پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الفلق

سورۃ الفلق · 5 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی ایک سو تیرہویں سورت ہے؛ اِس میں پانچ آیتیں اور ایک رکوع ہے؛ یہ مدنی سورت ہے۔ پہلی آیت قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ میں «الْفَلَقِ» یعنی صبح کا ذکر ہے، اِسی سے اِس کا نام «الفلق» ہے۔ یہ اور اگلی سورت مل کر «معوّذتین» یعنی پناہ دلانے والی دو سورتیں کہلاتی ہیں۔

رکوع 1 آیات 1 تا 5
1
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
کہہ دیجیے: میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی۔
2
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
ہر اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی۔
3
وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ
اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے۔
4
وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِي الْعُقَدِ
اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔
5
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ
اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں