پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الاعلى

سورۃ الاعلیٰ · 19 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی ستاسیویں سورت ہے؛ اِس میں انیس آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ پہلی آیت سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى میں «الْاَعْلَى» یعنی سب سے بلند کا لفظ آیا ہے، اِسی سے اِس کا نام «الاعلیٰ» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 19
1
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَي
آپ اپنے بزرگ و برتر پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے،
2
الَّذِيْ خَلَقَ فَسَوّٰي
جس نے (ہر چیز کو) بنایا، اور ٹھیک ٹھیک بنایا،
3
وَالَّذِيْ قَدَّرَ فَهَدٰي
اور جس نے (ہر چیز کا) اندازہ مقرر کیا، پھر (اسے) راستہ بتایا،
4
وَالَّذِيْٓ اَخْرَجَ الْمَرْعٰي
اور جس نے چارہ اُگایا،
5
فَجَعَلَهٗ غُثَاۤءً اَحْوٰي
پھر اس کو سیاہ کوڑا کر دیا۔
6
سَنُقْرِي͏ٔ͏ُكَ فَلَا تَنْسٰٓي
(اے پیغمبر!) ہم خود آپ کو قرآن پڑھائیں گے تو آپ نہیں بھولیں گے،
7
اِلَّا مَا شَاۤءَ اللّٰهُؕ اِنَّهٗ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفٰي
سوائے اس کے جو اللہ چاہے، اللہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور پوشیدہ کو بھی،
8
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرٰي
اور ہم آپ کو آسان راستے کی توفیق عطا کریں گے،
9
فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰي
تو اگر نصیحت فائدہ پہنچائے تو آپ نصیحت کرتے رہئے،
10
سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَّخْشٰي
جو (اللہ کا) ڈر رکھتا ہو، وہ نصیحت قبول کرے گا،
11
وَيَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَي
اور جو بدبخت ہوگا، وہ اس سے پہلوتہی کرے گا،
12
الَّذِيْ يَصْلَي النَّارَ الْكُبْرٰي
جو بڑی آگ میں داخل ہوگا،
13
ثُمَّ لَا يَمُوْتُ فِيْهَا وَلَا يَحْيٰي
پھر نہ اس میں مرے گا اور نہ جیئے گا،
14
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰي
جس نے پاکیزگی اختیار کی،
15
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰي
اور اپنے پروردگار کا نام لیتا اور نماز پڑھتا رہا، اس نے مراد کو پالیا؛
16
بَلْ تُو͏ٔ͏ْثِرُوْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا
بلکہ تم دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو؛
17
وَالْاٰخِرَةُ خَيْرٌ وَّاَبْقٰي
حالاں کہ آخرت کہیں بہتر اور زیادہ باقی رہنے والی ہے،
18
اِنَّ هٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْاُوْلٰي
یہی بات گزشتہ صحیفوں
19
صُحُفِ اِبْرٰهِيْمَ وَمُوْسٰي
یعنی ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ذکر کی گئی ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں