تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی پچھترویں سورت ہے؛ اِس میں چالیس آیتیں اور دو رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ سورت کے شروع ہی میں قیامت کے دن کی قسم کھائی گئی ہے، اِس لیے اِس کا نام «القیامۃ» ہے؛ اور چونکہ یہ «لَآ اُقْسِمُ » سے شروع ہوتی ہے، اِسے «سورۂ لا اقسم» بھی کہتے ہیں۔
رکوع 1 آیات 1 تا 30
1 لَا͏ٓ اُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيٰمَةِ
میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی،
2 وَلَا͏ٓ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ
اور میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی،
3 اَيَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗ
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیاں ہرگز جمع نہیں کریں گے؟
4 بَلٰى قٰدِرِيْنَ عَلٰٓي اَنْ نُّسَوِّيَ بَنَانَهٗ
کیوں نہیں! ہم تو اِس پر بھی قادر ہیں کہ اُس کی انگلیوں کے پور پور ٹھیک بنا دیں۔
5 بَلْ يُرِيْدُ الْاِنْسَانُ لِيَفْجُرَ اَمَامَهٗ
بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ آگے (آنے والی زندگی میں) بھی گناہ کرتا رہے۔
6 يَسْـَٔلُ اَيَّانَ يَوْمُ الْقِيٰمَةِ
وہ پوچھتا ہے: قیامت کا دن کب ہوگا؟
7 فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ
تو جب آنکھیں چندھیا جائیں گی،
اور چاند بے نور ہو جائے گا،
9 وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ
اور سورج اور چاند اکٹھے کر دیے جائیں گے،
10 يَقُوْلُ الْاِنْسَانُ يَوْمَىِٕذٍ اَيْنَ الْمَفَرُّ
اُس دن انسان کہے گا: اب بھاگ کر کہاں جاؤں؟
ہرگز نہیں! کہیں کوئی پناہ گاہ نہیں۔
12 اِلٰى رَبِّكَ يَوْمَىِٕذِ اࣙلْمُسْتَقَرُّ
اُس دن آپ کے پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے۔
13 يُنَبَّو͏ٔ͏ُا الْاِنْسَانُ يَوْمَىِٕذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَ
اُس دن انسان کو بتا دیا جائے گا جو کچھ اُس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا۔
14 بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰي نَفْسِهٖ بَصِيْرَةٌ
بلکہ انسان خود اپنے آپ پر گواہ ہے،
15 وَّلَوْ اَلْقٰى مَعَاذِيْرَهٗ
چاہے وہ کتنے ہی بہانے پیش کرے۔
16 لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖ
(اے پیغمبر!) آپ اِس (قرآن) کو جلدی یاد کر لینے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیجیے۔
17 اِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهٗ وَقُرْاٰنَهٗ
اِسے (آپ کے سینے میں) جمع کر دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمے ہے۔
18 فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗ
تو جب ہم اِسے (جبریل کی زبانی) پڑھیں تو آپ اُس پڑھنے کی پیروی کیجیے۔
19 ثُمَّ اِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهٗ
پھر اِس کی وضاحت کرنا بھی ہمارے ہی ذمے ہے۔
20 كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ
ہرگز نہیں! بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم جلدی ملنے والی (دنیا) سے محبت رکھتے ہو،
21 وَتَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَ
اور آخرت کو چھوڑے بیٹھے ہو۔
22 وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ نَّاضِرَةٌ
اُس دن بہت سے چہرے تر و تازہ ہوں گے،
23 اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ
اپنے پروردگار کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔
24 وَوُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍۭ بَاسِرَةٌ
اور بہت سے چہرے اُس دن اداس ہوں گے،
25 تَظُنُّ اَنْ يُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ
سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ دینے والا معاملہ ہونے والا ہے۔
26 كَلَّا͏ٓ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ
ہرگز نہیں! جب جان ہنسلی تک پہنچ جائے گی،
اور کہا جائے گا: ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا؟
28 وَّظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُ
اور وہ سمجھ لے گا کہ یہ جدائی (کا وقت) ہے،
29 وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ
اور پنڈلی پنڈلی سے لپٹ جائے گی،
30 اِلٰى رَبِّكَ يَوْمَىِٕذِ اࣙلْمَسَاقُ
اُس دن آپ کے پروردگار ہی کی طرف چلنا ہوگا۔
رکوع 2 آیات 31 تا 40
31 فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰى
تو اُس نے نہ (حق کی) تصدیق کی نہ نماز پڑھی،
32 وَلٰكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰى
بلکہ جھٹلایا اور منہ موڑا،
33 ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰٓي اَهْلِهٖ يَتَمَطّٰى
پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کے پاس چل دیا۔
تیرے لیے خرابی ہے، پھر خرابی ہے،
35 ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى
پھر تیرے لیے خرابی ہے، پھر خرابی ہے!
36 اَيَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ يُّتْرَكَ سُدًي
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اُسے یوں ہی بے کار چھوڑ دیا جائے گا؟
37 اَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِيٍّ يُّمْنٰى
کیا وہ منی کی ایک بوند نہ تھا جو (رحم میں) ٹپکائی جاتی ہے؟
38 ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰى
پھر وہ جما ہوا خون بنا، پھر (اللہ نے اُسے) پیدا کیا، پھر ٹھیک ٹھیک بنایا،
39 فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْاُنْثٰي
پھر اُسی سے دو قسمیں بنائیں: نر اور مادہ۔
40 اَلَيْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓي اَنْ يُّحْيِۦَ الْمَوْتٰى
تو کیا وہ (اللہ) اِس پر قادر نہیں کہ مردوں کو زندہ کر دے؟
→ سورۃ المدثر سب سورتیں سورۃ الدہر ←