پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الشعراء

سورۃ الشعراء · 227 آیات · 11 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی چھبیسویں سورت ہے؛ اِس میں دو سو ستائیس آیتیں اور گیارہ رکوع ہیں۔ یہ مکی سورت ہے، اور مکی دور کے درمیانی حصے میں نازل ہوئی، جب قریش کی طرف سے جھٹلانا اور مذاق اُڑانا زوروں پر تھا۔ امام مالک سے منقول تفسیر میں اِس کا ایک نام «سورۃ الجامعۃ» بھی آیا ہے۔ آخری رکوع میں شاعروں کا ذکر ہے، اِس لیے اِس کا نام «الشعراء» ہے۔ عرب شعر و شاعری کا خاص ذوق رکھتے تھے اور مشرکین رسول اللہ ﷺ کو شاعر کہتے تھے؛ اِس سورت نے یہ شبہ دور کیا کہ شاعروں کے پیچھے تو بھٹکے ہوئے لوگ چلتے ہیں، جبکہ محمد ﷺ کی پیروی کرنے والے نیک، پاکباز اور سچے لوگ ہیں، اور شاعر جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں (آیات ۲۲۴ تا ۲۲۶)۔ اِس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ جو لوگ رسول اللہ ﷺ کو جھٹلانے پر اَڑے ہوئے ہیں اور آپ ﷺ کی رسالت پر طعن کرتے ہیں، اُن کا سامنا کیا جائے اور اُن کی بے حیثیتی ظاہر کی جائے۔ اِس کے لیے پہلے آپ ﷺ کو تسلی دی گئی، پھر سات انبیاء کے واقعات بیان ہوئے: حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کا واقعہ تفصیل سے، پھر حضرت ابراہیم، حضرت نوح، حضرت ہود، حضرت صالح، حضرت لوط اور حضرت شعیب علیہم السلام کی دعوت اور اُن کی قوموں کا انجام۔ ہر واقعے کے آخر میں ایک ہی جملہ دہرایا گیا: «اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً ۭ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ»، اور اکثر انبیاء کی دعوت ایک ہی الفاظ میں نقل ہوئی: «میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں، اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو، میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا»؛ جس سے معلوم ہوا کہ سب انبیاء کی دعوت ایک ہے۔ آخر میں قرآن کے اللہ کی طرف سے نازل ہونے، جبریل امین کے ذریعے آنے، اور شیطانوں اور شاعروں سے اِس کے پاک ہونے کا بیان ہے؛ اور آپ ﷺ کو قریبی رشتہ داروں کو ڈرانے کا حکم دیا گیا۔

رکوع 1 آیات 1 تا 9
1
طٰسۤمّۤ
طا، سین، میم۔
2
تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ
یہ واضح کتاب (قرآن) کی آیتیں ہیں۔
3
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا يَكُوْنُوْا مُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
(اے نبی!) شاید آپ اِس غم میں اپنی جان ہی کھو بیٹھیں گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔
4
اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاۤءِ اٰيَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِيْنَ
اگر ہم چاہیں تو اُن پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اُتار دیں جس کے آگے اُن کی گردنیں جھکی کی جھکی رہ جائیں۔
5
وَمَا يَاْتِيْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِيْنَ
اور اُن کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو بھی نئی نصیحت آتی ہے، وہ اُس سے منہ ہی پھیرتے ہیں۔
6
فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَيَاْتِيْهِمْ اَنۢ͏ْبٰۤو͏ٔ͏ُا مَا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ
تو یہ (حق کو) جھٹلا چکے ہیں، سو جلد ہی اُن کے پاس اُس چیز کی خبریں آ جائیں گی جس کا یہ مذاق اُڑایا کرتے تھے۔
7
اَوَلَمْ يَرَوْا اِلَي الْاَرْضِ كَمْ اَنۢ͏ْبَتْنَا فِيْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيْمٍ
کیا اُنہوں نے زمین کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اُس میں ہر قسم کی کتنی عمدہ چیزیں اُگائی ہیں؟
8
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةًؕ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
یقیناً اِس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر اُن میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
9
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
اور یقیناً آپ کا رب ہی زبردست ہے، بڑا مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 10 تا 33
10
وَاِذْ نَادٰي رَبُّكَ مُوْسٰٓي اَنِ اي͏ٔ͏ْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَ
اور (وہ واقعہ یاد کیجیے) جب آپ کے رب نے موسیٰ کو پکارا کہ ظالم قوم کے پاس جاؤ؛
11
قَوْمَ فِرْعَوْنَؕ اَلَا يَتَّقُوْنَ
یعنی فرعون کی قوم کے پاس؛ کیا یہ لوگ ڈرتے نہیں؟
12
قَالَ رَبِّ اِنِّيْٓ اَخَافُ اَنْ يُّكَذِّبُوْنِ
موسیٰ نے عرض کیا: اے میرے رب! مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے؛
13
وَيَضِيْقُ صَدْرِيْ وَلَا يَنْطَلِقُ لِسَانِيْ فَاَرْسِلْ اِلٰي هٰرُوْنَ
اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی، اِس لیے ہارون کی طرف بھی (وحی) بھیج دیجیے۔
14
وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنۢ͏ْبٌ فَاَخَافُ اَنْ يَّقْتُلُوْنِ
اور اُن کا مجھ پر ایک الزام بھی ہے، اِس لیے ڈر ہے کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے۔
15
قَالَ كَلَّاۚ فَاذْهَبَا بِاٰيٰتِنَا͏ٓ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ
(اللہ نے) فرمایا: ہرگز نہیں! تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ، ہم تمہارے ساتھ (سب کچھ) سن رہے ہیں۔
16
فَاْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُوْلَا͏ٓ اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
پس فرعون کے پاس جاؤ اور کہو: ہم رب العالمین کے بھیجے ہوئے ہیں،
17
اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ
(اور یہ پیغام لائے ہیں) کہ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دو۔
18
قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِيْنَا وَلِيْدًا وَّلَبِثْتَ فِيْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِيْنَ
فرعون نے کہا: کیا ہم نے تمہیں بچپن میں اپنے ہاں نہیں پالا؟ اور تم نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے۔
19
وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِيْ فَعَلْتَ وَاَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ
اور تم نے اپنی وہ حرکت بھی کی جو کی تھی، اور تم ناشکرے ہو۔
20
قَالَ فَعَلْتُهَا͏ٓ اِذًا وَّاَنَا مِنَ الضَّاۤلِّيْنَ
موسیٰ نے کہا: (ہاں) وہ کام میں نے اُس وقت کیا تھا جب میں ناواقف تھا۔
21
فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِيْ رَبِّيْ حُكْمًا وَّجَعَلَنِيْ مِنَ الْمُرْسَلِيْنَ
پھر جب مجھے تم سے ڈر لگا تو میں تم سے بھاگ گیا، پھر میرے رب نے مجھے دانائی (اور نبوت) عطا کی اور مجھے رسولوں میں شامل کر دیا۔
22
وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَيَّ اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ
اور یہ احسان جو تم مجھ پر جتا رہے ہو (اِسی وجہ سے تو ہے) کہ تم نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے۔
23
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ
فرعون نے کہا: اور یہ رب العالمین کیا چیز ہے؟
24
قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَاؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِيْنَ
موسیٰ نے کہا: وہ آسمانوں اور زمین کا اور اُن کے درمیان کی سب چیزوں کا رب ہے، اگر تم یقین کرنے والے ہو۔
25
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗٓ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ
فرعون نے اپنے آس پاس والوں سے کہا: کیا تم سنتے نہیں؟
26
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ اٰبَاۤىِٕكُمُ الْاَوَّلِيْنَ
موسیٰ نے کہا: وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادا کا بھی رب ہے۔
27
قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِيْٓ اُرْسِلَ اِلَيْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ
فرعون نے کہا: یہ تمہارا رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے، یقیناً دیوانہ ہے۔
28
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَاؕ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ
موسیٰ نے کہا: وہ مشرق اور مغرب اور اُن کے درمیان کی سب چیزوں کا رب ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو۔
29
قَالَ لَىِٕنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَيْرِيْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِيْنَ
فرعون نے کہا: اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں ضرور قید کیے ہوئے لوگوں میں شامل کر دوں گا۔
30
قَالَ اَوَلَوْ جِي͏ٔ͏ْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِيْنٍ
موسیٰ نے کہا: کیا اُس صورت میں بھی (قید کرو گے) کہ میں تمہارے پاس کوئی کھلی چیز (واضح دلیل) لے آؤں؟
31
قَالَ فَاْتِ بِهٖٓ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ
فرعون نے کہا: اچھا، وہ لے آؤ اگر تم سچے ہو۔
32
فَاَلْقٰي عَصَاهُ فَاِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِيْنٌ
تو موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈال دی، تو یکایک وہ صاف صاف ایک اژدہا بن گئی۔
33
وَّنَزَعَ يَدَهٗ فَاِذَا هِيَ بَيْضَاۤءُ لِلنّٰظِرِيْنَ
اور اُنہوں نے اپنا ہاتھ (گریبان سے) نکالا تو یکایک وہ دیکھنے والوں کے سامنے چمکتا ہوا سفید تھا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 34 تا 51
34
قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗٓ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِيْمٌ
فرعون نے اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہا: یقیناً یہ بڑا ماہر جادوگر ہے۔
35
يُّرِيْدُ اَنْ يُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖࣗۖ فَمَاذَا تَاْمُرُوْنَ
یہ چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہارے ملک سے نکال دے، تو اب تم کیا مشورہ دیتے ہو؟
36
قَالُوْٓا اَرْجِهْ وَاَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَاۤىِٕنِ حٰشِرِيْنَ
اُنہوں نے کہا: اِسے اور اِس کے بھائی کو کچھ مہلت دیجیے، اور شہروں میں جمع کرنے والے (ہرکارے) بھیج دیجیے،
37
يَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيْمٍ
جو آپ کے پاس ہر بڑے ماہر جادوگر کو لے آئیں۔
38
فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيْقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ
چنانچہ جادوگر ایک مقرر دن کے مقررہ وقت پر جمع کر لیے گئے۔
39
وَّقِيْلَ لِلنَّاسِ هَلْ اَنْتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَ
اور لوگوں سے کہا گیا: کیا تم بھی جمع ہو رہے ہو؟
40
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِيْنَ
تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم اُنہی (کے دین) کی پیروی کریں۔
41
فَلَمَّا جَاۤءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَىِٕنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِيْنَ
پھر جب جادوگر آ گئے تو اُنہوں نے فرعون سے کہا: اگر ہم غالب رہے تو کیا ہمیں کوئی بڑا انعام ملے گا؟
42
قَالَ نَعَمْ وَاِنَّكُمْ اِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ
فرعون نے کہا: ہاں، اور اُس صورت میں تم یقیناً (میرے) مقرب لوگوں میں شامل ہو جاؤ گے۔
43
قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰٓي اَلْقُوْا مَا͏ٓ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ
موسیٰ نے اُن سے کہا: جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈالو۔
44
فَاَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوْا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ اِنَّا لَنَحْنُ الْغٰلِبُوْنَ
تو اُنہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہا: فرعون کی عزت کی قسم! یقیناً ہم ہی غالب رہیں گے۔
45
فَاَلْقٰي مُوْسٰي عَصَاهُ فَاِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَاْفِكُوْنَ
پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو یکایک وہ اُن سب چیزوں کو نگلنے لگی جو وہ جھوٹ موٹ بنا رہے تھے۔
46
فَاُلْقِيَ السَّحَرَةُ سٰجِدِيْنَ
اِس پر سب جادوگر بے اختیار سجدے میں گر پڑے۔
47
قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
(اور) کہنے لگے: ہم رب العالمین پر ایمان لے آئے،
48
رَبِّ مُوْسٰي وَهٰرُوْنَ
جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے۔
49
قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْۚ اِنَّهٗ لَكَبِيْرُكُمُ الَّذِيْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَۚ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ࣢ؕ لَاُقَطِّعَنَّ اَيْدِيَكُمْ وَاَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّلَاُوصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِيْنَ
فرعون نے کہا: تم اُس پر ایمان لے آئے، اِس سے پہلے کہ میں تمہیں اجازت دوں؟ یقیناً یہی تمہارا بڑا (استاد) ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے؛ سو تمہیں ابھی معلوم ہو جائے گا؛ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے ضرور کٹوا دوں گا، اور تم سب کو ضرور سولی پر چڑھا دوں گا۔
50
قَالُوْا لَا ضَيْرَؗ اِنَّا͏ٓ اِلٰي رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَ
اُنہوں نے کہا: کوئی حرج نہیں، ہمیں تو اپنے رب کے پاس لوٹ کر جانا ہی ہے۔
51
اِنَّا نَطْمَعُ اَنْ يَّغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطٰيٰنَا͏ٓ اَنْ كُنَّا͏ٓ اَوَّلَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطائیں بخش دے گا، اِس لیے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 52 تا 68
52
وَاَوْحَيْنَا͏ٓ اِلٰي مُوْسٰٓي اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِيْٓ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ
اور ہم نے موسیٰ کو وحی بھیجی کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جاؤ، یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔
53
فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَاۤىِٕنِ حٰشِرِيْنَ
اِدھر فرعون نے شہروں میں (لشکر) جمع کرنے والے بھیج دیے،
54
اِنَّ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيْلُوْنَ
(اور اعلان کروایا کہ) یہ لوگ ایک چھوٹی سی ٹولی ہیں،
55
وَاِنَّهُمْ لَنَا لَغَاۤىِٕظُوْنَ
اور یہ ہمیں سخت غصہ دلا رہے ہیں،
56
وَاِنَّا لَجَمِيْعٌ حٰذِرُوْنَ
اور ہم سب پوری طرح چوکنا اور تیار ہیں۔
57
فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّعُيُوْنٍ
پھر ہم نے اُنہیں (فرعون کے لوگوں کو) باغوں اور چشموں سے نکال باہر کیا،
58
وَّكُنُوْزٍ وَّمَقَامٍ كَرِيْمٍ
اور خزانوں اور عزت کے ٹھکانوں سے۔
59
كَذٰلِكَؕ وَاَوْرَثْنٰهَا بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ
ایسا ہی ہوا، اور ہم نے اُن چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا۔
60
فَاَتْبَعُوْهُمْ مُّشْرِقِيْنَ
چنانچہ وہ (فرعونی) سورج نکلتے ہی اُن کے پیچھے جا پہنچے۔
61
فَلَمَّا تَرَاۤءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰٓي اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَ
پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے: ہم تو پکڑے گئے!
62
قَالَ كَلَّاۚ اِنَّ مَعِيَ رَبِّيْ سَيَهْدِيْنِ
موسیٰ نے کہا: ہرگز نہیں! یقیناً میرا رب میرے ساتھ ہے، وہ ضرور مجھے راستہ دکھائے گا۔
63
فَاَوْحَيْنَا͏ٓ اِلٰي مُوْسٰٓي اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَؕ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيْمِ
پھر ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ اپنی لاٹھی سمندر پر مارو؛ (اُنہوں نے مارا) تو وہ پھٹ گیا، اور ہر حصہ ایک بڑے پہاڑ کی طرح ہو گیا۔
64
وَاَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِيْنَ
اور دوسروں (فرعون کے لشکر) کو بھی ہم وہیں قریب لے آئے۔
65
وَاَنْجَيْنَا مُوْسٰي وَمَنْ مَّعَهٗٓ اَجْمَعِيْنَ
اور ہم نے موسیٰ کو اور اُن کے سب ساتھیوں کو بچا لیا۔
66
ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِيْنَ
پھر دوسروں کو غرق کر دیا۔
67
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةًؕ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
یقیناً اِس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر اُن میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
68
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
اور یقیناً آپ کا رب ہی زبردست ہے، بڑا مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 69 تا 104
69
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَاَ اِبْرٰهِيْمَ
اور (اے نبی!) اِنہیں ابراہیم کا واقعہ پڑھ کر سنائیے،
70
اِذْ قَالَ لِاَبِيْهِ وَقَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ
جب اُنہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا: تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو؟
71
قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِيْنَ
اُنہوں نے کہا: ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں، اور اُنہی کے آگے جمے بیٹھے رہتے ہیں۔
72
قَالَ هَلْ يَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَ
ابراہیم نے کہا: جب تم اُنہیں پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری سنتے ہیں؟
73
اَوْ يَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ يَضُرُّوْنَ
یا وہ تمہیں کچھ فائدہ دیتے یا نقصان پہنچاتے ہیں؟
74
قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَا͏ٓ اٰبَاۤءَنَا كَذٰلِكَ يَفْعَلُوْنَ
وہ کہنے لگے: (یہ تو نہیں،) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے۔
75
قَالَ اَفَرَءَيْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَ
ابراہیم نے کہا: بھلا تم نے کبھی غور سے دیکھا بھی کہ جن چیزوں کی تم عبادت کرتے رہے ہو،
76
اَنْتُمْ وَاٰبَاۤو͏ٔ͏ُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ
تم بھی اور تمہارے پہلے باپ دادا بھی؟
77
فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّيْٓ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِيْنَ
تو یہ سب میرے دشمن ہیں، سوائے رب العالمین کے۔
78
الَّذِيْ خَلَقَنِيْ فَهُوَ يَهْدِيْنِ
جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی میری رہنمائی کرتا ہے،
79
وَالَّذِيْ هُوَ يُطْعِمُنِيْ وَيَسْقِيْنِ
اور وہی ہے جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے،
80
وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے،
81
وَالَّذِيْ يُمِيْتُنِيْ ثُمَّ يُحْيِيْنِ
اور وہی مجھے موت دے گا، پھر مجھے زندہ کرے گا،
82
وَالَّذِيْٓ اَطْمَعُ اَنْ يَّغْفِرَ لِيْ خَطِيْۤـَٔتِيْ يَوْمَ الدِّيْنِ
اور وہی ہے جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ بدلے کے دن میری خطا معاف کر دے گا۔
83
رَبِّ هَبْ لِيْ حُكْمًا وَّاَلْحِقْنِيْ بِالصّٰلِحِيْنَ
اے میرے رب! مجھے دانائی عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں شامل فرما،
84
وَاجْعَلْ لِّيْ لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْاٰخِرِيْنَ
اور بعد میں آنے والوں میں میرا ذکر سچائی کے ساتھ جاری رکھ،
85
وَاجْعَلْنِيْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيْمِ
اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا دے،
86
وَاغْفِرْ لِاَبِيْٓ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّاۤلِّيْنَ
اور میرے باپ کو بخش دے، یقیناً وہ گمراہوں میں سے تھا،
87
وَلَا تُخْزِنِيْ يَوْمَ يُبْعَثُوْنَ
اور جس دن لوگ (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے، اُس دن مجھے رسوا نہ کرنا،
88
يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوْنَ
جس دن نہ مال کام آئے گا اور نہ بیٹے،
89
اِلَّا مَنْ اَتَي اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِيْمٍ
سوائے اُس کے جو اللہ کے پاس صحیح سالم دل لے کر آئے۔
90
وَاُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِيْنَ
اور (اُس دن) جنت پرہیزگاروں کے قریب کر دی جائے گی،
91
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيْمُ لِلْغٰوِيْنَ
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی،
92
وَقِيْلَ لَهُمْ اَيْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَ
اور اُن سے کہا جائے گا: کہاں ہیں وہ جن کی تم عبادت کیا کرتے تھے،
93
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ هَلْ يَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ يَنْتَصِرُوْنَ
اللہ کو چھوڑ کر؟ کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں، یا اپنا ہی بچاؤ کر سکتے ہیں؟
94
فَكُبْكِبُوْا فِيْهَا هُمْ وَالْغَاوٗنَ
پھر وہ (معبود) اور گمراہ لوگ اُس (دوزخ) میں اوندھے منہ ڈال دیے جائیں گے،
95
وَجُنُوْدُ اِبْلِيْسَ اَجْمَعُوْنَ
اور ابلیس کے سارے لشکر بھی۔
96
قَالُوْا وَهُمْ فِيْهَا يَخْتَصِمُوْنَ
وہ وہاں آپس میں جھگڑتے ہوئے کہیں گے:
97
تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ
اللہ کی قسم! ہم تو کھلی گمراہی میں تھے،
98
اِذْ نُسَوِّيْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
جب ہم تمہیں رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے۔
99
وَمَا͏ٓ اَضَلَّنَا͏ٓ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ
اور ہمیں تو اُن مجرموں ہی نے گمراہ کیا۔
100
فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِيْنَ
اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے،
101
وَلَا صَدِيْقٍ حَمِيْمٍ
اور نہ کوئی جگری دوست۔
102
فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
کاش! ہمیں ایک بار (دنیا میں) لوٹنے کا موقع مل جائے تو ہم ایمان والوں میں سے ہو جائیں۔
103
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةًؕ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
یقیناً اِس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر اُن میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
104
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
اور یقیناً آپ کا رب ہی زبردست ہے، بڑا مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 105 تا 122
105
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ اࣙلْمُرْسَلِيْنَ
نوح کی قوم نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا،
106
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ
جب اُن کے بھائی نوح نے اُن سے کہا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں؟
107
اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌ
یقیناً میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں۔
108
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ
لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو۔
109
وَمَا͏ٓ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰي رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اور میں اِس (تبلیغ) پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، میرا معاوضہ تو بس رب العالمین کے ذمے ہے۔
110
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ
لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو۔
111
قَالُوْٓا اَنُو͏ٔ͏ْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْاَرْذَلُوْنَ
وہ کہنے لگے: کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں، حالانکہ تمہاری پیروی تو نچلے درجے کے لوگوں نے کی ہے؟
112
قَالَ وَمَا عِلْمِيْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
نوح نے کہا: مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کام کرتے رہے ہیں؟
113
اِنْ حِسَابُهُمْ اِلَّا عَلٰي رَبِّيْ لَوْ تَشْعُرُوْنَ
اُن کا حساب تو بس میرے رب کے ذمے ہے، کاش تم سمجھتے!
114
وَمَا͏ٓ اَنَا بِطَارِدِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور میں ایمان والوں کو دھتکارنے والا نہیں ہوں۔
115
اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ
میں تو بس کھلا کھلا خبردار کرنے والا ہوں۔
116
قَالُوْا لَىِٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ يٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِيْنَ
وہ بولے: اے نوح! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور سنگسار کیے جانے والوں میں سے ہو جاؤ گے۔
117
قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوْمِيْ كَذَّبُوْنِ
نوح نے دعا کی: اے میرے رب! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے،
118
فَافْتَحْ بَيْنِيْ وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَّنَجِّنِيْ وَمَنْ مَّعِيَ مِنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
لہٰذا میرے اور اُن کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے، اور مجھے اور میرے ساتھ کے ایمان والوں کو نجات دے دے۔
119
فَاَنْجَيْنٰهُ وَمَنْ مَّعَهٗ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ
چنانچہ ہم نے اُنہیں اور اُن کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا۔
120
ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِيْنَ
پھر اُس کے بعد باقی سب کو غرق کر دیا۔
121
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةًؕ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
یقیناً اِس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر اُن میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
122
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
اور یقیناً آپ کا رب ہی زبردست ہے، بڑا مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 7 آیات 123 تا 140
123
كَذَّبَتْ عَادُ اࣙلْمُرْسَلِيْنَ
قومِ عاد نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا،
124
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ
جب اُن کے بھائی ہود نے اُن سے کہا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں؟
125
اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌ
یقیناً میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں،
126
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ
لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو۔
127
وَمَا͏ٓ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰي رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اور میں اِس (تبلیغ) پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، میرا معاوضہ تو بس رب العالمین کے ذمے ہے۔
128
اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِيْعٍ اٰيَةً تَعْبَثُوْنَ
کیا تم ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار (عمارت) محض فضول بناتے ہو؟
129
وَتَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَ
اور بڑے بڑے مضبوط محل بناتے ہو، گویا تمہیں ہمیشہ رہنا ہے؟
130
وَاِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَ
اور جب کسی کو پکڑتے ہو تو بڑے جابر بن کر پکڑتے ہو۔
131
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ
لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو۔
132
وَاتَّقُوا الَّذِيْٓ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَ
اور اُس ذات سے ڈرو جس نے تمہیں اُن چیزوں سے نوازا ہے جنہیں تم خوب جانتے ہو۔
133
اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّبَنِيْنَ
اُس نے تمہیں مویشی اور بیٹے دیے،
134
وَجَنّٰتٍ وَّعُيُوْنٍ
اور باغ اور چشمے بھی۔
135
اِنِّيْٓ اَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ
مجھے تمہارے بارے میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے۔
136
قَالُوْا سَوَاۤءٌ عَلَيْنَا͏ٓ اَوَعَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِيْنَ
وہ بولے: ہمارے لیے سب برابر ہے، چاہے تم نصیحت کرو یا نصیحت کرنے والوں میں سے نہ ہو۔
137
اِنْ هٰذَا͏ٓ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِيْنَ
یہ (سب) تو بس پہلے لوگوں کی عادت ہے،
138
وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِيْنَ
اور ہم پر کوئی عذاب آنے والا نہیں۔
139
فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةًؕ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
غرض اُنہوں نے ہود کو جھٹلا دیا تو ہم نے اُنہیں ہلاک کر دیا؛ یقیناً اِس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر اُن میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
140
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
اور یقیناً آپ کا رب ہی زبردست ہے، بڑا مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 8 آیات 141 تا 159
141
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِيْنَ
قومِ ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا،
142
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ
جب اُن کے بھائی صالح نے اُن سے کہا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں؟
143
اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌ
یقیناً میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں،
144
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ
لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو۔
145
وَمَا͏ٓ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰي رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اور میں اِس (تبلیغ) پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، میرا معاوضہ تو بس رب العالمین کے ذمے ہے۔
146
اَتُتْرَكُوْنَ فِيْ مَا هٰهُنَا͏ٓ اٰمِنِيْنَ
کیا تمہیں یہاں کی (نعمتوں کی) چیزوں میں بے خوف چھوڑ دیا جائے گا؟
147
فِيْ جَنّٰتٍ وَّعُيُوْنٍ
باغوں اور چشموں میں،
148
وَّزُرُوْعٍ وَّنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيْمٌ
اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کے خوشے نرم اور رس بھرے ہیں؟
149
وَتَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوْتًا فٰرِهِيْنَ
اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر بڑی مہارت سے (اور اِتراتے ہوئے) گھر بناتے ہو۔
150
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ
لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو۔
151
وَلَا تُطِيْعُوْٓا اَمْرَ الْمُسْرِفِيْنَ
اور حد سے بڑھنے والوں کا کہنا نہ مانو،
152
الَّذِيْنَ يُفْسِدُوْنَ فِي الْاَرْضِ وَلَا يُصْلِحُوْنَ
جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے۔
153
قَالُوْٓا اِنَّمَا͏ٓ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِيْنَ
وہ بولے: تم تو بس جادو کے مارے ہوئے لوگوں میں سے ہو۔
154
مَا͏ٓ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَاۚۖ فَاْتِ بِاٰيَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ
تم تو بس ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو، لہٰذا اگر تم سچے ہو تو کوئی نشانی لے آؤ۔
155
قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ
صالح نے کہا: یہ ایک اونٹنی ہے، (پانی) پینے کی ایک باری اِس کی ہے اور ایک مقرر دن کی باری تمہاری۔
156
وَلَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْۤءٍ فَيَاْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيْمٍ
اور اِسے برے ارادے سے ہاتھ بھی نہ لگانا، ورنہ تمہیں ایک بڑے دن کا عذاب آ پکڑے گا۔
157
فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِيْنَ
پھر اُنہوں نے اُس کی کونچیں کاٹ ڈالیں، پھر (عذاب دیکھ کر) پچھتانے لگے۔
158
فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةًؕ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
چنانچہ عذاب نے اُنہیں آ پکڑا؛ یقیناً اِس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر اُن میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
159
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
اور یقیناً آپ کا رب ہی زبردست ہے، بڑا مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 9 آیات 160 تا 175
160
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ اࣙلْمُرْسَلِيْنَ
لوط کی قوم نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا،
161
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ
جب اُن کے بھائی لوط نے اُن سے کہا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں؟
162
اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌ
یقیناً میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں،
163
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ
لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو۔
164
وَمَا͏ٓ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰي رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اور میں اِس (تبلیغ) پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، میرا معاوضہ تو بس رب العالمین کے ذمے ہے۔
165
اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِيْنَ
کیا تم دنیا جہان والوں میں سے مردوں کے پاس (شہوت کے لیے) جاتے ہو؟
166
وَتَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ
اور تمہارے رب نے تمہارے لیے جو بیویاں پیدا کی ہیں اُنہیں چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو۔
167
قَالُوْا لَىِٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ يٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِيْنَ
وہ بولے: اے لوط! اگر تم باز نہ آئے تو تمہیں ضرور (بستی سے) نکال دیا جائے گا۔
168
قَالَ اِنِّيْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِيْنَ
لوط نے کہا: میں تمہارے اِس کام سے سخت نفرت کرنے والوں میں سے ہوں۔
169
رَبِّ نَجِّنِيْ وَاَهْلِيْ مِمَّا يَعْمَلُوْنَ
اے میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو اُن کے کرتوتوں (کے وبال) سے نجات دے۔
170
فَنَجَّيْنٰهُ وَاَهْلَهٗٓ اَجْمَعِيْنَ
تو ہم نے اُنہیں اور اُن کے سب گھر والوں کو نجات دی،
171
اِلَّا عَجُوْزًا فِي الْغٰبِرِيْنَ
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی۔
172
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِيْنَ
پھر باقی سب کو ہم نے تباہ کر دیا،
173
وَاَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَّطَرًاۚ فَسَاۤءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِيْنَ
اور اُن پر (پتھروں کی) ایک بارش برسائی، تو بہت بُری تھی اُن لوگوں کی بارش جنہیں ڈرایا جا چکا تھا۔
174
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةًؕ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
یقیناً اِس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر اُن میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
175
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
اور یقیناً آپ کا رب ہی زبردست ہے، بڑا مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 10 آیات 176 تا 191
176
كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْـَٔيْكَةِ الْمُرْسَلِيْنَ
اَیکہ والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا،
177
اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ
جب شعیب نے اُن سے کہا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں؟
178
اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌ
یقیناً میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں،
179
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ
لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو۔
180
وَمَا͏ٓ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰي رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اور میں اِس (تبلیغ) پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، میرا معاوضہ تو بس رب العالمین کے ذمے ہے۔
181
اَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِيْنَ
ناپ پورا دیا کرو اور (لوگوں کو) گھاٹا دینے والوں میں سے نہ بنو۔
182
وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيْمِ
اور سیدھی ترازو سے تولا کرو۔
183
وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْيَاۤءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْاَرْضِ مُفْسِدِيْنَ
اور لوگوں کو اُن کی چیزیں گھٹا کر نہ دو، اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو۔
184
وَاتَّقُوا الَّذِيْ خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِيْنَ
اور اُس ذات سے ڈرو جس نے تمہیں بھی پیدا کیا اور پہلی نسلوں کو بھی۔
185
قَالُوْٓا اِنَّمَا͏ٓ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِيْنَ
وہ بولے: تم تو بس جادو کے مارے ہوئے لوگوں میں سے ہو،
186
وَمَا͏ٓ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَاِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِيْنَ
اور تم تو ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو، اور ہم تو تمہیں جھوٹوں میں سے ہی سمجھتے ہیں۔
187
فَاَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَاۤءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ
تو اگر تم سچے ہو تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو۔
188
قَالَ رَبِّيْٓ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
شعیب نے کہا: میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو۔
189
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ
غرض اُنہوں نے شعیب کو جھٹلایا، تو اُنہیں سائبان والے دن کے عذاب نے آ پکڑا؛ یقیناً وہ ایک بڑے دن کا عذاب تھا۔
190
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةًؕ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
یقیناً اِس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر اُن میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
191
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
اور یقیناً آپ کا رب ہی زبردست ہے، بڑا مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 11 آیات 192 تا 227
192
وَاِنَّهٗ لَتَنْزِيْلُ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اور یقیناً یہ (قرآن) رب العالمین کا اُتارا ہوا ہے۔
193
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِيْنُ
اِسے امانت دار روح (جبریل) لے کر اُترا ہے،
194
عَلٰي قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِيْنَ
آپ کے دل پر، تاکہ آپ (لوگوں کو) خبردار کرنے والوں میں سے ہوں،
195
بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِيْنٍ
صاف صاف عربی زبان میں۔
196
وَاِنَّهٗ لَفِيْ زُبُرِ الْاَوَّلِيْنَ
اور یقیناً اِس (قرآن) کا ذکر پہلے لوگوں کی کتابوں میں بھی ہے۔
197
اَوَلَمْ يَكُنْ لَّهُمْ اٰيَةً اَنْ يَّعْلَمَهٗ عُلَمٰۤو͏ٔ͏ُا بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ
کیا اِن (مکہ والوں) کے لیے یہ ایک نشانی نہیں کہ اِسے بنی اسرائیل کے علماء جانتے ہیں؟
198
وَلَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰي بَعْضِ الْاَعْجَمِيْنَ
اور اگر ہم اِسے کسی غیر عرب پر اُتارتے،
199
فَقَرَاَهٗ عَلَيْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور وہ اِسے اُنہیں پڑھ کر سناتا، تب بھی یہ اِس پر ایمان لانے والے نہ ہوتے۔
200
كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِيْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِيْنَ
اِسی طرح ہم نے اِس (انکار) کو مجرموں کے دلوں میں داخل کر دیا ہے،
201
لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰي يَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ
وہ اِس پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں،
202
فَيَاْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَّهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ
پھر وہ (عذاب) اُن پر اچانک آئے گا اور اُنہیں خبر بھی نہ ہوگی،
203
فَيَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَ
تو کہیں گے: کیا ہمیں کچھ مہلت مل سکتی ہے؟
204
اَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُوْنَ
تو کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟
205
اَفَرَءَيْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِيْنَ
بھلا بتاؤ، اگر ہم اُنہیں برسوں تک فائدہ اٹھانے دیں،
206
ثُمَّ جَاۤءَهُمْ مَّا كَانُوْا يُوْعَدُوْنَ
پھر اُن کے پاس وہ (عذاب) آ جائے جس کا اُن سے وعدہ کیا جاتا رہا ہے،
207
مَا͏ٓ اَغْنٰي عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يُمَتَّعُوْنَ
تو وہ سامانِ عیش جس سے وہ فائدہ اٹھاتے رہے تھے، اُن کے کچھ بھی کام نہ آئے گا۔
208
وَمَا͏ٓ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ
اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر اِس طرح کہ اُس کے لیے خبردار کرنے والے (آ چکے) تھے،
209
ذِكْرٰيࣞۛ وَمَا كُنَّا ظٰلِمِيْنَ
نصیحت کے لیے؛ اور ہم ظلم کرنے والے نہیں تھے۔
210
وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيٰطِيْنُ
اور اِس (قرآن) کو شیطان لے کر نہیں اُترے،
211
وَمَا يَنۢ͏ْبَغِيْ لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيْعُوْنَ
نہ یہ کام اُن کے لائق ہے، اور نہ وہ اِس کی طاقت رکھتے ہیں۔
212
اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَ
وہ تو (وحی کے) سننے سے بھی دور رکھے گئے ہیں۔
213
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِيْنَ
لہٰذا اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکارنا، ورنہ تم بھی عذاب پانے والوں میں سے ہو جاؤ گے۔
214
وَاَنْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْاَقْرَبِيْنَ
اور اپنے سب سے قریبی رشتہ داروں کو خبردار کیجیے،
215
وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور جو ایمان والے آپ کی پیروی کریں اُن کے لیے اپنا بازو جھکا دیجیے (یعنی نرمی کیجیے)،
216
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّيْ بَرِيْۤءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ
پھر اگر وہ آپ کی نافرمانی کریں تو کہہ دیجیے کہ جو کچھ تم کرتے ہو میں اُس سے بری ہوں۔
217
وَتَوَكَّلْ عَلَي الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمِ
اور اُس زبردست، بڑے مہربان (اللہ) پر بھروسا رکھیے،
218
الَّذِيْ يَرٰىكَ حِيْنَ تَقُوْمُ
جو آپ کو دیکھتا ہے جب آپ (نماز کے لیے) کھڑے ہوتے ہیں،
219
وَتَقَلُّبَكَ فِي السّٰجِدِيْنَ
اور سجدہ کرنے والوں میں آپ کی نقل و حرکت کو بھی (دیکھتا ہے)۔
220
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
یقیناً وہی ہر بات سننے والا، ہر چیز جاننے والا ہے۔
221
هَلْ اُنَبِّي͏ٔ͏ُكُمْ عَلٰي مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيٰطِيْنُ
(لوگو!) کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کن پر اُترتے ہیں؟
222
تَنَزَّلُ عَلٰي كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيْمٍ
وہ ہر بڑے جھوٹ گھڑنے والے گنہگار پر اُترتے ہیں،
223
يُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَاَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَ
جو (چوری چھپے) سنی ہوئی بات (اُن تک) پہنچاتے ہیں، اور اُن میں سے اکثر جھوٹے ہیں۔
224
وَالشُّعَرَاۤءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَ
رہے شاعر، تو اُن کے پیچھے تو بہکے ہوئے لوگ ہی چلتے ہیں۔
225
اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِيْ كُلِّ وَادٍ يَّهِيْمُوْنَ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں بھٹکتے پھرتے ہیں؟
226
وَاَنَّهُمْ يَقُوْلُوْنَ مَا لَا يَفْعَلُوْنَ
اور یہ کہ وہ ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں؟
227
اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِيْرًا وَّانْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْاؕ وَسَيَعْلَمُ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْٓا اَيَّ مُنْقَلَبٍ يَّنْقَلِبُوْنَ
سوائے اُن (شاعروں) کے جو ایمان لائے، نیک عمل کیے، اللہ کو کثرت سے یاد کیا، اور ظلم ہونے کے بعد (اپنا) بدلہ لیا؛ اور ظلم کرنے والوں کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام کی طرف پلٹ رہے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں