پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ المزمل

سورۃ المزمل · 20 آیات · 2 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی تہترویں سورت ہے؛ اِس میں بیس آیتیں اور دو رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ «مُزَّمِّل» کے معنی ہیں: کپڑا اوڑھنے والا، چادر میں لپٹنے والا۔ جب نبی ﷺ پر وحی کا آغاز ہوا تو آپ پر وحی کے بوجھ سے کپکپی طاری ہوئی اور آپ نے حضرت خدیجہؓ سے فرمایا: مجھے چادر اوڑھا دو؛ اللہ تعالیٰ نے اِسی محبت بھری کیفیت کے ساتھ آپ کو «يٰٓاَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ» کہہ کر پکارا، اور اِسی سے سورت کا نام «المزمل» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 19
1
يٰٓاَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ
اے چادر اوڑھنے والے!
2
قُمِ الَّيْلَ اِلَّا قَلِيْلًا
رات کو (نماز میں) کھڑے رہیے، مگر تھوڑا (حصہ چھوڑ کر)،
3
نِّصْفَهٗٓ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيْلًا
(یعنی) آدھی رات، یا اُس میں سے بھی کچھ کم کر لیجیے،
4
اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِيْلًا
یا اُس پر کچھ بڑھا دیجیے، اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر صاف صاف پڑھیے۔
5
اِنَّا سَنُلْقِيْ عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيْلًا
ہم آپ پر عنقریب ایک بھاری کلام اتارنے والے ہیں۔
6
اِنَّ نَاشِي͏ٔ͏َةَ الَّيْلِ هِيَ اَشَدُّ وَطْاً وَّاَقْوَمُ قِيْلًا
یقیناً رات کا اٹھنا (نفس کو) خوب روندنے والا ہے، اور (اُس وقت) بات بالکل ٹھیک ٹھیک نکلتی ہے۔
7
اِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيْلًا
یقیناً دن میں آپ کو (اور) بہت سے کام رہتے ہیں۔
8
وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ اِلَيْهِ تَبْتِيْلًا
اور اپنے پروردگار کا نام یاد کرتے رہیے، اور سب سے کٹ کر اُسی کے ہو رہیے۔
9
رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيْلًا
وہ مشرق اور مغرب کا پروردگار ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اُسی کو اپنا کارساز بنا لیجیے۔
10
وَاصْبِرْ عَلٰي مَا يَقُوْلُوْنَ وَاهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِيْلًا
اور یہ لوگ جو باتیں کہتے ہیں اُن پر صبر کیجیے، اور خوبی کے ساتھ اُن سے الگ ہو جائیے۔
11
وَذَرْنِيْ وَالْمُكَذِّبِيْنَ اُولِي النَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيْلًا
اور مجھے اور اِن جھٹلانے والے خوش حال لوگوں کو چھوڑ دیجیے، اور اِنہیں تھوڑی سی مہلت دے دیجیے۔
12
اِنَّ لَدَيْنَا͏ٓ اَنْكَالًا وَّجَحِيْمًا
یقیناً ہمارے پاس (اُن کے لیے) بھاری بیڑیاں ہیں اور دہکتی ہوئی آگ،
13
وَّطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّعَذَابًا اَلِيْمًا
اور گلے میں اٹکنے والا کھانا اور دردناک عذاب،
14
يَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِيْبًا مَّهِيْلًا
جس دن زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے، اور پہاڑ ریت کے بہتے ہوئے ٹیلے ہو جائیں گے۔
15
اِنَّا͏ٓ اَرْسَلْنَا͏ٓ اِلَيْكُمْ رَسُوْلًا࣢ۙ شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا͏ٓ اَرْسَلْنَا͏ٓ اِلٰي فِرْعَوْنَ رَسُوْلًا
(لوگو!) ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے جو تم پر گواہ ہے، جیسے ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا۔
16
فَعَصٰي فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنٰهُ اَخْذًا وَّبِيْلًا
تو فرعون نے اُس رسول کی نافرمانی کی، تو ہم نے اُسے بڑی سخت پکڑ میں پکڑ لیا۔
17
فَكَيْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيْبَا
تو اگر تم کفر کرو گے تو اُس دن (کے عذاب) سے کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا؟
18
اࣙلسَّمَاۤءُ مُنْفَطِرٌۢ بِهٖؕ كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا
آسمان اُس (دن کی سختی) سے پھٹ جائے گا؛ اللہ کا وعدہ ضرور پورا ہو کر رہنے والا ہے۔
19
اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌۚ فَمَنْ شَاۤءَ اتَّخَذَ اِلٰي رَبِّهٖ سَبِيْلًا
یقیناً یہ ایک نصیحت ہے؛ تو جو چاہے اپنے پروردگار کی طرف راستہ اختیار کر لے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 20 تا 20
20
اِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنٰي مِنْ ثُلُثَيِ الَّيْلِ وَنِصْفَهٗ وَثُلُثَهٗ وَطَاۤىِٕفَةٌ مِّنَ الَّذِيْنَ مَعَكَؕ وَاللّٰهُ يُقَدِّرُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَؕ عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِؕ عَلِمَ اَنْ سَيَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰيۙ وَاٰخَرُوْنَ يَضْرِبُوْنَ فِي الْاَرْضِ يَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِۙ وَاٰخَرُوْنَ يُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِؗۖ فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُۙ وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًاؕ وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَيْرًا وَّاَعْظَمَ اَجْرًاؕ وَاسْتَغْفِرُوا اللّٰهَؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
(اے پیغمبر!) آپ کا پروردگار جانتا ہے کہ آپ کبھی دو تہائی رات کے قریب، کبھی آدھی رات اور کبھی تہائی رات (نماز میں) کھڑے رہتے ہیں، اور آپ کے ساتھیوں میں سے بھی ایک جماعت (ایسا کرتی ہے)؛ اور رات اور دن کا اندازہ اللہ ہی ٹھیک ٹھیک کرتا ہے؛ اُسے معلوم ہے کہ تم اِسے پورا نہیں نبھا سکو گے، اِس لیے اُس نے تم پر مہربانی فرمائی؛ تو اب قرآن میں سے جتنا آسانی سے پڑھ سکو پڑھ لیا کرو؛ اُسے معلوم ہے کہ تم میں سے کچھ لوگ بیمار ہوں گے، اور کچھ دوسرے اللہ کا فضل (روزی) تلاش کرتے ہوئے زمین میں سفر کریں گے، اور کچھ اللہ کی راہ میں جنگ کریں گے؛ تو اُس میں سے جتنا آسانی سے پڑھ سکو پڑھ لیا کرو؛ اور نماز قائم رکھو، زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ کو اچھا قرض دو؛ اور جو نیکی بھی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے، اُسے اللہ کے پاس اِس سے بہتر اور ثواب میں کہیں بڑھ کر پاؤ گے؛ اور اللہ سے معافی مانگتے رہو، یقیناً اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں