پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الانعام

سورۃ الانعام · 165 آیات · 20 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی چھٹی سورت ہے؛ اِس میں ایک سو پینسٹھ آیتیں اور بیس رکوع ہیں۔ یہ مکی سورت ہے؛ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سورۃ الانعام مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی۔ سورت کا مضمون شروع سے آخر تک ایک ہی سلسلے میں بندھا ہوا ہے، جو اِس بات کی اندرونی گواہی ہے کہ یہ ایک ساتھ نازل ہوئی۔ «انعام» کے معنی مویشیوں یعنی اونٹ، گائے، بکری اور بھیڑ کے ہیں۔ اِس سورت میں (آیات ۱۳۶ تا ۱۴۵) اہلِ مکہ کی اُن مشرکانہ رسموں کی تردید کی گئی ہے جو وہ اِن جانوروں کے بارے میں اپنی طرف سے گھڑ کر کرتے تھے: کسی جانور کو بتوں کے نام پر چھوڑ دینا، کسی کو صرف مردوں کے لیے حلال اور عورتوں پر حرام کر دینا وغیرہ۔ اسی نسبت سے اِس کا نام «الانعام» رکھا گیا۔ اِس سورت کا خاص پہلو یہ ہے کہ اِس میں ایمانیات اور عقائد پر زور دیا گیا ہے: اللہ کے وجود اور اُس کی توحید پر کائنات کی نشانیوں سے دلیل، نبوت اور وحی کا اثبات، آخرت کی یقین دہانی اور مشرکین کے شبہات کا جواب۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنی قوم سے ستاروں، چاند اور سورج کے بارے میں مکالمہ اِسی سورت میں ہے، اور آخر میں دس بنیادی احکام (آیات ۱۵۱ تا ۱۵۳) ہیں۔ سورت کا پیغام یہ ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے حضرت محمد ﷺ تک دین ایک ہی رہا ہے، یعنی اسلام۔

رکوع 1 آیات 1 تا 10
1
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَالنُّوْرَ࣢ؕ ثُمَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُوْنَ
تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرے اور روشنی بنائی؛ پھر بھی جو لوگ کافر ہیں وہ (دوسروں کو) اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہیں۔
2
هُوَ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ طِيْنٍ ثُمَّ قَضٰٓي اَجَلًاؕ وَاَجَلٌ مُّسَمًّي عِنْدَهٗ ثُمَّ اَنْتُمْ تَمْتَرُوْنَ
وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا، پھر (ہر ایک کے لیے موت کا) ایک وقت مقرر کر دیا، اور (قیامت کی) ایک مقررہ مدت اُسی کے پاس ہے؛ پھر بھی تم شک کرتے ہو۔
3
وَهُوَ اللّٰهُ فِي السَّمٰوٰتِ وَفِي الْاَرْضِؕ يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَجَهْرَكُمْ وَيَعْلَمُ مَا تَكْسِبُوْنَ
اور وہی اللہ آسمانوں میں بھی (معبود) ہے اور زمین میں بھی؛ وہ تمہاری چھپی باتوں کو بھی جانتا ہے اور کھلی باتوں کو بھی، اور جو کچھ تم کماتے ہو اُسے بھی جانتا ہے۔
4
وَمَا تَاْتِيْهِمْ مِّنْ اٰيَةٍ مِّنْ اٰيٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِيْنَ
اور اُن کے پاس اُن کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آتی مگر وہ اُس سے منہ موڑ لیتے ہیں۔
5
فَقَدْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاۤءَهُمْؕ فَسَوْفَ يَاْتِيْهِمْ اَنۢ͏ْبٰۤو͏ٔ͏ُا مَا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ
چنانچہ جب حق اُن کے پاس آیا تو اُنہوں نے اُسے جھٹلا دیا؛ تو جس بات کا وہ مذاق اُڑاتے تھے، عنقریب اُس کی خبریں (یعنی حقیقت) اُن کے سامنے آ جائیں گی۔
6
اَلَمْ يَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ مَّكَّنّٰهُمْ فِي الْاَرْضِ مَا لَمْ نُمَكِّنْ لَّكُمْ وَاَرْسَلْنَا السَّمَاۤءَ عَلَيْهِمْ مِّدْرَارًاࣕ وَّجَعَلْنَا الْاَنْهٰرَ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهِمْ فَاَهْلَكْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ وَاَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِيْنَ
کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم اُن سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں، جنہیں ہم نے زمین میں ایسی طاقت دی تھی جو تمہیں نہیں دی، اور ہم نے اُن پر آسمان سے موسلا دھار بارشیں برسائیں اور نہریں بنا دیں جو اُن کے نیچے بہتی تھیں؛ پھر ہم نے اُن کے گناہوں کی وجہ سے اُنہیں ہلاک کر دیا اور اُن کے بعد دوسری قومیں پیدا کیں۔
7
وَلَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتٰبًا فِيْ قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوْهُ بِاَيْدِيْهِمْ لَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ هٰذَا͏ٓ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِيْنٌ
اور (اے پیغمبر!) اگر ہم آپ پر کاغذ میں لکھی ہوئی کوئی کتاب اُتار دیتے اور یہ لوگ اُسے اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے، تب بھی کافر یہی کہتے کہ یہ تو کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں۔
8
وَقَالُوْا لَوْلَا͏ٓ اُنْزِلَ عَلَيْهِ مَلَكٌؕ وَلَوْ اَنْزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِيَ الْاَمْرُ ثُمَّ لَا يُنْظَرُوْنَ
اور وہ کہتے ہیں کہ اِن (محمد ﷺ) پر کوئی فرشتہ کیوں نہیں اُتارا گیا؟ حالانکہ اگر ہم فرشتہ اُتار دیتے تو معاملہ ختم کر دیا جاتا، پھر اُنہیں کوئی مہلت نہ دی جاتی۔
9
وَلَوْ جَعَلْنٰهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنٰهُ رَجُلًا وَّلَلَبَسْنَا عَلَيْهِمْ مَّا يَلْبِسُوْنَ
اور اگر ہم پیغمبر کو فرشتہ بناتے تو بھی اُسے آدمی (کی شکل) میں بناتے، اور (اِس طرح) اُنہیں اُسی شبہ میں ڈال دیتے جس میں وہ اب پڑے ہوئے ہیں۔
10
وَلَقَدِ اسْتُهْزِي͏ٔ͏َ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِيْنَ سَخِرُوْا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ
اور (اے پیغمبر!) آپ سے پہلے بھی رسولوں کا مذاق اُڑایا گیا، پھر جو لوگ اُن کا مذاق اُڑاتے تھے، اُنہیں اُسی چیز نے آ گھیرا جس کا وہ مذاق اُڑایا کرتے تھے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 11 تا 20
11
قُلْ سِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِيْنَ
(اے پیغمبر! اِن سے) کہہ دیجیے کہ زمین میں چلو پھرو، پھر دیکھو کہ (پیغمبروں کو) جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا۔
12
قُلْ لِّمَنْ مَّا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ قُلْ لِّلّٰهِؕ كَتَبَ عَلٰي نَفْسِهِ الرَّحْمَةَؕ لَيَجْمَعَنَّكُمْ اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَةِ لَا رَيْبَ فِيْهِؕ اَلَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
(اِن سے) پوچھیے کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کا ہے؟ (پھر خود ہی) کہہ دیجیے: اللہ کا ہے۔ اُس نے اپنے اوپر رحمت لازم کر لی ہے؛ وہ تمہیں قیامت کے دن ضرور جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں۔ جن لوگوں نے اپنی جانوں کو نقصان میں ڈالا ہے، وہی ایمان نہیں لاتے۔
13
وَلَهٗ مَا سَكَنَ فِي الَّيْلِ وَالنَّهَارِؕ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
اور رات اور دن میں جو کچھ ٹھہرتا (اور بستا) ہے، سب اُسی کا ہے؛ اور وہی خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
14
قُلْ اَغَيْرَ اللّٰهِ اَتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُؕ قُلْ اِنِّيْٓ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ وَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
کہہ دیجیے: کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو کارساز بناؤں، جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے، اور جو (سب کو) کھلاتا ہے اور اُسے کوئی نہیں کھلاتا؟ کہہ دیجیے: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ (اِس امت میں) سب سے پہلے فرمانبرداری کرنے والا بنوں، اور (مجھ سے کہا گیا ہے کہ) تم ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہونا۔
15
قُلْ اِنِّيْٓ اَخَافُ اِنْ عَصَيْتُ رَبِّيْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ
کہہ دیجیے: اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے۔
16
مَنْ يُّصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَىِٕذٍ فَقَدْ رَحِمَهٗؕ وَذٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِيْنُ
جس شخص سے اُس دن وہ (عذاب) ہٹا دیا گیا تو اُس پر (اللہ نے) بڑی رحمت کی، اور یہی کھلی کامیابی ہے۔
17
وَاِنْ يَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗٓ اِلَّا هُوَؕ وَاِنْ يَّمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اور اگر اللہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچائے تو اُس کے سوا کوئی اُسے دور کرنے والا نہیں، اور اگر وہ تمہیں کوئی بھلائی پہنچائے تو وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔
18
وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖؕ وَهُوَ الْحَكِيْمُ الْخَبِيْرُ
اور وہی اپنے بندوں پر غالب ہے، اور وہی بڑی حکمت والا، پوری خبر رکھنے والا ہے۔
19
قُلْ اَيُّ شَيْءٍ اَكْبَرُ شَهَادَةًؕ قُلِ اللّٰهُࣞۙ شَهِيْدٌۢ بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْࣞ وَاُوْحِيَ اِلَيَّ هٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَكُمْ بِهٖ وَمَنْۢ بَلَغَؕ اَىِٕنَّكُمْ لَتَشْهَدُوْنَ اَنَّ مَعَ اللّٰهِ اٰلِهَةً اُخْرٰيؕ قُلْ لَّا͏ٓ اَشْهَدُۚ قُلْ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّاِنَّنِيْ بَرِيْۤءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَ
(اِن سے) پوچھیے کہ کس چیز کی گواہی سب سے بڑھ کر ہے؟ کہہ دیجیے: اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے، اور مجھ پر یہ قرآن وحی کے ذریعے اُتارا گیا ہے تاکہ اِس کے ذریعے میں تمہیں بھی ڈراؤں اور اُن سب کو بھی جن تک یہ پہنچے۔ کیا تم واقعی یہ گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ اور بھی معبود ہیں؟ کہہ دیجیے: میں (تو ایسی) گواہی نہیں دیتا۔ کہہ دیجیے: وہ تو بس ایک ہی معبود ہے، اور تم جو شرک کرتے ہو میں اُس سے بیزار ہوں۔
20
اَلَّذِيْنَ اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَ يَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا يَعْرِفُوْنَ اَبْنَاۤءَهُمْۘ اَلَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اُن (رسول) کو اِس طرح پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں؛ (پھر بھی) جن لوگوں نے اپنی جانوں کو نقصان میں ڈال رکھا ہے، وہ ایمان نہیں لاتے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 21 تا 30
21
وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰيٰتِهٖؕ اِنَّهٗ لَا يُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ
اور اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے یا اُس کی آیتوں کو جھٹلائے؟ یقین جانو کہ ظالم لوگ کامیاب نہیں ہوتے۔
22
وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِيْنَ اَشْرَكُوْٓا اَيْنَ شُرَكَاۤو͏ٔ͏ُكُمُ الَّذِيْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ
اور (اُس دن کو یاد کرو) جس دن ہم اُن سب کو جمع کریں گے، پھر شرک کرنے والوں سے کہیں گے: کہاں ہیں تمہارے وہ شریک جنہیں تم (خدائی کا حق دار) سمجھتے تھے؟
23
ثُمَّ لَمْ تَكُنْ فِتْنَتُهُمْ اِلَّا͏ٓ اَنْ قَالُوْا وَاللّٰهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِيْنَ
پھر اُن کا فریب (اور عذر) اِس کے سوا کچھ نہ ہوگا کہ وہ کہیں گے: اللہ کی قسم! جو ہمارا پروردگار ہے، ہم مشرک نہیں تھے۔
24
اُنْظُرْ كَيْفَ كَذَبُوْا عَلٰٓي اَنْفُسِهِمْ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ
دیکھو! یہ لوگ کس طرح اپنے ہی خلاف جھوٹ بولیں گے، اور جو (معبود) یہ گھڑا کرتے تھے وہ سب اُن سے گم ہو جائیں گے۔
25
وَمِنْهُمْ مَّنْ يَّسْتَمِعُ اِلَيْكَۚ وَجَعَلْنَا عَلٰي قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ يَّفْقَهُوْهُ وَفِيْٓ اٰذَانِهِمْ وَقْرًاؕ وَاِنْ يَّرَوْا كُلَّ اٰيَةٍ لَّا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْا بِهَاؕ حَتّٰٓي اِذَا جَاۤءُوْكَ يُجَادِلُوْنَكَ يَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ هٰذَا͏ٓ اِلَّا͏ٓ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ
اور اُن میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو آپ کی طرف کان لگاتے ہیں، اور (اُن کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے) ہم نے اُن کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں کہ وہ اُسے نہ سمجھیں اور اُن کے کانوں میں بوجھ پیدا کر دیا ہے؛ اور اگر وہ ہر ایک نشانی دیکھ لیں تب بھی اُس پر ایمان نہیں لائیں گے؛ یہاں تک کہ جب وہ آپ کے پاس آ کر آپ سے جھگڑتے ہیں تو یہ کافر کہتے ہیں کہ یہ تو بس پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
26
وَهُمْ يَنْهَوْنَ عَنْهُ وَيَنْـَٔوْنَ عَنْهُۚ وَاِنْ يُّهْلِكُوْنَ اِلَّا͏ٓ اَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُوْنَ
اور یہ لوگ دوسروں کو بھی اُس (رسول اور قرآن) سے روکتے ہیں اور خود بھی اُس سے دور بھاگتے ہیں؛ اور (اِس طرح) یہ اپنے آپ ہی کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں، اور اِنہیں اِس کا احساس نہیں۔
27
وَلَوْ تَرٰٓي اِذْ وُقِفُوْا عَلَي النَّارِ فَقَالُوْا يٰلَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِاٰيٰتِ رَبِّنَا وَنَكُوْنَ مِنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور (اے مخاطب!) کاش تم وہ منظر دیکھو جب یہ دوزخ کے کنارے کھڑے کیے جائیں گے، تو کہیں گے: کاش! ہمیں (دنیا میں) واپس بھیج دیا جائے، تو ہم اپنے پروردگار کی آیتوں کو نہ جھٹلائیں اور ایمان والوں میں سے ہو جائیں۔
28
بَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوْا يُخْفُوْنَ مِنْ قَبْلُؕ وَلَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ وَاِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
(حقیقت یہ نہیں) بلکہ جو کچھ وہ پہلے چھپایا کرتے تھے وہ اُن کے سامنے کھل کر آ گیا ہے؛ اور اگر اُنہیں واپس بھیج بھی دیا جائے تو یہ پھر وہی کریں گے جس سے اُنہیں منع کیا گیا تھا، اور یقیناً یہ جھوٹے ہیں۔
29
وَقَالُوْٓا اِنْ هِيَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِيْنَ
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری اِس دنیا کی زندگی کے سوا کوئی زندگی نہیں، اور ہم دوبارہ زندہ کر کے اُٹھائے نہیں جائیں گے۔
30
وَلَوْ تَرٰٓي اِذْ وُقِفُوْا عَلٰي رَبِّهِمْؕ قَالَ اَلَيْسَ هٰذَا بِالْحَقِّؕ قَالُوْا بَلٰي وَرَبِّنَاؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ
اور کاش تم (وہ منظر) دیکھو جب یہ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے؛ وہ فرمائے گا: کیا یہ (دوبارہ زندہ ہونا) حق نہیں ہے؟ وہ کہیں گے: کیوں نہیں، ہمارے پروردگار کی قسم! (یہ حق ہے)۔ اللہ فرمائے گا: تو جو کفر تم کیا کرتے تھے اُس کے بدلے میں عذاب کا مزہ چکھو۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 31 تا 41
31
قَدْ خَسِرَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَاۤءِ اللّٰهِؕ حَتّٰٓي اِذَا جَاۤءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُوْا يٰحَسْرَتَنَا عَلٰي مَا فَرَّطْنَا فِيْهَاۙ وَهُمْ يَحْمِلُوْنَ اَوْزَارَهُمْ عَلٰي ظُهُوْرِهِمْؕ اَلَا سَاۤءَ مَا يَزِرُوْنَ
حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں نے اللہ سے ملاقات کو جھٹلایا وہ بڑے گھاٹے میں رہے؛ یہاں تک کہ جب اچانک قیامت اُن کے سامنے آ پہنچے گی تو کہیں گے: ہائے افسوس! اِس (زندگی) میں ہم نے کیسی کوتاہی کی؛ اور وہ اپنے گناہوں کا بوجھ اپنی پیٹھوں پر اُٹھائے ہوئے ہوں گے۔ سن لو! بہت برا ہے وہ بوجھ جو یہ اُٹھا رہے ہیں۔
32
وَمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا͏ٓ اِلَّا لَعِبٌ وَّلَهْوٌؕ وَلَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَيْرٌ لِّلَّذِيْنَ يَتَّقُوْنَؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
اور دنیا کی زندگی تو بس کھیل اور تماشا ہے، اور یقیناً آخرت کا گھر اُن لوگوں کے لیے بہتر ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں؛ تو کیا تم سمجھتے نہیں؟
33
قَدْ نَعْلَمُ اِنَّهٗ لَيَحْزُنُكَ الَّذِيْ يَقُوْلُوْنَ فَاِنَّهُمْ لَا يُكَذِّبُوْنَكَ وَلٰكِنَّ الظّٰلِمِيْنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ يَجْحَدُوْنَ
(اے پیغمبر!) ہمیں خوب معلوم ہے کہ یہ لوگ جو باتیں کہتے ہیں وہ آپ کو رنجیدہ کرتی ہیں؛ تو (حقیقت یہ ہے کہ) یہ لوگ آپ کو نہیں جھٹلاتے، بلکہ یہ ظالم تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں۔
34
وَلَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوْا عَلٰي مَا كُذِّبُوْا وَاُوْذُوْا حَتّٰٓي اَتٰىهُمْ نَصْرُنَاۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِۚ وَلَقَدْ جَاۤءَكَ مِنْ نَّبَإِي۟ الْمُرْسَلِيْنَ
اور آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں، تو اُنہوں نے جھٹلائے جانے اور تکلیفیں دیے جانے پر صبر کیا، یہاں تک کہ اُن کے پاس ہماری مدد آ پہنچی؛ اور اللہ کی باتوں (فیصلوں) کو کوئی بدلنے والا نہیں، اور (پچھلے) رسولوں کی کچھ خبریں تو آپ تک پہنچ ہی چکی ہیں۔
35
وَاِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ اِعْرَاضُهُمْ فَاِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ تَبْتَغِيَ نَفَقًا فِي الْاَرْضِ اَوْ سُلَّمًا فِي السَّمَاۤءِ فَتَاْتِيَهُمْ بِاٰيَةٍؕ وَلَوْ شَاۤءَ اللّٰهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَي الْهُدٰي فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْجٰهِلِيْنَ
اور اگر اِن لوگوں کا منہ پھیرنا آپ پر بہت بھاری ہے، تو اگر آپ سے ہو سکے کہ زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان میں کوئی سیڑھی ڈھونڈ لیں اور اِن کے پاس کوئی (مانگی ہوئی) نشانی لے آئیں (تو ایسا کر لیں)؛ اور اگر اللہ چاہتا تو اِن سب کو ہدایت پر جمع کر دیتا، لہٰذا آپ ہرگز نادانوں میں سے نہ ہو جائیے۔
36
اِنَّمَا يَسْتَجِيْبُ الَّذِيْنَ يَسْمَعُوْنَؕؔ وَالْمَوْتٰي يَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ ثُمَّ اِلَيْهِ يُرْجَعُوْنَ
(حق کی دعوت) وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو (دل سے) سنتے ہیں؛ رہے مردے، تو اللہ اُنہیں (قیامت کے دن) زندہ کر کے اُٹھائے گا، پھر وہ اُسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
37
وَقَالُوْا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ اٰيَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ قَادِرٌ عَلٰٓي اَنْ يُّنَزِّلَ اٰيَةً وَّلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ
اور وہ کہتے ہیں کہ اِن (پیغمبر) پر اُن کے پروردگار کی طرف سے کوئی (خاص) نشانی کیوں نہیں اُتاری گئی؟ آپ کہہ دیجیے کہ اللہ یقیناً اِس پر قادر ہے کہ کوئی نشانی اُتار دے، لیکن اُن میں سے اکثر لوگ (اِس کا انجام) نہیں جانتے۔
38
وَمَا مِنْ دَاۤبَّةٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا طٰۤىِٕرٍ يَّطِيْرُ بِجَنَاحَيْهِ اِلَّا͏ٓ اُمَمٌ اَمْثَالُكُمْؕ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتٰبِ مِنْ شَيْءٍ ثُمَّ اِلٰي رَبِّهِمْ يُحْشَرُوْنَ
اور زمین میں چلنے والا کوئی جاندار اور اپنے دونوں بازوؤں سے اُڑنے والا کوئی پرندہ ایسا نہیں جو تمہاری طرح کی جماعتیں نہ ہوں۔ ہم نے (اپنی) کتاب میں کوئی چیز لکھے بغیر نہیں چھوڑی؛ پھر سب اپنے پروردگار کے پاس جمع کیے جائیں گے۔
39
وَالَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا صُمٌّ وَّبُكْمٌ فِي الظُّلُمٰتِؕ مَنْ يَّشَاِ اللّٰهُ يُضْلِلْهُؕ وَمَنْ يَّشَاْ يَجْعَلْهُ عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں، اندھیروں میں (بھٹک رہے) ہیں۔ اللہ جسے چاہے گمراہ کر دیتا ہے، اور جسے چاہے سیدھے راستے پر لگا دیتا ہے۔
40
قُلْ اَرَءَيْتَكُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ اَوْ اَتَتْكُمُ السَّاعَةُ اَغَيْرَ اللّٰهِ تَدْعُوْنَۚ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
(اِن سے) کہیے: ذرا یہ بتاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب آ جائے یا تم پر قیامت آ پہنچے تو کیا تم اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے؟ (بتاؤ) اگر تم سچے ہو۔
41
بَلْ اِيَّاهُ تَدْعُوْنَ فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُوْنَ اِلَيْهِ اِنْ شَاۤءَ وَتَنْسَوْنَ مَا تُشْرِكُوْنَ
(نہیں) بلکہ اُسی (اللہ) کو پکارو گے، پھر جس (مصیبت) کے لیے تم اُسے پکارو گے اگر وہ چاہے گا تو اُسے دور کر دے گا، اور جنہیں تم (اللہ کا) شریک ٹھہراتے ہو اُنہیں (اُس وقت) بھول جاؤ گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 42 تا 50
42
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا͏ٓ اِلٰٓي اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَخَذْنٰهُمْ بِالْبَاْسَاۤءِ وَالضَّرَّاۤءِ لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُوْنَ
اور (اے پیغمبر!) ہم نے آپ سے پہلے بہت سی قوموں کی طرف رسول بھیجے، پھر (اُن کے جھٹلانے پر) ہم نے اُنہیں سختی اور تکلیف میں مبتلا کیا، تاکہ وہ عاجزی اختیار کریں۔
43
فَلَوْلَا͏ٓ اِذْ جَاۤءَهُمْ بَاْسُنَا تَضَرَّعُوْا وَلٰكِنْ قَسَتْ قُلُوْبُهُمْ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطٰنُ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
پھر جب اُن پر ہماری طرف سے سختی آئی تو اُنہوں نے عاجزی کیوں اختیار نہ کی؟ بلکہ اُن کے دل اور سخت ہو گئے، اور شیطان نے اُن کے کاموں کو اُن کی نظر میں خوشنما بنا دیا۔
44
فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِهٖ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ اَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍؕ حَتّٰٓي اِذَا فَرِحُوْا بِمَا͏ٓ اُوْتُوْٓا اَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً فَاِذَا هُمْ مُّبْلِسُوْنَ
پھر جس نصیحت کی اُنہیں یاد دہانی کرائی گئی تھی جب وہ اُسے بھلا بیٹھے تو ہم نے اُن پر ہر چیز کے دروازے کھول دیے، یہاں تک کہ جب وہ اُن چیزوں پر خوب مگن ہو گئے جو اُنہیں دی گئی تھیں تو ہم نے اُنہیں اچانک پکڑ لیا، اور وہ بالکل مایوس ہو کر رہ گئے۔
45
فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْاؕ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اِس طرح جن لوگوں نے ظلم کیا تھا اُن کی جڑ کاٹ دی گئی، اور تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔
46
قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ اَخَذَ اللّٰهُ سَمْعَكُمْ وَاَبْصَارَكُمْ وَخَتَمَ عَلٰي قُلُوْبِكُمْ مَّنْ اِلٰهٌ غَيْرُ اللّٰهِ يَاْتِيْكُمْ بِهٖؕ اُنْظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْاٰيٰتِ ثُمَّ هُمْ يَصْدِفُوْنَ
(اِن سے) کہیے: ذرا بتاؤ کہ اگر اللہ تمہاری سننے کی طاقت اور تمہاری آنکھیں لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے تو اللہ کے سوا کون سا معبود ہے جو یہ چیزیں تمہیں (واپس) لا دے؟ دیکھیے! ہم کس طرح اپنی نشانیاں پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں، پھر بھی وہ منہ موڑ لیتے ہیں۔
47
قُلْ اَرَءَيْتَكُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ بَغْتَةً اَوْ جَهْرَةً هَلْ يُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الظّٰلِمُوْنَ
(اِن سے) کہیے: ذرا بتاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب اچانک یا کھلم کھلا آ جائے تو کیا ظالم لوگوں کے سوا کوئی اور ہلاک کیا جائے گا؟
48
وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِيْنَ اِلَّا مُبَشِّرِيْنَ وَمُنْذِرِيْنَۚ فَمَنْ اٰمَنَ وَاَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ
اور ہم رسولوں کو صرف اِس لیے بھیجتے ہیں کہ وہ (ماننے والوں کو) خوشخبری دیں اور (نہ ماننے والوں کو) ڈرائیں؛ پھر جو ایمان لے آئیں اور اپنی اصلاح کر لیں، تو اُن پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
49
وَالَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، اُنہیں اُن کی نافرمانیوں کی وجہ سے عذاب پہنچ کر رہے گا۔
50
قُلْ لَّا͏ٓ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِيْ خَزَاۤىِٕنُ اللّٰهِ وَلَا͏ٓ اَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا͏ٓ اَقُوْلُ لَكُمْ اِنِّيْ مَلَكٌۚ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوْحٰٓي اِلَيَّؕ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْاَعْمٰي وَالْبَصِيْرُؕ اَفَلَا تَتَفَكَّرُوْنَ
(اے پیغمبر! اِن سے) کہہ دیجیے کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں، اور نہ میں غیب جانتا ہوں، اور نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں؛ میں تو صرف اُس کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر وحی کی جاتی ہے۔ کہہ دیجیے: کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہو سکتے ہیں؟ تو کیا تم غور نہیں کرتے؟
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 51 تا 55
51
وَاَنْذِرْ بِهِ الَّذِيْنَ يَخَافُوْنَ اَنْ يُّحْشَرُوْٓا اِلٰي رَبِّهِمْ لَيْسَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ وَلِيٌّ وَّلَا شَفِيْعٌ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُوْنَ
اور (اے پیغمبر!) اِس (قرآن) کے ذریعے اُن لوگوں کو ڈرائیے جو اِس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ وہ اپنے پروردگار کے سامنے اِس حال میں جمع کیے جائیں گے کہ اُس کے سوا نہ اُن کا کوئی مددگار ہوگا اور نہ کوئی سفارشی، تاکہ وہ (نافرمانی سے) بچیں۔
52
وَلَا تَطْرُدِ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيْدُوْنَ وَجْهَهٗؕ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَيْءٍ وَّمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِمْ مِّنْ شَيْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُوْنَ مِنَ الظّٰلِمِيْنَ
اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں، صرف اُس کی رضا چاہتے ہوئے، اُنہیں (اپنی مجلس سے) دور نہ کیجیے۔ اُن کے حساب کی کوئی ذمہ داری آپ پر نہیں، اور نہ آپ کے حساب کی کوئی ذمہ داری اُن پر ہے کہ آپ اُنہیں دور کر دیں اور (اِس طرح) آپ ظالموں میں سے ہو جائیں۔
53
وَكَذٰلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لِّيَقُوْلُوْٓا اَهٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ مَنَّ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ مِّنْۢ بَيْنِنَاؕ اَلَيْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰكِرِيْنَ
اور اِسی طرح ہم نے اُن میں سے بعض کو بعض کے ذریعے آزمائش میں ڈالا ہے، تاکہ وہ کہیں: کیا یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے ہم سب میں سے (چن کر) احسان کیا ہے؟ کیا اللہ شکر گزاروں کو خوب نہیں جانتا؟
54
وَاِذَا جَاۤءَكَ الَّذِيْنَ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِاٰيٰتِنَا فَقُلْ سَلٰمٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلٰي نَفْسِهِ الرَّحْمَةَۙ اَنَّهٗ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوْۤءًاۢ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَاَصْلَحَ فَاَنَّهٗ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
اور جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں تو (اُن سے) کہیے: تم پر سلامتی ہو؛ تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر رحمت لازم کر لی ہے کہ تم میں سے جو شخص نادانی سے کوئی برا کام کر بیٹھے، پھر اُس کے بعد توبہ کر لے اور (اپنی) اصلاح کر لے، تو یقیناً وہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
55
وَكَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ وَلِتَسْتَبِيْنَ سَبِيْلُ الْمُجْرِمِيْنَ
اور اِسی طرح ہم آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں (تاکہ حق واضح ہو) اور تاکہ مجرموں کا راستہ بھی صاف ظاہر ہو جائے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 7 آیات 56 تا 60
56
قُلْ اِنِّيْ نُهِيْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ قُلْ لَّا͏ٓ اَتَّبِعُ اَهْوَاۤءَكُمْۙ قَدْ ضَلَلْتُ اِذًا وَّمَا͏ٓ اَنَا مِنَ الْمُهْتَدِيْنَ
(اے پیغمبر!) کہہ دیجیے: مجھے اِس سے منع کیا گیا ہے کہ میں اُن کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو۔ کہہ دیجیے: میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کروں گا؛ (اگر ایسا کروں) تو میں گمراہ ہو جاؤں گا اور ہدایت پانے والوں میں سے نہ رہوں گا۔
57
قُلْ اِنِّيْ عَلٰي بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّيْ وَكَذَّبْتُمْ بِهٖؕ مَا عِنْدِيْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِهٖؕ اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِؕ يَقُصُّ الْحَقَّ وَهُوَ خَيْرُ الْفٰصِلِيْنَ
کہہ دیجیے: میں اپنے پروردگار کی طرف سے ایک کھلی دلیل پر قائم ہوں، اور تم نے اُسے جھٹلا دیا ہے۔ جس چیز (عذاب) کی تم جلدی مچا رہے ہو وہ میرے پاس نہیں ہے۔ حکم تو صرف اللہ کا چلتا ہے؛ وہ حق بات بیان کرتا ہے اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
58
قُلْ لَّوْ اَنَّ عِنْدِيْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِهٖ لَقُضِيَ الْاَمْرُ بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْؕ وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِالظّٰلِمِيْنَ
کہہ دیجیے: اگر وہ چیز جس کی تم جلدی مچا رہے ہو میرے پاس ہوتی تو میرے اور تمہارے درمیان معاملے کا فیصلہ ہو چکا ہوتا، اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔
59
وَعِنْدَهٗ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا͏ٓ اِلَّا هُوَؕ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِؕ وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَةٍ اِلَّا يَعْلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍ فِيْ ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَّلَا يَابِسٍ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ
اور غیب کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں، اُنہیں اُس کے سوا کوئی نہیں جانتا؛ اور خشکی اور سمندر میں جو کچھ ہے وہ سب جانتا ہے۔ کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اُسے جانتا ہے، اور زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ اور کوئی تر اور خشک چیز ایسی نہیں جو ایک کھلی کتاب میں (لکھی ہوئی) نہ ہو۔
60
وَهُوَ الَّذِيْ يَتَوَفّٰىكُمْ بِالَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيْهِ لِيُقْضٰٓي اَجَلٌ مُّسَمًّيۚ ثُمَّ اِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ يُنَبِّي͏ٔ͏ُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
اور وہی ہے جو رات کو (نیند میں) تمہاری روح ایک طرح سے قبض کر لیتا ہے، اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اُسے جانتا ہے، پھر تمہیں دن میں اُٹھا دیتا ہے، تاکہ (تمہاری زندگی کی) مقررہ مدت پوری ہو جائے؛ پھر اُسی کی طرف تمہیں لوٹ کر جانا ہے، پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کیا کرتے تھے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 8 آیات 61 تا 70
61
وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ وَيُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةًؕ حَتّٰٓي اِذَا جَاۤءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُوْنَ
اور وہی اپنے بندوں پر غالب ہے، اور وہ تم پر نگرانی کرنے والے (فرشتے) بھیجتا ہے؛ یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کو موت آ پہنچتی ہے تو ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) اُس کی روح قبض کر لیتے ہیں، اور وہ (اِس میں) کوئی کوتاہی نہیں کرتے۔
62
ثُمَّ رُدُّوْٓا اِلَي اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّؕ اَلَا لَهُ الْحُكْمُࣞ وَهُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِيْنَ
پھر سب (لوگ) اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گے جو اُن کا سچا مالک ہے۔ سن لو! فیصلے کا اختیار اُسی کو ہے، اور وہ سب سے جلد حساب لینے والا ہے۔
63
قُلْ مَنْ يُّنَجِّيْكُمْ مِّنْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ تَدْعُوْنَهٗ تَضَرُّعًا وَّخُفْيَةًۚ لَىِٕنْ اَنْجٰىنَا مِنْ هٰذِهٖ لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِيْنَ
(اِن سے) پوچھیے: خشکی اور سمندر کی تاریکیوں سے تمہیں کون نجات دیتا ہے، جب تم گڑگڑا کر اور چپکے چپکے اُسے پکارتے ہو (اور کہتے ہو) کہ اگر اُس نے ہمیں اِس (مصیبت) سے بچا لیا تو ہم ضرور شکر گزاروں میں سے ہو جائیں گے؟
64
قُلِ اللّٰهُ يُنَجِّيْكُمْ مِّنْهَا وَمِنْ كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ اَنْتُمْ تُشْرِكُوْنَ
کہہ دیجیے: اللہ ہی تمہیں اُس (مصیبت) سے بھی نجات دیتا ہے اور ہر بے چینی سے بھی، پھر بھی تم شرک کرتے ہو۔
65
قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلٰٓي اَنْ يَّبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِّنْ فَوْقِكُمْ اَوْ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمْ اَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَّيُذِيْقَ بَعْضَكُمْ بَاْسَ بَعْضٍؕ اُنْظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُوْنَ
کہہ دیجیے: وہ اِس پر قادر ہے کہ تم پر تمہارے اوپر سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے کوئی عذاب بھیج دے، یا تمہیں مختلف گروہوں میں بانٹ کر آپس میں بھڑا دے اور ایک کو دوسرے کی لڑائی کا مزہ چکھائے۔ دیکھیے! ہم کس طرح مختلف پہلوؤں سے اپنی آیتیں بیان کرتے ہیں، تاکہ وہ سمجھیں۔
66
وَكَذَّبَ بِهٖ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّؕ قُلْ لَّسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيْلٍ
اور آپ کی قوم نے اُس (قرآن) کو جھٹلایا ہے حالانکہ وہ بالکل حق ہے۔ کہہ دیجیے: میں تم پر نگران (اور ذمہ دار) نہیں ہوں۔
67
لِكُلِّ نَبَاٍ مُّسْتَقَرٌّؗ وَّسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
ہر خبر (کے پورا ہونے) کا ایک وقت مقرر ہے، اور عنقریب تمہیں (سب) معلوم ہو جائے گا۔
68
وَاِذَا رَاَيْتَ الَّذِيْنَ يَخُوْضُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِنَا فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتّٰي يَخُوْضُوْا فِيْ حَدِيْثٍ غَيْرِهٖؕ وَاِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰي مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ
اور جب آپ اُن لوگوں کو دیکھیں جو ہماری آیتوں میں (طعنہ زنی کے لیے) کرید کرتے ہیں تو اُن سے کنارہ کر لیجیے، یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں لگ جائیں؛ اور اگر کبھی شیطان آپ کو بھلا دے تو یاد آنے کے بعد ظالم لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھیے۔
69
وَمَا عَلَي الَّذِيْنَ يَتَّقُوْنَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَيْءٍ وَّلٰكِنْ ذِكْرٰي لَعَلَّهُمْ يَتَّقُوْنَ
اور جو لوگ پرہیزگاری اختیار کرتے ہیں اُن پر اُن (طعنہ زنی کرنے والوں) کے حساب کی کوئی ذمہ داری نہیں، البتہ (اُن کے ذمے) نصیحت کر دینا ہے، شاید کہ وہ بھی بچنے لگیں۔
70
وَذَرِ الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا دِيْنَهُمْ لَعِبًا وَّلَهْوًا وَّغَرَّتْهُمُ الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا وَذَكِّرْ بِهٖٓ اَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌۢ بِمَا كَسَبَتْࣗۖ لَيْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِيٌّ وَّلَا شَفِيْعٌۚ وَاِنْ تَعْدِلْ كُلَّ عَدْلٍ لَّا يُو͏ٔ͏ْخَذْ مِنْهَاؕ اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ اُبْسِلُوْا بِمَا كَسَبُوْاۚ لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيْمٍ وَّعَذَابٌ اَلِيْمٌۢ بِمَا كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ
اور جن لوگوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور جنہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا ہے، اُنہیں (اُن کے حال پر) چھوڑ دیجیے؛ اور اِس (قرآن) کے ذریعے نصیحت کرتے رہیے، تاکہ کوئی شخص اپنے کیے کی وجہ سے ہلاکت میں نہ پھنس جائے، اِس حال میں کہ اللہ کے سوا نہ اُس کا کوئی مددگار ہو نہ سفارشی، اور اگر وہ (اپنی جان کے بدلے) ہر طرح کا فدیہ بھی دینا چاہے تو اُس سے قبول نہ کیا جائے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے کیے کی وجہ سے ہلاکت میں پھنس گئے؛ اُن کے لیے کھولتے ہوئے پانی کا مشروب اور دردناک عذاب ہے، اِس لیے کہ وہ کفر کرتے تھے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 9 آیات 71 تا 82
71
قُلْ اَنَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنْفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلٰٓي اَعْقَابِنَا بَعْدَ اِذْ هَدٰىنَا اللّٰهُ كَالَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الشَّيٰطِيْنُ فِي الْاَرْضِ حَيْرَانَࣕ لَهٗٓ اَصْحٰبٌ يَّدْعُوْنَهٗٓ اِلَي الْهُدَي اي͏ٔ͏ْتِنَاؕ قُلْ اِنَّ هُدَي اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰيؕ وَاُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
(اِن سے) کہیے: کیا ہم اللہ کو چھوڑ کر اُن چیزوں کو پکاریں جو نہ ہمیں نفع پہنچا سکتی ہیں نہ نقصان، اور اللہ کے ہمیں ہدایت دے دینے کے بعد کیا ہم اُلٹے پاؤں پھر جائیں؟ اُس شخص کی طرح جسے شیطانوں نے بیابان میں بہکا دیا ہو اور وہ حیران پھر رہا ہو، اُس کے کچھ ساتھی ہوں جو اُسے سیدھے راستے کی طرف بلا رہے ہوں کہ ہمارے پاس آ جاؤ۔ کہہ دیجیے: اللہ کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے، اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم سارے جہانوں کے پروردگار کے فرمانبردار بن جائیں۔
72
وَاَنْ اَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاتَّقُوْهُؕ وَهُوَ الَّذِيْٓ اِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ
اور یہ (حکم دیا گیا ہے) کہ نماز قائم کرو اور اُس (اللہ) سے ڈرتے رہو؛ اور وہی ہے جس کے پاس تم سب جمع کیے جاؤ گے۔
73
وَهُوَ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّؕ وَيَوْمَ يَقُوْلُ كُنْ فَيَكُوْنُ࣢ؕ قَوْلُهُ الْحَقُّؕ وَلَهُ الْمُلْكُ يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِؕ عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِؕ وَهُوَ الْحَكِيْمُ الْخَبِيْرُ
اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک ٹھیک (حکمت کے ساتھ) پیدا کیا؛ اور جس دن وہ کہے گا «ہو جا» تو وہ ہو جائے گا۔ اُس کی بات حق ہے، اور جس دن صور پھونکا جائے گا اُس دن بادشاہی اُسی کی ہوگی۔ وہ چھپی اور کھلی ہر بات کو جاننے والا ہے، اور وہی بڑی حکمت والا، پوری خبر رکھنے والا ہے۔
74
وَاِذْ قَالَ اِبْرٰهِيْمُ لِاَبِيْهِ اٰزَرَ اَتَتَّخِذُ اَصْنَامًا اٰلِهَةًۚ اِنِّيْٓ اَرٰىكَ وَقَوْمَكَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ
اور (وہ وقت یاد کرو) جب ابراہیم نے اپنے والد آزر سے کہا: کیا آپ بتوں کو معبود بناتے ہیں؟ میں آپ کو اور آپ کی قوم کو کھلی گمراہی میں دیکھتا ہوں۔
75
وَكَذٰلِكَ نُرِيْٓ اِبْرٰهِيْمَ مَلَكُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلِيَكُوْنَ مِنَ الْمُوْقِنِيْنَ
اور اِسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کی سلطنت (کا نظام) دکھاتے تھے، اور اِس لیے کہ وہ پورا یقین رکھنے والوں میں سے ہو جائیں۔
76
فَلَمَّا جَنَّ عَلَيْهِ الَّيْلُ رَاٰ كَوْكَبًاۚ قَالَ هٰذَا رَبِّيْۚ فَلَمَّا͏ٓ اَفَلَ قَالَ لَا͏ٓ اُحِبُّ الْاٰفِلِيْنَ
پھر جب اُن پر رات چھا گئی تو اُنہوں نے ایک ستارہ دیکھا، کہنے لگے: (کیا) یہ میرا رب ہے؟ پھر جب وہ ڈوب گیا تو کہا: میں ڈوب جانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
77
فَلَمَّا رَاَ الْقَمَرَ بَازِغًا قَالَ هٰذَا رَبِّيْۚ فَلَمَّا͏ٓ اَفَلَ قَالَ لَىِٕنْ لَّمْ يَهْدِنِيْ رَبِّيْ لَاَكُوْنَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّاۤلِّيْنَ
پھر جب چاند کو چمکتا ہوا دیکھا تو کہا: (کیا) یہ میرا رب ہے؟ پھر جب وہ (بھی) ڈوب گیا تو کہنے لگے: اگر میرا پروردگار مجھے ہدایت نہ دے تو میں ضرور گمراہ لوگوں میں سے ہو جاؤں۔
78
فَلَمَّا رَاَ الشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هٰذَا رَبِّيْ هٰذَا͏ٓ اَكْبَرُۚ فَلَمَّا͏ٓ اَفَلَتْ قَالَ يٰقَوْمِ اِنِّيْ بَرِيْۤءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَ
پھر جب سورج کو چمکتا ہوا دیکھا تو کہا: (کیا) یہ میرا رب ہے؟ یہ سب سے بڑا ہے۔ پھر جب وہ (بھی) ڈوب گیا تو کہا: اے میری قوم! جن چیزوں کو تم (اللہ کا) شریک ٹھہراتے ہو، میں اُن سب سے بیزار ہوں۔
79
اِنِّيْ وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِيْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِيْفًا وَّمَا͏ٓ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
میں نے تو یکسو ہو کر اپنا رخ اُس ذات کی طرف کر لیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔
80
وَحَاۤجَّهٗ قَوْمُهٗؕ قَالَ اَتُحَاۤجُّوْۤنِّيْ فِي اللّٰهِ وَقَدْ هَدٰىنِؕ وَلَا͏ٓ اَخَافُ مَا تُشْرِكُوْنَ بِهٖٓ اِلَّا͏ٓ اَنْ يَّشَاۤءَ رَبِّيْ شَيْـًٔاؕ وَسِعَ رَبِّيْ كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًاؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ
اور اُن کی قوم اُن سے جھگڑنے لگی۔ اُنہوں نے کہا: کیا تم اللہ کے بارے میں مجھ سے جھگڑتے ہو حالانکہ اُس نے مجھے ہدایت دی ہے؟ اور جن چیزوں کو تم اُس کا شریک ٹھہراتے ہو میں اُن سے نہیں ڈرتا، ہاں اگر میرا رب ہی کچھ چاہے (تو وہ ہو کر رہے گا)؛ میرے رب کا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔ تو کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟
81
وَكَيْفَ اَخَافُ مَا͏ٓ اَشْرَكْتُمْ وَلَا تَخَافُوْنَ اَنَّكُمْ اَشْرَكْتُمْ بِاللّٰهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهٖ عَلَيْكُمْ سُلْطٰنًاؕ فَاَيُّ الْفَرِيْقَيْنِ اَحَقُّ بِالْاَمْنِۚ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
اور میں اُن چیزوں سے کیسے ڈروں جنہیں تم نے (اللہ کا) شریک ٹھہرایا ہے، جبکہ تم اِس بات سے نہیں ڈرتے کہ تم نے اللہ کے ساتھ اُن چیزوں کو شریک ٹھہرایا ہے جن کے بارے میں اُس نے تم پر کوئی دلیل نہیں اُتاری؟ تو (بتاؤ) دونوں گروہوں میں سے امن کا زیادہ حق دار کون ہے، اگر تم جانتے ہو؟
82
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَلَمْ يَلْبِسُوْٓا اِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ اُولٰۤىِٕكَ لَهُمُ الْاَمْنُ وَهُمْ مُّهْتَدُوْنَ
جو لوگ ایمان لائے اور اُنہوں نے اپنے ایمان کو ظلم (یعنی شرک) سے آلودہ نہیں کیا، اُنہی کے لیے امن ہے اور وہی ہدایت پر ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 10 آیات 83 تا 90
83
وَتِلْكَ حُجَّتُنَا͏ٓ اٰتَيْنٰهَا͏ٓ اِبْرٰهِيْمَ عَلٰي قَوْمِهٖؕ نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَاۤءُؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيْمٌ عَلِيْمٌ
اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو اُن کی قوم کے مقابلے میں دی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کر دیتے ہیں؛ بے شک آپ کا پروردگار بڑی حکمت والا، بڑے علم والا ہے۔
84
وَوَهَبْنَا لَهٗٓ اِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَؕ كُلًّا هَدَيْنَاۚ وَنُوْحًا هَدَيْنَا مِنْ قَبْلُ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهٖ دَاوٗدَ وَسُلَيْمٰنَ وَاَيُّوْبَ وَيُوْسُفَ وَمُوْسٰي وَهٰرُوْنَؕ وَكَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَ
اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور (پوتے) یعقوب عطا کیے؛ (اُن میں سے) ہر ایک کو ہم نے ہدایت دی۔ اور نوح کو ہم نے اُن سے پہلے ہدایت دی تھی، اور اُن کی اولاد میں سے داؤد، سلیمان، ایوب، یوسف، موسیٰ اور ہارون کو بھی؛ اور ہم نیکی کرنے والوں کو اِسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔
85
وَزَكَرِيَّا وَيَحْيٰي وَعِيْسٰي وَاِلْيَاسَؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰلِحِيْنَ
اور زکریا، یحییٰ، عیسیٰ اور الیاس کو (بھی ہدایت دی)؛ یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے۔
86
وَاِسْمٰعِيْلَ وَالْيَسَعَ وَيُوْنُسَ وَلُوْطًاؕ وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَي الْعٰلَمِيْنَ
اور اسماعیل، الیسع، یونس اور لوط کو (بھی ہدایت دی)، اور اِن سب کو ہم نے (اپنے اپنے زمانے کے) جہان والوں پر فضیلت دی۔
87
وَمِنْ اٰبَاۤىِٕهِمْ وَذُرِّيّٰتِهِمْ وَاِخْوَانِهِمْۚ وَاجْتَبَيْنٰهُمْ وَهَدَيْنٰهُمْ اِلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
اور اُن کے باپ دادوں، اُن کی اولاد اور اُن کے بھائیوں میں سے بھی (بہت سوں کو)؛ اور ہم نے اُنہیں چن لیا اور سیدھے راستے کی ہدایت دی۔
88
ذٰلِكَ هُدَي اللّٰهِ يَهْدِيْ بِهٖ مَنْ يَّشَاۤءُ مِنْ عِبَادِهٖؕ وَلَوْ اَشْرَكُوْا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
یہ اللہ کی ہدایت ہے، وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اِس کے ذریعے ہدایت دیتا ہے؛ اور اگر یہ (انبیاء بھی بالفرض) شرک کرتے تو اُن کے سب کیے کرائے کام ضائع ہو جاتے۔
89
اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَۚ فَاِنْ يَّكْفُرْ بِهَا هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوْا بِهَا بِكٰفِرِيْنَ
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب، حکمت (فیصلے کی سمجھ) اور نبوت عطا کی۔ اب اگر یہ (اہلِ مکہ) اِس (نبوت اور ہدایت) کا انکار کریں تو ہم نے اِس کے لیے ایسے لوگ مقرر کر دیے ہیں جو اِس کا انکار کرنے والے نہیں۔
90
اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ هَدَي اللّٰهُ فَبِهُدٰىهُمُ اقْتَدِهْؕ قُلْ لَّا͏ٓ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ اَجْرًاؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٰي لِلْعٰلَمِيْنَ
یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی تھی، لہٰذا (اے پیغمبر!) آپ اُنہی کے راستے پر چلیے۔ کہہ دیجیے: میں تم سے اِس (قرآن) پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا؛ یہ تو سارے جہان والوں کے لیے بس ایک نصیحت ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 11 آیات 91 تا 94
91
وَمَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖٓ اِذْ قَالُوْا مَا͏ٓ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلٰي بَشَرٍ مِّنْ شَيْءٍؕ قُلْ مَنْ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ الَّذِيْ جَاۤءَ بِهٖ مُوْسٰي نُوْرًا وَّهُدًي لِّلنَّاسِ تَجْعَلُوْنَهٗ قَرَاطِيْسَ تُبْدُوْنَهَا وَتُخْفُوْنَ كَثِيْرًاۚ وَعُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوْٓا اَنْتُمْ وَلَا͏ٓ اٰبَاۤو͏ٔ͏ُكُمْؕ قُلِ اللّٰهُۙ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِيْ خَوْضِهِمْ يَلْعَبُوْنَ
اور اِن لوگوں نے اللہ کی ویسی قدر نہیں پہچانی جیسی اُس کی قدر پہچاننے کا حق ہے، جب اُنہوں نے کہا کہ اللہ نے کسی انسان پر کچھ بھی نہیں اُتارا۔ (اِن سے) پوچھیے: وہ کتاب کس نے اُتاری تھی جو موسیٰ لے کر آئے تھے، جو لوگوں کے لیے روشنی اور ہدایت تھی، جسے تم نے الگ الگ ورقوں میں رکھ چھوڑا ہے، اُن میں سے کچھ ظاہر کرتے ہو اور بہت سا حصہ چھپا لیتے ہو؟ اور (اِس قرآن کے ذریعے) تمہیں وہ باتیں سکھائی گئیں جو نہ تم جانتے تھے نہ تمہارے باپ دادا۔ کہہ دیجیے: (وہ کتاب) اللہ نے (اُتاری تھی)، پھر اُنہیں چھوڑ دیجیے کہ اپنی بے ہودہ بحثوں میں کھیلتے رہیں۔
92
وَهٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ مُّصَدِّقُ الَّذِيْ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلِتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰي وَمَنْ حَوْلَهَاؕ وَالَّذِيْنَ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِهٖ وَهُمْ عَلٰي صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُوْنَ
اور یہ (قرآن) ایک برکت والی کتاب ہے جو ہم نے اُتاری ہے، اپنے سے پہلے کی (کتابوں) کی تصدیق کرنے والی، اور اِس لیے (اُتاری ہے) کہ آپ (اِس کے ذریعے) بستیوں کے مرکز (مکہ) اور اُس کے آس پاس کے لوگوں کو ڈرائیں۔ اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اِس پر ایمان لاتے ہیں، اور وہ اپنی نمازوں کی پابندی کرتے ہیں۔
93
وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ قَالَ اُوْحِيَ اِلَيَّ وَلَمْ يُوْحَ اِلَيْهِ شَيْءٌ وَّمَنْ قَالَ سَاُنْزِلُ مِثْلَ مَا͏ٓ اَنْزَلَ اللّٰهُؕ وَلَوْ تَرٰٓي اِذِ الظّٰلِمُوْنَ فِيْ غَمَرٰتِ الْمَوْتِ وَالْمَلٰۤىِٕكَةُ بَاسِطُوْٓا اَيْدِيْهِمْۚ اَخْرِجُوْٓا اَنْفُسَكُمْؕ اَلْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَي اللّٰهِ غَيْرَ الْحَقِّ وَكُنْتُمْ عَنْ اٰيٰتِهٖ تَسْتَكْبِرُوْنَ
اور اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے، یا کہے کہ مجھ پر وحی آئی ہے حالانکہ اُس پر کوئی وحی نہ آئی ہو، اور جو کہے کہ میں بھی ویسا ہی (کلام) اُتار دوں گا جیسا اللہ نے اُتارا ہے؟ اور کاش تم وہ منظر دیکھو جب ظالم لوگ موت کی سختیوں میں ہوں گے اور فرشتے (اُن کی طرف) ہاتھ بڑھا رہے ہوں گے (اور کہہ رہے ہوں گے کہ) نکالو اپنی جانیں! آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا، اِس لیے کہ تم اللہ کے ذمے جھوٹی باتیں لگاتے تھے اور اُس کی آیتوں سے تکبر کرتے تھے۔
94
وَلَقَدْ جِي͏ٔ͏ْتُمُوْنَا فُرَادٰي كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّتَرَكْتُمْ مَّا خَوَّلْنٰكُمْ وَرَاۤءَ ظُهُوْرِكُمْۚ وَمَا نَرٰي مَعَكُمْ شُفَعَاۤءَكُمُ الَّذِيْنَ زَعَمْتُمْ اَنَّهُمْ فِيْكُمْ شُرَكٰۤو͏ٔ͏ُاؕ لَقَدْ تَّقَطَّعَ بَيْنَكُمْ وَضَلَّ عَنْكُمْ مَّا كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ
اور (قیامت کے دن اللہ فرمائے گا کہ) تم ہمارے پاس اسی طرح اکیلے اکیلے آ گئے جیسے ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا، اور جو کچھ ہم نے تمہیں دیا تھا وہ سب اپنے پیچھے چھوڑ آئے؛ اور ہم تمہارے ساتھ تمہارے اُن سفارشیوں کو نہیں دیکھتے جن کے بارے میں تمہارا دعویٰ تھا کہ وہ تمہارے (معاملات میں اللہ کے) شریک ہیں۔ یقیناً تمہارے آپس کے سب رشتے ٹوٹ گئے، اور جن (معبودوں) کا تم دعویٰ کیا کرتے تھے وہ سب تم سے گم ہو گئے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 12 آیات 95 تا 100
95
اِنَّ اللّٰهَ فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّوٰيؕ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَمُخْرِجُ الْمَيِّتِ مِنَ الْحَيِّؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ فَاَنّٰي تُو͏ٔ͏ْفَكُوْنَ
بے شک اللہ ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والا ہے؛ وہ زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالنے والا ہے۔ وہی تو اللہ ہے، پھر تم کہاں اُلٹے پھرے جاتے ہو؟
96
فَالِقُ الْاِصْبَاحِۚ وَجَعَلَ الَّيْلَ سَكَنًا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَانًاؕ ذٰلِكَ تَقْدِيْرُ الْعَزِيْزِ الْعَلِيْمِ
وہی صبح کو (رات کے اندھیرے سے) چیر کر نکالنے والا ہے، اور اُسی نے رات کو سکون کا وقت بنایا اور سورج اور چاند کو حساب کا ذریعہ بنایا۔ یہ سب اُس ذات کا مقرر کیا ہوا (نظام) ہے جو زبردست ہے، سب کچھ جانتا ہے۔
97
وَهُوَ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ النُّجُوْمَ لِتَهْتَدُوْا بِهَا فِيْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ
اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے ستارے بنائے، تاکہ تم اُن کے ذریعے خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں راستہ معلوم کرو۔ ہم نے جاننے والوں کے لیے نشانیاں کھول کھول کر بیان کر دی ہیں۔
98
وَهُوَ الَّذِيْٓ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَّمُسْتَوْدَعٌؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّفْقَهُوْنَ
اور وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان (آدم) سے پیدا کیا، پھر (ہر ایک کے لیے) ایک ٹھہرنے کی جگہ ہے اور ایک امانت رکھے جانے کی جگہ۔ ہم نے سمجھ رکھنے والوں کے لیے نشانیاں کھول کھول کر بیان کر دی ہیں۔
99
وَهُوَ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۤءِ مَاۤءًۚ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ نَبَاتَ كُلِّ شَيْءٍ فَاَخْرَجْنَا مِنْهُ خَضِرًا نُّخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًاۚ وَمِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِيَةٌ وَّجَنّٰتٍ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّالزَّيْتُوْنَ وَالرُّمَّانَ مُشْتَبِهًا وَّغَيْرَ مُتَشَابِهٍؕ اُنْظُرُوْٓا اِلٰي ثَمَرِهٖٓ اِذَا͏ٓ اَثْمَرَ وَيَنْعِهٖؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكُمْ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يُّو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی اُتارا، پھر ہم نے اُس کے ذریعے ہر قسم کے پودے اُگائے، پھر اُن سے سرسبز شاخیں نکالیں جن سے ہم تہ بہ تہ چڑھے ہوئے دانے نکالتے ہیں، اور کھجور کے شگوفوں میں سے (پھلوں کے) جھکے ہوئے خوشے؛ اور انگوروں کے باغ، اور زیتون اور انار (پیدا کیے)، جو (شکل میں) ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں اور نہیں بھی ملتے۔ جب یہ درخت پھل لاتے ہیں تو اُن کے پھل کو اور اُن کے پکنے کو دیکھو؛ بے شک اِن میں ایمان لانے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔
100
وَجَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَاۤءَ الْجِنَّ وَخَلَقَهُمْ وَخَرَقُوْا لَهٗ بَنِيْنَ وَبَنٰتٍۢ بِغَيْرِ عِلْمٍؕ سُبْحٰنَهٗ وَتَعٰلٰي عَمَّا يَصِفُوْنَ
اور اِن لوگوں نے جنات کو اللہ کا شریک ٹھہرا لیا، حالانکہ اُنہیں اُسی نے پیدا کیا ہے، اور بغیر کسی علم کے اُس کے لیے بیٹے اور بیٹیاں گھڑ لیں۔ وہ اُن باتوں سے پاک اور بہت بلند ہے جو یہ بیان کرتے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 13 آیات 101 تا 110
101
بَدِيْعُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ اَنّٰي يَكُوْنُ لَهٗ وَلَدٌ وَّلَمْ تَكُنْ لَّهٗ صَاحِبَةٌؕ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
وہ آسمانوں اور زمین کو (بغیر کسی نمونے کے) نئے سرے سے پیدا کرنے والا ہے؛ اُس کی اولاد کیسے ہو سکتی ہے جبکہ اُس کی کوئی بیوی نہیں؟ اور اُسی نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے، اور وہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔
102
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْۚ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ فَاعْبُدُوْهُۚ وَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ وَّكِيْلٌ
یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، ہر چیز کا پیدا کرنے والا، لہٰذا اُسی کی عبادت کرو، اور وہ ہر چیز کا نگہبان ہے۔
103
لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُؗ وَهُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَۚ وَهُوَ اللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ
نگاہیں اُس کو نہیں پا سکتیں، اور وہ سب نگاہوں کو پا لیتا ہے؛ اور وہی بڑا باریک بین، پوری خبر رکھنے والا ہے۔
104
قَدْ جَاۤءَكُمْ بَصَاۤىِٕرُ مِنْ رَّبِّكُمْۚ فَمَنْ اَبْصَرَ فَلِنَفْسِهٖۚ وَمَنْ عَمِيَ فَعَلَيْهَاؕ وَمَا͏ٓ اَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيْظٍ
(اے نبی! کہہ دیجیے کہ) تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے بصیرت کی دلیلیں آ چکی ہیں؛ اب جو آنکھیں کھول کر دیکھے گا وہ اپنا ہی بھلا کرے گا، اور جو اندھا بنا رہے گا وہ اپنا ہی نقصان کرے گا؛ اور میں تم پر نگہبان نہیں ہوں۔
105
وَكَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰيٰتِ وَلِيَقُوْلُوْا دَرَسْتَ وَلِنُبَيِّنَهٗ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ
اور ہم اِسی طرح مختلف پہلوؤں سے اپنی نشانیاں بیان کرتے ہیں (تاکہ حجت پوری ہو) اور تاکہ یہ (کافر) کہیں کہ آپ نے (کسی سے) پڑھا ہے، اور تاکہ ہم سمجھدار لوگوں کے لیے اِسے خوب واضح کر دیں۔
106
اِتَّبِعْ مَا͏ٓ اُوْحِيَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَۚ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ وَاَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِيْنَ
(اے پیغمبر!) آپ پر آپ کے پروردگار کی طرف سے جو وحی بھیجی گئی ہے اُس کی پیروی کیجیے؛ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، اور مشرکوں سے منہ پھیر لیجیے۔
107
وَلَوْ شَاۤءَ اللّٰهُ مَا͏ٓ اَشْرَكُوْاؕ وَمَا جَعَلْنٰكَ عَلَيْهِمْ حَفِيْظًاۚ وَمَا͏ٓ اَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَكِيْلٍ
اور اگر اللہ چاہتا تو یہ لوگ شرک نہ کرتے؛ اور ہم نے آپ کو اِن پر نگہبان نہیں بنایا، اور نہ آپ اِن کے ذمہ دار ہیں۔
108
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَيَسُبُّوا اللّٰهَ عَدْوًاۢ بِغَيْرِ عِلْمٍؕ كَذٰلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ اُمَّةٍ عَمَلَهُمْࣕ ثُمَّ اِلٰي رَبِّهِمْ مَّرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّي͏ٔ͏ُهُمْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
اور (اے مسلمانو!) جن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں تم اُنہیں برا بھلا نہ کہو، ورنہ یہ لوگ جہالت کے سبب حد سے گزر کر اللہ کو برا بھلا کہنے لگیں گے۔ اِسی طرح ہم نے ہر گروہ کے لیے اُس کے عمل کو خوشنما بنا دیا ہے، پھر اُن سب کو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانا ہے، تو وہ اُنہیں بتائے گا کہ وہ کیا کیا کرتے تھے۔
109
وَاَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَيْمَانِهِمْ لَىِٕنْ جَاۤءَتْهُمْ اٰيَةٌ لَّيُو͏ٔ͏ْمِنُنَّ بِهَاؕ قُلْ اِنَّمَا الْاٰيٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْۙ اَنَّهَا͏ٓ اِذَا جَاۤءَتْ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
اور اِن لوگوں نے اللہ کی پکی پکی قسمیں کھائیں کہ اگر اِن کے پاس کوئی (مانگی ہوئی) نشانی آ جائے تو یہ ضرور اُس پر ایمان لے آئیں گے۔ کہہ دیجیے: نشانیاں تو سب اللہ کے اختیار میں ہیں؛ اور (اے مسلمانو!) تمہیں کیا خبر کہ اگر وہ (نشانیاں) آ بھی جائیں تب بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے۔
110
وَنُقَلِّبُ اَفْـِٕدَتَهُمْ وَاَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْا بِهٖٓ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّنَذَرُهُمْ فِيْ طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُوْنَ
اور ہم اِن کے دلوں اور اِن کی نگاہوں کو (حق سے) پھیر دیں گے، جیسے یہ پہلی بار اِس (قرآن) پر ایمان نہیں لائے تھے، اور ہم اِنہیں اِن کی سرکشی میں بھٹکتا ہوا چھوڑ دیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 14 آیات 111 تا 121
111
وَلَوْ اَنَّنَا نَزَّلْنَا͏ٓ اِلَيْهِمُ الْمَلٰۤىِٕكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الْمَوْتٰي وَحَشَرْنَا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوْا لِيُو͏ٔ͏ْمِنُوْٓا اِلَّا͏ٓ اَنْ يَّشَاۤءَ اللّٰهُ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ يَجْهَلُوْنَ
اور اگر ہم اِن پر فرشتے بھی اُتار دیتے، اور مردے اِن سے باتیں کرنے لگتے، اور ہم ہر چیز کو اِن کے سامنے لا کر جمع کر دیتے، تب بھی یہ ایمان لانے والے نہیں تھے، سوائے اِس کے کہ اللہ ہی چاہے؛ لیکن اِن میں سے اکثر لوگ نادانی کی باتیں کرتے ہیں۔
112
وَكَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَيٰطِيْنَ الْاِنْسِ وَالْجِنِّ يُوْحِيْ بَعْضُهُمْ اِلٰي بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوْرًاؕ وَلَوْ شَاۤءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوْهُ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُوْنَ
اور اِسی طرح ہم نے ہر نبی کے لیے انسانوں اور جنوں میں سے شیطانوں کو دشمن بنایا ہے، جو دھوکا دینے کے لیے ایک دوسرے کے دل میں ملمع کی ہوئی (خوشنما) باتیں ڈالتے رہتے ہیں؛ اور اگر آپ کا پروردگار چاہتا تو وہ ایسا نہ کر سکتے؛ لہٰذا آپ اُنہیں اور اُن کی جھوٹی باتوں کو چھوڑ دیجیے۔
113
وَلِتَصْغٰٓي اِلَيْهِ اَفْـِٕدَةُ الَّذِيْنَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ وَلِيَرْضَوْهُ وَلِيَقْتَرِفُوْا مَا هُمْ مُّقْتَرِفُوْنَ
اور (یہ اِس لیے ہے) تاکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اُن کے دل اُس (ملمع کی ہوئی بات) کی طرف مائل ہو جائیں، اور وہ اُسے پسند کر لیں، اور جو گناہ وہ کر رہے ہیں کرتے رہیں۔
114
اَفَغَيْرَ اللّٰهِ اَبْتَغِيْ حَكَمًا وَّهُوَ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ اِلَيْكُمُ الْكِتٰبَ مُفَصَّلًاؕ وَالَّذِيْنَ اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَ يَعْلَمُوْنَ اَنَّهٗ مُنَزَّلٌ مِّنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ
(کہہ دیجیے:) کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو فیصلہ کرنے والا تلاش کروں، حالانکہ اُسی نے تمہاری طرف یہ کتاب اُتاری ہے جس میں (سب باتیں) کھول کر بیان کر دی گئی ہیں؟ اور جن لوگوں کو ہم نے (پہلے) کتاب دی تھی وہ جانتے ہیں کہ یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے حق کے ساتھ اُتاری گئی ہے؛ لہٰذا آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں۔
115
وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّعَدْلًاؕ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖۚ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
اور آپ کے پروردگار کا کلام سچائی اور انصاف کے لحاظ سے کامل ہے؛ اُس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں، اور وہی خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
116
وَاِنْ تُطِعْ اَكْثَرَ مَنْ فِي الْاَرْضِ يُضِلُّوْكَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِؕ اِنْ يَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنْ هُمْ اِلَّا يَخْرُصُوْنَ
اور زمین میں رہنے والوں میں سے اکثر ایسے ہیں کہ اگر آپ اُن کا کہنا مانیں تو وہ آپ کو اللہ کے راستے سے بھٹکا دیں؛ وہ تو صرف گمان کے پیچھے چلتے ہیں اور اٹکل کے تیر چلاتے ہیں۔
117
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ مَنْ يَّضِلُّ عَنْ سَبِيْلِهٖۚ وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِيْنَ
یقیناً آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اُس کے راستے سے بھٹکتا ہے، اور وہ اُن کو بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت پر ہیں۔
118
فَكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَيْهِ اِنْ كُنْتُمْ بِاٰيٰتِهٖ مُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
لہٰذا اگر تم واقعی اُس کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہو تو اُس (جانور) میں سے کھاؤ جس پر (ذبح کے وقت) اللہ کا نام لیا گیا ہو۔
119
وَمَا لَكُمْ اَلَّا تَاْكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَيْهِ وَقَدْ فَصَّلَ لَكُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ اِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَيْهِؕ وَاِنَّ كَثِيْرًا لَّيُضِلُّوْنَ بِاَهْوَاۤىِٕهِمْ بِغَيْرِ عِلْمٍؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِيْنَ
اور تمہارے لیے کیا رکاوٹ ہے کہ تم اُس (جانور) میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو، حالانکہ جو چیزیں اُس نے تم پر حرام کی ہیں وہ تمہارے سامنے تفصیل سے بیان کر دی ہیں، سوائے اِس کے کہ تم اُس (حرام چیز کے کھانے) پر مجبور ہو جاؤ؛ اور بہت سے لوگ بغیر علم کے اپنی خواہشات کی بنیاد پر (دوسروں کو) گمراہ کرتے ہیں۔ بے شک آپ کا پروردگار حد سے بڑھنے والوں کو خوب جانتا ہے۔
120
وَذَرُوْا ظَاهِرَ الْاِثْمِ وَبَاطِنَهٗؕ اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْسِبُوْنَ الْاِثْمَ سَيُجْزَوْنَ بِمَا كَانُوْا يَقْتَرِفُوْنَ
اور ظاہری گناہ کو بھی چھوڑ دو اور چھپے ہوئے گناہ کو بھی۔ یقیناً جو لوگ گناہ کماتے ہیں، اُنہیں عنقریب اُن کی کرتوتوں کا بدلہ دیا جائے گا۔
121
وَلَا تَاْكُلُوْا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللّٰهِ عَلَيْهِ وَاِنَّهٗ لَفِسْقٌؕ وَاِنَّ الشَّيٰطِيْنَ لَيُوْحُوْنَ اِلٰٓي اَوْلِيٰۤـِٕهِمْ لِيُجَادِلُوْكُمْۚ وَاِنْ اَطَعْتُمُوْهُمْ اِنَّكُمْ لَمُشْرِكُوْنَ
اور جس (جانور) پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو اُس میں سے مت کھاؤ، اور ایسا کرنا یقیناً گناہ ہے۔ اور شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں (شبہات) ڈالتے رہتے ہیں تاکہ وہ تم سے جھگڑا کریں؛ اور اگر تم نے اُن کا کہنا مان لیا تو تم یقیناً مشرک ہو جاؤ گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 15 آیات 122 تا 129
122
اَوَمَنْ كَانَ مَيْتًا فَاَحْيَيْنٰهُ وَجَعَلْنَا لَهٗ نُوْرًا يَّمْشِيْ بِهٖ فِي النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلُهٗ فِي الظُّلُمٰتِ لَيْسَ بِخَارِجٍ مِّنْهَاؕ كَذٰلِكَ زُيِّنَ لِلْكٰفِرِيْنَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
بھلا وہ شخص جو مردہ تھا، پھر ہم نے اُسے زندگی دی اور اُسے ایک روشنی دے دی جسے لے کر وہ لوگوں کے درمیان چلتا پھرتا ہے، کیا وہ اُس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جس کا حال یہ ہو کہ وہ اندھیروں میں پڑا ہو، (اور) اُن سے نکلنے والا نہ ہو؟ اِسی طرح کافروں کو اُن کے کام خوشنما معلوم ہوتے ہیں۔
123
وَكَذٰلِكَ جَعَلْنَا فِيْ كُلِّ قَرْيَةٍ اَكٰبِرَ مُجْرِمِيْهَا لِيَمْكُرُوْا فِيْهَاؕ وَمَا يَمْكُرُوْنَ اِلَّا بِاَنْفُسِهِمْ وَمَا يَشْعُرُوْنَ
اور اِسی طرح ہم نے ہر بستی میں اُس کے بڑے بڑے مجرموں کو (سردار) بنا رکھا ہے تاکہ وہ وہاں (حق کے خلاف) چالیں چلیں؛ اور وہ (دراصل) اپنے ہی خلاف چالیں چلتے ہیں، اور اُنہیں اِس کا احساس نہیں۔
124
وَاِذَا جَاۤءَتْهُمْ اٰيَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّو͏ٔ͏ْمِنَ حَتّٰي نُو͏ٔ͏ْتٰي مِثْلَ مَا͏ٓ اُوْتِيَ رُسُلُ اللّٰهِؕۘؔ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهٗؕ سَيُصِيْبُ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا صَغَارٌ عِنْدَ اللّٰهِ وَعَذَابٌ شَدِيْدٌۢ بِمَا كَانُوْا يَمْكُرُوْنَ
اور جب اُن کے پاس کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں: ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے جب تک ہمیں بھی ویسی ہی چیز نہ دی جائے جیسی اللہ کے رسولوں کو دی گئی ہے۔ اللہ ہی خوب جانتا ہے کہ اپنی پیغمبری کس کو سونپے۔ جن لوگوں نے جرم کیا ہے اُنہیں عنقریب اُن کی چالوں کے بدلے اللہ کے ہاں ذلت اور سخت عذاب پہنچے گا۔
125
فَمَنْ يُّرِدِ اللّٰهُ اَنْ يَّهْدِيَهٗ يَشْرَحْ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِۚ وَمَنْ يُّرِدْ اَنْ يُّضِلَّهٗ يَجْعَلْ صَدْرَهٗ ضَيِّقًا حَرَجًا كَاَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاۤءِؕ كَذٰلِكَ يَجْعَلُ اللّٰهُ الرِّجْسَ عَلَي الَّذِيْنَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
پھر جسے اللہ ہدایت دینا چاہتا ہے اُس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے، اور جسے (اُس کی ضد کی وجہ سے) گمراہ کرنا چاہتا ہے اُس کے سینے کو تنگ اور بہت تنگ کر دیتا ہے، گویا وہ زور لگا کر آسمان کی طرف چڑھ رہا ہو۔ اِسی طرح جو لوگ ایمان نہیں لاتے اللہ اُن پر گندگی مسلط کر دیتا ہے۔
126
وَهٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسْتَقِيْمًاؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّذَّكَّرُوْنَ
اور یہ (اسلام) آپ کے پروردگار کا سیدھا راستہ ہے؛ ہم نے نصیحت حاصل کرنے والوں کے لیے آیتیں کھول کھول کر بیان کر دی ہیں۔
127
لَهُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَهُوَ وَلِيُّهُمْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
اُن کے لیے اُن کے پروردگار کے پاس سلامتی کا گھر ہے، اور جو کچھ وہ کرتے رہے اُس کی وجہ سے وہی اُن کا کارساز ہے۔
128
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيْعًاۚ يٰمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْاِنْسِۚ وَقَالَ اَوْلِيٰۤو͏ٔ͏ُهُمْ مِّنَ الْاِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَّبَلَغْنَا͏ٓ اَجَلَنَا الَّذِيْٓ اَجَّلْتَ لَنَاؕ قَالَ النَّارُ مَثْوٰىكُمْ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا͏ٓ اِلَّا مَا شَاۤءَ اللّٰهُؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيْمٌ عَلِيْمٌ
اور جس دن اللہ اُن سب کو جمع کرے گا (اور فرمائے گا:) اے جنوں کے گروہ! تم نے انسانوں میں سے بہت سوں کو (گمراہ کر کے) اپنا بنا لیا۔ اور انسانوں میں سے اُن کے دوست کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! ہم نے ایک دوسرے سے (خوب) فائدہ اُٹھایا، اور (اب) ہم اپنی اُس مدت کو پہنچ گئے جو آپ نے ہمارے لیے مقرر کی تھی۔ اللہ فرمائے گا: (اب) آگ تمہارا ٹھکانا ہے، اُس میں ہمیشہ رہو گے، سوائے اِس کے جو اللہ چاہے۔ بے شک آپ کا پروردگار بڑی حکمت والا، بڑے علم والا ہے۔
129
وَكَذٰلِكَ نُوَلِّيْ بَعْضَ الظّٰلِمِيْنَ بَعْضًاۢ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ
اور اِسی طرح ہم ظالموں کو اُن کے کرتوتوں کی وجہ سے ایک دوسرے کا ساتھی (اور ایک کو دوسرے پر مسلط) بنا دیتے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 16 آیات 130 تا 140
130
يٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اَلَمْ يَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ يَقُصُّوْنَ عَلَيْكُمْ اٰيٰتِيْ وَيُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَاۤءَ يَوْمِكُمْ هٰذَاؕ قَالُوْا شَهِدْنَا عَلٰٓي اَنْفُسِنَا وَغَرَّتْهُمُ الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا وَشَهِدُوْا عَلٰٓي اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِيْنَ
(اور اللہ فرمائے گا:) اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تمہیں میری آیتیں سناتے تھے اور تمہیں تمہارے اِس دن کی ملاقات سے ڈراتے تھے؟ وہ کہیں گے: ہم اپنے خلاف گواہی دیتے ہیں۔ اور اُنہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا، اور (اب) وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے۔
131
ذٰلِكَ اَنْ لَّمْ يَكُنْ رَّبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرٰي بِظُلْمٍ وَّاَهْلُهَا غٰفِلُوْنَ
یہ (پیغمبروں کو بھیجنا) اِس لیے تھا کہ آپ کا رب بستیوں کو (اُن کے) ظلم کی وجہ سے اِس حال میں ہلاک نہیں کرتا کہ وہاں کے لوگ (حق سے) بے خبر ہوں۔
132
وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْاؕ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُوْنَ
اور ہر ایک کے لیے اُن کے اعمال کے لحاظ سے درجے ہیں، اور آپ کا رب اُن کاموں سے بے خبر نہیں جو وہ کرتے ہیں۔
133
وَرَبُّكَ الْغَنِيُّ ذُو الرَّحْمَةِؕ اِنْ يَّشَاْ يُذْهِبْكُمْ وَيَسْتَخْلِفْ مِنْۢ بَعْدِكُمْ مَّا يَشَاۤءُ كَمَا͏ٓ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ ذُرِّيَّةِ قَوْمٍ اٰخَرِيْنَ
اور آپ کا رب بے نیاز اور رحمت والا ہے؛ اگر وہ چاہے تو تمہیں (دنیا سے) لے جائے اور تمہارے بعد جسے چاہے تمہاری جگہ لے آئے، جیسے اُس نے تمہیں دوسرے لوگوں کی نسل سے پیدا کیا ہے۔
134
اِنَّ مَا تُوْعَدُوْنَ لَاٰتٍۙ وَّمَا͏ٓ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ
جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ یقیناً آ کر رہے گی، اور تم (اللہ کو) عاجز نہیں کر سکتے۔
135
قُلْ يٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰي مَكَانَتِكُمْ اِنِّيْ عَامِلٌۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ مَنْ تَكُوْنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِؕ اِنَّهٗ لَا يُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ
آپ کہہ دیجیے: اے میری قوم! تم اپنی جگہ (اپنے طریقے پر) عمل کرتے رہو، میں بھی (اپنے طریقے پر) عمل کر رہا ہوں؛ پھر عنقریب تم جان لو گے کہ آخرت کا (اچھا) انجام کس کے لیے ہے؛ یقیناً ظالم فلاح نہیں پاتے۔
136
وَجَعَلُوْا لِلّٰهِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الْحَرْثِ وَالْاَنْعَامِ نَصِيْبًا فَقَالُوْا هٰذَا لِلّٰهِ بِزَعْمِهِمْ وَهٰذَا لِشُرَكَاۤىِٕنَاۚ فَمَا كَانَ لِشُرَكَاۤىِٕهِمْ فَلَا يَصِلُ اِلَي اللّٰهِۚ وَمَا كَانَ لِلّٰهِ فَهُوَ يَصِلُ اِلٰي شُرَكَاۤىِٕهِمْؕ سَاۤءَ مَا يَحْكُمُوْنَ
اور اُنہوں نے اللہ کی پیدا کی ہوئی کھیتی اور مویشیوں میں سے اللہ کا ایک حصہ مقرر کیا، پھر اپنے گمان کے مطابق کہا: یہ اللہ کا ہے اور یہ ہمارے (ٹھہرائے ہوئے) شریکوں کا۔ پھر جو (حصہ) اُن کے شریکوں کا ہوتا ہے وہ تو اللہ تک نہیں پہنچتا، اور جو اللہ کا ہوتا ہے وہ اُن کے شریکوں تک پہنچ جاتا ہے؛ کیا ہی برا فیصلہ ہے جو وہ کرتے ہیں!
137
وَكَذٰلِكَ زَيَّنَ لِكَثِيْرٍ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ قَتْلَ اَوْلَادِهِمْ شُرَكَاۤو͏ٔ͏ُهُمْ لِيُرْدُوْهُمْ وَلِيَلْبِسُوْا عَلَيْهِمْ دِيْنَهُمْؕ وَلَوْ شَاۤءَ اللّٰهُ مَا فَعَلُوْهُ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُوْنَ
اور اِسی طرح بہت سے مشرکوں کے لیے اُن کے (ٹھہرائے ہوئے) شریکوں نے اپنی اولاد کو قتل کرنا خوشنما بنا دیا ہے، تاکہ وہ اُنہیں تباہ کریں اور اُن کے دین کو اُن پر گڈمڈ کر دیں؛ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے؛ تو آپ اُنہیں اور اُن کی جھوٹی باتوں کو چھوڑ دیجیے۔
138
وَقَالُوْا هٰذِهٖٓ اَنْعَامٌ وَّحَرْثٌ حِجْرٌࣗۖ لَّا يَطْعَمُهَا͏ٓ اِلَّا مَنْ نَّشَاۤءُ بِزَعْمِهِمْ وَاَنْعَامٌ حُرِّمَتْ ظُهُوْرُهَا وَاَنْعَامٌ لَّا يَذْكُرُوْنَ اسْمَ اللّٰهِ عَلَيْهَا افْتِرَاۤءً عَلَيْهِؕ سَيَجْزِيْهِمْ بِمَا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ
اور وہ کہتے ہیں: یہ مویشی اور کھیتی ممنوع ہیں، اِنہیں اُن کے سوا کوئی نہیں کھا سکتا جنہیں ہم چاہیں؛ یہ اُن کا (محض) گمان ہے؛ اور کچھ مویشی ہیں جن کی پیٹھیں (سواری کے لیے) حرام کر دی گئی ہیں، اور کچھ مویشی ہیں جن پر وہ اللہ کا نام نہیں لیتے؛ (یہ سب) اللہ پر جھوٹ گھڑ کر (کرتے ہیں)؛ عنقریب اللہ اُنہیں اُن کی جھوٹ گھڑنے کی سزا دے گا۔
139
وَقَالُوْا مَا فِيْ بُطُوْنِ هٰذِهِ الْاَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُوْرِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلٰٓي اَزْوَاجِنَاۚ وَاِنْ يَّكُنْ مَّيْتَةً فَهُمْ فِيْهِ شُرَكَاۤءُؕ سَيَجْزِيْهِمْ وَصْفَهُمْؕ اِنَّهٗ حَكِيْمٌ عَلِيْمٌ
اور وہ کہتے ہیں: جو کچھ اِن مویشیوں کے پیٹ میں ہے وہ خالص ہمارے مردوں کے لیے ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے، اور اگر وہ (بچہ) مردہ ہو تو سب اُس میں شریک ہیں۔ اللہ عنقریب اُنہیں اُن کی (اِس) باتوں کی سزا دے گا؛ یقیناً وہ حکمت والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
140
قَدْ خَسِرَ الَّذِيْنَ قَتَلُوْٓا اَوْلَادَهُمْ سَفَهًاۢ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَّحَرَّمُوْا مَا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ افْتِرَاۤءً عَلَي اللّٰهِؕ قَدْ ضَلُّوْا وَمَا كَانُوْا مُهْتَدِيْنَ
یقیناً وہ لوگ گھاٹے میں پڑ گئے جنہوں نے نادانی سے، بغیر کسی علم کے اپنی اولاد کو قتل کیا، اور اللہ نے جو رزق اُنہیں دیا تھا اُسے اللہ پر جھوٹ باندھتے ہوئے حرام ٹھہرا لیا؛ وہ یقیناً گمراہ ہو گئے اور وہ ہدایت پانے والے نہ تھے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 17 آیات 141 تا 144
141
وَهُوَ الَّذِيْٓ اَنْشَاَ جَنّٰتٍ مَّعْرُوْشٰتٍ وَّغَيْرَ مَعْرُوْشٰتٍ وَّالنَّخْلَ وَالزَّرْعَ مُخْتَلِفًا اُكُلُهٗ وَالزَّيْتُوْنَ وَالرُّمَّانَ مُتَشَابِهًا وَّغَيْرَ مُتَشَابِهٍؕ كُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖٓ اِذَا͏ٓ اَثْمَرَ وَاٰتُوْا حَقَّهٗ يَوْمَ حَصَادِهٖؗۖ وَلَا تُسْرِفُوْاؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِيْنَ
اور وہی (اللہ) ہے جس نے باغ پیدا کیے، (جن میں) کچھ ٹٹیوں پر چڑھائے جاتے ہیں اور کچھ ٹٹیوں پر نہیں چڑھائے جاتے، اور کھجور کے درخت اور کھیتیاں جن کے پھل طرح طرح کے ہیں، اور زیتون اور انار، جو آپس میں ملتے جلتے بھی ہیں اور الگ الگ بھی۔ جب یہ پھل لائیں تو اِن کے پھل کھاؤ، اور اِن کی کٹائی کے دن اِن کا حق ادا کرو، اور فضول خرچی نہ کرو؛ یقیناً اللہ فضول خرچی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
142
وَمِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَةً وَّفَرْشًاؕ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ وَلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ
اور مویشیوں میں سے (اُس نے) بوجھ اُٹھانے والے (بڑے) جانور بھی پیدا کیے اور زمین سے لگے ہوئے (چھوٹے) بھی؛ اللہ نے تمہیں جو رزق دیا ہے اُس میں سے کھاؤ، اور شیطان کے نقشِ قدم پر نہ چلو؛ یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
143
ثَمٰنِيَةَ اَزْوَاجٍۚ مِنَ الضَّاْنِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِؕ قُلْ ءٰۤالذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَيَيْنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَيَيْنِؕ نَبِّـُٔوْنِيْ بِعِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
(اللہ نے) آٹھ جوڑے (پیدا کیے): بھیڑوں میں سے دو (نر اور مادہ) اور بکریوں میں سے دو۔ (اِن سے) پوچھیے: کیا اللہ نے دونوں نر حرام کیے ہیں یا دونوں مادہ؟ یا وہ (بچہ) جو دونوں مادہ کے رحموں میں ہے؟ اگر تم سچے ہو تو مجھے کسی علم کی بنیاد پر بتاؤ۔
144
وَمِنَ الْاِبِلِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْبَقَرِ اثْنَيْنِؕ قُلْ ءٰۤالذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَيَيْنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَيَيْنِؕ اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَاۤءَ اِذْ وَصّٰىكُمُ اللّٰهُ بِهٰذَاۚ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللّٰهِ كَذِبًا لِّيُضِلَّ النَّاسَ بِغَيْرِ عِلْمٍؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَ
اور اونٹوں میں سے دو اور گائیوں میں سے دو۔ پوچھیے: کیا اللہ نے دونوں نر حرام کیے ہیں یا دونوں مادہ؟ یا وہ (بچہ) جو دونوں مادہ کے رحموں میں ہے؟ کیا تم اُس وقت موجود تھے جب اللہ نے تمہیں اِس کا حکم دیا تھا؟ پھر اُس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے تاکہ بغیر علم کے لوگوں کو گمراہ کرے؟ یقیناً اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 18 آیات 145 تا 150
145
قُلْ لَّا͏ٓ اَجِدُ فِيْ مَا͏ٓ اُوْحِيَ اِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلٰي طَاعِمٍ يَّطْعَمُهٗٓ اِلَّا͏ٓ اَنْ يَّكُوْنَ مَيْتَةً اَوْ دَمًا مَّسْفُوْحًا اَوْ لَحْمَ خِنْزِيْرٍ فَاِنَّهٗ رِجْسٌ اَوْ فِسْقًا اُهِلَّ لِغَيْرِ اللّٰهِ بِهٖۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَاِنَّ رَبَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
(اے پیغمبر! اِن سے) کہہ دیجیے: جو وحی مجھ پر اُتاری گئی ہے اُس میں تو میں کسی کھانے والے کے لیے کوئی چیز حرام نہیں پاتا جسے وہ کھائے، سوائے اِس کے کہ وہ مردار ہو، یا بہتا ہوا خون، یا سور کا گوشت، کیونکہ یہ ناپاک ہے؛ یا وہ گناہ کی چیز ہو کہ اُس (جانور) پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو۔ پھر جو شخص (بھوک سے) مجبور ہو جائے، نہ لذت چاہنے والا ہو اور نہ ضرورت کی حد سے بڑھنے والا، تو یقیناً آپ کا رب بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
146
وَعَلَي الَّذِيْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِيْ ظُفُرٍۚ وَمِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ شُحُوْمَهُمَا͏ٓ اِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُوْرُهُمَا͏ٓ اَوِ الْحَوَايَا͏ٓ اَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍؕ ذٰلِكَ جَزَيْنٰهُمْ بِبَغْيِهِمْؗۖ وَاِنَّا لَصٰدِقُوْنَ
اور یہودیوں پر ہم نے ہر ناخن والا جانور حرام کر دیا تھا، اور گائے اور بکری میں سے اُن پر دونوں کی چربی حرام کی تھی، سوائے اُس (چربی) کے جو اُن کی پیٹھ پر لگی ہو، یا آنتوں پر، یا جو کسی ہڈی سے ملی ہوئی ہو۔ یہ ہم نے اُنہیں اُن کی سرکشی کی سزا دی تھی، اور یقیناً ہم سچے ہیں۔
147
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَةٍ وَّاسِعَةٍۚ وَلَا يُرَدُّ بَاْسُهٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِيْنَ
پھر اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو کہہ دیجیے: تمہارا رب بڑی وسیع رحمت والا ہے، اور اُس کا عذاب مجرم لوگوں سے ٹالا نہیں جاتا۔
148
سَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْا لَوْ شَاۤءَ اللّٰهُ مَا͏ٓ اَشْرَكْنَا وَلَا͏ٓ اٰبَاۤو͏ٔ͏ُنَا وَلَا حَرَّمْنَا مِنْ شَيْءٍؕ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ حَتّٰي ذَاقُوْا بَاْسَنَاؕ قُلْ هَلْ عِنْدَكُمْ مِّنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوْهُ لَنَاؕ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَخْرُصُوْنَ
جن لوگوں نے شرک کیا ہے وہ عنقریب کہیں گے: اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے، نہ ہمارے باپ دادا، اور نہ ہم کسی چیز کو حرام ٹھہراتے۔ اِسی طرح اُن سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا، یہاں تک کہ اُنہوں نے ہمارے عذاب کا مزا چکھا۔ کہیے: کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے جسے تم ہمارے سامنے نکال لاؤ؟ تم تو محض گمان کے پیچھے چلتے ہو اور تم صرف اٹکل سے باتیں بناتے ہو۔
149
قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُۚ فَلَوْ شَاۤءَ لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِيْنَ
کہیے: پوری اور پہنچی ہوئی دلیل تو اللہ ہی کی ہے؛ اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا۔
150
قُلْ هَلُمَّ شُهَدَاۤءَكُمُ الَّذِيْنَ يَشْهَدُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ حَرَّمَ هٰذَاۚ فَاِنْ شَهِدُوْا فَلَا تَشْهَدْ مَعَهُمْۚ وَلَا تَتَّبِعْ اَهْوَاۤءَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا وَالَّذِيْنَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ وَهُمْ بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُوْنَ
کہیے: اپنے وہ گواہ لاؤ جو یہ گواہی دیں کہ اللہ نے یہ (چیزیں) حرام کی ہیں۔ پھر اگر وہ گواہی دے بھی دیں تو آپ اُن کے ساتھ گواہی نہ دیجیے، اور اُن لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلیے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور اپنے رب کے برابر دوسروں کو ٹھہراتے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 19 آیات 151 تا 154
151
قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ اَلَّا تُشْرِكُوْا بِهٖ شَيْـًٔا وَّبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًاۚ وَلَا تَقْتُلُوْٓا اَوْلَادَكُمْ مِّنْ اِمْلَاقٍؕ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَاِيَّاهُمْۚ وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَۚ وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِيْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
(اے پیغمبر! اِن سے) کہیے: آؤ، میں تمہیں پڑھ کر سناؤں کہ تمہارے رب نے تم پر کیا کیا حرام کیا ہے: یہ کہ اُس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اور مفلسی کی وجہ سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو، ہم ہی تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور اُنہیں بھی؛ اور بے حیائی کے کاموں کے قریب بھی نہ جاؤ، خواہ وہ کھلے ہوں یا چھپے؛ اور جس جان کو اللہ نے حرمت دی ہے اُسے قتل نہ کرو، مگر حق کے ساتھ۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کی اللہ نے تمہیں تاکید کی ہے، تاکہ تم سمجھو۔
152
وَلَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْيَتِيْمِ اِلَّا بِالَّتِيْ هِيَ اَحْسَنُ حَتّٰي يَبْلُغَ اَشُدَّهٗۚ وَاَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيْزَانَ بِالْقِسْطِۚ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاۚ وَاِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰيۚ وَبِعَهْدِ اللّٰهِ اَوْفُوْاؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ، مگر ایسے طریقے سے جو بہتر ہو، یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائے؛ اور ناپ تول انصاف کے ساتھ پوری کرو؛ ہم کسی جان پر اُس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے؛ اور جب بات کہو تو انصاف سے کہو، چاہے وہ (شخص) رشتہ دار ہی ہو؛ اور اللہ کا عہد پورا کرو۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کی اللہ نے تمہیں تاکید کی ہے، تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔
153
وَاَنَّ هٰذَا صِرَاطِيْ مُسْتَقِيْمًا فَاتَّبِعُوْهُۚ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيْلِهٖؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
اور (یہ بھی کہ) یہ میرا سیدھا راستہ ہے، اِس لیے اِسی پر چلو، اور دوسرے راستوں کے پیچھے نہ چلو، ورنہ وہ تمہیں اللہ کے راستے سے الگ کر دیں گے۔ یہ وہ بات ہے جس کی اللہ نے تمہیں تاکید کی ہے، تاکہ تم (گمراہی سے) بچو۔
154
ثُمَّ اٰتَيْنَا مُوْسَي الْكِتٰبَ تَمَامًا عَلَي الَّذِيْٓ اَحْسَنَ وَتَفْصِيْلًا لِّكُلِّ شَيْءٍ وَّهُدًي وَّرَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ بِلِقَاۤءِ رَبِّهِمْ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب دی، تاکہ نیک عمل کرنے والے پر (اللہ کی نعمت) پوری ہو، اور ہر چیز کی تفصیل ہو، اور ہدایت اور رحمت ہو، تاکہ وہ لوگ اپنے رب سے ملنے پر ایمان لائیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 20 آیات 155 تا 165
155
وَهٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَاتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
اور یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے اُتاری ہے، بڑی برکت والی ہے؛ اِس لیے اِس کی پیروی کرو اور (نافرمانی سے) بچو، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
156
اَنْ تَقُوْلُوْٓا اِنَّمَا͏ٓ اُنْزِلَ الْكِتٰبُ عَلٰي طَاۤىِٕفَتَيْنِ مِنْ قَبْلِنَاࣕ وَاِنْ كُنَّا عَنْ دِرَاسَتِهِمْ لَغٰفِلِيْنَ
(یہ کتاب ہم نے اِس لیے اُتاری کہ) کہیں تم یہ نہ کہو کہ کتاب تو ہم سے پہلے کے صرف دو گروہوں پر اُتاری گئی تھی، اور ہم اُن کے پڑھنے پڑھانے سے بے خبر تھے۔
157
اَوْ تَقُوْلُوْا لَوْ اَنَّا͏ٓ اُنْزِلَ عَلَيْنَا الْكِتٰبُ لَكُنَّا͏ٓ اَهْدٰي مِنْهُمْۚ فَقَدْ جَاۤءَكُمْ بَيِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَهُدًي وَّرَحْمَةٌۚ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَّبَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَصَدَفَ عَنْهَاؕ سَنَجْزِي الَّذِيْنَ يَصْدِفُوْنَ عَنْ اٰيٰتِنَا سُوْۤءَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا يَصْدِفُوْنَ
یا یہ کہو کہ اگر ہم پر کتاب اُتاری جاتی تو ہم اُن سے زیادہ ہدایت پر ہوتے۔ تو اب تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے کھلی دلیل، ہدایت اور رحمت آ گئی ہے؛ پھر اُس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کی آیتوں کو جھٹلائے اور اُن سے منہ موڑے؟ جو لوگ ہماری آیتوں سے منہ موڑتے ہیں، ہم عنقریب اُنہیں اِس منہ موڑنے کی وجہ سے بدترین عذاب کی سزا دیں گے۔
158
هَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّا͏ٓ اَنْ تَاْتِيَهُمُ الْمَلٰۤىِٕكَةُ اَوْ يَاْتِيَ رَبُّكَ اَوْ يَاْتِيَ بَعْضُ اٰيٰتِ رَبِّكَؕ يَوْمَ يَاْتِيْ بَعْضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا اِيْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ كَسَبَتْ فِيْٓ اِيْمَانِهَا خَيْرًاؕ قُلِ انْتَظِرُوْٓا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ
کیا یہ لوگ (ایمان لانے کے لیے) اِس کے سوا کسی اور بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اِن کے پاس فرشتے آ جائیں، یا آپ کا رب خود آ جائے، یا آپ کے رب کی کچھ نشانیاں آ جائیں؟ جس دن آپ کے رب کی کچھ نشانیاں آ جائیں گی، اُس دن کسی ایسے شخص کو اُس کا ایمان فائدہ نہیں دے گا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو، یا جس نے اپنے ایمان کی حالت میں کوئی نیکی نہ کمائی ہو۔ کہہ دیجیے: تم بھی انتظار کرو، ہم بھی انتظار کر رہے ہیں۔
159
اِنَّ الَّذِيْنَ فَرَّقُوْا دِيْنَهُمْ وَكَانُوْا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِيْ شَيْءٍؕ اِنَّمَا͏ٓ اَمْرُهُمْ اِلَي اللّٰهِ ثُمَّ يُنَبِّي͏ٔ͏ُهُمْ بِمَا كَانُوْا يَفْعَلُوْنَ
یقیناً جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے، (اے پیغمبر!) آپ کا اُن سے کوئی تعلق نہیں؛ اُن کا معاملہ بس اللہ کے حوالے ہے، پھر وہ اُنہیں بتا دے گا جو کچھ وہ کیا کرتے تھے۔
160
مَنْ جَاۤءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَاۚ وَمَنْ جَاۤءَ بِالسَّيِّي͏ٔ͏َةِ فَلَا يُجْزٰٓي اِلَّا مِثْلَهَا وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ
جو شخص نیکی لے کر آئے گا اُس کے لیے اُس جیسی دس نیکیوں کا ثواب ہے، اور جو برائی لے کر آئے گا تو اُسے صرف اُسی کے برابر سزا دی جائے گی، اور اُن پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
161
قُلْ اِنَّنِيْ هَدٰىنِيْ رَبِّيْٓ اِلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ࣢ۚ دِيْنًا قِيَمًا مِّلَّةَ اِبْرٰهِيْمَ حَنِيْفًاۚ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
کہہ دیجیے: میرے رب نے مجھے ایک سیدھے راستے کی ہدایت دی ہے، جو ٹھیک ٹھیک دین ہے، ابراہیم کا طریقہ، جو سب سے کٹ کر ایک اللہ کے ہو گئے تھے، اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے۔
162
قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
کہہ دیجیے: میری نماز، میری قربانی (اور ساری عبادت)، میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لیے ہے، جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔
163
لَا شَرِيْكَ لَهٗۚ وَبِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِيْنَ
اُس کا کوئی شریک نہیں، اور مجھے اِسی کا حکم دیا گیا ہے، اور میں (اِس اُمت میں) سب سے پہلا فرمانبردار ہوں۔
164
قُلْ اَغَيْرَ اللّٰهِ اَبْغِيْ رَبًّا وَّهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍؕ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ اِلَّا عَلَيْهَاۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰيۚ ثُمَّ اِلٰي رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّي͏ٔ͏ُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيْهِ تَخْتَلِفُوْنَ
کہیے: کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور رب تلاش کروں، حالانکہ وہ ہر چیز کا رب ہے؟ اور جو شخص بھی کوئی (برا) کام کرتا ہے اُس کا بوجھ اُسی پر ہے، اور کوئی بوجھ اُٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اُٹھائے گا؛ پھر تم سب کو اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے، پھر وہ تمہیں وہ باتیں بتا دے گا جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔
165
وَهُوَ الَّذِيْ جَعَلَكُمْ خَلٰۤىِٕفَ الْاَرْضِ وَرَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّيَبْلُوَكُمْ فِيْ مَا͏ٓ اٰتٰىكُمْؕ اِنَّ رَبَّكَ سَرِيْعُ الْعِقَابِؗۖ وَاِنَّهٗ لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں (پہلے لوگوں کا) جانشین بنایا، اور تم میں سے بعض کو بعض پر درجوں میں بلندی دی، تاکہ جو کچھ اُس نے تمہیں دیا ہے اُس میں تمہیں آزمائے۔ یقیناً آپ کا رب جلد سزا دینے والا ہے، اور یقیناً وہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا بھی ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں