پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الجاثية

سورۃ الجاثية · 37 آیات · 4 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی پینتالیسویں سورت ہے؛ اِس میں سینتیس آیتیں اور چار رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ «جَاثِيَة» کے معنی ہیں: گھٹنوں کے بل بیٹھنے والی؛ اِس سورت کی آیت ۲۸ میں آیا ہے کہ قیامت کے دن ہر امت خوف اور گھبراہٹ کی وجہ سے گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہوگی اور اُسے اُس کے نامۂ اعمال کی طرف بلایا جائے گا؛ اِسی مناسبت سے سورت کا نام «الجاثیہ» ہے۔ یہ «حٰم» سے شروع ہونے والی سات سورتوں میں چھٹی ہے، اور اِس کی ابتدا بھی قرآن کی عظمت کے بیان سے ہوتی ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 11
1
حٰمۤ
حا، میم۔
2
تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ
یہ کتاب اللہ کی طرف سے اُتاری ہوئی ہے، جو زبردست ہے اور بڑی حکمت والا ہے۔
3
اِنَّ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ لَاٰيٰتٍ لِّلْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
یقیناً آسمانوں میں اور زمین میں ایمان والوں کے لیے بہت سی نشانیاں موجود ہیں۔
4
وَفِيْ خَلْقِكُمْ وَمَا يَبُثُّ مِنْ دَاۤبَّةٍ اٰيٰتٌ لِّقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَ
نیز تمہارے پیدا کرنے میں اور اُن جانوروں میں جن کو اللہ پھیلا دیتا ہے، اُن لوگوں کے لیے ڈھیر سارے دلائل ہیں جو یقین کرتے ہیں۔
5
وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمَا͏ٓ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَاۤءِ مِنْ رِّزْقٍ فَاَحْيَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَتَصْرِيْفِ الرِّيٰحِ اٰيٰتٌ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ
رات اور دن کی تبدیلی میں، اِس رزق میں جو اللہ نے آسمان سے اُتارا ہے، پھر اُس سے زمین کو اُس کے مُردہ ہونے کے بعد زندہ کیا، اور ہواؤں کے رد و بدل میں بھی اُن لوگوں کے لیے بہت ساری نشانیاں ہیں جو سمجھتے ہیں۔
6
تِلْكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّۚ فَبِاَيِّ حَدِيْثٍۭ بَعْدَ اللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
یہ اللہ تعالیٰ کی آیتیں ہیں، جو ہم آپ کو ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سنایا کرتے ہیں؛ تو پھر اللہ اور اُس کی آیتوں کے بعد کون سی بات پر یہ لوگ ایمان لائیں گے؟
7
وَيْلٌ لِّكُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيْمٍ
ہر جھوٹے، گناہ گار کے لیے ہلاکت ہے۔
8
يَّسْمَعُ اٰيٰتِ اللّٰهِ تُتْلٰي عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ يَسْمَعْهَاۚ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ
جو اللہ کی اُن آیتوں کو سنتا ہے جو اُس پر پڑھی جاتی ہیں، پھر بھی تکبر کرتا ہوا (ایمان نہ لانے پر) اِس طرح اڑا رہتا ہے کہ گویا اُس نے سنا ہی نہیں؛ تو آپ اُس کو دردناک عذاب کی خبر سنا دیجیے۔
9
وَاِذَا عَلِمَ مِنْ اٰيٰتِنَا شَيْـَٔا اࣙتَّخَذَهَا هُزُوًاؕ اُولٰۤىِٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِيْنٌ
اور جب اُس کو ہماری کچھ آیتوں کا علم ہوتا ہے تو وہ اُن کی ہنسی اُڑاتا ہے؛ اِن ہی لوگوں کے لیے ذلت کا عذاب ہے۔
10
مِنْ وَّرَاۤىِٕهِمْ جَهَنَّمُۚ وَلَا يُغْنِيْ عَنْهُمْ مَّا كَسَبُوْا شَيْـًٔا وَّلَا مَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِيَاۤءَۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ
اُن کے آگے دوزخ ہے؛ اُنہوں نے جو کچھ کمایا تھا نہ وہ اُن کے کچھ کام آئے گا اور نہ وہ کام آئیں گے جن کو اُن لوگوں نے اللہ کے سوا کارساز بنا رکھا ہے؛ اور اُن کے لیے سخت عذاب ہے۔
11
هٰذَا هُدًيۚ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِيْمٌ
یہ قرآن سراپا ہدایت ہے، اور جو لوگ اپنے رب کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں، اُن کے لیے سخت قسم کا دردناک عذاب ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 12 تا 21
12
اَللّٰهُ الَّذِيْ سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِيَ الْفُلْكُ فِيْهِ بِاَمْرِهٖ وَلِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
اللہ ہی ہے جس نے سمندر کو تمہارے قابو میں کر دیا، تاکہ اُس کے حکم سے اُس میں جہاز چلیں، اور تاکہ تم اُس کا فضل (روزی) تلاش کرو، اور تاکہ تم شکر ادا کرو۔
13
وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا مِّنْهُؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ
اور آسمان و زمین کی تمام چیزوں کو اللہ نے اپنی طرف سے تمہارے کام میں لگا دیا ہے؛ یقیناً اِس میں اُن لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو غور کرتے ہیں۔
14
قُلْ لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يَغْفِرُوْا لِلَّذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ اَيَّامَ اللّٰهِ لِيَجْزِيَ قَوْمًاۢ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ
آپ مسلمانوں سے فرما دیجیے کہ وہ اُن لوگوں سے درگزر کریں جو اللہ کے دنوں (یعنی ثواب و عذاب کے مقرر دنوں) کا یقین نہیں رکھتے، تاکہ اللہ اُن لوگوں کو اُن کے کرتوتوں کی سزا دے۔
15
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖۚ وَمَنْ اَسَاۤءَ فَعَلَيْهَاؗ ثُمَّ اِلٰي رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ
جو شخص نیک کام کرتا ہے، وہ اپنے ہی لیے کرتا ہے؛ اور جو بُرا عمل کرتا ہے تو اُس کا وبال اُسی پر ہے؛ پھر تم اپنے پروردگار ہی کی طرف واپس لائے جاؤ گے۔
16
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ الْكِتٰبَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ وَرَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ وَفَضَّلْنٰهُمْ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ
اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب، حکومت اور نبوت سے نوازا تھا، اور ہم نے اُن کو کھانے کے لیے پاکیزہ چیزیں بھی عطا کی تھیں، اور اُن کو دنیا جہان کے لوگوں پر فضیلت دی تھی۔
17
وَاٰتَيْنٰهُمْ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الْاَمْرِۚ فَمَا اخْتَلَفُوْٓا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۤءَهُمُ الْعِلْمُۙ بَغْيًاۢ بَيْنَهُمْؕ اِنَّ رَبَّكَ يَقْضِيْ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ فِيْمَا كَانُوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ
اور ہم نے اُن کو دین کے واضح احکام دیے تھے؛ تو علم کے آ جانے کے باوجود محض آپس کی ضد کی وجہ سے اُنہوں نے اختلاف کیا؛ یقیناً آپ کے پروردگار قیامت کے دن اُن کے درمیان اُن باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں یہ باہم اختلاف کیا کرتے تھے۔
18
ثُمَّ جَعَلْنٰكَ عَلٰي شَرِيْعَةٍ مِّنَ الْاَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ اَهْوَاۤءَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ
پھر ہم نے آپ کو دین (حق) کی ایک خاص شریعت پر رکھا ہے، تو آپ اُسی کی پیروی کرتے رہیے اور اُن جاہلوں کی خواہش پر نہ چلیے۔
19
اِنَّهُمْ لَنْ يُّغْنُوْا عَنْكَ مِنَ اللّٰهِ شَيْـًٔاؕ وَاِنَّ الظّٰلِمِيْنَ بَعْضُهُمْ اَوْلِيَاۤءُ بَعْضٍۚ وَاللّٰهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِيْنَ
یہ لوگ اللہ کے مقابلے میں آپ کے کچھ بھی کام نہیں آئیں گے؛ ظالم لوگ تو ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں، اور اللہ پرہیزگاروں کا دوست ہے۔
20
هٰذَا بَصَاۤىِٕرُ لِلنَّاسِ وَهُدًي وَّرَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَ
یہ (قرآن) لوگوں کے لیے بصیرتوں کا مجموعہ ہے، اور جو لوگ یقین رکھتے ہیں اُن کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔
21
اَمْ حَسِبَ الَّذِيْنَ اجْتَرَحُوا السَّيِّاٰتِ اَنْ نَّجْعَلَهُمْ كَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ سَوَاۤءً مَّحْيَاهُمْ وَمَمَاتُهُمْؕ سَاۤءَ مَا يَحْكُمُوْنَ
جن لوگوں نے بُرے کام کیے ہیں، کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اُن کو اُن لوگوں کے برابر کر دیں گے جو ایمان لائے اور اچھے عمل کیے، کہ اُن کا جینا اور مرنا یکساں ہو جائے؟ یہ بہت بُرا فیصلہ ہے جو یہ کر رہے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 22 تا 26
22
وَخَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَلِتُجْزٰي كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ
اور اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو جیسے ہونے چاہئیں، ویسے ہی بنایا ہے؛ تاکہ ہر شخص کو اُس کے عمل کا بدلہ دیا جائے، اور اُن پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
23
اَفَرَءَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ وَاَضَلَّهُ اللّٰهُ عَلٰي عِلْمٍ وَّخَتَمَ عَلٰي سَمْعِهٖ وَقَلْبِهٖ وَجَعَلَ عَلٰي بَصَرِهٖ غِشٰوَةًؕ فَمَنْ يَّهْدِيْهِ مِنْۢ بَعْدِ اللّٰهِؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ
کیا آپ نے اُس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہشِ نفس کو اپنا خدا بنا رکھا ہے؟ اور علم کے باوجود اللہ نے اُس کو گمراہی میں ڈال دیا ہے، اُس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دی ہے، اور اُس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہے؛ تو اللہ کے (گمراہی میں ڈال دینے کے) بعد اُس کو کون راہ پر لا سکتا ہے؟ کیا تم لوگ سبق حاصل نہیں کرتے؟
24
وَقَالُوْا مَا هِيَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوْتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَا͏ٓ اِلَّا الدَّهْرُۚ وَمَا لَهُمْ بِذٰلِكَ مِنْ عِلْمٍۚ اِنْ هُمْ اِلَّا يَظُنُّوْنَ
اور یہ کہتے ہیں: ہماری زندگی تو بس یہی دنیا کی زندگی ہے؛ ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں، اور ہم کو زمانہ ہی مارتا ہے؛ حالانکہ اُن کو اِس بات کا ذرا بھی علم نہیں، یہ لوگ صرف گمان سے کام لے رہے ہیں۔
25
وَاِذَا تُتْلٰي عَلَيْهِمْ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمْ اِلَّا͏ٓ اَنْ قَالُوا اي͏ٔ͏ْتُوْا بِاٰبَاۤىِٕنَا͏ٓ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
اور جب اُن کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو اُن کی دلیل بس یہ ہوتی ہے کہ اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر کے) لے آؤ۔
26
قُلِ اللّٰهُ يُحْيِيْكُمْ ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يَجْمَعُكُمْ اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَةِ لَا رَيْبَ فِيْهِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ
آپ کہہ دیجیے کہ اللہ ہی تم کو زندہ رکھتا ہے، پھر تم کو موت دے گا، پھر قیامت کے دن تم کو جمع کرے گا، جس میں کوئی شبہ نہیں ہے؛ لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 27 تا 37
27
وَلِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ يَوْمَىِٕذٍ يَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَ
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے؛ اور جس دن قیامت قائم ہوگی، اُس دن باطل والے نقصان میں پڑیں گے۔
28
وَتَرٰي كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِيَةًࣞ كُلُّ اُمَّةٍ تُدْعٰٓي اِلٰي كِتٰبِهَاؕ اَلْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
اور (اُس دن) آپ ہر گروہ کو دیکھیں گے کہ (مارے خوف کے) گھٹنوں کے بل گرا ہوا ہوگا؛ ہر گروہ اپنے نامۂ اعمال کی طرف بلایا جائے گا؛ (اور کہا جائے گا:) آج تم کو تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا۔
29
هٰذَا كِتٰبُنَا يَنْطِقُ عَلَيْكُمْ بِالْحَقِّؕ اِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
یہ ہمارا دفتر ہے جو تمہارے بارے میں ٹھیک ٹھیک بول رہا ہے؛ تم جو کچھ کیا کرتے تھے، ہم اُس کو لکھواتے جاتے تھے۔
30
فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِيْ رَحْمَتِهٖؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِيْنُ
تو جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کیے، اُن کا پروردگار اُن کو اپنی رحمت میں داخل فرمائے گا؛ یہی کھلی ہوئی کامیابی ہے۔
31
وَاَمَّا الَّذِيْنَ كَفَرُوْاࣞ اَفَلَمْ تَكُنْ اٰيٰتِيْ تُتْلٰي عَلَيْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَكُنْتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِيْنَ
اور جن لوگوں نے کفر کیا (اُن سے کہا جائے گا:) کیا تم کو میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں؟ پھر بھی تم تکبر کرتے رہے، اور تم بڑے مجرم لوگ تھے۔
32
وَاِذَا قِيْلَ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّالسَّاعَةُ لَا رَيْبَ فِيْهَا قُلْتُمْ مَّا نَدْرِيْ مَا السَّاعَةُۙ اِنْ نَّظُنُّ اِلَّا ظَنًّا وَّمَا نَحْنُ بِمُسْتَيْقِنِيْنَ
اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت (کے آنے) میں کوئی شبہ نہیں، تو تم کہتے تھے: ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا چیز ہے؟ ہم کو تو بس ایک (معمولی) گمان سا ہوتا ہے، اور ہم کو (اُس کا) یقین نہیں ہے۔
33
وَبَدَا لَهُمْ سَيِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَحَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ
اور اُن کے کیے ہوئے بُرے کام اُن پر ظاہر ہو جائیں گے، اور جس (عذاب) کا وہ مذاق اُڑایا کرتے تھے، وہ اُن کو آ گھیرے گا۔
34
وَقِيْلَ الْيَوْمَ نَنْسٰىكُمْ كَمَا نَسِيْتُمْ لِقَاۤءَ يَوْمِكُمْ هٰذَا وَمَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ
اور (اُن سے) کہا جائے گا: جس طرح تم نے اپنے اِس دن کی ملاقات کو بھلا رکھا تھا، آج ہم بھی تم کو بھلا دیں گے؛ اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے، اور تمہارا کوئی مددگار نہیں۔
35
ذٰلِكُمْ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ اٰيٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّغَرَّتْكُمُ الْحَيٰوةُ الدُّنْيَاۚ فَالْيَوْمَ لَا يُخْرَجُوْنَ مِنْهَا وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُوْنَ
یہ اِس لیے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کا مذاق بنایا اور دنیوی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈالے رکھا؛ لہٰذا آج نہ یہ لوگ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ اُن کو اللہ کو منانے کا موقع دیا جائے گا۔
36
فَلِلّٰهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَرَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
پس تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو آسمانوں کا بھی پروردگار ہے اور زمین کا بھی پروردگار، بلکہ تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔
37
وَلَهُ الْكِبْرِيَاۤءُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِࣕ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کی بڑائی ہے، اور وہی غالب اور حکمت والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں