یہ قرآن مجید کی ایک سو گیارہویں سورت ہے؛ اِس میں پانچ آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ آخری آیت میں «مَّسَدٍ» یعنی مونج کی رسی کا ذکر ہے، اِسی سے اِس کا نام «المسد» ہے؛ اِسے «اللہب» اور «تبّت» بھی کہتے ہیں۔
رکوع 1 آیات 1 تا 5
1
تَبَّتْ يَدَا͏ٓ اَبِيْ لَهَبٍ وَّتَبَّ
ٹوٹ گئے ابو لہب کے دونوں ہاتھ اور وہ خود بھی ہلاک ہو گیا۔
2
مَا͏ٓ اَغْنٰي عَنْهُ مَالُهٗ وَمَا كَسَبَ
کام نہ آیا اُس کے، اُس کا مال اور نہ وہ جو اُس نے کمایا۔
3
سَيَصْلٰي نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ
عنقریب وہ داخل ہو گا ایک ایسی آگ میں جو شعلوں والی ہے۔
4
وَّامْرَاَتُهٗؕ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ
اور اُس کی بیوی بھی، جو ایندھن اٹھانے والی ہے۔
5
فِيْ جِيْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ
اُس کی گردن میں بٹی ہوئی ایک رسی ہو گی۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←