پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ يونس

سورۃ یونس · 109 آیات · 11 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی دسویں سورت ہے؛ یہ مکی سورت ہے، اِس میں ایک سو نو آیتیں اور گیارہ رکوع ہیں۔ اِس سورت کا مرکزی مضمون توحید، رسالت اور آخرت ہے: یہ بات واضح کی گئی ہے کہ ہر امت میں رسول بھیجنا اللہ کی سنت رہی ہے تاکہ لوگ اُس کے احکام سے واقف ہوں، اور حضرت محمد ﷺ کی نبوت پر مشرکین کی طرف سے اٹھائے گئے شبہات کا جواب دیا گیا ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 10
1
الۤرٰࣞ تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِيْمِ
الٓرٰ۔ یہ حکمت سے بھری ہوئی کتاب کی آیتیں ہیں۔
2
اَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا اَنْ اَوْحَيْنَا͏ٓ اِلٰي رَجُلٍ مِّنْهُمْ اَنْ اَنْذِرِ النَّاسَ وَبَشِّرِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْؕؔ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ مُّبِيْنٌ
کیا لوگوں کو اِس بات پر تعجب ہے کہ ہم نے اُنہی میں سے ایک مرد پر وحی بھیجی کہ لوگوں کو (انجامِ بد سے) ڈراؤ، اور ایمان والوں کو خوش خبری سنا دو کہ اُن کے پروردگار کے پاس اُن کا بڑا سچا مرتبہ ہے؟ کافروں نے کہا: یہ شخص تو کھلا جادوگر ہے۔
3
اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰي عَلَي الْعَرْشِ يُدَبِّرُ الْاَمْرَؕ مَا مِنْ شَفِيْعٍ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اِذْنِهٖؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ
بے شک تمہارا پروردگار وہ اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا، پھر عرش پر (اپنی شان کے مطابق) مستوی ہوا؛ وہی ہر کام کی تدبیر کرتا ہے۔ اُس کی اجازت کے بعد ہی کوئی سفارش کرنے والا (سفارش کر سکتا) ہے۔ وہی اللہ تمہارا پروردگار ہے، لہٰذا اُسی کی عبادت کرو؛ کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟
4
اِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيْعًاؕ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّاؕ اِنَّهٗ يَبْدَو͏ٔ͏ُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُهٗ لِيَجْزِيَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ بِالْقِسْطِؕ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيْمٍ وَّعَذَابٌ اَلِيْمٌۢ بِمَا كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ
اُسی کی طرف تم سب کو لوٹ کر جانا ہے؛ یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے۔ بے شک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے، پھر وہی دوبارہ پیدا کرے گا، تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے اُنہیں انصاف کے ساتھ بدلہ دے؛ اور جن لوگوں نے کفر کیا اُن کے لیے اُن کے کفر کی وجہ سے کھولتا ہوا پانی پینے کو اور دردناک عذاب ہے۔
5
هُوَ الَّذِيْ جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاۤءً وَّالْقَمَرَ نُوْرًا وَّقَدَّرَهٗ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِيْنَ وَالْحِسَابَؕ مَا خَلَقَ اللّٰهُ ذٰلِكَ اِلَّا بِالْحَقِّۚ يُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ
وہی ہے جس نے سورج کو تیز روشنی والا بنایا اور چاند کو نور (والا)، اور اُس (کے گھٹنے بڑھنے) کی منزلیں مقرر کر دیں تاکہ تم سالوں کی گنتی اور (تاریخوں کا) حساب جان لو۔ اللہ نے یہ سب کچھ بے مقصد پیدا نہیں کیا، بلکہ حق کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ وہ یہ نشانیاں اُن لوگوں کے لیے کھول کھول کر بیان کرتا ہے جو علم رکھتے ہیں۔
6
اِنَّ فِي اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمَا خَلَقَ اللّٰهُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَّقُوْنَ
بے شک رات اور دن کے آگے پیچھے آنے میں، اور اُن سب چیزوں میں جو اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا کی ہیں، اُن لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو (اللہ سے) ڈرتے ہیں۔
7
اِنَّ الَّذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَاۤءَنَا وَرَضُوْا بِالْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَاَنُّوْا بِهَا وَالَّذِيْنَ هُمْ عَنْ اٰيٰتِنَا غٰفِلُوْنَ
بے شک جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے، اور دنیا کی زندگی پر راضی ہو گئے ہیں اور اُسی پر مطمئن ہو بیٹھے ہیں، اور جو ہماری نشانیوں سے غافل ہیں،
8
اُولٰۤىِٕكَ مَاْوٰىهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ
ایسے لوگوں کا ٹھکانا اُن کے کرتوتوں کی وجہ سے آگ ہے۔
9
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ يَهْدِيْهِمْ رَبُّهُمْ بِاِيْمَانِهِمْۚ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ فِيْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ
(اور) بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے، اُن کا پروردگار اُن کے ایمان کی وجہ سے اُنہیں (منزلِ مقصود تک) پہنچا دے گا؛ نعمتوں کے باغوں میں اُن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔
10
دَعْوٰىهُمْ فِيْهَا سُبْحٰنَكَ اللّٰهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيْهَا سَلٰمٌۚ وَاٰخِرُ دَعْوٰىهُمْ اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اُس (جنت) میں اُن کی پکار یہ ہو گی: «سُبْحٰنَكَ اللّٰهُمَّ» (اے اللہ! تُو ہر عیب سے پاک ہے)، اور وہاں اُن کی آپس کی دعا «سلام» ہو گی، اور اُن کی آخری پکار یہ ہو گی کہ ساری تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 11 تا 20
11
وَلَوْ يُعَجِّلُ اللّٰهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُمْ بِالْخَيْرِ لَقُضِيَ اِلَيْهِمْ اَجَلُهُمْؕ فَنَذَرُ الَّذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَاۤءَنَا فِيْ طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُوْنَ
اور اگر اللہ لوگوں کے ساتھ برائی (پہنچانے) میں بھی ویسی ہی جلدی کرتا جیسی وہ بھلائی مانگنے میں جلدی کرتے ہیں، تو اُن کی مدت کبھی کی پوری کر دی گئی ہوتی۔ مگر جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے، ہم اُنہیں اُن کی سرکشی میں بھٹکتا چھوڑ دیتے ہیں۔
12
وَاِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنۢ͏ْبِهٖٓ اَوْ قَاعِدًا اَوْ قَاۤىِٕمًاۚ فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهٗ مَرَّ كَاَنْ لَّمْ يَدْعُنَا͏ٓ اِلٰي ضُرٍّ مَّسَّهٗؕ كَذٰلِكَ زُيِّنَ لِلْمُسْرِفِيْنَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو لیٹے، بیٹھے یا کھڑے (ہر حال میں) ہمیں پکارتا ہے؛ پھر جب ہم اُس کی تکلیف دور کر دیتے ہیں تو ایسے چل دیتا ہے جیسے اُس نے کسی تکلیف کے لیے جو اُسے پہنچی تھی ہمیں پکارا ہی نہ تھا۔ اِسی طرح حد سے گزر جانے والوں کے لیے اُن کے کام خوش نما بنا دیے گئے ہیں۔
13
وَلَقَدْ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوْاۙ وَجَاۤءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنٰتِ وَمَا كَانُوْا لِيُو͏ٔ͏ْمِنُوْاؕ كَذٰلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِيْنَ
اور تم سے پہلے ہم کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جب اُنہوں نے ظلم کیا، حالانکہ اُن کے رسول اُن کے پاس کھلی دلیلیں لے کر آئے تھے، اور وہ ایمان لانے والے تھے ہی نہیں۔ ہم مجرم لوگوں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں۔
14
ثُمَّ جَعَلْنٰكُمْ خَلٰۤىِٕفَ فِي الْاَرْضِ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُوْنَ
پھر اُن کے بعد ہم نے زمین میں تمہیں اُن کا جانشین بنایا تاکہ ہم دیکھیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔
15
وَاِذَا تُتْلٰي عَلَيْهِمْ اٰيَاتُنَا بَيِّنٰتٍۙ قَالَ الَّذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَاۤءَنَا اي͏ٔ͏ْتِ بِقُرْاٰنٍ غَيْرِ هٰذَا͏ٓ اَوْ بَدِّلْهُؕ قُلْ مَا يَكُوْنُ لِيْٓ اَنْ اُبَدِّلَهٗ مِنْ تِلْقَاۤي͏ٔ͏ِ نَفْسِيْۚ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوْحٰٓي اِلَيَّۚ اِنِّيْٓ اَخَافُ اِنْ عَصَيْتُ رَبِّيْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ
اور جب اُن کے سامنے ہماری واضح آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں: اِس کے سوا کوئی اور قرآن لے آؤ، یا اِسی میں کچھ رد و بدل کر دو۔ آپ کہہ دیجیے: مجھے یہ حق نہیں کہ میں اپنی طرف سے اِس میں تبدیلی کروں؛ میں تو صرف اُسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے۔ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے۔
16
قُلْ لَّوْ شَاۤءَ اللّٰهُ مَا تَلَوْتُهٗ عَلَيْكُمْ وَلَا͏ٓ اَدْرٰىكُمْ بِهٖؗۖ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهٖؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
آپ کہہ دیجیے: اگر اللہ چاہتا تو میں یہ (قرآن) تمہیں پڑھ کر نہ سناتا اور نہ وہ تمہیں اِس سے باخبر کرتا؛ آخر میں اِس سے پہلے ایک عمر تمہارے درمیان گزار چکا ہوں، کیا تم سمجھتے نہیں؟
17
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰيٰتِهٖؕ اِنَّهٗ لَا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُوْنَ
پھر اُس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ باندھے، یا اُس کی آیتوں کو جھٹلائے؟ یقیناً مجرم فلاح نہیں پاتے۔
18
وَيَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنْفَعُهُمْ وَيَقُوْلُوْنَ هٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ شُفَعَاۤو͏ٔ͏ُنَا عِنْدَ اللّٰهِؕ قُلْ اَتُنَبِّـُٔوْنَ اللّٰهَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي السَّمٰوٰتِ وَلَا فِي الْاَرْضِؕ سُبْحٰنَهٗ وَتَعٰلٰي عَمَّا يُشْرِكُوْنَ
اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ اُنہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں نہ نفع، اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس ہمارے سفارشی ہیں۔ آپ کہہ دیجیے: کیا تم اللہ کو ایسی بات کی خبر دیتے ہو جو اُس کے علم میں نہ آسمانوں میں ہے نہ زمین میں؟ وہ پاک ہے اور اُن کے شرک سے بہت بلند ہے۔
19
وَمَا كَانَ النَّاسُ اِلَّا͏ٓ اُمَّةً وَّاحِدَةً فَاخْتَلَفُوْاؕ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ فِيْمَا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ
اور (شروع میں) سب لوگ ایک ہی دین پر تھے، پھر اُنہوں نے اختلاف کیا؛ اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہو چکی ہوتی تو جس بات میں یہ اختلاف کر رہے ہیں اُس کا فیصلہ اُن کے درمیان (کبھی کا) کر دیا گیا ہوتا۔
20
وَيَقُوْلُوْنَ لَوْلَا͏ٓ اُنْزِلَ عَلَيْهِ اٰيَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖۚ فَقُلْ اِنَّمَا الْغَيْبُ لِلّٰهِ فَانْتَظِرُوْاۚ اِنِّيْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِيْنَ
اور وہ کہتے ہیں کہ اِس (نبی) پر اُس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اُتاری گئی؟ تو آپ کہہ دیجیے: غیب کی باتیں تو اللہ ہی کو معلوم ہیں، لہٰذا تم بھی انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 21 تا 30
21
وَاِذَا͏ٓ اَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً مِّنْۢ بَعْدِ ضَرَّاۤءَ مَسَّتْهُمْ اِذَا لَهُمْ مَّكْرٌ فِيْٓ اٰيَاتِنَاؕ قُلِ اللّٰهُ اَسْرَعُ مَكْرًاؕ اِنَّ رُسُلَنَا يَكْتُبُوْنَ مَا تَمْكُرُوْنَ
اور جب ہم لوگوں کو کسی تکلیف کے بعد جو اُنہیں پہنچی تھی اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو فوراً ہماری آیتوں کے بارے میں چالیں چلنے لگتے ہیں۔ آپ کہہ دیجیے: اللہ چال میں تم سے زیادہ تیز ہے؛ یقیناً ہمارے فرشتے تمہاری ساری چالیں لکھ رہے ہیں۔
22
هُوَ الَّذِيْ يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِؕ حَتّٰٓي اِذَا كُنْتُمْ فِي الْفُلْكِۚ وَجَرَيْنَ بِهِمْ بِرِيْحٍ طَيِّبَةٍ وَّفَرِحُوْا بِهَا جَاۤءَتْهَا رِيْحٌ عَاصِفٌ وَّجَاۤءَهُمُ الْمَوْجُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّظَنُّوْٓا اَنَّهُمْ اُحِيْطَ بِهِمْۙ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِيْنَ لَهُ الدِّيْنَ࣢ۚ لَىِٕنْ اَنْجَيْتَنَا مِنْ هٰذِهٖ لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِيْنَ
وہی (اللہ) ہے جو تمہیں خشکی اور سمندر میں چلاتا ہے؛ یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں ہوتے ہو اور وہ کشتیاں لوگوں کو لے کر موافق ہوا کے ساتھ چلتی ہیں اور وہ اُس سے خوش ہوتے ہیں، تو اچانک اُن پر تیز آندھی آ جاتی ہے، اور ہر طرف سے اُن پر موجیں اُٹھ آتی ہیں، اور وہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہم گھیر لیے گئے؛ تو اُس وقت وہ دین کو خالص اللہ کے لیے کر کے اُسے پکارتے ہیں کہ اگر تُو نے ہمیں اِس (مصیبت) سے بچا لیا تو ہم ضرور شکر گزاروں میں سے ہوں گے۔
23
فَلَمَّا͏ٓ اَنْجٰىهُمْ اِذَا هُمْ يَبْغُوْنَ فِي الْاَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّؕ يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلٰٓي اَنْفُسِكُمْۙ مَّتَاعَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاؗ ثُمَّ اِلَيْنَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّي͏ٔ͏ُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
پھر جب وہ اُنہیں بچا لیتا ہے تو وہ فوراً زمین میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں۔ اے لوگو! تمہاری سرکشی تمہارے ہی خلاف ہے؛ (یہ) دنیا کی زندگی کا (چند روزہ) فائدہ ہے، پھر تمہیں ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے، تب ہم تمہیں بتا دیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔
24
اِنَّمَا مَثَلُ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا كَمَاۤءٍ اَنْزَلْنٰهُ مِنَ السَّمَاۤءِ فَاخْتَلَطَ بِهٖ نَبَاتُ الْاَرْضِ مِمَّا يَاْكُلُ النَّاسُ وَالْاَنْعَامُؕ حَتّٰٓي اِذَا͏ٓ اَخَذَتِ الْاَرْضُ زُخْرُفَهَا وَازَّيَّنَتْ وَظَنَّ اَهْلُهَا͏ٓ اَنَّهُمْ قٰدِرُوْنَ عَلَيْهَا͏ٓۙ اَتٰىهَا͏ٓ اَمْرُنَا لَيْلًا اَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنٰهَا حَصِيْدًا كَاَنْ لَّمْ تَغْنَ بِالْاَمْسِؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ
دنیا کی زندگی کی مثال تو بس اُس پانی جیسی ہے جسے ہم نے آسمان سے اُتارا، تو اُس کی وجہ سے زمین کی پیداوار، جسے انسان اور جانور کھاتے ہیں، خوب گھنی ہو کر نکل آئی؛ یہاں تک کہ جب زمین نے اپنی رونق پکڑ لی اور خوب سج گئی، اور زمین والوں نے سمجھا کہ اب ہم اِس پر پوری طرح قابو پا چکے ہیں، تو رات یا دن میں اچانک اُس پر ہمارا حکم آ پہنچا اور ہم نے اُسے ایسا کٹا ہوا ڈھیر بنا دیا گویا کل وہاں کچھ تھا ہی نہیں۔ ہم اِسی طرح سوچنے والوں کے لیے نشانیاں کھول کر بیان کرتے ہیں۔
25
وَاللّٰهُ يَدْعُوْٓا اِلٰي دَارِ السَّلٰمِؕ وَيَهْدِيْ مَنْ يَّشَاۤءُ اِلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
اور اللہ (لوگوں کو) سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے، اور جسے چاہتا ہے سیدھے راستے تک پہنچا دیتا ہے۔
26
لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰي وَزِيَادَةٌؕ وَلَا يَرْهَقُ وُجُوْهَهُمْ قَتَرٌ وَّلَا ذِلَّةٌؕ اُولٰۤىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
جن لوگوں نے نیکی کی اُن کے لیے بھلائی ہے اور اُس سے بڑھ کر بھی؛ اُن کے چہروں پر نہ سیاہی چھائے گی نہ ذلت۔ یہی لوگ جنت والے ہیں، وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے۔
27
وَالَّذِيْنَ كَسَبُوا السَّيِّاٰتِ جَزَاۤءُ سَيِّي͏ٔ͏َةٍۭ بِمِثْلِهَاۙ وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌؕ مَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ عَاصِمٍۚ كَاَنَّمَا͏ٓ اُغْشِيَتْ وُجُوْهُهُمْ قِطَعًا مِّنَ الَّيْلِ مُظْلِمًاؕ اُولٰۤىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
اور جن لوگوں نے برائیاں کمائیں تو برائی کا بدلہ اُسی جیسی (برائی) ہے، اور اُن پر ذلت چھائی ہو گی؛ اُنہیں اللہ (کی پکڑ) سے بچانے والا کوئی نہیں ہو گا؛ (اُن کے چہرے ایسے ہوں گے) گویا اُن کے چہروں پر اندھیری رات کے ٹکڑے اوڑھا دیے گئے ہوں۔ یہی لوگ دوزخ والے ہیں، وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے۔
28
وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِيْنَ اَشْرَكُوْا مَكَانَكُمْ اَنْتُمْ وَشُرَكَاۤو͏ٔ͏ُكُمْۚ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ وَقَالَ شُرَكَاۤو͏ٔ͏ُهُمْ مَّا كُنْتُمْ اِيَّانَا تَعْبُدُوْنَ
اور جس دن ہم اُن سب کو جمع کریں گے، پھر شرک کرنے والوں سے کہیں گے: تم اور تمہارے (بنائے ہوئے) شریک اپنی اپنی جگہ ٹھہرو؛ پھر ہم اُن کے درمیان جدائی ڈال دیں گے، اور اُن کے شریک (اُن سے) کہیں گے: تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے۔
29
فَكَفٰي بِاللّٰهِ شَهِيْدًاۢ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ اِنْ كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغٰفِلِيْنَ
پس ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے؛ ہم تو تمہاری عبادت سے بالکل بے خبر تھے۔
30
هُنَالِكَ تَبْلُوْا كُلُّ نَفْسٍ مَّا͏ٓ اَسْلَفَتْ وَرُدُّوْٓا اِلَي اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ
وہاں ہر شخص اُن (اعمال) کو جانچ لے گا جو اُس نے آگے بھیجے تھے، اور وہ اللہ کی طرف لوٹا دیے جائیں گے جو اُن کا حقیقی مالک ہے، اور جو (معبود) وہ گھڑا کرتے تھے وہ سب اُن سے غائب ہو جائیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 31 تا 40
31
قُلْ مَنْ يَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَاۤءِ وَالْاَرْضِ اَمَّنْ يَّمْلِكُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَمَنْ يُّخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَمَنْ يُّدَبِّرُ الْاَمْرَؕ فَسَيَقُوْلُوْنَ اللّٰهُۚ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ
آپ (اُن سے) پوچھیے: کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہے؟ یا کون ہے جو کانوں اور آنکھوں کا مالک ہے؟ اور کون ہے جو بے جان سے جاندار کو نکالتا ہے اور جاندار سے بے جان کو نکالتا ہے؟ اور کون ہے جو سارے کاموں کی تدبیر کرتا ہے؟ تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ! تو آپ کہیے: پھر کیا تم (اُس سے) ڈرتے نہیں؟
32
فَذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّۚ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُۚۖ فَاَنّٰي تُصْرَفُوْنَ
پس وہی اللہ تمہارا حقیقی پروردگار ہے؛ پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا اور کیا رہ جاتا ہے؟ تو آخر تم کہاں پھیرے جا رہے ہو؟
33
كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَي الَّذِيْنَ فَسَقُوْٓا اَنَّهُمْ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
اِسی طرح نافرمانی کرنے والوں کے بارے میں آپ کے پروردگار کی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
34
قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَاۤىِٕكُمْ مَّنْ يَّبْدَو͏ٔ͏ُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُهٗؕ قُلِ اللّٰهُ يَبْدَو͏ٔ͏ُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُهٗ فَاَنّٰي تُو͏ٔ͏ْفَكُوْنَ
آپ (اُن سے) پوچھیے: کیا تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ہے جو مخلوق کو پہلی بار پیدا کرے، پھر اُسے دوبارہ پیدا کرے؟ آپ کہہ دیجیے: اللہ ہی مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے، پھر وہی اُسے دوبارہ پیدا کرے گا؛ تو تم کہاں اُلٹے پھرے جا رہے ہو؟
35
قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَاۤىِٕكُمْ مَّنْ يَّهْدِيْٓ اِلَي الْحَقِّؕ قُلِ اللّٰهُ يَهْدِيْ لِلْحَقِّؕ اَفَمَنْ يَّهْدِيْٓ اِلَي الْحَقِّ اَحَقُّ اَنْ يُّتَّبَعَ اَمَّنْ لَّا يَهِدِّيْٓ اِلَّا͏ٓ اَنْ يُّهْدٰيۚ فَمَا لَكُمْࣞ كَيْفَ تَحْكُمُوْنَ
آپ پوچھیے: کیا تمہارے شریکوں میں کوئی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرے؟ آپ کہہ دیجیے: اللہ ہی حق کی رہنمائی کرتا ہے؛ تو جو حق کی طرف رہنمائی کرے وہ اِس کا زیادہ حق دار ہے کہ اُس کی پیروی کی جائے، یا وہ جو خود ہی راہ نہ پائے جب تک اُسے راہ نہ دکھائی جائے؟ آخر تمہیں کیا ہو گیا ہے، تم کیسے فیصلے کرتے ہو؟
36
وَمَا يَتَّبِعُ اَكْثَرُهُمْ اِلَّا ظَنًّاؕ اِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِيْ مِنَ الْحَقِّ شَيْـًٔاؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌۢ بِمَا يَفْعَلُوْنَ
اور اِن میں سے اکثر لوگ محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں؛ یقیناً گمان حق (کو جاننے) کے معاملے میں ذرا بھی کام نہیں آتا۔ بے شک اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کر رہے ہیں۔
37
وَمَا كَانَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ اَنْ يُّفْتَرٰي مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلٰكِنْ تَصْدِيْقَ الَّذِيْ بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيْلَ الْكِتٰبِ لَا رَيْبَ فِيْهِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ اللہ (کی وحی) کے بغیر گھڑ لیا جائے؛ بلکہ یہ اُن (کتابوں) کی تصدیق ہے جو اِس سے پہلے (آ چکی) ہیں، اور (اللہ کی) کتاب کی تفصیل ہے؛ اِس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے۔
38
اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُؕ قُلْ فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّثْلِهٖ وَادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اِس (پیغمبر) نے اِسے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے؟ آپ کہہ دیجیے: (اگر ایسا ہے) تو تم بھی اِس جیسی ایک سورت بنا لاؤ، اور اللہ کے سوا جس جس کو (مدد کے لیے) بلا سکتے ہو بلا لو، اگر تم سچے ہو۔
39
بَلْ كَذَّبُوْا بِمَا لَمْ يُحِيْطُوْا بِعِلْمِهٖ وَلَمَّا يَاْتِهِمْ تَاْوِيْلُهٗؕ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظّٰلِمِيْنَ
بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) جس چیز کو یہ اپنے علم کے احاطے میں نہیں لا سکے اُسے اِنہوں نے جھٹلا دیا، حالانکہ ابھی اُس کی حقیقت اِن کے سامنے آئی ہی نہیں۔ اِسی طرح اِن سے پہلے کے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا؛ تو دیکھ لیجیے کہ ظالموں کا انجام کیسا ہوا!
40
وَمِنْهُمْ مَّنْ يُّو͏ٔ͏ْمِنُ بِهٖ وَمِنْهُمْ مَّنْ لَّا يُو͏ٔ͏ْمِنُ بِهٖؕ وَرَبُّكَ اَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِيْنَ
اور اِن میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو اِس (قرآن) پر ایمان لے آئیں گے، اور کچھ ایسے ہیں جو اِس پر ایمان نہیں لائیں گے؛ اور آپ کا پروردگار فساد پھیلانے والوں کو خوب جانتا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 41 تا 53
41
وَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ لِّيْ عَمَلِيْ وَلَكُمْ عَمَلُكُمْۚ اَنْتُمْ بَرِيْۤـُٔوْنَ مِمَّا͏ٓ اَعْمَلُ وَاَنَا بَرِيْۤءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ
اور اگر یہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ کہہ دیجیے: میرے لیے میرا عمل ہے اور تمہارے لیے تمہارا عمل؛ تم اُس سے بری ہو جو میں کرتا ہوں اور میں اُس سے بری ہوں جو تم کرتے ہو۔
42
وَمِنْهُمْ مَّنْ يَّسْتَمِعُوْنَ اِلَيْكَؕ اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَلَوْ كَانُوْا لَا يَعْقِلُوْنَ
اور اِن میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو آپ کی طرف کان لگاتے ہیں؛ تو کیا آپ بہروں کو سنائیں گے، چاہے وہ کچھ سمجھتے بھی نہ ہوں؟
43
وَمِنْهُمْ مَّنْ يَّنْظُرُ اِلَيْكَؕ اَفَاَنْتَ تَهْدِي الْعُمْيَ وَلَوْ كَانُوْا لَا يُبْصِرُوْنَ
اور اِن میں کچھ ایسے ہیں جو آپ کی طرف دیکھتے ہیں؛ تو کیا آپ اندھوں کو راستہ دکھائیں گے، چاہے اُنہیں کچھ سوجھتا بھی نہ ہو؟
44
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَظْلِمُ النَّاسَ شَيْـًٔا وَّلٰكِنَّ النَّاسَ اَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُوْنَ
یقیناً اللہ لوگوں پر ذرا بھی ظلم نہیں کرتا، بلکہ لوگ خود ہی اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں۔
45
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ كَاَنْ لَّمْ يَلْبَثُوْٓا اِلَّا سَاعَةً مِّنَ النَّهَارِ يَتَعَارَفُوْنَ بَيْنَهُمْؕ قَدْ خَسِرَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَاۤءِ اللّٰهِ وَمَا كَانُوْا مُهْتَدِيْنَ
اور جس دن اللہ اُنہیں جمع کرے گا (تو اُنہیں ایسا محسوس ہو گا) گویا وہ (دنیا میں) دن کی ایک گھڑی بھر سے زیادہ نہیں ٹھہرے؛ وہ ایک دوسرے کو پہچانیں گے۔ واقعی وہ لوگ بڑے گھاٹے میں پڑ گئے جنہوں نے اللہ سے ملاقات کو جھٹلایا اور وہ ہدایت پانے والے نہ تھے۔
46
وَاِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِيْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَاِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ اللّٰهُ شَهِيْدٌ عَلٰي مَا يَفْعَلُوْنَ
اور جس (عذاب) کا ہم اُن سے وعدہ کر رہے ہیں، اُس کا کچھ حصہ اگر ہم آپ کو (آپ کی زندگی میں) دکھا دیں، یا (اُس سے پہلے) آپ کو وفات دے دیں، تو (بہرحال) اُنہیں ہماری ہی طرف لوٹنا ہے، پھر اللہ اُن کے سب کاموں پر گواہ ہے۔
47
وَلِكُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلٌۚ فَاِذَا جَاۤءَ رَسُوْلُهُمْ قُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ
اور ہر امت کے لیے ایک رسول (آیا) ہے؛ پھر جب اُن کا رسول آ جاتا ہے تو اُن کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جاتا ہے، اور اُن پر کوئی ظلم نہیں کیا جاتا۔
48
وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰي هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
اور وہ کہتے ہیں: اگر تم سچے ہو تو یہ وعدہ کب پورا ہو گا؟
49
قُلْ لَّا͏ٓ اَمْلِكُ لِنَفْسِيْ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا اِلَّا مَا شَاۤءَ اللّٰهُؕ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌؕ اِذَا جَاۤءَ اَجَلُهُمْ فَلَا يَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّلَا يَسْتَقْدِمُوْنَ
آپ کہہ دیجیے: میں تو خود اپنے لیے بھی کسی نقصان یا نفع کا اختیار نہیں رکھتا، مگر جو اللہ چاہے۔ ہر امت کے لیے ایک مقررہ وقت ہے؛ جب اُن کا وقت آ جاتا ہے تو وہ نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
50
قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُهٗ بَيَاتًا اَوْ نَهَارًا مَّاذَا يَسْتَعْجِلُ مِنْهُ الْمُجْرِمُوْنَ
آپ کہیے: ذرا یہ تو بتاؤ کہ اگر اللہ کا عذاب تم پر راتوں رات یا دن دہاڑے آ پڑے (تو تم کیا کر لو گے؟) آخر عذاب میں وہ کون سی (خوشی کی) بات ہے جس کے لیے مجرم لوگ جلدی مچا رہے ہیں؟
51
اَثُمَّ اِذَا مَا وَقَعَ اٰمَنْتُمْ بِهٖؕ اٰۤلْـٰٔنَ وَقَدْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ
کیا پھر جب وہ (عذاب) واقع ہو جائے گا تب اُس پر ایمان لاؤ گے؟ (اُس وقت کہا جائے گا:) اب (مانتے ہو)؟ حالانکہ تم ہی اِس کی جلدی مچایا کرتے تھے۔
52
ثُمَّ قِيْلَ لِلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِۚ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ
پھر ظالموں سے کہا جائے گا: ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو؛ تمہیں کسی اور چیز کا نہیں بلکہ اُنہی کاموں کا بدلہ دیا جا رہا ہے جو تم کمایا کرتے تھے۔
53
وَيَسْتَنۢ͏ْبِـُٔوْنَكَ اَحَقٌّ هُوَؕؔ قُلْ اِيْ وَرَبِّيْٓ اِنَّهٗ لَحَقٌّۚؕؔ وَمَا͏ٓ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ
اور وہ آپ سے پوچھتے ہیں: کیا یہ بات واقعی سچ ہے؟ آپ کہہ دیجیے: ہاں! میرے پروردگار کی قسم، یہ بالکل سچ ہے، اور تم (اللہ کو) عاجز نہیں کر سکتے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 54 تا 60
54
وَلَوْ اَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِي الْاَرْضِ لَافْتَدَتْ بِهٖؕ وَاَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَۚ وَقُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ
اور اگر ہر اُس شخص کے پاس جس نے ظلم (شرک) کیا ہے، وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے، تو وہ (عذاب سے بچنے کے لیے) اُسے فدیہ میں دے ڈالے۔ اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو اپنی شرمندگی کو چھپائیں گے، اور اُن کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا، اور اُن پر کوئی ظلم نہیں ہو گا۔
55
اَلَا͏ٓ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ اَلَا͏ٓ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ
سن لو! جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے؛ سن لو! اللہ کا وعدہ سچا ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
56
هُوَ يُحْيٖ وَيُمِيْتُ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ
وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، اور اُسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے۔
57
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاۤءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَاۤءٌ لِّمَا فِي الصُّدُوْرِ࣢ۙ وَهُدًي وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک نصیحت آ چکی ہے، اور دلوں کی بیماریوں کی شفا، اور ایمان والوں کے لیے ہدایت اور رحمت۔
58
قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَبِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوْاؕ هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُوْنَ
آپ کہہ دیجیے: (یہ سب) اللہ کے فضل اور اُس کی رحمت سے ہے، تو اِسی پر اُنہیں خوش ہونا چاہیے؛ یہ اُن سب چیزوں سے بہتر ہے جنہیں وہ جمع کر رہے ہیں۔
59
قُلْ اَرَءَيْتُمْ مَّا͏ٓ اَنْزَلَ اللّٰهُ لَكُمْ مِّنْ رِّزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِّنْهُ حَرَامًا وَّحَلٰلًاؕ قُلْ اٰۤللّٰهُ اَذِنَ لَكُمْ اَمْ عَلَي اللّٰهِ تَفْتَرُوْنَ
آپ کہیے: ذرا بتاؤ تو سہی، اللہ نے تمہارے لیے جو روزی اُتاری تھی، پھر تم نے (اپنی طرف سے) اُس میں سے کچھ کو حرام اور کچھ کو حلال ٹھہرا لیا؛ آپ پوچھیے: کیا اللہ نے تمہیں اِس کی اجازت دی تھی، یا تم اللہ پر جھوٹ گھڑ رہے ہو؟
60
وَمَا ظَنُّ الَّذِيْنَ يَفْتَرُوْنَ عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَ يَوْمَ الْقِيٰمَةِؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَي النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُوْنَ
اور جو لوگ اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں، قیامت کے دن کے بارے میں اُن کا کیا خیال ہے؟ یقیناً اللہ لوگوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے، لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 7 آیات 61 تا 70
61
وَمَا تَكُوْنُ فِيْ شَاْنٍ وَّمَا تَتْلُوْا مِنْهُ مِنْ قُرْاٰنٍ وَّلَا تَعْمَلُوْنَ مِنْ عَمَلٍ اِلَّا كُنَّا عَلَيْكُمْ شُهُوْدًا اِذْ تُفِيْضُوْنَ فِيْهِؕ وَمَا يَعْزُبُ عَنْ رَّبِّكَ مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاۤءِ وَلَا͏ٓ اَصْغَرَ مِنْ ذٰلِكَ وَلَا͏ٓ اَكْبَرَ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ
اور (اے پیغمبر!) آپ جس حال میں بھی ہوں، اور قرآن کا جو حصہ بھی تلاوت کرتے ہوں، اور (اے لوگو!) تم جو کام بھی کرتے ہو، جب تم اُس میں مشغول ہوتے ہو تو ہم تمہارے سامنے موجود ہوتے ہیں۔ اور آپ کے پروردگار سے ذرہ برابر چیز بھی پوشیدہ نہیں، نہ زمین میں نہ آسمان میں، نہ اُس سے چھوٹی اور نہ بڑی، مگر وہ ایک واضح کتاب میں (لکھی ہوئی) ہے۔
62
اَلَا͏ٓ اِنَّ اَوْلِيَاۤءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ
سن لو! جو اللہ کے دوست ہیں اُن پر نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
63
الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَ
(یہ) وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کیے رہے۔
64
لَهُمُ الْبُشْرٰي فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْاٰخِرَةِؕ لَا تَبْدِيْلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ
اُن کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی خوش خبری ہے اور آخرت میں بھی۔ اللہ کی باتیں بدلتی نہیں؛ یہی بڑی کامیابی ہے۔
65
وَلَا يَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْۘ اِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِيْعًاؕ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
اور (اے پیغمبر!) اِن لوگوں کی باتیں آپ کو رنجیدہ نہ کریں؛ یقیناً ساری عزت (اور غلبہ) اللہ ہی کے لیے ہے؛ وہی خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
66
اَلَا͏ٓ اِنَّ لِلّٰهِ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِؕ وَمَا يَتَّبِعُ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ شُرَكَاۤءَؕ اِنْ يَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنْ هُمْ اِلَّا يَخْرُصُوْنَ
سن لو! جو (فرشتے، جن اور انسان) آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں، سب اللہ ہی کے (مملوک) ہیں۔ اور جو لوگ اللہ کو چھوڑ کر (اپنے بنائے ہوئے) شریکوں کو پکارتے ہیں، وہ (حقیقت میں) کس چیز کی پیروی کر رہے ہیں؟ وہ محض گمان کے پیچھے چل رہے ہیں اور صرف اٹکل کے تیر چلا رہے ہیں۔
67
هُوَ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِتَسْكُنُوْا فِيْهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًاؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّسْمَعُوْنَ
وہی (اللہ) ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ تم اُس میں سکون حاصل کرو، اور دن کو روشن (بنایا تاکہ تم اُس میں دیکھ کر کام کرو)؛ یقیناً اِس میں اُن لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو (غور سے) سنتے ہیں۔
68
قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗؕ هُوَ الْغَنِيُّؕ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ اِنْ عِنْدَكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍۭ بِهٰذَاؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَي اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
یہ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے؛ وہ (اِس سے) پاک ہے، وہ بے نیاز ہے؛ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اُسی کا ہے۔ تمہارے پاس اِس (دعوے) کی کوئی دلیل نہیں؛ کیا تم اللہ کے بارے میں ایسی بات کہتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں؟
69
قُلْ اِنَّ الَّذِيْنَ يَفْتَرُوْنَ عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُوْنَ
آپ کہہ دیجیے: جو لوگ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ کبھی فلاح نہیں پائیں گے۔
70
مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ اِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِيْقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِيْدَ بِمَا كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ
(اِن کے لیے) دنیا میں تھوڑا سا فائدہ اٹھانا ہے، پھر اِنہیں ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے، پھر ہم اِنہیں اِن کے کفر کی وجہ سے سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 8 آیات 71 تا 82
71
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَاَ نُوْحٍۘ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖ يٰقَوْمِ اِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُمْ مَّقَامِيْ وَتَذْكِيْرِيْ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَعَلَي اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ فَاَجْمِعُوْٓا اَمْرَكُمْ وَشُرَكَاۤءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ اَمْرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوْٓا اِلَيَّ وَلَا تُنْظِرُوْنِ
اور اِن لوگوں کو نوح کا واقعہ پڑھ کر سنائیے، جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا: اے میری قوم! اگر میرا (تمہارے درمیان) رہنا اور اللہ کی آیات کے ذریعے نصیحت کرنا تم پر بھاری ہو گیا ہے تو میں نے اللہ ہی پر بھروسا کر رکھا ہے؛ تم اپنے (ٹھہرائے ہوئے) شریکوں کو ساتھ ملا کر اپنی ساری تدبیر پختہ کر لو، پھر تمہاری وہ تدبیر تم پر (کسی پہلو سے) پوشیدہ نہ رہے، پھر میرے ساتھ جو کچھ کرنا ہے کر گزرو اور مجھے (ذرا) مہلت نہ دو۔
72
فَاِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَمَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍؕ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلَي اللّٰهِۙ وَاُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ
پھر اگر تم منہ پھیرتے ہو تو (میرا کیا نقصان؟) میں نے تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگا؛ میرا معاوضہ تو صرف اللہ کے ذمے ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں شامل رہوں۔
73
فَكَذَّبُوْهُ فَنَجَّيْنٰهُ وَمَنْ مَّعَهٗ فِي الْفُلْكِ وَجَعَلْنٰهُمْ خَلٰۤىِٕفَ وَاَغْرَقْنَا الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَاۚ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِيْنَ
پھر بھی اُنہوں نے نوح کو جھٹلایا، تو ہم نے اُنہیں اور جو لوگ اُن کے ساتھ کشتی میں تھے اُنہیں بچا لیا، اور اُنہیں (زمین میں) جانشین بنا دیا، اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اُنہیں غرق کر دیا؛ تو دیکھ لیجیے کہ جن لوگوں کو خبردار کیا گیا تھا اُن کا انجام کیسا ہوا!
74
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ رُسُلًا اِلٰي قَوْمِهِمْ فَجَاۤءُوْهُمْ بِالْبَيِّنٰتِ فَمَا كَانُوْا لِيُو͏ٔ͏ْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُؕ كَذٰلِكَ نَطْبَعُ عَلٰي قُلُوْبِ الْمُعْتَدِيْنَ
پھر نوح کے بعد ہم نے (مختلف) رسولوں کو اُن کی اپنی اپنی قوموں کی طرف بھیجا، تو وہ اُن کے پاس کھلی دلیلیں لے کر آئے؛ مگر جس بات کو وہ پہلے جھٹلا چکے تھے اُس پر ایمان لانے کو وہ تیار ہی نہ ہوئے۔ ہم اِسی طرح حد سے گزرنے والوں کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں۔
75
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰي وَهٰرُوْنَ اِلٰي فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕهٖ بِاٰيٰتِنَا فَاسْتَكْبَرُوْا وَكَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِيْنَ
پھر اُن (رسولوں) کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اُس کے سرداروں کے پاس بھیجا، تو اُنہوں نے تکبر کیا، اور وہ تھے ہی مجرم لوگ۔
76
فَلَمَّا جَاۤءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوْٓا اِنَّ هٰذَا لَسِحْرٌ مُّبِيْنٌ
پھر جب ہماری طرف سے اُن کے پاس حق آیا تو کہنے لگے: یقیناً یہ تو کھلا جادو ہے۔
77
قَالَ مُوْسٰٓي اَتَقُوْلُوْنَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَاۤءَكُمْؕ اَسِحْرٌ هٰذَاؕ وَلَا يُفْلِحُ السّٰحِرُوْنَ
موسیٰ نے کہا: جب حق تمہارے پاس آ گیا تو کیا تم اُس کے بارے میں ایسی بات کہتے ہو؟ کیا یہ جادو ہے؟ حالانکہ جادوگر کامیاب نہیں ہوا کرتے۔
78
قَالُوْٓا اَجِي͏ٔ͏ْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَيْهِ اٰبَاۤءَنَا وَتَكُوْنَ لَكُمَا الْكِبْرِيَاۤءُ فِي الْاَرْضِؕ وَمَا نَحْنُ لَكُمَا بِمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
وہ کہنے لگے: کیا تم ہمارے پاس اِس لیے آئے ہو کہ ہمیں اُس طریقے سے پھیر دو جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے، اور اِس ملک میں تم دونوں کی بڑائی قائم ہو جائے؟ ہم تو تم دونوں پر ایمان لانے والے نہیں۔
79
وَقَالَ فِرْعَوْنُ اي͏ٔ͏ْتُوْنِيْ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِيْمٍ
اور فرعون نے (اپنے لوگوں سے) کہا: ہر ماہر جادوگر کو میرے پاس لے آؤ۔
80
فَلَمَّا جَاۤءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰٓي اَلْقُوْا مَا͏ٓ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ
پھر جب جادوگر آ گئے تو موسیٰ نے اُن سے کہا: تمہیں جو کچھ ڈالنا ہے ڈالو۔
81
فَلَمَّا͏ٓ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰي مَا جِي͏ٔ͏ْتُمْ بِهِۙ السِّحْرُؕ اِنَّ اللّٰهَ سَيُبْطِلُهٗؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ
پھر جب اُنہوں نے (اپنی رسیاں اور لاٹھیاں) ڈال دیں تو موسیٰ نے کہا: تم جو کچھ لائے ہو وہ جادو ہے؛ یقیناً اللہ اِسے ابھی ملیامیٹ کر دے گا؛ بے شک اللہ فساد پھیلانے والوں کے کام کو سنورنے نہیں دیتا۔
82
وَيُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ
اور اللہ اپنے احکام کے ذریعے حق کو حق ثابت کر دکھاتا ہے، چاہے مجرموں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 9 آیات 83 تا 92
83
فَمَا͏ٓ اٰمَنَ لِمُوْسٰٓي اِلَّا ذُرِّيَّةٌ مِّنْ قَوْمِهٖ عَلٰي خَوْفٍ مِّنْ فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕهِمْ اَنْ يَّفْتِنَهُمْؕ وَاِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِي الْاَرْضِۚ وَاِنَّهٗ لَمِنَ الْمُسْرِفِيْنَ
پھر موسیٰ پر اُن کی قوم کے چند نوجوانوں کے سوا کوئی ایمان نہیں لایا، (اور وہ بھی) فرعون اور اپنے سرداروں سے ڈرتے ہوئے کہ کہیں وہ اُنہیں کسی مصیبت میں نہ ڈال دیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ فرعون اُس ملک میں بڑا زور رکھتا تھا اور وہ حد سے گزر جانے والوں میں سے تھا۔
84
وَقَالَ مُوْسٰي يٰقَوْمِ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوْٓا اِنْ كُنْتُمْ مُّسْلِمِيْنَ
اور موسیٰ نے کہا: اے میری قوم! اگر تم واقعی اللہ پر ایمان لا چکے ہو تو اُسی پر بھروسا کرو، اگر تم (سچے) فرمانبردار ہو۔
85
فَقَالُوْا عَلَي اللّٰهِ تَوَكَّلْنَاۚ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ
تو اُنہوں نے کہا: ہم نے اللہ ہی پر بھروسا کیا؛ اے ہمارے پروردگار! ہمیں اِن ظالم لوگوں کے ظلم کا تختۂ مشق نہ بنائیے،
86
وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ
اور اپنی رحمت سے ہمیں کافر لوگوں سے نجات دے دیجیے۔
87
وَاَوْحَيْنَا͏ٓ اِلٰي مُوْسٰي وَاَخِيْهِ اَنْ تَبَوَّاٰ لِقَوْمِكُمَا بِمِصْرَ بُيُوْتًا وَّاجْعَلُوْا بُيُوْتَكُمْ قِبْلَةً وَّاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَؕ وَبَشِّرِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور ہم نے موسیٰ اور اُن کے بھائی کو وحی بھیجی کہ اپنی قوم کے لیے مصر میں کچھ گھر مقرر کر لو، اور اپنے گھروں کو قبلہ رخ (عبادت گاہ) بنا لو، اور نماز قائم کرو، اور ایمان والوں کو خوش خبری سنا دو۔
88
وَقَالَ مُوْسٰي رَبَّنَا͏ٓ اِنَّكَ اٰتَيْتَ فِرْعَوْنَ وَمَلَاَهٗ زِيْنَةً وَّاَمْوَالًا فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاۙ رَبَّنَا لِيُضِلُّوْا عَنْ سَبِيْلِكَۚ رَبَّنَا اطْمِسْ عَلٰٓي اَمْوَالِهِمْ وَاشْدُدْ عَلٰي قُلُوْبِهِمْ فَلَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْا حَتّٰي يَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ
اور موسیٰ نے کہا: اے ہمارے پروردگار! آپ نے فرعون اور اُس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں بڑی رونق اور دولت دے رکھی ہے؛ اے ہمارے پروردگار! (کیا اِس لیے کہ) وہ لوگوں کو آپ کے راستے سے بھٹکائیں؟ اے ہمارے پروردگار! اِن کی دولت کو ملیامیٹ کر دیجیے اور اِن کے دلوں کو سخت کر دیجیے کہ یہ اُس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں۔
89
قَالَ قَدْ اُجِيْبَتْ دَّعْوَتُكُمَا فَاسْتَقِيْمَا وَلَا تَتَّبِعٰۤنِّ سَبِيْلَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ
اللہ نے فرمایا: تم دونوں کی دعا قبول کر لی گئی؛ لہٰذا تم دونوں ثابت قدم رہو، اور اُن لوگوں کی راہ ہرگز نہ چلنا جو (حقیقت کو) نہیں جانتے۔
90
وَجٰوَزْنَا بِبَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ الْبَحْرَ فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُوْدُهٗ بَغْيًا وَّعَدْوًاؕ حَتّٰٓي اِذَا͏ٓ اَدْرَكَهُ الْغَرَقُۙ قَالَ اٰمَنْتُ اَنَّهٗ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا الَّذِيْٓ اٰمَنَتْ بِهٖ بَنُوْٓا اِسْرَاۤءِيْلَ وَاَنَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ
اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر کے پار پہنچا دیا، تو فرعون اور اُس کے لشکر نے سرکشی اور زیادتی کے ارادے سے اُن کا پیچھا کیا؛ یہاں تک کہ جب وہ ڈوبنے لگا تو بول اٹھا: میں ایمان لایا کہ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں، اور میں فرمانبرداروں میں شامل ہوں۔
91
اٰۤلْـٰٔنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِيْنَ
(جواب دیا گیا:) کیا اب (ایمان لاتا ہے)؟ حالانکہ اِس سے پہلے تو نافرمانی کرتا رہا اور فساد پھیلانے والوں میں شامل رہا۔
92
فَالْيَوْمَ نُنَجِّيْكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُوْنَ لِمَنْ خَلْفَكَ اٰيَةًؕ وَاِنَّ كَثِيْرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ اٰيٰتِنَا لَغٰفِلُوْنَ
تو آج ہم تیرے (بے جان) جسم کو بچا لیں گے، تاکہ تو اپنے بعد آنے والوں کے لیے (عبرت کا) نشان بن جائے؛ اور یقیناً بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 10 آیات 93 تا 103
93
وَلَقَدْ بَوَّاْنَا بَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ مُبَوَّاَ صِدْقٍ وَّرَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِۚ فَمَا اخْتَلَفُوْا حَتّٰي جَاۤءَهُمُ الْعِلْمُؕ اِنَّ رَبَّكَ يَقْضِيْ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ فِيْمَا كَانُوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ
اور ہم نے بنی اسرائیل کو بہت اچھا ٹھکانا دیا اور اُنہیں پاکیزہ چیزوں سے روزی عطا کی؛ پھر اُنہوں نے اختلاف نہیں کیا مگر اُس وقت جب اُن کے پاس علم آ چکا تھا۔ یقیناً آپ کا پروردگار قیامت کے دن اُن کے درمیان اُن باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں۔
94
فَاِنْ كُنْتَ فِيْ شَكٍّ مِّمَّا͏ٓ اَنْزَلْنَا͏ٓ اِلَيْكَ فَسْـَٔلِ الَّذِيْنَ يَقْرَءُوْنَ الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكَۚ لَقَدْ جَاۤءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ
پھر اگر (بالفرض) آپ کو اُس (کلام) کے بارے میں کوئی شک ہو جو ہم نے آپ پر اُتارا ہے تو اُن لوگوں سے پوچھ لیجیے جو آپ سے پہلے کی کتاب پڑھتے ہیں؛ یقیناً آپ کے پاس آپ کے پروردگار کی طرف سے حق آ چکا ہے، لہٰذا آپ ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہوں۔
95
وَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَتَكُوْنَ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ
اور ہرگز اُن لوگوں میں سے نہ ہوں جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا، ورنہ آپ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔
96
اِنَّ الَّذِيْنَ حَقَّتْ عَلَيْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
یقیناً جن لوگوں پر آپ کے پروردگار کی بات پوری ہو چکی ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے،
97
وَلَوْ جَاۤءَتْهُمْ كُلُّ اٰيَةٍ حَتّٰي يَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ
چاہے اُن کے سامنے ساری نشانیاں آ جائیں، جب تک کہ وہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں۔
98
فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْيَةٌ اٰمَنَتْ فَنَفَعَهَا͏ٓ اِيْمَانُهَا͏ٓ اِلَّا قَوْمَ يُوْنُسَؕ لَمَّا͏ٓ اٰمَنُوْا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰي حِيْنٍ
پھر ایسا کیوں نہ ہوا کہ کوئی بستی (عذاب دیکھنے سے پہلے) ایمان لے آتی اور اُس کا ایمان اُسے فائدہ دیتا، سوائے یونس کی قوم کے؟ جب وہ ایمان لے آئے تو ہم نے دنیا کی زندگی میں اُن سے رسوائی کا عذاب ہٹا دیا اور ایک مدت تک اُنہیں فائدہ اٹھانے دیا۔
99
وَلَوْ شَاۤءَ رَبُّكَ لَاٰمَنَ مَنْ فِي الْاَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيْعًاؕ اَفَاَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتّٰي يَكُوْنُوْا مُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور اگر آپ کا پروردگار چاہتا تو زمین میں جتنے لوگ ہیں سب کے سب ایمان لے آتے؛ تو کیا آپ لوگوں کو مجبور کریں گے یہاں تک کہ وہ مومن بن جائیں؟
100
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تُو͏ٔ͏ْمِنَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِؕ وَيَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَي الَّذِيْنَ لَا يَعْقِلُوْنَ
اور کسی شخص کے بس میں نہیں کہ وہ اللہ کی توفیق کے بغیر ایمان لے آئے؛ اور جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے اللہ اُن پر (کفر کی) گندگی ڈال دیتا ہے۔
101
قُلِ انْظُرُوْا مَاذَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ وَمَا تُغْنِي الْاٰيٰتُ وَالنُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لَّا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
آپ کہہ دیجیے: ذرا دیکھو تو سہی کہ آسمانوں اور زمین میں کیا کچھ ہے! اور جو لوگ ایمان لانا ہی نہیں چاہتے، اُن کے لیے نہ نشانیاں کچھ کام آتی ہیں اور نہ ڈرانے والے۔
102
فَهَلْ يَنْتَظِرُوْنَ اِلَّا مِثْلَ اَيَّامِ الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِهِمْؕ قُلْ فَانْتَظِرُوْٓا اِنِّيْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِيْنَ
تو کیا یہ لوگ اُنہی (تباہ کن) دنوں جیسے حالات کا انتظار کر رہے ہیں جو اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں پر آئے تھے؟ آپ کہہ دیجیے: اچھا تو تم بھی انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں۔
103
ثُمَّ نُنَجِّيْ رُسُلَنَا وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كَذٰلِكَۚ حَقًّا عَلَيْنَا نُنْجِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
پھر (جب عذاب آتا ہے تو) ہم اپنے رسولوں کو اور ایمان والوں کو بچا لیتے ہیں؛ اِسی طرح ہمارے ذمے ہے کہ ہم ایمان والوں کو نجات دیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 11 آیات 104 تا 109
104
قُلْ يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اِنْ كُنْتُمْ فِيْ شَكٍّ مِّنْ دِيْنِيْ فَلَا͏ٓ اَعْبُدُ الَّذِيْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلٰكِنْ اَعْبُدُ اللّٰهَ الَّذِيْ يَتَوَفّٰىكُمْۚۖ وَاُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
آپ کہہ دیجیے: اے لوگو! اگر تمہیں میرے دین کے بارے میں کوئی شک ہے تو (سن لو کہ) میں اُن کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو، بلکہ میں اُس اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری جان قبض کرتا ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ایمان والوں میں سے رہوں۔
105
وَاَنْ اَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّيْنِ حَنِيْفًاۚ وَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
اور یہ (بھی حکم دیا گیا ہے) کہ ہر طرف سے یکسو ہو کر اپنا رخ اِس دین کی طرف سیدھا رکھو، اور ہرگز شرک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔
106
وَلَا تَدْعُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنْفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَۚ فَاِنْ فَعَلْتَ فَاِنَّكَ اِذًا مِّنَ الظّٰلِمِيْنَ
اور اللہ کو چھوڑ کر کسی ایسی چیز کو نہ پکارو جو نہ تمہیں نفع دے سکے نہ نقصان؛ پھر اگر تم نے ایسا کیا تو اُس وقت تم یقیناً ظالموں میں سے ہو جاؤ گے۔
107
وَاِنْ يَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗٓ اِلَّا هُوَۚ وَاِنْ يُّرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَاۤدَّ لِفَضْلِهٖؕ يُصِيْبُ بِهٖ مَنْ يَّشَاۤءُ مِنْ عِبَادِهٖؕ وَهُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ
اور اگر اللہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچائے تو اُس کے سوا کوئی اُسے دور کرنے والا نہیں، اور اگر وہ تمہارے ساتھ کسی بھلائی کا ارادہ کرے تو کوئی اُس کے فضل کو پھیرنے والا نہیں؛ وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اپنا فضل پہنچا دیتا ہے، اور وہی بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
108
قُلْ يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاۤءَكُمُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْۚ فَمَنِ اهْتَدٰي فَاِنَّمَا يَهْتَدِيْ لِنَفْسِهٖۚ وَمَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَاۚ وَمَا͏ٓ اَنَا عَلَيْكُمْ بِوَكِيْلٍ
آپ کہہ دیجیے: اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق آ چکا ہے؛ اب جو سیدھی راہ اختیار کرے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لیے سیدھی راہ اختیار کرے گا، اور جو گمراہ ہو گا اُس کی گمراہی کا وبال اُسی پر ہو گا؛ اور میں تم پر کوئی نگہبان (بنا کر مسلط) نہیں ہوں۔
109
وَاتَّبِعْ مَا يُوْحٰٓي اِلَيْكَ وَاصْبِرْ حَتّٰي يَحْكُمَ اللّٰهُۚۖ وَهُوَ خَيْرُ الْحٰكِمِيْنَ
اور (اے پیغمبر!) آپ پر جو وحی بھیجی جاتی ہے آپ اُسی کی پیروی کرتے رہیے، اور صبر کیجیے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ فرما دے، اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں