پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ التحريم

سورۃ التحریم · 12 آیات · 2 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی چھیاسٹھویں سورت ہے؛ اِس میں بارہ آیتیں اور دو رکوع ہیں، اور یہ مدنی سورت ہے۔ «تحریم» کے معنی ہیں حرام کرنا؛ سورت کے شروع ہی میں رسول اللہ ﷺ کو متوجہ کیا گیا کہ اللہ کی حلال کی ہوئی چیز کو اپنے اوپر حرام نہ کیجیے؛ اِسی سے سورت کا نام «التحریم» ہے۔ اِس سے یہ بنیادی اصول بھی معلوم ہوا کہ جیسے کوئی انسان کسی حرام کو حلال نہیں کر سکتا، اِسی طرح کسی حلال کو حرام بھی نہیں کر سکتا۔

رکوع 1 آیات 1 تا 7
1
يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا͏ٓ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكَۚ تَبْتَغِيْ مَرْضَاتَ اَزْوَاجِكَؕ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
اے نبی! جو چیز اللہ نے آپ کے لیے حلال کی ہے آپ اُسے کیوں حرام کرتے ہیں؟ آپ اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہیں؛ اور اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
2
قَدْ فَرَضَ اللّٰهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ اَيْمَانِكُمْۚ وَاللّٰهُ مَوْلٰىكُمْۚ وَهُوَ الْعَلِيْمُ الْحَكِيْمُ
اللہ نے تمہارے لیے تمہاری قسموں (کی پابندی) سے نکلنے کا طریقہ مقرر کر دیا ہے؛ اور اللہ تمہارا کارساز ہے، اور وہی سب کچھ جاننے والا، حکمت والا ہے۔
3
وَاِذْ اَسَرَّ النَّبِيُّ اِلٰي بَعْضِ اَزْوَاجِهٖ حَدِيْثًاۚ فَلَمَّا نَبَّاَتْ بِهٖ وَاَظْهَرَهُ اللّٰهُ عَلَيْهِ عَرَّفَ بَعْضَهٗ وَاَعْرَضَ عَنْۢ بَعْضٍۚ فَلَمَّا نَبَّاَهَا بِهٖ قَالَتْ مَنْ اَنۢ͏ْبَاَكَ هٰذَاؕ قَالَ نَبَّاَنِيَ الْعَلِيْمُ الْخَبِيْرُ
اور جب نبی نے اپنی کسی بیوی سے ایک بات راز میں کہی، پھر جب اُس نے وہ بات (دوسری کو) بتا دی اور اللہ نے نبی پر یہ ظاہر کر دیا، تو نبی نے (اُس بیوی کو) اُس کا کچھ حصہ جتایا اور کچھ حصے سے درگزر کیا؛ پھر جب نبی نے اُسے یہ بات بتائی تو وہ بولی: آپ کو یہ کس نے بتایا؟ نبی نے کہا: مجھے اُس نے بتایا جو سب کچھ جاننے والا، ہر بات سے باخبر ہے۔
4
اِنْ تَتُوْبَا͏ٓ اِلَي اللّٰهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوْبُكُمَاۚ وَاِنْ تَظٰهَرَا عَلَيْهِ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوْلٰىهُ وَجِبْرِيْلُ وَصَالِحُ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَۚ وَالْمَلٰۤىِٕكَةُ بَعْدَ ذٰلِكَ ظَهِيْرٌ
(اے نبی کی دونوں بیویو!) اگر تم دونوں اللہ کے سامنے توبہ کر لو (تو یہی بہتر ہے)، کیونکہ تمہارے دل (سیدھی راہ سے) ہٹ گئے ہیں؛ اور اگر تم نبی کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو گی تو (یاد رکھو کہ) اللہ خود اُس کا کارساز ہے، اور جبریل اور نیک مسلمان بھی، اور اِس کے بعد فرشتے بھی (اُس کے) مددگار ہیں۔
5
عَسٰي رَبُّهٗٓ اِنْ طَلَّقَكُنَّ اَنْ يُّبْدِلَهٗٓ اَزْوَاجًا خَيْرًا مِّنْكُنَّ مُسْلِمٰتٍ مُّو͏ٔ͏ْمِنٰتٍ قٰنِتٰتٍ تٰۤىِٕبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰۤىِٕحٰتٍ ثَيِّبٰتٍ وَّاَبْكَارًا
اگر وہ (نبی) تم سب کو طلاق دے دیں تو کچھ بعید نہیں کہ اُن کا رب تمہارے بدلے اُنہیں تم سے بہتر بیویاں دے دے: فرمانبردار، ایمان والی، اطاعت گزار، توبہ کرنے والی، عبادت گزار، روزہ رکھنے والی، کچھ شوہر دیدہ اور کچھ کنواری۔
6
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قُوْٓا اَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيْكُمْ نَارًا وَّقُوْدُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلٰۤىِٕكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَا͏ٓ اَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُوْنَ مَا يُو͏ٔ͏ْمَرُوْنَ
اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اُس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے؛ اُس پر سخت مزاج، زور آور فرشتے مقرر ہیں، جو اللہ کے کسی حکم میں اُس کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کرتے ہیں جس کا اُنہیں حکم دیا جاتا ہے۔
7
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
(قیامت کے دن کہا جائے گا:) اے کافرو! آج بہانے نہ بناؤ؛ تمہیں تو بس اُنہی کاموں کا بدلہ دیا جا رہا ہے جو تم کیا کرتے تھے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 8 تا 12
8
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْٓا اِلَي اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًاؕ عَسٰي رَبُّكُمْ اَنْ يُّكَفِّرَ عَنْكُمْ سَيِّاٰتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۙ يَوْمَ لَا يُخْزِي اللّٰهُ النَّبِيَّ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗۚ نُوْرُهُمْ يَسْعٰي بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَبِاَيْمَانِهِمْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا͏ٓ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْ لَنَاۚ اِنَّكَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اے ایمان والو! اللہ کے سامنے سچی توبہ کرو؛ امید ہے کہ تمہارا رب تمہاری برائیاں تم سے مٹا دے اور تمہیں ایسے باغوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، اُس دن جب اللہ نبی کو اور اُن لوگوں کو جو اُن کے ساتھ ایمان لائے رسوا نہیں کرے گا؛ اُن کا نور اُن کے آگے اور اُن کی دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا، وہ کہہ رہے ہوں گے: اے ہمارے رب! ہمارے لیے ہمارا نور پورا کر دے اور ہمیں بخش دے، یقیناً تو ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
9
يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنٰفِقِيْنَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْؕ وَمَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُؕ وَبِي͏ٔ͏ْسَ الْمَصِيْرُ
اے نبی! کافروں اور منافقوں سے جہاد کیجیے اور اُن پر سختی کیجیے؛ اُن کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ بہت برا انجام ہے۔
10
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوا امْرَاَتَ نُوْحٍ وَّامْرَاَتَ لُوْطٍؕ كَانَتَا تَحْتَ عَبْدَيْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَيْنِ فَخَانَتٰهُمَا فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْهُمَا مِنَ اللّٰهِ شَيْـًٔا وَّقِيْلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدّٰخِلِيْنَ
اللہ کافروں کے لیے نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کی مثال بیان کرتا ہے: وہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو نیک بندوں کے نکاح میں تھیں، پھر اُنہوں نے اُن دونوں سے خیانت کی، تو وہ دونوں (نیک بندے) اللہ کے مقابلے میں اُن کے کچھ کام نہ آئے، اور (اُن سے) کہا گیا: داخل ہونے والوں کے ساتھ تم دونوں بھی آگ میں داخل ہو جاؤ۔
11
وَضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوا امْرَاَتَ فِرْعَوْنَۘ اِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِيْ عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِيْ مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهٖ وَنَجِّنِيْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ
اور اللہ ایمان والوں کے لیے فرعون کی بیوی کی مثال بیان کرتا ہے، جب اُس نے دعا کی: اے میرے رب! میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا دے، اور مجھے فرعون اور اُس کے عمل سے نجات دے، اور مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے۔
12
وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرٰنَ الَّتِيْٓ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيْهِ مِنْ رُّوْحِنَا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهٖ وَكَانَتْ مِنَ الْقٰنِتِيْنَ
اور (دوسری مثال) عمران کی بیٹی مریم کی، جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی، تو ہم نے اُس میں اپنی طرف سے روح پھونک دی؛ اور اُس نے اپنے رب کی باتوں اور اُس کی کتابوں کی تصدیق کی، اور وہ فرمانبرداروں میں سے تھی۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں