پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الاسراء

سورۃ بنی اسرائیل · 111 آیات · 12 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی سترھویں سورت ہے؛ اِس میں ایک سو گیارہ آیتیں اور بارہ رکوع ہیں۔ یہ مکی سورت ہے، اور ہجرت سے کچھ پہلے، مکی دور کے آخری حصے میں نازل ہوئی؛ معراج کا واقعہ بھی ہجرت سے تقریباً ایک سال پہلے پیش آیا۔

رکوع 1 آیات 1 تا 10
1
سُبْحٰنَ الَّذِيْٓ اَسْرٰي بِعَبْدِهٖ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَي الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِيْ بٰرَكْنَا حَوْلَهٗ لِنُرِيَهٗ مِنْ اٰيٰتِنَاؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ
پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے (محمد ﷺ) کو رات کے ایک حصے میں مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک لے گئی، جس کے آس پاس کو ہم نے برکتوں سے بھر دیا ہے؛ تاکہ ہم اُنہیں اپنی (قدرت کی) کچھ نشانیاں دکھائیں۔ بے شک وہی ہر بات سننے والا، ہر چیز دیکھنے والا ہے۔
2
وَاٰتَيْنَا مُوْسَي الْكِتٰبَ وَجَعَلْنٰهُ هُدًي لِّبَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ اَلَّا تَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِيْ وَكِيْلًا
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب (تورات) دی اور اُسے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا (اور حکم دیا) کہ میرے سوا کسی کو کارساز نہ بناؤ۔
3
ذُرِّيَّةَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍؕ اِنَّهٗ كَانَ عَبْدًا شَكُوْرًا
اے اُن لوگوں کی اولاد جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا تھا! بے شک وہ (نوح) بڑے شکر گزار بندے تھے۔
4
وَقَضَيْنَا͏ٓ اِلٰي بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ فِي الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِي الْاَرْضِ مَرَّتَيْنِ وَلَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِيْرًا
اور ہم نے کتاب (تورات) میں بنی اسرائیل کو صاف بتا دیا تھا کہ تم زمین میں دو مرتبہ فساد مچاؤ گے اور بڑی سرکشی کرو گے۔
5
فَاِذَا جَاۤءَ وَعْدُ اُوْلٰىهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَّنَا͏ٓ اُولِيْ بَاْسٍ شَدِيْدٍ فَجَاسُوْا خِلٰلَ الدِّيَارِؕ وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُوْلًا
پھر جب اُن دونوں میں سے پہلے (فساد) کے وعدے کا وقت آیا تو ہم نے تم پر اپنے ایسے بندے بھیج دیے جو بڑے سخت لڑنے والے تھے؛ وہ (تمہارے) گھروں کے اندر تک گھس گئے، اور یہ ایسا وعدہ تھا جسے پورا ہونا ہی تھا۔
6
ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ وَاَمْدَدْنٰكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِيْنَ وَجَعَلْنٰكُمْ اَكْثَرَ نَفِيْرًا
پھر ہم نے تمہیں دوبارہ اُن پر غلبہ دیا، مالوں اور بیٹوں سے تمہاری مدد کی اور تمہیں (پہلے سے) زیادہ بڑے جتھے والا بنا دیا۔
7
اِنْ اَحْسَنْتُمْ اَحْسَنْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْࣞ وَاِنْ اَسَاْتُمْ فَلَهَاؕ فَاِذَا جَاۤءَ وَعْدُ الْاٰخِرَةِ لِيَسُوْۤءٗا وُجُوْهَكُمْ وَلِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوْهُ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّلِيُتَبِّرُوْا مَا عَلَوْا تَتْبِيْرًا
اگر تم نے بھلائی کی تو اپنے ہی لیے بھلائی کی، اور اگر برائی کی تو وہ بھی تمہارے ہی لیے ہے۔ پھر جب دوسرے (فساد) کے وعدے کا وقت آیا (تو ہم نے دوسرے دشمن بھیجے) تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں، اور مسجد (بیت المقدس) میں اُسی طرح گھس جائیں جس طرح پہلی بار گھسے تھے، اور جس چیز پر قابو پائیں اُسے تہس نہس کر ڈالیں۔
8
عَسٰي رَبُّكُمْ اَنْ يَّرْحَمَكُمْۚ وَاِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَاۘ وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِيْنَ حَصِيْرًا
(اب بھی) امید ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم فرمائے؛ اور اگر تم پھر (وہی کام) کرو گے تو ہم بھی پھر (وہی سزا) دیں گے، اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لیے قید خانہ بنا رکھا ہے۔
9
اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ يَهْدِيْ لِلَّتِيْ هِيَ اَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ الَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا كَبِيْرًا
بے شک یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے، اور اُن ایمان والوں کو جو نیک کام کرتے ہیں یہ خوش خبری دیتا ہے کہ اُن کے لیے بڑا اجر ہے۔
10
وَّاَنَّ الَّذِيْنَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا اَلِيْمًا
اور یہ کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، اُن کے لیے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 11 تا 22
11
وَيَدْعُ الْاِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَاۤءَهٗ بِالْخَيْرِؕ وَكَانَ الْاِنْسَانُ عَجُوْلًا
اور انسان (کبھی غصے یا جلد بازی میں) برائی کی ایسی دعا مانگ بیٹھتا ہے جیسی بھلائی کی دعا مانگتا ہے، اور انسان بڑا جلد باز ہے۔
12
وَجَعَلْنَا الَّيْلَ وَالنَّهَارَ اٰيَتَيْنِ فَمَحَوْنَا͏ٓ اٰيَةَ الَّيْلِ وَجَعَلْنَا͏ٓ اٰيَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَةً لِّتَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِيْنَ وَالْحِسَابَؕ وَكُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْنٰهُ تَفْصِيْلًا
اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ہے؛ پھر رات کی نشانی کو ہم نے بے نور کر دیا اور دن کی نشانی کو روشن بنایا، تاکہ تم اپنے رب کا فضل (روزی) تلاش کرو، اور تاکہ سالوں کی گنتی اور حساب جان لو؛ اور ہم نے ہر چیز کو خوب کھول کھول کر بیان کر دیا ہے۔
13
وَكُلَّ اِنْسَانٍ اَلْزَمْنٰهُ طٰۤىِٕرَهٗ فِيْ عُنُقِهٖؕ وَنُخْرِجُ لَهٗ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ كِتٰبًا يَّلْقٰىهُ مَنْشُوْرًا
اور ہم نے ہر انسان کا عمل (نامۂ اعمال) اُس کے گلے کا ہار بنا دیا ہے، اور قیامت کے دن ہم اُس کے لیے ایک کتاب نکال کر سامنے کر دیں گے جسے وہ کھلا ہوا پائے گا۔
14
اِقْرَاْ كِتٰبَكَؕ كَفٰي بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيْبًا
(کہا جائے گا:) اپنا نامۂ اعمال پڑھ لے! آج تو خود ہی اپنا حساب لینے کے لیے کافی ہے۔
15
مَنِ اهْتَدٰي فَاِنَّمَا يَهْتَدِيْ لِنَفْسِهٖۚ وَمَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَاؕ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰيؕ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِيْنَ حَتّٰي نَبْعَثَ رَسُوْلًا
جو سیدھے راستے پر چلتا ہے وہ اپنے ہی فائدے کے لیے چلتا ہے، اور جو گمراہ ہوتا ہے تو اُس کی گمراہی کا نقصان اُسی پر ہے؛ اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا؛ اور ہم (کسی قوم کو) عذاب نہیں دیتے جب تک کوئی رسول نہ بھیج دیں۔
16
وَاِذَا͏ٓ اَرَدْنَا͏ٓ اَنْ نُّهْلِكَ قَرْيَةً اَمَرْنَا مُتْرَفِيْهَا فَفَسَقُوْا فِيْهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنٰهَا تَدْمِيْرًا
اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اُس کے خوش حال لوگوں کو (اطاعت کا) حکم دیتے ہیں، پھر وہ اُس میں نافرمانیاں کرتے ہیں، تو اُس (بستی) پر (عذاب کی) بات پوری ہو جاتی ہے، پھر ہم اُسے تباہ و برباد کر ڈالتے ہیں۔
17
وَكَمْ اَهْلَكْنَا مِنَ الْقُرُوْنِ مِنْۢ بَعْدِ نُوْحٍؕ وَكَفٰي بِرَبِّكَ بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖ خَبِيْرًاۢ بَصِيْرًا
اور ہم نے نوح کے بعد کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر دیا! اور آپ کا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے پوری طرح باخبر اور اُنہیں خوب دیکھنے والا ہونے کے لیے کافی ہے۔
18
مَنْ كَانَ يُرِيْدُ الْعَاجِلَةَ عَجَّلْنَا لَهٗ فِيْهَا مَا نَشَاۤءُ لِمَنْ نُّرِيْدُ ثُمَّ جَعَلْنَا لَهٗ جَهَنَّمَۚ يَصْلٰىهَا مَذْمُوْمًا مَّدْحُوْرًا
جو شخص (صرف) جلدی ملنے والی (دنیا) چاہتا ہے، ہم اُسے یہیں جو کچھ چاہیں، جس کے لیے چاہیں، جلدی دے دیتے ہیں؛ پھر ہم نے اُس کے لیے جہنم رکھی ہے جس میں وہ بُرے حال میں، دھتکارا ہوا داخل ہوگا۔
19
وَمَنْ اَرَادَ الْاٰخِرَةَ وَسَعٰي لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُو͏ٔ͏ْمِنٌ فَاُولٰۤىِٕكَ كَانَ سَعْيُهُمْ مَّشْكُوْرًا
اور جو آخرت کا ارادہ رکھے اور اُس کے لیے ویسی ہی کوشش کرے جیسی کوشش اُس کے لائق ہے، اور وہ مومن بھی ہو، تو ایسے لوگوں کی کوشش کی قدر کی جائے گی۔
20
كُلًّا نُّمِدُّ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ وَهٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ مِنْ عَطَاۤءِ رَبِّكَؕ وَمَا كَانَ عَطَاۤءُ رَبِّكَ مَحْظُوْرًا
ہم (دنیا میں) اِن کی بھی اور اُن کی بھی، سب کی مدد آپ کے رب کی بخشش سے کرتے ہیں، اور آپ کے رب کی بخشش (کسی پر) بند نہیں ہے۔
21
اُنْظُرْ كَيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰي بَعْضٍؕ وَلَلْاٰخِرَةُ اَكْبَرُ دَرَجٰتٍ وَّاَكْبَرُ تَفْضِيْلًا
دیکھیے! ہم نے (دنیا میں) کس طرح اُن میں سے بعض کو بعض پر برتری دی ہے، اور یقیناً آخرت درجوں کے اعتبار سے بھی کہیں بڑی ہے اور برتری کے اعتبار سے بھی کہیں بڑھ کر ہے۔
22
لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُوْمًا مَّخْذُوْلًا
اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنانا، ورنہ تم ملامت زدہ اور بے یار و مددگار ہو کر بیٹھے رہ جاؤ گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 23 تا 30
23
وَقَضٰي رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا͏ٓ اِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًاؕ اِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَا͏ٓ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَا͏ٓ اُفٍّ وَّلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيْمًا
اور آپ کے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اُس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر اُن میں سے ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو اُنہیں «اُف» تک نہ کہو اور نہ اُنہیں جھڑکو، اور اُن سے عزت و احترام کے ساتھ بات کرو۔
24
وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيٰنِيْ صَغِيْرًا
اور اُن کے سامنے مہربانی سے عاجزی کے ساتھ جھکے رہو، اور (دعا میں) کہو: اے میرے رب! اِن دونوں پر رحم فرما جیسے اِنہوں نے بچپن میں میری پرورش کی تھی۔
25
رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا فِيْ نُفُوْسِكُمْؕ اِنْ تَكُوْنُوْا صٰلِحِيْنَ فَاِنَّهٗ كَانَ لِلْاَوَّابِيْنَ غَفُوْرًا
تمہارا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے؛ اگر تم نیک ہو گے تو وہ (اپنی طرف) بار بار رجوع کرنے والوں کو بہت معاف کرنے والا ہے۔
26
وَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰي حَقَّهٗ وَالْمِسْكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِ وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيْرًا
اور رشتہ دار کو اُس کا حق دو، اور محتاج اور مسافر کو بھی؛ اور (اپنا مال) فضول خرچی میں نہ اُڑاؤ۔
27
اِنَّ الْمُبَذِّرِيْنَ كَانُوْٓا اِخْوَانَ الشَّيٰطِيْنِؕ وَكَانَ الشَّيْطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوْرًا
بے شک فضول خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔
28
وَاِمَّا تُعْرِضَنَّ عَنْهُمُ ابْتِغَاۤءَ رَحْمَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ تَرْجُوْهَا فَقُلْ لَّهُمْ قَوْلًا مَّيْسُوْرًا
اور اگر تمہیں اپنے رب کی اُس رحمت (روزی) کے انتظار میں جس کی تم امید رکھتے ہو اُن (حاجت مندوں) سے پہلو تہی کرنی پڑے، تو اُن سے نرمی کی بات کہہ دو۔
29
وَلَا تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُوْلَةً اِلٰي عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطْهَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُوْمًا مَّحْسُوْرًا
اور نہ تو اپنا ہاتھ گردن سے باندھ کر رکھو، اور نہ اُسے بالکل ہی کھلا چھوڑ دو، ورنہ ملامت زدہ اور تہی دست ہو کر بیٹھ رہو گے۔
30
اِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۤءُ وَيَقْدِرُؕ اِنَّهٗ كَانَ بِعِبَادِهٖ خَبِيْرًاۢ بَصِيْرًا
بے شک آپ کا رب جس کے لیے چاہتا ہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور (جس کے لیے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے؛ یقیناً وہ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر، اُنہیں خوب دیکھنے والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 31 تا 40
31
وَلَا تَقْتُلُوْٓا اَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ اِمْلَاقٍؕ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَاِيَّاكُمْؕ اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْاً كَبِيْرًا
اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو؛ اُنہیں بھی ہم ہی روزی دیتے ہیں اور تمہیں بھی۔ یقیناً اُنہیں قتل کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔
32
وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنٰٓي اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ وَسَاۤءَ سَبِيْلًا
اور زنا کے قریب بھی نہ جاؤ؛ یقیناً وہ بڑی بے حیائی ہے اور بہت ہی بُرا راستہ ہے۔
33
وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِيْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّؕ وَمَنْ قُتِلَ مَظْلُوْمًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيِّهٖ سُلْطٰنًا فَلَا يُسْرِفْ فِّي الْقَتْلِؕ اِنَّهٗ كَانَ مَنْصُوْرًا
اور جس جان کو اللہ نے حرمت دی ہے اُسے ناحق قتل نہ کرو؛ اور جو شخص ظلماً قتل کیا جائے تو ہم نے اُس کے وارث کو (قصاص کا) اختیار دیا ہے، پس وہ قتل (کے بدلے) میں حد سے آگے نہ بڑھے؛ یقیناً اُس کی مدد کی گئی ہے۔
34
وَلَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْيَتِيْمِ اِلَّا بِالَّتِيْ هِيَ اَحْسَنُ حَتّٰي يَبْلُغَ اَشُدَّهٗࣕ وَاَوْفُوْا بِالْعَهْدِۚ اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْـُٔوْلًا
اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ، سوائے ایسے طریقے کے جو (اُس کے حق میں) سب سے بہتر ہو، یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی (کی پختگی) کو پہنچ جائے؛ اور عہد پورا کرو، یقیناً عہد کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
35
وَاَوْفُوا الْكَيْلَ اِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيْمِؕ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِيْلًا
اور جب ناپ کر دو تو پیمانہ پورا بھر کر دو، اور ٹھیک ترازو سے تولو؛ یہ (تمہارے لیے) بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے بھی سب سے اچھا ہے۔
36
وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌؕ اِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُو͏ٔ͏َادَ كُلُّ اُولٰۤىِٕكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـُٔوْلًا
اور جس بات کا تمہیں علم نہ ہو اُس کے پیچھے نہ پڑو؛ یقیناً کان، آنکھ اور دل، اِن سب کے بارے میں (قیامت کے دن) پوچھا جائے گا۔
37
وَلَا تَمْشِ فِي الْاَرْضِ مَرَحًاۚ اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَلَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا
اور زمین پر اکڑ کر نہ چلو؛ تم نہ تو (اپنے پاؤں سے) زمین کو پھاڑ سکتے ہو اور نہ لمبائی میں پہاڑوں تک پہنچ سکتے ہو۔
38
كُلُّ ذٰلِكَ كَانَ سَيِّي͏ٔ͏ُهٗ عِنْدَ رَبِّكَ مَكْرُوْهًا
یہ سب باتیں (جو اوپر بیان ہوئیں) اِن میں سے جو بُری ہیں وہ آپ کے رب کے نزدیک ناپسندیدہ ہیں۔
39
ذٰلِكَ مِمَّا͏ٓ اَوْحٰٓي اِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِؕ وَلَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتُلْقٰي فِيْ جَهَنَّمَ مَلُوْمًا مَّدْحُوْرًا
یہ اُن حکمت کی باتوں میں سے ہیں جو آپ کے رب نے آپ پر وحی کی ہیں؛ اور اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنانا، ورنہ ملامت زدہ اور دھتکارے ہوئے جہنم میں ڈال دیے جاؤ گے۔
40
اَفَاَصْفٰىكُمْ رَبُّكُمْ بِالْبَنِيْنَ وَاتَّخَذَ مِنَ الْمَلٰۤىِٕكَةِ اِنَاثًاؕ اِنَّكُمْ لَتَقُوْلُوْنَ قَوْلًا عَظِيْمًا
کیا تمہارے رب نے تمہیں تو بیٹوں کے لیے چن لیا، اور خود فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا؟ یقیناً تم بہت بڑی (سنگین) بات کہتے ہو!
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 41 تا 52
41
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِيْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِيَذَّكَّرُوْاؕ وَمَا يَزِيْدُهُمْ اِلَّا نُفُوْرًا
اور ہم نے اِس قرآن میں (بات کو) طرح طرح سے بیان کیا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں، مگر اِس سے اُن کی نفرت ہی بڑھتی ہے۔
42
قُلْ لَّوْ كَانَ مَعَهٗٓ اٰلِهَةٌ كَمَا يَقُوْلُوْنَ اِذًا لَّابْتَغَوْا اِلٰي ذِي الْعَرْشِ سَبِيْلًا
(اے پیغمبر!) کہہ دیجیے: اگر اللہ کے ساتھ دوسرے معبود بھی ہوتے جیسا کہ یہ لوگ کہتے ہیں، تو وہ ضرور عرش والے (اللہ) تک پہنچنے کا کوئی راستہ ڈھونڈ نکالتے۔
43
سُبْحٰنَهٗ وَتَعٰلٰي عَمَّا يَقُوْلُوْنَ عُلُوًّا كَبِيْرًا
وہ (اللہ) پاک ہے، اور اُن باتوں سے بہت ہی بلند و برتر ہے جو یہ لوگ کہتے ہیں۔
44
تُسَبِّحُ لَهُ السَّمٰوٰتُ السَّبْعُ وَالْاَرْضُ وَمَنْ فِيْهِنَّؕ وَاِنْ مِّنْ شَيْءٍ اِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهٖ وَلٰكِنْ لَّا تَفْقَهُوْنَ تَسْبِيْحَهُمْؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِيْمًا غَفُوْرًا
ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی اُن میں ہے سب اُس کی تسبیح کرتے ہیں؛ اور کوئی چیز ایسی نہیں جو اُس کی حمد کے ساتھ تسبیح نہ کرتی ہو، لیکن تم اُن کی تسبیح نہیں سمجھتے؛ بے شک وہ بڑا بردبار، بہت بخشنے والا ہے۔
45
وَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِيْنَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُوْرًا
اور (اے پیغمبر!) جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور اُن لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، ایک چھپا ہوا پردہ حائل کر دیتے ہیں۔
46
وَّجَعَلْنَا عَلٰي قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ يَّفْقَهُوْهُ وَفِيْٓ اٰذَانِهِمْ وَقْرًاؕ وَاِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِي الْقُرْاٰنِ وَحْدَهٗ وَلَّوْا عَلٰٓي اَدْبَارِهِمْ نُفُوْرًا
اور ہم اُن کے دلوں پر ایسے غلاف چڑھا دیتے ہیں کہ وہ اُسے سمجھ نہ سکیں، اور اُن کے کانوں میں بوجھ ڈال دیتے ہیں؛ اور جب آپ قرآن میں صرف اپنے رب کا ذکر کرتے ہیں تو وہ نفرت سے پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے ہیں۔
47
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَسْتَمِعُوْنَ بِهٖٓ اِذْ يَسْتَمِعُوْنَ اِلَيْكَ وَاِذْ هُمْ نَجْوٰٓي اِذْ يَقُوْلُ الظّٰلِمُوْنَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا
ہم خوب جانتے ہیں کہ جب یہ لوگ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں تو کس غرض سے سنتے ہیں، اور جب یہ آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں، جب یہ ظالم کہتے ہیں: تم تو بس ایک ایسے شخص کے پیچھے چل رہے ہو جس پر جادو کر دیا گیا ہے۔
48
اُنْظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ سَبِيْلًا
دیکھیے! یہ لوگ آپ کے لیے کیسی کیسی مثالیں گھڑتے ہیں؟ سو یہ بہک گئے ہیں، اب کوئی راستہ نہیں پا سکتے۔
49
وَقَالُوْٓا ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّرُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلْقًا جَدِيْدًا
اور وہ کہتے ہیں: کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا ہمیں پھر نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھایا جائے گا؟
50
قُلْ كُوْنُوْا حِجَارَةً اَوْ حَدِيْدًا
کہہ دیجیے: تم پتھر بن جاؤ یا لوہا!
51
اَوْ خَلْقًا مِّمَّا يَكْبُرُ فِيْ صُدُوْرِكُمْۚ فَسَيَقُوْلُوْنَ مَنْ يُّعِيْدُنَاؕ قُلِ الَّذِيْ فَطَرَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍۚ فَسَيُنْغِضُوْنَ اِلَيْكَ رُءُوْسَهُمْ وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰي هُوَؕ قُلْ عَسٰٓي اَنْ يَّكُوْنَ قَرِيْبًا
یا کوئی اور ایسی مخلوق جو تمہارے دلوں میں (اِن سے بھی) بڑی ہو؛ پھر وہ کہیں گے: کون ہمیں دوبارہ (زندگی کی طرف) لوٹائے گا؟ کہہ دیجیے: وہی جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا۔ تو وہ آپ کے سامنے سر ہلائیں گے اور کہیں گے: یہ کب ہوگا؟ کہہ دیجیے: ہو سکتا ہے کہ وہ وقت قریب ہی آ لگا ہو۔
52
يَوْمَ يَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِيْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ وَتَظُنُّوْنَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا
جس دن وہ تمہیں پکارے گا تو تم اُس کی حمد کرتے ہوئے (اُس کی پکار کا) جواب دو گے، اور تم سمجھو گے کہ تم بس تھوڑی ہی دیر رہے تھے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 53 تا 60
53
وَقُلْ لِّعِبَادِيْ يَقُوْلُوا الَّتِيْ هِيَ اَحْسَنُؕ اِنَّ الشَّيْطٰنَ يَنْزَغُ بَيْنَهُمْؕ اِنَّ الشَّيْطٰنَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِيْنًا
اور میرے (مومن) بندوں سے کہہ دیجیے کہ وہ وہی بات کہا کریں جو سب سے اچھی ہو؛ بے شک شیطان اُن کے درمیان فساد ڈالتا ہے؛ یقیناً شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔
54
رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِكُمْؕ اِنْ يَّشَاْ يَرْحَمْكُمْ اَوْ اِنْ يَّشَاْ يُعَذِّبْكُمْؕ وَمَا͏ٓ اَرْسَلْنٰكَ عَلَيْهِمْ وَكِيْلًا
تمہارا رب تمہیں خوب جانتا ہے؛ اگر وہ چاہے تو تم پر رحم کرے اور اگر چاہے تو تمہیں عذاب دے؛ اور (اے پیغمبر!) ہم نے آپ کو اُن کا ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا۔
55
وَرَبُّكَ اَعْلَمُ بِمَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ وَلَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِيّٖنَ عَلٰي بَعْضٍ وَّاٰتَيْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا
اور آپ کا رب اُن سب کو خوب جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہیں؛ اور ہم نے بعض نبیوں کو بعض پر فضیلت دی، اور داؤد کو ہم نے زبور عطا کی۔
56
قُلِ ادْعُوا الَّذِيْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ فَلَا يَمْلِكُوْنَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنْكُمْ وَلَا تَحْوِيْلًا
کہہ دیجیے: جنہیں تم نے اللہ کے سوا (معبود) سمجھ رکھا ہے اُنہیں پکار کر دیکھو؛ وہ نہ تم سے کسی تکلیف کو دور کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ اُسے بدلنے کا۔
57
اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ يَبْتَغُوْنَ اِلٰي رَبِّهِمُ الْوَسِيْلَةَ اَيُّهُمْ اَقْرَبُ وَيَرْجُوْنَ رَحْمَتَهٗ وَيَخَافُوْنَ عَذَابَهٗؕ اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحْذُوْرًا
جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے رب کی طرف (پہنچنے کا) وسیلہ ڈھونڈتے ہیں کہ اُن میں سے کون (اللہ کے) زیادہ قریب ہو جائے، اور وہ اُس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اُس کے عذاب سے ڈرتے ہیں؛ بے شک آپ کے رب کا عذاب ہے ہی ڈرنے کی چیز۔
58
وَاِنْ مِّنْ قَرْيَةٍ اِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوْهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيٰمَةِ اَوْ مُعَذِّبُوْهَا عَذَابًا شَدِيْدًاؕ كَانَ ذٰلِكَ فِي الْكِتٰبِ مَسْطُوْرًا
اور کوئی بستی ایسی نہیں جسے ہم قیامت کے دن سے پہلے ہلاک نہ کر دیں یا اُسے سخت عذاب نہ دیں؛ یہ بات کتاب (لوحِ محفوظ) میں لکھی ہوئی ہے۔
59
وَمَا مَنَعَنَا͏ٓ اَنْ نُّرْسِلَ بِالْاٰيٰتِ اِلَّا͏ٓ اَنْ كَذَّبَ بِهَا الْاَوَّلُوْنَؕ وَاٰتَيْنَا ثَمُوْدَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً فَظَلَمُوْا بِهَاؕ وَمَا نُرْسِلُ بِالْاٰيٰتِ اِلَّا تَخْوِيْفًا
اور ہمیں (فرمائشی) نشانیاں بھیجنے سے کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اِس کے کہ پہلے لوگ اُنہیں جھٹلا چکے ہیں؛ اور ہم نے قومِ ثمود کو اونٹنی دی تھی جو آنکھیں کھول دینے والی (نشانی) تھی، تو اُنہوں نے اُس کے ساتھ ظلم کیا؛ اور ہم نشانیاں صرف ڈرانے کے لیے بھیجتے ہیں۔
60
وَاِذْ قُلْنَا لَكَ اِنَّ رَبَّكَ اَحَاطَ بِالنَّاسِؕ وَمَا جَعَلْنَا الرُّءْيَا الَّتِيْٓ اَرَيْنٰكَ اِلَّا فِتْنَةً لِّلنَّاسِ وَالشَّجَرَةَ الْمَلْعُوْنَةَ فِي الْقُرْاٰنِؕ وَنُخَوِّفُهُمْۙ فَمَا يَزِيْدُهُمْ اِلَّا طُغْيَانًا كَبِيْرًا
اور (یاد کیجیے) جب ہم نے آپ سے کہا تھا کہ آپ کے رب نے لوگوں کو (اپنے قابو میں) گھیر رکھا ہے؛ اور جو منظر ہم نے آپ کو (معراج میں) دکھایا، اُسے اور اُس درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے، ہم نے صرف لوگوں کے لیے آزمائش بنایا؛ اور ہم اُنہیں ڈراتے ہیں مگر اِس سے اُن کی بڑی سرکشی ہی بڑھتی ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 7 آیات 61 تا 70
61
وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰۤىِٕكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلَّا͏ٓ اِبْلِيْسَؕ قَالَ ءَاَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِيْنًا
اور (یاد کیجیے) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو، تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے؛ اُس نے کہا: کیا میں اُسے سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے بنایا ہے؟
62
قَالَ اَرَءَيْتَكَ هٰذَا الَّذِيْ كَرَّمْتَ عَلَيَّؗ لَىِٕنْ اَخَّرْتَنِ اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَةِ لَاَحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهٗٓ اِلَّا قَلِيْلًا
(پھر) کہنے لگا: بھلا دیکھ تو، یہ ہے وہ جسے تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے! اگر تو نے مجھے قیامت کے دن تک مہلت دی تو میں تھوڑے سے لوگوں کے سوا اِس کی ساری اولاد کو اپنے قابو میں کر لوں گا (جیسے جانور کو منہ میں لگام ڈال کر)۔
63
قَالَ اذْهَبْ فَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَاِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاۤو͏ٔ͏ُكُمْ جَزَاۤءً مَّوْفُوْرًا
(اللہ نے) فرمایا: جا! اُن میں سے جو تیرے پیچھے چلے گا تو جہنم تم سب کی سزا ہے، بھرپور سزا۔
64
وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِكَ وَاَجْلِبْ عَلَيْهِمْ بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكْهُمْ فِي الْاَمْوَالِ وَالْاَوْلَادِ وَعِدْهُمْؕ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا
اور اُن میں سے جس جس کو تو اپنی آواز سے بہکا سکے بہکا لے، اور اُن پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا لا، اور مال اور اولاد میں اُن کا ساجھی بن جا، اور اُن سے وعدے کر؛ اور شیطان اُن سے جو وعدے کرتا ہے وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔
65
اِنَّ عِبَادِيْ لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطٰنٌؕ وَكَفٰي بِرَبِّكَ وَكِيْلًا
یقیناً جو میرے (خاص) بندے ہیں اُن پر تیرا کوئی زور نہیں چلے گا؛ اور آپ کا رب کارسازی کے لیے کافی ہے۔
66
رَبُّكُمُ الَّذِيْ يُزْجِيْ لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖؕ اِنَّهٗ كَانَ بِكُمْ رَحِيْمًا
تمہارا رب وہ ہے جو تمہارے لیے سمندر میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اُس کا فضل (روزی) تلاش کرو؛ یقیناً وہ تم پر بہت مہربان ہے۔
67
وَاِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فِي الْبَحْرِ ضَلَّ مَنْ تَدْعُوْنَ اِلَّا͏ٓ اِيَّاهُۚ فَلَمَّا نَجّٰىكُمْ اِلَي الْبَرِّ اَعْرَضْتُمْؕ وَكَانَ الْاِنْسَانُ كَفُوْرًا
اور جب سمندر میں تمہیں کوئی مصیبت آتی ہے تو اللہ کے سوا جن جن کو تم پکارتے ہو وہ سب غائب ہو جاتے ہیں؛ پھر جب وہ تمہیں بچا کر خشکی پر لے آتا ہے تو تم منہ پھیر لیتے ہو، اور انسان ہے ہی بڑا ناشکرا۔
68
اَفَاَمِنْتُمْ اَنْ يَّخْسِفَ بِكُمْ جَانِبَ الْبَرِّ اَوْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ وَكِيْلًا
تو کیا تم اِس بات سے بے خوف ہو گئے ہو کہ وہ تمہیں خشکی ہی کے کسی کنارے میں دھنسا دے، یا تم پر پتھر برسانے والی آندھی بھیج دے، پھر تم اپنا کوئی کارساز نہ پاؤ؟
69
اَمْ اَمِنْتُمْ اَنْ يُّعِيْدَكُمْ فِيْهِ تَارَةً اُخْرٰي فَيُرْسِلَ عَلَيْكُمْ قَاصِفًا مِّنَ الرِّيْحِ فَيُغْرِقَكُمْ بِمَا كَفَرْتُمْۙ ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ عَلَيْنَا بِهٖ تَبِيْعًا
یا تم اِس بات سے بے خوف ہو گئے ہو کہ وہ تمہیں دوبارہ اُسی (سمندر) میں لے جائے، پھر تم پر ہوا کا ایک سخت طوفان بھیج دے، پھر تمہاری ناشکری کی وجہ سے تمہیں ڈبو دے، پھر تم ہمارے خلاف اِس (بات) پر کوئی پیچھا کرنے والا (بدلہ مانگنے والا) بھی نہ پاؤ؟
70
وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِيْٓ اٰدَمَ وَحَمَلْنٰهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ وَفَضَّلْنٰهُمْ عَلٰي كَثِيْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيْلًا
اور یقیناً ہم نے آدم کی اولاد کو عزت بخشی، اُنہیں خشکی اور سمندر میں سواری دی، اُنہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا، اور اپنی بہت سی مخلوقات پر اُنہیں نمایاں فضیلت عطا کی۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 8 آیات 71 تا 77
71
يَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْۚ فَمَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيْنِهٖ فَاُولٰۤىِٕكَ يَقْرَءُوْنَ كِتٰبَهُمْ وَلَا يُظْلَمُوْنَ فَتِيْلًا
(اُس دن کو یاد کرو) جس دن ہم ہر گروہ کو اُس کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے؛ پھر جنہیں اُن کا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ اپنا نامۂ اعمال (خوشی سے) پڑھیں گے، اور اُن پر دھاگے کے برابر بھی ظلم نہ ہوگا۔
72
وَمَنْ كَانَ فِيْ هٰذِهٖٓ اَعْمٰي فَهُوَ فِي الْاٰخِرَةِ اَعْمٰي وَاَضَلُّ سَبِيْلًا
اور جو اِس (دنیا) میں اندھا رہا وہ آخرت میں بھی اندھا ہوگا اور راستے سے اور بھی زیادہ بھٹکا ہوا۔
73
وَاِنْ كَادُوْا لَيَفْتِنُوْنَكَ عَنِ الَّذِيْٓ اَوْحَيْنَا͏ٓ اِلَيْكَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَهٗࣗۖ وَاِذًا لَّاتَّخَذُوْكَ خَلِيْلًا
اور (اے پیغمبر!) یہ لوگ تو اِس پر تلے ہوئے تھے کہ جو وحی ہم نے آپ کی طرف بھیجی ہے اُس سے آپ کو بچلا کر ہٹا دیں تاکہ آپ اُس کے سوا کوئی اور بات گھڑ کر ہماری طرف منسوب کریں، اور (اگر آپ ایسا کرتے) تو یہ ضرور آپ کو گہرا دوست بنا لیتے۔
74
وَلَوْلَا͏ٓ اَنْ ثَبَّتْنٰكَ لَقَدْ كِدْتَّ تَرْكَنُ اِلَيْهِمْ شَيْـًٔا قَلِيْلًا
اور اگر ہم نے آپ کو ثابت قدم نہ رکھا ہوتا تو آپ اُن کی طرف کچھ تھوڑا سا جھکنے کے قریب ہو جاتے۔
75
اِذًا لَّاَذَقْنٰكَ ضِعْفَ الْحَيٰوةِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَيْنَا نَصِيْرًا
(اگر ایسا ہوتا) تو ہم آپ کو زندگی میں بھی دوگنا اور موت کے بعد بھی دوگنا (عذاب) چکھاتے، پھر آپ ہمارے مقابلے میں اپنا کوئی مددگار نہ پاتے۔
76
وَاِنْ كَادُوْا لَيَسْتَفِزُّوْنَكَ مِنَ الْاَرْضِ لِيُخْرِجُوْكَ مِنْهَا وَاِذًا لَّا يَلْبَثُوْنَ خِلٰفَكَ اِلَّا قَلِيْلًا
اور یہ لوگ اِس پر بھی تلے ہوئے تھے کہ آپ کو اِس سرزمین (مکہ) سے اُکھاڑ دیں تاکہ آپ کو یہاں سے نکال دیں؛ اور (اگر ایسا ہوتا) تو آپ کے بعد یہ خود بھی تھوڑی ہی مدت ٹھہر پاتے۔
77
سُنَّةَ مَنْ قَدْ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنْ رُّسُلِنَا وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيْلًا
یہی (ہمارا) طریقہ اُن رسولوں کے بارے میں بھی رہا ہے جنہیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا، اور آپ ہمارے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 9 آیات 78 تا 84
78
اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوْكِ الشَّمْسِ اِلٰي غَسَقِ الَّيْلِ وَقُرْاٰنَ الْفَجْرِؕ اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُوْدًا
سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک نماز قائم کیجیے، اور فجر کا قرآن (پڑھنا) بھی؛ یقیناً فجر کے قرآن (کی نماز) میں (فرشتے) حاضر ہوتے ہیں۔
79
وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ نَافِلَةً لَّكَࣗۖ عَسٰٓي اَنْ يَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا
اور رات کے کچھ حصے میں اُس (قرآن) کے ساتھ تہجد پڑھا کیجیے، جو آپ کے لیے ایک زائد عبادت ہے؛ امید ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود پر کھڑا کرے گا۔
80
وَقُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِيْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِيْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّيْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِيْرًا
اور دعا کیجیے: اے میرے رب! مجھے جہاں داخل فرما سچائی (اور خوبی) کے ساتھ داخل فرما، اور جہاں سے نکال سچائی کے ساتھ نکال، اور اپنی طرف سے مجھے ایسا غلبہ عطا فرما جس کے ساتھ مدد ہو۔
81
وَقُلْ جَاۤءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُؕ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا
اور کہہ دیجیے: حق آ گیا اور باطل مٹ گیا؛ یقیناً باطل تو مٹنے ہی والا تھا۔
82
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَاۤءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَۙ وَلَا يَزِيْدُ الظّٰلِمِيْنَ اِلَّا خَسَارًا
اور ہم قرآن میں ایسی چیزیں نازل کرتے ہیں جو ایمان والوں کے لیے شفا اور رحمت ہیں، اور ظالموں کے لیے اِس سے نقصان ہی بڑھتا ہے۔
83
وَاِذَا͏ٓ اَنْعَمْنَا عَلَي الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِهٖۚ وَاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ كَانَ يَـُٔوْسًا
اور جب ہم انسان کو نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ پھیر لیتا ہے اور پہلو بچا کر دور ہو جاتا ہے، اور جب اُسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو مایوس ہو جاتا ہے۔
84
قُلْ كُلٌّ يَّعْمَلُ عَلٰي شَاكِلَتِهٖؕ فَرَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ اَهْدٰي سَبِيْلًا
کہہ دیجیے: ہر شخص اپنے اپنے طریقے پر عمل کرتا ہے؛ تو تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے کہ کون زیادہ سیدھے راستے پر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 10 آیات 85 تا 93
85
وَيَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الرُّوْحِؕ قُلِ الرُّوْحُ مِنْ اَمْرِ رَبِّيْ وَمَا͏ٓ اُوْتِيْتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ اِلَّا قَلِيْلًا
اور (اے پیغمبر!) یہ لوگ آپ سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں؛ کہہ دیجیے: روح میرے رب کے حکم سے ہے، اور تمہیں تو بس تھوڑا سا علم دیا گیا ہے۔
86
وَلَىِٕنْ شِي͏ٔ͏ْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِيْٓ اَوْحَيْنَا͏ٓ اِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهٖ عَلَيْنَا وَكِيْلًا
اور اگر ہم چاہیں تو جو کچھ ہم نے آپ پر وحی کیا ہے سب کو (واپس) لے جائیں، پھر آپ اِس کے لیے ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی نہ پائیں۔
87
اِلَّا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَؕ اِنَّ فَضْلَهٗ كَانَ عَلَيْكَ كَبِيْرًا
مگر یہ (کہ ہم نے ایسا نہیں کیا تو) آپ کے رب کی رحمت سے ہے؛ یقیناً آپ پر اُس کا فضل بہت بڑا ہے۔
88
قُلْ لَّىِٕنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلٰٓي اَنْ يَّاْتُوْا بِمِثْلِ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا يَاْتُوْنَ بِمِثْلِهٖ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيْرًا
کہہ دیجیے: اگر سارے انسان اور جن مل کر اِس قرآن جیسا (کلام) لانے کی کوشش کریں تو اِس جیسا نہیں لا سکیں گے، چاہے وہ ایک دوسرے کے مددگار ہی کیوں نہ بن جائیں۔
89
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِيْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍؗ فَاَبٰٓي اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا
اور ہم نے اِس قرآن میں لوگوں کے لیے ہر طرح کی مثال طرح طرح سے بیان کر دی ہے، پھر بھی اکثر لوگ انکار کے سوا کسی بات پر راضی نہ ہوئے۔
90
وَقَالُوْا لَنْ نُّو͏ٔ͏ْمِنَ لَكَ حَتّٰي تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْاَرْضِ يَنۢ͏ْبُوْعًا
اور اُنہوں نے کہا: ہم آپ پر ہرگز ایمان نہیں لائیں گے جب تک آپ ہمارے لیے زمین سے کوئی چشمہ جاری نہ کر دیں۔
91
اَوْ تَكُوْنَ لَكَ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّعِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْاَنْهٰرَ خِلٰلَهَا تَفْجِيْرًا
یا آپ کے لیے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو، پھر آپ اُس کے بیچ میں خوب نہریں بہا دیں۔
92
اَوْ تُسْقِطَ السَّمَاۤءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا اَوْ تَاْتِيَ بِاللّٰهِ وَالْمَلٰۤىِٕكَةِ قَبِيْلًا
یا جیسا کہ آپ کہا کرتے ہیں، آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ہم پر گرا دیں، یا اللہ اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لے آئیں۔
93
اَوْ يَكُوْنَ لَكَ بَيْتٌ مِّنْ زُخْرُفٍ اَوْ تَرْقٰي فِي السَّمَاۤءِؕ وَلَنْ نُّو͏ٔ͏ْمِنَ لِرُقِيِّكَ حَتّٰي تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتٰبًا نَّقْرَو͏ٔ͏ُهٗؕ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّيْ هَلْ كُنْتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوْلًا
یا آپ کے لیے سونے کا ایک گھر ہو، یا آپ آسمان پر چڑھ جائیں؛ اور ہم آپ کے (آسمان پر) چڑھنے کو بھی ہرگز نہیں مانیں گے جب تک آپ ہم پر ایک (لکھی ہوئی) کتاب نہ اُتار لائیں جسے ہم پڑھیں۔ کہہ دیجیے: میرا رب پاک ہے! میں تو بس ایک انسان ہوں جو رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 11 آیات 94 تا 100
94
وَمَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ يُّو͏ٔ͏ْمِنُوْٓا اِذْ جَاۤءَهُمُ الْهُدٰٓي اِلَّا͏ٓ اَنْ قَالُوْٓا اَبَعَثَ اللّٰهُ بَشَرًا رَّسُوْلًا
اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آئی تو اُنہیں ایمان لانے سے کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اِس کے کہ اُنہوں نے کہا: کیا اللہ نے ایک انسان کو رسول بنا کر بھیجا ہے؟
95
قُلْ لَّوْ كَانَ فِي الْاَرْضِ مَلٰۤىِٕكَةٌ يَّمْشُوْنَ مُطْمَىِٕنِّيْنَ لَنَزَّلْنَا عَلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاۤءِ مَلَكًا رَّسُوْلًا
کہہ دیجیے: اگر زمین میں فرشتے ہوتے جو اطمینان سے چلتے پھرتے، تو ہم ضرور اُن پر آسمان سے کسی فرشتے ہی کو رسول بنا کر اُتارتے۔
96
قُلْ كَفٰي بِاللّٰهِ شَهِيْدًاۢ بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْؕ اِنَّهٗ كَانَ بِعِبَادِهٖ خَبِيْرًاۢ بَصِيْرًا
کہہ دیجیے: میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ کے طور پر کافی ہے؛ یقیناً وہ اپنے بندوں (کے حال) سے پوری طرح باخبر، اُنہیں خوب دیکھنے والا ہے۔
97
وَمَنْ يَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِۚ وَمَنْ يُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ اَوْلِيَاۤءَ مِنْ دُوْنِهٖؕ وَنَحْشُرُهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ عَلٰي وُجُوْهِهِمْ عُمْيًا وَّبُكْمًا وَّصُمًّاؕ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُؕ كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰهُمْ سَعِيْرًا
اور جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے، اور جنہیں وہ گمراہ کر دے تو آپ اُن کے لیے اُس کے سوا کوئی حمایتی نہیں پائیں گے؛ اور قیامت کے دن ہم اُنہیں اُن کے منہ کے بل اندھا، گونگا اور بہرا کر کے اکٹھا کریں گے؛ اُن کا ٹھکانا جہنم ہے، جب بھی وہ دھیمی پڑے گی ہم اُن پر اُس کی لپٹ اور بڑھا دیں گے۔
98
ذٰلِكَ جَزَاۤو͏ٔ͏ُهُمْ بِاَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِنَا وَقَالُوْٓا ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّرُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلْقًا جَدِيْدًا
یہ اُن کی سزا ہے، اِس لیے کہ اُنہوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا اور کہا: کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا ہمیں نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھایا جائے گا؟
99
اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ قَادِرٌ عَلٰٓي اَنْ يَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ وَجَعَلَ لَهُمْ اَجَلًا لَّا رَيْبَ فِيْهِؕ فَاَبَي الظّٰلِمُوْنَ اِلَّا كُفُوْرًا
کیا اِنہوں نے یہ نہیں دیکھا (سمجھا) کہ جس اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا وہ اِن جیسوں کو (دوبارہ) پیدا کرنے پر قادر ہے؟ اور اُس نے اِن کے لیے ایک ایسی مدت مقرر کر رکھی ہے جس میں کوئی شک نہیں؛ پھر بھی یہ ظالم انکار کے سوا کسی بات پر راضی نہیں۔
100
قُلْ لَّوْ اَنْتُمْ تَمْلِكُوْنَ خَزَاۤىِٕنَ رَحْمَةِ رَبِّيْٓ اِذًا لَّاَمْسَكْتُمْ خَشْيَةَ الْاِنْفَاقِؕ وَكَانَ الْاِنْسَانُ قَتُوْرًا
کہہ دیجیے: اگر میرے رب کی رحمت کے خزانے تمہارے قبضے میں ہوتے تو تم خرچ ہو جانے کے ڈر سے ضرور (اُنہیں) روک کر رکھتے؛ اور انسان ہے ہی بڑا تنگ دل۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 12 آیات 101 تا 111
101
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسٰي تِسْعَ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ فَسْـَٔلْ بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ اِذْ جَاۤءَهُمْ فَقَالَ لَهٗ فِرْعَوْنُ اِنِّيْ لَاَظُنُّكَ يٰمُوْسٰي مَسْحُوْرًا
اور ہم نے موسیٰ کو نو کھلی کھلی نشانیاں دی تھیں؛ تو بنی اسرائیل سے پوچھ لیجیے، جب وہ (موسیٰ) اُن کے پاس آئے تو فرعون نے اُن سے کہا: اے موسیٰ! میں تو تمہیں جادو زدہ آدمی سمجھتا ہوں۔
102
قَالَ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا͏ٓ اَنْزَلَ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ اِلَّا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ بَصَاۤىِٕرَۚ وَاِنِّيْ لَاَظُنُّكَ يٰفِرْعَوْنُ مَثْبُوْرًا
(موسیٰ نے) کہا: تو خوب جانتا ہے کہ یہ (نشانیاں) آسمانوں اور زمین کے رب ہی نے بصیرت کا سامان بنا کر اُتاری ہیں؛ اور اے فرعون! میں تو تجھے ہلاک ہونے والا سمجھتا ہوں۔
103
فَاَرَادَ اَنْ يَّسْتَفِزَّهُمْ مِّنَ الْاَرْضِ فَاَغْرَقْنٰهُ وَمَنْ مَّعَهٗ جَمِيْعًا
پھر فرعون نے چاہا کہ اُنہیں (بنی اسرائیل کو) اُس سرزمین سے اُکھاڑ پھینکے، تو ہم نے اُسے اور اُس کے سب ساتھیوں کو غرق کر دیا۔
104
وَّقُلْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ لِبَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ اسْكُنُوا الْاَرْضَ فَاِذَا جَاۤءَ وَعْدُ الْاٰخِرَةِ جِي͏ٔ͏ْنَا بِكُمْ لَفِيْفًا
اور اُس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا: اِس سرزمین میں رہو بسو؛ پھر جب آخرت کا وعدہ آ پہنچے گا تو ہم تم سب کو سمیٹ کر لے آئیں گے۔
105
وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَؕ وَمَا͏ٓ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِيْرًا
اور ہم نے اِس (قرآن) کو حق کے ساتھ اُتارا ہے اور یہ حق ہی کے ساتھ اُترا ہے؛ اور (اے پیغمبر!) ہم نے آپ کو صرف خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔
106
وَقُرْاٰنًا فَرَقْنٰهُ لِتَقْرَاَهٗ عَلَي النَّاسِ عَلٰي مُكْثٍ وَّنَزَّلْنٰهُ تَنْزِيْلًا
اور ہم نے قرآن کو تھوڑا تھوڑا کر کے (الگ الگ حصوں میں) اُتارا تاکہ آپ اِسے ٹھہر ٹھہر کر لوگوں کو پڑھ کر سنائیں، اور ہم نے اِسے بتدریج اُتارا ہے۔
107
قُلْ اٰمِنُوْا بِهٖٓ اَوْ لَا تُو͏ٔ͏ْمِنُوْاؕ اِنَّ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهٖٓ اِذَا يُتْلٰي عَلَيْهِمْ يَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ سُجَّدًا
کہہ دیجیے: تم اِس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ؛ جن لوگوں کو اِس سے پہلے علم دیا گیا تھا، جب اُن کے سامنے یہ پڑھا جاتا ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں۔
108
وَّيَقُوْلُوْنَ سُبْحٰنَ رَبِّنَا͏ٓ اِنْ كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوْلًا
اور کہتے ہیں: ہمارا رب پاک ہے؛ یقیناً ہمارے رب کا وعدہ پورا ہو کر ہی رہنا تھا۔
109
وَيَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ يَبْكُوْنَ وَيَزِيْدُهُمْ خُشُوْعًا
اور وہ روتے ہوئے ٹھوڑیوں کے بل گر پڑتے ہیں، اور یہ (قرآن) اُن کی عاجزی کو اور بڑھا دیتا ہے۔
110
قُلِ ادْعُوا اللّٰهَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَؕ اَيًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَهُ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰيۚ وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذٰلِكَ سَبِيْلًا
کہہ دیجیے: (اللہ کو) «اللہ» کہہ کر پکارو یا «رحمٰن» کہہ کر پکارو؛ جس نام سے بھی پکارو، سب اچھے نام اُسی کے ہیں۔ اور اپنی نماز (میں قراءت) نہ بہت بلند آواز سے کیجیے اور نہ بالکل آہستہ، بلکہ اِن دونوں کے درمیان کا راستہ اختیار کیجیے۔
111
وَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ يَكُنْ لَّهٗ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا
اور کہیے: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے نہ کوئی بیٹا بنایا، نہ (اُس کی) بادشاہی میں کوئی اُس کا ساجھی ہے، اور نہ وہ کمزور ہے کہ (اُسے سہارا دینے کے لیے) کوئی اُس کا مددگار ہو؛ اور اُس کی خوب خوب بڑائی بیان کیجیے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں