الْمَرْضٰي وَلَا عَلَي الَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ مَا يُنْفِقُوْنَ حَرَجٌ اِذَا نَصَحُوْا لِلّٰهِ وَرَسُوْلِهٖؕ مَا عَلَي الْمُحْسِنِيْنَ مِنْ سَبِيْلٍؕ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
(جہاد میں شریک نہ ہونے پر) کمزوروں، بیماروں اور اُن لوگوں پر کوئی گناہ نہیں جن کے پاس خرچ کرنے کو کچھ نہیں، بشرطیکہ وہ اللہ اور اُس کے رسول کے خیر خواہ ہوں؛ نیکی کرنے والوں پر کوئی الزام نہیں، اور اللہ بہت معاف کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔
92
وَّلَا عَلَي الَّذِيْنَ اِذَا مَا͏ٓ اَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَا͏ٓ اَجِدُ مَا͏ٓ اَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِࣕ تَوَلَّوْا وَّاَعْيُنُهُمْ تَفِيْضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا اَلَّا يَجِدُوْا مَا يُنْفِقُوْنَ
اور نہ اُن لوگوں پر کوئی گناہ ہے جو آپ کے پاس آئے کہ آپ اُنہیں سواری دے دیں، آپ نے کہا: میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر تمہیں سوار کروں، تو وہ اِس حال میں واپس گئے کہ اُن کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے، اِس غم میں کہ اُنہیں خرچ کرنے کو کچھ میسر نہیں۔
93
اِنَّمَا السَّبِيْلُ عَلَي الَّذِيْنَ يَسْتَاْذِنُوْنَكَ وَهُمْ اَغْنِيَاۤءُۚ رَضُوْا بِاَنْ يَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِۙ وَطَبَعَ اللّٰهُ عَلٰي قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ
الزام تو صرف اُن لوگوں پر ہے جو مال دار ہونے کے باوجود آپ سے اجازت مانگتے ہیں؛ وہ اِس پر راضی ہو گئے کہ پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ رہیں، اور اللہ نے اُن کے دلوں پر مہر لگا دی، اِس لیے وہ (کچھ) نہیں جانتے۔
94
يَعْتَذِرُوْنَ اِلَيْكُمْ اِذَا رَجَعْتُمْ اِلَيْهِمْؕ قُلْ لَّا تَعْتَذِرُوْا لَنْ نُّو͏ٔ͏ْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّاَنَا اللّٰهُ مِنْ اَخْبَارِكُمْؕ وَسَيَرَي اللّٰهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُوْلُهٗ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰي عٰلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّي͏ٔ͏ُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
(مسلمانو!) جب تم اُن کے پاس لوٹ کر جاؤ گے تو وہ تمہارے سامنے بہانے پیش کریں گے؛ (اے رسول!) آپ کہہ دیجیے: بہانے نہ بناؤ، ہم ہرگز تمہاری بات پر یقین نہیں کریں گے، اللہ ہمیں تمہارے حالات بتا چکا ہے؛ اور آگے اللہ اور اُس کا رسول تمہارا طرزِ عمل دیکھیں گے، پھر تم اُس (ذات) کی طرف لوٹائے جاؤ گے جو چھپی اور کھلی ہر بات کو جانتی ہے، تو وہ تمہیں بتا دے گی کہ تم کیا کرتے رہے تھے۔
95
سَيَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ اِذَا انْقَلَبْتُمْ اِلَيْهِمْ لِتُعْرِضُوْا عَنْهُمْؕ فَاَعْرِضُوْا عَنْهُمْؕ اِنَّهُمْ رِجْسٌؗ وَّمَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُۚ جَزَاۤءًۢ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ
جب تم اُن کے پاس لوٹ کر جاؤ گے تو وہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم اُن سے درگزر کرو؛ تو تم اُن سے منہ پھیر لو، یقیناً وہ گندے ہیں، اور اُن کا ٹھکانا جہنم ہے، اُن کاموں کے بدلے جو وہ کمایا کرتے تھے۔
96
يَحْلِفُوْنَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْهُمْۚ فَاِنْ تَرْضَوْا عَنْهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يَرْضٰي عَنِ الْقَوْمِ الْفٰسِقِيْنَ
وہ تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم اُن سے راضی ہو جاؤ؛ سو اگر تم اُن سے راضی ہو بھی جاؤ تو اللہ نافرمان لوگوں سے راضی نہیں ہوتا۔
97
اَلْاَعْرَابُ اَشَدُّ كُفْرًا وَّنِفَاقًا وَّاَجْدَرُ اَلَّا يَعْلَمُوْا حُدُوْدَ مَا͏ٓ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلٰي رَسُوْلِهٖؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ
دیہاتی لوگ کفر اور نفاق میں زیادہ سخت ہیں، اور اِس لائق ہیں کہ اللہ نے اپنے رسول پر جو احکام نازل کیے ہیں اُن کی حدوں سے ناواقف رہیں، اور اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
98
وَمِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ يَّتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ مَغْرَمًا وَّيَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَاۤىِٕرَؕ عَلَيْهِمْ دَاۤىِٕرَةُ السَّوْءِؕ وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ
اور دیہاتیوں میں سے بعض وہ ہیں جو (اللہ کی راہ میں) جو کچھ خرچ کرتے ہیں اُسے تاوان سمجھتے ہیں، اور تمہارے لیے زمانے کی گردشوں (مصیبتوں) کا انتظار کرتے ہیں؛ بری گردش خود اُنہی پر پڑے، اور اللہ خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
99
وَمِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ يُّو͏ٔ͏ْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ قُرُبٰتٍ عِنْدَ اللّٰهِ وَصَلَوٰتِ الرَّسُوْلِؕ اَلَا͏ٓ اِنَّهَا قُرْبَةٌ لَّهُمْؕ سَيُدْخِلُهُمُ اللّٰهُ فِيْ رَحْمَتِهٖؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
اور دیہاتیوں میں سے بعض وہ ہیں جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں، اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اُسے اللہ کے نزدیک قرب کا ذریعہ اور رسول کی دعائیں لینے کا وسیلہ سمجھتے ہیں؛ سن لو! یقیناً وہ اُن کے لیے قرب کا ذریعہ ہے؛ اللہ اُنہیں ضرور اپنی رحمت میں داخل کرے گا، بے شک اللہ بہت معاف کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 13 آیات 100 تا 110
100
وَالسّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُهٰجِرِيْنَ وَالْاَنْصَارِ وَالَّذِيْنَ اتَّبَعُوْهُمْ بِاِحْسَانٍۙ رَّضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوْا عَنْهُ وَاَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا͏ٓ اَبَدًاؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ
اور مہاجرین اور انصار میں سے جو لوگ (ایمان لانے میں) سب سے پہلے آگے بڑھے، اور جن لوگوں نے خلوص کے ساتھ اُن کی پیروی کی، اللہ اُن سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے، اور اللہ نے اُن کے لیے ایسے باغ تیار کیے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے؛ یہی بڑی کامیابی ہے۔
101
وَمِمَّنْ حَوْلَكُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ مُنٰفِقُوْنَؕۛ وَمِنْ اَهْلِ الْمَدِيْنَةِࣞۛؔ مَرَدُوْا عَلَي النِّفَاقِࣞ لَا تَعْلَمُهُمْؕ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْؕ سَنُعَذِّبُهُمْ مَّرَّتَيْنِ ثُمَّ يُرَدُّوْنَ اِلٰي عَذَابٍ عَظِيْمٍ
اور تمہارے آس پاس کے دیہاتیوں میں کچھ منافق ہیں، اور کچھ مدینہ والوں میں سے بھی ہیں جو نفاق پر اَڑے ہوئے ہیں؛ آپ اُنہیں نہیں جانتے، ہم اُنہیں جانتے ہیں؛ ہم اُنہیں دوہرا عذاب دیں گے، پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
102
وَاٰخَرُوْنَ اعْتَرَفُوْا بِذُنُوْبِهِمْ خَلَطُوْا عَمَلًا صَالِحًا وَّاٰخَرَ سَيِّي͏ٔ͏ًاؕ عَسَي اللّٰهُ اَنْ يَّتُوْبَ عَلَيْهِمْؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
اور کچھ دوسرے لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا ہے؛ اُنہوں نے کچھ اچھے اور کچھ برے ملے جلے عمل کیے ہیں؛ اُمید ہے کہ اللہ اُن کی توبہ قبول فرما لے گا، بے شک اللہ بہت معاف کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔
103
خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيْهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْؕ اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْؕ وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ
(اے رسول!) آپ اُن کے مالوں میں سے صدقہ قبول کر لیجیے، تاکہ اُس کے ذریعے آپ اُنہیں پاک صاف کر دیں، اور اُن کے لیے دعا کیجیے؛ بے شک آپ کی دعا اُن کے لیے سکون کا باعث ہے، اور اللہ خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
104
اَلَمْ يَعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ هُوَ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَيَاْخُذُ الصَّدَقٰتِ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ
کیا اُنہیں معلوم نہیں کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور صدقات لیتا (قبول کرتا) ہے، اور یہ کہ اللہ ہی بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت مہربان ہے؟
105
وَقُلِ اعْمَلُوْا فَسَيَرَي اللّٰهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُوْلُهٗ وَالْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَؕ وَسَتُرَدُّوْنَ اِلٰي عٰلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّي͏ٔ͏ُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
اور (اے رسول!) کہہ دیجیے: عمل کرتے جاؤ، اللہ تمہارے عمل کو دیکھے گا اور اُس کا رسول اور ایمان والے بھی؛ اور عنقریب تم اُس (ذات) کی طرف لوٹائے جاؤ گے جو چھپی اور کھلی ہر بات کو جانتی ہے، تو وہ تمہیں بتا دے گی کہ تم کیا کرتے رہے تھے۔
106
وَاٰخَرُوْنَ مُرْجَوْنَ لِاَمْرِ اللّٰهِ اِمَّا يُعَذِّبُهُمْ وَاِمَّا يَتُوْبُ عَلَيْهِمْؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ
اور کچھ دوسرے لوگ ہیں جن کا معاملہ اللہ کا حکم آنے تک ملتوی رکھا گیا ہے؛ یا تو وہ اُنہیں سزا دے گا یا اُن کی توبہ قبول فرما لے گا، اور اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
107
وَالَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّكُفْرًا وَّتَفْرِيْقًاۢ بَيْنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ وَاِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ مِنْ قَبْلُؕ وَلَيَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَا͏ٓ اِلَّا الْحُسْنٰيؕ وَاللّٰهُ يَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
اور جن لوگوں نے (مسلمانوں کو) نقصان پہنچانے، کفر کو تقویت دینے، مومنوں میں پھوٹ ڈالنے، اور اُس شخص کو اڈا فراہم کرنے کے لیے ایک مسجد بنائی ہے جو پہلے سے اللہ اور اُس کے رسول سے جنگ کر رہا ہے، وہ ضرور قسمیں کھائیں گے کہ ہماری نیت تو صرف بھلائی کی تھی، اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ یقیناً جھوٹے ہیں۔
108
لَا تَقُمْ فِيْهِ اَبَدًاؕ لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَي التَّقْوٰي مِنْ اَوَّلِ يَوْمٍ اَحَقُّ اَنْ تَقُوْمَ فِيْهِؕ فِيْهِ رِجَالٌ يُّحِبُّوْنَ اَنْ يَّتَطَهَّرُوْاؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِيْنَ
(اے رسول!) آپ اُس (عمارت) میں کبھی کھڑے نہ ہوں؛ البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے، وہ زیادہ لائق ہے کہ آپ اُس میں (نماز کے لیے) کھڑے ہوں؛ اُس میں ایسے لوگ ہیں جو خوب پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں، اور اللہ خوب پاک رہنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔
109
اَفَمَنْ اَسَّسَ بُنْيَانَهٗ عَلٰي تَقْوٰي مِنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانٍ خَيْرٌ اَمْ مَّنْ اَسَّسَ بُنْيَانَهٗ عَلٰي شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهٖ فِيْ نَارِ جَهَنَّمَؕ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَ
بھلا جس شخص نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے خوف اور اُس کی خوشنودی پر رکھی ہو وہ بہتر ہے، یا وہ شخص جس نے اپنی عمارت کی بنیاد کسی کھوکھلے، گرنے والے کنارے پر رکھی ہو، پھر وہ (عمارت) اُسے لے کر دوزخ کی آگ میں جا گرے؟ اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
110
لَا يَزَالُ بُنْيَانُهُمُ الَّذِيْ بَنَوْا رِيْبَةً فِيْ قُلُوْبِهِمْ اِلَّا͏ٓ اَنْ تَقَطَّعَ قُلُوْبُهُمْؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ
اُن کی بنائی ہوئی یہ عمارت ہمیشہ اُن کے دلوں میں شک (اور کھٹک) کا سبب بنی رہے گی، سوائے اِس کے کہ اُن کے دل ہی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں، اور اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 14 آیات 111 تا 118
111
اِنَّ اللّٰهَ اشْتَرٰي مِنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ اَنْفُسَهُمْ وَاَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَؕ يُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ فَيَقْتُلُوْنَ وَيُقْتَلُوْنَࣞ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرٰىةِ وَالْاِنْجِيْلِ وَالْقُرْاٰنِؕ وَمَنْ اَوْفٰي بِعَهْدِهٖ مِنَ اللّٰهِ فَاسْتَبْشِرُوْا بِبَيْعِكُمُ الَّذِيْ بَايَعْتُمْ بِهٖؕ وَذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ
بے شک اللہ نے مومنوں سے اُن کی جانیں اور اُن کے مال اِس بدلے میں خرید لیے ہیں کہ اُن کے لیے جنت ہے؛ وہ اللہ کے راستے میں لڑتے ہیں، تو مارتے بھی ہیں اور مارے بھی جاتے ہیں؛ یہ اللہ کے ذمے ایک سچا وعدہ ہے تورات، انجیل اور قرآن میں؛ اور اللہ سے بڑھ کر اپنے عہد کو پورا کرنے والا کون ہے؟ تو اپنے اُس سودے پر خوش ہو جاؤ جو تم نے اُس (اللہ) سے کیا ہے، اور یہی بڑی کامیابی ہے۔
112
اَلتَّاۤىِٕبُوْنَ الْعٰبِدُوْنَ الْحٰمِدُوْنَ السَّاۤىِٕحُوْنَ الرّٰكِعُوْنَ السّٰجِدُوْنَ الْاٰمِرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَالنَّاهُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَالْحٰفِظُوْنَ لِحُدُوْدِ اللّٰهِؕ وَبَشِّرِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
(یہ مومن) توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، اللہ کی حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، بھلائی کا حکم دینے والے، برائی سے روکنے والے، اور اللہ کی حدوں کی حفاظت کرنے والے ہیں؛ اور (اے رسول!) ایمان والوں کو خوش خبری سنا دیجیے۔
113
مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ يَّسْتَغْفِرُوْا لِلْمُشْرِكِيْنَ وَلَوْ كَانُوْٓا اُولِيْ قُرْبٰي مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ
نبی اور ایمان والوں کے لیے یہ درست نہیں کہ وہ مشرکوں کے لیے مغفرت کی دعا کریں، چاہے وہ اُن کے قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں، جبکہ اُن پر یہ واضح ہو چکا ہو کہ وہ دوزخ والے ہیں۔
114
وَمَا كَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰهِيْمَ لِاَبِيْهِ اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَةٍ وَّعَدَهَا͏ٓ اِيَّاهُۚ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهٗٓ اَنَّهٗ عَدُوٌّ لِّلّٰهِ تَبَرَّاَ مِنْهُؕ اِنَّ اِبْرٰهِيْمَ لَاَوَّاهٌ حَلِيْمٌ
اور ابراہیم کا اپنے باپ کے لیے مغفرت کی دعا کرنا صرف ایک وعدے کی وجہ سے تھا جو اُنہوں نے اُس سے کر لیا تھا؛ پھر جب اُن پر یہ بات واضح ہو گئی کہ وہ اللہ کا دشمن ہے تو وہ اُس سے بیزار ہو گئے؛ بے شک ابراہیم بڑے نرم دل (آہیں بھرنے والے) اور بڑے بردبار تھے۔
115
وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُضِلَّ قَوْمًاۢ بَعْدَ اِذْ هَدٰىهُمْ حَتّٰي يُبَيِّنَ لَهُمْ مَّا يَتَّقُوْنَؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
اور اللہ ایسا نہیں کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ قرار دے، جب تک کہ اُن پر واضح نہ کر دے کہ اُنہیں کن چیزوں سے بچنا ہے؛ بے شک اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔
116
اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ يُحْيٖ وَيُمِيْتُؕ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ
بے شک آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے، وہی زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے؛ اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی دوست ہے نہ مددگار۔
117
لَقَدْ تَّابَ اللّٰهُ عَلَي النَّبِيِّ وَالْمُهٰجِرِيْنَ وَالْاَنْصَارِ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْهُ فِيْ سَاعَةِ الْعُسْرَةِ مِنْۢ بَعْدِ مَا كَادَ يَزِيْغُ قُلُوْبُ فَرِيْقٍ مِّنْهُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْؕ اِنَّهٗ بِهِمْ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ
اللہ نے نبی پر اور اُن مہاجرین اور انصار پر مہربانی فرمائی جنہوں نے تنگی کی گھڑی میں نبی کا ساتھ دیا، اِس کے بعد کہ اُن میں سے ایک گروہ کے دل ڈگمگانے کو تھے؛ پھر اللہ نے اُن پر مہربانی فرمائی، بے شک وہ اُن پر بہت شفیق، نہایت مہربان ہے۔
118
وَّعَلَي الثَّلٰثَةِ الَّذِيْنَ خُلِّفُوْاؕ حَتّٰٓي اِذَا ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَضَاقَتْ عَلَيْهِمْ اَنْفُسُهُمْ وَظَنُّوْٓا اَنْ لَّا مَلْجَاَ مِنَ اللّٰهِ اِلَّا͏ٓ اِلَيْهِؕ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ لِيَتُوْبُوْاؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ
اور (اللہ نے) اُن تین آدمیوں پر بھی مہربانی فرمائی جن کا معاملہ ملتوی رکھا گیا تھا، یہاں تک کہ جب زمین اپنی وسعت کے باوجود اُن پر تنگ ہو گئی، اور اُن کی جانیں بھی اُن پر دوبھر ہو گئیں، اور اُنہوں نے سمجھ لیا کہ اللہ (کی پکڑ) سے بچنے کی کوئی پناہ نہیں سوائے اُسی کی طرف (رجوع کرنے) کے؛ پھر اللہ نے اُن پر مہربانی کی تاکہ وہ توبہ کریں؛ بے شک اللہ ہی بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 15 آیات 119 تا 122
119
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَكُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِيْنَ
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو۔
120
مَا كَانَ لِاَهْلِ الْمَدِيْنَةِ وَمَنْ حَوْلَهُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ اَنْ يَّتَخَلَّفُوْا عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ وَلَا يَرْغَبُوْا بِاَنْفُسِهِمْ عَنْ نَّفْسِهٖؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ لَا يُصِيْبُهُمْ ظَمَاٌ وَّلَا نَصَبٌ وَّلَا مَخْمَصَةٌ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَلَا يَطَـُٔوْنَ مَوْطِي͏ٔ͏ًا يَّغِيْظُ الْكُفَّارَ وَلَا يَنَالُوْنَ مِنْ عَدُوٍّ نَّيْلًا اِلَّا كُتِبَ لَهُمْ بِهٖ عَمَلٌ صَالِحٌؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِيْنَ
مدینہ والوں اور اُن کے آس پاس رہنے والے دیہاتیوں کے لیے یہ مناسب نہیں تھا کہ وہ اللہ کے رسول (کا ساتھ دینے) سے پیچھے رہیں، اور نہ یہ کہ اپنی جانوں کو اُن کی جان سے زیادہ عزیز رکھیں؛ یہ اِس لیے کہ اُنہیں اللہ کے راستے میں جو پیاس لگتی ہے، جو تھکن پہنچتی ہے، جو بھوک ستاتی ہے، جو قدم وہ کسی ایسی جگہ رکھتے ہیں جو کافروں کو غصہ دلائے، اور دشمن سے جو کچھ حاصل کرتے ہیں، اُس سب کے بدلے اُن کے لیے ایک نیک عمل لکھا جاتا ہے؛ بے شک اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتا۔
121
وَلَا يُنْفِقُوْنَ نَفَقَةً صَغِيْرَةً وَّلَا كَبِيْرَةً وَّلَا يَقْطَعُوْنَ وَادِيًا اِلَّا كُتِبَ لَهُمْ لِيَجْزِيَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
اور وہ جو کچھ تھوڑا یا زیادہ خرچ کرتے ہیں، اور جو کوئی وادی (میدان) طے کرتے ہیں، وہ سب اُن کے لیے لکھ لیا جاتا ہے، تاکہ اللہ اُنہیں اُن کے کاموں کا بہترین بدلہ دے۔
122
وَمَا كَانَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ لِيَنْفِرُوْا كَاۤفَّةًؕ فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَاۤىِٕفَةٌ لِّيَتَفَقَّهُوْا فِي الدِّيْنِ وَلِيُنْذِرُوْا قَوْمَهُمْ اِذَا رَجَعُوْٓا اِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُوْنَ
اور مسلمانوں کے لیے یہ مناسب نہیں کہ سب کے سب نکل کھڑے ہوں؛ تو ایسا کیوں نہ ہو کہ اُن کی ہر بڑی جماعت میں سے ایک چھوٹا گروہ نکلے، تاکہ (پیچھے رہنے والے) دین کی سمجھ حاصل کریں، اور جب (جہاد پر جانے والے) اپنی قوم کے پاس واپس آئیں تو اُنہیں (اللہ کی نافرمانی سے) ڈرائیں، تاکہ وہ بھی بچتے رہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 16 آیات 123 تا 129
123
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قَاتِلُوا الَّذِيْنَ يَلُوْنَكُمْ مِّنَ الْكُفَّارِ وَلْيَجِدُوْا فِيْكُمْ غِلْظَةًؕ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِيْنَ
اے ایمان والو! اُن کافروں سے جنگ کرو جو تمہارے قریب ہیں، اور چاہیے کہ وہ تم میں سختی محسوس کریں، اور جان لو کہ اللہ تقویٰ والوں کے ساتھ ہے۔
124
وَاِذَا مَا͏ٓ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ فَمِنْهُمْ مَّنْ يَّقُوْلُ اَيُّكُمْ زَادَتْهُ هٰذِهٖٓ اِيْمَانًاۚ فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا فَزَادَتْهُمْ اِيْمَانًا وَّهُمْ يَسْتَبْشِرُوْنَ
اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو اُن (منافقین) میں سے بعض کہتے ہیں: اِس سورت نے تم میں سے کس کا ایمان بڑھایا؟ تو جو لوگ ایمان والے ہیں، اُن کا ایمان تو اِس نے بڑھا دیا، اور وہ خوش ہوتے ہیں۔
125
وَاَمَّا الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا اِلٰي رِجْسِهِمْ وَمَاتُوْا وَهُمْ كٰفِرُوْنَ
اور جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کی) بیماری ہے، تو اِس (سورت) نے اُن کی گندگی پر اور گندگی بڑھا دی، اور وہ کفر ہی کی حالت میں مرے۔
126
اَوَلَا يَرَوْنَ اَنَّهُمْ يُفْتَنُوْنَ فِيْ كُلِّ عَامٍ مَّرَّةً اَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لَا يَتُوْبُوْنَ وَلَا هُمْ يَذَّكَّرُوْنَ
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال ایک یا دو بار آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں؟ پھر بھی نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ نصیحت حاصل کرتے ہیں۔
127
وَاِذَا مَا͏ٓ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ نَّظَرَ بَعْضُهُمْ اِلٰي بَعْضٍؕ هَلْ يَرٰىكُمْ مِّنْ اَحَدٍ ثُمَّ انْصَرَفُوْاؕ صَرَفَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُوْنَ
اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں (اور اشاروں سے پوچھتے ہیں) کہ کیا تمہیں کوئی (مسلمان) دیکھ رہا ہے؟ پھر چپکے سے کھسک جاتے ہیں؛ اللہ نے اُن کے دل (حق سے) پھیر دیے ہیں، کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ سے کام نہیں لیتے۔
128
لَقَدْ جَاۤءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِيْزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ
(لوگو!) تمہارے پاس تمہی میں سے ایک ایسے رسول آئے ہیں جن پر تمہاری تکلیف بہت گراں گزرتی ہے، جو تمہاری بھلائی کے بہت خواہش مند ہیں، ایمان والوں پر نہایت شفیق اور بے حد مہربان ہیں۔
129
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللّٰهُؗࣗۖ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
پھر بھی اگر یہ لوگ منہ پھیریں تو (اے رسول!) آپ کہہ دیجیے: میرے لیے اللہ کافی ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا، اور وہی عرشِ عظیم کا مالک ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں