پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الطلاق

سورۃ الطلاق · 12 آیات · 2 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی پینسٹھویں سورت ہے؛ اِس میں بارہ آیتیں اور دو رکوع ہیں، اور یہ مدنی سورت ہے۔ اِس میں طلاق سے متعلق بہت سے احکام بیان ہوئے ہیں، بلکہ سورت کا آغاز ہی طلاق کے مسئلے سے ہوتا ہے؛ اِسی لیے اِس کا نام «سورۃ الطلاق» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 7
1
يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاۤءَ فَطَلِّقُوْهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَاَحْصُوا الْعِدَّةَۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ رَبَّكُمْۚ لَا تُخْرِجُوْهُنَّ مِنْۢ بُيُوْتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ اِلَّا͏ٓ اَنْ يَّاْتِيْنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍؕ وَتِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِؕ وَمَنْ يَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰهِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهٗؕ لَا تَدْرِيْ لَعَلَّ اللّٰهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِكَ اَمْرًا
اے نبی! جب تم لوگ عورتوں کو طلاق دو تو اُنہیں اُن کی عدت کے لحاظ سے طلاق دو، اور عدت کو گنتے رہو، اور اللہ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے؛ اُنہیں اُن کے گھروں سے نہ نکالو اور نہ وہ خود نکلیں، مگر یہ کہ وہ کھلی بے حیائی کا کام کریں؛ اور یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں، اور جو اللہ کی حدوں سے آگے بڑھے اُس نے اپنے اوپر ظلم کیا؛ تمہیں معلوم نہیں، شاید اللہ اِس کے بعد کوئی نئی بات پیدا کر دے۔
2
فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ فَارِقُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ وَّاَشْهِدُوْا ذَوَيْ عَدْلٍ مِّنْكُمْ وَاَقِيْمُوا الشَّهَادَةَ لِلّٰهِؕ ذٰلِكُمْ يُوْعَظُ بِهٖ مَنْ كَانَ يُو͏ٔ͏ْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ࣢ؕ وَمَنْ يَّتَّقِ اللّٰهَ يَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًا
پھر جب وہ اپنی مدت (کے خاتمے) کو پہنچنے لگیں تو اُنہیں بھلے طریقے سے (اپنے نکاح میں) روک لو، یا بھلے طریقے سے اُن سے جدا ہو جاؤ؛ اور اپنے میں سے دو معتبر آدمیوں کو گواہ بنا لو، اور (اے گواہو!) اللہ کے لیے ٹھیک ٹھیک گواہی دو؛ یہ وہ بات ہے جس کی نصیحت اُس شخص کو کی جاتی ہے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو؛ اور جو اللہ سے ڈرے، اللہ اُس کے لیے (مشکل سے) نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے۔
3
وَّيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُؕ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَي اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗؕ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖؕ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا
اور اُسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے اُسے گمان بھی نہیں ہوتا؛ اور جو اللہ پر بھروسا کرے تو وہ اُس کے لیے کافی ہے؛ یقیناً اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتا ہے؛ اللہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔
4
وَالّٰۤـِٔيْ يَىِٕسْنَ مِنَ الْمَحِيْضِ مِنْ نِّسَاۤىِٕكُمْ اِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلٰثَةُ اَشْهُرٍۙ وَّالّٰۤـِٔيْ لَمْ يَحِضْنَؕ وَاُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنْ يَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّؕ وَمَنْ يَّتَّقِ اللّٰهَ يَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ اَمْرِهٖ يُسْرًا
اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے ناامید ہو چکی ہوں، اگر تمہیں (اُن کی عدت میں) شک ہو تو اُن کی عدت تین مہینے ہے، اور اُن کی بھی جنہیں (ابھی) حیض نہیں آیا؛ اور حمل والی عورتوں کی مدت یہ ہے کہ وہ اپنا حمل جن لیں؛ اور جو اللہ سے ڈرے، اللہ اُس کے کام میں آسانی پیدا کر دیتا ہے۔
5
ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِ اَنْزَلَهٗٓ اِلَيْكُمْؕ وَمَنْ يَّتَّقِ اللّٰهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّاٰتِهٖ وَيُعْظِمْ لَهٗٓ اَجْرًا
یہ اللہ کا حکم ہے جو اُس نے تمہاری طرف اتارا ہے؛ اور جو اللہ سے ڈرے، اللہ اُس کی برائیاں اُس سے مٹا دیتا ہے اور اُس کے اجر کو بہت بڑا کر دیتا ہے۔
6
اَسْكِنُوْهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنْتُمْ مِّنْ وُّجْدِكُمْ وَلَا تُضَاۤرُّوْهُنَّ لِتُضَيِّقُوْا عَلَيْهِنَّؕ وَاِنْ كُنَّ اُولَاتِ حَمْلٍ فَاَنْفِقُوْا عَلَيْهِنَّ حَتّٰي يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّۚ فَاِنْ اَرْضَعْنَ لَكُمْ فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّۚ وَاْتَمِرُوْا بَيْنَكُمْ بِمَعْرُوْفٍۚ وَاِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهٗٓ اُخْرٰي
اُن (مطلقہ عورتوں) کو اپنی گنجائش کے مطابق وہیں رکھو جہاں تم خود رہتے ہو، اور اُنہیں تنگ کرنے کے لیے تکلیف نہ پہنچاؤ؛ اور اگر وہ حمل والی ہوں تو اُن پر خرچ کرتے رہو یہاں تک کہ وہ اپنا حمل جن لیں؛ پھر اگر وہ تمہارے (بچے کو) دودھ پلائیں تو اُنہیں اُن کی اجرت دو، اور آپس میں بھلے طریقے سے مشورہ کر لو؛ اور اگر تم آپس میں تنگی کرو تو اُس (باپ) کے لیے کوئی دوسری عورت دودھ پلا دے گی۔
7
لِيُنْفِقْ ذُوْ سَعَةٍ مِّنْ سَعَتِهٖؕ وَمَنْ قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهٗ فَلْيُنْفِقْ مِمَّا͏ٓ اٰتٰىهُ اللّٰهُؕ لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا مَا͏ٓ اٰتٰىهَاؕ سَيَجْعَلُ اللّٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُّسْرًا
گنجائش والا اپنی گنجائش کے مطابق خرچ کرے؛ اور جس کی روزی تنگ کر دی گئی ہو وہ اُس میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اُسے دیا ہے؛ اللہ کسی جان پر اُس سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا جتنا اُس نے اُسے دیا ہے؛ اللہ تنگی کے بعد جلد ہی آسانی پیدا کر دے گا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 8 تا 12
8
وَكَاَيِّنْ مِّنْ قَرْيَةٍ عَتَتْ عَنْ اَمْرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهٖ فَحَاسَبْنٰهَا حِسَابًا شَدِيْدًاۙ وَّعَذَّبْنٰهَا عَذَابًا نُّكْرًا
اور کتنی ہی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے رب اور اُس کے رسولوں کے حکم سے سرکشی کی، تو ہم نے اُن کا سخت حساب لیا اور اُنہیں ایسا عذاب دیا جو دیکھا سنا نہ تھا۔
9
فَذَاقَتْ وَبَالَ اَمْرِهَا وَكَانَ عَاقِبَةُ اَمْرِهَا خُسْرًا
سو اُنہوں نے اپنے کیے کا وبال چکھ لیا، اور اُن کے کام کا انجام گھاٹا ہی تھا۔
10
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيْدًاۙ فَاتَّقُوا اللّٰهَ يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِ࣢ۚۖۛ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاؕࣞۛ قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَيْكُمْ ذِكْرًا
اللہ نے اُن کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے، سو اللہ سے ڈرو اے عقل والو جو ایمان لائے ہو! اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت اتاری ہے۔
11
رَّسُوْلًا يَّتْلُوْا عَلَيْكُمْ اٰيٰتِ اللّٰهِ مُبَيِّنٰتٍ لِّيُخْرِجَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَي النُّوْرِؕ وَمَنْ يُّو͏ٔ͏ْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُّدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا͏ٓ اَبَدًاؕ قَدْ اَحْسَنَ اللّٰهُ لَهٗ رِزْقًا
(یعنی) ایک رسول جو تمہیں اللہ کی صاف صاف آیتیں پڑھ کر سناتا ہے، تاکہ اُن لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے آئے؛ اور جو اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے، اللہ اُسے ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ اُن میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے؛ اللہ نے اُس کے لیے بہت اچھی روزی رکھی ہے۔
12
اَللّٰهُ الَّذِيْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّمِنَ الْاَرْضِ مِثْلَهُنَّؕ يَتَنَزَّلُ الْاَمْرُ بَيْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ࣢ۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا
اللہ وہی ہے جس نے سات آسمان پیدا کیے اور زمین سے بھی اُنہی کی طرح؛ اُن کے درمیان (اللہ کا) حکم اترتا رہتا ہے، تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے، اور یہ کہ اللہ نے ہر چیز کو اپنے علم کے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں