پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ النمل

سورۃ النمل · 93 آیات · 7 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی ستائیسویں سورت ہے؛ اِس میں ترانوے آیتیں اور سات رکوع ہیں۔ یہ مکی سورت ہے، اور مکی دور کے درمیانی حصے میں سورۃ الشعراء کے بعد نازل ہوئی؛ اِسی لیے دونوں کے مضامین ملتے جلتے ہیں اور دونوں «طٰسۗ» کے حروف سے شروع ہوتی ہیں۔

رکوع 1 آیات 1 تا 14
1
طٰسۤࣞ تِلْكَ اٰيٰتُ الْقُرْاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِيْنٍ
طٰسٓ۔ یہ قرآن کی اور ایک واضح کتاب کی آیتیں ہیں۔
2
هُدًي وَّبُشْرٰي لِلْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
(یہ) ہدایت اور خوش خبری ہے ایمان والوں کے لیے۔
3
الَّذِيْنَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَيُو͏ٔ͏ْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَهُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ يُوْقِنُوْنَ
جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہی ہیں جو آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔
4
اِنَّ الَّذِيْنَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ زَيَّنَّا لَهُمْ اَعْمَالَهُمْ فَهُمْ يَعْمَهُوْنَ
بے شک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، ہم نے اُن کے اعمال اُن کی نظر میں خوش نما بنا دیے ہیں، تو وہ بھٹکتے پھرتے ہیں۔
5
اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ لَهُمْ سُوْۤءُ الْعَذَابِ وَهُمْ فِي الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ
یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے بری سزا ہے، اور آخرت میں وہی سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
6
وَاِنَّكَ لَتُلَقَّي الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَكِيْمٍ عَلِيْمٍ
اور (اے نبی!) بے شک یہ قرآن آپ کو ایک بڑی حکمت والی، سب کچھ جاننے والی ذات کی طرف سے دیا جا رہا ہے۔
7
اِذْ قَالَ مُوْسٰي لِاَهْلِهٖٓ اِنِّيْٓ اٰنَسْتُ نَارًاؕ سَاٰتِيْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ اٰتِيْكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ
(یاد کیجیے) جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا: میں نے ایک آگ دیکھی ہے؛ میں جلد ہی وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبر لاتا ہوں، یا تمہارے پاس کوئی سلگتا ہوا انگارہ لے آتا ہوں تاکہ تم تاپ سکو۔
8
فَلَمَّا جَاۤءَهَا نُوْدِيَ اَنْۢ بُوْرِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَاؕ وَسُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
پھر جب وہ اُس (آگ) کے پاس پہنچے تو اُنہیں آواز دی گئی کہ بابرکت ہے وہ جو اِس آگ میں ہے اور جو اِس کے آس پاس ہے؛ اور پاک ہے اللہ، تمام جہانوں کا پروردگار۔
9
يٰمُوْسٰٓي اِنَّهٗٓ اَنَا اللّٰهُ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
اے موسیٰ! بات یہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں، زبردست، بڑی حکمت والا۔
10
وَاَلْقِ عَصَاكَؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَاۤنٌّ وَّلّٰي مُدْبِرًا وَّلَمْ يُعَقِّبْؕ يٰمُوْسٰي لَا تَخَفْࣞ اِنِّيْ لَا يَخَافُ لَدَيَّ الْمُرْسَلُوْنَ
اور اپنی لاٹھی ڈال دو۔ پھر جب اُنہوں نے اُسے اِس طرح حرکت کرتے دیکھا جیسے وہ کوئی پتلا تیز رفتار سانپ ہو تو پیٹھ پھیر کر چل دیے اور مڑ کر بھی نہ دیکھا۔ (فرمایا:) اے موسیٰ! ڈرو نہیں؛ بے شک میرے حضور پیغمبر ڈرا نہیں کرتے۔
11
اِلَّا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًاۢ بَعْدَ سُوْۤءٍ فَاِنِّيْ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
ہاں جس نے کوئی زیادتی کی ہو، پھر برائی کے بعد اُسے نیکی سے بدل دیا ہو تو بے شک میں بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہوں۔
12
وَاَدْخِلْ يَدَكَ فِيْ جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاۤءَ مِنْ غَيْرِ سُوْۤءٍࣞ فِيْ تِسْعِ اٰيٰتٍ اِلٰي فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهٖؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِيْنَ
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو، وہ کسی عیب (بیماری) کے بغیر سفید چمکتا ہوا نکلے گا؛ (یہ) اُن نو نشانیوں میں سے ہے (جو) فرعون اور اُس کی قوم کی طرف (لے کر جانی ہیں)؛ یقیناً وہ نافرمان لوگ ہیں۔
13
فَلَمَّا جَاۤءَتْهُمْ اٰيٰتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِيْنٌ
پھر جب ہماری آنکھیں کھول دینے والی نشانیاں اُن کے پاس پہنچیں تو وہ کہنے لگے: یہ کھلا جادو ہے۔
14
وَجَحَدُوْا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا͏ٓ اَنْفُسُهُمْ ظُلْمًا وَّعُلُوًّاؕ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِيْنَ
اور اُنہوں نے ظلم اور تکبر کی وجہ سے اُن (نشانیوں) کا انکار کر دیا، حالانکہ اُن کے دلوں کو اُن کا یقین ہو چکا تھا؛ تو دیکھ لیجیے کہ فساد پھیلانے والوں کا انجام کیسا ہوا!
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 15 تا 31
15
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا دَاوٗدَ وَسُلَيْمٰنَ عِلْمًاۚ وَقَالَا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ فَضَّلَنَا عَلٰي كَثِيْرٍ مِّنْ عِبَادِهِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور ہم نے داود اور سلیمان کو (خاص) علم عطا کیا، اور اُن دونوں نے کہا: سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں اپنے بہت سے ایمان والے بندوں پر فضیلت دی۔
16
وَوَرِثَ سُلَيْمٰنُ دَاوٗدَ وَقَالَ يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّيْرِ وَاُوْتِيْنَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍؕ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِيْنُ
اور سلیمان داود کے وارث ہوئے، اور اُنہوں نے کہا: اے لوگو! ہمیں پرندوں کی بولی سکھائی گئی ہے اور ہمیں ہر طرح کی چیزیں دی گئی ہیں؛ بے شک یہ (اللہ کا) کھلا فضل ہے۔
17
وَحُشِرَ لِسُلَيْمٰنَ جُنُوْدُهٗ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوْزَعُوْنَ
اور سلیمان کے لیے اُن کے لشکر جمع کیے گئے جنوں، انسانوں اور پرندوں میں سے، پھر اُنہیں (ترتیب سے رکھنے کے لیے) روکا جاتا تھا۔
18
حَتّٰٓي اِذَا͏ٓ اَتَوْا عَلٰي وَادِ النَّمْلِۙ قَالَتْ نَمْلَةٌ يّٰٓاَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰكِنَكُمْۚ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمٰنُ وَجُنُوْدُهٗۙ وَهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ
یہاں تک کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی پر پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا: اے چیونٹیو! اپنے گھروں (بلوں) میں داخل ہو جاؤ، کہیں سلیمان اور اُن کے لشکر تمہیں روند نہ ڈالیں اور اُنہیں پتا بھی نہ چلے۔
19
فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّنْ قَوْلِهَا وَقَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِيْٓ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِيْٓ اَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلٰي وَالِدَيَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَاَدْخِلْنِيْ بِرَحْمَتِكَ فِيْ عِبَادِكَ الصّٰلِحِيْنَ
تو سلیمان اُس کی بات پر ہنستے ہوئے مسکرا دیے، اور کہا: اے میرے پروردگار! مجھے توفیق دے کہ میں تیری اُس نعمت کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کی ہے، اور ایسا نیک عمل کروں جسے تو پسند کرے، اور اپنی رحمت سے مجھے اپنے نیک بندوں میں شامل فرما۔
20
وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِيَ لَا͏ٓ اَرَي الْهُدْهُدَؗۖ اَمْ كَانَ مِنَ الْغَاۤىِٕبِيْنَ
اور سلیمان نے پرندوں کا جائزہ لیا تو کہا: کیا بات ہے کہ مجھے ہدہد نظر نہیں آ رہا؟ کیا وہ غیر حاضر ہو گیا ہے؟
21
لَاُعَذِّبَنَّهٗ عَذَابًا شَدِيْدًا اَوْ لَاَاذْبَحَنَّهٗٓ اَوْ لَيَاْتِيَنِّيْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ
میں اُسے ضرور سخت سزا دوں گا، یا اُسے ذبح کر ڈالوں گا، ورنہ وہ میرے پاس کوئی واضح دلیل لے کر آئے۔
22
فَمَكَثَ غَيْرَ بَعِيْدٍ فَقَالَ اَحَطْتُّ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ وَجِي͏ٔ͏ْتُكَ مِنْ سَبَاٍۭ بِنَبَاٍ يَّقِيْنٍ
پھر ہدہد زیادہ دیر نہیں ٹھہرا اور (آ کر) کہا: میں نے وہ بات معلوم کی ہے جو آپ کو معلوم نہیں، اور میں آپ کے پاس سبا سے ایک یقینی خبر لایا ہوں۔
23
اِنِّيْ وَجَدْتُّ امْرَاَةً تَمْلِكُهُمْ وَاُوْتِيَتْ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ وَّلَهَا عَرْشٌ عَظِيْمٌ
میں نے ایک عورت کو پایا جو اُن پر حکومت کرتی ہے، اور اُسے ہر طرح کی چیزیں دی گئی ہیں، اور اُس کا ایک بڑا تخت ہے۔
24
وَجَدْتُّهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُوْنَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيْلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُوْنَ
میں نے اُسے اور اُس کی قوم کو پایا کہ وہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہیں، اور شیطان نے اُن کے اعمال اُنہیں خوش نما کر دکھائے ہیں، اور اُنہیں (سیدھے) راستے سے روک دیا ہے، تو وہ ہدایت نہیں پاتے۔
25
اَلَّا يَسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِيْ يُخْرِجُ الْخَبْءَ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُخْفُوْنَ وَمَا تُعْلِنُوْنَ
(شیطان نے یہ اِس لیے کیا) کہ وہ اللہ کو سجدہ نہ کریں جو آسمانوں اور زمین کی چھپی ہوئی چیزوں کو نکالتا ہے، اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو، سب جانتا ہے۔
26
اَللّٰهُ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
اللہ، جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے۔
27
قَالَ سَنَنْظُرُ اَصَدَقْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْكٰذِبِيْنَ
سلیمان نے کہا: ہم ابھی دیکھ لیتے ہیں کہ تو نے سچ کہا یا تو جھوٹوں میں سے ہے۔
28
اِذْهَبْ بِّكِتٰبِيْ هٰذَا فَاَلْقِهْ اِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرْ مَاذَا يَرْجِعُوْنَ
میرا یہ خط لے جا اور اِسے اُن کی طرف ڈال دے، پھر اُن سے ہٹ کر (ایک طرف) ہو جانا، پھر دیکھنا کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔
29
قَالَتْ يٰٓاَيُّهَا الْمَلَو͏ٔ͏ُا اِنِّيْٓ اُلْقِيَ اِلَيَّ كِتٰبٌ كَرِيْمٌ
(ملکہ نے) کہا: اے سردارو! میری طرف ایک باوقار خط ڈالا گیا ہے۔
30
اِنَّهٗ مِنْ سُلَيْمٰنَ وَاِنَّهٗ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وہ سلیمان کی طرف سے ہے، اور وہ یہ ہے: اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے۔
31
اَلَّا تَعْلُوْا عَلَيَّ وَاْتُوْنِيْ مُسْلِمِيْنَ
(اور اِس میں یہ ہے) کہ میرے مقابلے میں سرکشی نہ کرو، اور فرمانبردار بن کر میرے پاس آ جاؤ۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 32 تا 44
32
قَالَتْ يٰٓاَيُّهَا الْمَلَو͏ٔ͏ُا اَفْتُوْنِيْ فِيْٓ اَمْرِيْۚ مَا كُنْتُ قَاطِعَةً اَمْرًا حَتّٰي تَشْهَدُوْنِ
(ملکہ نے) کہا: اے سردارو! میرے اِس معاملے میں مجھے مشورہ دو؛ میں کسی معاملے کا قطعی فیصلہ اُس وقت تک نہیں کرتی جب تک تم میرے پاس موجود نہ ہو۔
33
قَالُوْا نَحْنُ اُولُوْا قُوَّةٍ وَّاُولُوْا بَاْسٍ شَدِيْدٍ࣢ۙ وَّالْاَمْرُ اِلَيْكِ فَانْظُرِيْ مَاذَا تَاْمُرِيْنَ
اُنہوں نے کہا: ہم بڑی طاقت والے اور سخت جنگجو ہیں، اور فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے؛ تو آپ دیکھ لیں کہ کیا حکم دیتی ہیں۔
34
قَالَتْ اِنَّ الْمُلُوْكَ اِذَا دَخَلُوْا قَرْيَةً اَفْسَدُوْهَا وَجَعَلُوْٓا اَعِزَّةَ اَهْلِهَا͏ٓ اَذِلَّةًۚ وَكَذٰلِكَ يَفْعَلُوْنَ
(ملکہ نے) کہا: بادشاہ جب کسی بستی میں (فاتح بن کر) داخل ہوتے ہیں تو اُسے تباہ کر دیتے ہیں اور اُس کے عزت داروں کو ذلیل کر دیتے ہیں؛ اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے۔
35
وَاِنِّيْ مُرْسِلَةٌ اِلَيْهِمْ بِهَدِيَّةٍ فَنٰظِرَةٌۢ بِمَ يَرْجِعُ الْمُرْسَلُوْنَ
اور میں اُن کی طرف ایک تحفہ بھیجتی ہوں، پھر دیکھتی ہوں کہ قاصد کیا جواب لے کر لوٹتے ہیں۔
36
فَلَمَّا جَاۤءَ سُلَيْمٰنَ قَالَ اَتُمِدُّوْنَنِ بِمَالٍؗ فَمَا͏ٓ اٰتٰىنِۦَ اللّٰهُ خَيْرٌ مِّمَّا͏ٓ اٰتٰىكُمْۚ بَلْ اَنْتُمْ بِهَدِيَّتِكُمْ تَفْرَحُوْنَ
پھر جب (ملکہ کا قاصد) سلیمان کے پاس پہنچا تو سلیمان نے کہا: کیا تم مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو؟ تو جو کچھ اللہ نے مجھے دے رکھا ہے وہ اُس سے کہیں بہتر ہے جو اُس نے تمہیں دیا ہے؛ بلکہ تم ہی اپنے تحفے پر خوش ہوتے ہو!
37
اِرْجِعْ اِلَيْهِمْ فَلَنَاْتِيَنَّهُمْ بِجُنُوْدٍ لَّا قِبَلَ لَهُمْ بِهَا وَلَنُخْرِجَنَّهُمْ مِّنْهَا͏ٓ اَذِلَّةً وَّهُمْ صٰغِرُوْنَ
(اے قاصد!) اُن کی طرف لوٹ جا؛ ہم اُن پر ایسے لشکر لے کر آئیں گے جن کے مقابلے کی اُن میں طاقت نہیں، اور ہم اُنہیں وہاں سے ذلیل کر کے نکالیں گے اور وہ رسوا ہوں گے۔
38
قَالَ يٰٓاَيُّهَا الْمَلَو͏ٔ͏ُا اَيُّكُمْ يَاْتِيْنِيْ بِعَرْشِهَا قَبْلَ اَنْ يَّاْتُوْنِيْ مُسْلِمِيْنَ
سلیمان نے کہا: اے دربار والو! تم میں سے کون ہے جو اُس (ملکہ) کا تخت میرے پاس لے آئے، اِس سے پہلے کہ وہ فرمانبردار بن کر میرے پاس آئیں؟
39
قَالَ عِفْرِيْتٌ مِّنَ الْجِنِّ اَنَا اٰتِيْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ تَقُوْمَ مِنْ مَّقَامِكَۚ وَاِنِّيْ عَلَيْهِ لَقَوِيٌّ اَمِيْنٌ
جنوں میں سے ایک قوی ہیکل (سرکش) جن نے کہا: میں اُسے آپ کے پاس لے آؤں گا اِس سے پہلے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں، اور میں اِس (کام) پر یقیناً طاقت رکھنے والا، امانت دار ہوں۔
40
قَالَ الَّذِيْ عِنْدَهٗ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتٰبِ اَنَا اٰتِيْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ يَّرْتَدَّ اِلَيْكَ طَرْفُكَؕ فَلَمَّا رَاٰهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهٗ قَالَ هٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّيْࣞۖ لِيَبْلُوَنِيْٓ ءَاَشْكُرُ اَمْ اَكْفُرُؕ وَمَنْ شَكَرَ فَاِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهٖۚ وَمَنْ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّيْ غَنِيٌّ كَرِيْمٌ
جس کے پاس کتاب کا ایک علم تھا اُس نے کہا: میں اُسے آپ کے پاس اِس سے پہلے لے آؤں گا کہ آپ کی پلک جھپکے۔ پھر جب سلیمان نے اُس (تخت) کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا تو کہا: یہ میرے پروردگار کا فضل ہے، تاکہ وہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری؛ اور جو شکر کرتا ہے وہ اپنے ہی (فائدے کے) لیے شکر کرتا ہے، اور جو ناشکری کرے تو میرا پروردگار بے نیاز، بڑا کرم والا ہے۔
41
قَالَ نَكِّرُوْا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرْ اَتَهْتَدِيْٓ اَمْ تَكُوْنُ مِنَ الَّذِيْنَ لَا يَهْتَدُوْنَ
سلیمان نے کہا: اُس کے لیے اُس کے تخت کی شکل بدل دو؛ ہم دیکھیں کہ وہ (اُسے) پہچان لیتی ہے یا اُن لوگوں میں سے ہوتی ہے جو (صحیح بات تک) نہیں پہنچ پاتے۔
42
فَلَمَّا جَاۤءَتْ قِيْلَ اَهٰكَذَا عَرْشُكِؕ قَالَتْ كَاَنَّهٗ هُوَۚ وَاُوْتِيْنَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِيْنَ
پھر جب وہ آئی تو (اُس سے) کہا گیا: کیا تمہارا تخت ایسا ہی ہے؟ اُس نے کہا: یہ تو گویا وہی ہے۔ (سلیمان نے کہا:) اور ہمیں اِس سے پہلے ہی علم دے دیا گیا تھا اور ہم فرمانبردار ہو چکے تھے۔
43
وَصَدَّهَا مَا كَانَتْ تَّعْبُدُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ اِنَّهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كٰفِرِيْنَ
اور اُسے (ایمان سے) روک رکھا تھا اُن چیزوں نے جن کی وہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتی تھی؛ بے شک وہ کافر قوم میں سے تھی۔
44
قِيْلَ لَهَا ادْخُلِي الصَّرْحَۚ فَلَمَّا رَاَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَّكَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَاؕ قَالَ اِنَّهٗ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنْ قَوَارِيْرَ࣢ؕ قَالَتْ رَبِّ اِنِّيْ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ وَاَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمٰنَ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اُس سے کہا گیا: محل میں داخل ہو جاؤ۔ پھر جب اُس نے اُسے دیکھا تو اُسے گہرا پانی سمجھا اور اپنی دونوں پنڈلیوں سے کپڑا اٹھا لیا۔ سلیمان نے کہا: یہ تو شیشے سے بنا ہوا ایک چکنا محل ہے۔ (ملکہ) بولی: اے میرے پروردگار! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، اور اب میں سلیمان کے ساتھ اللہ رب العالمین کی فرمانبردار ہو گئی۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 45 تا 58
45
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا͏ٓ اِلٰي ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ فَاِذَا هُمْ فَرِيْقٰنِ يَخْتَصِمُوْنَ
اور ہم نے قومِ ثمود کی طرف اُن کے بھائی صالح کو (یہ پیغام دے کر) بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو؛ تو اچانک وہ دو گروہ بن کر آپس میں جھگڑنے لگے۔
46
قَالَ يٰقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُوْنَ بِالسَّيِّي͏ٔ͏َةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِۚ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
صالح نے کہا: اے میری قوم! تم بھلائی سے پہلے برائی کے لیے کیوں جلدی مچاتے ہو؟ تم اللہ سے مغفرت کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے؟
47
قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِكَ وَبِمَنْ مَّعَكَؕ قَالَ طٰۤىِٕرُكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُوْنَ
وہ بولے: ہم نے تو تمہیں اور تمہارے ساتھیوں کو منحوس پایا ہے۔ صالح نے کہا: تمہاری نحوست (کا سبب) اللہ کے پاس (لکھا) ہے؛ بلکہ تم ایسے لوگ ہو جنہیں آزمایا جا رہا ہے۔
48
وَكَانَ فِي الْمَدِيْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُّفْسِدُوْنَ فِي الْاَرْضِ وَلَا يُصْلِحُوْنَ
اور اُس شہر میں نو شخص تھے جو زمین میں فساد پھیلاتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے۔
49
قَالُوْا تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَنُبَيِّتَنَّهٗ وَاَهْلَهٗ ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ لِوَلِيِّهٖ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ اَهْلِهٖ وَاِنَّا لَصٰدِقُوْنَ
اُنہوں نے (آپس میں) کہا: سب اللہ کی قسم کھاؤ کہ ہم رات کو صالح اور اُن کے گھر والوں پر ضرور چھاپا ماریں گے، پھر اُن کے وارث سے کہہ دیں گے کہ ہم اُن کے گھر والوں کی ہلاکت کے وقت موجود ہی نہ تھے، اور ہم بالکل سچے ہیں۔
50
وَمَكَرُوْا مَكْرًا وَّمَكَرْنَا مَكْرًا وَّهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ
اور اُنہوں نے ایک خفیہ تدبیر کی، اور ہم نے بھی ایک خفیہ تدبیر کی، اور اُنہیں خبر تک نہ ہوئی۔
51
فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْۙ اَنَّا دَمَّرْنٰهُمْ وَقَوْمَهُمْ اَجْمَعِيْنَ
تو دیکھ لیجیے کہ اُن کی تدبیر کا انجام کیا ہوا: ہم نے اُنہیں اور اُن کی پوری قوم کو تباہ کر ڈالا۔
52
فَتِلْكَ بُيُوْتُهُمْ خَاوِيَةًۢ بِمَا ظَلَمُوْاؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ
تو یہ ہیں اُن کے گھر جو اُن کے ظلم کی وجہ سے ویران پڑے ہیں؛ بے شک اِس میں اُن لوگوں کے لیے بڑی نشانی ہے جو علم رکھتے ہیں۔
53
وَاَنْجَيْنَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَ
اور ہم نے اُن لوگوں کو بچا لیا جو ایمان لائے تھے اور (اللہ سے) ڈرتے رہتے تھے۔
54
وَلُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖٓ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَاَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ
اور لوط کو (ہم نے بھیجا) جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم آنکھوں دیکھتے بے حیائی کا کام کرتے ہو؟
55
اَىِٕنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَاۤءِؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ
کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر شہوت پوری کرنے کے لیے مردوں کے پاس جاتے ہو؟ (کوئی بات نہیں،) بلکہ تم بڑی نادانی کرنے والے لوگ ہو۔
56
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖٓ اِلَّا͏ٓ اَنْ قَالُوْٓا اَخْرِجُوْٓا اٰلَ لُوْطٍ مِّنْ قَرْيَتِكُمْۚ اِنَّهُمْ اُنَاسٌ يَّتَطَهَّرُوْنَ
پھر اُن کی قوم کا جواب اِس کے سوا کچھ نہ تھا کہ وہ کہنے لگے: لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال دو؛ یہ لوگ بڑے پاک صاف بنتے ہیں۔
57
فَاَنْجَيْنٰهُ وَاَهْلَهٗٓ اِلَّا امْرَاَتَهٗؗ قَدَّرْنٰهَا مِنَ الْغٰبِرِيْنَ
تو ہم نے لوط کو اور اُن کے گھر والوں کو بچا لیا، سوائے اُن کی بیوی کے؛ اُس کے لیے ہم نے طے کر دیا تھا کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگی۔
58
وَاَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَّطَرًاۚ فَسَاۤءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِيْنَ
اور ہم نے اُن پر (پتھروں کی) ایک بارش برسائی؛ تو کیا ہی بری بارش تھی اُن لوگوں کی جنہیں (پہلے سے) ڈرایا جا چکا تھا!
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 59 تا 66
59
قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ وَسَلٰمٌ عَلٰي عِبَادِهِ الَّذِيْنَ اصْطَفٰيؕ ءٰۤاللّٰهُ خَيْرٌ اَمَّا يُشْرِكُوْنَ
(اے نبی!) کہیے: سب تعریف اللہ کے لیے ہے، اور سلام ہو اُس کے اُن بندوں پر جنہیں اُس نے چن لیا۔ کیا اللہ بہتر ہے یا وہ چیزیں جنہیں یہ (اُس کا) شریک ٹھہراتے ہیں؟
60
اَمَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَاَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ السَّمَاۤءِ مَاۤءًۚ فَاَنۢ͏ْبَتْنَا بِهٖ حَدَاۤىِٕقَ ذَاتَ بَهْجَةٍۚ مَا كَانَ لَكُمْ اَنْ تُنۢ͏ْبِتُوْا شَجَرَهَاؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ بَلْ هُمْ قَوْمٌ يَّعْدِلُوْنَ
(بھلا وہ بت بہتر ہیں) یا وہ ذات جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لیے آسمان سے پانی اتارا، پھر ہم نے اُس سے بارونق باغ اگائے؟ تمہارے بس میں نہ تھا کہ اُن کے درخت اگا سکو۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ (ہرگز نہیں،) بلکہ یہ لوگ (حق سے) کترا جانے والے ہیں۔
61
اَمَّنْ جَعَلَ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّجَعَلَ خِلٰلَهَا͏ٓ اَنْهٰرًا وَّجَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًاؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ
یا وہ ذات جس نے زمین کو ٹھہرنے کی جگہ بنایا، اُس کے بیچ میں نہریں بنائیں، اُس کے لیے (مضبوط) پہاڑ بنائے، اور دو سمندروں کے درمیان ایک آڑ بنا دی؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ (ہرگز نہیں،) بلکہ اُن میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں۔
62
اَمَّنْ يُّجِيْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوْۤءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاۤءَ الْاَرْضِؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ
یا وہ ذات جو بے قرار کی دعا قبول کرتی ہے جب وہ اُسے پکارتا ہے، اور تکلیف دور کر دیتی ہے، اور تمہیں زمین میں (ایک دوسرے کا) جانشین بناتی ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ تم بہت ہی کم نصیحت حاصل کرتے ہو۔
63
اَمَّنْ يَّهْدِيْكُمْ فِيْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَنْ يُّرْسِلُ الرِّيٰحَ بُشْرًاۢ بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهٖؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ تَعٰلَي اللّٰهُ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ
یا وہ ذات جو خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں تمہیں راستہ دکھاتی ہے، اور جو اپنی رحمت (کی بارش) سے پہلے ہواؤں کو خوش خبری بنا کر بھیجتی ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ اللہ بہت بلند ہے اُن چیزوں سے جنہیں یہ (اُس کا) شریک ٹھہراتے ہیں۔
64
اَمَّنْ يَّبْدَو͏ٔ͏ُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُهٗ وَمَنْ يَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَاۤءِ وَالْاَرْضِؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
یا وہ ذات جو مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتی ہے، پھر اُسے دوبارہ پیدا کرے گی، اور جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دیتی ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ (اے نبی!) کہیے: اپنی دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو۔
65
قُلْ لَّا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ الْغَيْبَ اِلَّا اللّٰهُؕ وَمَا يَشْعُرُوْنَ اَيَّانَ يُبْعَثُوْنَ
(اے نبی!) کہیے: آسمانوں اور زمین میں اللہ کے سوا کوئی بھی غیب نہیں جانتا، اور اُنہیں یہ بھی خبر نہیں کہ وہ کب (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے۔
66
بَلِ ادّٰرَكَ عِلْمُهُمْ فِي الْاٰخِرَةِࣞ بَلْ هُمْ فِيْ شَكٍّ مِّنْهَاؗࣞ بَلْ هُمْ مِّنْهَا عَمُوْنَ
بلکہ آخرت کے بارے میں اُن کا علم (ٹوٹ کر) ختم ہو گیا ہے؛ بلکہ وہ اُس کے بارے میں شک میں ہیں؛ بلکہ وہ اُس سے اندھے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 67 تا 82
67
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا وَّاٰبَاۤو͏ٔ͏ُنَا͏ٓ اَىِٕنَّا لَمُخْرَجُوْنَ
اور کافروں نے کہا: کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہو جائیں گے تو کیا ہمیں (قبروں سے زندہ کر کے) نکالا جائے گا؟
68
لَقَدْ وُعِدْنَا هٰذَا نَحْنُ وَاٰبَاۤو͏ٔ͏ُنَا مِنْ قَبْلُۙ اِنْ هٰذَا͏ٓ اِلَّا͏ٓ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ
یقیناً اِس کا وعدہ ہم سے بھی کیا گیا اور اِس سے پہلے ہمارے باپ دادا سے بھی؛ یہ تو پہلے لوگوں کی من گھڑت کہانیوں کے سوا کچھ نہیں۔
69
قُلْ سِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِيْنَ
(اے نبی!) کہیے: زمین میں چلو پھرو، پھر دیکھو کہ مجرموں کا انجام کیسا ہوا۔
70
وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُنْ فِيْ ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُوْنَ
اور (اے نبی!) آپ اُن پر غم نہ کیجیے، اور جو چالیں یہ چل رہے ہیں اُن سے تنگ دل نہ ہوں۔
71
وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰي هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
اور وہ کہتے ہیں: یہ وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو؟
72
قُلْ عَسٰٓي اَنْ يَّكُوْنَ رَدِفَ لَكُمْ بَعْضُ الَّذِيْ تَسْتَعْجِلُوْنَ
(اے نبی!) کہیے: کچھ بعید نہیں کہ جس (عذاب) کی تم جلدی مچا رہے ہو اُس کا کچھ حصہ تمہارے پیچھے آ ہی لگا ہو۔
73
وَاِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَي النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُوْنَ
اور یقیناً آپ کا پروردگار لوگوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے، لیکن اُن میں سے اکثر شکر نہیں کرتے۔
74
وَاِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَمَا يُعْلِنُوْنَ
اور یقیناً آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے جو کچھ اُن کے سینے چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں۔
75
وَمَا مِنْ غَاۤىِٕبَةٍ فِي السَّمَاۤءِ وَالْاَرْضِ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ
اور آسمان اور زمین میں کوئی چھپی ہوئی چیز ایسی نہیں جو ایک کھلی کتاب میں (لکھی ہوئی) نہ ہو۔
76
اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ يَقُصُّ عَلٰي بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ اَكْثَرَ الَّذِيْ هُمْ فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ
بے شک یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے اکثر وہ باتیں بیان کرتا ہے جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں۔
77
وَاِنَّهٗ لَهُدًي وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور یقیناً یہ ایمان والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔
78
اِنَّ رَبَّكَ يَقْضِيْ بَيْنَهُمْ بِحُكْمِهٖۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْعَلِيْمُ
یقیناً آپ کا پروردگار اُن کے درمیان اپنے حکم سے فیصلہ کرے گا، اور وہی زبردست، سب کچھ جاننے والا ہے۔
79
فَتَوَكَّلْ عَلَي اللّٰهِؕ اِنَّكَ عَلَي الْحَقِّ الْمُبِيْنِ
تو (اے نبی!) آپ اللہ پر بھروسا رکھیے؛ یقیناً آپ واضح حق پر ہیں۔
80
اِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰي وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاۤءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِيْنَ
یقیناً آپ مُردوں کو نہیں سنا سکتے، اور نہ بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ہیں جب وہ پیٹھ پھیر کر چل دیں۔
81
وَمَا͏ٓ اَنْتَ بِهٰدِي الْعُمْيِ عَنْ ضَلٰلَتِهِمْؕ اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ يُّو͏ٔ͏ْمِنُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ
اور نہ آپ اندھوں کو اُن کی گمراہی سے (نکال کر) راہ پر لا سکتے ہیں؛ آپ تو صرف اُنہی کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں، پھر وہ فرمانبردار ہو جاتے ہیں۔
82
وَاِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَاۤبَّةً مِّنَ الْاَرْضِ تُكَلِّمُهُمْۙ اَنَّ النَّاسَ كَانُوْا بِاٰيٰتِنَا لَا يُوْقِنُوْنَ
اور جب اُن پر (عذاب کا) فیصلہ واقع ہونے کو ہوگا تو ہم اُن کے لیے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو اُن سے باتیں کرے گا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں رکھتے تھے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 7 آیات 83 تا 93
83
وَيَوْمَ نَحْشُرُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّنْ يُّكَذِّبُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمْ يُوْزَعُوْنَ
اور (یاد کرو) جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گروہ اُن لوگوں کا جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے، پھر اُنہیں (ترتیب سے) روکا جائے گا۔
84
حَتّٰٓي اِذَا جَاۤءُوْ قَالَ اَكَذَّبْتُمْ بِاٰيٰتِيْ وَلَمْ تُحِيْطُوْا بِهَا عِلْمًا اَمَّاذَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
یہاں تک کہ جب وہ (حساب کی جگہ) آ پہنچیں گے تو (اللہ) فرمائے گا: کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلایا، حالانکہ تم نے علم سے اُن کا احاطہ نہیں کیا تھا؟ یا (بتاؤ) تم کیا کرتے رہے تھے؟
85
وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ بِمَا ظَلَمُوْا فَهُمْ لَا يَنْطِقُوْنَ
اور اُن کے ظلم کی وجہ سے (عذاب کا) فیصلہ اُن پر واقع ہو جائے گا، تو وہ کچھ بول نہیں سکیں گے۔
86
اَلَمْ يَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا الَّيْلَ لِيَسْكُنُوْا فِيْهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًاؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يُّو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات بنائی تاکہ وہ اُس میں آرام کریں، اور دن کو روشن بنایا (کہ اُس میں دیکھیں)؟ یقیناً اِس میں ایمان لانے والوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں۔
87
وَيَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ فَفَزِعَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَاۤءَ اللّٰهُؕ وَكُلٌّ اَتَوْهُ دٰخِرِيْنَ
اور جس دن صور پھونکا جائے گا تو آسمانوں اور زمین میں جو کوئی بھی ہے سب گھبرا اٹھیں گے، سوائے اُن کے جنہیں اللہ چاہے؛ اور سب اُس کے حضور عاجزی سے حاضر ہوں گے۔
88
وَتَرَي الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَّهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِؕ صُنْعَ اللّٰهِ الَّذِيْٓ اَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍؕ اِنَّهٗ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَفْعَلُوْنَ
اور تم پہاڑوں کو دیکھتے ہو تو اُنہیں جما ہوا سمجھتے ہو، حالانکہ (اُس دن) وہ بادلوں کی طرح چل رہے ہوں گے۔ یہ اللہ کی کاری گری ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا ہے؛ یقیناً وہ تمہارے سب کاموں سے پوری طرح باخبر ہے۔
89
مَنْ جَاۤءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَيْرٌ مِّنْهَاۚ وَهُمْ مِّنْ فَزَعٍ يَّوْمَىِٕذٍ اٰمِنُوْنَ
جو شخص نیکی لے کر آئے گا اُس کے لیے اُس سے بہتر (بدلہ) ہے، اور ایسے لوگ اُس دن کی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے۔
90
وَمَنْ جَاۤءَ بِالسَّيِّي͏ٔ͏َةِ فَكُبَّتْ وُجُوْهُهُمْ فِي النَّارِؕ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
اور جو شخص برائی لے کر آئے گا تو ایسے لوگ اوندھے منہ آگ میں ڈالے جائیں گے؛ (اور اُن سے کہا جائے گا:) تمہیں اُسی کا بدلہ دیا جا رہا ہے جو تم کرتے رہے تھے۔
91
اِنَّمَا͏ٓ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِيْ حَرَّمَهَا وَلَهٗ كُلُّ شَيْءٍؗ وَّاُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ
(اے نبی! کہیے:) مجھے تو بس یہی حکم دیا گیا ہے کہ اِس شہر (مکہ) کے پروردگار کی عبادت کروں جس نے اِسے حرمت والا بنایا ہے، اور ہر چیز اُسی کی ہے؛ اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے رہوں۔
92
وَاَنْ اَتْلُوَا الْقُرْاٰنَۚ فَمَنِ اهْتَدٰي فَاِنَّمَا يَهْتَدِيْ لِنَفْسِهٖۚ وَمَنْ ضَلَّ فَقُلْ اِنَّمَا͏ٓ اَنَا مِنَ الْمُنْذِرِيْنَ
اور یہ کہ میں قرآن پڑھ کر سناؤں؛ پھر جو ہدایت پر آئے گا وہ اپنے ہی فائدے کے لیے ہدایت پر آئے گا، اور جو گمراہ رہے تو (اُس سے) کہہ دیجیے: میں تو صرف خبردار کرنے والوں میں سے ہوں۔
93
وَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ سَيُرِيْكُمْ اٰيٰتِهٖ فَتَعْرِفُوْنَهَاؕ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ
اور کہیے: سب تعریف اللہ کے لیے ہے؛ وہ جلد ہی تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم اُنہیں پہچان لو گے؛ اور آپ کا پروردگار اُن کاموں سے بے خبر نہیں جو تم کرتے ہو۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں